2025-11-18@14:55:43 GMT
تلاش کی گنتی: 12330
«شاہ رخ خان کی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور اردن کا غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی پر سمجھوتا نہ کرنے پراتفاق کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اردن کے بادشاہ کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اسلام آباد تک...
غزہ میں بارش: پناہ گزینوں کے خیمے ڈوب گئے‘ بچا کھچا سامان پانی کی نذر، اسرائیل نے مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کر دیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) موسم سرما کی پہلی بارش سیغزہ میں اسرائیلی فوج کے ظلم و ستم کے شکار فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، پناہ گزینوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے۔ فلسطینی رات گئے عارضی پناہ گاہوں میں سو رہے تھے کہ اچانک تیز بارش شروع ہوگئی جس سے پناہ گزینوں کے خیموں میںپانی جمع ہوگیا، رضائیاں، کمبل سمیت فلسطینیوں کا بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر ہوگیا۔ ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے یہ خیمے ان کے لیے بنائے تھے مگر وہ شہید ہو چکے ہیں اور اب یہ خیمے بھی تباہ ہوگئے ہیں، غمزدہ والدہ نے سوال کیا کہ اب میں کیا کروں؟ اب میں کہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-6 کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے مچھ میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن تباہ ہو گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا ہے کہ گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے متعلق پولیس تحقیقات کررہی ہے، گیس پائپ لائن تباہ ہو نے کے باعث زیارت،پشین مستونگ اوریارو میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد پائپ لائن کی مرمت کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔ سیف اللہ
کیلیفورنیا کے گرم ترین صحرائی علاقے ڈیتھ ویلی میں ایک ایسا پودا پایا جاتا ہے جو فطرت کے تمام اصولوں کو چیلنج کرتے ہوئے وہاں بڑھتا ہے جہاں زیادہ تر جانداروں کی بقا ممکن نہیں۔ یہ پودا Tidestromia oblongifolia ہے جو سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ یہ انتہائی درجہ حرارت میں جینے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے جو مستقبل کی زرعی تحقیق میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ یہ پودا اپنے اندرونی عمل کو مکمل طور پر دوبارہ ترتیب دیتا ہے تاکہ شدید گرمی سے بچا جا سکے۔ ڈیتھ ویلی کے انتہائی حالات کو تجربہ گاہ میں نقل کرتے ہوئے محققین نے مشاہدہ کیا کہ...
رواں ہفتہ بولی وڈ انڈسٹری کے سینئر اداکاروں کے لیے کافی بھاری ثابت ہوا۔ 89 سالہ دھرمیندر کو سانس لینے میں مشکل، 90 سالہ پریم چوپڑا کو قلبی مسئلے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جبکہ 61 سالہ گووندا کو بے ہوش ہوجانے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ گووندا کی اہلیہ سنیتا اہوجا نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں مداحوں کو گووندا کی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے سنیتا نے بتایا کہ گووندا اپنی نئی فلم کے لیے ورزش کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ فٹیگ ہوگئے۔ وہ فٹ ہیں ایک دم ٹنشن مت کیجئے۔ دھرمندر سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ ان کے بچپن...
کراچی: پاکستان کاای کامرس کاشعبہ آئندہ پانچ برس میں ہزاروں روزگارکے مواقع پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے، تاہم ماہرین نے خبردارکیاہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر انسانی وسائل کی ترقی، اسکلڈورک فورس کی کمی اور تربیتی نظام کی بکھری ساخت کو درست نہ کیا تو یہ صلاحیت عملی شکل اختیار نہیں کرسکے گی۔ تیز رفتار ڈیجیٹل اپنایاجانے اور متوقع ای کامرس پالیسی 2.0 کے باوجود، ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان اپنے ہدف حاصل نہیں کر پائے گا،جب تک انسانی سرمائے،جدید اسکلز اور جدید لاجسٹکس و پیمنٹ انفراسٹرکچر میں فوری سرمایہ کاری نہیں کی جاتی۔ ماہرین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا ای کامرس اور اس سے منسلک شعبے اگلے چندبرسوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیداکرسکتے ہیں،تاہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر بلدیات،ہاوسنگ و ٹان پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ رواداری،درگزر برداشت امن اور محبت کی سرزمین ہے سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی سچل سرمست اور صوفیاکی سرزمین ہے سندھی زبان اب گوگل پر بھی موجود ہے سندھی زبان کا آسانی سے ترجمہ کیا جاسکتا ہے یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز مقامی ہوٹل میں سندھ لٹریچر فائونڈیشن کے زیر اہتمام دو روزہ آٹھویں سندھ ادبی میلے کا افتتاح کے موقعے پر اپنے خطاب میں کہی افتتاحی تقریب میں مہتاب اکبر راشدی،سرفراز راجڑ،گھنور خان لغاری و دیگر نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں سندھی ادب اور ثقافت کے بھرپور رنگ پیش کییگئے۔