2025-11-09@22:48:44 GMT
تلاش کی گنتی: 31325
«ایک باغ»:
(نئی خبر)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو پیدا ہوئے اور ہر سال پورے پاکستان میں شاعر مشرق کے یوم پیدائش کو ’یوم اقبال‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ علامہ محمد اقبال ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جس کے خواب کے نتیجے میں آج دنیا کے نقشے پر پاکستان کا نام بھی چمکتا دمکتا دکھائی دیتا ہے، علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے، والدین نے آپ کا نام محمد اقبال رکھا۔ ڈاکٹر علامہ اقبال نے جاوید منزل میں 3 برس گزارے، اپنی ابتدائی تعلیم بھی سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف...
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع 50 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بناسکی۔ کرس گرین 46 اور کپتان ایلکس روز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد...
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے کینگروز کو ایک رن سے شکست دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔پلیئر آف دی میچ پاکستان کے خواجہ نافع قرار پائے جنہوں نے 14 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، اس کے بعد وہ ریٹائرز ہارٹ ہوگئے تھے۔پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ مقابلوں کے لیے ٹیموں کی شمولیت کا مجوزہ فارمولا سامنے آگیا ہے۔آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں طویل مشاورت کے بعد بتایا گیا کہ 128 سال بعد دوبارہ اولمپک کھیلوں میں شامل ہونے والے کرکٹ ایونٹ میں مردوں اور خواتین کی 6،6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورننگ باڈی نے واضح کیا ہے کہ مجوزہ فارمولے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست مقابلے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی۔ابتدائی طور پر تجویز دی گئی تھی کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں موجود سرفہرست 6 ٹیمیں براہِ راست اولمپکس کے لیے کوالیفائی کریں گی، تاہم اب تجویز دی گئی ہے کہ ہر براعظم سے ایک ایک ٹاپ ٹیم کوالیفائی کرے گی،...
اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے باکسر قدرت اللہ اسلامک سالیڈریٹی گیمز میں 55 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹر فائنل میں قدرت اللہ نے فلسطینی باکسر یوسف عبد العزیز کو شکست دی۔پاکستانی باکسر کے مکمل حاوی ہونے کے بعد ریفری نے دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ روک کر قدرت اللہ کو فاتح قرار دیا۔اس سے قبل عروشہ سعید نے ریاض میں منعقدہ چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کراش (Kurash) میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔
امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپا اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کا داخلہ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس)امریکا کی حکومت نے ایک نئے فیصلے کے تحت موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر کے امریکی سفارت خانوں کو جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان بیماریوں کے شکار افراد کے لیے ویزا کی درخواستیں مسترد کی جائیں گی۔ اس فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کے دور کی امیگریشن پالیسیوں کی ایک نئی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے پناہ گزینوں پر...
اسلام ٹائمز: روایت ہے کہ ایک نیک و پاک دامن عورت ایک روز غسل کے لیے حمام مستجار کی تلاش میں نکلی۔ وہ راستہ بھول گئی اور ایک اجنبی سے راستہ پوچھا۔ اس شخص نے دھوکے سے اسے اپنے گھر کی طرف بلا لیا۔ جب وہ اندر پہنچی تو اس مرد کے دل میں برے خیالات پیدا ہوئے۔ عورت نے اپنی عقل و فراست سے خطرے کو محسوس کیا اور خود کو بچانے کا ایک طریقہ اختیار کیا۔ اس نے غصے کے بجائے خوش اخلاقی سے کہا: "میں ابھی باہر جا کر عطر لگا کر آتی ہوں، تم میرا انتظار کرنا۔" یوں وہ باہر نکل کر اس مرد کے چنگل سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہوگئی۔ یہ واقعہ اس بات...
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی و سینیٹ میں نامزد اپوزیشن لیڈر و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور وائس چیئرمین علامہ ناصر عباس نے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد سے جاری اپنے مشترکہ ویڈیو پیغام میں نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ 1971 میں پاکستان ٹوٹا، اب ایک مرتبہ پھر ملک تاریخ کے نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے، پاکستان کے اندر جمہوری ادارے مفلوج کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سیاہ اور تاریک 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، کل رات ساڑھے اٹھ بجے پوری قوم اٹھ کر ایک ہی نعرہ لگائے گی اور وہ یہ...
بڈگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرنے کے باوجود مفت گیس، مفت بجلی اور مفت راشن سمیت اس کے انتخابی وعدوں میں سے کوئی بھی پورا نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس کشمیری عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ذراائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے بڈگام میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی کو اقتدار سنبھالے ایک سال گزرنے کے باوجود مفت گیس، مفت بجلی اور مفت...
اس نئے فیصلے سے خاص طور پر وہ افراد متاثر ہوں گے، جو موٹاپے یا ذیابیطس کی وجہ سے امریکا کے طبی معیارات پر پورا نہیں اترتے۔ اس فیصلے کی مخالفت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امیگریشن کے حوالے سے مزید امتیازی سلوک کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس سے انسانیت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی حکومت نے ایک نئے فیصلے کے تحت موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر کے امریکی سفارت خانوں کو جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان بیماریوں کے شکار افراد...
لاہور؍ اسلا م آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) مفکر پاکستان حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 ویں یوم پیدائش آج (اتوار) 9 نومبر کو منایا جائے گا۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی۔ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ پیدا ہوئے، علامہ اقبال نے اپنی ابتدائی تعلیم سیالکوٹ سے حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائشِ پر پیغام میں کہا کہ ہم آج اتوار کوعلامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منا رہے ہیں۔ وہ شاعرِ مشرق اور مفکر جن کے ویژن نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور...
پشاور میں واقع تاریخی قصہ خوانی بازار جو قدیم زمانے میں وسط ایشیائی تاجروں کے اہم پڑاؤ کے طور پر مشہور تھا، اپنی کہانیوں اور قصوں کی روایت کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اگرچہ اب وہاں قصہ گوئی کی محفلیں ماضی کی طرح منعقد نہیں ہوتیں، لیکن بازار میں اب بھی کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں اُس عہد کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ انہی میں ایک قدیمی قہوہ خانہ شامل ہے جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ یہ قہوہ خانہ اپنے روایتی قہوے کی خوشبو اور ذائقے کی بدولت نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں میں بھی مقبول ہے۔ یہاں آنے والے لوگ تاریخی قصہ خوانی بازار کے دلکش...
اسلام آباد: سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنے کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی، جہاں اس کا خیرمقدم پی سی بی آفیشلز نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کیا۔ سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے آئی ہے، جو 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ان تین ون ڈے میچز کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور دلچسپ سیریز کا اعلان کیا ہے۔ 17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور لاہور کے کرکٹ میدانوں میں 29 نومبر تک کھیلا...
اسلام آباد: پاکستان نے ٹیکس نظام کی کارکردگی بہتر بنانے،اخراجات میں شفافیت لانے اورسرکاری اداروںکے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے نام پر ایک ارب ڈالرکے 2 غیرملکی قرضے حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت 60 کروڑ ڈالرکاقرض "پاکستان پبلک ریسورسزفار اِنکلیوسِوڈیولپمنٹ پروگرام" کے تحت ورلڈ بینک سے،جبکہ 40 کروڑ ڈالر کاقرض "ایکسلیریٹنگ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن پروگرام" کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل کریگی۔ موجودہ زرمبادلہ کے نرخ کے مطابق ایک ارب ڈالر تقریباً281 ارب روپے کے برابر بنتے ہیں،جو نیاہوائی اڈہ تعمیرکرنے یاسیکڑوں اسکول بنانے کیلیے کافی رقم ہے،تاہم یہ قرضہ جات بجٹ سپورٹ کے طور پر حاصل کیے جائیں گے اور ان سے کوئی نیااثاثہ نہیں بنایاجائیگا۔ وزارتِ خزانہ کے...
