2025-08-02@10:27:53 GMT
تلاش کی گنتی: 2571
«ایمان شاہ»:
(نئی خبر)
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا خیال "جارج بُش" کے دور صدارت میں پیش ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیر دفاع "رابرٹ گیٹس" نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پہلی بار ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا خیال "جارج بُش" کے دور صدارت میں پیش ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میں سال 2007-2008 میں وزیر دفاع تھا۔ میں نے اس وقت کے صدر سے کہا کہ ہم ایرانی ایٹمی پلانٹ کو شدید نقصان تو پہنچا سکتے ہیں مگر اسے مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ رابرٹ گیٹس کا موقف آج بھی یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی حملے ایران...
اپنے ایک بیان میں ٹمی بروس کا کہنا تھا کہ ایران کے رہنماؤں کے پاس اپنے لوگوں کیلئے امن و خوشحالی کا راستہ منتخب کرنے کا موقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان "ٹمی بروس" نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن، تہران کے ساتھ جوہری پروگرام کے بارے میں براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ ایک جانب امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" ایران کو جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے کی مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں تو دوسری جانب ان کی وزارت خارجہ، ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے راگ الاپ رہی ہے۔ اس ضمن میں ٹمی بروس نے کہا کہ واشنگٹن ایٹمی ہروگرام پر تہران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار...
ترجمان حکومت بلوچستان کا سربراہ اے این پی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوے کہنا تھا کہ سربراہ اے این پی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے ساتھ عملی یکجہتی کریں، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطح تفتیشی ٹیم تشکیل دی، خود پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر سخت ردعمل آگیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ ایمل ولی خان نے انسانی سانحے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ تفتیشی افسر نہیں ذمہ دار حکمران ہیں جو انصاف کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے...
حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو دیگر اضلاع میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے، تاکہ صوبے بھر میں ڈرون کے ذریعے ممکنہ خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی ڈرون جیمنگ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کے مطابق پولیس نے جدید جیمنگ گن کے ذریعے فضا میں پرواز کرتے مشکوک ڈرونز کو کامیابی سے جام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی اضلاع، بالخصوص شمالی وزیرستان، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی جانب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) اور پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے ایشیائی الکاہل خطے میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو ہنر مند بنانے کا پروگرام شروع کیا ہے جس سے انہیں روزگار کے حصول اور باوقار زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔'ٹرین ٹو ہائر' نامی اس پروگرام کی بدولت پناہ گزینوں کے لیے افرادی قوت کی عالمی منڈیوں تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔ اس پروگرام کے لیے آسٹریلیا کی حکومت نے ابتداً 22 ماہ کے لیے مالی وسائل مہیا کیے ہیں جس کے ذریعے امیدوار ہنر سیکھیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو روزگار کے بین الاقوامی مواقع...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جولائی 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ ایشیا اور امریکہ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات اور ان کی زد پر موجود لوگوں کو قدرتی آفات سے بروقت آگاہی کے نظام مہیا کرنے کی ضرورت کو واضح کرتی ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ رواں ماہ دونوں خطوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر معاشی تباہی کے علاوہ انسانی نقصان بھی ہوا۔ براعظم ایشیا میں انڈیا، نیپال، پاکستان اور جنوبی کوریا ان حالات سے بری طرح متاثر ہوئے جہاں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئیں۔ دوسری جانب، امریکہ میں ریاست ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں سیلاب کے باعث 100 سے زیادہ جانوں...
مون سون بارشیں، ملک بھر میں 49بچوں سمیت 104شہری جاں بحق، 413گھر تباہ ہوئے، این ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حالیہ مون سون بارشوں کے دوران 26 جون سے 12 جولائی تک ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے، اب تک 413 گھر تباہ ہوئے، اور 111 جانور بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق مون سون بارشوں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 افراد کی جان لے لی۔این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی، مالی اور جانی نقصان کی رپورٹ جاری کردی ہے،...
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد ان کی نجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اداکارہ کی بڑی بھابھی نے دعویٰ کیا ہے کہ حمیرا اصغر کا اپنی فیملی سے طویل عرصے سے تعلق منقطع تھا، اور اس کی بنیادی وجہ ان کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ مرحومہ کے خاندان کو ان کے کیریئر سے سخت اختلاف تھا اور یہ اختلاف ان کے قریبی رشتہ داروں، خصوصاً بڑے بھائی، کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کی صورت اختیار کر گیا تھا۔ حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ ’خاندان کبھی نہیں چاہتا تھا کہ حمیرا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرے۔...
ایم سی آئی کااے جے سی ایل کمپنی سے ای پارکنگ معاہدے کی منسوخی کا فیصلہ برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد کی سول جج کی معزز عدالت نے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)کی جانب سے اے جے سی ایل کمپنی کا ای پارکنگ کا ٹھیکہ کی منسوخی کا فیصلہ مکمل طور پر قانون کے مطابق درست قرار دیتے ہوئے اے جے سی ایل کی درخواست کو مسترد کردیا۔ سی ڈی اے اور ڈی ایم اے کی طرف سے سنئیر ایڈووکیٹ نزیر جواد نے کیس کی قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پرموثر پیروی کی ۔ معزز عدالت نے قانون کے مطابق...
ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کی ایئرلائن Flyadeal نے پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان کر دیا ہے، جو اگست کے آخر میں فعال ہو جائیں گے۔ یہ اعلان Flyadeal کی پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی موجودگی کی علامت ہے۔ 24 سے 26 اگست کے درمیان شروع ہونے والی ان پروازوں کے تحت: ریاض سے اسلام آباد ریاض سے پشاور ریاض سے سیالکوٹ دمام سے کراچی پر ہفتہ وار 2 سے 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ تمام پروازیں جدید Airbus A320 طیاروں پر کی جائیں گی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ریاض سے سیالکوٹ کا راستہ اس وقت کسی بھی ایئرلائن کی طرف سے براہ راست فراہم نہیں کیا جا رہا، کیونکہ PIA نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے مدینہ ٹائون سبزی منڈی کی رہائشی خواتین نے چار دن قبل گھر پر ہٹڑی پولیس کی بلاجواز چڑھائی اور ایک عورت سمیت پانچ افراد کی گرفتاری کے خلاف دوسرے روز بھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے حضوربانو کلہڑی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس موقع پر انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے بتا یا کہ 11جون 2025کو رات 2بجے کے قریب ہٹڑی تھانہ کی پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں گھر پر چڑھائی کر کے سوئی ہوئی عورتوں اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد میرے چار بیٹوں، شاہد کلہڑی، جان محمد کلہڑی، جاوید کلہڑی، عبدالرحمن کلہڑی اور میری بہو فرزانہ کو گرفتار کر لیا۔ انہوںنے الزام عائد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مکی شاہ کی حدود میں سگے بھائی کا قاتل گرفتار تھانہ مکی شاہ کی حدود مکی شاہ روڈ نزد ماربل مارکیٹ میں دو بھائیوں کا آپس میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان حسنین خاصخیلی چھری کے وار سے شدید زخمی ہوا جوکہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیامکی شاہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوتی کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر عملدرآمد ہوئے مکی شاہ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ فوتی کے والد محمد برکت علی خاصخیلی کی مدعیت میں کیس کرائم نمبر 89/2025 زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے 2 اہم محکموں پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ (ڈی پی پی) اور اینیمل کوارنٹائن ڈپارٹمنٹ (اے کیو ڈی) کو ضم کر کے نیشنل ایگری-ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (نیفسا) قائم کر دی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے زرعی تجارتی ڈھانچے کو عالمی پودوں کے حفاظتی اور خوراکی تحفظ کے معیار کے مطابق جدید بنانا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی پی کو بین الاقوامی پودوں کے تحفظ کے کنونشن کے تحت قائم کیا گیا تھا، جب کہ اے کیو ڈی کا مقصد غیر ملکی جانوروں کی بیماریوں کے داخلے کو روکنا تھا۔ان دونوں اداروں کو (این اے ایف ایس اے) میں ضم کرنے کا مقصد جدید، سائنسی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں وفاقی جج نے محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کو لاس اینجلس میں تارکین وطن کی گرفتاریاں روکنے کا حکم دے دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جج نے حکم دیا کہ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی لاس اینجلس میں بے گناہ تارکین وطن کی گرفتاریاں کرنے میں ملوث رہا ہے۔ محکمہ صرف نسل، زبان یا پیشے کی بنیاد پر افراد کو حراست میں لینا بند کرے۔ جج نے محکمے کو اپنے افسران کے لیے شک کے معیار کے تعین میں مددگار اور رہنمائی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ وہ گرفتاریوں کی باقاعدہ دستاویزات تیار کریں اور مدعیان کے وکلا کو فراہم کریں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث رونما ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ائر کرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے بند ہوگئے تھے۔ ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہوگیا اور طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے پاور کٹ کیوں کی،جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکہ: پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا ادارہ (یو این ایچ سی آر) اور اس کے شراکت دار گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران میانمار سے بنگلہ دیش آنے والے مزید ڈیڑھ لاکھ روہنگیا افراد کو مدد پہنچانے کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی ضروریات کے باعث امدادی وسائل میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ادارے کے ترجمان بابر بلوچ نے بتایا ہے کہ میانمار کی بنگلہ دیش سے متصل ریاست راخائن سمیت دیگر علاقوں میں جاری لڑائی کے باعث روہنگیا آبادی کی نقل مکانی بدستور جاری ہے۔بنگلہ دیش نے 2017 سے فیاضانہ طور پر 10 لاکھ روہنگیا افراد کو پناہ دے رکھی ہے جو اس کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم کیمپ میں پناہ گزین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے بجائے سعودی عرب پہنچا دیے جانے والے مسافر نے نجی ایئرلائن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیج دیا۔شاہ زین نامی مسافر، جو لاہور سے کراچی جانے کے لیے ایئرسیال کی پرواز میں سوار ہوا تھا، 7 جولائی 2025 کو ایئرلائن کی مبینہ غفلت کے باعث جدہ پہنچ گیا۔ اس واقعے پر شاہ زین نے ایئرسیال انتظامیہ کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔قانونی نوٹس میں متاثرہ مسافر نے ایئرلائن سے مکمل سفری اخراجات کی واپسی سمیت وضاحت طلب کی ہے۔ شاہ زین کے مطابق بغیر ویزا اور ضروری دستاویزات کے جدہ پہنچنے پر سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا کرنا...

