2025-11-03@18:49:08 GMT
تلاش کی گنتی: 631
«سکتا ہوں»:
(نئی خبر)
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کے متنازع بیانات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔ پاکستان مشن میں تعینات قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے 80 ویں سیشن کے دوران جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جناب صدر! ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے۔ ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ...
زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے لیے بھی ایک ایسا لمحہ سنہ 2020 کے بدقسمت طیارہ حادثے کے وقت پیش آیا تھا جس میں معجزانہ طور پر صرف 2 افراد زندہ بچے تھے جن میں سے ایک وہ خود تھے اور جہاز میں ان کی نشست تھی سیٹ 1C جو اب ان کی کتاب کا بھی نام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا وی نیوز ایکسکلیوسیو میں اینکرپرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب کا نام سیٹ 1C اس لیے رکھا گیا کہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کی جانب سے کردار ادا کیے کا امکان ظاہر کردیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں بھی پاکستان کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ٹرمپ نے سیزفائر کرایا، اس لیے انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی امریکی مطالبہ سامنے آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں۔
جسم میں آئرن کی مقدار اگر زیادہ ہو جائے تو اسے آئرن اوورلوڈ یا ہیماکرومیٹوسس (Hemochromatosis) کہا جاتا ہے۔ آئرن کی زیادہ مقدار کی وجہ یا تو جینیاتی بیماری ہو سکتی ہے یا پھر زیادہ خون کی منتقلی/آئرن سپلیمنٹس کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ زیادہ آئرن سے درج ذیل خطرات لاحق ہوتے ہیں جگر کے مسائل جگر میں آئرن جمع ہوکر فیٹی لیور، جگر کا بڑھ جانا، یا جگر کا کینسر پیدا کر سکتا ہے۔ وقت کے ساتھ سروسس (cirrhosis) بھی ہو سکتا ہے۔ دل کے مسائل آئرن کی زیادتی دل کے پٹھوں میں جمع ہوکر ہارٹ فیلئر، بے ترتیب دھڑکن (Arrhythmia) یا کارڈیومایوپیتھی کا باعث بن سکتی ہے۔ ذیابیطس لبلبہ میں آئرن جمع ہونے سے انسولین بننے کا عمل متاثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ سے مستعفی ہونے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف نہ کھڑے ہوئے تو جوڈیشری ختم اور چائنہ ماڈل آ سکتا ہے،27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے مزید قدغن لگانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں جاری وکلاءگول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم جوڈیشری کو کنٹرول کرنے کی سازش ہے، تمام سیاسی جماعتیں 26ویں ترمیم میں شریک ہیں، چھبیسویں ترمیم اس ملک کا سیاہ ترین ڈاکومنٹ ہے جو اس ملک کی پارلیمنٹ نے پاس کیا ،اس سے پہلے یہ کام پی سی او کے ذریعے ہوتا تھا، کوئی بھی ڈکٹیٹر جب ملک پہ قابض ہوتا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرین کے صدر وولودمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین جنگ کے بارے میں اپنا موقف تبدیل کرتے نظر آئے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: "یوکرین اور روس کی فوجی اور اقتصادی صورتحال کو جاننے اور مکمل طور پر سمجھنے نیز اس سے روس کے لیے پنپنے والی اقتصادی پریشانیوں کو دیکھنے کے بعد، میری سمجھ سے یوکرین، یورپی یونین کے تعاون سے، لڑنے اور جیتنے کی پوزیشن میں ہے اور یوکرین مکمل طور پر اپنی اصل شکل میں انہیں واپس لے سکتا ہے۔" بحیرہ اسود کے جزیرہ نما...
ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والے بھی اس گھناؤنے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جذباتی خطاب میں ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو انسانیت کے لیے سیاہ ترین باب قرار دیا۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل بے قابو ہوچکا ہے، ہم اس کے جنون کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔ فلسطینی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان نے مزید کہا کہ اسرائیل بمباری روک کر انسانی امداد کو بلا رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دے۔ ترک صدر نے عالمی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ...
یو این ناکام،تنازعات حل نہیں کروا سکتا،امریکی صدر,پاک بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں،ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز /آئی پی ایس ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور انڈیا کی جنگ سمیت دنیا میں سات جنگیں رکوائی ہیں۔میں نے سات جنگیں ان ممالک کے قائدین سے بات کر کے رکوائی ہیں، جنگ بند کروانے کے عمل میں اقوام متحدہ نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اپنی صلاحیت کے مطابق کام نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری سے تعلق رکھنے والے دونوں ہاتھوں اور ایک پاؤں سے محروم محمد سدیس خان نے رواں برس میٹرک کاامتحان شاندار نمبروں سے پاس کر لیا ہے 17 سالہ محمد سدیس خان نے میٹرک کا امتحان گورنمنٹ شہید عمر حیات ہائیر سیکنڈری سکول سرڈھیری سے 890 نمبرز لے کر پاس کیا ہے۔ چار بہن بھائیوں میں سب سے بڑے سدیس نے بتایا کہ ’میں پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں اور ایک پاؤں سے محروم ہوں۔‘ا’میں نے دسویں جماعت کے امتحان کی تیاری ایک نارمل طالب علم کی طرح کی اور امتحانی پرچوں میں لکھائی میں اپنے پاؤں کے ذریعے کرتا ہوں۔‘ سدیس نے آگے تعلیم حاصل کرنے کے لیے کالج میں داخلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-8 اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قدرتی خوبصورتی، تاریخی مقامات، ثقافتی ورثے اور مذہبی سیاحت کے مواقع کے باعث دنیا کے بہترین سیاحتی ممالک میں شامل ہو سکتا ہے اور سالانہ30 سے 40 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کر سکتا ہے۔ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نومبر میں پہلی بار بین الاقوامی”ٹورازم روڈ ایکسپو‘‘ کی میزبانی کرے گا، جس میں ملکی سیاحتی مقامات، روایتی کھانے اور ثقافتی رنگ نمایاں کیے جائیں گے۔ اس ایکسپو میں عالمی شیف بھی حصہ لیں گے۔ لندن، تاجکستان، ازبکستان اور سعودی عرب میں بھی ایسی مزید نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے...