مشترکہ جاسوسی نیٹ ورک کے کئی ارکان کی گرفتاری اور نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اس نیٹ ورک کے ایک سعودی رکن مجدی محمد حسین کے اعترافات کے بعض حصے نشر کیے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے حامی یمن اسلامی کیخلاف سرگرم مجدی محمد حسین نامی سعودی جاسوسی نیٹ ورک کے ایک رکن نے اپنے اعترافات میں کہا ہے کہ وہ ملک میں کیمروں کے ذریعے مختلف عمارتوں اور مقامات کی شناختی و معلوماتی مہمات انجام دیتا رہا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے خفیہ اداروں کے درمیان قائم ایک مشترکہ جاسوسی نیٹ ورک کے کئی ارکان کی گرفتاری اور نیٹ ورک کے خاتمے کے بعد...
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت کے کسی بھی عہدیدار کو اس سال جنوبی افریقہ میں ہونے والی جی20 سمٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹرمپ نے اس موقع پر دوبارہ یہ دعویٰ کیا کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کو قتل اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے اس سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اور نائب صدر جے ڈی وینس کو ان کی جگہ اس اجلاس میں شرکت کے لیے بھیجا گیا تھا۔ تاہم ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ اب نائب صدر وینس بھی اس سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا...
پاکستان سائنسی میدان میں ہونے والی جدت اور تحقیق کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک سے بہت پیچھے ہے مگر جامعہ کراچی کے طلبا نے اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز، اسمارٹ میڈیسن ڈسپنسراور سپ ڈوز جیسی ایجادات کر کے سب کو حیران کردیا۔ جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے ہونہار طلبا نے صحت عامہ کے شعبے میں جدید سائنسی سوچ کو عملی شکل دیتے ہوئے متعدد منفرد اور کارآمد ایجادات پیش کیں۔ یہ آلات جدید سائنسی تحقیق، انسان دوست ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں Sip sip , Anti Depressant Goggles, Smart medicine Dispenser اور Cool Pod جیسے منصوبے شامل ہیں، جنہیں ماہرین نے نہ صرف سراہا بلکہ انہیں پاکستان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان 3 ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں برادر ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا اور تقریب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان...
واشنگٹن: امریکا کی حکومت نے ایک نئے فیصلے کے تحت موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے دنیا بھر کے امریکی سفارت خانوں کو جاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان بیماریوں کے شکار افراد کے لیے ویزا کی درخواستیں مسترد کی جائیں گی۔ اس فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کے دور کی امیگریشن پالیسیوں کی ایک نئی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کے پناہ گزینوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور امریکا میں داخلے کے لیے شرائط سخت کی گئی تھیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-18 سری نگر (صباح نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ اسکولوں میں ہندو گیت وندے ماترم کی اجتماعی طور پڑھنے کے لیے ان کی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گورنر منوج سنہا نے جموں میں وندے ماترم کی اجتماعی خواندگی کی از خود قیادت کی۔ ایک سرکاری حکمنامے میں موسیقی و کلچرل پروگرامز میں سبھی اسکولوں کے طلبا سمیت عملے کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا تھا، تاکہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کی تقریبات منائی جا سکیں۔ حکمنامے کے تحت جموں اور کشمیر کے محکمہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات پاکستان فریحہ اشرف اور سیکرٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، خواتین صحافیوں سے ملاقات اور انہیں اجتماعِ عام مینارِ پاکستان لاہور میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر فریحہ اشرف اور ثمرین احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعِ عام پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخی اجتماع ثابت ہوگا، جس میں خواتین کی شرکت ایک نئے باب کا آغاز کرے گی۔ اس اجتماع کے موقع پر ملک کی سب سے بڑی’’ خواتین کانفرنس ‘‘منعقد کی جا رہی ہے، جس میں نہ صرف ملک بھر سے نمائندہ خواتین شریک ہوں گی بلکہ غیر ملکی مندوبین اور بین الاقوامی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک)امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس کی خریداری پر امریکی پابندیوں کے تناظر میں استثنیٰ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ہنگری کو روسی تیل اور گیس خریدنے کی پابندیوں سے ایک سالہ استثنیٰ دینے کا اعلان کیا۔ ہنگری نے بھی بیان دیا ہے کہ اس استثنیٰ میں شامل ہے کہ روسی تیل اور گیس جو ‘‘تور کسٹریم’’ اور ‘‘دروڑبہ’’ پائپ لائنز کے ذریعہ پہنچتی ہے، ان پر پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ امریکی اعلامیے کے مطابق اس استثنیٰ کے بدلے ہنگری نے امریکی ایل این جی خریدنے اور امریکی نیوکلیئر فیول کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ‘انقرہ(صباح نیوز+مانیٹر نگ ڈ یسک )فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ جاری ہے۔حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ اسرائیلی فوج نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے فارنزک انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا، لاش کی شناخت ہونے کے بعد گھر والوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے پاس 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود تھیں جن میں سے 23 لاشیں حوالے کی جاچکی ہیں، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 5 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے دیگر یرغمالیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ انڈس ہائی وے پر کار کو بچاتے ہوئے دو ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے اس دوران دونوں ٹرالروں میں آگ لگ گئی ایک ڈرائیور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، ٹرالروں میں موجود سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ انڈس ہائی وے کوہ نور فلور مل کے قریب کار کو بچاتے ہوئے دو ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں ٹرالروں میں آگ لگ گئی ٹرالروں میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا اطلاع پر ریسکیو 1122 اور حدود تھانہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جہاں آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش اور زخمی کلینر کو باہر نکالا گیا جنہیں کندھکوٹ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوشہرہ (این این آئی) امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ حاجی عنایت الرحمن نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی کا موجودہ عشرہ انقلابی تبدیلیوں میں سر فہرست ہے پاکستان کا بوسیدہ نظام اب ایک عوامی دھکے کی مار ہے جس کے لئے حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان کے مظلوم عوام کو 21,22,23نومبر مینار پاکستان کے سائے تلے قیام پاکستان کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ،بدل دو نظام ،کے نعرے کے تحت بلایا ہے نظام کی تبدیلی کی اس عظیم تحریک کا یہ اجتماع عام ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈکوارٹر میں ضلعی مجلس شوری ،زون اور مقامی سطح کی قیادت کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 2000 ء سے 2023 ء کے درمیان بالائی سطح کے ایک فیصد امیر ترین افراد کی دولت میں 62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی عدم مساوات پر ایک نئی رپورٹ کے مطابق پچھلی دہائیوں میں بھارت میں امیروں اور غریبوں کے درمیان دولت کا فرق غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا ہے۔ جی 20 ٹاسک فورس کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران بالائی سطح کے ایک فیصد افراد نے اپنی دولت کے حصے میں 62 فیصد اضافہ کیا۔ جنوبی افریقا کی جی20 صدارت میں بنائی گئی اس کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی کل آبادی کے امیر ترین ایک فیصد افراد نے 2000ء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے غزہ کے بارے میں اپنے 20نکاتی پلان کو دنیا کے سامنے قانونی جواز بنا کر پیشکیا جائے ۔۔ اس منصونے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس منصوبے فلسطینی ریاست کا کہیں ذکر نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فوج غزہ میں کسی نہ کسی صورت موجود رہے اور ٹونی بیلر نگران ہوں گے جو اسرائیل کے حمایت یافتہ ہیں ، اس قراقرداد کی عرب ممالک کھل کر مخالفت نہیں کر سکتے ا اس کی وجہ یہ ہے وی خود حماس جیسی فلسطین کی آزادی کے کام کر نے والے لوگوں کے عملی طور پر مخالف ہیں اور وہ امریکا ڈرتے ہیں ۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت )مہران کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید کمال شاہ اور دیگر عہدیداران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کی عملی جدوجہد کے نتیجہ میں لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ سندھ نے مہران سوسائٹی کو دوسو ایکڑ زمین کی مشروط الازٹمنٹ کا لیٹر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو لکھا ہے، چونکہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی نے مہران کوآپریٹو سوسائٹی کی انتظامیہ کو 45 روز کے اندر سوسائٹی کے عہدیداران کے الیکشن کروانے کے تین عدد لیٹر جاری کر دئے ہیں، جس کا مہران سوسائٹی کی نااہل انتظامیہ نے کوئی سنجیدہ جواب ابھی تک جمع نہیں کروایا ہے، چونکہ نئے الیکشن کروانے کے لیٹر جاری ہونے کے بعد سوسائٹی کے چیئرمین، جنرل سیکریٹری سمیت مینیجمنٹ کمیٹی غیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر سانگھڑ کیجانب سے ٹنڈوآدم میں انجمن غوری کے آفس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں سینکڑوں خواتین مریضوں کو فیملی پلاننگ اور موسمی بخار و دیگر امراض کو چیک اپ کرکے فری ادویات دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر کے آفیسر شہاب الدین میمن کی ہدایت پر آفس اسسٹنٹ اختر سومرو کی زیرنگرانی یوسی 2 سنار گلی انجمن غوری کے دفتر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں RHS سینٹر کی انچارج کشور سلطانہ کلثوم، آسیہ پروین اور صائمہ آصف نے خواتین مریضوں کا چیک اپ کیا فیملی پلاننگ اور موسمی بخار و دیگر امراض کی فری ادویات تقسیم کیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تعلقہ میہڑ کے گاں مسو خان جلبانی کے معذور واحد بخش بھنڈ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سگے بھائی اللہ ورایو بھنڈ اور عبدالکریم بھنڈ ولد عبدالکریم بھنڈ اسے تنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے بزرگوں کی چھوڑی ہوئی مشترکہ جائیداد ہے جو تین مختلف مقامات پر واقع ہے، جن میں لیمارکیٹ میں جونا مارکیٹ، نگار سنیما کے قریب 6 دکانیں، ایک ہوٹل، تین منزلہ مکان اور ایک ہائی پروف گاڑی شامل ہے۔ اس کے علاوہ گلزار کالونی، بلال کالونی اور کورنگی کراچی میں 9 گودام اور 2 گھر ہیں، جن میں میرا ایک تہائی (1/3) حصہ بنتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گاں مسو خان جلبانی...
ستائیسویں ترمیم کے پروپوزل پر وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان مذاکرات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں۔ ترمیمی مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، البتہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اپنی رضا مندی ظاہرکردی ہے۔ یہ ابھی تک معلوم نہیں کہ اس آرٹیکل کی کونسی شق میں،کونسی ترمیم کی جائے گی یا کیا نئی ترمیم متعارف کی جائے گی؟ اس لیے اس پرکوئی تفصیلی بحث نہیں کی جاسکتی۔ جو ترمیم 243 میں کی جارہی ہے، وہ مسودہ ہمارے سامنے ابھی تک آیا نہیں ہے، صرف قیاس آرائیاں اور مفروضے ہیں جن پر بحث کرنا قبل از وقت ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ آئین میں ترامیم کا پوری...
دنیا کے کیلنڈر پرکچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو ہمیں صرف یاد نہیں دلاتے، جھنجھوڑتے ہیں۔ بیس نومبر بھی ایسا ہی دن ہے، بچوں کا دن۔ یہ دن خوشی کے نعروں، رنگ برنگے غباروں اور مسکراہٹوں کے ساتھ منایا جاتا ہے مگر ہم اپنے گرد دیکھیں، تو یہ مسکراہٹیں کتنی ناپید ہیں۔ یہ دن اس لیے منایا جاتا ہے کہ ہم بچوں کے حقوق ان کی معصومیت اور ان کے مستقبل کی حفاظت کریں مگر کیا واقعی ہم ایسا کر رہے ہیں؟ ۱۹۵۴ء میں اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا تھا کہ ہر سال نومبر کی 20 تاریخ کو عالمی یومِ اطفال منایا جائے گا۔ مقصد یہ تھا کہ دنیا کے بچے صرف کسی ملک یا طبقے کی ذمے داری نہ...
زبان پر ذکر الٰہی ، آنکھوں میں شب بیداری کے آثار، پیشانیوں پر سجدوں کے نشان، کاندھوں پر بستر، ایک ہاتھ میں ضروری سامان اور دوسرے ہاتھ میں تسبیح لیے بے شمار قافلے اپنے مخصوص انداز اور ترتیب سے پوری دنیا میں ملک ملک شہر شہر، نگرنگر اور قریہ قریہ اپنے قدموں کو دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لیے اﷲ کے راستہ میں بڑی دلسوزی کے ساتھ امت کے ایک ایک فرد کے دروازے پردستک دیتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ان قافلوں کو عرف عام میں ’’تبلیغی جماعت‘‘ کہا جاتا ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں کوئی ایسا وقت اور لمحہ نہیں گزرتا جس میں تبلیغی جماعت کی نقل وحرکت پوری دنیا میں کہیں نہ کہیں جا ری نہ ہو۔...
رواں ہفتے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنے شئیر ہولڈرز کے ذریعے تاریخ کا مہنگا ترین ایک ٹریلین ڈالرز کا تنخواہ پیکیج منظور کروا لیا۔ گو یہ پیکیج کئی ٹارگٹس کے حصول کے ساتھ مشروط ہے لیکن دولت کے ارتکاز کی اشتہاء کے سلسلے میں اشرافیہ کے مزاج کا ایک عملی مظاہرہ ہے۔ گزشتہ پچاس سالوں کے دوران دنیا میں عدم مساوات اتنی بڑھ گئی ہے کہ اسے اب موسمیاتی تبدیلی جتنا بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات پروفیسر جوزف سٹگلٹز کی سربراہی میں ماہرین کی ایک کمیٹی نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے صدر کی درخواست پر G20 کے لیے ایک اہم رپورٹ تیار کی ہے۔ اس رپورٹ کے...
دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، اور اس تبدیلی کا سب سے طاقتور محرک ’’مصنوعی ذہانت‘‘ یعنی Artificial Intelligence ہے۔ اب یہ ٹیکنالوجی مستقبل کا کوئی فیکشن نہیں ہے بلکہ حال کی حقیقت بن چکی ہے۔ میڈیا، جو ہمیشہ ٹیکنالوجی کی رفتار سے متاثر ہوتا رہا ہے، اس وقت ایک نئی انقلابی لہر کے دہانے پر کھڑا ہے، یہ ایک ایسی لہر جو خبر کے تصور، اس کے ماخذ اور اس کی سچائی کو نئے معنی دے رہی ہے۔ چند سال پہلے تک خبری ادارے خبر اکٹھی کرنے، تصدیق کرنے اور شایع کرنے کے لیے انسانی مہارت پر انحصار کرتے تھے۔ آج ChatGPT، Google Gemini اور دیگر AI ٹولز نے یہ عمل خودکار (Automated) بنا دیا ہے۔ AI اب نیوز...