پاک ایران فرینڈشپ فورم کے وفد کا عزیز الرحمن مجاہد کی قیادت میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، گجرات آنے کی دعوت
اسلام آباد :پاک ایران فرینڈشپ فورم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینئر رہنما عزیز الرحمٰن کی قیادت میں اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا خیرسگالی دورہ کیا۔ وفد میں ساجد اقبال چوہدری، محمد عرفان تبسم اور محمد عارف خان شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے تھرڈ سیکریٹری اور سربراہ شعبہ اطلاعات جناب ہادی گلریز سے ملاقات کی اور حالیہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی قیادت اور عوام کی جرات مندانہ اور اصولی موقف اور بہترین حکمتِ عملی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے مظلوموں کی حمایت میں جان دینے والے ایرانی شہداء کے لیے دلی دعائیں بھی کیں۔دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عزیز الرحمٰن نے جناب ہادی گلریز...

دومذہبی سیاسی اتحادوں ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے کے دوبارہ فعال ہونے کے امکانات، مذہبی قیادت کے درمیان اہم رابطے شروع
اسلام آباد(رضوان عباسی سے) ملک کی مذہبی سیاسی فضا میں ایک نئی ہلچل، دو بڑے مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے دوبارہ فعال ہونے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے درمیان ابتدائی مشاورت اور رابطے شروع ہو چکے ہیں، جبکہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق علامہ ساجد علی نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مذہبی اتحادوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رابطے میں ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے۔ انگریزی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق خصوصی گفتگو میں وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صدر آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وہ خود، تینوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) بھارتی شہر احمد آباد میں گزشتہ ماہ گر کرتباہ ہونے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق طیارے کے دونوں انجنوں کے فیول کنٹرول سوئچز''رن ‘‘(Run) کی حالت سے ''کٹ آف‘‘(Cutoff) کی پوزیشن میں چلے گئے تھے، جس کے باعث انجنوں کو ایندھن کی فراہمی بند ہو گئی اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ آج بارہ جولائی ہفتے کی صبح جاری کی گئی بھارت کے ''ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو‘‘ (AAIB) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی پرواز کے دوران اچانک ہوئی، جس کے فوراً بعد انجن کی طاقت ختم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق...

ایران کا ’اہم امریکی مراکز ‘ تک رسائی کا دعویٰ، خامنہ ای کی امریکی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی دھمکی
امریکا کی جانب حالیہ اقدامات اور ایران پر دباؤ کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہای نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران امریکی دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا، شہرام اکبرزادہ بین القوامی میڈیا کے مطابق خامنہای نے خبردار کیا ہے کہ العیاذباللہ ہم نے پہلے امریکی اڈے پر حملہ کر کے ان کے چہرے پر زوردار طمانچہ رسید کیا تھا، اور ضرورت پڑی تو دوبارہ ایسا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر قطر کے ’العُدید‘ ایئربیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، جہاں یکم حملے کے دوران ایک بالیسٹک میزائل پہنچا تھا۔ انہوں نے مزید کہا...
امریکی دفاعی محکمے پینٹاگون نے بالآخر قطر میں واقع العدید ائیر بیس پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے۔ حملے سے پہلے اور بعد کی جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں اڈے کے مواصلاتی ڈوم کو پہنچنے والی شدید تباہی واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے 23 جون کو العدید اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں امریکا کے مواصلاتی نظام کے اہم حصے کو نشانہ بنایا گیا۔ پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی میزائل نے خاص طور پر مواصلات کو محفوظ بنانے والے ڈوم کو تباہ کیا، جو امریکی فوجی آپریشنز کے لیے انتہائی اہم تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایران نے حملے سے قبل اشارہ...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور سول سوسائٹی کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔...

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: صرف 98 سیکنڈ میں 260 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات
ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: صرف 98 سیکنڈ میں 260 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس) 12 جون 2025 کو احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز ”AI171“، صرف 98 سیکنڈ کی پرواز کے بعد زمین بوس ہوگئی۔ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ ہوائی اڈے کی باڑ پھلانگنے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 مسافر اور عملہ سمیت زمین پر موجود 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صرف ایک شخص معجزاتی طور پر زندہ بچا۔ بھارت کے ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (AAIB) کی ابتدائی 15 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرِ عام پر...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز ممکن ہو، منی لانڈرنگ کے کسی بھی مقدمے کا اندراج صرف ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شملہ معاہدے کے پچاس برس دیکھ لیے، اب وقت بدل چکا ہے اور بھارت کی ہندوتوا سوچ پوری دنیا پر عیاں ہو گئی ہے، بھارت خود دہشتگردی کروا کر پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز میں یومِ شہداءکشمیر کی تقریب ہوئی، جس میں مشعال ملک، نسیم زہرہ اور ڈاکٹر قمر چیمہ نے کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھارتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ شملہ معاہدے کے پچاس برس دیکھ لیے، اب وقت بدل چکا ہے اور بھارت...
اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کیخلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔ ضلع کچہری لاہور میں معروف اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے مقدمے پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے زین علی قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا ہے، ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کا مدعیہ سے متعلق نامناسب کمنٹس سے اسکی عزت کو نقصان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے یونان میں شمالی افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کی پناہ کے لیے درخواستوں کی وصولی معطل کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ پناہ کے حصول کی کوشش ایک بنیادی حق ہے جو بین الاقوامی، یورپی اور یونان کے ملکی قانون میں بھی مندرج ہے اور اس کا اطلاق ہر جگہ سے ملک میں آنے والے لوگوں پر ہوتا ہے۔ Tweet URL اگرچہ دنیا بھر میں بہت سے ممالک کو بڑی تعداد میں مہاجرین کے مسئلے کا سامنا ہے لیکن انہیں پناہ کے خواہاں لوگوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔فرانسیسی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکا سے بات چیت کے لیے تیار ہے، مگر یہ مذاکرات باہمی احترام کی بنیاد پر ہونے چاہییں اور امریکا کو اس بات کی ضمانت دینا ہوگی کہ وہ بات چیت کے دوران ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا کی وہ کارروائیاں ہیں جن کے ذریعے اس نے سابقہ معاہدے کو توڑ دیا اور یکطرفہ حملے کیے۔ ان کے مطابق ان حملوں میں ایران کی جوہری...
ویب ڈیسک :پاکستانیوں کے ویزا مسائل حل ہونے کا امکان، وزیر داخلہ محسن نقوی کی دورہ متحدہ عرب امارات میں نائب وزیراعظم یواے ای شیخ سیف بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر محسن نقوی کی یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، نائب وزیراعظم یواے ای شیخ سیف بن زاید النہیان نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔ ملاقات میں پاکستانیوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیاگیا اور اسمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ حفیظ سنٹر لاہور میں...
وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ پروگرام یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے اسٹریٹجی، جی ایس پی پلس وعدوں اور یورپی یونین گرین ڈیل سے ہم آہنگ ہے اور پائیدار سرمایہ کاری اور مضبوط سپلائی چینز کے فروغ کو یقینی بنائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین بہتر طرز حکمرانی اور کاروباری ماحول کے پروگرام کے لیے پاکستان کو 20 ملین یورو دے گا، حکومتِ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت "بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول" کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا، یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے۔ مذکورہ معاہدے پر یورپی...
سٹی 42 : حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا دوسرا روز؛کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے،...
مقررین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ سردار اختر جان مینگل اور انکے خاندان کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں بند کی جائیں۔ بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے اور بارڈر کو عوام کیلئے فوری طور پر کھولا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں بارڈرز کی بندش، خواتین کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور بی این پی رہنماؤں پر جعلی مقدمات کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مرکزی کابینہ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، مختلف یونٹس کے عہدیداران، کارکنان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے جبری گمشدگیوں، بارڈر بندش اور خواتین کی گرفتاری کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو کے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ’بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول‘ کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا۔مزید بتایا کہ یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے، معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ یورپی یونین کے کثیر سالہ اشارتی پروگرام 27-2021 کے تحت مالی معاونت حاصل کرے گا، جس کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے...
جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ خان یونس میں حماس کے جنگجوؤں نے سرنگ سے باہر آ کر اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کردیا۔ حماس نے جب حملہ کیا اُس وقت اسرائیلی فوجی ابراہم ایزولے ہیوی مشینری کی مدد سے زمین کی کھدائی کر رہے تھے۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ماسٹر سارجنٹ (ر) ابراہم ایزولے کی عمر 25 سال تھی اور وہ جنوبی کمانڈ کی انجینیئرنگ یونٹ میں ہیوی انجینیئرنگ آپریٹر تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حماس نے ابراہم ایزولے کی لاش کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود...
حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ۔ اب تک 585 کمپنیوں نے مطلوبہ دستاویزات مکمل کرلی ہیں اور نئی کمپنیوں کو 10 اگست 2025...
سٹی 42 : وفاقی حکومت اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان کاٹن سیس وصولی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اپٹما پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور وزارت فوڈ سیکیورٹی نے معاہدے پر دستخط کر دیے، معاہدے پر وزیر غذائی تحفظ اور چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے دستخط کیے۔ اس کے علاوہ چیئرمین اپٹما نارتھ اسد شفیع اور چیئرمین کاٹن کمیٹی نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق ٹیکسٹائل ملز حکومت کو کاٹن سیس کی مد میں ایک ارب 50 کروڑ روپے کی ادائیگی کریں گی، کاٹن سیس 4 اقساط میں ادا کیا جائے گا۔ اپٹما ٹیکسٹائل ملز کا ڈیٹا کاٹن کمیٹی کو فراہم کرے گی، اپٹما تمام ٹیکسٹائل ملز کے ساتھ تنازع کو حل کرے گی،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) ایران، عراق، شام جانے والے زائرین کے حوالے سے وفاقی حکومت نےاہم فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2021ء میں متعارف کرائی گئی پالیسی پر تیزی سے عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سالار نظام کو ختم، اسکی جگہ زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم متحرک ہوگا،حج و عمرہ کی طرح اب زیارات مقدسہ کیلئے بھی وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن لازم ہوگی۔ ترجمان مذہبی امور2021ء میں درخواستیں طلب کی گئی تھیں اب تک 585 دستاویزات و کوائف کمپنیز نے مکمل کئے،زیارات گروپس کی رجسٹریشن کیلئے وزارت مذہبی امور نے ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ گروپ یا کمپنی کی رجسٹریشن کیلئے کردار، مالی شفافیت کیساتھ میزبان ملک میں بلیک لسٹ نہ...