سٹی 42 : بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سوئی میں مقامی لائبریری کا افتتاح کردیا، انہوں نے لائبریری کے لیے دو سو کتب کا قیمتی تحفہ دیا ۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ کتاب روشنی، شعور اور ترقی کی علامت ہے، مطالعے کا رجحان نوجوان نسل میں مثبت سوچ اور بہتر مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کے فروغ کو حکومت اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے نوجوانوں کو کتاب سے دوستی کرنا ہوگی، یہی کامیابی کی کنجی ہے، نوجوان غیر مصدقہ سوشل میڈیا پر انحصار کے بجائے کتابوں سے...
سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پی کے حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک افغان عوامی سطح پر تعلقات بڑھانے سے خطے میں امن ہو سکتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے مشیر اطلاعات مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان و افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں خیبر پی کے میں جاری بدامنی کے واقعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پی کے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت کے امن و امان کے اقدامات کے حوالے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)دعوت اسلامی کے رہنما مولانا عیتق الرحمن نقشبندی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے پوری دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے مسلمان جب سے قرآن وسنت کی دعوت سے دور ہوئے ہیں ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور اسی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں انھوں نے باتیں مظفرآباد اکالونی ٹنڈوجام میں جشن میلادالنبیﷺ کے جلسے سے جمیل خانزادے کی رہائش پر خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم ان کی سنتوں پر عمل کریں اور ان کو عام کرنے کے لیے جدوجہد کریں اور یہ ہی ہماری زندگی کا اہم مقصد ہونا چاہیے انھوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/ پشاور (آن لائن) ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک افغان عوامی سطح پر تعلقات بڑھانے سے خطے میں امن ہو سکتا ہے۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان و افغانستان کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں جاری بدامنی کے واقعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت کے امن و امان کے اقدامات کے حوالے سے افغان سفیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر خطے میں دیرپا امن...
تجزیہ کار ہما بقائی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا مطالبہ کردیا۔ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں کو بریفنگ دینی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں ریاست بہار میں الیکشن ہے اور مودی نے ہمیشہ پاکستان دشمنی میں ووٹ حاصل کیا ہے۔ تجزیہ کار ہما بقائی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت ایف اے ٹی ایف میں دکھانے کا...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ یہ مسئلہ نیا نہیں بلکہ 2022 میں داخلی تحقیقات کے باوجود ڈیٹا لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب وزارت داخلہ نے اس پر اپنی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ حقیقی ہے اور روز بروز بڑھ رہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کمیٹی میں سوال اٹھایا کہ مختلف اداروں سے چرا یاہوا ڈیٹا پیکج کی صورت میں بیچا جا رہا ہے، جو کئی ملین ڈالر کا غیر قانونی کاروبار بن چکا ہے۔ مزید حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب کمیٹی کی...
پاکستان کے ممتاز صحافی کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ بظاہر تو پاکستان اور سعودی عرب کا ہے، مگر اطلاعات ہیں یہ خلیج کے چھ ملکوں تک وسیع ہو گا اور یہ سلسلہ ایک بلاک میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں کیلئے بھی اس معاہدے کو اہم قرار دیا اور کہا مشرق وسطیٰ کے دروازے پر پاکستان کی عسکری دستک ہضم ہو پائیگی یہ دیکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی سلمان غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونیوالے دفاعی معاہدے کا دائرہ کار چھ ملکوں تک وسیع ہوسکتا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پراپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خلیج میں سعودی عرب کی پوزیشن لیڈر کی ہے اور...
حریت ترجمان نے سینئر حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق، مولانا مسرور عباس انصاری اور دیگر رہنمائوں کی گھروں میں نظربندی کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے جارحانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں تعینات قابض فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے...
لیڈر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں، پھانسیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: کیپٹن (ر) صفدر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ لیڈر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں، پھانسیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جب لیڈران کو اقتدار نظر آتا ہے تو خیالات، نظریات بدل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ خدا کے لیے جلدی سے نیا الیکشن کمیشن لگایا جائے، ایسا الیکشن کمیشن لگایا جائے تاکہ کوئی الیکشن پر انگلی نہ اٹھا سکے۔ روزانہ...
ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوسکتا تھا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایشیا کپ سے دستبرداری کی صورت میں پاکستان کو بڑا مالی نقصان پہنچ سکتا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق ایشیا کپ سے دستبرداری کے فیصلے پر پاکستان کو ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 ارب تک کا مالی نقصان پہنچ سکتا تھا۔ ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں نشریاتی معاہدوں اور اسپانسرشپس سے آنے والی آمدنی متاثر ہوجاتی جب کہ دوسری جانب سونی پکچرز کا 48 ارب روپے کا نشریاتی معاہدہ بھی متاثر ہوسکتا تھا۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی آمدنی کا 75 فیصد 5 ٹیسٹ...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے بھارت اور اسرائیل میں صف ماتم بھچی ہوئی ہے: مشاہد حسین سید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے، پاکستان کا قطر، یو اے ای اور دیگر ممالک سے بھی معاہدہ ہو سکتا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، سعودی عرب کو جب بھی فوج کی ضرورت پڑی تو ہم بھیجیں گے، معاہدہ مسلم امہ اور علاقئی سالمیت کیلئے مثبت قدم ہے ، قطر پر حملے کے بعد مسلم ممالک کا امریکہ سے اعتماد اٹھ گیاہے ، پاکستان نے اسرائیل کے بڑے بھائی بھارت کو شکست دی ، پاکستان نے پیغام...
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات ہیں اِن پاسپورٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد سمیت 25 پاسپورٹس آفس سے 32 ہزار 6 سو 74 پاسپورٹس چوری کے معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اِس معاملے میں جتنے پاسپورٹ جاری ہوئے ان کو بلاک کردیا گیا، اِن پاسپورٹس کی دوبارہ تجدید نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، یہ بہت ہی تشویش ناک معاملہ ہے۔ کنوینر کمیٹی...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نےکہا ہےکہ پیغام پاکستان” ملک کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کا نام ہے اور اس نے پورے ملک میں یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کا جہاد ممکن نہیں۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اجلاس کے دوران کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیغام پاکستان میں علما کرام کے متفقہ فتوے موجود ہیں جنہوں نے ریاست کے خلاف مسلح کارروائی کو غیر شرعی قرار دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے زور دیا کہ پیغام پاکستان نہ صرف دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ ہے بلکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی علمبردار ہے۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فی الفور ہٹائے۔ ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے پہلے اور بعد میں انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی...
پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ بین الاقوامی ثالثوں نے واضح کردیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں ہوسکتا اور پاکستان کے مؤقف کی توثیق کردی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف کہ سندھ طاس معاہدہ (انڈس واٹر ٹریٹی) یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، بین الاقوامی ثالثوں نے برقرار رکھا ہے، جس سے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر قائم ہے اور دونوں ممالک کے لیے لازم ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر نیویارک میں مسلم امریکن لیڈرشپ الائنس (ایم اے ایل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے سستے داموں پیٹرول خریدنے والے ممالک کو 100 تک فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تمام نیٹو ممالک کو بھیجے گئے اپنے خط کے مندرجات شیئر کیے ہیں۔ ٹرمپ نے لکھا کہ تمام نیٹو ممالک متفق ہوجائیں اور روس سے تیل خریدنا فوری طور پر بند کریں تو میں روس پر پابندیاں عائد کرنے کو تیار ہوں۔ خط میں صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ چین پر 50 سے 100 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا جو جنگ ختم ہونے کے بعد ہٹا دیے جائیں گے۔ ان کے بقول چین نے روس پر مضبوط گرفت رکھی ہوئی ہے اور اس گرفت کو صرف سخت تجارتی...
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے جس کے تحت پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کو ارسال کریں گے۔...
جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ یہ کلاسک کیس ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ کریمنل جسٹس سسٹم ختم ہو چکا ہے، کیا قتل کے کیس میں ایسی تفتیش کی جاتی ہے، سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کیسے فیصلہ ہو سکتا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کے قتل کیخلاف ملزم سکندر لاشاری اور اور شریک ملزم عرفان کی اپیلوں پر سماعت مکمل ہوگئی۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ کچھ دیر بعد کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے مؤکل ملزم خود ماتحت عدلیہ کا جج تھا، میرے موکل کو...
حالیہ بارشوں اور سیلاب میں انسانوں کو تو نقصان پہنچا ہے لیکن ہزاروں مویشی بھی اس کی زد میں آئے۔ بے زبان جانور یا تو پانی میں مر گئے یا پھر کئی کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد کسی اور علاقے میں پہنچ گئے لیکن یہ کسی کو نہیں بتا سکتے کہ وہ ان کا مالک کون ہے اور وہ کہاں سے یہاں تک پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: سیلاب سے 427 مویشی بھی ہلاک، ’مویشیوں کے بغیر گزر بسر مشکل ہے‘ اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اکثر لوگوں کے ذہن میں خیال آتا ہے کہ کاش کوئی ایسی ٹیکنالوجی ہوتی جس سے وہ اپنے جانوروں کا پتا لگا سکتے۔ تو آپ ضرور پتا لگا سکتے...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا سارا نظام خواتین کی حرمت اور سماجی رواداری پر قائم ہے، ایسے رویے نہ صرف کسی ایک فرد بلکہ پورے سماج کی حرمت کو پامال کرتے ہیں، جارحیت کے ذریعے معاشرتی اقدار کو مجروح کرنا کسی طور قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے یاد دلایا کہ اس سے قبل بھی ان کی جماعت نے نواز شریف پر جوتا اچھالنے، خواجہ آصف پر...
کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟ شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان غیر متوقع گفتگو
بیجنگ میں ایک عسکری پریڈ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایک غیر متوقع موضوع زیر بحث آیا کہ کیا اعضا کی پیوندکاری کے ذریعے موت کو ہمیشہ کے لیے ٹالا جا سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے مترجم، جو چینی زبان میں بات کر رہے تھے، نے شی جن پنگ کو بتایا کہ ’انسانی اعضا کی بار بار پیوندکاری کے ذریعے انسان عمر کے اثرات کو کم کر سکتا ہے اور ممکن ہے کہ بڑھاپے کو غیر معینہ مدت تک روکا جا سکے۔...
ملک میں صدارتی نظام اور نئے صوبے ہونے چاہیے، بانی سے ملاقات ہو تو کردار ادا کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور
ملک میں صدارتی نظام اور نئے صوبے ہونے چاہیے، بانی سے ملاقات ہو تو کردار ادا کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی اور کہا کہ ضرورت کے تحت ملک میں صدارتی نظام ہو نا چاہیے، بانی پی ٹی آئی بھی صدارتی نظام حکومت کے حامی ہیں، بانی پی ٹی آئی صدارتی انتخاب کے امیدوار ہوں گے تو ملک بھر سے جیتیں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئے صوبوں کی حمایت کی اور کہا چھوٹے صوبے ہوں گے تو گورننس بہترین ہو گی،...
کراچی: پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies) کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے...
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایم ولی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سات پشتوں کی بھی بس کی بات نہیں کہ کالاباغ ڈیم کو زندہ کرے، کالاباغ ڈیم کی مخالفت جذبات پر نہیں واپڈا کے اپنے اعداد و شمار کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے بجائے پانی کے مستقل حل کی طرف بڑھنا ہوگا، اگر حکومت کے پاس منصوبہ نہیں تو اے این پی شفاف اور قابل عمل پلان دینے کو تیار ہے، ہمیں وسائل پر اختیار دیا جائے، پہلے جنوبی اضلاع سرسبز کریں گے کسی کی زمینیں نہیں ڈبوئیں گے اگر وسائل پر اختیار مانگنا غداری ہے تو یہ "غداری" سو بار...
ایک بڑی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جانوروں سے حاصل ہونے والا پروٹین نہ صرف قبل از وقت اموات کے خطرے سے منسلک نہیں بلکہ یہ کینسر سے متعلقہ اموات کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کاروں کی جانب سے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے میں شامل 19 برس یا اس سے زائد عمر کے تقریباً 16 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ نتائج سائنسی جریدے اپلائیڈ فزیالوجی، نیوٹریشن اینڈ میٹابولزم میں شائع ہوئے ہیں۔ تحقیق میں شرکا کی خوراک میں موجود جانوروں اور پودوں سے حاصل کردہ پروٹین کی مقدار اور ان کے کینسر، امراضِ قلب یا کسی بھی وجہ سے موت کے امکانات کا موازنہ کیا گیا...
