2025-10-13@17:44:26 GMT
تلاش کی گنتی: 159
«دارالعلوم دیوبند»:
(نئی خبر)
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے اوورسیز پاکستانی خود حساب لیں گے، چوہدری پرویز اقبال لوسر
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا ہے کہ 90 فیصد اوورسیز پاکستانیوں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کرنے والے پاکستان دشمنوں کے ٹاؤٹ ہیں، یہ ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں، کل اسلام آباد میں پہلا اوورسیز کنونشن منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں 80 ملکوں سے اوورسیز پاکستانی آئیں گے جو ڈیڑھ کروڑ اوورسیز کی نمائندگی کرتے ہیں، پروپیگنڈا کرنے والوں سے اب تارکین وطن خود حساب لیں گے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہاکہ ہماری فیڈریشن اس وقت 28 ملکوں میں موجود ہے جس کا مقصد پاکستان کا مثبت چہرہ پوری دنیا کے سامنے لانا...

ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ ملتان، جامعہ مصباح العلوم کے سالانہ جلسے میں شرکت
علامہ شبیر حسن میثمی نے جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کی قوم و ملت کے لیے خدمات پر ادارے کے پرنسپل، اساتذة اور معاونین کو خراج تحسین پیش کیا، اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اسلام کے قلعے جتنے زیادہ مضبوط ہوں گے اسلام اُتنی زیادہ ترقی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دورہ ملتان کے دوران جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ کے بعد جامعہ مصباح العلوم الجعفریہ کا دورہ کیا اور جامعہ کے سالانہ جلسے میں شرکت کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی کا محلہ سوتری وٹ پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر جامعہ کے پرنسپل علامہ اختر حسین نسیم، جامعة العباس...
وزیراعلیٰ پنجاب نے "عالمی یوم ضمیر" پر اپنے پیغام میں کہا کہ محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے آفاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ انسانی فلاح و بہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ انسانیت کی بقاء کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے "عالمی یوم ضمیر" پر...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ Post Views: 1
مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان ایک ایک بالٹی پانی بھی ڈالے تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ مسلم امہ کو غزہ کے مظلومین کیلئے فوری اور موثر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مظلومین پر بدترین ظلم و بربریت کا سلسلہ ختم ہو سکے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم عالمی یوم القدس کے موقع پر گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں ریلی نکالی گئی جس مین ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر...
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں...
رمضان المبارک کے آخری جمعے اور یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں میں کئی ملین لوگوں نے شرکت کی۔ علی العهد یا قدس کے نعرے اور عنوان کیساتھ منعقد ہونیوالی ریلیوں میں سرکاری اور حکومتی شخصیات کے علاوہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں یوم القدس کے جلوسوں کی تصاویر ایران کے مختلف شہروں میں...
ریلیوں میں سرکاری اور حکومتی شخصیات کے علاوہ بچوں، بزرگوں، نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ شرکا نے مرگ بر امریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور فلسطینی مظلومین کیساتھ حمایت کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مظلومین کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینی اور ان کے جانشین رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم پر پوری دنیا کی طرح ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے 900 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔ رمضان المبارک کے آخری جمعے اور یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی ریلیوں میں کئی ملین لوگوں نے شرکت کی۔ علی العهد یا قدس کے نعرے اور...
مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کیخلاف نعرے بازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع کچھی بولان میں جامع مسجد و کاظمیہ امام بارگاہ گوٹھ چھلگری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مظلومین جہاں خصوصاً مظلومین فلسطین، کشمیر، پاراچنار اور یمن کے مظلومین سے یکجہتی کا اظہار کیا اور امریکہ و اسراٸیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے مولانا شرف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم فلسطین کی حمایت...
القدس ریلی میں بزرگوں اور بچوں سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے بازی کی اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علماء کرام کر رہے تھے۔ جبکہ بچوں اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ امام جمعہ کوئٹہ و مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء علامہ سید ہاشم...
ایک بیان میں سربراہ جعفریہ الائنس نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم القدس کے موقع پر گھروں سے نکلیں اور ملک بھر میں نکالی جانے والی القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ رضی جعفر نقوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق عالمی یوم القدس کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم القدس مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ظالم صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج کا دن ہے، یہ دن امتِ مسلمہ کے اتحاد، بیداری اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے...
