2025-09-21@19:08:30 GMT
تلاش کی گنتی: 79547
«صدر بننے کی»:
(نئی خبر)
کراچی: میمن گوٹھ تھانے کے علاقے سپرہائی وے سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تین خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشیں اسپتال منتقکل کر دی گئیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاش ملنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جنوبی وزیرستان کا علاقہ سرواکئی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے قابل قدر کردار ادا کیا۔ ایف سی ساؤتھ اور سول انتظامیہ نے مشترکہ اقدامات سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کیا۔ ٹوٹے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کی گئی۔ مقامی کمانڈر نے عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کر کے مسائل سنے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز بھی تقسیم کیے گئے۔ پیکجز میں بستر، کپڑے، اشیائے خورونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھے۔ عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور خدمات پر اطمینان اور شکریہ ادا کیا۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا بھارت اور عمان کے درمیان 19 ستمبر کو کھیلا جانے والا آخری لیگ میچ ٹورنامنٹ پر کوئی اثر ڈالنے والا نہیں تھا لیکن اس میچ میں عمان کی نہ تجربہ کار ٹیم نے بھارت کی مضبوط ٹیم کا زبرست مقابلہ کیا۔ بھارت نے میچ میں 21 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن میچ کے بعد عمان کی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں کی گئیں اور یہ کہا گیا کہ عمان نے یہ دکھا دیا کہ انڈیا کوئی بہت مضبوط اور ناقابل تسخیر ٹیم نہیں ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ اسے بھارت کے خلاف عمان کی طرح کی مزاحمت دکھانی چاہیے اور ٹاس...
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔ ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور "اسٹریٹجک ریسورس" استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ریڈ لائن کے منصوبے کو شروع ہوئے 46 ماہ ہوچکے ہیں، ریڈ لائن منصوبہ حکومت کی نااہلی کی نظر ہوچکا ہے، لاہور میں بی آر ٹی گیارہ ماہ میں مکمل ہو جاتی ہے، کراچی میں شروع کیے جانے والا کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریڈ لائن کے منصوبے کو شروع ہوئے 46 ماہ ہوچکے ہیں، ریڈ لائن منصوبہ حکومت کی نااہلی کی نظر ہوچکا ہے، لاہور میں بی آر ٹی گیارہ ماہ...
فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریڈ لائن کے منصوبے کو شروع ہوئے 46 ماہ ہوچکے ہیں، ریڈ لائن منصوبہ حکومت کی نااہلی کی نظر ہوچکا ہے، لاہور میں بی آر ٹی گیارہ ماہ میں مکمل ہو جاتی ہے، کراچی میں شروع کیے جانے والا کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ کراچی کے مسائل کی اصل ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے، منعم ظفر کراچیامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا... انہوں نے کہا کہ قابض میئر کی اداکاری دیکھیے کہتے ہیں اس کے ذمہ دار وفاقی ادارے ہیں، یونیورسٹی روڈ اب...
ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں، ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات منانے سے روک دیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک...
فائل فوٹو کراچی میں ایم نائن میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
جیکب آباد میں نوجوانوں کے ہمراہ ازان کے بعد علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ فراڈ الیکشن اور فارم سینتالیس کی جعلی حکومت کے سبب وطن عزیز پاکستان اس وقت سنگین سیاسی اور آئینی بحران سے گزر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے چلائی جانے والی "مشن نور / آذان تحریک" دراصل ایک ایسی ملک گیر بیداری کی تحریک ہے جس کا مقصد آئین پاکستان کی حفاظت، عوامی خود مختاری، بنیادی حقوق کا تحفظ اور بیرونی و اندرونی دباؤ سے آزاد ایک خوددار پاکستان کی تشکیل ہے۔ قائد وحدت کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رہے گی۔ ایم ڈبلیو...
بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈین آف سائنس ڈاکٹر محمد سعید اکرم، انفارمیشن اینڈ لائبیریری سائنسز سے پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ودیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز کو سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا کی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں 2 فیصد سائنسدانوں کی دوڑ میں شامل کر لیا گیا۔ بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی...
دریاؤں کیساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح تیزی سے نیچے آئی ہے۔ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 98 ہزار کیوسک، سلیمانکی میں 82 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 38 ہزار کیوسک اور قادر آباد میں 37 ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ تریموں پر بھی پانی کا بہاؤ 38 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی کیساتھ سیلابی صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ سیلابی صورتحال پر جاری...

فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں جو دن رات محنت کرتے ہیں، آپ لوگوں نے محنت سے قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھیجا، میں کیوں نہ آگے بڑھ کر آپ کو سلام پیش کروں؟ وزیراعظم نے کہا کہ آپ نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی طور پر بھی دنیا میں پاکستان کا دفاع کرتے ہیں اس پر میں آپ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ وزیراعظم نے اوورسیز کے لیے اشعار بھی پیش کیے اور معرکہ حق میں جیت پر انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) اسرائیل کا قیام 1948 میں عمل میں آیا تھا اور تب سے آج تک اس کی خطے کی عرب ریاستوں کے ساتھ نہ صرف متعدد جنگیں ہو چکی ہیں، بلکہ جن ممالک کے ساتھ اسرائیل نے امن معاہدے کیے بھی، ان کے ساتھ بھی روابط کو ماہرین ''سرد امن کے ادوار‘‘ کا نام دیتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ اب تک کتنی عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کر چکی ہیں، عرب اسرائیلی روابط مسلسل کئی طرح کے زیر و بم کا شکار رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی اہم عرب ریاستوں کے فلسطینی رہنماؤں کے ساتھ تعلقات بھی کافی مشکل اور پیچیدہ رہے ہیں۔...