شارجہ (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مڈل آرڈر بلے باز آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث ہوئی، ورنہ نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ شارجہ میں پاکستان کے خلاف 35 گیندوں پر 77 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ ہمارا پلان آخری اوورز میں پاور ہٹنگ کا تھا، مگر پاکستان کی بولنگ نے منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی ٹیموں کو ویک اپ کال دی ہے اور ایشیا کپ کے لیے پراعتماد ہیں۔ اماراتی کپتان محمد وسیم کی اننگز کو سراہتے ہوئے آصف خان نے ان کے رن آؤٹ کو نقصان دہ قرار دیا۔ آصف...
اقوام متحدہ کی ہنگامی امدادی ایجنسی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ شہر پر حملے کا منصوبہ جاری رکھے گا، تو اس کے تباہ کن نتائج سے صورتحال زیادہ سنگین ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فون نے غزہ کو ’وار زون‘ قرار دیدیا، عارضی جنگ بندی معطل اس خدشے کی شدت ایسے وقت میں ہے جب دو سال پر محیط جنگ کے بعد غذائی قلت نے غزہ کو زخم زدہ کر دیا ہے، اور سینکڑوں دفعات، بشمول بچے اور معمر افراد، نقل مکانی کی حالت میں ہیں۔ لبنان کی عالمی تنبیہ ہیگ کے OCHA نے خبردار کیا کہ غزہ شہر پر بڑا آپریشن ’خونریز‘ ہو سکتا ہے، کیونکہ وہاں کے باشندے پہلے ہی بھوکے، بیمار، اور نقل مکانی...
ابھی اسپتال کے راستے میں ہی تھے کہ کال آئی؛ ابھی ابھی ایمرجنسی میں مریضہ آئی ہے، ویجائنا سے خون کا اخراج بہت زیادہ ہے۔ سیزیرین 3 ہفتے پہلے ہوا تھا، جڑواں بچے تھے، ساتویں مہینے میں درد شروع ہوا تھا سو سیزیرین کرنا پڑا۔ دونوں بچے ابھی تک نرسری میں ہیں۔ وقت سے پہلے زچگی کے علاوہ سیزیرین میں کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی تھی۔ ہم خون روکنے کی کاک ٹیل استعمال کرچکے ہیں مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا ۔ ۔ ۔ ہمارے پوچھنے سے پہلے ہی سنیوں نے بتایا۔ کیا ویجائنا کا معائنہ کیا؟ کوئی زخم؟ بچے دانی کے منہ پہ کوئی زخم؟ ہمارا سوال۔ جی دیکھنے کی کوشش تو کی تھی مگر بلیڈنگ بہت زیادہ ہے، مریضہ کا...
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ نوعمر جو اپنے اسکول سے جُڑے رہتے ہیں اور وہاں خود کو محفوظ اور سرگرمیوں میں شریک محسوس کرتے ہیں، وہ بُلنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ڈپریشن سے بڑی حد تک محفوظ رہتے ہیں۔ تحقیق میں ماہرین نے 25 سے 27 برس کی عمر کے 2,175 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ نوعمری میں بُلنگ کا تعلق بچپن کے مقابلے میں ڈپریشن اور اینگزائٹی سے زیادہ گہرا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی ریاست بہار: ایک سالہ بچے نے کوبرا کو کاٹ لیا، سانپ ہلاک، بچہ بے ہوش این اینڈ رابرٹ ایچ لوری چلڈرنز اسپتال، شکاگو کی ماہر اطفال اور محقق ڈاکٹر نیا ہیرڈ-گارِس نے...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت، ہارون اختر خان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز بھی شامل تھے۔ وفد نے نئی اور جامع صنعتی پالیسی کی تیاری پر ہارون اختر خان کو مبارکباد دی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل میں ان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں نئی انڈسٹریل پالیسی، موجودہ صنعتی چیلنجز اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے امریکا سے آنے والی خاتون ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ امریکا سے آنے والی ڈاکٹر سندس علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں جب بھی آتی ہوں، میں ان کے لیے کتابیں لے کر آنا چاہتی ہوں، بانی جیسا لیڈر قید تنہائی میں ہے، ان کتابوں سے وہ مطالعہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منگل کو بھی جو کتابیں بانی پی ٹی آئی کو دی گئیں، وہ بھی عمران خان کے لیے امریکا سے لائی تھی۔ ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ امریکا میں جمہوریت ہے، بہت سے لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کو اچھا نہیں سمجھتے ہوں گے لیکن وہ اقتدار میں ہیں۔
کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے الفلاح باغ ابراہیم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دیدا دلیری کے ساتھ نوجوان کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین لی۔اتوار کی شام ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واردات میں ملوث تینوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جیسے ہی اپنے گھر کی دہلیز پر پہنچتا ہے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو جس میں ایک کے پاس اسلحہ تھا نوجوان کو یرغمال بنا کر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ...
ریاستی وظائف، سرکاری ملازمت سے فائدہ اٹھانے والا دہشت گردی نیٹ ورکس کو سہولت دے تو یہ مظلوم یا دانشور کیسے ہو سکتا ہے‘ سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان قاضی جس کو ایک معزز تعلیمی شخصیت اور دانشور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے عثمان قاضی (عرف امیر) محض یونیورسٹی پروفیسر نہیں بلکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کے خودکش ونگ، مجید بریگیڈ کے کلیدی کارندے اور ہینڈلر تھے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قاضی BUITEMS یونیورسٹی کے پلیٹ فارم کو نوجوان طلبہ کو انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے اور بھرتی کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے یونیورسٹی کا کلاس روم صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ دہشت گرد نظریات پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کے باوجود...
اگر آپ دن بھر جمائیاں لیتے رہتے ہیں، یا دفتر میں دوپہر گزارنے کے لیے تیسرا، چوتھا کپ کافی پی رہے ہوتے ہیں، تو ہوشیار ہو جائیں یہ صرف تھکن کی علامت نہیں بلکہ نیند کی شدید کمی کا اشارہ ہو سکتی ہے، جو کہ آپ کی جسمانی اور دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیند کی کمی صرف سستی یا بوریت نہیں، بلکہ ایک ایسا صحت کا مسئلہ ہے جو اگر مسلسل نظرانداز کیا جائے تو ذیابیطس، دل کی بیماری، فالج، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ڈپریشن جیسے مہلک امراض کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ نیند کی کمی، ایک عالمی صحت مسئلہ حال ہی میں امریکن...