اپنے ایک ٹویٹ میں انٹونیو کاسٹا کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی واحد غیر جانبدار ادارہ ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت کی تصدیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کے ذریعے یورپی کونسل کے صدر "انٹونیو کاسٹا" نے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کے ساتھ اپنی ملاقات کی خبر دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں بہت مفید تبادلہ خیال ہوا۔ ایران کے معاملے میں یورپی یونین، IAEA کے کردار کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو مزید دُہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو ہرگز ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) کی جانب سے وی پی این فراہم کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 8 سروس فراہم کرنے والے اداروں کو رجسٹر کیا جا چکا ہے، 4 اداروں کو آپریشنز شروع کرنے کی باضابطہ اجازت بھی دے دی گئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق، اتھارٹی کو اب تک وی پی این سروس فراہم کرنے والے 9 اداروں کی رجسٹریشن کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم رجسٹریشن کے عمل کو سست قرار دینا درست نہیں ہوگا کیونکہ یہ عمل موجودہ پالیسی ہدایات کے مطابق جاری ہے۔اتھارٹی کے مطابق وی پی این فراہم کنندگان...
اداکارہ اور ماڈل کی نہایت بری حالت میں لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے ملی جہاں وہ 7 برسوں سے کرائے پر اکیلے رہ رہی تھیں۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزورعلی نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حتمی طور پر حقائق تو میڈیکل رپورٹ میں سامنے آئیں گے لیکن فلیٹ سے ملنے والے کھانے پینے کے سامان پر ایکسپائری تاریخ 2024 ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فون ریکارڈ میں بھی آخری میسج ستمبر 2024 کے ہیں جو ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ہیں۔ ایس ایس سائوتھ مہزور علی نے مزید بتایا کہ فلیٹ کے مالک سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی میزبانی میں منعقدہ تقریب کے دوران وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نان فارمل ایجوکیشن کی سالانہ رپورٹ کا اجرا کردیا۔۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں، پالیسی سازوں اور ترقیاتی شراکت داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔رپورٹ کو پاکستان میں نان فارمل ایجوکیشن کے لیے ایک قابلِ اعتماد ڈیٹا سورس قرار دیا جا رہا ہے، جو آئندہ پالیسی سازی، منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے لیے بنیاد فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر خالد مقبول نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا صرف نمبرز کا مجموعہ نہیں بلکہ پالیسی کے فیصلوں کے لیے ایک روشن چراغ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم وہ ہتھیار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے اہم دورہ کیا ہے، ٹیم نے برطانیہ جانے والی پرواز کے مسافروں کی سیکیورٹی سکریننگ کے عمل کی مکمل جانچ پڑتال کی اور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈان نیوز کے مطابق برطانوی ٹیم نے مسافروں کی چیک ان کے عمل اور بورڈنگ کے اجرا کے نظام کو بھی چیک کیا، برطانوی ٹیم نے مسافروں کی امیگریشن اور ویزے کی جانچ کے نظام کا بھی آڈٹ کیا۔پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے افسران نے برطانوی ٹیم کو بریفنگ بھی دی، برطانوی ٹیم پی اے اے کے ساتھ ملکر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکورٹی آڈٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جولائی 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے سیلاب نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ان کے بارے میں اطلاعات سے بروقت آگاہی کے نظام کی اہمیت کو واضح کر دیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب ہر سال پانچ ہزار سے زیادہ انسانی جانیں لیتے ہیں اور ہر سال دنیا بھر میں سیلاب سے متعلقہ 85 فیصد انسانی اور 50 ارب ڈالر کا معاشی نقصان انہی کے سبب ہوتا ہے۔ Tweet URL سست رو دریائی سیلاب کے مقابلے میں اچانک آنے والے سیلاب سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کے لیے لوگوں...
کراچی: کرس گیل نے برائن لارا کی سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ نہ توڑنے کو ویان ملڈر کی غلطی قرار دے دیا۔ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بیٹر نے ناقابل شکست 367 رنز بنائے تھے، ان کے پاس لارا کی سب سے بڑی ناٹ آؤٹ 400 رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع تھا مگر انھوں نے اس سے گریز کیا۔ بعد ازاں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ سابق عظیم ویسٹ انڈین بیٹر کے احترام میں کیا۔ ملڈر کے بیان پر کرس گیل نے کہا کہ اگر مجھے یہ موقع ملا ہوتا تو میں ضرور 400 سے آگے بڑھتا، ایسا بار بار نہیں ہوتا، آپ کو معلوم نہیں کہ اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں صرف ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا مؤثر نتائج نہیں دے گا، جب تک اس کے ساتھ تعمیل اور نفاذ پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بغیر کسی حکمت عملی کے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اْس وقت تک پائیدار مالی نتائج نہیں دے سکتا جب تک نفاذ اور مؤثر تعمیل پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی جائے۔ منگل کو جاری کی گئی ایک پالیسی گائیڈ میں اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان سے تعمیل کو...
اسلام آباد: ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم اور سرچ کمیٹی کے سربراہ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جہاں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ سرچ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزیر مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب، دیوان اور آغا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم...