معروف نعت گو شاعر اور نعت خواں یامین وارثی نے ’’ ہزار نعت‘‘ کے عنوان سے ایک نعتیہ انتخاب مرتب کیا ہے جس میں ایک ہزار شعراء کی ایک ہزار نعتیں شامل اشاعت کی گئی ہیں۔ اُردو زبان میں صدیوں پر مشتمل اِس ارتقائی سفر میں نعت نے فکر، اُسلوب اور ہیئت کے لحاظ سے کئی مراحل طے کیے، البتہ جو مضامین آغاز سے اب تک نعتیہ ادب کا حصہ رہے ہیں اُن میں حضورِ اکرمﷺسے عشق و محبت کا جذبہ ایک ایسا جذبہ ہے جو کہ نعت کا سب سے بڑا موضوع ہے اور پھر بقول امجد اسلام امجد باقی ’’جو بھی کچھ ہے محبت کا پھیلاؤ ہے۔‘‘ اِس پھیلاؤ میں دربارِ نبویﷺ میں حاضری و حضوری کی تڑپ،...
موہنجودڑو کی 5ہزارسالہ قدیم تاریخ میں پیوستہ بھورینڈو نامی مٹی کے ساز کو سندھ کے فنکار فقیر ذوالفقار نے دوبارہ زندہ کردیا، بانسری جیسی آوازیں بکھیرنے والا آلہ موسیقی لمبائی کے بجائے ایک چھوٹے گلک سے مشابہہ ہے، گولائی کے حامل اس ساز میں بیک وقت 8 سوراخوں پر فنکار کی انگلیاں متحرک رہتی ہیں، جن سے نکلنے والی مسحورکن آوازوں سے سننے والے سر دھننے پر مجبور ہو جاتے ہیں، بھورینڈو ساز کو دوام بخشنے کےلیے اس میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں، بھورینڈو کو مٹی سے بنانے والے کمہار کی بینائی بھی زائل ہوچکی ہے۔ تیاری کے بعد بھورینڈو کو جاذب نظر بنانے کے بعد مختلف رنگوں کے ذریعے ان پر نقش نگاری بھی کی جاتی ہے، ماضی...
ڈپریشن ایک خاموش قاتل، حضرت انسان نے بلاشبہ اپنی محنت و لگن سے ترقی کے کئی ناقابل یقین سنگ میل عبورکر لیے ہیں۔ روبوٹ بنانے سے لے کر چاند پر قدم رکھنے تک کے سارے مراحل طے ہو چکے ہیں۔ مگر بقول شاعر مشرق علامہ اقبال۔ ڈھونڈنے والا ستاروں کی گزرگاہوں کا اپنے افکارکی دنیا میں سفرکر نہ سکا بنی نوع انسان نے دنیاوی سہولیات اور جسمانی آسائشات کا تو ڈھیر لگا دیا لیکن اس کی ذہنی اور روحانی تشنگی آج اپنی انتہا پر ہے، اسی محرومی نے ڈپریشن نامی عفریت کو جنم دیا، جو آج کل اتنا عام ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا شکار ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ جدید تحقیقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> آپ کا کیا خیال ہے دنیا خواب سے بنتی ہے یا حقیقت سے؟ اس سے پہلے کہ آپ اس سوال کا جواب دیں ہمارا ایک شعر سن لیجیے۔ عرض کیا ہے۔دنیا یہ حقیقت سے بنی ہے نہ بنے گیدوچار سہی خواب بھی ہوں گے اسے درکاریہ شعر بتا رہا ہے کہ دنیا حقیقت سے نہیں خواب سے بنتی ہے۔ خواب کا ایک نام ’’مثالیہ‘‘ ہے۔ خواب کا ایک نام ’’Ideal‘‘ ہے۔ اس دنیا میں جتنی خوبصورتی ہے جتنی معنویت ہے جتنی گہرائی ہے وہ خواب کا حاصل ہے۔ مثالیے کا کرشمہ ہے، Ideal کا نتیجہ ہے ان باتوں سے یہاں ہمیں بھارت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا ایک انٹرویو یاد آگیا۔ انٹرویو کرنے والے نے اندرا گاندھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> امریکا اور بھارت تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ایک دوسرے کے فطری حلیف ہیں۔ نائن الیون کے بعد دو نوں ملکوں نے اس تعلق کو اسٹرٹیجک پارٹنر شپ کی شکل دے کر ایک نئے دور کا آغاز کیا۔ جب دونوں ملک اپنے رشتوں کو نیا رنگ وآہنگ عطا کر رہے تھے تو اس وقت دونوں طرف جو سب سے مضبوط تعلق قرار دیا جا رہا تھا وہ مسلم شدت پسندی کا مشترکہ شکار اور ایک ہی طاقت کے مظلوم تھا۔ امریکا نائن الیون کا نیا نیا زخم کھائے ہوئے تھا تو بھارت کے دانشور امریکیوں کو یہ باور کر ارہے تھے کہ امریکا کا نائن الیون تو اب ہوا بھارت تو مسلم شدت پسندی کے ہاتھوں آئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی… پاکستان کا معاشی دل، لاکھوں خوابوں اور امیدوں کا مرکز، مگر آج یہ شہر ڈمپر مافیا اور ریاستی غفلت کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔ کبھی یہ ملک کی معیشت کا انجن تھا، مگر اب اس کی سڑکیں موت کے سوداگر ڈمپروں، ٹریلرز، ٹرکوں اور پانی کے ٹینکروں کی آماجگاہ بن چکی ہیں۔ یہاں زندگی کا پہیہ چلنے کے بجائے کچلا جا رہا ہے، اور خون بہنا معمول بن گیا ہے۔ شہر کی سڑکوں پر بے قابو ڈمپر اس طرح دوڑتے ہیں جیسے ان پر کوئی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا۔ تیز رفتاری، بے ہنگم ڈرائیونگ، اور بغیر کسی چیک اینڈ بیلنس کے سڑکوں پر موجودگی، ہر شہری کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے۔ اکثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی برقرار ہے۔ ناکام مذاکرت افغانستان پاکستان کسی کے لیے ٹھیک نہیں، اور پاکستان کے لیے تو بالکل ٹھیک نہیں، پڑوسی ملک افغانستان کے درمیان تازہ ترین کشیدگی، جس کے بعد دوحا اور استنبول میں مصالحانہ مذاکرات کی کوششیں ہوئیں، لیکن اعتماد کے بحر ان کی وجہ سے نتیجہ خیز نہیں ہوا، مذاکرات میں بظاہر مقصد ایک پائیدار جنگ بندی، نگرانی کے میکانزم اور سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے واضح شرائط طے کرنا تھا، مگر حقیقت یہ ہے کہ اعتماد کی کمی، عسکری اور سیاسی موافقت کا فقدان، اور علاقائی طاقتوں کے مختلف مفادات نے گفتگو کو بارہا ناکام کیا یا کم از کم اس کی تاثیر کم کر دی ہے۔...
’’یہ جوکچھ بھی ہو رہا ہے، اس کی اصل جڑ کوئی اور ہے۔ کہیں اور سے اس کی سازش کی گئی ہے۔‘‘ ’’کہاں سے کی گئی ہے؟‘‘ ’’امریکا سے ۔۔۔۔ اور کہاں سے۔ بھئی! امریکا وہ ملک ہے جو دنیا میں اپنے سوائے کسی کو بڑھتا ہوا یا بڑھا ہوا، طاقتور دیکھنا ہی نہیں چاہتا۔ اس کا یہ سوچنا ہے کہ دنیا بھر میں جو بھی قیمتی ذخائر ہیں اس پر صرف اور صرف اس کا ہولڈ ہونا چاہیے کیونکہ وہ سپرپاور ہے۔‘‘ ’’گویا جو کچھ افغانستان، سوڈان، چین پاکستان دنیا بھر میں ہو رہا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔‘‘ ’’بالکل۔۔۔۔ یہ ایک پراسرار ملک ہے، اس نے ذہنی، نفسیاتی، طاقت اور دوسری غیر مرئی طاقتوں کے ذریعے پوری...