سٹی 42: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وارث میر فاونڈیشن میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارتی اسٹیٹ اسپونسرڈ دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،بھارتی حکمران خطے میں برتری کے خواہشمند ہیں جو کبھی نہیں ہوسکتا۔میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ یہاں تقریر کا موقع ملا ہے ،پروفیسر وارث میر مکالمے کی ایک سند کی حیثیت رکھتے تھے ،مناسب وقت پر اس مکالمے اہتمام کیاجانا قابل تحسین ہے ،میں جنگوں کا حامی نہیں ہوں کیونکہ میں کوئی بہادر آدمی نہیں ہوں ،بھارت میں بیٹھی سیاسی قیادت جنگوں کی ہولناک کہانیوں کو بھول گئے ،جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکمران سے خطے میں فلاح کی بات کو...
وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع و امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھولے گی، شہدائے وطن کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور...
وزیراعظم سے کہیں گے کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے، کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح پہلی بار کراچی اور حیدرآباد کا بلدیاتی نظام نفرتیں پھیلانے کی بجائے عوام کی خدمت کر رہا ہے، تقریب سے خطاب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم سے کہیں گے کہ کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے۔چیٔرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے،...
برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ
برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: برکینا فاسو کے وزیر توانائی نے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برکینا فاسو کے درمیان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی ملکی معیشت کی بہتری اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ برکینا فاسو کے وزیر توانائی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے...
اپنے خطاب میں سینئر ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات نچلی سطح تک عوام کو منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، آزادی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لیاری لی مارکیٹ گرین ٹمبر اینڈ آئرن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "معرکہ حق" اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کراچی کے تاجروں انجمنوں کے نمائندے بڑی تعداد میں...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا حقیقی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں جن کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوتھ ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مایوسی اور منفی رجحانات سے بچانے کے لیے نوجوانوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے۔نوجوانوں کو کھیلوں، ثقافتی پروگرامز اور فنی تربیت کے مواقع فراہم کر کے ان میں خوداعتمادی، قیادت اور ذمہ داری...
اگر آپ کوئی ہنر سیکھ کر خود مختار بننا چاہتی ہیں تو یہ وقت ہے قدم بڑھانے کا! بینظیر ہنرمند پروگرام خواتین کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آیا ہے، جہاں آپ مختلف شعبوں میں بالکل مفت تربیت حاصل کر سکتی ہیں — وہ بھی ماہانہ وظیفے، سرٹیفکیٹ اور ملازمت کے مواقع کے ساتھ! ✨ تربیت میں کیا شامل ہے؟ جدید اور مارکیٹ کے مطابق ہنر کی تربیت (دورانیہ: 3 سے 6 ماہ) ماہانہ وظیفہ گریجویشن بونس تربیت مکمل کرنے پر سرکاری سرٹیفکیٹ متعلقہ شعبے میں روزگار کے مواقع تربیت کن شعبوں میں دی جائے گی؟ پروگرام میں شامل ہنر عالمی اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں، جیسے ہوٹل مینجمنٹ آئی ٹی اور...
سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب بانی پی ٹی آئی کی جلاؤ گھیراؤ اور مار دھاڑ کی سیاست مسترد کرچکا، پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی نہیں نکلا تھا اب بھی نہیں نکلیں گے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست کو قوم آزادی کا جشن منائے گی، فتنہ پارٹی فساد کی پلاننگ کررہی، کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کردیا کریں،اگر کوئی پاکستانیت اور انسانیت باقی ہے تو، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا، بہتر یہی ہے پی ٹی آئی 14 اگست کا احتجاج ملتوی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 5 اگست کو بھی کوئی...
بارسلونا میں چوری ہونیوالی گھڑی کتنی پرانی اور اس کی مالیت کتنی تھی،عبدالقادرگیلانی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتا دیا
بارسلونا(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی نے چوری ہونے والی گھڑی کی مالیت سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادرگیلانی کاکہناتھا کہ میں نے جب گھڑی خریدی تھی ، اس وقت اس کی جو مالیت تھی آج وہ اس کے تین گنا ہے،کیونکہ میری گھڑی 12 ،13سال پرانی ہے،سمجھیں میں نے سستے وقت میں لی تھی،سونا بھی سستا ہوتا تھا،آپ کو پتہ ہے پاکستان اوردنیا بھر میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی ہے،یہ چیزیں میٹر اس لئے نہیں کرتیں،ویسے تو گولڈ مرد پر حرام ہے لیکن ایک سنت ہے کہ جب سفر پر نکلوتو آپ گولڈ کی چیز اپنے ساتھ رکھو،اگر آپ کو ایمرجنسی میں کوئی ضرورت پڑ جائے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نذیر حسین نے کہاہے کہ بین الاقوامی معیار کے سرٹیفیکیشن اور پیکیجنگ کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے معیاری شہد کی بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ مانگ نہیں ہے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں اپنے اعلی ذائقے اور مسابقتی قیمت کے باوجود، پاکستان کا شہد 20-25 امریکی ڈالر فی کلو گرام تک کم فروخت ہوتا ہے حالانکہ اس کا ایک کلو بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیس ہونے پر اسے 100 امریکی ڈالر فی کلو مل سکتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے ملک بھر میں بین الاقوامی سطح پر...
آپریشن سندور، پتہ نہیں تھا پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے، بھارتی آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پاکستان کیخلاف جنگ میں شکست خوردہ بھارتی آرمی چیف کا ایک اور اعترافی بیان سامنے آگیا، اپیندر دویدی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور بنا سوچے سمجھے شروع کیا گیا، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے اور پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی نے آپریشن سندور کو شطرنج سے تشبیہہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ پاکستان ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور سوچے سمجھے شروع کر دیا گیا، ہمیں علم ہی نہیں تھا...
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے دریائے ستلج اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 13 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے، انہوں نے عوام کو الرٹ رہنے، نشیبی علاقوں سے گریز کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: طوفان تو ٹل گیا لیکن تیز ہواؤں اور بارشوں کا خطرہ موجود ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان ہفتے کے روز اپنے ایک خصوصی پیغام میں عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا اور تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال...