BASSETERRE, SAINT KITTS AND NEVIS: پاکستان نے کینیڈا میں اپنے ہائی کمشنر محمد سلیم کو جنوری 2024 میں سفارتی تعلقات قائم ہونے والے ملک سینٹ کٹس اور نیوس میں اپنا پہلا ہائی کمشنر تعینات کردیا، جنہوں نے اپنی اسناد میزبان ملک کے سربراہ کو پیش کردیا۔ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق بیسیٹرے میں گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں محمد سلیم نے پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت میں اپنی دستاویزات سینٹ کرسٹوفر (سینٹ کٹس) اور نیوس کی گونر جنرل ڈیم مارسیلا کو پیش کیں۔ تقریب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے سینٹ کیٹس اور نیوز کی گورنر اور عوام کو خیرسگالی کا...
ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے، ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے، پارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختونخوا میں بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے، ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ ثمر بلور نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا کہ فاطمہ جناح کے ساتھ جو عمل ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بدقسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائدؒ کا دورہ کیا، وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد، رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر سید عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان اور ایران سے بڑی تعداد میں واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مزید امدادی وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔'ڈبلیو ایچ او' نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت واپس آنے والے بیشتر لوگوں کے پاس معمولی زاد راہ کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ انہیں ہنگامی طبی مدد، خوراک اور پناہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ادارے کی طبی ٹیموں نے بتایا ہے کہ پناہ گزینوں میں بہت سے لوگ زخموں، انفیکشن، پانی کی کمی اور غذائی قلت کا شکار ہوتے ہیں جنہیں ضروری مدد پہنچانے کے لیے اضافی وسائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔اس اہم ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون میں جاری پیشرفت اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبہ جات میں اشتراک کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مقاصد اور تزویراتی ہم آہنگی پر روشنی ڈالی، انہوں نے دفاع، بالخصوص اعلیٰ تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے...
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بد قسمتی کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، حکومت مخدوش عمارتوں کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے مزار قائد کا دورہ کیا، وفد میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد، رکن سندھ اسمبلی معید انور، فیصل رفیق، جمال احمد، فوزیہ حمید، قراۃ العین، انجینیئر عادل عسکری شامل تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاطمہ جناح کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ طحہٰ احمد نے مزار قائد کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کے...
خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں اے این پی کو بڑا دھچکا لگا ہے، پارٹی کی اہم رہنما مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئیںتفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کو خیبر پختونخوا میں بڑا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ہارون بلور کی بیوہ بشیر بلور کی بہو نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ثمر بلور نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ثمر بلور نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ان کی ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کے اعلان...
موٹر وے ایم ون پر پھسلن کے باعث کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 17 مسافر زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 افراد کو اسلام آباد کے پمز اسپتال جب کہ 5 زخمیوں کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست میں غیر معمولی ہلچل پیدا ہوگئی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔میڈیا ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی سابق رکن اور شہید ہارون بلور کی اہلیہ ثمر بلور نے پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے، جسے خیبرپختونخوا کی سیاسی فضا میں ن لیگ کے لیے ایک بڑی کامیابی اور اے این پی کے لیے دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ثمر بلور نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ کافی عرصے سے اے این پی کی سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر چکی تھیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت سے اختلافات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کی اہم وکٹ گرنے کو تیار ہے، اے این پی کی سینئر رہنماثمر ہارون بلور نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ثمر ہارون بلور کاکہنا تھا کہ میں نے مسلم لیگ ن کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کروں گی،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گی۔ یاد رہے کہ ثمرہارون بلور اے این پی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات اوررکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔ ٹینس بالز میں منشیات چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام مزید :
اسلام آباد(اوصاف نیوز) قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز کو گزشتہ شب دل کی شدید تکلیف کے باعث فوری طور پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (PIC) منتقل کیا گیا جہاں وہ اس وقت ماہر ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی زیر علاج ہیں۔ پی آئی سی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق شبلی فراز کو ہسپتال پہنچنے پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد دل کے ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا۔ ماہرین نے انہیں آئندہ 24 سے 48 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم آج ایک اہم مشاورتی اجلاس میں شبلی فراز کے آئندہ کے علاج اور ممکنہ مزید طبی اقدامات پر غور کرے گی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات منگل کے روز جدہ میں ہوئی، جس میں ایرانی وفد بھی شریک تھا۔ دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا اور خطے کی غیر یقینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں تعاون کو فروغ دینا تھا۔سعودی ولی عہد نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا حالیہ معاہدہ خطے میں...
چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی دفاعی وفد نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے جبکہ فضائی قوت اور آپریشنل ہم آہنگی سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیر چیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے کہا...