روایتی رقص اور اجرک رلی سندھی ٹوپی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب سیکریٹریٹ حیدرآباد کی جانب سے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں وفاقی محتسب کے ادارے کی اہمیت کے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا جس سے ایڈوائیزر وفاقی محتسب حیدرآباد ڈاکٹر سید رضوان احمد نے خطاب کرتے ہوئے شرکا? کو وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام،اغراض اور مقاصد کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ سرکاری وفاقی اداروں سے متعلق عوامی شکایات کو بلا کسی معاوضے کے بروقت ازالہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے – اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نواب شاہ کے رہائشی فقیر سدھو جسکانی نے محکمہ ریونیو کی جانب سے زرعی اراضی کی اصل دستاویزات کو مبینہ طور پرغائب کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ ریونیو نے نواحی گاؤں گونگو تھر، چک نمبر 1 میں واقع زرعی اراضی کی اصل دستاویزات غائب کر دی ہیں، انہوں نے کہا کہ مذکورہ زمین واگزار کر لی گئی ہے، جس کی تمام قسطیں بھی جمع کرا دی گئی ہیں، اور فارم اے بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گبول پارک کے قریب جمعرات کی شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے عینی شاہد کا بیان جھوٹا نکلا، فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عام شہری تھا جو فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں جاں بحق نوجوان کو مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزمان کا ساتھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو کہ تفتیش کے دوران غلط اور بے بنیاد ثابت ہوا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کار سوار افراد جس میں 3 لڑکے اور...
پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا ۔ فوٹو پی آئی ڈی اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی کے لیے 8 اسلامی ممالک کے باہمی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔وزیراعظم نے شاہ عبداللّٰہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔شاہ عبداللّٰہ نے غزہ تنازعہ اور جنگ کے...
دی اکانومسٹ میں صحافی اوون بینیٹ جونز نے لکھا ہے یہ ایک دیرینہ روایت ہے کہ طاقتور مردوں کی ناکامیوں کو ان کی چال باز بیویوں کے کھاتے میں ڈالا جاتا ہے، جیسا کہ لیڈی میکبتھ کی مثال پیش کی جاتی ہے۔اس طرزِ فکر کے حامل افراد کے نزدیک بشریٰ بی بی اس کردار میں پوری طرح ڈھلتی نظر آتی ہیں، ایک ایسی شخصیت جو گویا قوم کے ہیرو کو اپنے سحر میں جکڑ کر اسے اپنی منشا کے مطابق موڑ لیتی ہے۔ شیکسپئر کا مشہور ڈراما ’میکبتھ‘ جس میں میکبتھ اسکاٹ لینڈ کا ایک بہادر جنرل ہوتا ہے، جنگ سے واپسی پر اسے تین چڑیلیں پیشگوئی کرتی ہیں کہ وہ ایک دن بادشاہ بنے گا۔ ڈرامے کا دوسرا اہم کردار...
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں قومی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ٹرائی سیریز سے قبل منعقدہ اس عشائیے میں تینوں ٹیموں کے کھلاڑی خوشگوار ماحول میں آپس میں گپ شپ کرتے رہے، جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کے کرکٹرز نے پاکستانی مہمان نوازی اور کھانوں کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکن ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہار تشکر کیا اور ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس دوران معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق جب کہ پاکستان اور اردن نے اسٹریٹجک و اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔دوران ملاقات فریقین نے خطے اور عالمی فورمز پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے معاملے پراردن کی حمایت پر پاکستان کو سراہا ، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور امن اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور اردن نے یکساں مؤقف کا اعادہ کیا جبکہ دونوں...
وزیراعظم پاکستان اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے جمعرات کو اسرائیلی یرغمالی کی باقیات اسرائیل کے حوالے کی تھیں، جس کے بدلے اسرائیل نے ریڈ کراس کے ذریعے فلسطینی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو بھجوا دی ہیں۔غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت اب تک اسرائیل سے موصول ہونے والی فلسطینی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہو گئی ہے، جن میں سے صرف 97 کی شناخت ممکن ہو سکی ہے کیونکہ بیشتر لاشیں شدید بوسیدہ اور تشدد زدہ حالت میں تھیں۔رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے آغاز یعنی 10 اکتوبر...
غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گوڈارڈ کی باقیات کے بدلے آج مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی کی باقیات جمعرات کے روز اسرائیل کے حوالے کی تھیں۔ جس کے بدلے میں اسرائیلی حکومت نے 15 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کی وزارتِ صحت کو ریڈکراس کے ذریعے بھیجی ہیں۔ اس طرح غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے بھیجی گئی فلسطینیوں کی لاشوں کی مجموعی تعداد 330 ہوگئی۔ جن میں سے صرف 97 کی شناخت کی جا سکی ہے کیوں کہ یہ لاشیں انتہائی بوسیدہ حالت میں اور تشدد زدہ ہونے کے باعث ناقابل شناخت ہیں۔ یاد رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے...
