2025-09-24@14:40:06 GMT
تلاش کی گنتی: 35536

«انصاری نے کہا»:

(نئی خبر)
      عمران خان واٹس ایپ لنک پر پیش ، آواز ڈراپ ہونے، شکل واضح نظر نہ آنے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ، 19 ستمبرکی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی فراہم کی جائے، ہائی کورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے، وکیل فیصل ملک، سلمان اکرم راجا لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کوئی فوٹیج، ٹرانسکرپٹ کسی کو فراہم نہیں کیا جاسکتا،وکلا صفائی کو باہر جاکر میڈیا پر مظلوم بننے کا بہانہ چاہئے ، عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرکے دوبارہ درخواست دینا یوٹرن ہے،پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دائر فوٹیج دینے،...
    ایک اعلیٰ امریکی ایلچی نے کہا ہے کہ شام اور اسرائیل تنازع کے حل کے قریب ہیں، جس کے تحت اسرائیل اپنے حملے روک دے گا جبکہ شام سرحد کے قریب کوئی بھاری مشینری یا فوجی ساز و سامان منتقل نہ کرنے پر رضامند ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیراک نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے وسیع تر سیکیورٹی ڈیل کی جانب پہلا قدم ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فوج کا شام کے شمالی علاقے قنیطرہ کے 2 قصبوں پر دھاوا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے شام اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کرانے کی کوشش...
    بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں،گنڈاپور جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کرینگے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ملک کے اندر لاقانونیت ہے، آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف موجودہ حکومتی نظام کو تسلیم (اون) نہیں کرتے۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ’کبھی آپ نے نواز شریف کو پارلیمان کی کارروائی میں دلچسپی لیتے دیکھا، کبھی پارلیمان آتے یا حصہ لیتے دیکھا؟ پارٹی کے اصل سربراہ تو وہ ہیں، جب ایک پارٹی کا سربراہ ہی نظام کو اون نہیں کر رہا تو پہلے انہیں تو اتحادی بنائیں، ان کی بیٹی وزیراعلیٰ ہے اور بھائی وزیراعظم ہے‘۔ مزید پڑھیں: اگر ادارے ساتھ ہوں تو نئی حکومت چل جائے گی، ندیم افضل چن انہوں نے انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی کو بلاول بھٹو کو...
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اہل پنجاب کی طرف سے بھی خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ اور کہا کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لئے محبت اور عقیدت کا مقام ہے۔ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے...
    مکہ مکرمہ+ اسلام آباد + لاہور (ممتاز احمد بڈانی+ نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ خصوصی نامہ نگار) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کر گئے۔  1943 میں پیدا ہوئے‘ عمر 81 برس تھی۔ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کو سب سے زیادہ خطبہ حج دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ نمازِ جنازہ ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ بھی ہدایت کی کہ  غائبانہ نمازِ جنازہ مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام، مدینہ منورہ کی مسجد نبوی اور مملکت بھر کی تمام مساجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن...
    اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی مناسبت سے سعودی سفارت خانے کی جانب سے جناح کنونشن سنٹر میں تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے  پارلیمنٹ اور عوام کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی  جد وجہد نے جدید سعودی عرب کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے مملکت کو ’’اسلامی دنیا میں استحکام، ایمان اور ترقی کی علامت‘‘ قرار دیا۔ چیئرمین...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ میں وکلاء برادری کا کردار اہم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ہماری آنے والی نسلوں کے ہیرو ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی سطح پر انڈیا کو بے نقاب کی۔ بھارت کے خلاف جنگ میںپوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی نظر آئی۔ پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے لئے ہر ممکن امداد کو یقینی بنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ میں آج لاہور ہائیکورٹ بار آیا...
     اسلام آباد(آئی این پی )  وفاقی وزیر برائے  صحت مصطفی کمال  نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے، جہاں سروائیکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین شروع کی گئی ہے، ہماری 25  ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر  جب ہم نے یہ ویکسین لانچ کی تو کئی نام نہاد افلاطون باہر آگئے۔ وفاقی وزیر صحت  نے منگل کو   پمز اسپتال اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پیدا ہو رہی ہیں، ہمارا ماحول لوگوں کو بیمار کر رہا ہے اور اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھاتا جا رہا ہے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرہیز علاج سے بہتر...
    گوانگ ژو، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، اب جینومکس تعاون کے ساتھ پاک چین دوستی انسانی جینوم جیسی بامعنی ہوگئی ہے۔ احسن اقبال نے یہ بات گوانگ ژو میں بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستانی ماہرین کے لیے 500 تربیتی سکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جینومکس میں تعاون پاک چین دوستی میں نیا باب ہے۔ دونوں ممالک سڑکیں اور بجلی گھر بنانے سے آگے بڑھ کر زندگی کے بنیادی نقشہ کو سمجھنے...