اجلاس سے خطاب میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ عوام جمعتہ الوداع کے موقع پریوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی ایمانی غیرت کا مظاہرہ اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں، دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ نے 27 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو کراچی تا کشمور یوم القدس اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پارہ چنار اور بلوچستان میں قیام امن و دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔ یہ مطالبہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کی آسانیوں کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے طلبہ کے لیے مزید آسانی دے دی گئی ہے جس کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںمیٹرک سے پی جی ڈی پروگرامز کے داخلوں میں 10اپریل تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ طلبہ بغیر کسی پریشانی کے کے آسانی سے اپنا داخلہ بھجوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحد زیور ہے جسے زوال نہیں آتا اور جدت کے تضاضے تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ۔...
برسلز/ غزہ: یورپی یونین کی کمشنر برائے مساوات حدجا لحبیب نے غزہ میں اسرائیلی حملوں اور طبی عملے، ایمبولینسوں اور اسپتالوں پر بمباری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حدجا لحبیب کا کہنا تھا کہ، "یہ حملے ان امدادی کارکنوں کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جو شدید حالات میں لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انسانیت سوز امدادی سرگرمیاں ہر حال میں جاری رہنی چاہئیں، اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل پاسداری ہونی چاہیے۔" الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے پیر کے روز غزہ کے ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد شہید ہوگئے۔ دوسری جانب، فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کا کہنا ہے کہ ان کے نو...
جلوس عزاء کے موقع پر نوحہ خوانوں نے نوحے پڑھے اور عزاداروں نے ماتمداری کی۔ اس موقع پر معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات جلوس عزاء میں شریک ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہادت مولائے کائنات امام علی علیہ السلام کی مناسبت پر کوئٹہ میں یوم علی (ع) کا مرکزی جلوس امام بارگاہ نچاری علمدار روڈ کوئٹہ سے رات دس بجے کے قریب برآمد ہوا۔ جو اپنی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پرنس روڈ پر امام بارگاہ کلاں تک گیا اور میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا سحری کے وقت تک مقررہ راستوں سے واپس علمدار روڈ تک پہنچا۔ جلوس عزاء میں شریک عزاداروں نے مختلف ماتمی دستوں کی صورت میں نوحہ خوانی اور ماتمداری کی۔ جلوس عزاء میں...
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ بعد ازاں، پولیس چیف نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ایمپریس مارکیٹ سے تبت سینٹر پہنچے، جہاں ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ پولیس چیف نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔...
لاہور سمیت ملک بھر میں آج خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ لاہور دوسری جانب لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہو گیا جو کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔آزادی فلائی اوور سے بھاٹی چوک کی جانب سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گی، مال روڈ، سیکرٹریٹ سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے آؤٹ فال روڈ سگیاں کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق...
اٹک:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحصیل نائب امیر، قاری نظام الدین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ پیپلز کالونی سے متصل خٹک کالونی میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی ملک مجاہد عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ قاری نظام الدین کی میت کو پوسٹ مارٹم...
اٹک (نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے تحصیل نائب امیر، قاری نظام الدین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد قرآن سنانے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ پیپلز کالونی سے متصل خٹک کالونی میں مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی ملک مجاہد عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ قاری نظام الدین کی میت کو پوسٹ مارٹم...
لاہور میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی سکیورٹی پر 8 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پنجاب میں کیٹگری اے کے 27 جلوس برآمد ہو رہے ہیں جبکہ 62 مجالس منعقد کی جا رہی ہیں۔ عزاداروں کو مکمل چیکنگ کے بعد جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام منایا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں 192 جلوسوں کی سکیورٹی پر17 ہزار افسران و جوان تعینات ہیں۔ صوبہ بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی پر 9 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا...
رانا فاران یامین: 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی مرتضٰی کے موقع پر پنجاب پولیس کےسکیورٹی کے مکمل انتظامات,پولیس افسران و اہلکار اس دن کی عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 17 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔پنجاب بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی کے لیے 9 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار موجود ہیں۔لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق عزاداروں کو تین...