شیری رحمن نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کشمیریوں کی تاریخی و مزاحمتی کتابوں پر مودی سرکار کی پابندی کو فسطائیت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ عمل کشمیریوں کی فکری آزادی پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ کشمیر کی فکری آزادی پر پابندی بھارت کے غیر جمہوری عزائم کا عکاس ہے، کتابوں سے خوف کھانے والا ملک خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ تاریخ کو دبانے سے حقائق مٹ نہیں جاتے، بلکہ اور نمایاں ہو جاتے ہیں، اظہار رائے کا گلا گھونٹنا بھارت کے فاشسٹ رجحانات کو ظاہر...
انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ عوام کو چاہیئے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کو فوراً حکام تک پہنچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں دو اہم اور سنگین عوامی مسائل جن میں معتبر علمی کتب پر پابندی اور کشمیر بھر میں گلے سڑے گوشت کے حالیہ اسکینڈل شامل ہیں، پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معتبر محققین اور مایہ ناز مؤرخین کی تصنیفات پر پابندی کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور اس طرح کے اقدامات سے نہ تو تاریخی حقائق کو مٹایا جا سکتا ہے اور نہ ہی کشمیری عوام کی جیتی جاگتی...
برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے میں ایک گھر کی صفائی کے دوران ملی جے۔آر۔آر۔ ٹولکن کی نایاب کتاب ’دی ہوبٹ‘ کی پہلی اشاعت کو نیلامی 1 کروڑ 61 لاکھ 25 ہزار روپے میں (43,000 پاؤنڈ قریباً 57,000 امریکی ڈالر) میں فروخت کر دیا گیا۔ یہ کتاب برطانیہ کے ایک نجی کلیکٹر نے خریدی ہے اور یہ 1937 میں شائع ہونے والی 1,500 اصل کاپیز میں سے ایک ہے، جو مشہور برطانوی مصنف کی سب سے معروف فینٹسی ناول ہے۔ مزید پڑھیں: سجاد لاکھا کے نظمیہ مجموعہ ’یہ روشنی فریب ہے‘ کی تقریب پذیرائی نیلامی ہاؤس ’آکشنیم‘ کے مطابق، ان میں سے صرف چند سو ہی باقی سمجھی جاتی ہیں۔ یہ کتاب برِسٹل کے ایک گھر میں کتابوں کی الماری سے دریافت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کی تقریبات چل رہی تھیں ، گیٹ کے اندر باہر سے آنے والے مظاہرین کو روکا، اندر سے باہر جانے کے لیے دوسرا گیٹ کھولا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسد قیصر خود بھی اسپیکر رہے ہیں، جس طرح اجلاس چلایا گیا، انہوں نے دس منٹ میں 54 بل منظور کروائے۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا ریکارڈ بھی چیک کر لیں،...
—فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مقبول ہونے کی بات بار بار کی جاتی ہے مگر پاپولر ہونے کا مطلب بے گناہی نہیں، شیطان بہت مقبول ہے، وہ فرشتہ نہیں بن سکتا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کی تقریبات چل رہی تھیں ، گیٹ کے اندر باہر سے آنے والے مظاہرین کو روکا، اندر سے باہر جانے کے لیے دوسرا گیٹ کھولا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسد قیصر خود بھی اسپیکر رہے ہیں، جس طرح اجلاس چلایا گیا، انہوں نے دس منٹ میں 54 بل منظور کروائے۔ پاپولر ہونے سے کسی کے جرائم معاف نہیں ہوسکتے، طلال چوہدریان کا کہنا تھا کہ پورے...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دہشت گروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں زائرین سے بات چیت کے لئے کراچی جارہا ہوں، کچھ نکات پر ہم قریب آئے ہیں، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اس سفر کو ممکن اور آسان بنایا جائے، فلائٹس بڑھائی ہیں، غیر ملکی ایئرلائنز کو اجازت بھی ہے، کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جرات ہی نہیں کہ اسمبلی کا استحقاق مجروع کریں، دفعہ 144 تھی ، یوم استحصال کا دن منایا جارہا تھا، اسی دوران احتجاج کی...
پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چلتا دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہے،...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول آج اپنی 51ویں سالگرہ منارہی ہیں، جس پر خاندان اور دوستوں کی جانب سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان میں سب سے دلچسپ پیغام ان کے شوہر، اداکار اجے دیوگن کی جانب سے آیا ہے۔ اجے دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کاجول کے لیے ایک مختصر اور دل کو چھو جانے والا سالگرہ کا پیغام شیئر کیا، جس میں ان دونوں کے درمیان ہنسی مذاق کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، لیکن تم پھر آنکھیں گھماؤ گی۔ تو میری پسندیدہ کو سالگرہ مبارک ہو‘۔ View this post on Instagram A post shared by Ajay...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جو بندہ ریحام خان اور بشریٰ سے شادی کر لے وہ کبھی لیڈر کبھی نہیں ہوسکتا۔ شبر زیدی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی معیشت، حکومت اور پی ٹی آئی کے حوالے سے مختلف باتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے متعلق بھی گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو بیویوں کے چناؤ میں غلطی کی۔ ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا شخص لیڈر نہیں ہو سکتا اور میں اس بات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس پیش رفت کا مقصد نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے بلکہ امریکی تجارتی خسارے کو بھی کم کرنا ہے۔ امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد پاکستانیوں کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہے کہ اس ڈیل سے پاکستان اور اس میں رہنے والے لوگوں کو کیا فوائد حاصل ہوں گے؟ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کی تجارتی ڈیل پاک امریکا تعلقات کے لیے ایک اہم...
بیجنگ:شی جن پھنگ کی دی گورننس آف چائنا‘‘ کی پانچویں جلد کو حال ہی میں چینی اور انگریزی میں چائنا فارن لینگویجز پریس نےملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کیلئے شائع کیا ۔ اس کتاب میں 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 تک سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی 91 رپورٹیں، تقاریر، مذاکرے، لیکچرز، پیغامات، مضامین اور ہدایات شامل ہیں، جنہیں 18 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار عوامی طور پر شائع کیا گیا ہے۔ کتاب میں اس عرصے کے دوران شی جن پھنگ کی 41 تصاویر بھی شامل ہیں۔دی گورننس آف چائنا”جلد 5، ایک مستند کام ہے جو نئے دور میں چینی خصوصیات کے...