    یورپی سفارت کاروں نے بھی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی آمیز انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لیے وقت محدود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود اور ختم کروانے کے لئے امریکہ اور یورپ نے مشترکہ طور پر ایک انتباہی لہجے میں ایران کیخلاف دباؤ بڑھانے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایران اور مغرب کے درمیان جوہری مذاکرات کے بارے میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کے بعد تہران پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی اے ای اے کو...
    تہران: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے اور ایران کے لیے نقصاندہ ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے اور کوئی بھی باعزت قوم دباؤ کے آگے سر نہیں جُھکاتی۔...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ انتہائی اہم اور دلچسپ تھا جس میں شاہینوں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم نے جذبے اور مہارت کی بہترین مثال قائم کی ہے اور امید ہے کہ یہ جذبہ برقرار رکھتے ہوئے ٹیم آئندہ بھی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اور ہر پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے۔ سید مراد علی شاہ...
    فائل فوٹو وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔سلامتی کونسل سے خطاب میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔ تنازعات سے خوراک، توانائی، عالمی افراطِ زر سمیت مزید مسائل جنم لے رہے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-08-12 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن F-47 لڑاکا طیارے کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028ء تک متوقع ہے۔واشنگٹن میں ہونے والے ائر اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے F-47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننس (NGAD) پروگرام کے تحت F-22 کی جگہ لے گا۔ ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے ٹیم کا ہدف ہے کہ 2028ء تک یہ طیارہ فضا میں ہو، پچھلے کئی سال کی ریسرچ، سیکڑوں ٹیسٹنگ گھنٹے اور ہزاروں گھنٹے کی انسانی محنت کے بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک / برسلز / ویلٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے لیکن حماس کی کوئی گنجائش نہیں، ٹرمپ نے کہا کہ اگر جنگیں ہی نہ رکواسکے تواقوام متحدہ کا کیا فائدہ؟ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارے نے تنازعات حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، امریکی صدر نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہو گا، غزہ میں امن چاہیے تو تمام یرغمالیوں کی رہائی کی حمایت کریں جبکہ اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ اسرائیل کی پالیسی مذاکرات پر بلاکر اپنے مخالفین کو قتل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے گزشتہ رات کی تاریکی میں ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں معصوم بچوں ،خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ تیراہ پر سیکورٹی ادارے ، وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی پوزیشن واضح کریں اور اس سفاکانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمے داران کو سزا دی جائے۔جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹرمرکز اسلامی پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ گزشتہ3 عشروں سے ہمارا صوبہ خیبرپختونخوا بدترین بدامنی اور مسلسل ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے اور صوبے کے عوام پر عرصہ دراز سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی وفات امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ اور لمحہ غم ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مرحوم کی مسلم امہ کے اتحاد کے لیے کی گئی کاوشیں اور ان کی علمی و دینی بصیرت ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ عبدالعزیز کی خدمات دینی و علمی روایت میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کا چھوڑا ہوا علمی ورثہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید برازیلی حکام پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے برازیل کے سابق دائیں بازو کے صدر جائیر بولسونارو کے خلاف مقدمہ سننے والے جج کی اہلیہ پر پابندیاں...
    پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ رات ہونے والے المناک سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت سیکیورٹی اداروں کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ مرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں عبدالواسع نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے خیبرپختونخوا مسلسل بدامنی اور ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے، جس کے باعث عوام پر ڈالری جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور صوبہ بھر میں بدامنی کا راج...