اداکار فیروز خان کے بچوں کی کفالت کو لے کر نیا تنازع سامنے آیا ہے۔ سابق اہلیہ علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پر بچوں کے سردیوں کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے پوسٹ کی، جس کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب نے بھی ردعمل دیا۔ اب فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس معاملے پر تفصیلات سامنے رکھیں اور بتایا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کے لیے علیزے سلطان کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں، جس میں بچوں کی اسکول فیس اور دیگر ضروری اخراجات شامل ہیں۔ تابندہ کے مطابق یہ رقم عدالت میں ریکارڈ بھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تابندہ ملک کی اس وضاحت پر تنقید کی،...
فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی ایک پوسٹ کے بعد نیا تنازع شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیزے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بچوں کے سردی کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے ایک پوسٹ کی۔ اس کے بعد فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب میدان میں کودیں اور انہوں نے علیزے سلطان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اب اداکار فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس تنازع کے دوران نیا پینڈورا باکس کھولا اور اخراجات کے حساب سے سارا کھاتہ عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔ تابندہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر انکشاف کیا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کیلیے علیزے کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا کیے...
کراچی: جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، جناح فیکلٹی کے پروفیسر اقبال آفریدی سمیت دیگر اور سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، ٹراما سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن، پروفیسر چنی لال، ڈاؤ یونیورسٹی کے اراکان فیکلٹی، میئر کراچی سمیت اعلی شخصیات اور شہر کی معروف شخصیات سمیت جناح اسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین ڈیفنس قبرستان میں کی گئی، دریں اثناء حکومت سندھ نے جناح...
جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی نماز جنازہ اسپتال کی مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن، جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلیمان، جناح فیکلٹی کے پروفیسر اقبال آفریدی، سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری، ٹراما سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن، پروفیسر چنی لال، ڈاؤ یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان، میئر کراچی اور شہر کی دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں جناح اسپتال کے ملازمین اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مرحوم کو بعد ازاں ڈیفنس قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ حکومت سندھ نے پروفیسر شاہد...
غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان، اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )اسلامی دنیا کے پاکستان سمیت کئی اہم ممالک نے امریکا کی نئی قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کرنے اور امن بحالی کا نیا لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن، ترکیہ اور امریکا شامل ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنے تعاون کا اعلان کیا ہے۔مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں زیرِ غور...
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی 18 انچ قطر کی پائپ لائن اُڑا دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کی پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ، پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات میں گیس کی سپائی متاثر ہوئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے شکارپور سے کوئٹہ آنیوالی 18 انچ قطر کی پائپ لائن اُڑا دی گئی۔ جس سے کوئٹہ، پشین، کچلاک، زیارت، مستونگ اور قلات کی گیس سپلائی متاثر ہوئی...
مظاہرین نے آئینی ترمیم کو جمہوریت اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی، ضلعی رہنماء حاجی الطاف حسین، حاجی غلام حسین اخلاقی، فرید حسین اور علامہ رضوان رحمتی سمیت دیگر مظاہرین موجود تھے۔ مظاہرین نے متعدد پلے کارڈز بھی اٹھائے تھے، جن پر 27ویں آئینی ترمیم نا منظور سمیت دیگر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر...
اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے زیرِ اقتدار ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کر چکا ہے جس کی وجہ سے خوراک تک رسائی محدود ہو گئی ہے۔ اس صورتحال نے افغان بچوں میں غذائی غربت کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق افغانستان میں دو سال سے کم عمر کے تقریباً 90 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں ملک میں 35 لاکھ بچے غذائیت کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ 14 لاکھ شدید خطرے سے دوچار ہیں۔ ان میں سے 85 فیصد سے زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ایک اور مرکزی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار رہا اور اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ گرفتاری انٹیلیجنس اداروں کے لیے ایک اہم قدم ہے جو حملے کے پشت پناہی عناصر تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش جیکٹ کی تیاری اور اس کی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی تھی اور اس کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ میں سندھ کے شہر شکارپور سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن مچھ کے قریب تباہ ہوگئی، جس کے باعث کوئٹہ کو گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پائپ لائن کی مرمت ہونے تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں محدود گیس فراہم کی جائے گی۔حکام نے بتایا کہ پائپ لائن متاثر ہونے سے مستونگ، پشین اور زیارت کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ لیکیج کی وجہ سے آیا یا تخریب کاری کا نتیجہ تھا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجہ سامنے آسکے۔یہ واقعہ حالیہ...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2017 میں عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا کہ پاناما کیس کو واپس لینے کے لیے 10 ارب روپوں کی پیشکش کی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے الزام سے شہباز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچا، ان الزامات کا جواب دینا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: آئینی ترامیم مثبت اور وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دی اکانومسٹ میں کل مضمون شائع ہوا جس میں بتایا گیا کہ عمران خان توہمات کی بنیاد پر اہم فیصلے لیتے تھے، معیشت اور خارجہ پالیسی ماہرین طے کرتے...