اسلام ٹائمز: درحقیقت یہ اقبالؒ کی معنوی عظمت اور روحانی تاثیر ہی ہے کہ وقت گزرنے کے باوجود انکی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔ ہر گزرتے دن کیساتھ ان پر تحقیق و تحریر کا دائرہ وسیع تر ہو رہا ہے اور نت نئے پہلو اجاگر کیے جا رہے ہیں۔ یہ سب کچھ اس حقیقت کی گواہی ہے کہ اقبالؒ کا فیضان ایک ہدیۂ الہیٰ ہے، جو ہمیشہ جاری و ساری رہے گا۔ ہمیں چاہیئے کہ ہم علامہ اقبالؒ کے افکار کو انکے آفاقی، الہیٰ اور معنوی پہلوؤں سے سمجھیں اور انکے بتائے ہوئے راستے پر چل کر اپنے وجود کو جلا بخشیں۔ انکی شاعری کا ہر شعر ہمیں بیداری، عزتِ نفس، خود اعتمادی اور خدا سے تعلق کا سبق دیتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹائم: بھارت میں ریپ کے بعد توہم پرستی کے وواقعات بھی بڑھتے جارہے ہیں،توہم پرستی کا سب سے بڑا دیش بھارت میں ایک دلہن کو کالے جادو کے نام پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ دلہنوں کے شاندار استقبال اور خصوصی مہمان نوازی کے برعکس، کیرالہ کے کوٹیم میں ایک نوبیاہتا خاتون کو مبینہ طور پر کالے جادو کی رسومات کے نام پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا- پولیس نے اس معاملے میں خاتون کے شوہر اور سسر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں اس خاتون کے والد کی جانب سے منارکاڈ پولیس میں شکایت کے بعد عمل میں آئیں جب مبینہ تشدد کی وجہ سے خاتون کی ذہنی صحت بگڑ گئی۔شکایت کنندہ نے...
اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے 775 ڈالر (2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے) کی سیفٹی پن متعارف کرا کر ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ ’قروشیے سیفٹی پِن بروچ‘ نامی پیتل سے بنا یہ سیفٹی پِن رنگین قروشیے میں لپٹا ہے جس پر پراڈا کا ایک چھوٹا سا تکون لوگو لگا ہے۔ 200 سے 250 روپے کے درمیان سیفٹی پن کا پیکٹ خریدنے والے صارفین کو جب پراڈا کے تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار روپے کی سیفٹی پن سے متعلق معلوم ہوا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا۔ ایک صارف نے لکھا ’کیا برانڈز اس موقع پر ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں؟‘ ایک صارف کا کہنا تھا یہ قروشیے ان کی دادی نے یہ ٹی...
پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی و سینیٹ میں نامزد اپوزیشن لیڈر و تحریک تحفظ ائین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور وائس چیئرمین علامہ ناصر عباس نے ملک گیر تحریک کا اعلان کر دیا۔ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نامزد اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ 1971 میں پاکستان ٹوٹا اب ایک مرتبہ پھر تاریخ کے نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے، پاکستان کے اندر جمہوری ادارے مفلوج کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سیاہ اور تاریک 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، کل رات ساڑھے اٹھ بجے پوری قوم اٹھ کر ایک ہی نعرہ لگائے گی اور وہ یہ ہوگا کہ "ایسے دستور کو صبح بے نور کو میں نہیں مانتا...
لاہور: کاہنہ کے قریب حویلی چیتو والی کے علاقے میں پچاس سالہ پرانا برگد کا درخت تیز ہواؤں کے باعث راجباہ کے اندر گر گیا تھا، محکمہ جنگلات نے کامیاب کارروائی کے بعد دوبارہ اسی جگہ لگا دیا۔ یہ درخت گاؤں کی بزرگ خاتون مجیداں بی بی کے مرحوم شوہر نے اپنے ہاتھوں سے نصف صدی قبل لگایا تھا۔ ان کے لیے یہ درخت صرف ایک سایہ دار شجر نہیں بلکہ زندگی بھر کی یادوں کا محافظ تھا۔ جب یہ تناور درخت زمین میں گرا تو مجیداں بی بی کے بقول انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کی زندگی کا آخری سہارا بھی چھن گیا ہو وہ اور ان کے بچے کئی گھنٹے اس کے گرد بیٹھے روتے رہے،...
اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ علامہ ناصر عباس نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے، جہاں جمہوری اداروں کو مفلوج اور آئین کی روح کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طاقتور طبقات وجود میں آگئے ہیں جو عوام کے حقوق چھین رہے ہیں، مارشل لا نافذ کرتے ہیں، ظلم و جبر کرتے ہیں اور کوئی ان کا احتساب نہیں کر پاتا۔...
کوئٹہ: سرحدی شہر چمن میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، گرفتار دہشت گرد نے روغانی سیکٹر میں آئی ای ڈی نصب کرنے کا بھی اعتراف کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر کراچی سے بھی ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے۔
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ بابر نے اپنے 15 ہزار رنز 370 انٹرنیشنل اننگز میں مکمل کیے، جو ایک شاندار کامیابی ہے۔ بابر سے قبل پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں انضمام الحق (20,541)، یونس خان (17,790)، محمد یوسف (17,134) اور جاوید میانداد (16,213) نے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 4,366 رنز، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4,302 رنز اور ون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: دنیا بھر کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں اب زمین سے آگے بڑھ کر خلا میں ڈیٹا مراکز قائم کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں، اس انقلابی پیش رفت کا مقصد ایسے ڈیٹا سینٹرز بنانا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلیں اور زمین کے قدرتی وسائل پر انحصار کم کریں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اسٹار کلاؤڈ نے حال ہی میں ایک چھوٹی مصنوعی سیارچہ خلا میں بھیجی ہے، جس میں ایک جدید کمپیوٹر چپ نصب ہے، یہ قدم مستقبل میں خلا میں مکمل فعال ڈیٹا مراکز بنانے کی سمت پہلا عملی اور تجرباتی اقدام ہے۔کمپنی کے سربراہ فلپ جانسٹن کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں خلا میں ڈیٹا مراکز قائم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس دانوں نے یورپ کے جنوبی حصے میں واقع ایک تاریک غار میں مکڑیوں کی ایک حیرت انگیز کالونی دریافت کی ہے، جسے دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال قرار دیا جا رہا ہے۔گزشتہ ماہ سائنسی جریدے سب ٹیرینین بایولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یہ انوکھا جال ’’کیو آف سلفر‘‘ نامی غار میں پایا گیا ہے، جو 106 مربع میٹر کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے اور ہزاروں قیف نما جالوں پر مشتمل ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ جال دو مختلف اقسام کی مکڑیوں نے مل کر بنایا ہے، جنہیں عام طور پر گھریلو مکڑی کہا جاتا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ عام طور پر ان میں سے ایک قسم کی مکڑی دوسری کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں نیا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا، جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے 15 ہزار رنز مکمل کر کے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔شماریاتی طور پر بابر اعظم نے مجموعی طور پر 370 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کے تحت اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے میرپور، آزاد جموں و کشمیر میں جدید فری لانسنگ ہب قائم کر دیا ہے، یہ منصوبہ خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس سی او ملکی ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ادارہ اپنے وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے 100 سے زائد مقامات پر جدید آئی ٹی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے میرپور میں خواتین کے لیے نئے فری لانسنگ ہب کا افتتاح کیا،...