    نیویارک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطین کا مسئلہ او آئی سی کے مقاصد کا مرکزی ستون ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں جاری بھیانک سانحےکی گواہ ہے۔غزہ انسانیت کا مدفن بن چکا، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری فیصلہ کن اقدام کرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ شہری ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے،عوام کو تباہ کن مشکلات کا سامنا ہے، عالمی عدالتِ انصاف نے اس صورتحال کو“نسل کشی کے امکانات” کامعاملہ قرار دیا، اسرائیل کی فوجی کارروائیاں عالمی عدالت کے احکامات کے باوجود جاری ہیں۔یہ بات انہوں نے او آئی سی کی کمیٹی برائے فلسطین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)اینو ویٹ کے زیر اہتمام چوتھے ٹریڈ اینڈ بزنس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ شاہینہ شیر علی تھیں ۔اس موقع پر عراقی قونصل جنرل، آرگنائزر شمسہ جبیں ،علی ناصراور دیگر صنعت کار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔تقریب میں شاری آٹو موبائلز کے سی ای او عبداللہ شاری کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔عبداللہ شاری نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری محنت کا نتیجہ ہے ۔ہم ملک میں آٹو موبائلز کے شعبے میں نئی جدت لائے ہیں اور بہترین اسکوٹیز متعارف کرائی ہیں ۔یہ اسکوٹیز خواتین کے لیے انتہائی موذوں ہیں اور وہ انتہائی آسانی کے ساتھ اس کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر، حکومت سندھ کے زیر اہتمام پروونشل سیرت النبیؐ ’’سوشل میڈیا کے مفید استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں، سیرت النبیؐ کی روشنی میں‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر اوقاف سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو تعمیری کردار، اخلاقی تربیت اور امن کے فروغ کے لیے بروئے کار لائیں تو یہ ہمارے معاشرے میں خیر و بھلائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ریاض شاہ شیرازی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری جنگ بندی کرائی جائے اور امدادی سامان و ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور 10 لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کے باعث انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیلی جارحیت، دوحہ پر حملے اور گریٹر اسرائیل منصوبے کی شدید مذمت کی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  امیر قطر نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ اسرائیل کی پالیسی نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ عالمی استحکام کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملہ محض ایک عسکری کارروائی نہیں بلکہ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی ایک کھلی کوشش اورسیاسی قتل و غارت پر مبنی سفارتکاری کی عکاسی ہے،  اس حملے میں ایک قطری شہری جاں بحق ہوا، جو اسرائیلی عزائم کا واضح...
    جنرل اسمبلی سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ غزہ کے بچوں کے ہاتھ بے ہوشی کی دوا کے بغیر کاٹے جا رہے ہیں، ہم نے اس قدر خونریزی پہلے کبھی نہیں دیکھی، غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کو براہ راست اور سوشل میڈیا کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے غزہ کے مظلوم لوگوں کی تصویریں دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی بربریت کی کوئی منطق نہیں ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ اس اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ ابو مازن موجود ہیں،...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس سے خطاب میں اردن کے بادشاہ نے غزہ جنگ میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور شدید نوعیت کے انسانی المیے پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ بھوک سے مرتے بچوں، بے گھر افراد اور زخمیوں کو ضروری امداد پہنچائی جاسکے۔ اردن کے بادشاہ نے فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا...
    اسلام آباد: پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے طویل تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے تھے اور رہیں گے۔ سعودی عرب کے 95 ویں یوم الوطنی کے موقع پر جناح کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں فقیدالمثال عشایے کا انتظام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں گورنرز، وزررا، مذہبی رہنماؤں، سفارتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں تلاوت کلام پاک کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عربی زبان مین ریکارڈ شدہ تہنیتی ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ حملے اور "گریٹر اسرائیل" منصوبے کی مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والا فضائی حملہ نہ صرف امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی بلکہ یہ "سیاسی قتل و غارت پر مبنی سفارتکاری" کا کھلا ثبوت ہے۔ شیخ تمیم نے کہا کہ اسرائیل کے حملے میں ایک قطری شہری بھی جاں بحق ہوا اور یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کی آڑ میں صرف اپنے سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ...
    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پاکستان بھر میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں یکم ربیع الثانی 25 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے دوران گفتگو سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے سے پوری امت کا دفاع ہوگا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پوری دنیا نے فلسطین کو آزاد...
    یو این او جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر نے اسرائیل پر عالمی قوانین کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اصول و قوانین سبھی ممالک کے لیے یکساں ہونے چاہئیں، ورنہ عالمی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ حملے اور "گریٹر اسرائیل" منصوبے کی مذمت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر قطر نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والا فضائی حملہ نہ صرف امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی بلکہ یہ "سیاسی قتل و غارت پر...