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لئے مختلف رنگوں کے کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری ونجی درس گاہوں میں 5رنگوں کے کوڑے دان رکھے جائیں جس کے لئے 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن مقررکی گئی ہے۔پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کے اس جدید منصوبے میںتمام سرکاری ونجی درس گاہوں میں 5رنگوں کے کوڑے دان رکھے جائیں گے،سینئر وزیر موحولیات اینڈ کلائمٹ چینج مریم اورنگزیب منصوبے کی نگرانی کریں گی۔صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندراوروزیر لوکل گورنمنٹ زیشان ملک کو ٹارگٹس سونپ دئیے گئے ہیں،اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگااور...
اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ڈیفنس پریس کو انٹرویو میں ائیر ڈیفنس کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس زیادہ تر دفاعی نظام مقامی ہیں، اور ان کے ڈیزائن، تعمیر، اور دیکھ بھال اختراعی سوچ رکھنے والے ایرانی نوجوان انجام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے ساتھ اسلامی ایران کے ساتھ میدان جنگ میں داخل ہوئی اور 12 روزہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ نیٹو کی تمام فوجی صلاحیتوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی...
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کراچی کی رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں جعلی امریکی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کو موبائل مارکیٹ صدر، کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کو جعلی ڈالرز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو رینجرز کے ساتھ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔ ملزم کے قبضے سے 16180 روپے اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف کاروائی انٹیلیجنس بنیادوں پر عمل نیں لائی گئی ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار...
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف تنازعات کی غیر موجودگی نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کا نام ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے رواں سال کے تھیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور بھارت کی بلا روک ٹوک جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کے بقول "اسرائیلی افواج کے غزہ میں مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج...
پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 مغوی بازیاب کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کا کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔عمرانی گینگ کے ڈاکووں نے گزشتہ اتوار کی شب روجھان سے 6 شہریوں کواغوا کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو مغویوں کو اغوا کرکے کچے کی جانب فرار ہوئے، پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار...
سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ...
کراچی: یونیورسٹی روڈ کی بدترین زبوں حالی پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے کئی برس سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ کی عدم تکمیل کیخلاف ایکشن کمیٹی قائم کرنے کے اعلان پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ حکومت سندھ کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور عوامی سہولیات کے لئے صوبائی حکومت بڑے منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہے۔ مصطفیٰ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ بین الاقوامی معیار کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور مختلف یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی درکار...
تہران: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا معائنہ معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ’’اسنیپ بیک...
چنئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاروں اور شخصیات نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس ظلم کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 ستمبر کو چنئی میں ایک بڑے احتجاجی جلوس اور جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست تامل ناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں، دانشوروں اور فنکاروں نے شرکت کی، مظاہرے میں معروف اداکار ستھیاراج، پراکش راج اور فلم ساز ویتری ماران سمیت متعدد اہم شخصیات شریک ہوئیں۔ اداکار پراکش راج نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اجتماع انسانیت کے لیے آواز بلند کرنے والوں کا ہے،اگر ناانصافی کے خلاف بولنا سیاست ہے...
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گوداموں میں موجود گندم کے ذخائر کی جسمانی تصدیق فزیکل ویریفیکیشن اور جیو ٹیگنگ کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ گندم کے ذخائر کا درست ریکارڈ رکھا جا سکے اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس مقصد کے لیے چار رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پیراملٹری فورس (Para Force) اور محکمہ خوراک پنجاب کے اشتراک سے تمام اضلاع سے گندم کے ذخائر کا ڈیٹا جمع کرے گی۔حکام کے مطابق، یہ اقدام ذخیرہ اندوزی، خوردبرد اور بدانتظامی کی روک تھام کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، جبکہ مستقبل میں پالیسی سازی کے لیے درست معلومات فراہم کرنے میں بھی مددگار ہوگا۔ اشتہار
سیال موڑ: موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک کنارے لگی حفاظتی باڑ اور درخت چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہاکہ انہیں اطلاع ملی کہ سیال موڑ کے قریب کچھ افراد سڑک کے کنارے لگائی گئی باڑ اور درخت کاٹ کر چوری کر رہے ہیں، اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص سے تقریباً 150 میٹر حفاظتی باڑ اور کاٹی گئی لکڑی برآمد کرلی گئی ہے، جو ملزم نے ٹرالی میں لاد رکھی تھی، تین دیگر ملزمان موقع سے کھیتوں کے راستے فرار...
مصر کے تاریخی اور ثقافتی شہر اسکندریہ میں 10ویں عالمی سی آئی او-200 گلوبل سمٹ کا گرینڈ فینالے نہایت شاندار اور پر وقار انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ اس عالمی سطح کے ٹیکنالوجی ایونٹ میں 50 سے زائد ممالک کے 200 سے زیادہ ممتاز آئی ٹی ماہرین، چیف انفارمیشن آفیسرز (CIOs) اور ٹیکنالوجی لیڈرز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیکنالوجی اکانومی، پاکستان کی نئی منزل تقریب کا آغاز روایتی مصری ثقافتی رقص اور فنکارانہ مظاہروں سے کیا گیا، جس نے شرکاء کو مصر کی تہذیب و تاریخ سے روشناس کرایا۔ سمٹ کا باضابطہ افتتاح سی آئی او-200 مصر کے سفیر ڈاکٹر محمد حمید نے کیا۔ پاکستان کی فعال نمائندگی پاکستان کی نمائندگی عالمی سطح پر نمایاں انداز میں کی گئی۔...