سال 2026 قریب آتے ہی، بلغاریہ کی مشہور پیش گو بابا وانگا کی متوقع پیش گوئیاں پھر سے لوگوں کے درمیان گردش کرنے لگی ہیں۔ ان میں سے کچھ دعوے نہ صرف حیران کن ہیں بلکہ عالمی سطح پر اثر انداز ہونے والی تبدیلیوں کی نشاندہی بھی کرتے ہیں۔ مشرق میں جنگ اور مغرب میں تباہی بابا وانگا کی سب سے تشویشناک پیش گوئی یہ ہے کہ مشرق میں ایک بڑی جنگ چھڑنے والی ہے، جس کے اثرات مغرب تک پہنچ کر وسیع تباہی کا سبب بنیں گے۔ اگرچہ اس پیش گوئی کی تفصیلات زیادہ واضح نہیں، لیکن کئی لوگ اسے عالمی سطح پر ہونے والی جغرافیائی کشیدگی کے طور پر دیکھتے ہیں، جس کا اثر یورپ اور شمالی امریکا...
سال 2026 کے قریب آتے ہی پیش گوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور انٹرنیٹ پر بلغاریہ کی مشہور پیش گو خاتون بابا وانگا کی مستقبل کے حوالے بتائی جانے والی باتیں گردش کرنے لگ گئی۔ 2026 سے متعلق بابا وانگا کی پیش گوئیاں درج ذیل ہیں: مشرق کی جنگ جو مغرب میں تباہی پھیلائے گی بابا وانگا کی سب سے تشویشناک پیش گوئی یہ ہے کہ مشرق میں ایک بڑی جنگ کا آغاز ہوگا، جو مغرب میں وسیع پیمانے پر تباہی کا سبب بنے گی۔ اگرچہ تفصیلات مبہم ہیں، لیکن بہت سے لوگ اس کو ممکنہ طور پر ایک عالمی سطح پر اثرانداز ہونے والے جغرافیائی سیاست کے تنازع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ یہ پیش گوئی ایشیا میں بڑھتی...
وکٹوریا ایک جنگ زدہ ملک سے تعلق رکھتی ہیں۔ جب وہ تنہائی اور ذہنی دباؤ سے دوچار ہوئیں تو انھوں نے اپنی پریشانیوں کا اظہار چیٹ جی پی ٹی سے کرنا شروع کیا۔ ابتدا میں یہ ان کے لیے ایک سہارا بن گیا — کوئی جو سنے، جواب دے، اور جذبات کے بوجھ کو تھوڑا ہلکا کرے۔ مگر چھ ماہ بعد، جب ان کی ذہنی حالت مزید بگڑنے لگی، انھوں نے اس سے خودکشی سے متعلق سوالات پوچھنا شروع کیے۔ وکٹوریا کہتی ہیں: میں نے اس سے پوچھا کہ اگر میں خودکشی کروں تو کہاں اور کیسے؟ میں امید کر رہی تھی کہ شاید یہ مجھے روکنے کی کوشش کرے گا۔ مگر اس نے الٹا پورا طریقہ سمجھانا شروع کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر:۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ اسکولوں میں ہندو گیت “وندے ماترم” کی اجتماعی طور پڑھنے کے لیے ان کی حکومت سے منظوری نہیں لی گئی ہے۔ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب گورنر منوج سنہا نے جموں میں وندے ماترم کی اجتماعی خواندگی کی ازخود قیادت کی۔ ایک سرکاری حکم نامے میں موسیقی و کلچرل پروگرامز میں سبھی اسکولوں کے طلبا سمیت عملے کی شرکت کو لازمی قرار دیا گیا تھا، تاکہ وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کی تقریبات منائی جا سکیں۔حکم نامے کے تحت جموں اور کشمیر کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹرز کو...
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان تین ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں بردار ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا اور تقریب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے جمعے کو (8 نومبر) ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش بین الاقوامی کمیٹی صلیبِ سرخ (آئی سی آر سی) کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی۔اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر تصدیق کی ہے کہ موصولہ لاش ممکنہ طور پر یرغمالی کی ہے اور اس کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ جاری ہیں۔ یہ حوالگی اس امریکی ثالثی معاہدے کے تناظر میں عمل میں آئی ہے جو غزہ تنازعے کے دوران زندہ یرغمالیوں اور شہدا کی لاشوں کی واپسی کے لیے طے پایا تھا۔اس معاہدے کے تحت تبادلے کی شرائط کے عین مطابق دونوں جانب سے لاشوں کی حوالگی کے سلسلے جاری ہیں، تاہم اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ غزہ میں ابھی بھی...
امریکا میں وفاقی حکومت کے 38 روز سے جاری شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے سینیٹ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس ایک دوسرے کی تجاویز پر متفق نہ ہو سکے۔ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے پیش کردہ منصوبے مسترد کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، سیاسی کشمکش جاری جمعے کے روز سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت حکومت کو دوبارہ کھولنے کی حمایت اس صورت میں کرے گی اگر ریپبلکنز ’افورڈایبل کیئر ایکٹ‘ (اوباماکیئر) کے ٹیکس کریڈٹس میں ایک سال کی توسیع اور 3 سالہ فنڈنگ بلز منظور کرنے پر رضامند ہوں۔ چک شومر نے کہا کہ ڈیموکریٹس ایک سادہ سمجھوتا...
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان تین ملک ہیں، مگر دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور تینوں بردار ممالک نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا ہے۔ وزیر اعظم نے معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں آذربائیجان کے دستے کی شرکت کو اہم قرار دیا اور تقریب میں علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر آزادی کے لیے جدوجہد، عزم اور حوصلے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان نے ہمیشہ آذربائیجان...
وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تین مختلف ممالک ہیں، مگر ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان تینوں برادر ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستی اور یکجہتی کا پختہ عہد کیا ہے۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کی فوجی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کا مشہور شعر بھی پڑھا، جس میں آزادی کے لیے جدوجہد،...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ قریشی نے حال ہی میں اپنے ازدواجی سفر کے بارے میں دل کی بات کی اور طلاق کے تلخ تجربے کا کھل کر ذکر کیا۔ صائمہ قریشی جو کئی سالوں سے پاکستانی ڈراموں کا حصہ رہی ہیں، خاص طور پر منفی کرداروں کی وجہ سے شہرت کی حامل ہیں، نے کہا کہ ان کی ازدواجی زندگی کبھی بھی آسان نہیں رہی۔ مشہور اداکار فیصل قریشی کی کزن ہونے کے ساتھ ساتھ، صائمہ قریشی نے “عشق بے پرواہ”، “نند”، “بندھے ایک ڈور سے”، “نکاح” اور “دنیا پور” جیسے کامیاب ڈراموں میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران، صائمہ نے اپنی ذاتی زندگی اور...
کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چان کو اپنے گھر سے بغیر لائسنس اسکول چلانے کے الزام پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ امریکی جریدے وائرڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے 2021 کے آس پاس اپنے خاندان کے کمپاؤنڈ میں ایک اسکول قائم کیا تھا جس میں تقریباً 30 طلبہ زیر تعلیم تھے، تاہم اسکول کو 2022 تک باضابطہ اجازت نامہ نہیں مل سکا۔ یہ بھی پڑھیں: مارک زکربرگ کا مارک زکربرگ کیخلاف مقدمہ، امریکا میں حیران کن قانونی جنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زکربرگ کے پڑوسیوں نے شور شرابے، تعمیراتی سرگرمیوں، نجی سکیورٹی کی موجودگی اور عملے...
غزہ کے ایک ننھے فلسطینی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی نقل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔ ویڈیو میں بچہ سفید قمیض اور سیاہ پتلون پہنے ایک خیمے سے باہر آتا ہے، اس کے چہرے پر داڑھی بھی بنائی گئی ہے۔ وہ ہاتھ ہلا کر لوگوں کو مبارکباد دیتا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اپنی جیت کے بعد لوگوں سے ملے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:ظہران ممدانی نے 5 رکنی عبوری ٹیم کا اعلان کردیا، کون کون شامل ہے؟ لوگوں نے پیار سے اسے ’غزہ کا ننھا ظہران ممدانی‘ کہا اور ایک شخص نے اسے اپنے کندھوں پر اٹھا کر...