    عالمی ریکارڈ یافتہ طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بالکل بھی کتاب کا متبادل نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ماہ نور چیمہ، عالمی ایوارڈ یافتہ کم عمر مصنفہ ملائیکہ نواز اور صدر آکسفورڈ یونین موسیٰ ہراج نے شرکت کی۔ماہ نور چیمہ نے کہا کہ آر ٹیفیشل انٹیلی جنس کے باوجود کتاب کی اہمیت ختم نہیں ہوسکتی ہے۔ملائیکہ نواز نے کہا کہ وہ پاکستان میں کتاب پڑھنے کے رجحان کو واپس لانے کے لیے کوشش کریں گی اور جن لوگوں کو کتاب لکھنا پسند ہے وہ ان کی رہنمائی کے لیے تیار ہیں۔موسیٰ ہراج نے کہا کہ کتاب کی اہمیت بہت زیادہ ہے، جن ممالک کے رہنے والے زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی خصوصی ایلچی برائے یوکرین کیتھ کیلاگ کو مشرقی ڈونیٹسک ریجن میں جاری جوابی کارروائی اور محاذِ جنگ کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے کیلاگ کو ڈوبروپیلیا اور پوکرووسک کے قریب یوکرینی افواج کی جوابی کارروائی کے نتائج اور محاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں یوکرین اور امریکا کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوئی، جس میں ڈرون ٹیکنالوجی اور امریکی ہتھیاروں کی خریداری سے متعلق دو طرفہ معاہدے شامل ہیں۔یوکرینی صدر نے کہا کہ میں کیتھ کیلاگ کی حمایت اور تعاون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کوششوں پر شکر گزار...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے عوام تاریخی المیے کا سامنا کر رہے ہیں، جنگ فوری بند کی جائے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔ اسحاق ڈار نے فلسطینیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے پولینڈ کے وزیرِ خارجہ رادوسلاو سیکورسکی کے ان بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے جن میں انہوں نے روس پر اپنی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ماسکو میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات کسی بھی قائل کرنے والے ثبوت سے عاری ہیں، روس فضائی پروازوں کے اصولوں کی پابندی کرتا ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی بات درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عسکری حکام بارہا واضح کر چکے ہیں کہ جب بھی ہماری پروازیں کی جاتی ہیں تو وہ عالمی قوانین کے مطابق ہوتی ہیں اور کسی بھی طرح اپنی حدود سے تجاوز نہیں...
    ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کے شگاف کو پر کرنے کیلئے ہنگامی آپریشن جاری ہے، موقع پر موجود مشینری اور اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ بند کو مضبوط بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تاریخی ریلیف پیکج دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ضلع ملتان میں دو روز میں سروے شروع کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ جلالپور پیروالہ میں حالات معمول پر آنے کے بعد سیلاب متاثرین کی گھروں میں واپسی کا...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جہاں ایک دھواں دھار تقریر کی وہیں ان کے چٹکلوں نے بھی سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا آغاز ایک ٹیکنیکل خرابی کے ساتھ ہوا جس نے ایک دلچسپ تنقید اور مزاحیہ جملوں کو جنم دیا۔ تقریر کے آغاز میں ہی امریکی صدر ٹرمپ نے محسوس کیا کہ پرومپٹر کام نہیں کر رہا۔ تقریباً پندرہ سیکنڈ انتظار کے بعد انہوں نے اپنی خاموشی پر خود کہا کہ کیوں کہ پرومپٹر کام نہیں کر رہا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ بھی کہا کہ جو بھی اس آلے کو چلانے والا ہے، وہ بہت بڑے مسئلے میں ہے۔ جس پر...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے، یہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی مقدس ذمے داری سمجھتا ہے۔...
    سعودی عرب کا 95ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سعودی سفارتخاتے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سفارتی اور مذہبی تعلقات قائم ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عہد کیا جاتا ہے کہ سعودی عرب ہر حال میں پاکستان کے...
    بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز کا ایکٹ ترمیم کے لیے دوبارہ اسمبلی میں لا رہے ہیں تاکہ خدشات کو دور کیا جاسکے۔ حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے جتنے بھی کام ہوں ان پر اتفاق رائے پیدا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل دوبارہ اسمبلی میں لا کر سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ چند ماہ قبل اسمبلی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ منظور کیا تھا جس کے...
    چند برس میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا، وزیر آئی ٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ڈیجیٹل ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہے، آئی ٹی سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بن رہا ہے اور آئندہ چند برسوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا۔کراچی میں منعقدہ 26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش اور کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی دل ہے جس کی سرگرمیاں اور محنت ملکی معیشت کا بوجھ...
    پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ روس کا مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور 1999 کے لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کیا اور اسی پالیسی پر قائم ہے۔ روسی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پر حالیہ حملہ بھی ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کے دعوؤں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:۔ ترجمان وائٹ ہائوس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی اور اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ادھر اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل 7 اکتوبرحملوں کے بعد ایجنڈے سے ہٹ چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں ہونے والی بات چیت ڈھونگ ہے۔ Aleem uddin
    ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والے بھی اس گھناؤنے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جذباتی خطاب میں ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو انسانیت کے لیے سیاہ ترین باب قرار دیا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل بے قابو ہوچکا ہے، ہم اس کے جنون کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ فلسطینی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان نے مزید کہا کہ اسرائیل بمباری روک کر انسانی امداد کو بلا رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دے۔ ترک صدر نے عالمی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ...
    بی جے پی کے آرگنائزیشنل سکریٹری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی یہ روش ثابت کرتی ہے کہ پارٹی محض کھوکھلے نعروں اور بیانات پر یقین رکھتی ہے، جبکہ عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آرگنائزیشنل سکریٹری اشوک کول نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کے کنٹرول میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ تمام محکموں کے اختیارات ہیں، لہٰذا یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ اشوک کول نے نیشنل کانفرنس (این سی) پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ...
    فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے خطاب میں اہم باتیں کیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے نیو یارک میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ انھوں نے کئی ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں، پاک بھارت جنگ بند کرانے میں بھی ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا اس کلیدی کردار پر امریکی صدر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس میں اعلیٰ سطحی عام مباحثہ شروع ہو گیا ہے جس میں عالمی رہنما مختلف امور و مسائل پر اپنی ترجیحات اور موقف پیش کریں گے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 80 سال قبل عالمی رہنماؤں نے ابتری پر تعاون، لاقانونیت پر قانون اور جنگ پر امن کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ Tweet URL اقوام متحدہ محض ملاقاتوں کی جگہ نہیں بلکہ ایک اخلاقی سمت نما، امن اور اسے برقرار رکھنے کی قوت، بین الاقومی قانون کا...
    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ناگزیر ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا بھر میں جاری تنازعات، انسانی حقوق کی پامالیوں اور بڑھتے ہوئے بحرانوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے غزہ اور یوکرین کی صورتحال کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ 80 سال قبل متعدد ممالک نے عالمی امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی تھی، تاہم آج یہ ادارہ مختلف جانب سے اپنی صلاحیتیں محدود کرنے...
    نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں، یہ ساتوں جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کرکے رکوائیں، ان جنگوں کو رُکوانے میں اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ مجھے یہاں بلانے کے لیے بہت شکریہ، میری حکومت کے 8 ماہ کے دوران اچھی تبدیلیاں آنی شروع ہو گئی ہیں، پچھلی انتظامیہ نے ہمارے ملک کو بے انتہا مسائل سے دو چار کیا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دین اسلام ، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر استوار تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اپنے عزیز سعودی بھائیوں اور بہنوں کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نہایت گرم جوشی...
    کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے منگل کے روز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم سینٹر فار ایکسیلینس ان گیمنگ اینڈ اینیمیشن کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی کی پہلی سالگرہ اور کوہورٹ 12 کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی۔ نوجوان کاروباری افراد اور گریجویٹس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو بااختیار کرنے کے لیے جدید پالیسیوں اور سرمایہ کاری پر عمل پیرا ہے۔ انہوں...
    نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں امن چاہتے ہیں، فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے لیکن حما س کی گنجائش نہیں۔اقوام متحدہ کے وجود کا مقصد کیا ہے، یہ ادارہ اپنی استعداد کار کے مطابق کام نہیں کررہا، سات ماہ میں سات جنگیں رکوائیں، غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں، روس یوکرین جنگ نہیں روکتا تو ٹیرف عائد کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چھ سال پہلے میں نے جنرل اسمبلی سے آخری خطاب کیا تھا، اس کے بعد سے دو براعظموں میں جنگوں نے امن و امان کو تاراج کردیا اور شدید بحرانوں نے جنم لیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال...
    افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کے ساتھ شہریوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے، سائبر سیکیورٹی میں نوجوانوں اور بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ڈیجیٹل ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہے، آئی ٹی سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بن رہا ہے اور آئندہ چند برسوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا۔ کراچی میں منعقدہ 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش اور کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی دل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی المیہ کسی اور نام سے نہیں بلکہ نسل کشی سے تعبیر کیا جانا چاہیے اور اس کا اصل مجرم اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو ہے جس نے انتہائی بے رحمی کے ساتھ ہزاروں نہیں بلکہ دسیوں ہزار معصوموں کو خاک و خون میں نہلا دیا۔نیویارک میں منعقد ہونے والے اقوامِ متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے سلسلے میں موجود ترک صدر اردوان نے امریکی چینل فوکس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ ترکیہ اس نسل کشی کے سراسر خلاف ہے اور اس کی مزاحمت جاری رکھے گا۔اس موقع پر اردوان نے ترکیہ کی خارجہ پالیسی، بالخصوص غزہ کی صورتحال...
    کراچی: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ڈیجیٹل ترقی کی منزل کی جانب گامزن ہے، آئی ٹی سیکٹر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بن رہا ہے اور آئندہ چند برسوں میں پاکستان کا شمار دنیا کی نمایاں ڈیجیٹل معیشتوں میں ہوگا۔ کراچی میں منعقدہ 26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا نمائش اور کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی دل ہے جس کی سرگرمیاں اور محنت ملکی معیشت کا بوجھ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے اور 40 فیصد افراط زر جیسے چیلنجز سے دوچار تھا مگر...
    پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ آزاد ممالک کا حق ہے کہ وہ اپنی باہمی تعلقات کو بڑھائے۔ تفصیلات کے مطابق روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے سفارتخانے میں پریس کانفرنس میں کہا کہ روس، پاکستان سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے، آزاد خودمختار ممالک جن شعبہ جات میں دل چسپی رکھتے ہیں انھیں مضبوط کر سکتے ہیں، اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کا قطر پر حملہ بھی ہے۔ روس نے پاکستان کے غیر جانب دارانہ مؤقف اور نازی ازم کے خلاف قرارداد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، سفیر نے کہا پاکستان اور روس عالمی و علاقائی امن کے لیے مؤقف میں...