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر کی دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ملکی داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ’ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں‘۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اساتذہ کا کہنا تھا کہ آج کی نشست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وہ خواتین جو اپنی روزمرہ غذا میں الٹرا پروسیسڈ کھانوں کا زیادہ استعمال کرتی ہیں، ان میں مستقبل میں باول کینسر کے خطرات نمایاں حد تک بڑھ سکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق ایسے کھانے معدے اور آنتوں میں وہ ابتدائی تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں جو بظاہر تو غیر کینسر زدہ ہوتی ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ خطرناک رسولیوں میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔یہ مطالعہ جریدے جاما اونکولوجی میں شائع ہوا جس میں ماہرین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ خوراک کس طرح آنتوں کے نظام میں ابتدائی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کو متاثر کرتی ہے۔تحقیق کے تحت 45 برس کی اوسط عمر رکھنے والی 29 ہزار سے زائد...
اسلامی دنیا کے پاکستان سمیت کئی اہم ممالک نے امریکا کی نئی قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس تعینات کرنے اور امن بحالی کا نیا لائحہ عمل تجویز کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز سے جاری مشترکہ بیان میں پاکستان، قطر، مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن، ترکیہ اور امریکا شامل ہیں جنہوں نے اس سلسلے میں اپنے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل میں زیرِ غور یہ قرارداد 29 ستمبر کو سامنے آنے والے جامع امن منصوبے کا حصہ ہے ، جس کی شرم الشیخ میں توثیق کی گئی تھی۔ ان...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف منشیات و اسلحہ چھیننے کے کیس کی سماعت ہوئی، انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ صحافی مطیع اللہ جان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آپ کا حق بنتا ہے آپ نے درخواست دی، آپ درخواست پر بحث کریں۔ معاون وکیل نے کہا کہ میاں علی اشفاق اس درخواست پر دلائل دیں گے، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پراسکیوشن درخواست دیکھ لے وہ دلائل دیں گے۔ معاون وکیل نے کہا کہ میاں علی اشفاق آج انسداددہشت گردی عدالت لاہور میں مصروف ہیں، عدالت نے بریت کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیے، عدالت نے...
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ایف-35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر صحافیوں کو بتایا کہ وہ (سعودی عرب) بہت سے جیٹ طیارے خریدنا چاہتا ہے۔ میں اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں۔ فائٹر طیاروں سے متعلق ممکنہ فروخت اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹرمپ آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اقتصادی اور دفاعی معاہدوں کی توقع ہے۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ملاقات رسمی ملاقات سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوگی۔ ہم سعودی...
حالیہ پاک افغان مذاکرات میں پاکستان نے مؤقف اختیار کیا پاکستان میں دہشتگردی افغانستان سے ہو رہی ہے اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور اس حوالے سے شواہد بھی افغان طالبان حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جہاں سے پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی اور کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں طالبان حکومت کی حمایت کے بغیر افغانستان سے کارروائی نہیں کر سکتیں اور مبینہ طور پر انہیں افغان حکومت کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں کن علاقوں میں...
حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد شہریوں، کاروباری اداروں اور غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان واضح رہے کہ اس منصوبے کو ’سیف اینڈ سکیور اسلام آباد‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے شہر میں جرائم کی روک تھام اور نظم و ضبط کو بہتر بنایا جائے گا۔ شہریوں اور دکانوں کا تفصیلی جائزہ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد کے ہر گھر، دکان اور دفتر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس جائزے میں رہائشیوں کی تعداد،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی کابل میں کسی بھی حکومت سے بات چیت سے گریز نہیں کیا، لیکن کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔جمعے کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کابل کی کسی حکومت سے بات چیت سے انکار نہیں کیا، تاہم پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ، چاہے وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہو یا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں ختم ہوا، انہوں نے ثالثی کرنے...
دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر میونسپل کارپوریشن (مکی شاہ ٹائون )یونین کمیٹی 7شمس آباد کے چیئرمین حاجی وزیر علی مہر کا کہنا ہے کہ یوسی میں تین کروڑ روپے مالیت سے زائد نکاسی نظام ، اسٹریٹ لائٹ ، فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی کام اپنے آخری مراحل میں ہیں ان شاء اللہ علاقہ مکینوں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے درپیش مشکلات جلد حل ہو جائینگی ، ان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنے سے دل کوروحانی سکوں ملتا ہے اورجب تک زندہ ہیں عوام اور علاقہ مکینوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتے رہے گے ،ہماری عوامی و بلدیاتی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اب ماضی میں کئے جانے والے وعدوں کے مطابق مستقبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے قبرستانوں کی ابتر صورتحال؛ انتظامیہ کی غفلت، گندگی کے ڈھیر اور قبروں کی بے حرمتی پر شہری برہم، قبرستان کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل غفلت کے باعث شہر کے بیشتر قبرستانوں کی حالت نہایت ابتر ہوچکی ہے، جہاں گندگی کے ڈھیر، نکاسی آب کی تباہ حالی اور قبروں کے دھنس جانے کے واقعات میں اضافہ شہریوں کے لئے شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ شہری حلقوں نے انتظامیہ کی خاموشی کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کمشنر سکھر اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے قدیمی قبرستانوںبابن شاہ کالونی پرانا سکھر، پیر مراد شاہ قبرستان، آدم شاہ ٹکری کے علاوہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)بہنوں کی عمر میں دس ماہ کا فرق کیوں ہے ! نادرا نے اورنگی ٹائون کی خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا،متاثرہ خاتون نادرا کیخلاف بچوں کے ہمراہ عدالت پہنچ گئیں۔ درخواست گزار صبا عدنان نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ 11سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں، میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بھی بنے ہوئے ہیں، مجھ سے چھوٹی بہن کا بھی کارڈ بن گیا۔ بتایا گیا کہ دونوں بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کا فرق کیوں ہے؟درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ نادرا رولز کے مطابق 7ماہ عمر میں فرق پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-14 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے ریاض میں سعودی ہم منصب جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ریاض میں ملاقات کی، ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے باہمی دفاعی معاہدے کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئیایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ’’باہمی اسٹریٹجک دلچسپی کے امور‘‘ پر گفتگو کی گئی، جن میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا، انٹرآپریبلٹی میں اضافہ کرنا اور باہمی دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کو آگے بڑھانا شامل ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)بھریا سٹی جوگی کالونی کی خواتین، معصوم بچوں کا قرآن پاک کیساتھ سابق پی پی پی رکن سندھ اسمبلی سید مراد علی شاہ کیخلاف احتجاج کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مٹھل جوگی، منظور جوگی، خیمسو جوگی نے بتایا کہ وہ بھریا سٹی کے قدیمی باشندے ہیں، 60 سال سے وہ جوگی کالونی میں رہائش پزیر ہیں ہمارے یہاں 50 سے زائد گھرہیں جنہیں سابق پی پی پی رکن سندھ اسمبلی جعلی کاغذات کے ذریعے خالی کرانا چاہتا ہے کلہوڑا برادری کے افراد نے ہمارے گھروں میں داخل ہوکر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال ، عورتوں، بچوں پر تشدد کیا اور دھمکیاں دیں ، مراد علی شاہ زبردستی ہمارے گھر خالی کرا کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حیدرآباد لیگل کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے کہا کہ حیدرآباد کے وکلاء نہ صرف عدالتی نظام کا اہم حصہ ہیں بلکہ انصاف کی فراہمی میں بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ان کی فلاح و بہبود، عزت اور سہولیات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ قانونی برادری کے لیے عملی بنیادوں پر بہت سی نئی سہولیات متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے...
افغانستان کے ترجمان برائے وزارت تجارت عبد السلام جواد اخوندزادہ نے غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلے 6 ماہ سے ہماری تجارت ایران کے ساتھ 1.6 ارب ڈالر تک ہو گئی یے اور یہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی تجارت سے 1.1 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد افغانستان نے اپنے تجارتی روٹ کو ایران کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کا یہ تجارتی روٹ اب ایران اور سنٹرل ایشیا کے ذریعے مکمل ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی طرف سے سرحد کو حالیہ ہفتوں میں بند کرنے اور کشیدگی کی حالیہ صورتحال کے بعد کیا...
کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبے کے بورڈ ممبران کے درمیان شدید اختلافات کے باعث یہ کوشش پھر ناکام ہوگئی، بورڈ کے بیشتر ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جس سے قرارداد آگے نہیں بڑھ سکی۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کے بورڈ میں حکومتی نامزد ڈائریکٹر ایک بار پھر کمپنی کی قیادت میں تبدیلی کرانے میں ناکام رہے، کیونکہ دیگر ڈائریکٹرز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور 10 دن میں ہونے والا دوسرا بورڈ اجلاس بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کراچی میں کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والا تازہ اجلاس اسی ایجنڈے کے ساتھ بلایا گیا تھا جو اس ماہ...
مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہے کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں جمعہ کے روز اس وقت جوش و خروش اپنی انتہا کو چھونے لگا جب پاکستان کے کھیلوں کی جنم بھومی کہلانے والے اس شہر میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 35ویں نیشنل گیمز 2025ء کی مشعل روشن کی، یہ کھیل 6 سے 13 دسمبر 2025ء تک کراچی کے 24 اعلی معیار کے مقامات پر منعقد ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔ صدر زرداری نے تاجکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ معاشی اور دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات انہوں نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے لیے سمندر تک رسائی کا راستہ فراہم کرتا ہے جبکہ تاجکستان وسطی ایشیا کا دروازہ ہے۔...