جنگ ستمبر1965ء کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج نے فاضل کے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا، اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے پس منظر میں سندھ پولیس کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم ’’دی پولیس اسٹوری‘‘ (PSX: The Police Story) ریلیز کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق فلم کا پریمیئر گزشتہ روز کراچی کے ایک سنیما میں ہوا جس میں اعلیٰ پولیس حکام اور حملہ ناکام بنانے والے ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے بہادر جوان بھی شریک ہوئے۔روا ڈاکیومینٹری فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں اس سانحے کے مناظر اور پولیس کی بروقت کارروائی کو حقیقت کے قریب تر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اس موقع پر کہا کہ بدقسمتی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر 2025 تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس کے اعلیٰ سطحی سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کی طرف سے ویزا دینے سے انکار پر فلسطینی صدر اقوام متحدہ سے آن لائن خطاب کریں گے بیان کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں طویل قبضے اور حقِ خودارادیت سے انکار کی صورتحال کی جانب مبذول کرائیں گے۔ وہ خصوصاً غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں بڑے ردوبدل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت آج پھر مدمقابل ہوں گے نجی چینل کے سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتی کو آج کے میچ میں فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بمرا اور چکرورتی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف انہیں واپس اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی واپسی...
کراچی: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کی بحالی شروع کر دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، کاظم پیرزادہ، صوہیب بھرت، رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر روڈز بحالی کی شروع کروائی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹیم سی ایم کو شاباش دی۔ علی پور میں روڈز اور شگاف پر کرنے کے لیے ہنگامی طور پر ٹیمیں سرگرم ہیں۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے روڈز کی جلد از جلد بحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہا...
کراچی: جماعت اسلامی نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ ایکشن کمیٹی کا یونیورسٹی روڈ پر کیمپس آفس اور ادارہ نور حق میں دفتر قائم کیا جائے گا جس کے ذریعہ سندھ حکومت پر منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے دباؤ ڈالا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن دی جائے، ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی روڈ منصوبہ تعمیر کیا جائے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ کاروباری طبقے کا جو اس تاخیر سے نقصان ہوا اس کا بھی تخمینہ لگائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ کے بنیادی ڈھانچے کو فوری تعمیر کیا جائے، روڈ...
امریکا کی طرف سے ویزا نہ ملنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اگلے ہفتے سالانہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جمعے کو منظور ہونے والی قرارداد میں کہا گیا کہ ریاستِ فلسطین اپنے صدر کا پہلے سے ریکارڈ شدہ بیان جمع کرا سکتی ہے، جو جنرل اسمبلی ہال میں چلایا جائے گا۔ اس قرارداد کے حق میں 145 ووٹ، مخالفت میں 5 اور 6 ممالک نے غیر حاضر رہنے کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو اقوام متحدہ کے اہم اجلاس میں شرکت سے روک دیا یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب فلسطینی اتھارٹی نے...
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نےسڑک کی تعمیر کے لیے استعمال ہونے والی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بارکھان میں نامعلوم افراد نے شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بنانے کی مشینری اور جنریٹر کو آگ لگادی، تاہم واقعے میں کوئی جان نقصان نہیں ہوا، لیویز نے مشینری کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نا معلوم ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا تھا، لیکن خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں سرگرم...
ایک اسرائیلی اہلکار نے مصری افواج کے بارے میں کہا تھا کہ جزیرہ نما سینائی میں مصر کی فوجی موجودگی خاص طور پر غزہ میں جاری جنگ کے ساتھ اسرائیل کے لیے کشیدگی کا ایک اضافی نقطہ بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیراعظم کی جانب سے جزیرہ نما سیناء میں مصر کی فوجی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش کے اظہار کے جواب میں قاہرہ نے اپنی فوج کے ان اقدامات کو امن معاہدے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کے عین مطابق قرار دیا ہے۔ مصری حکام نے کہا ہے کہ سیناء میں سرگرم مصری افواج امن معاہدے کے فریم ورک کے مطابق علاقے میں موجود ہیں۔ اس بیان سے چند گھنٹے قبل ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیے گئے ہیں۔ مختلف وزرا اور محکمے اس عمل کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ وزرا کی نگرانی میں کام کا آغاز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگ زیب، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت اور رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں مختلف مقامات پر بحالی کے اقدامات شروع کروائے۔ وزیراعلیٰ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت اپنے یو ٹیوب چینل سے بیانیے کی جنگ جیت پائے گی؟ علی پور میں بحالی کی سرگرمیاں علی پور میں متاثرہ سڑکوں اور شگاف پر کرنے کے لیے ٹیمیں سرگرم...
ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں جاری پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس حوالے سے امریکی پادری خود اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکا میں ہونے والی بعض سیاسی سرگرمیوں پر تشویش ضرور ہے لیکن وہ بطور مذہبی پیشوا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں جڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پادری خود طے کرسکتے ہیں کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے کس طرح تعلقات رکھیں۔ دوسری جانب پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی شخصیت کا ورژن بنانے کے منصوبے کو بھی...
اقوام متحدہ کی جانب سے 21 ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جاتا ہے جب کہ عالمی امن کے حوالے سے پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔ عالمی سطح پر قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے، پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسے علاقوں میں جہاں امن کی ضرورت تھی وہاں پر پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دی، گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے امن دستوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے ان گنت قیمتی جانیں بچائیں۔ یہ دن انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات سے مسلح ممالک میں دیرپا قیام امن کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی...
کراچی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینا کپور خان اپنی 45 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ بالی ووڈ کی بے بو کے لقب سے مشہور کرینہ کپور کی سالگرہ کے موقع پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے انھیں مباکبادیں دی جارہی ہیں۔ کرینہ کپور بالی وڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان سے 2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں۔ کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرینہ لیجنڈ اداکارراج کپور کی پوتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینا کپور کی مجموعی دولت تقریباً 485 کروڑ روپے ہے جس سے وہ بالی وڈ کی امیر ترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ برانڈز اور اشتہارات سے بھی خطیر آمدنی حاصل کرتی ہیں۔ کرینا...
امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پوپ لیو کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز ویٹی کن سٹی: (آئی پی ایس) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں جاری پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس حوالے سے امریکی پادری خود اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکا میں ہونے والی بعض سیاسی سرگرمیوں پر تشویش ضرور ہے لیکن وہ بطور مذہبی پیشوا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں جڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پادری خود طے کرسکتے ہیں کہ وہ ٹرمپ...
امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی ایچ ون بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردیتازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سالانہ فیس نہیں بلکہ ایک مرتبہ جمع کرائی جانے والی رقم ہے جو صرف نئی پیٹیشن پر لاگو ہوگی،موجودہ ویزا ہولڈرز جتنی بار چاہیں امریکا چھوڑ کر دوبارہ داخل ہو سکتے ہیں، ان کے لیے کوئی...
مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ رجب بٹ ایک متنازعہ یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر ہیں جنہوں نے مختلف تنازعات اور فیملی بلاگنگ کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ رجب بٹ ان دنوں قانونی مقدمات کی وجہ سے پاکستان میں نہیں ہیں۔ آج رجب اور ایمان نے اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔ یوٹیوبر پاکستان اور گھر والوں سے دور لندن میں بیٹے کی پیدائش پر بھرپور جشن منا رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan) سوشل میڈیا پر رجب بٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں...
ماضی میں اداکاری کےشعبے لوہا منوانے والی شہناز شیخ اب آرٹ کی دنیا میں بھی اپنا نمایاں مقام بنارہی ہیں۔ شہناز شیخ کے خوبصورت رنگوں ثقافت اور قدرتی امتزاج پر مبنی سولو شو نے شائقین کے دل جیت لیے۔ شائقین میں فیبرک ڈیزائنر بھی شامل تھے۔ ایک ڈیزائنر نے شہناز شیخ کی پینٹنگ سے متاثر ہوکر اپنی ملبوسات کی ڈیزائننگ میں لانےکا عندیہ دیا۔ اوشین آرٹ گیلری میں منعقدہ شہناز شیخ کے دوسرے سولو شو میں 15 قیمتی فن پارے سجائے گئے۔ فن پاروں کی یہ نمائش چار روز تک جاری رہے گی۔ کینوس پر بنائے جانے والے فن پاروں میں قدرتی حسن، پھولوں، پرندوں کو مختلف مکسڈ رنگوں میں ڈھالا گیا۔ اس موقع پر آرٹسٹ شہناز شیخ کا...
بھارتی ریاست تریپورہ کے ضلع گوماتی میں ایک خاتون کی نیم جلی لاش برآمد ہونے کے بعد معاملہ سنگین سیاسی رخ اختیار کر گیا۔ خاتون کے شوہر نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی جیتندر ماجمدار کے بھتیجے اور اس کے ساتھیوں نے انہیں اور ان کی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کے خلاف نعرے بازی، پٹنہ میں کانگریس اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم پولیس نے ابتدائی طور پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا تاہم بعد میں اسے خودکشی پر اکسانے کا کیس بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر گندم غبن کے سنگین اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا ہے اور پی آر سی سریاب میں کروڑوں روپے کی گندم کی ہیراپھیری کے انکشاف کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد سفیان کی زیر نگرانی کی گئی تحقیقات میں بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق21 ہزار 221 بوری گندم (فی بوری 100 کلوگرام) غبن کی گئی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 231.86 ملین روپے ہے۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سابق اسسٹنٹ...
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے اپنے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان نے بنگلادیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے راؤنڈ میں 9-30 اور دوسرے راؤنڈ میں 13-32 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان پہلے ہی بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر سوا چار بجے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ Post Views: 1
ایئرپورٹ پر افراتفری کے مناظر ہیں، بہت سی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، انتظامیہ لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ یہاں مت آئیں جب تک یہ تصدیق نہ ہو جائے کہ فلائٹ شروع ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بیلجیئم کے برسلز ایئرپورٹ سمیت یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد کم از کم 17000 مسافر پھنسے گئے۔ برسلز ایئرپورٹ کے حکام نے ہفتے کی رات بتایا کہ سائبر حملے کے بعد جاری رکاوٹوں کی وجہ سے اتوار کو ہونے والی نصف پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔ بیلجیئم کے برسلز میں فرانس 24 کے نامہ نگار ڈیو کیٹنگ کے مطابق ہوائی اڈہ سائبر حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ایئرپورٹ پر افراتفری...
آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع ہے جب کہ 'ای کامرس گیٹ وے پاکستان' کی جانب سے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا 23 سے 25 ستمبر تک کراچی میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے تاریخی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، شزہ فاطمہ خواجہ کریں گی۔ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کو فروغ دے گا۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان، گروپ ڈائریکٹر...
اداکارہ و میزبان دعا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس واقعے میں ملوث شخصیت پاکستان کی ایک معروف ہستی ہیں۔ دعا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو شوبز انڈسٹری سے دور رکھنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اپنے بچوں کو امریکا لے کر آگئیں تاکہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ نہ بن سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کبھی پیانو بجانا نہیں سکھایا لیکن اس نے خود ہی یہ صلاحیت حاصل کرلی،...
لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو کلیئر کردیا۔ واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز بھی بڑھ گئے ہیں۔ اگست 2025 پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے دہائی کا بدترین مہینہ ثابت...
سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے قرار دیا ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) اپنے ممبران کو وکلا اور ان کے اہل خانہ سے متعلق مقدمات میں مؤکلوں کی نمائندگی کرنے سے روک نہیں سکتی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں 2 رکنی آئینی بینچ نے کہا کہ اس طرح کی پابندی خاص طور پر منصفانہ ٹرائل کے بنیادی حق، انجمن سازی کی آزادی اور پیشہ اختیار کرنے کی آزادی کی مختلف آئینی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر کے بی اے وکلا کو ہراساں کرے یا انہیں ایسے مقدمات لینے سے روکے تو وکلا ہائی کورٹ میں شکایت درج کر سکتے...
کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں مین ہول کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ کراچی کےعلاقےگارڈن عثمان آباد میں مین ہول کی صفائی کےدوران تین افراد ڈوب گئے،تینوں افراد کو علاقہ مکینوں نےصفائی کے لئےبلایا تھا اسی دوران ایک خاکروب ڈوبا اسی کوبچاتے ہوئے 2 مزید خاکروب ڈوب کر جان سے گئے۔ تین میں سےدو افراد آپس میں باپ بیٹے ہیں،مرنے والوں میں وشال،جورج اورشاہد شامل ہیں،علاقہ مکینوں کےمطابق مرنےوالےخاکروب کے پاس آلات موجود نہیں تھے،ہلاک خاکروب تینوں افراد پرانا گولیمار کے رہائشی تھے،اہلخانہ نے اعلی حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ Post Views: 1
چینی صحافی ژانگ ژان، جنہوں نے کووڈ-19 وبا کے ابتدائی دنوں میں ووہان سے حالات رپورٹ کیے تھے، کو دوبارہ 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ صحافیوں کے حقوق کے عالمی ادارے ’رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘ کے مطابق 42 سالہ ژانگ ژان کو جمعہ کے روز فساد پھیلانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ یہی الزام ان پر 2020 میں بھی عائد کیا گیا تھا جب انہوں نے وبا کے آغاز پر ووہان سے اسپتالوں اور سنسان سڑکوں کی ویڈیوز اور رپورٹس شائع کی تھیں جو سرکاری بیانیے سے کہیں زیادہ سنگین صورتحال کو ظاہر کرتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’کورونا کا خطرہ اب بھی موجود‘،نئی کووِڈ-19 ویکسین کن لوگوں کے لیے کارآمد ہے؟ ژانگ کو دسمبر...
پشاور: چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں روسی فاختہ کے شکار کے سیزن کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے، فیصلہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مرتب کردہ مؤثر حکمتِ عملی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے ترجمان لطیف الرحمٰن نے بتایا کہ یہ اجازت خیبر پختونخوا وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی (تحفظ، بقا، نگہداشت و انتظام) ایکٹ 2015 کے مطابق دی گئی ہے۔ محکمہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق روسی فاختہ کا شکار 31 اکتوبر 2025 تک صرف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کیا جا سکے گا۔ اس شکار میں صرف وہ شکاری حصہ لے سکیں گے جو لائسنس یافتہ...
ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معطل نہیں ہوئے بلکہ ان کا اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔ سرفراز چوہدری نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار کیا۔ میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سرفراز چوہدری نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئے افسر نے لاہور میں چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد تبادلے کے بعد چھ مہینے کی رخصت لی ہے، وہ...
اداکارہ ریا چکرورتی نے این ڈی ٹی وی کے یوا 2025 کانکلیو میں اپنے دل کے جذبات کھل کر بیان کیے اور بتایا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی بی آئی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے باوجود ان کی زندگی اور ان کا خاندان ہمیشہ کے لیے بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا نیا انکشاف ریا نے کہا کہ جب انہیں کلین چٹ کی خبر ملی تو پورے گھر والے رونے لگے۔ میں نے اپنے بھائی کو گلے لگایا اور زار و قطار رو دی۔ والدین کی طرف دیکھا تو احساس ہوا کہ ہم ہمیشہ کے لیے بدل گئے ہیں، ہم پہلے کی طرح...
فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت مافیاز کے سامنے سرنڈر کر کے ان کی سرپرست بن گئی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب، کوئٹہ، اسلام آباد کے عوام بلدیاتی انتخابات سے محروم ہیں۔ بلدیاتی ادارے فعال نہ ہونے سے عوام کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ حکومت بلوچستان لانگ مارچ کے 3 مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کرے، لیاقت بلوچ لاہور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے... ان کا کہنا تھا کہ حکمران تسلیم کریں آئی ایم ایف شرائط ماننے سے زراعت و کسان کے لیے تباہی آئی۔ گندم، چینی، کپاس کے مسائل پر حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ حکومت نے مافیاز کے سامنے صرف سرنڈر ہی نہیں...
ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فیروز والا میں ایک کولڈ اسٹور پر کامیاب کارروائی کے دوران 60 ہزار کلو ایکسپائر ریڈی ٹو کک فروزن چکن، 400 کلو فنگس زدہ مصالحہ جات اور ناقابلِ استعمال سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مارا، جہاں بدبودار اور مضر صحت چکن جس میں کڑاہی بوٹی، چکن تکہ بوٹی، فجیتا، کلیجی، گردن اور کباب شامل تھے، ضبط کر کے تلف کیے گئے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے حکام کے مطابق ایکسپائر اور تازہ اسٹاک کو ایک ہی ریک میں بغیر کسی تفریق کے ذخیرہ کیا گیا تھا، جو کہ...
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہونے جارہا ہے۔ جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس بڑے ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران شاہینوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔ پاکستان اور...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اذانیں تو دی جانی تھیں اور ہم سب تیار بھی تھے۔ لیکن گزشتہ رات تک ہمیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ ایک عالمِ دین نے بتایا کہ’’مشن نور‘‘ایک متنازعہ نام ہے۔ میں نے یہ بات فوراً پولیٹیکل کمیٹی میں شیئر کی جہاں صاحبزادہ حامد رضا صاحب اور دیگر ساتھیوں نے بھی اس کی تائید کی۔ حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ صاحبزادہ صاحب نے بھی علماء کرام سے تصدیق کی اور ہم سب نے معلوم کیا۔ سب نے یہی کہا کہ اس کی کڑیاں قادیانیت سے ملتی ہیں۔ چونکہ اذان پر کوئی اعتراض نہیں تھا بلکہ صرف نام متنازعہ تھا، اس...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز نے ہفتے کو اسرائیلی یرغمالیوں کی ایک مبینہ ”الوداعی تصویر“ جاری کی ہے، جس میں غزہ میں زیرِ حراست 48 اسرائیلی قیدیوں کے چہروں کو دکھایا گیا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی افواج نے غزہ سٹی پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ مشترکہ تصویر میں تمام زندہ اور ہلاک قیدیوں کے چہرے دکھائے گئے ہیں القسام بریگیڈز نے آن لائن ایک تصویراتی خاکہ (مونٹیج) جاری کیا، جس میں تمام یرغمالیوں کو ”رون آراد“ (Ron Arad) کے نام سے لیبل کیا گیا ہے۔ یہ اسرائیلی فضائیہ کے افسر کا حوالہ ہے جو 1986 میں لبنان میں گرفتار ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا،...
بولی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ”بیٹل آف گلوان“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ فلم کا پہلا مرحلہ لداخ کے برفیلے علاقوں میں فلمایا گیا، جس کے بعد اداکار ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آئندہ شیڈول کی تیاری کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کا پہلا شیڈول تقریباً 45 دن پر محیط تھا، جس دوران فلم کی ٹیم نے حقیقی مقامات پر مناظر عکس بند کیے۔ جبکہ سلمان خان خود 15 دن سیٹ پر موجود رہے۔ اس دوران درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک پہنچ جاتا تھا اور آکسیجن کی کمی کے باعث عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لداخ شوٹنگ کے ذرائع کے مطابق سلمان...
برطانوی حکومت کی جانب سے آج فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر سٹارمر آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے اعلان کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل جولائی میں انہوں نے کچھ شرائط رکھی تھیں کہ اسرائیل کو لازمی طور پر غزہ کی خوفناک صورتحال کو ختم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے اور جنگ بندی پر آمادہ ہونا ہوگا۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو غزہ میں امداد کی بحالی کی اجازت دینا ہوگی اور مغربی کنارے کو ضم نہیں کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ شرائط پوری نہ ہوئیں تو برطانیہ فلسطین کو تسلیم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی بے یقینی اور خوف کو کم کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ایچ ون بی ویزا کے لیے مقرر کی جانے والی ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے) کی نئی فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر لاگو ہوگی، اس کا اطلاق موجودہ ویزا ہولڈرز یا تجدید کی درخواستوں پر نہیں ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ سالانہ فیس نہیں بلکہ ایک مرتبہ جمع کرائی جانے والی رقم ہے جو صرف نئی پیٹیشن پر لاگو ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ویزا ہولڈرز جتنی بار چاہیں امریکا چھوڑ کر دوبارہ داخل ہو سکتے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو صرف 6 برسوں میں مفت اور رعایتی ٹکٹوں کی مد میں 9 ارب 43کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 6 برسوں کے دوران دو لاکھ 58 ہزار سے زائد مفت ٹکٹس دیے گئے، اس دوران ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ٹکٹس 95 فیصد رعایت پر دیئے گئے۔ اسی طرح مفت اور رعایتی ٹکٹس 2011سے 2016 کے درمیان جاری ہوئے، 2011 میں 58 ہزار 861 اور 2012 میں 51ہزار692 مفت ٹکٹس دیے گئے، 2013 میں 56 ہزار815 اور...
سٹی42: پنجاب میں 86.12 ارب روپے کے بھاری نقصان کے بعد سیلابی پانی اب سندھ میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی ریلوں نے درجنوں دیہات زیرِ آب کر دیے اور کھڑی فصلیں تباہ کر ڈالیں۔ دادو کے کچہ علاقے کے مزید 50 دیہات سیلاب کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جب کہ دادو اور میہڑ کے درمیان سڑک کا زمینی رابطہ بھی مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے۔اسی طرح سجاول اور ٹھٹھہ کے کچہ علاقوں کے دیہات بھی زیرِ آب آ گئے ہیں، جہاں مقامی افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان...
30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی فہرست تیار ،اکتوبر سے کارروائیاں شروع ہوں گی مہنگی گاڑیوں، گھروں، کپڑوں اور جیولری کی نمائش کرنے والے نان فائلرز گرفت میں آئیں گے،ذرائع ایف بی آر نے نان فائلرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق 30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے جس کے بعد اکتوبر سے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز انفلوئنسرز کی تفصیلات نادرا سے حاصل کرلی گئی ہیں، ان کے بینک اکاؤنٹس، اخراجات، بیرون ملک سفر، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کی معلومات ایف بی آر کے...
مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں،ریاض کے مالی وسائل اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے لیس بڑی فوجی طاقت ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہے معاہدے کی تفصیلات محدود ہیں،اسرائیل قطر پر حالیہ حملوں کے بعد براہِ راست خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کا سرکاری مؤقف ہے اس کا ایٹمی پروگرام صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف ہے،تجزیہ کار عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کیلئے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں...
جس طرح نیٹو کا اتحاد ہے اس طرح ہمیں ایک ہونا چاہیے،سعودی سرزمین کی عزت ہماری ذمہ داری ہے اسرائیل کا جس طرح رویہ ہے تھریٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں، خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطرے کی صورت میں اپنی سرزمین کی طرح سعودی عرب کی حفاظت کرینگے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا جس طرح رویہ ہے تھریٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں، دفاعی معاہدے میں اورممالک بھی شامل ہوں گے، سعودی عرب کو کوئی خطرہ ہوا تو انشااللہ اپنی سرزمین کی طرح ان کا دفاع کرینگے، جس طرح نیٹو کا اتحاد ہے اس طرح ہمیں...
نئی سائنسی تحقیق نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے تشویشناک انکشافات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کی پوسٹیک (پوہانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کے پروفیسر جونگہُن کام کی سربراہی میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق پاکستان آئندہ برسوں میں وقتاً فوقتاً ’سپر فلڈز‘ اور ’شدید خشک سالی‘ کا سامنا کرے گا۔ یہ تحقیق معروف جریدے ’انوائرنمنٹل ریسرچ لیٹرز‘ میں شائع ہوئی ہے اور اس تحقیق کو POSTECH کے ڈویژن آف انوائرمنٹل سائنس اینڈ انجینئرنگ کے پروفیسر جونگہُن کام اور پی ایچ ڈی طالب علم حسن رضا نے، چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر داگانگ وانگ کی ٹیم کے اشتراک سے مکمل کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سنگین پیش گوئیاں تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو وینزویلا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے تمام قیدیوں کو واپس لے، جنہیں بقول ان کے وینزویلا نے زبردستی امریکا بھیجا ہے، بصورت دیگر بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ ٹرمپ نے یہ دھمکی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری ایک پیغام میں دی۔ تاہم، انہوں نے ان قیدیوں کی شناخت یا تعداد کے بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ان میں بعض ”دماغی امراض کے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد“ شامل ہیں۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ اس دھمکی کے تحت کس قسم کی...
چیچن رہنما رمضان قدیروف نے اپنے 17 سالہ بیٹے آدم قدیروف کو شمالی قفقاز کے علاقے میں بلدیاتی اداروں کی جائیداد ٹیکس کی ادائیگیوں کی نگرانی کا نیا عہدہ دے دیا ہے جو کہ نوجوان قدیروف کے بڑھتے ہوئے سرکاری عہدوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق آدم قدیروف نے گزشتہ 2 برسوں میں کم از کم 7 سرکاری عہدے سنبھالے ہیں۔ انہیں سب سے پہلے 2023 میں اپنے والد کی سیکیورٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ اسی سال انہوں نے ایک زیرِ حراست نوجوان کو قرآن جلانے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنا کر شہرت حاصل کی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: آذربائیجان کا چیچنیا جانے والا...
ذرائٰع کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس کے سلائیڈ لائنز پر سیمینار کا انعقاد کمیونٹی ہیومن رائٹس اینڈ ایڈوکیسی سنٹر اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں ایک سیمینار کے مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس کے سلائیڈ لائنز پر سیمینار کا انعقاد کمیونٹی ہیومن رائٹس اینڈ ایڈوکیسی سنٹر (سی ایچ آر اے سی) اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔...
( محمد حسن خان )کراچی سے یوسف والا جانے والی مال گاڑی حادثے کاشکارہوگئی اور 13 بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں۔حادثہ جامشوروکے قریب مٹنگ اسٹیشن کے قریب پیش آیا،حادثے کےبعد اپ ٹریک مکمل طورپربندہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،کراچی سے پنجاب جانے والی 5سے زائد ٹرینوں کوبھی روک لیاگیا۔مال بردار ٹرین کوئلہ لیکر کراچی سے یوسف والا جا رہی تھی کہ حادثے کاشکارہوگئی،اس کے بعد کراچی سے پنجاب جانے والی قراقرم ایکسپریس، ملت ایکسپریس ،کراچی ایکسپریس ،تیز گام، گرین لائن سمیت دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگیں گے، عملہ اور کرین طلب کرلی گئی ہے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔ آئی سی سی اکیڈمی کےاوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلندکیے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں شام ساڑھے سات بجے مدمقابل آئیں گی۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 دن پہلے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں 7 وکٹ سے ہارنے والی ٹیم پاکستان میں 2 کھلاڑی جو گروپ میچ کھیلے تھے، آج ٹیم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان بہت کم ہے۔ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے لیے مین ہول میں اترنے والے شخص نے مدد کے لیے پکارا جس کے بعد اسے بچانے باپ اور دوسرا بیٹا گئے تاہم وہ بھی جان سے گئے۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کو بچانے کیلئے جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔علاقہ مکین کے مطابق ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لیے بلایا تھا، جو 15ہزار روپے کے عوض صفائی کیلئے گئے، واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں میں رسیاں تک نہیں تھیں۔
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر بگرام ایئربیس واپس نہ کی گئی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان بگرام ایئربیس واپس نہیں کرتا، جو امریکہ نے بنایا تھا، تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق، امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر مذاکرات جاری ہیں اور بگرام ایئربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوجی تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان مذاکرات کی قیادت امریکی نمائندہ خصوصی ایڈم بوہلر کر رہے ہیں۔ اس سے قبل، ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ...
ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چوتھے شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے لیے مین ہول میں اترنے والے شخص نے مدد کے لیے پکارا جس کے بعد اسے بچانے باپ اور دوسرا بیٹا گئے تاہم وہ بھی جان سے گئے۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو بچانے کیلئے جانے والے شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے علاقہ مکین کے مطابق ڈوبنے والے تینوں افراد کو واٹر کارپوریشن نے صفائی کے لیے بلایا تھا، جو 15ہزار روپے کے عوض صفائی...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت دیگر نجی ایئرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے لیے بات چیت جاری ہے، جس کا مقصد برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے فضائی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔ چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ایئر سیال اور ایئر بلو کو بھی برمنگھم اور مانچسٹر کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جوش و خروش سے شرکت کی، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے ملک سے تعلق کا بھرپور اظہار ہوا۔ جلد کے ٹیٹوز...
تہران: ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے نئی پابندیوں کے باعث اب آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ اگرچہ ایران نے تعاون ختم کرنے کا باضابطہ وقت نہیں بتایا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ...
اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل پیش کیے گئے۔ وکیل سہیل سواتی نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر سے یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ زیر بحث اکاؤنٹ دراصل اعظم سواتی کا ہے۔ اس کے علاوہ اس مقدمے میں سابق آرمی چیف فریق نہیں ہیں۔ دوران سماعت عدالت میں اعظم سواتی نے کہا کہ قرآن میں ہمیں سچ بات کہنے کی ہدایت دی گئی ہے اور جو بھی معاملہ آزادی اظہار رائے...
راولپنڈی: اے این ایف کی جانب سے ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 14 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور 14کروڑ 43لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 129کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 400 گرام آئس اور 50 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی جب کہ گرفتار ملزمہ نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے...
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے سندھ اور بلوچستان میں گیس چوری کے واقعات کو ختم کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے۔ ترجمان کے مطابق کراچی ریجن میں اینٹی گیس تھیفٹ آپریشن کے دوران ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او ڈپارٹمنٹ نے کسٹمر ریلیشنز ڈپارٹمنٹ (تھیفٹ سیکشن)، ڈسٹری بیوشن ڈپارٹمنٹ اور ایس ایس جی سی پولیس اسٹیشن کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں متعدد چھاپے مارے اور گیس چوروں کے خلاف فوری کارروائیاں کیں۔ گزشتہ روز کیے گئے ایک بڑے چھاپے میں ٹیم نے ایس ایس جی سی کی 8 انچ مین ڈسٹری بیوشن لائن سے براہِ راست زیرِ زمین لگائے گئے غیر قانونی کنکشن منقطع کیے، جن کے ذریعے سیکٹر 30/C بینظیرآباد، گلستانِ فیصل،...
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے ہفتے کے روز اپنے پاس موجود 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی ‘الوداعی تصاویر’ جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر بھرپور حملے اور قبضے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ القسام بریگیڈ کی جانب سے آن لائن شائع کی گئی اس مشترکہ تصویر میں تمام زندہ اور ہلاک قیدیوں کے چہرے دکھائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل حماس جنگ: امریکی عوام کا اسرائیل سے فاصلہ، فلسطینی ریاست کی حمایت بڑھنے لگی حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائی سے قیدیوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں اور متعدد قیدی پہلے ہی اسرائیلی حملوں میں...
بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے اہم ٹاکرے سے قبل کرکٹ حکمت عملی کے بجائے گذشتہ میچ کے بعد سامنے آنے والے ہینڈ شیک تنازعہ نے ماحول کو مزید گرما دیا ہے۔ گزشتہ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی۔ اس معاملے نے دونوں ٹیموں کے اگلے ٹاکرے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟ سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین اور سابق کرکٹر نکھل چوپڑا نے اس تنازعے پر اپنے سخت ردعمل دیے۔ اظہرالدین نے اس معاملے کو بلاوجہ کا...
کراچی: شہر قائد میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گارڈن کے علاقے عثمانہ آباد صدیق وہاب روڈ پر گٹر کی صفائی کے دوران تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ صفائی کے دوران اچانک 2 خاکروب ایک کے بعد ایک گہرے گٹر میں جا گرے جبکہ انکے بچانے کی کوشش کرنے والا تیسرا شخص بھی واقعے میں جاں بحق ہوگیا ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ایک نوجوان کی لاش سب سے پہلے نکالی گئی، جس کی شناخت 22 سالہ وشال ولد جورج کے نام سے ہوئی۔ امدادی سرگرمیاں مزید 3 کچھ دیر جاری رہیں،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ ایچ-1بی ویزا (ورک ویزا) فیس میں بڑے اضافے پر پیدا ہونے والی الجھن کے بعد وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ایک ڈالر کی یہ بھاری فیس صرف نئے درخواست گزاروں پر عائد ہوگی، موجودہ ویزا ہولڈرز اور تجدید کرنے والوں پر نہیں۔ Clarification has arrived… as expected, it’s a sign of testing the water and finding it deeper than expectations, so the US is backtracking now.. The US imposition of #h1bvisa fee will not apply on existing H1B holders and it’s not going to be an annual fee…so, the impact on… pic.twitter.com/A6iSmiNWCL — Amit Sethi (@MyWealthGuide) September 21, 2025 وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے ہفتے کی رات...
لاہور میں 1974ء میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تاریخی سربراہی اجلاس کی یادگار اسلامی سمٹ مینار کو نصف صدی بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ بحالی کے عمل میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو اپنی ثقافتی پالیسی کا حصہ بناتے ہوئے اسے اصل شکل میں محفوظ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین مسلم دنیا کے اتحاد اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی تاریخ کا اہم نشان قرار دیتے ہیں۔ سیکرٹری سیاحت۔پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اسمبلی چوک میں واقع اس یادگار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات ،محکمہ آثار قدیمہ کے حکام نے منصوبے کے تکنیکی پہلوؤں پر انہیں بریفنگ دی۔ ماہرین نے...
2021ء میں امریکی انخلا کے بعد بگرام ایئر بیس طالبان کے کنٹرول آگئی، جبکہ طویل عرصے تک یہ ایئر بیس امریکی آپریشنز کا مرکز رہی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بگرام ایئر بیس اُن لوگوں کو واپس نہیں دی گئی، جنھوں نے اسے بنایا، یعنی امریکا تو بہت برا ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کی ایک پوسٹ میں لکھا اور بعد ازاں صحافیوں سے بھی اسی اشارے میں بات کی، جس میں اُنھوں نے بگرام کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ 2021ء میں امریکی انخلا کے بعد بگرام ایئر بیس طالبان کے کنٹرول آگئی، جبکہ طویل عرصے تک یہ ایئر بیس...