    سٹی 42:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا عمران خان کے حکم پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور  نے کہا دنیا بھر کو پیغام دینا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان ہماری قوم اور بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، عمران خان کے ساتھ تب تک کھڑے ہیں جب تک یہ جنگ جیت نہیں جاتے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا جلسے کی کامیابی کیلئے بھرپور شرکت کریں، ہماری لڑائی ظالم نظام کے خلاف ہے، عمران خان نے کہا کہ آپس کی تقسیم ختم کریں۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز میری...
    اپنے ایک بیان میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے حماس کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جب دنیا کے بہت سے ممالک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ایسے میں امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے دعویٰ کیا کہ کوئی فلسطینی ریاست وجود نہیں رکھتی اور اگر ایسی کوئی ریاست وجود میں آتی ہے تو وہ صرف اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہی وجود میں آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار CBS چینل کے مارننگ شو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعدد امریکی اتحادی ممالک کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق قرار دیدیا۔عالمی میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام کوئی انعام نہیں بلکہ ان کا حق ہے اور اس حق سے انکار انتہا پسندوں کو ایک تحفہ دینے کے مترادف ہوگا۔انتونیو گوتریس نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ واحد راستہ یہی ہے کہ دو خود مختار اور آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کا حصہ بنیں۔انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کو ناقابل جواز قرار دیتے ہوئے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 27 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کے حکم پر جلسہ کررہے ہیں، ہم بڑا جلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ لوگ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم اپنا حق حاصل کریں گے، ہماری اور بانی پی ٹی آئی کی پالیسی رہی ہے کہ مذاکرات ہی حل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جتنے آپریشن ہوئے ہیں، کوئی حل نہیں نکلا، دہشتگردی مزید بڑھ گئی، ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہوں، افغانستان کی طرف سے مثبت جواب آیا ہے، وہ بھی مذاکرات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بات چیت کی پیش...
    اپنے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دوران حمل پیراسیٹامول کے استعمال سے آٹزم ہونے کی بات ابھی ثابت شدہ نہیں۔ برطانوی وزیر صحت نے بھی امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے بجائے ڈاکٹرز پر اعتماد کرتے ہیں، اس معاملے میں صرف ڈاکٹرز پر ہی بھروسہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی۔ ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ دوران حمل ایسیٹامینوفن یا ٹائلینول گولی کھانے سے بچے میں آٹزم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او اور یورپی میڈیسن ایجنسی نے اس دعویٰ کی تردید کی اور کہا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپنی پرانی سیاسی تقریر کے نکات دہرا دیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کا آغاز اس یاد دہانی سے کرایا کہ چھ سال بعد دوبارہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ انھوں نے اپنے پیش رو جو بائیڈن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عالمی سطح پر بحرانوں کا ذمہ دار سابق ڈیموکریٹ حکومت کو قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ قریبی فوجی اور سیاسی تعلقات کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی سمیت دنیا کی 7 بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں بعض 3 دہائیوں سے جاری تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ متعلقہ ممالک کے قائدین سے براہِ راست بات کرکے کیا گیا، اس میں اقوام متحدہ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر کا آغاز اس یاد دہانی سے کیا کہ وہ 6 سال بعد جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک حکومت کو عالمی بحرانوں کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ نے صرف...
    یو این ناکام،تنازعات حل نہیں کروا سکتا،امریکی صدر,پاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں،ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز /آئی پی ایس ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور انڈیا کی جنگ سمیت دنیا میں سات جنگیں رکوائی ہیں۔میں نے سات جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کر کے رکوائی ہیں، جنگ بند کروانے کے عمل میں اقوام متحدہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اپنی صلاحیت کے مطابق کام نہیں...
    ایک سوال کے جواب میں امریکی نمائندہ خٓصوصی برائے مشرق وسطیٰ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اگر محسوس کرتے ہیں کہ انکے ملک کی سرحدوں یا انکے شہریوں کو کسی سے خطرہ ہے تو انکو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک کے تحفظ کیلئے جو مرضی کریں، چاہے وہ کسی اور ملک کی سرحدوں میں ہی کیوں نہ چلے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خٓصوصی برائے مشرق وسطیٰ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو سرحدوں کی کوئی فکر نہیں، وہ جو مرضی کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اور ترکیہ میں امریکی سفیر تھامس براک نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد مشرق وسطیٰ میں سب کچھ...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں، یہ ساتوں جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کرکے رکوائیں، ان جنگوں کو رُکوانے میں اقوام متحدہ کا ساتھ شامل نہیں تھا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا، ابراہیم معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے کہا...