امریکہ میں ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں، اور آئندہ ہفتے مزید پروازوں کی منسوخی کا امکان ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن کے احکامات کے تحت، ملک کے مصروف ترین ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کنٹرول عملے کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، جس کے باعث پروازوں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ امریکی خبرایجنسی کے مطابق، تقریباً ایک ماہ سے ایئرپورٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں، جس کی وجہ سے جمعہ کے روز بڑے ایئرپورٹس جیسے اٹلانٹا، ڈیلاس، ڈینور اور شارلٹ ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش دیکھنے کو ملا۔ کئی ایئر لائنز نے پروازیں چلنے سے کچھ دیر پہلے ہی...
اسلام ٹائمز: حضرت یونسؑ کا "فرار" دراصل قوم سے اعراض تھا، نہ کہ امرِ الہیٰ سے انحراف۔۔۔۔ یہ "فرار" گناہ نہیں تھا۔۔۔۔۔۔ بلکہ مقامِ عبودیت کی لطافت کے لحاظ سے ایک ادنیٰ سی پیشقدمی تھی، لہذا۔۔۔۔۔۔۔۔ قرآن نے لفظ "أبق" کے انتخاب سے یہ حقیقت نمایاں کی کہ اللہ کے مقرب بندے اپنی بندگی کے سفر میں اس قدر حساس ہوتے ہیں کہ معمولی سی "پیشقدمی" بھی ان کے لیے تادیبِ کا باعث بن جاتی ہے، کیونکہ۔۔۔۔۔۔ قربِ الہیٰ جتنا بڑھتا ہے، تادیبِ ربانی بھی اتنی ہی لطیف ہو جاتی ہے۔ اردو ترجمہ و ترتیب: ساجد علی گوندل sajidaligondal55@gmail.com "إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ" (الصافات: 140) "جب وہ بھری ہوئی کشتی کی طرف بھاگے۔" لفظ "أَبَقَ" قرآنِ کریم میں...
پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہےکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بہت دوستانہ ماحول میں رہتی ہیں لیکن جب سختی کی ضرورت ہو، تب سختی سے بھی پیش آتی ہوں۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں ان سے ان کے تینوں بیٹوں کی پرورش اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی گئی۔میزبان نے کہا کہ ہمیں بچوں کو دل ٹوٹنے جیسے مشکل مراحل کے لیے بھی تیار کرنا چاہیے، ہر وقت ان کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے کبھی ان پر بھی چھوڑنا چاہیے کیونکہ اگر ہم ان کے ساتھ نہ ہوں تو وہ اکیلے کیسے رہیں گے، اس کے لیے انہیں تیار رکھنا چاہیے۔اس پر اداکارہ نے ایک قصہ سنایا کہ ’جب...
اسلام ٹائمز: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایک بار فرمایا کہ ڈاکٹر علی شریعتی میں علامہ اقبال کی جھلک نظر آتی ہے، انکی فکر اقبال کی مانند ہے اور وہ بھی اقبال کی طرح صاحب فقر اور امت مسلمہ کے درد سے آشنا ہیں۔ ڈاکٹر شریعتی خود کہتے تھے کہ اقبال کی شخصیت میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی اسوہ حسنہ کی جھلک ملتی ہے۔ علامہ اقبال کا پی ایچ ڈی مقالہ بھی ایرانی تہذیب و فلسفے پر مبنی تھا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک لیکچر کے دوران انہوں نے کہا کہ یونان کی فتح سے روم کو جو نعمتیں ملیں، اسی طرح ایران کی فتح سے مسلمان مالا مال ہوئے۔ بلاشبہ...
امریکا میں جمعے کے روز ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، جب کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فضائی ٹریفک کنٹرولرز پر دباؤ کم کرنے کے لیے پروازوں میں کمی کا حکم دیا ہے۔ یہ عمل اس وقت سامنے آیا ہے جب وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ حکومتی اعلان کے مطابق اٹلانٹا، نیوارک، ڈینور، شکاگو، ہیوسٹن اور لاس اینجلس سمیت 40 ایئرپورٹس پر پروازوں میں کمی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث پروازوں میں تاخیر، روزمرہ زندگی بری طرح متاثر امریکا میں ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان فنڈنگ کے معاملے پر شدید سیاسی کشمکش جاری ہے۔ یکم اکتوبر سے فنڈز کی مدت...
برازیل کی ہیئر ڈریسر لارسا نری اس ہفتے بھارت میں خبروں کی زینت بنی ہیں، جب ان کی تصویر ایک مبینہ انتخابی فراڈ کے الزام میں خبریں بن گئی۔ لارسا نری نے بی بی سی کو بتایا کہ شروع میں وہ یہ سب ایک غلط فہمی یا مذاق سمجھ رہی تھیں۔ لیکن پھر ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہلچل مچ گئی اور لوگ انہیں انسٹاگرام پر ٹیگ کرنے لگے۔ ’شروع میں چند بے ترتیب پیغامات آئے، میں نے سوچا کہ شاید وہ مجھے کسی اور کے ساتھ غلطی سے نتھی کر رہے ہیں۔ پھر انہوں نے وہ ویڈیو بھیجی جس میں میری تصویر بڑی اسکرین پر تھی۔ میں نے سوچا کہ شاید یہ AI ہے یا کوئی مذاق۔ لیکن...
واشنگٹن: امریکا اور اقوام متحدہ نے شام کے صدر احمد الشراع اور وزیر داخلہ انس خطاب پر عائد تمام عالمی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے جمعہ کے روز شامی صدر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں خصوصی طور پر نامزد دہشت گرد تصور نہیں کیا جائے گا۔ قبلا زیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی متفقہ طور پر دونوں شامی رہنماؤں کو اپنی پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جہاں امریکا نے قرارداد پیش کی تھی، جس کے حق میں 14 ممالک نے ووٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامعہ کراچی کے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے ہونہار طلبا نے سائنسی دنیا میں ایک نیا سنگِ میل قائم کرتے ہوئے صحت عامہ کے میدان میں ایسی ایجادات پیش کی ہیں جنہوں نے ماہرین کو حیران کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جہاں تحقیقی میدان میں ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کمی محسوس کی جاتی ہے، وہیں ان نوجوانوں نے اپنی جدتِ فکر اور سائنسی فہم سے یہ ثابت کردیا کہ اگر موقع اور رہنمائی ملے تو پاکستانی طلبا کسی سے کم نہیں۔ان دلچسپ اور منفرد ایجادات میں اینٹی ڈپریسنٹ گاگلز، اسمارٹ میڈیسن ڈسپنسر، سپ ڈوز اسٹرا اور کول پوڈ کولنگ ڈیوائس شامل ہیں، جو نہ صرف انسانی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں بلکہ ماحول...
تامل فلم ’ادرز‘ (Others) کی تشہیری تقریب اس وقت تنازع کا شکار بن گئی جب ایک صحافی نے اداکارہ گوری کشن سے ان کے جسمانی وزن سے متعلق سوال کر ڈالا۔ یہ سوال اس وقت پوچھا گیا جب صحافی نے فلم کے ایک منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہیرو نے آپ کو اٹھایا، تو آپ کا وزن کتنا ہے؟‘ گوری کشن نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا ’یہ کس قسم کا سوال ہے؟ میرا وزن جاننا آپ کے لیے کیوں ضروری ہے؟ کیا آپ فلم یا کردار سے متعلق کوئی سوال نہیں کر سکتے؟ یہ سوال غیر ضروری اور بے عزتی کے مترادف ہے۔ براہِ کرم باڈی شیم کو معمول نہ بنائیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ...
