افغان سفیر سے ملاقات، تعلقات بڑھانے پر خطے میں امن ہو سکتا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پی کے حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک افغان عوامی سطح پر تعلقات بڑھانے سے خطے میں امن ہو سکتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے مشیر اطلاعات مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان و افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں خیبر پی کے میں جاری بدامنی کے واقعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پی کے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت کے امن و امان کے اقدامات کے حوالے سے افغان سفیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر خطے میں دیرپا امن کے لیے تعاون پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں خطے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا اور امن کے قیام کے لیے قبائلی جرگوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ افغان سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کو فروغ ملنا چاہیے۔ قیام امن کے لیے افغان حکومت ہرقسم تعاون کے لیے تیار ہے۔ خطے میں پائیدار امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: افغان سفیر کے لیے
پڑھیں:
اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
انور عباس:پاکستان میں اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلین نے کہا ہے کہ آئندہ تین برس میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت اٹلی میں روزگار کے مواقع ملیں گے، اٹلی امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے، سال 2025-2026 کے لئے 3200 پاکستانی طلباء کو اطالوی جامعات میں تعلیم کے لئے وظائف فراہم کئے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پاکستان میں اطالوی سفارت خانے کے زیر انتظام 80 ویں اٹلی ڈے ہر عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں متعدد سفارتی، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں عشائیے کا آغاز اٹلی اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا عشائیے سے خطاب میں پاکستان میں اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلین نے کہا کہ اٹلی امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے، پاکستان دوستی، کشادہ دلی اور احترام سے بھرپور ایک خوبصورت ملک ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ماریلینا آرمیلین کا کہنا تھا کہ آئندہ تین برس میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت اٹلی میں روزگار کے مواقع ملیں گے، سال 2025-2026 کے لئے 3200 پاکستانی طلباء کو اطالوی جامعات میں تعلیم کے لئے وظائف فراہم کئے، قونصلر رسائی اور دیگر سفارتی عوامل میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اطالوی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین مین سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں مقیم ہے، اپنی مدت ذمہ داری کے دوران پاک اٹلی تعلقات میں بہتری کے لئے بہت محنت کی ہے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
مہمان خصوصی وزیر مملکت علی پرویز ملک نے اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی مشترکہ اہداف رکھتے ہیں دونوں کے باہمی تعلقات نے 78 برس مکمل کر لئے ہیں، پاک یورپی تزویراتی مذاکرات کے بعد امید ہے کہ اطالوی کمپنیاں پاکستان آئیں گی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مل کر کیک بھی کاٹا۔