    حریت قائد نے کہا کہ ہماری دعا اور امید ہے کہ مزید ممالک اس ناانصافی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے نسل کشی کے مظالم کو سمجھیں اور فلسطینی عوام کی اپنی سر زمین پر جائز حقوق کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے میرواعظ کشمیر اور آزادی پسند رہنما محمد عمر فاروق نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا خوش آئند قدم ہے، دنیا کو فلسطینی عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم کا ادراک کرنا ہوگا۔ میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر اپنے ایک بیان پر کہا کہ کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کیا جانا ایک خوش آئند اور حوصلہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ سمیت دنیا میں سات جنگیں رکوا دی ہیں۔ اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھاکہ میں نے دنیا بھر میں سات جنگوں کو روکا — ان ممالک کے سربراہان سے براہِ راست بات کر کے۔ لیکن ان کوششوں میں اقوام متحدہ کا کوئی عملی کردار نہیں تھا۔” اقوام متحدہ پر تنقید صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا  میں سوچتا ہوں کہ آخر اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا تھا؟ یہ ادارہ اپنی صلاحیت کے...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس نیویارک میں شروع ہو گیا جس میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے دنیا کے بڑھتے ہوئے بحرانوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 80 سال پہلے درجنوں ممالک نے دنیا میں امن کے لیے اقوام متحدہ کو تشکیل دیا تھا۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں قیام امن اور انسانیت کی بقا کے لیے ایک موثر اور اجتماعی حکمت عملی کے طور پر کام کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اصول جن پر اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی تھی آج محاصرے میں ہیں۔ امن اور ترقی کے ستون بے حسی، عدم مساوات اور سزا سے استثنیٰ...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکومتی رکن لائق محمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے افسران درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی لائق محمد خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ جنگلات کی غیرقانونی کٹائی میں محکمہ کے افسران بھی ملوث ہیں، جس پران الزامات کی تحقیقات کے لیے معاملہ قائمہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ لائق محمد خان نے اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا تھا کہ ضلع تورغر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی ہو رہی ہے، جنگلات قومی دولت ہے اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی جنگلات نہ کاٹنے کا حکم...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سینیٹر محمد طلحہ محمود کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز نے سرکاری گاڑیاں واپس کیوں نہیں کیں؟ سینیٹ سیکرٹیریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی پریس ریلیز کے مطابق  سینیٹر عمر فاروق نے چیئرمین شپ کے لیے طلحہ محمود کا نام تجویز کیا جس کی تائید سینیٹر سرمد علی نے کی جس کے بعد ایوان نے متفقہ طور پر فیصلہ منظور کیا۔ نئے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے ذمہ داری سنبھالتے ہی کہا کہ دفاعی کمیٹی ایوانِ بالا کی سب سے اہم کمیٹی ہے اور یہ عہدہ ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر معین وٹو نے مستقبل میں سیلاب کے خطرات سے نٹمنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی آبی ذخیرہ صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح  کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر معین وٹو نے کی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین واپڈا نے اجلاس میں شرکت کی۔ معین وٹو نے کہا کہ مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آئندہ سیلاب سے نقصانات روکنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا مؤثر...
    پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا اُن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟ حکومت پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کےباوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کی، بلاول بھٹو کے بیان کو زیادہ معتبر سمجھتی ہوں، باقی سیلابی سیاست کرنے والوں کے لیے دعا ہی کی جا سکتی ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاست نہیں بلکہ فساد کی جماعت ہے، ان کے پاس عوام کے لیے کوئی پروگرام نہیں، صرف سیلابی سیاست ہے، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم سیلاب کے ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے،پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں سیلاب آیا ہو اور وزیر اعلیٰ خود نہ پہنچی ہوں، وزیر اعلیٰ نے مزدوروں کی طرح متاثرین کے درمیان بیٹھ کر ان کے دکھ درد سنے، یہ ایک نئے طرز حکمرانی کی جھلک ہے۔عظمی بخاری نے بتایا کہ سیلاب سے 47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 26...
    وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے اگلے سال ڈیڑھ ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا اشارہ دے دیا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے گندم سے متعلق پالیسی جلد لانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گندم پالیسی کا اعلان ہو، گندم کی سپورٹ پرائس رکھنے کی تجویز دی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اس متعلق بات کر رہے ہیں، جو حالات ہیں لگتا ہے، اس سال گندم کی کاشت 50 فیصد کم ہوجائے گی۔چینی سے متعلق کمیٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 15 کروڑ ڈالر کی چینی منگوا رہے ہیں، اس...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایوان میں اظہار خیال کیا اور کہا کہ ان کے پاس اطلاعات آئی تھیں تو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اُس تصویر کا بھی فارنزک کرلیا ہے، بعد میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر کنفرم نہیں ہوئی۔صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے پشتون روایتی پگڑی پہن کر شرکت کی۔اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے بھی پشتون روایتی پگڑی پہنے اجلاس کی صدارت کی، اس دوران کیچ اور دیگر مقامات پر دھماکوں کے شہدا ء کےلیے فاتحہ خوانی کی۔
    فائل فوٹو۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ سال 2014 اور 2015  میں صرف افغانستان کے ساتھ اس سے کہیں زیادہ تجارتی حجم تھا۔ وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ اس کی وجہ افغانستان سے انخلا سے پہلے سیمنٹ سمیت تعمیراتی سامان کی ترسیل زیادہ تھی۔ وزارت خارجہ کے حکام کے مطابق افغانستان جانے والی ٹرین 30 میل فی گھنٹہ سے زیادہ اسپیڈ پر نہیں چل سکتی، ایران اور روس کے ساتھ پابندیوں کی وجہ سے ڈالرز کی ترسیل آسانی سے نہیں ہو رہی۔ وزارت خارجہ کے حکام کے...
    سپریم کورٹ—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس کے دوران ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل نے 15 کروڑ سے زائد کمائی پر سپر ٹیکس لگانے کی اپیل کر دی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس کے دوران درخواست گزاران کے وکیل احمد جمال سکھیرا نے دلائل دیے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفار کیا کہ سپر ٹیکس کے حوالے سے کیا ماہرین کی رائے لی گئی کیا، سارے پارلیمنٹرینز کو تو اس فیلڈ کا آئیڈیا نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ کا سپرٹیکس کیس میں تمام عدالتی فیصلوں کا مختصر خلاصہ جمع کرانے کا حکماسلام آبادعدالت عظمیٰ نےʼʼ سپر ٹیکس کیسʼʼ کی......
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے مجھے سرپرستی کا کہا، میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی کی، 16 سال پاکستان کبڈی فیڈریشن کا صدر رہا، کبڈی کو روایتی کھیل سے نکال کر عالمی نوعیت کی گیم بنایا۔ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ میرے دور میں کبڈی فیڈریشن نے وزیراعظم کپ، سیف گیمز جیتیں، اب میرے بڑے بیٹے چوہدری شافع حسین کبڈی فیڈریشن کے صدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل رہنے دیا جائے تو نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے، ہر ذمے دار...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے، اب جینومکس تعاون کے ساتھ پاک چین دوستی انسانی جینوم جیسی بامعنی ہوگئی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق احسن اقبال نے یہ بات گوانگ ژو میں بیجنگ جینومکس انسٹی ٹیوٹ (بی جی آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پاکستانی ماہرین کے لیے 500 تربیتی سکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جینومکس میں تعاون پاک چین دوستی میں نیا باب ہے، دونوں ممالک سڑکیں اور بجلی گھر بنانے سے آگے بڑھ...
    بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے اجتناب کیا جائے، ایک سیاسی رہنما نے بیان دیا کہ بی آئی ایس پی فراڈ ہے جو نامناسب بیان ہے، رہنما نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی ہے، بیان پرمعافی مانگنی چاییے۔بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے،...
    جیکب آباد میں سانحہ شب عاشور کے شہداء کے مزارات پر حاضری دیتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ان شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہ شب عاشور کے شہداء کی دسویں برسی کے موقع پر شہدائے راہِ حق کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات بھی کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ شب عاشور کے شہداء نے حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ عظیم قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیر اعلی کا ریلیف کارڈ بنے گا تاکہ کسی کو لائن پر نہ لگنا پڑے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک قانون کے تحت بنا تھا ہر چیز پر سیاست اچھی نہیں ہوتی۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم ہر وقت سیلاب میں عوام کی خدمت کرتی نظر آتی ہیں، پہلے آپ نے کبھی ایسا نہیں دیکھا ہوگا، پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ ہوگا جہاں سیلاب آیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نہ گئی ہوں، وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم نے مزدوروں کی طرح سیلاب میں کام کیا، ہمارے پی ڈی ایم اے افسر عبدالرحمان کو ہارٹ اٹیک...
    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب  کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے اجتناب کیا جائے، ایک سیاسی رہنما نے بیان دیا کہ بی آئی ایس پی  فراڈ ہے جو نامناسب بیان ہے، رہنما نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی ہے، بیان پرمعافی مانگنی چاییے۔ بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے، متاثرین کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے،2022کے سیلاب میں بی آئی ایس پی نے 70 ارب روپے کی ہنگامی امداد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہی وہ پروگرام ہے جو سیلاب زدگان...