2025-11-04@17:03:11 GMT
تلاش کی گنتی: 254
«عوام کے ٹیکس»:
(نئی خبر)
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس میں رد و بدل کی تجاویز منظور کرلیں۔ یہ منظوری چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی، جس میں بجٹ 25-2024 کے تحت انکم ٹیکس سے متعلق شق وار تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف؟ حکومت نے ٹیکس کی شرح گھٹا دی ’6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن والوں کے لیے بڑی رعایت‘ کمیٹی نے اس بات کی منظوری دی کہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر انکم ٹیکس کی شرح کو موجودہ 2.5 فیصد سے کم کر کے ایک...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں عوامی فلاح کےلیے کئی اقدامات کیے ہیں۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے زر مبادلہ میں اضافہ کیا، افراط زر کم ہوا، وفاقی اخراجات 1.9 فیصد بڑھے جو ماضی میں 12 فیصد تک رہا۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درآمد سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کا فیصلہ مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے تھا، اب درآمد شدہ سولر پینلز پر ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کیا۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز منظور کرلیاجلاس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غور کیا...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولر پینلز ٹیکس کے اطلاق سے پہلے قیمتوں میں اضافہ اور بلیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ 2025-26 بحث میں حصہ لینے والے تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ پر بہت کام کیا اور بجٹ کا مکمل جائزہ لیا، بجٹ تجاویز کو بہتر بنانے میں سینیٹرز نے معاونت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں لائے، مالی نظم میں رہے خسارہ میں کمی لائے زرمبادلہ بڑھایا، کم اور متوسط طبقہ کا اہم کردار ہے، تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسز میں کمی لائے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ...
علی ساہی: گاڑیاں رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس ادا کرلیں ورنہ مشکلات کا سامنا ہوگا, مارکیٹس، پلازوں اور عوامی مقامات پر چیکنگ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہریوں کو بروقت ادائیگی کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈائریکٹر موٹرز لاہور شاہد گیلانی نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔عوامی مقامات کیلئے ایک انسپکٹر،3کانسٹیبلان پر مشتمل 4ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ٹیمیں عوامی مقامات پر شام کے اوقات میں ڈیفالٹرز گاڑیوں کی چیکنگ کرینگی۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری شاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ مارکیٹس وعوامی مقامات پرڈیوٹی کامقصدٹیکس وصولی یقینی بنانا ہے،بینکوں کے نام پر رجسٹرڈ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں سے وصولی کیلئے مراسلے جاری ہے،40ہزار سے زائد ڈیفالٹرز گاڑیاں کے واجبات زیر التوا ہیں۔ اُن کا مزید کہنا...
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی
واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
ایف بی آر کا بڑا ایکشن،ن لیگی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ،2 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ادارہ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خانیوال کے قریب واقع شام کوٹ ادا کے مقام پر 25 لاکھ سے زائد غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لیے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بیورو کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط کیے گئے سگریٹوں کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سگریٹ سندھ کے علاقے کنری منتقل کیے جا رہے تھے۔ ضبط شدہ...
پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے زیر اہتمام بنگلہ دیشی وائس چانسلرز کے لیے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم فورم میں بنگلہ دیش کے سات رکنی اعلیٰ تعلیمی وفد نے شرکت کی، جس میں معروف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر نمائندگان شامل تھے۔جبکہ پاکستان کی پندرہ ممتاز جامعات کے سربراہان نے بھی شرکت کی جو کہ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کا حصہ ہیں۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ابتدائی خطاب میں اس دورے کو دونوں برادر اسلامی ممالک "پاکستان اور بنگلہ دیش" کے درمیان سائنسی و تعلیمی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیشی طلباء کے لیے پاکستان...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر سندھ کو لوٹ رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام صوبوں میں عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، تعلیمی اعتبار سے پنجاب، سندھ اور کے پی میں بدترین صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکو اور پکے کے ڈاکو مل کے سندھ کو لوٹ رہے ہیں، حکومت ٹیکس کم کرے، پٹرول کی قیمت خود ہی کم ہو جائے گی۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکس لگانے جارہی ہے۔
وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس فراڈ میں ملوث گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی۔ذرائع کے مطابق گرفتاری سے قبل ایف بی آر سپیشل بورڈ سے منظوری لی جائے گی، پانچ کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس فراڈ کرنے پر کمپنی کے ایگزیکٹو کی گرفتاری ہو سکے گی۔ ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کی کوشش اور بھاگنے کی کوشش کی تو گرفتاری ہو گی، 3 نوٹسز جاری کرنے کے باوجود حاضر نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری ہو گی۔ذرائع کے مطابق گرفتاری 3 نوٹسز ملنے پر متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کی صورت میں ہوگی،...