پاکستان میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کیخلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال پر گلگت میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئینی ترامیم کیخلاف گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ آئینی ترامیم کیخلاف گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی...
تصویر سوشل میڈیا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب...
ڈیزل کی قلت پر پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے اوگرا کو خط لکھ دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول پمپوں پر ایک ہفتے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قلت کا سامنا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوٹے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل فراہم نہیں کیا جا رہا، فراہم کردہ ڈیزل کے تحت مطلوبہ ہدف مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ خط میں بتایا کیا ہے کہ گاڑیوں کو ہائی اسپیڈ ڈیزل لینے کے لیے کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے...
پاکستان کے سابق کرکٹر اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں ایک نوجوان مداح نے بیرونِ ملک اْن سے ملاقات کے دوران اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی 1996ء میں سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر ریکارڈ ساز سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں چھا گئے تھے، اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار لیگ اسپن کے باعث آج بھی کروڑوں مداحوں کے ہیرو ہیں۔ 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی 6 وکٹوں کے عوض 38 رنز کی کارکردگی بھی ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ ہے۔شاہد آفریدی ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور 5 بیٹیوں کے والد ہیں، حال ہی میں وہ نانا...
ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا.ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
اسلام آباد: 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئندہ کا لائحہ مرتب کرنے کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس سینیٹر علامہ ناصر عباس کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل، سابق اسپیکر اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان، حسین اخوانزدہ، شوکت بسرا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم فیصلوں پر مشاورت کی، ترمیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق زیرِ سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کے لیے 23 بلاکس کی منظوری دے دی گئی ہے۔یہ فیصلہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز کی جانب سے کیا گیا، جس کے بعد ملکی آف شور انرجی سسٹم میں ایک نئی پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بیرونی انحصار کم ہونے اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے باضابطہ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمپنی نے...
اسلام آباد کو کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبور WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبور ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پاکستان کے پہلے مکمل کیش لیس کیے جانے والےہفتہ وار بازار H-9 کاافتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ممبر فنانس، چیف آفیسر ایم سی آئی، سی ای او زندگی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ سمیت کثیر تعداد میں صارفین اور تاجروں کی شرکت کی ۔اسلام آباد کے سیکٹر H-9 میں قائم ہفتہ وار بازار میں باقاعدہ طور پر مکمل کیش لیس نظام کو نافذ...
دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں پروگرام دین و دنیا اخلاقی اقدار کی معاشرے میں ضرورت اور اہمیت مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید احمد نقوی میزبان: محمد سبطین علوی پیش کش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات گفتگو: 1. اسلامی تعلیمات میں اخلاق کی اہمیت اور مقام 2. اخلاق کے فردی، خاندانی اور اجتماعی اثرات 3. اخلاقی انحطاط کے معاشرتی نتائج 4. اخلاقی تربیت میں خاندان، تعلیمی...
--کولاج فوٹو: فائل سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفیٰ نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ دیا، ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے ملاقاتیں کر کے استعفیٰ دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفیٰ دیا تھا۔
کراچی: دونوں بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کا فرق کیوں؟ حکام کے مذاق اڑانے اور شناختی کارڈ نہ بنانے پر متاثرہ خاتون عدالت پہنچ گئی۔ نادرا حکام نے بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کے فرق کی و جہ سے خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا، جس پر متاثرہ خاتون نادرا کے خلاف بچوں کے ہمراہ عدالت پہنچ گئیں۔ درخواست گزار صبا عدنان نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ گزشتہ 11 سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ وکیل کے ذریعے خاتون نے بتایا کہ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بھی بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted Read more ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB#HBLPSL — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2025 پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ...
---فائل فوٹو آئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریبِ حلف برداری کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق تقریبِ حلف برداری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے ہیں جہاں آئینی عدالت کے 6 ججز حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سےحلف لیں گے، حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سےقبل آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، صدرآصف علی زرداری آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیں گے۔
آئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیےگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔قبل ازیں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون اپنے بچوں سمیت سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا گزشتہ 11 سال سے ان کا شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا ہے۔ ’نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں‘، متاثرہ خاتون خاتون نے عدالت کو بتایا ’میں گیارہ سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ وہ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور کارڈ نہیں بناتے۔ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن کا بھی کارڈ بن گیا ہے، مگر میرا نہیں بن رہا۔‘ نادرا کا اعتراض: بہنوں کی عمر میں صرف 10 ماہ کا فرق خاتون کے مطابق نادرا حکام انہیں یہ کہہ کر کارڈ بنانے سے...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں عدالت عالیہ رات گئے غیر معمولی ہلچل کا مرکز بن گئی، جہاں اہم شخصیات کی ہنگامی ملاقات ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی اور چیف کمشنر رات گئے ہائی کورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر سے اہم ملاقات کی۔ اس اچانک آمد نے عدالت کے اندرونی ماحول میں غیر معمولی سنجیدگی پیدا کردی اور عدالت کے مرکزی حصے میں کچھ دیر تک ہلچل برقرار رہی۔اہلِکاروں کی غیر معمولی نقل و حرکت اور اضافی سیکورٹی نے اس واقعے کو میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی جگہ دلائی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے ہی ہائی کورٹ میں موجود تھے، جب دونوں...