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں نائب روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے حالیہ واقعات، شدید بحران اور تشدد میں شدت ایک بار پھر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے بغیر خطے میں حقیقی امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب روسی وزیر خارجہ "سرگئی ورشینین" نے آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں عالمی فلسطین کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیاء میں فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے اپنی...
بحرین نے غیر ملکیوں کے لیے ایک نئی ’گولڈن ریزیڈنسی ویزا‘ اسکیم متعارف کرادی جو 10 سال کی طویل مدتی رہائش فراہم کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیریبین جزائر: سرمایہ کاری کے بدلے شہریت، پاسپورٹ اور ویزا فری دنیا اس اسکیم کا مقصد سرمایہ کاروں، باصلاحیت افراد، ریٹائرڈ شہریوں اور ان غیر ملکیوں کو فائدہ دینا ہے جو طویل عرصے سے بحرین میں مقیم ہیں۔ ویزا حاصل کرنے والوں کو بحرین میں بغیر کسی کفیل کے رہنے، کام کرنے، کاروبار کرنے اور اپنے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت حاصل ہوگی۔ مزید پڑھیے: ’سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کے مستقبل کی دشمن، ویزا اور نوکری کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے‘ پاکستانی شہری بھی اس گولڈن ویزے کے لیے اہل...
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے جڑواں شہر میں صدرمملکت کی سالگرہ تقریب میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بےنظیرکی شہادت پیپلزپارٹی کےلیےبہت مشکل وقت تھا، آصف علی زرداری نےدلیری اوربہادری سےپیپلزپارٹی کومتحد رکھا، انہوں نے بے نظیرکی شہادت کے بعد پارٹی کوسنبھالا، بی بی کی شہادت کےبعد پارٹی تقسیم ہوسکتی تھی۔ گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا جیالا اب تگڑا ہوجائے، ہم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے، گلی،محلوں میں پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچاؤ۔ پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے، الیکشن میں عوام تیرپرمہرلگا کربلاول کووزیراعظم بنائیں گے، پورے پاکستان میں کسی کا چہرہ ایسا نہیں کہ آصف علی زرداری سےصدرکا عہدہ لے۔ انہوں نے کہا کہ اگریہ سسٹم چل رہا ہےتوآصف...
ترک صدر رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأت مند رہنما ہیں ، انہوں نے ہر فورم پر فلسطینیوں اور امت مسلمہ کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا ڈاکٹر فرقان حمید کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ رجب طیب ایردوان مسلم دنیا کے مضبوط، بااصول اور جرأتمند رہنما ہیں جنہوں نے نہ صرف ترکیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ امت مسلمہ کی آواز کو ہر عالمی فورم پر موثر انداز میں بلند کیا، ان کے دور قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔ غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کی آواز ہر فورم میں اٹھانے پر رجب طیب ایردوان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ پیر کے روز ادارہ فروغ قومی زبان میں معروف محقق، سینئر صحافی اور ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن( ٹی...
یہ ایک دلچسپ اور سائنسی طور پر سنجیدہ خیال ہے کہ زمین پر زندگی کی شروعات کا راز مریخ پر چھپا ہو سکتا ہے۔ اگرچہ یہ اب تک مکمل طور پر ثابت نہیں ہوا، مگر مختلف سائنسی مشاہدات، تجربات اور نظریات اس خیال کو تقویت دیتے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق، زمین پر زندگی تقریباً 3.5 سے 4 ارب سال پہلے شروع ہوئی، جب زمین پر ماحول انتہائی گرم، آتش فشانی اور کیمیکل سے بھرپور تھا۔ زمین پر کیمیکل (میتھین، امونیا، پانی، ہائیڈروجن) کے امتزاج سے زندگی کی بنیادی اکائیاں (amino acids) بنیں۔ گہرے سمندری وینٹس سے نکلنے والی توانائی اور معدنیات نے زندگی کی ابتدا میں کردار ادا کیا اور زندگی کے خلیات زمین پر کسی بیرونی ذریعے سے آئے، جیسے شہاب ثاقب...
بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے کہاہے کہ آپریشن سندور کے دوران کے گئے سرجیکل اسٹرائیکس پاکستان کے لئے واضح پیغام ہے کہ دہشت گردی کے حامیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ایک تقریب سے خطاب میں جنرل اوپیندر دویدی کہاہے کہ دشمن کو سخت جواب دینا بھارت کا نیا معمول ہے، آپریشن سندور ، پاکستان کے لیے ایک پیغام کے علاوہ، پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جواب بھی تھا، جو پورے ملک کے لیے ایک گہرا زخم تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم وطنوں کے اعتماد اور حکومت کی طرف سے دیے گئے فری ہینڈ کی وجہ سےبھارتی فوج نے پاکسان کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت جو بھارت کی یکجہتی، سالمیت...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کا دورہ امریکا اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں، ان کے والد کی رہائی کے حوالے سے زیادہ سود مند ہونے کا امکان نہیں۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مخصوص نوعیت ہے اور ایسا ممکن نہیں کہ امریکا اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لے کر آئے۔ صدر ٹرمپ کے ٹرمپ کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد گو کہ اُن کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل عمران خان کی رہائی کے لیے ٹوئٹس کرتے رہے، اسی طرح اراکینِ کانگریس بریڈ شرمین اور جو ولسن بھی اس سلسلے میں متحرک رہے اور خطوط بھی لکھے گئے لیکن امریکا کی بطور ریاست حکمت عملی کا اظہار اس امر سے ہوتا ہے...
ایک نایاب اور پراسرار سیارچے 3I/ATLAS کے بارے میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ یہ شے ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کی ٹیکنالوجی ہو سکتا ہے۔ یہ سیارہ ہمارا نظام شمسی چھوڑ کر آیا ہوا تیسرا معروف انٹر اسٹیلر (بین النجم) جسم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس سیارے سے ہے، انوکھا نقطہ نظر تھیوریٹیکل فزکس کے پروفیسر ایوی لوب نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایک غیر زمینی تہذیب نے اس جسم کو بھیجا ہو سکتا ہے۔ اس سیارچے کی مدار کی شکل ہائپر بولا کی ہے یعنی یہ سورج کے گرد بند مدار میں نہیں گھوم رہا بلکہ ہمارے نظام شمسی سے گزرتے ہوئے بین النجم خلا...