ویب ڈیسک: خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آج یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا، لاہور میں شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس موچی دروازے سے نکالا جائیگا۔ جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام ہو گا، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی شہادت حضرت علیؓ کے جلوس نکالے جائیں گے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
اسلام ٹائمز: بیداری کا سلسلہ جاری ہے، اسی بیداری کے نتیجے میں اسرائیلی عوام بھی اپنے ناجائز حکمرانوں کیخلاف مظاہرے کرتے ہیں۔ افسوس امت مسلمہ کے خوابیدہ سربراہان مملکت و بادشاہان وقت پر ہے کہ جو اس مظلوم ملت کی مدد، حمایت اور ساتھ دینے کے بجائے اسرائیل سے پیار کی پینگیں بڑھانے میں مشغول ہیں اور نارملائزیشن کی پالیسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکمران اور مخصوص طبقات بھی اسرائیل کیساتھ اپنے روابط میں کھلتے جا رہے ہیں، ماضی قریب کی طرح حالیہ دنوں مین بھی ایک وفد کی اسرائیلی یاترا کی گونج سنائی دے رہی ہے، جنکو یوم القدس کے روز جواب دینے کیلئے میدان میں للکارنا ہوگا اور انکی منافقت کا پردہ چاک کرنا ہوگا۔ تحریر:...
کراچی پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع مددگار 15 پر دیں۔ کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے یومِ علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔ جلوس کے روٹ اور اس سے متصل گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 5367 پولیس افسران اور جوان حفاظتی ڈیوٹی پر مامور ہیں جو ہر طرح کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے...
سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد 62 مجالس منعقد ہونگی۔ سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؑ پر سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ لاہور میں عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار مامور ہونگے،...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ دنیا بھر میں یوم القدس ہر سال منایا جاتا ہے، یوم القدس کا مقصد فلسطینیوں کی حمایت اور اس بات کی تائید ہے کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے، جو ممالک اسرائیل کے حق میں ہے وہاں پر بھی یوم القدس منایا جاتا ہے، یوم القدس کو حکومتی سطح پر منانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ یوم علیؑ منانے کا مقصد مظلوم کی یاد منانا ہے، دنیا بھر میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام شروع ہوگئے ہیں اور اس حوالے عزاداری سلسلہ جاری ہے اور 21 رمضان المبارک دنیا بھر...
سٹی42: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مجالس و عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کے لئے 1971 میٹل ڈٹیکٹرز، 457 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد، 62 مجالس منعقد ہونگی، سینٹرلپولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے یوم شہادت حضرت...
ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے قتل گاہ شریف تک دورہ کیا۔ اور وہاں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے سکیورٹی، بجلی، صفائی ستھرائی، تبرکات اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالے سے متعلقہ آفیسران کو احکامات جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد نے اسسٹنٹ کمشنر سکردو، ایکسیئن برقیات، ایس ڈی پی او ہیڈکوارٹر، ایس ڈی او تعمیرات عامہ و واسا، چیف آفیسر ایم سی، انچارج ایس ڈبلیو ایم سی و دیگر آفیسران کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امام بارگاہ لسوپی سکمیدان سے قتل گاہ شریف تک دورہ کیا۔ اور وہاں یوم علی کے جلوس کے حوالے سے...
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی چند طالبات نے رمضان میں سفید پوش افراد، مزدوروں اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے وابستہ بیرون شہر کی طلبہ و طالبات کے لیے صرف 100 روپے میں افطار پیکیج متعارف کروایا ہے۔ ٹیم ممبر جویریہ خان کا کہنا تھا کہ 100 روپے میں افطار پیکیج متعارف کروانے کا مقصد افطار آئٹم فروخت کرنا نہیں بلکہ یہ ان افراد کے لیے پیکیج ہے جو عزت نفس کی وجہ سے سڑکوں پر سجے افطار دسترخوان پر نہیں بیٹھتے، وہ یہاں سے 100 روپے میں افطار باکس لے سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افطار کے بعد کیا جانے والا ایک کام جو صحت کو نقصان پہنچاتا ہے جویریہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز...
کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین نے بھارت کے جمہوری دعووں اور کشمیری عوام پر جابرانہ قوانین کا پردہ چاک کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل، شہ رگ کٹنے سے کوئی زندہ نہیں رہ سکتا، کشمیر سیمینار اقوام متحدہ کے 58 ویں اجلاس میں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے کہا کہ میں انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعے کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شوکت احمد بجاڑ اور ریاض احمد بجاڑ کی دردناک موت، دہائیوں سے جاری تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عکاسی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ...
اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، قطر، ایران سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حماس نے قیدی رہا نہ کرکے جنگ کا راستہ اختیار کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونے کے بعد رفح کراسنگ بند کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد حماس نے دوست ممالک سے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جب تک حماس اسرائیل کے لیے خطرہ ہے، کارروائی کرتے رہیں گے۔...
ہارورڈ یونیورسٹی نے 2 لاکھ امریکی ڈالریا اس سے کم کمانے والے گھرانوں کے طالب علموں کے لیے مفت ٹیوشن دینے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی کی پہلی سیاہ فام صدر استعفٰی دینے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ نیویارک ٹائمز کے مطابق اس طرح ہارورڈ یونیورسٹی سپریم کورٹ کی جانب سے کالج میں داخلوں میں نسلی ترجیحات کے استعمال پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد مالی امداد میں توسیع کرنے والا یہ تازہ ترین ایلیٹ تعلیمی ادارہ بن گیا۔ آمدنی کی نئی حد کے ساتھ منصوبہ اس موسم خزاں سے نافذ العمل ہوگا۔ اس سے قبل ہارورڈ یونیورسٹی میں صرف 85 ہزار ڈالر سے کم آمدنی والے خاندانوں کو مفت ٹیوشن کی پیشکش کی جاتی تھی۔ امریکا میں...
لندن/صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں پیر کی صبح ہونے والے دو امریکی فضائی حملوں میں درجنوں افرادکے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں حوثیوں کے ترجمان المسیرہ ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہفتے اور اتوار کی رات دارالحکومت صنعا اور ملک کے دیگر علاقوں میں فضائی حملوں کے بعد پیرکی صبح دو امریکی فضائی حملوں میں ساحلی صوبہ حدیدہ کے ضلع زبید میں کپاس کی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جوابی کاروائی میںحوثی باغیوں نے پیر کی صبح بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین پر ہونے والے دوسرے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ٹیلی گرام پر...
اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ یمن سے تصادم خطے کو آگ میں جھونک سکتا ہے، مشرق وسطیٰ میں انسانی صورتحال پہلے ہی عدم استحکام کا شکار ہے، حملوں کی بجائے صبروتحمل سے کام لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یمن پر امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا، انتونیو گوتریس نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے جہازوں پر حملے کی دھمکیوں پر بھی تشویش ہے، یمن میں فوجی مہم جوئی سے حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ یمن سے تصادم خطے کو آگ میں جھونک سکتا ہے،...
کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8 ہزار 658 شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات...
امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی 8 ہزار 658 شکایات درج ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اور غزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاؤنسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔ ان شکایات میں سب سے زیادہ دفاتر اور ملازمتوں کی دیگر مقامات میں امتیازی سلوک کی ہیں اس کے بعد امیگریشن اور پناہ گزین سے متعلق ہیں۔ بعد ازاں تعلیمی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ میں پیش آنے والا دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت اور ہماری پالیسیوں کا شاہکار ہے۔ اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں امن وامان کے لیے پالیسی ناگزیر ہے، افغان پالیسی پر کام ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالے مولانا حامدالحق حقانی کون تھے؟ اسد قیصر نے کہاکہ اس وقت ہماری پارلیمنٹ جعلی ہے، ضروری ہے کہ ملک میں فری اینڈ فیئر انتخابات...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت وزیرداخلہ محسن نقوی کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا حامد الحق حقانی سمیت زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا مسجد میں دھماکے کے افسوسناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔قوم کی حمایت سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔شہداء کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی کے منفی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تحت زرعی صارفین اور 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن کے مطابق، 21 مئی 2015 کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پالیسی ہدایات جاری کی تھیں کہ ماہانہ ایف سی اے میں ہونے والی کسی بھی منفی ایڈجسٹمنٹ کا فائدہ سبسڈی والے گھریلو صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی اسی پالیسی کے تحت، 24 جون 2015 کو ایف سی اے فیصلے میں 300 یونٹس تک کے نان-ٹی او یو گھریلو صارفین...
پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے گولی لگی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز لاہور( سب نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع پی ٹی آئی رہنما ص سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے نامعلوم شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لاش سرونٹ کوارٹر سے ملی اور بظاہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے...
اسعد نقوی : پاکستان میں آج مادری زبانوں کے عالمی دن کی سلور جوبلی منائی جا رہی ہے یونیسکو نے 1999 میں مادری زبانوں کے فروغ کے لیے 21 فروری کا دن عالمی سطح پر منانے کے لیے مقرر کیا پہلی بار 21 فروری 2000 کو مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا یوں آج 21 فروری 2025 کو مادری زبانوں کے عالمی دن کی سلور جوبلی منائی جا رہی ہے ۔مادری زبان کے عالمی دن کا اعلان پہلے یونیسکو نے کیا اور بعد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسے اپنایا، ۔ کثیر لسانی تعلیم نہ صرف جامع معاشروں کو فروغ دیتی ہے بلکہ غیر غالب، اقلیتی اور مقامی زبانوں کے تحفظ میں بھی مدد کرتی ہے۔ یہ...
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) پتوکی 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار مزید تفتیش جاری ۔(جاری ہے) تھانہ بی ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میںپولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 10 شہریوں کا قاتل قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری محمد اسحاق کوگرفتارکرلیا ایس ایچ او اسلم بھتی نے نیوز ایجسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ مجرم میر محمد کا رہائشی محمد اسحاق ولد ریاض عرصہ 19 سال سے مفرور چلا آ رہا تھا اور مجرم قتل اور دہشت گردی کے 04 مقدمات میںمطلوب تھا مجرم اشتہاری 03 تھانوں بی ڈویژن،...
حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، فعال انسانی سمگلرز میں سے 39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے۔ خیبرپختونخوا میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیار کر لی گئی۔ حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی سمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، فعال انسانی سمگلرز میں سے 39 کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے۔ خیبرپختونخوا میں 50، بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 سمگلرز متحرک ہیں، 15 سمگلروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل میں ڈال دیئے گئے۔ حساس اداورں...
پشاور: ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین نے مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں ٹیچر کی جانب سےطالبہ کو ہراساں کرنے کےواقعے پراپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک ہوگئے اور صوبے بھر میں مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے اور خواتین یونیورسٹیوں سے مردانہ عملے کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا، جبکہ اراکین کے اصرار پر ایوان میں واقعے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں حکومتی و اپوزیشن اراکین دونوں کو شامل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوااسمبلی میں گزشتہ روز اراکین نے ملاکنڈ یونیورسٹی نے طالبہ کے ساتھ ہراسمنٹ کے واقعے کی شدید مذمت...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کروائے گی۔اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو شامل کرلیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کو کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت کو اکثریت کے فیصلوں کا احترام نہیں، پی ٹی آئی، جے یو آئی کو لڑانے کی کوشش کی گئی: فضل الرحمن
اسلام آباد (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے دو صوبے انتظامی لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکے ہیں جہاں حکومتی رٹ نہیں، مگر اسلام آباد کے سیاسی دھندوں سے ہم فارغ ہوں گے تو ملک کیلئے سوچیں گے۔ پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آمروں نے ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ سب سے سے پہلے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، ہم نے ہمیشہ یہ کہا کہ حکومت صحافیوں کیلئے ضابطہ اخلاق نہ بنائے صحافی خود بنائیں، یقین ہے صحافی خود اپنے لئے ضابطہ اخلاق بنائیں تو یہ سب سے بہتر ہوگا۔ ہر ڈکٹیٹر نے آئین، جمہوریت، پارلیمنٹ پر شب...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے کہا ہے بنگلہ دیش عوامی لیگ (اے ایل) چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کو ’عسکریت پسندوں‘ میں گھرے ہوئے ایک ’عسکریت پسند رہنما‘ کے طور پر پیش کرنے کی منظم مہم چلا رہی ہے اور اس میں بھارتی میڈیا بھی ملوث ہے۔ ہفتہ کے روز بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکریٹری شفیق العالم نے ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کے پیغامات کو دیکھیں! ان کا پیغام ہے کہ 3000 پولیس اہلکار مارے گئے، ان کا پیغام ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس ایک ’عسکریت پسند‘ رہنما ہیں۔ شفیق العالم نے مزید کہا کہ ان کا...
اسلام آباد: آج 5 فروری کو پاکستان بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں مختلف مکاتبِ فکر کے افراد، حکومتی و عسکری قیادت، اور انسانی حقوق کے کارکنان شریک ہو رہے ہیں۔ بھارتی بربریت: ایک بھیانک حقیقت مقبوضہ کشمیر اس وقت بارود کی بو اور ظلم و ستم کے سائے میں ڈوبا ہوا ہے، بھارتی قابض افواج نے وادی میں ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے، جہاں نہتے...
لاہور (وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کل 5 فروری کو یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا، کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف ہر شہر قصبہ اور دیہات میں مظاہرے کئے جائیں گے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا،ان مظاہروں میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہم اپنی شہہ رگ پر بھارتی مظالم کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔5 فروری مظلوم کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن ہے اس کوجماعت اسلامی بھر پور انداز میں منائے گی۔یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے کشمیریوں کے غیرمتزلزل حمایت کے عزم...
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیرمنایا جائے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ حق خود ارادیت کیلئے یکجہتی اور عالمی برداری کی توجہ بھارتی مظالم کی جانب متوجہ کروانا اورآنے والی نسلوں پر بھارت کا مکروہ کرداراور چہرہ بے نقاب کرنا ہے۔ بھارت 5 اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باوجود جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل دویدی نے چند روز قبل بے بنیاد دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2024 کے...

ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے، میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا مطالبہ
ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے، میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر کے طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب اور دیگر میڈیکل یونیورسٹیوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں توسیع نمبروں اور اضافی نمبروں کے جھگڑوں کی وجہ سے بہت سے طلباء و طالبات یونیورسٹی پورٹل پربروقت درخواست نہیں دے سکے تھے، طلباء و طالبات اور انکے والدین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے...
ذرائع کے مطابق ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے آج کشمیر ہاوس اسلام آباد میں صدر آزاد کشمیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک سفیر نے یقین دلایا کہ ترکی کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ان خیالات کا اظہار ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو سے گفتگو کے دوران...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) آل سندھ ٹریڈ یونین فیڈریشن نصیر ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے کسانہ موری آفس میں لوئر اسٹاف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بھاری اکثریت سے مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں رہنماؤں نے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمارے لیے ماں کی مانند ہے اور افسران والدین جیسے ہیں، لیکن بدقسمتی سے لوئر اسٹاف کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ رہنماؤں نے شکایت کی کہ بیلدار، ٹنڈیل، خلاصی، داروغہ، مالی اور نائب قاصد جیسے ملازمین ہمیشہ بڑے افسران کے نشانے پر رہتے ہیں، ان کے خلاف بلاجواز تبادلے کیے جاتے ہیں اور تعیناتی...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دور کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔ نیپرا نے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی ہے۔ دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی تجویز دے دی، کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے7 یوم میں رائےطلب کرلی گئی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ نیپرا نےجون 2024 میں کنزیومر...

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
کراچی: رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتارملزم کا تعلق فتنہ الخوارج مفتی نورولی عرف ابوعاصم گروپ سے ہے، گرفتارملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم عبداللہ محسود کے قبضے سے اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم جنوبی وزیرستان کے کمانڈرمحمد امیرمحسود کے گروپ میں شامل ہوا اوروزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔ ملزم کمانڈر محمد امیرمحسود کے کہنے پر کرم ایجنسی میں مذہبی فسادات میں شامل رہا ہے۔ گرفتارملزم وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ ٹانک اوربعد ازاں کراچی ہزارہ...