حماس نے آج 8 نومبر کو ایک اور یرغمالی کی لاش آئی سی آر سی کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ لاش ممکنہ طور پر یرغمالی کی ہے اور اس کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ جاری ہیں۔ یہ حوالگی اُس امریکی ثالثی معاہدے کی روشنی میں ہوئی ہے جو غزہ تنازعے کے تحت طے پایا تھا جس میں زندہ یرغمالیوں اور لاشوں کی واپسی کی شقیں شامل تھیں۔ اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس واپسی کے باوجود ابھی بھی متعدد یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں جسے فور طور پر حوالے کیا جائے۔
امریکا نے ہنگری کو روسی تیل و گیس کی خریداری پر امریکی پابندیوں کے تناظر میں استثنیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ ہنگری کو روسی تیل اور گیس خریدنے کی پابندیوں سے ایک سالہ استثنیٰ دینے کا اعلان کیا۔ ہنگری نے بھی بیان دیا ہے کہ اس استثنیٰ میں شامل ہے کہ روسی تیل اور گیس جو “تورکسٹریم” اور “دروژبہ” پائپ لائنز کے ذریعہ پہنچتی ہے، ان پر پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ امریکی اعلامیے کے مطابق اس استثنیٰ کے بدلے ہنگری نے امریکی ایل این جی خریدنے اور امریکی نیوکلیئر فیول کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل و گیس پر پابندیاں سخت کرنے کے...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی پل پر چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ایدھی محمد عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 47 سالہ ہیرا لال ولد جمعہ کے نام سے جبکہ زخمی کی 55 سالہ رام جی ولد ہالا رام کے نام سے کی گئی، جاں بحق و زخمی ہونے والے ماڑی پور کے رہائشی ہیں، پولیس نے ضابطے...
ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے جورک وین نے 40 رنز بنائے جب کہ عبد اللہ بیومی اور کپتان جارڈن مورس ایک، ایک رن بنا سکے جبکہ بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 3 وکٹ اپنے نام کی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چار روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک بند رہے گی۔پاکستان ریلوے نے اطلاع دی ہے کہ ٹرین 8 نومبر بروز ہفتہ مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔
ہانگ کانگ سکسز کے دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے جورک وین نے 40 رنز بنائے جب کہ عبد اللہ بیومی اور کپتان جارڈن مورس ایک، ایک رن بنا سکے جبکہ بلکی سمجمن اور یتھن جان بالترتیب 26 اور 29 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 3 وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان 3.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا کر میچ...
دفترِ برائے انسانی حقوق نے جمعے کے روز مطالبہ کیا ہے کہ قابض صہیونی رجیم کی جانب سے جنوبی مغربی کنارے میں واقع فلسطینی گاؤں کی تباہی فوراً بند کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ہم الخلیل کی پہاڑیوں میں واقع فلسطینی گاؤں اُمالخیر کو تباہ کرنے کے حکم کے فوری خاتمے کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے دفترِ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کا مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے روکا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گاؤں اُمالخیر کی مسماری، مغربی کنارے کے الحاق کو مضبوط کرنے کے لیے اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اقدامات کی ایک نمایاں مثال ہے۔قطری ٹی وی الجزیرہ کے مطابق، بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ انکی اکشے کمار سے ہونے والی منگنی پر اب بھی دلچسپی کیوں لی جاتی ہے؟ حالانکہ اب بھی لڑکیاں ہر ہفتے بوائے فرینڈ تبدیل کرتی ہیں۔ بہت سے اداکار اپنی نجی زندگی کو پس پردہ رکھنا چاہتے ہیں، لیکن مداح اکثر انکے ساتھ ایک طرح کا فرضی تعلق محسوس کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے مشہور شخصیات کی ریلیشن شپ پرانے ہی کیوں نہ ہو، وہ آن لائن زیرِ بحث رہتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ صورتحال روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کے ساتھ ہے۔ ان دونوں میں 1990 کی دہائی میں مراسم رہے اور پھر انکی منگنی بھی ہوئی، لیکن بعد میں انکی...
بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ انکے بھائی اداکار سیف علی خان نے اپنی زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، انھیں پیشہ وارانہ کامیابیاں اور ناکامیاں دونوں ملی ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نواب منصور علی خان پٹودی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے بھائی کے بالی ووڈ کیریئر پر گفتگو میں مزید کہا کہ وہ طویل عرصے سے پیشہ ورانہ کیریئر میں ہیں جس میں انھیں کامیابی و ناکامی دونوں ملیں۔ 47 سالہ سوہا نے اپنے بھائی پر چاقو حملے پر بھی گفتگو کی اور کہا مجھے یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ اس وقت کیا ہوا،...
اسلام ٹائمز: ممدانی کے حامیوں کو بے وقوف قرار دے کر اور اگر نیویارک شہر کا بجٹ منقطع کر دینے کی دھمکی دے کر، ٹرمپ نے امریکہ اور نیویارک میں اپنی موجودہ پوزیشن کے بارے میں مؤثر انداز میں ایک اہم بیان دیا تھا، کیونکہ وہ اس شہر سے وائٹ ہاؤس تک پہنچا تھا۔ بات ٹرمپ اور ٹرمپ پسندوں کو "نہیں" کہنے تک محدود نہیں۔ اب امریکی سیاسی اور سماجی میدان میں ٹرمپ مخالفت رجحان غالب ہوچکا ہے اور اس غلبے کو احتجاجی مارچوں اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں واضح طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے۔ تحریر: محمد کاظم انبار لوہی 1۔ صرف دو ہفتے پہلے، 50 ریاستوں اور 2700 شہروں میں لاکھوں امریکی سڑکوں پر نکل آئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر عائد پابندیوں سے ایک سال کے لیے استثنیٰ دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہنگری کو یہ رعایت مخصوص شرائط کے تحت دی گئی ہے۔اہلکار کے مطابق ہنگری نے تقریباً 600 ملین ڈالر مالیت کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس پیش رفت کو امریکا اور ہنگری کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں توانائی...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (UNODC) نے پاکستان کی انسدادِ منشیات کے شعبے میں شاندار کامیابیوں کو عالمی سطح پر سراہا ہے۔ پاکستان میں یو این او ڈی سی کے نمائندہ ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی مؤثر کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ملک ہے۔ ٹرولز ویسٹر کے مطابق افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی پیداوار میں کمی کے بعد مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں تیزی سے قائم ہو رہی ہیں، جو عالمی سطح پر ایک نیا خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، کیونکہ یہ خطے...
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ڈونگ گوان میں رہنے والا ایک نوجوان جوڑا اپنی غیرمعمولی مشابہت کے باعث انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی دونوں اتنے ایک جیسے نظر آتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے جڑواں بہن بھائی ہوں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سال کی عمر کی لیانگ کائیو اور ہی ژیان شینگ نامی بیوی اور شوہر ایک جڑی بوٹیوں کی دواؤں کی دکان چلاتے ہیں۔ ابتداء میں ان کا کاروبار مشکل سے چل رہا تھا، لیکن جب انہوں نے ٹک ٹاک کے چینی ورژن دوئن پر پروموشنل کلپس بنا کر لگانا شروع کیے تو ان کی قسمت ان پر مہربان ہو گئی۔ جب لیانگ نے محسوس کیا کہ...
پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ جعفر ایکسپریس کل (8 نومبر) مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔
کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ فرار ڈارئیور کی تلاش جاری ہے۔