لیما: پیرو میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں50 سے زاید افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پیرو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے باعث 50 سے زاید افراد ہلاک اور 13 افراد کے لگ بھگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق حادثہ ایک پہاڑی شاہراہ پر پیش آیا۔ اریکیپا ریجن کے محکمہ صحت کے سربراہ والتھر اوپورٹو نے بتایا کہ بس ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا کر سڑک کے موڑ پر بے قابو ہو گئی اور 650 فٹ نیچے اوکونیا دریا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کے سی ای او کی تبدیلی کے حوالے سے جمعرات کوہونے والاکے ای بورڈ اف ڈائریکٹرز کا اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کرگیا۔ذرائع کے مطابق نئے سی ای او کے لئے تین افراد کو شاٹ لسٹ کر لیا گیا اورتینوں امیدوارکا تعلق کراچی سے ہے جو انرجی سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ذرائع بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق ایشیا پاک نے سی ای او کے لئے اپنا امیدوار سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ ایشیا پاک کے اس فیصلے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے امیدوار لایا جائے گا ۔حکومتی امیدوار کو ایشیا پاک کی غیر مشروط حمایت حاصل ہوگئی۔ذرائع ایشیا پاک کے مطابق حکومت کے الیکٹرک اور کراچی کی بہتری...
حیدرآباد: وکلاء برادری کی جانب سے ڈاکٹرحسنین لطف علی کے قتل کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیاجارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں، شاہینہ شیر علی نے انچارج وومین کمپلین سیل جامشورو سیدہ قرت العین شاھ کو ہدایت دی کہ محکمہ ترقی نسواں سندھ کی جانب سے صوبہ بھر کی جامعات کے ساتھ Memoranda of Understanding (MoUs) طئے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں زیر تعلیم طالبات کو صنفی تشدد، ہراسانی اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیات کا اظہار انہوں نے محکمہ ترقی نسواں کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا، جس میں انچارج وومین کمپلین سیل سیدہ قرت العین شاھ اور پرسنل سیکرٹری اکبر جوکھیو بھی موجود تھے۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 25 نومبر سے 9 دسمبر تک چلنے والے ”عزم کے 16...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ڈویژن رینج کے ضلع شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاھ کے گاؤں بیجانچی پر بدھ اور جمعرات کی شب کو تیس سے زائد مسلح ملزمان جو آتشیں اسلحہ اور راکٹ لانچرز سے لیس تھے۔ گاؤں پر زبردست فائرنگ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والے عبدالخالق شر، ان کے دو بیٹے خالد شر، راجہ شر، اور بھائی عبدالستار شر، اور ایک رشتہِ دار عبدالجبار شر، سمیت پانچ افراد قتل ہوگئے۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں یہ افسوسناک واقعہ شر اور بڈانی قبیلے کے درمیان دیرینہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں شراکت داری سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹرینز، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی عوامی فلاح...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سالگرہ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار سے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، دہشت گردی دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری برطانیہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، برطانونی تعاون سے...
فوٹو: اسکرین گریب اسلام آباد میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی ہے۔تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں، انہوں نے دولتِ مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہیں، برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنر...
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نے اس سے قبل چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو اس حوالے سے خطوط بھی لکھے تھے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے صدرمملکت کو بھیجے گئے 13 صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں نے ادارے کی...