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور آزمودہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں۔گزشتہ روز آئی ایس پی آرسے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں بالخصوص فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ائر چیف سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ )پی ایس پی سی) نے مسرت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ حال ہی میں اس کے حاصل کردہ مکمل ملکیتی ذیلی ادارے نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (این ایس پی سی) کو پی ایس پی سی میں ضم کر دیا گیا ہے جو یکم جولائی 2025ء کے یومِ کار کے آغاز سے نافذالعمل ہے۔ اس انضمام کے نتیجے میں این ایس پی سی کے تمام اثاثے، واجبات، حقوق، ذمہ داریاں، معاہدے اور سودے اب مستقل طور پر پی ایس پی سی کا حصہ بن چکے ہیں۔ این ایس پی سی انضمام کی اس تاریخ سے ایک علیحٰدہ قانونی ادارے کے طور پر موجود نہیں ہے اور تحلیل کے بغیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے وفد کے ہمراہ سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔ پارلیمانی لیڈر کے ہمراہ چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان اور امیر ضلع ائر پورٹ محمد اشرف بھی موجود تھے۔ محمد فاروق فرحان نے پی ایس 91شاہ فیصل الفلاح رفا ہ عام، جامعہ ملیہ گرین ٹائون کی آبادیوں اور ماڈل کالونی ٹاؤن کے پانی اور سیوریج کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پی ایس 91 اور ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے پانی و سیوریج کے سنگین مسائل زیرِ بحث آئے۔...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 جولائی 2025ء) ڈی ہاڈ سسٹین ایبل آرگنائزیشن نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ساتھ ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات اور اس سے آگے انسانی خدمت اور صحت کے شعبوں میں پائیدار اور طویل المدتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ شراکت ہنگامی امداد سے ترقیاتی ماڈل کی جانب منتقلی کی عکاسی کرتی ہے، جس میں پائیداری، تعلیم، اور صلاحیت سازی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر صحت، تعلیم اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں اقدامات کا آغاز کریں گے۔ اس میں پاکستان میڈیکل سینٹر کی معاونت بھی شامل ہے، جس میں طبی سامان، ادویات کی فراہمی...
عبرانی زبان کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نقصان اس قدر زیادہ ہے کہ اس وقت دفتر کی بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پوری عمارت کو مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے اور نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کا اندازہ ہے کہ یہ تعمیر نو اگلے 3 سے 4 ماہ تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تباہ کن میزائل حملوں کی تفصیلات اگرچہ بہت کم اور قطرہ قطرہ کر کے، لیکن اب افشا ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک 10 نے والا نیوز کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے صہیونی حکومت کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور فضائی طاقت پر تبادلہ خیال ہوا اور پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل وانگ گانگ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں فضائی قوت، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایئر چیف...
تصویر سوشل میڈیا۔ چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ نے وفد کے ہمراہ پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان فضائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وانگ گانگ کو پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے...
پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی طاقت اور آپریشنل ہم آہنگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط رشتے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں چینی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات تذویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن واستحکام کیلئے مشترکہ خواہشات پر مبنی ہیں، لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کو پی اے ایف کےاسٹرکچر،اسٹریٹجک اقدامات اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی...
بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیواکی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیوانے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصا ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ محترمہ ایرینا گانچیوا نے چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی سے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں کے الیکٹرک کے بورڈ آف گورنرز نے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ 7 جولائی کو ہونے والے بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مونس علوی کی بطور سی ای او نئی مدت کا آغاز 30 جولائی 2025 سے ہوگا۔ یاد رہے کہ مونس علوی 2018 میں پہلی بار چیف ایگزیکٹو کے منصب پر فائز ہوئے تھے، جبکہ انہوں نے 2008 میں کے الیکٹرک میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات کا آغاز کیا تھا۔یہ تعیناتی نہ صرف مونس علوی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ ادارے کے تسلسل اور پائیداری کی...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )خواتین کے لیے قرض کا حصول اب آسان ہو گیا ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسٹیٹ بینک کے درمیان پاکستان میں عورتوں کی مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے وی فنانس کوڈ پروگرام کے لیے معاہدہ طے پا گیا.(جاری ہے) خواتین کے لیے قرض کے مسئلے کے حل کے لیے اسٹیٹ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اشتراک سے ویمن انٹرپرینیورز فنانس کوڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات کا سامنا کیا، سخت مانیٹری پالیسی کے سبب پاکستان نے معاشی تنزلی پر قابو پا لیا ہے اور زرمبادلہ مستحکم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو دیر گئے کہا کہ حماس غزہ کے جاری تنازع کے درمیان اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی خواہشمند ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے عشائیے کے آغاز میں کہا، "وہ (حماس) ملنا چاہتے ہیں اور وہ جنگ بندی چاہتے ہیں۔" مشرق وسطی کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ یہ جلد معاہدے پر پہنچنے کا موقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وٹکوف ثالثی مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے "اس ہفتے کے اواخر میں دوحہ کے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔" لیویٹ نے قطر اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے سربراہ کو معطل کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے شہر میں انتہائی مخدوش قرار دے گئی 51 عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ...
سینٹ کام کا دائرہ کار مصر، ایران، سعودی عرب، قطر، امارات، افغانستان اور پاکستان سمیت اہم ممالک پر محیط ہے۔ امریکی فوجی کمانڈ اسٹریٹ آف ہرمز، بحیرہ احمر اور سوئز کینال جیسے اسٹریٹیجک راستوں کی نگرانی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے A-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء کی فضائی نگرانی پر مامور کر دیئے گئے۔ امریکی سینٹ کام خطے میں 21 ممالک کی سکیورٹی اور فوجی کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔ سینٹ کام کا دائرہ کار مصر، ایران، سعودی عرب، قطر، امارات، افغانستان اور پاکستان سمیت اہم ممالک پر محیط ہے۔ امریکی فوجی کمانڈ اسٹریٹ آف ہرمز، بحیرہ احمر اور سوئز کینال جیسے اسٹریٹیجک راستوں کی نگرانی کرتی ہے۔ امریکی طیارے A-10 تھنڈر بولٹ...
امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی آج رات وائٹ ہاؤس میں عشائیہ پر اہم ملاقات ہوگی جس میں مشرق وسطیٰ سے متعلق ’مثبت پیش رفت‘ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ اور وزیرِاعظم نیتن یاہو اس ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سفارتی مواقع کے حوالے سے بات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں غزہ جنگ بندی اور حماس کے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے اور ایران کے جوہری پروگرام پر بھی گفتگو ہوگی۔ علاوہ ازیں ٹرمپ اور نیتن یاہو ملاقات میں لبنان کی سیاسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کا ریڈار ڈیٹا سامنے آگیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے اس جنگ میں اسرائیل کے 5 اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔غیرملکی خبرایجنسی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والے ریڈار ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ تہران سے فائر کیے گئے 6 میزائلوں نے اسرائیل کے شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں قائم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ڈیٹا میں دیکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کی نشانہ بننے والی تنصیبات میں اہم ایئربیس، ایک انٹیلیجینس سینٹر اور لاجسٹکس بیس شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل...
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالی سال 2024-25 میں11,76 کیسز کے فیصلے کیے، اس دوران 42 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے، تاکہ مالیاتی مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر میں شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھا جا سکے۔ سی سی پی کے مطابق فیصلہ کیے گئے کیسز میں 267 پبلک لسٹڈ کمپنیاں شامل تھیں، جن میں منسلک کمپنیوں میں بغیر اجازت سرمایہ کاری میں خلاف ورزیاں، کمزور کارپوریٹ گورننس، اور مالیاتی رپورٹنگ کی خامیاں تھیں، 49 نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ، اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 43 کمپنیوں کو جرمانے کیے گئے بروکریج سیکٹر میں ایس ای...
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے کراچی کے علاقےلیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر فوری اقدام اٹھاتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ کو معطل کر دیا، جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان بھی کر دیا .سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاء لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری بلڈنگ سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو معطل کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو فوری طور پر...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں مخدوش قرار دی گئی عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ ہے، سانحہ لیاری پر ایس بی سی اے کے سربراہ کو معطل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ یہ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیاءالنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری میں عمارت گرنے سے 27 معصوم جانوں کا نقصان ہوا، ہم سب غمزدہ ہیں، وزیر اعلی ہاؤس میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ نے بہت سخت نوٹس لیا اور ہدایت دی ہے کہ جن کی کوتاہی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزے مسترد ہو رہے ہیں،متحدہ عرب امارات کے ویزوں سے متعلق اہم ملاقات طے پا گئی ہے،یواے ای کے وزیر داخلہ سے ملکر حل نکالیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کے شہری 19سال سے کویت نہیں جا پا رہے تھے،ہم نے کویت اور عمان جا کر پاکستانیوں کے ویزے کھلوائے،ہم نے پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ کیلئے بہت کام کیا ہے، اگلے 2سال میں گرین پاسپورٹ کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی، پاکستانیوں کو اپنے گرین پاسپورٹ پر فخر ہے اورمزید ہوگا۔ لاڑکانہ: ایک ہی خاندان کی 4 بچیاں تالاب میں ڈوب کر...
تہران (اوصاف نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کا ریڈار ڈیٹا سامنے آگیا ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے اس جنگ میں اسرائیل کے 5 اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والے ریڈار ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ تہران سے فائر کیے گئے 6 میزائلوں نے اسرائیل کے شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں قائم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ڈیٹا میں دیکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کی نشانہ بننے والی تنصیبات میں اہم ایئربیس، ایک انٹیلیجینس سینٹر اور لاجسٹکس بیس شامل ہے۔ رپورٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران :ایرانی حکومت نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن تک ایران چھوڑ دیں، بصورتِ دیگر ان کی گرفتاری اور جبری بے دخلی کا سامنا کرنا ہوگا، یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں موجود افغان مہاجرین کو دی جانے والی ڈیڈ لائن قریب آ چکی ہے، جس کے بعد ایرانی حکام بڑے پیمانے پر مہاجرین کی ملک بدری کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ایرانی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو سیاسی وجوہات یا قومیتی تعصب...
ادب جب تک ادیب کی رُوح میں سرایت نہ کر جائے قارئین کے دِل و دماغ کو متاثر نہیں کر سکتا۔ بہت کم ایسے ادیب ہوتے ہیں جنہیں قدرت نے لکھنے کے فن کے ساتھ ساتھ شخصیت کا بھی ویسا ہی تحفہ عطا کیا ہوتا ہے جو نہ صرف ان کے فن بلکہ ان کی ذات کو بھی انسانیت کی عظمت اور خدمت کے چار چاند لگا دیتا ہے۔ ایسے ہی ایک منفرد لب و لہجے کے ادیب سے میری واقفیت گذشتہ کئی سالوں پہلے ان کی تحریروں کے ذریعے ہوئی اور چند سال قبل راولپنڈی میں ان سے میری پہلی بالمشافہ ملاقات ہوئی۔ تاحال اب تک ان کے ساتھ خلوص، محبت، علم، احترام اور قلم کا رشتہ قائم ہے۔...