حال ہی میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر شوگر یعنی ذیابیطس کے مریض ہفتے بھر کی تجویز کردہ جسمانی سرگرمی کو صرف ایک یا 2 دنوں میں مکمل کر لیں تو بھی وہ قبل از وقت موت کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق اس طرزِ زندگی کو ماہرین ’ویک اینڈ واریئر‘کا نام دیتے ہیں، تحقیق کے مطابق، جو افراد ہفتے کے صرف ایک یا 2 دن میں باقاعدہ ورزش کرتے ہیں، اُن میں موت کے عمومی خطرات 21 فیصد کم ہو جاتے ہیں، جبکہ دل کی بیماریوں سے موت کا خطرہ...
ضم شدہ اضلاع میں روزگار اور تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہوسکتا، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب تک ضم شدہ اضلاع میں روزگار اور تعلیم فراہم نہیں کی جائے گی، غربت ختم نہیں ہوگی، امن قائم نہیں ہوسکتا۔ چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ضم شدہ اضلاع کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا تو ہم نے کہا کہ اس کے خلاف جدوجہد جہاد ہے۔ اس وقت 35 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔ پاکستان میں مقیم مہاجرین کی تعداد بھی 35 لاکھ ہے۔ دنیا افغان مہاجرین کو بھول چکی ہے حالانکہ وہ انہیں اپنے ممالک میں بسانے کے وعدے کرتے تھے۔ہماری قربانیاں بھی ان کو یاد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے اے ایمان والو! اﷲ سے ڈرتے رہو اور ہر شخص دیکھ (بھال) لے کہ کل (قیامت) کے واسطے اس نے (اعمال کا) کیا ذخیرہ بھیجا ہے۔ اور (ہر وقت) اﷲ سے ڈرتے رہو۔ اﷲ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے o سورۃ الحشر (آیت: 18 )
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جولائی 2025ء) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ تہران اپنے یورینیم افزودگی کے پروگرام سے دستبردار نہیں ہو سکتا جسے گزشتہ ماہ اسرائیل ایران لڑائی کے دوران شدید نقصان پہنچا تھا۔ لڑائی سے قبل تہران اور واشنگٹن نے عمان کی ثالثی میں جوہری مذاکرات کے پانچ دور منعقد کیے لیکن اس بات پر اتفاق نہیں ہو سکا کہ ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کی کس حد تک اجازت دی جائے۔ اسرائیل اور امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران افزودگی کے اس سطح تک پہنچنے کے قریب ہے جو اسے فوری طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت دے گا، جبکہ تہران کا کہنا ہے...
مولانا فضل الرحمان : فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان کی تجویز ہوگی صوبے میں تبدیلی آئے، تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، سینیٹ سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق کسی جماعت نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ نہیں کیا، ترجمان جے یو آئیاپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ اگر کسی جماعت نے رابطہ کیا تو جے یو آئی کے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کابوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے، اس بارتحریک میں لیڈرشپ قیادت کرتی نظر آئے گی۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ملک گیر تحریک ہے، ہماری تحریک آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، ہماری امیدیں عوام سے وابستہ ہیں، ہم نے جو پہلے احتجاج کئے امیدیں تھیں، اب بھی موجودہ حالات میں عوام سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ہمیں احساس نہیں تھا کہ ملک پر براجمان حکمران ریاست کو اس حد تک گرا دیں...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جولائی ۔2025 )لاہور کی الیکٹر انکس مارکیٹ ہال روڈ جو طویل عرصے سے پاکستان میں الیکٹرانکس ریٹیل کا مرکز سمجھا جاتا تھا شمسی توانائی سے چلنے والے آلات کے فروغ پزیر بازار میں تبدیل ہو گیا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، دکانیں اب نمایاں طور پر شمسی پنکھے، شمسی لائٹس، اور توانائی کی بچت کرنے والے دیگر گیجٹس کی نمائش کرتی ہیں شہر کے دیگر بڑے الیکٹرانکس مراکز جیسے عابد مارکیٹ، جوہر ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ کی دکانیں بھی سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کے علاوہ شمسی توانائی سے چلنے والے کولنگ اور حرارتی آلات سے بھری ہوئی ہیں یہ تبدیلی پورے جنوبی ایشیائی ملک میں بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے اور...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں۔سینئر بھارتی صحافی کرن تھاپر کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دہشتگرد گروہ کو پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر دہشتگردی کی کارروائی پر راضی نہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑی اور ہزاروں قیمتی جانیں گنوائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے متاثر ہے اور میں پہلگام واقعہ کے متاثرین کا درد محسوس کرسکتاہوں۔ شہرقائد میں ادویات کی قلت، بڑےپیمانے پرکریک ڈاؤن کا فیصلہ مزید :
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جو عہدہ دار اس تحریک کا وزن نہیں اٹھا سکتا وہ ابھی سے الگ ہو جائے، جن لوگوں نے "اُن" کے آگے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں وہ یاد رکھیں! کچھ عرصے بعد یہی لوگ انہیں کرش کر دیں گے اور عوام بھی انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں...
وی نیوز کے قارئین کے ساتھ پچھلی نشست میں بات ہوئی تھی کہ بچوں کو کتابیں کیسے پڑھائی جائیں اور کتابوں کی زندگی میں کیا اہمیت ہے؟ بچوں کے لیے ادب لکھے جانے اور لائبریریاں بنانے کی اہمیت کا تذکرہ بھی ہوا۔ ایک سوال جو مجھے، آپ کو، ہم سب کو درپیش ہے کہ مطالعہ کی عادت کیسے ڈالی جائے؟ یہ اب صرف بچوں کا معاملہ نہیں بلکہ بڑوں کا بھی مسئلہ بن چکا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ دائیں بائیں کے بہت سے لوگ جو مطالعہ کے شائق تھے، باقاعدگی سے کتابیں پڑھا کرتے تھے، اب وہ شکوہ کرتے ہیں کہ کئی کئی ماہ کتاب کو ہاتھ نہیں لگا پارہے۔ ہمارے عزیزوں میں سے بھی وہ خواتین جو...