دل کی جلن ایک عام ہاضماتی مسئلہ ہے جو اکثر مصالحہ دار یا تلی ہوئی غذاؤں کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر کھانے کے بعد یا لیٹے ہوئے محسوس ہوتی ہے اور سینے میں جلن، منہ میں کھٹا یا کڑوا ذائقہ، نگلنے میں دشواری اور غذا یا کھٹی مائع کی ریگورجٹیشن جیسے علامات کا سبب بن سکتی ہے۔ دل کی جلن اس وقت ہوتی ہے جب معدے کا تیزاب واپس غذائی نالی میں چلا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: آنکھوں کا ویسکولر سسٹم دل کی بیماریوں کے خطرات ظاہر کرسکتا ہے، تحقیق ڈاکٹر سوربھ سیٹھ، جو ‘گٹ ڈاکٹر’ کے نام سے مشہور ہیں اور ہارورڈ اور اسٹینفورڈ یونیورسٹیوں میں تربیت یافتہ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ہیں، کا کہنا ہے کہ اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے شاہ علی گوٹھ کے قریب محمد سٹی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جس میں مسلح ڈکیتوں نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا، 50 سالہ شاہد ولد عبدالکریم، نجی میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتے تھے اور تین بیٹیوں کے واحد کفیل تھے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تین مسلح ملزمان شاہد کے گھر داخل ہوئے تو انہوں نے ڈکیتوں کی مزاحمت کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری ممکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض پروگرام کی نئی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اٹھ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دی جائےگی۔کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں بھی 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر ملیں گے۔اجلاس سے قبل حکومت گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ جاری کرے گی، یہ رپورٹ آئی ایم ایف کے اہم اسٹرکچرل بینچ مارکس میں شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے رپورٹ سے متعلق تکنیکی اختلافات دور...
" مرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا" جسٹس منصور علی شاہ نے استعفیٰ کا اختتام احمد فراز کی نظم "محاصرہ" کے اشعار سے کیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد مستعفی ہوچکے ہیں ۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے استعفے کا اختتام احمد فراز کی نظم "محاصرہ" کے اشعار کے ساتھ کیا۔ انہوں نے لکھا: مرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی مرا قلم تو عدالت مرے ضمیر کی ہے اسی لیے تو جو لکھا تپاک جاں سے لکھا جبھی تو لوچ کماں کا زبان تیر کی ہے میں کٹ گروں کہ سلامت رہوں یقیں ہے مجھے کہ یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا بڑے عہدوں سے اصول کی بنیاد پر استعفیٰ دینا ہر ایک کے بس کی بات...
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ کشمیر کا ہر شخص دہشتگرد نہیں ہے اور نہ ہی ہر کوئی دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لال قلعہ بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اس معاملے پر ہر ایک کشمیری کو شک کی نظر سے دیکھنے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کشمیری یا کشمیری مسلمان دہشتگرد نہیں ہے اور دہلی دھماکوں کے پس منظر میں ریاست کے لوگوں کو شک کی نظر سے نہیں دیکھا جانا چاہیئے۔ جموں یونیورسٹی میں ایک کنووکیشن میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کے سلسلے میں 8 دسمبر کو اپنے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اہم اجلاس میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط ای ایف ایف (ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی) پروگرام کے تحت جب کہ 20 کروڑ ڈالر ماحولیاتی فنانسنگ کی مد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ پیش رفت اس اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سامنے آئی ہے جو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر کے مطابق 8 دسمبر کو پاکستان اور صومالیہ کے لیے ایس...
سٹی 42: عازمین حج کیلئے حج آپریشن 2026 کے حج پیکج حوالے اہم گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق بنیادی پیکیج کی دوسری قسط (6 لاکھ 50 ہزار روپے) جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے ۔ اضافی سہولیات مثلا 2 بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گذاروں کو دوسری قسط کے ساتھ 2 لاکھ روپے/فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے۔ تین بیڈ الگ کمرہ منتخب کرنے والے درخواست گذاروں کو 67 ہزار روپے /فی کس اضافی جمع کرانا ہوں گے۔4 تا 6 افراد فیملی روم یا شیئرنگ روم کے لیے کوئی اضافی اخراجات نہیں ہیں۔ بینک میں دوسری قسط جمع کرواتے وقت پیکیج کی تفصیلات کے مطابق واجبات...
سینیٹ نے اسلام آباد حملے کے بعد پاکستان میں کھیل جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن حکومت اور کرکٹ بورڈ سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور کر لی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے باوجود کھیل جاری رکھنے پر سری لنکن حکام کے شکر گزار ہیں۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، قرارداد میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو بھی سراہا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں خودکش دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے واپس جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر فیصلہ واپس لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 2 میں کابینہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے تناظر میں اہم قانون سازی کی منظوری دے گی۔
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں جدید روبوٹک سرجری کا عمل کامیابی سے پورا کرلیا گیا ہے۔ پمز میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ سرجری کیلئے جدید ٹو مائی سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا۔ سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔ سرجری میں پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی۔ علاوہ ازیں پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی شرکت کی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کا کی روبوٹک سرجری کے حوالے سے کہنا تھا کہ پمز کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کی...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمروں کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق مذکورہ ڈسٹری بیوشن باکس 6 نومبر کو غائب ہوا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال اس منفرد چوری کا سراغ نہیں لگا سکی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کی تنصیب علاقے کی نگرانی کے لیے نہایت اہم تھی۔انہوں نے بتایا کہ باکس کافی اونچا اور وزنی ہے، اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، اس لیے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ...