2025-05-18@04:49:37 GMT
تلاش کی گنتی: 144

«عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی»:

(نئی خبر)
    کراچی: جنگی ہوابازی میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیروایم ایم عالم کی 12 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے. سن 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنی جرات مندانہ صلاحیتوں سے انھوں نے جو تاریخ رقم کی وہ ہمیشہ یاد رہے گی.  سن 1965 کی جنگ میں بھارت کے خودساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا ٹاکرا فضاؤں میں ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوا،ایم ایم عالم نے دشمن کے 5 جنگی طیاروں کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں گرا کر دشمن کے غرور کو چکنا چور کردیا۔  ایم ایم عالم  کوغیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں پر  فالکن ،لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازاگیا۔ ایم ایم عالم نے سن 65 کی...
    اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ ایران کا پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن آنے کا بیان درست نہیں وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں،  ایران نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تیل و گیس کے شعبےسے پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ساڑھے 4 سال سے بند تیل کے کنویں سے دوبارہ پیداوار شروع ہوگئی ہے، چکوال میں راجین آئل فیلڈ میں واقع کنویں سے ہیوی آئل کی پروڈکشن بحال ہوگئی۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ راجین ٹو کنویں سے یومیہ 100 بیرل خام تیل نکل رہا ہے، کنویں کی بحالی کمپنی کی ایڈوائس آرٹیفیشل لفٹ ٹیکنالوجی سے ممکن ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کنویں پر الیکٹرک پمپ لگا کر 3774 میٹر گہرائی تک کھدائی کی گئی۔ اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2025ء) پاکستان کو شہری آزادیوں سے متعلق سنگین خدشات والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں، ڈیجیٹل پابندیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی تنظیموں اور کارکنوں کے عالمی اتحاد "سیویکس" کی تازہ ترین مانیٹر واچ لسٹ میں پاکستان کو بھی شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ملک میں آزادیوں سے متعلق سنگین خدشات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان کو تازہ ترین مانیٹر واچ لسٹ میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیونکہ اس ملک میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں، انسانی حقوق کی تحریکوں کے خلاف کریک...
    2018 میں ایشین گیمز کے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر محمد ریاض ان دنوں مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔فٹبالر محمد ریاض بے روزگاری کے سبب اپنی زندگی کا گزر بسر کرنے کے لیے جلیبیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے محمد ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے برسوں انتظار کیا کہ محکمہ جاتی کھیل بحال ہو لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے لیے مجبور ہوکر یہ راستہ اختیار کرنا پڑا، محکمہ جاتی کھیلوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا مگر تاحال عملی اقدامات نظر نہیں آئیں۔واضح رہے کہ فٹبالر محمد ریاض کے الیکٹرک کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور اب وہ محکمہ جاتی کھیلوں کی بندش کے بعد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) سول سوسائٹی تنظیموں اور کارکنوں کے عالمی اتحاد سیویکس (CIVICUS) کی تازہ ترین مانیٹر واچ لسٹ کے مطابق ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو، اٹلی، پاکستان، سربیا اور امریکہ میں شہری آزادیوں سے متعلق سنگین خدشات پائے جاتے ہیں۔ آئندہ ہفتوں اور مہینوں کے دوران سیویکس مانیٹر ان ممالک میں سے ہر ایک میں ہونے والی پیش رفت کا قریب سے جائزہ لے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ان ممالک کی حکومتوں پر زیادہ دباؤ ڈالا جائے کہ وہ ان معاشروں میں شہری آزادیوں کے استعمال کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔ سیویکس کا ان حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے ہاں جاری کریک ڈاؤن کو فوری طور پر...
    اسلام آباد ( ملک نجیب ) 43یں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی کر دی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی سیکورٹی سرفراز ورک ، ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان، اے آئی جی آپریشنز ارسلان شاہ زیب ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ،ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین، ایس ایس پی آپریشنز لاہور ،سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ ،ڈی پی او راجن پور فاروق امجد ، پاکستان ایڈمسنٹریٹو سروسز گروپ میں ڈی سی چکوال قرۃالعین ملک ،ڈی سی لاڑکانہ، ڈی سی راولپنڈی ، ڈی سی رحیم یار خان، ڈی سی کوئیٹہ اور ایڈیشنل ڈپٹی...
    آپ میاں شہاز شریف سے لاکھ اختلاف کریں لیکن آپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ انہوں نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ،ان کا ایک سالہ دور اقتدار تعمیر و ترقی، معاشی بہتری کا سال قرار دیا جاسکتا ہے ، مجھے وہ لمحات یاد ہیں جب اسلام آباد میں جناب چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتیں انہیں وزیراعظم کے لیے نامزد کر رہی تھیں تو وہ متذبذب دکھائی دے رہے تھےانکی ہچکچاہٹ بنتی تھی کہ انہوں نے PDM کا ڈیڑھ سالہ دور انتہائی مشکل حالات میں گزارا تھا اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا، اجلاس کے بعد جب پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر اس طرح رابطہ کمیٹی تحلیل ہو بھی نہیں سکتی، رابطہ کمیٹی کو بحال کرنے کے معاملے کو بھی جلد حل کرلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میری موجودگی میں کسی کو پارٹی چھوڑ کر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کراچی میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کا ملنا غیر معمولی قسم کا فیصلہ تھا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دونوں کے ملاپ کے وقت تلخیاں بہت...
    ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
    پاکستان 22 سال بعد جنوبی ایشیائی گیمز 2026 کی میزبانی کریگا،یہ گیمز آئندہ سال 13 جنوری تا 31 جنوری اسلام آباد میں منعقد ہونگی۔ڈائریکٹر جنرل پاکستا ن سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ اور صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی کے وفد کے ہمراہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مقابلوں کے مقامات کا دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔
    اسٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طالبہ نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔ پاکستان بھر سے صرف 15 پاکستانی طلباء فائنلز تک پہنچے، جہاں انہوں نے 13 ممالک کے 177 شرکا کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان بھر سے 26000 طلباء نے مقابلےمیں حصہ لیا جن میں سے صرف پندرہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی مقابلے کے لئے جگہ بنا سکے۔ پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیتا۔ سنگا پور میں ہونے والے اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں بھی انارہ بہرام درانی...
    آئی ایم ایف کا تکنیکی مشن پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کی اضافی فنانسنگ کی درخواست پر بات چیت کا آغاز کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف پہلے ہی پاکستان کو مشورہ دے چکا ہے کہ وہ ہر سال جی ڈی پی کا ایک فیصد موسمیاتی لچک اور موافقت کی اصلاحات میں سرمایہ کاری کرے۔ بلاشبہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ روز بروز سنگین صورتِ حال اختیار کر رہا ہے، اس تبدیلی سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ اس مسئلے کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ستمبر 2019اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں یہ مسئلہ زیر بحث رہا ہے۔...
    ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی نئی کتاب ”کنن پوش پورہ” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ بھارت بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کشمیری عوام کی تحریک حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے یہ بات کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر کراچی پریس کلب میں فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام کشمیری مصنف بشیر سدوزئی کی...
    چین کی گنان میڈیکل یونیورسٹی کے دو پاکستانی طالب علموں یوسف خان اور محمد رفیع اللہ جواد کو شنگھائی ریلوے اسٹیشن پر اچانک طبی ایمرجنسی کا شکار ہونے والے معمر شخص کی زندگی بچانے کیلئے جرات مندانہ اور فلاحی اقدامات پر سراہا گیا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سونگ جیانگ ریلوے اسٹیشن رات کے وقت جب یوسف خان اور رفیق اترے تو انھوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھا کہ ایک ادھیڑعمر شخص ہارٹ آٹیک کے باعث زمین پر گرا ہوا تھا اوراس کے گرد لوگ جمع تھے۔  کوئی عام شخص ہوتا تو شاید ایسے منظر کو دیکھ کر نہ رکتا لیکن یوسف اور رفیق نے ایسا نہیں کیا۔ لیکن وہ دوںوں دوست فوری ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہراسگی کیس میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کی جبری ریٹائرمنٹ برقرار رکھی ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر محمد دین کی اپیل مسترد کر دی۔ہراسگی سے متعلق فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ورک پلیس پر ہراسگی عالمی مسئلہ ہے، لاکھوں لوگ اس ہراسگی سے متاثر ہوتے ہیں، مردوں کے مقابلے میں خواتین زیادہ ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ سپریم کورٹ آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ آگئیسپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے آئینی بینچ کی نظر ثانی شدہ کاز لسٹ جاری کردی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس 2024ء کے...
    ریاض: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی) نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کی افادیت اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ نائب وزیر اعظم آفس کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیر اعظم/ وزیر خارجہ، سینیٹر نے وزیر اعظم کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مربوط بنانے کے حوالہ سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ڈھانچے، فرائض کی ادائیگی  اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔ نائب وزیراعظم کو بی آئی ایس پی کے لیے نئے...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا  ۔ ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم پیشہ افراد یہی...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔   ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے  وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم...
    کراچی: امریکا میں قائم مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل(ایم ایس سی آئی) نے پاکستانی کمپنیوں کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے انڈیکس میں مزید کمپنیوں کو شامل کرلیا ہے۔ ایم ایس سی آئی نے انڈیکس رپورٹ کا اجرا کردیا ہے، جس میں مزید پاکستانی کمپنیاں عالمی انڈیکس میں شامل ہوگئی ہیں، اور بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستانی کمپنیوں نے ایم ایس سی آئی فرنٹئیر مارکیٹ انڈیکس میں 39.2 فیصد بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کا فرنٹئیر مارکیٹ اسٹینڈرڈ انڈیکس میں مجموعی شئیر بہتر ہوکر 6 فیصد ہوگیا ہے، ایف ایم اسٹینڈرڈ انڈیکس میں سرل کمپنی اور ایبٹ لیبارٹریز لمیٹڈ کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ نجی ٹی وی دنیانیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماوں نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے گھر کرنے یا منتقل کرنے کی تجویز پر تشویش کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور دیرپا حل کے حصول...
    لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نئی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے گڈ گورننس بہت ضروری ہے، پاکستان میں قابلیت اور وسائل کی کوئی کمی نہیں، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ بھرپور محنت کر کے 77 سالوں کا نقصان پورا کرنا ہو گا۔ اداروں میں بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں جلد ملک کو عالمی معاشی قوت بنائیں گے۔ ہمیں اپنی رفتار کو ماضی کی نسبت تیز کر کے77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر...
    دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نیتن یاہو کے حالیہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ بیان اشتعال انگیز اور سوچا سمجھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم کےغیرذمہ دارانہ بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز اور سوچا سمجھا ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی کاز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا پاکستان سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیتن یاہو نے فلسطینیوں کو سعودی عرب میں ریاست قائم کرنے کی تجویز دی۔ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے غیرمتزلزل موقف کو...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 8فروری کو ملک گیر یوم سیاہ پر سندھ میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی شزا فاطمہ خواجہ سعودی عرب میں ہونے والی” لیپ 2025 “ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کو اجاگر کریں گی۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیپ 2025 میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی وفد عالمی معیشت میں اپنی صلاحیتیں پیش کرے گا،40 سے زائد پاکستانی کمپنیاں، سٹارٹ اپس اور انڈسٹری لیڈرز عالمی مواقع سے استفادہ کریں گے۔وزیر مملکت لیپ 2025 میں آئی ٹی ماہرین اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گی۔(جاری ہے) واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی اور فِن ٹیک میں پاکستان کی شاندار ترقی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی+ این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ کریم آغا خان ایک قابل رہنما تھے جن کی زندگی دنیا بھر میں مختلف برادریوں کی فلاح کے لیے وقف تھی۔ انہوں نے غربت کے خاتمے، پسماندہ افراد کی حمایت، صحت اور صنفی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رواں سال جون تک سٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفراسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا  ہے،  سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے اضافہ چیئرمین...
    سندھ کے شہر دادو میں لاکھوں روپے گیس کا بل موصول ہونے پر صارف نے احتجاجاً خود سوزی کی دھمکی دیدی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دادو میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک گھریلو صارف کو 21 لاکھ 78 ہزار روپے کا بل ارسال کیا گیا ہے۔ ہوشربا بل موصول ہونے پر صارف نے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا، تاہم کئی بار توجہ دلانے پر بھی اس کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، اس صورتحال سے مایوس صارف نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مسئلے کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود سوزی کر لے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )پاکستان کو کاربن مارکیٹوں سے شاندار آمدنی حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے اور کاربن کریڈٹس کی مناسب قیمتوں کا تعین کرنے میں مدد ملے گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاربن کے رہنما خطوط بین الاقوامی کاربن مارکیٹوں میں پاکستان کی شراکت کو ہموار کرنے کے لیے ضروری ڈرائیور ہیں مناسب طریقے سے پیروی کی گئی ہدایات ایک سمارٹ آب و ہوا کی کارروائی کی طرف لے جائیں گی ان رہنما خطوط کو کامیاب بنانے کے لیے ایک جدید...
    ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کے ٹی ٹی پی کے ہاتھوں پاکستان میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغانستان میں چھوڑے گئے اسلحے کو واپس لینے کے امریکی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں استعمال کرتی رہی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی خطے کی سلامتی کیلئے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں پاکستان کے پاس امریکہ پالیسی میں تبدیلی کی کوئی اطلاع نہیں ترجمان دفتر خارجہ شقفت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم افغانستان کی جانب سے پاکستان پر داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان داعش کی معاونت نہیں کررہا پاکستان میں داعش کے کیمپس کی تردید کرتے ہیں پاکستان میں داعش کی...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس وزیر اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی سکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی حکم دے دیا۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ وزیراعظم نے...
      بیجنگ: پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبا ء کی ورلڈ روبوٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کار کردگی ، چین کے شہر جنگ جو میں ہونے والے نویں عالمی روبوٹکس مقابلے میں بیس ممالک سے پانچ لاکھ طلبہ نے شرکت کی ۔۔ اس مقابلے میں پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ کے طلبہ نے نہ صرف روبوٹکس کی تکنیک پر تربیت حاصل کی بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جیتنے والوں کی فہرست میں بھی اپنا نام شامل کروایا۔ تین ماہ تک جاری رہنے والا یہ تربیتی مقابلہ سال ۲۰۱۵ سے چائنیز انسٹٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔اس مقابلے کی وجہ سے ہر سال کئی طلبہ روبوٹکس کے ابھرتے ہوئے شعبہ میں...
    پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے.افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی۔  اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ریاست ہے تو سیاست ہے، خدانخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ہم سب کو بلاتفریق و تعصب دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔ پنجاب حکومت کی...
     اسلام آباد :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور برینٹ کرؤڈ کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق، امریکہ کی روس پر پابندیوں کی وجہ سے روسی تیل کی برآمد میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی پابندیوں کے بعد، تیل پیدا کرنے والے ممالک کی یومیہ پیداوار میں 50 ہزار بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق، 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66234...
    ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی...
    HONG KONG: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی اور انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دنیا میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے رحجان ، دہشت گردی، قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور مصر تاریخی، مذہبی اور ثقافتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو صحت کے شعبے کی اہمیت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کے زیرعنوان سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے،پاکستان ہیپاٹائٹس سی...
    جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