اقتدار اللہ کی امانت، ایک ایک پائی عوام کی ہے،خدمت کا سفررکے گا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ کی امانت اور ایک ایک پائی عوام کی ہے۔ ہماری خدمت کا سفررکے گا نہیں۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کردہ بجٹ کو ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ یہ زیرو ٹیکس بجٹ ہے، لیکن اس کے باوجود صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائی پائی عوام کی...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی بالکل ہے لیکن بڑھنے کی شرح کہاں تھی اور اب کہاں ہے۔ ساتھ میں یہ بھی کہا کہ کرپشن اور ٹیکس چوری کے خلاف بھی جہاد ہونا چاہیے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس چوری ہوتا ہے، پچاس فیصد بھی درست ٹیکس اکٹھا ہو تو ہمیں قرضے کی ضرورت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمباکو پر 300 ارب روپے ٹیکس چوری ہوتا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک ایک گھر کے 45 لوگ بھی بی آئی ایس پی وصول کر رہے ہیں، کھاتے پیتے لوگوں نے بی آئی ایس پی کے کارڈ بنائے ہوئے...
لاہور (کامرس رپورٹر) 16 جون کو پیش کئے جانے والے پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 6250 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں پنجاب کو 40کھرب 76 ارب 80 لاکھ روپے ملیں گے۔ صوبائی آمدنی کا مجموعی تخمینہ 1050 ارب روپے ہے جس میں صوبائی محاصل سے ہونے والی آمدنی کا تخمینہ 510ارب روپے اور صوبائی غیر محاصل آمدنی کا تخمینہ 540 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ جبکہ باقی آمدنی straight transfers ، کیپٹل ریسیٹس سمیٹ دیگر مدوں سے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 1100 ارب روپے کے لگ بھگ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) مونس الہٰی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اشرافیہ کے لیے بھرپور مراعات اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار، دنیا حیران ہے کہ ''لیلا لیگ'' عوام کے سانس لینے پر ٹیکس لگانا کیسے بھول گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے شہباز شریف حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ "بجٹ 25-26 دیکھ کر دنیا حیران ہے کہ ''لیلا لیگ'' عوام کے سانس لینے پر ٹیکس لگانا کیسے بھول گئی۔ اشرافیہ کے لیے بھرپور مراعات اور عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار۔ بجلی، ادویات، پکانے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے میدان میں امریکا کی برتری کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں کیونکہ چین انتہائی تیزی سے اس ٹیکنالوجی میں ترقی کر رہا ہے اور ماہرین کے مطابق وہ امریکا کے برابر آنے سے محض چند ماہ کی دوری پر ہے۔یہ بات ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے سابق اعلیٰ عہدیدار اور موجودہ وائٹ ہاؤس مشیر برائے اے آئی و کرپٹوکرنسی، ڈیوڈ ساکس نے واشنگٹن میں منعقدہ ’اے ڈبلیو ایس سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے درمیان اے آئی ٹیکنالوجی کا فاصلہ اس قدر کم ہو چکا ہے کہ وہ اب ’سالوں نہیں بلکہ صرف 3 سے 6 ماہ‘ کا رہ گیا ہے۔ڈیوڈ ساکس نے خبردار کیا کہ...
حکومت نے مقامی آٹو موبائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے بجٹ 2025-26 میں اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان اعلانات کے تحت مقامی گاڑیوں کے انجن کی درآمد پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال اور سی کے ڈی (CKD) کٹس پر ڈیوٹی 20 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ غریب مکاؤ بجٹ ہے‘، خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ سے غیر مطمئن کیوں؟ حکومت کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات کا مقصد گاڑیوں کی مقامی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزوں کی لاگت کو کم کر کے پیداواری لاگت میں کمی لانا ہے۔ تاہم گاڑیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم47 کی طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کے طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے، مہنگائی کی شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یہ بجٹ غریب عوام کے لیے ایک ڈرائو نا خواب ہے،پٹرول اور بجلی پر ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے گا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے تمام اشیاء ضروریہ مہنگی ہو جاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) وفاقی بجٹ مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا، عوام نان شبینہ کے محتاج ہوجائیں گے‘ غربت نہیں غریب مٹائو بجٹ ہے، تنخواہ دار اور متوسط طبقہ مہنگائی میں پس کر رہ جائے گا‘ قابل تجدید توانائی کے شعبے پر ٹیکس کا نفاذ معاشی ترقی کے رجحان کو سست کرے گا‘ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور کاربن ٹیکس میں اضافے سے روزمرہ زندگی متاثر ہوگی‘ زراعت کو بجٹ سے کچھ نہیں ملا۔ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم ، پی پی پی کے رہنما اصغر ندیم چن ،وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر، کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر میاں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قوانین پر موثر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔ اگر یہ قانون سازی نہ ہو تو 400 سے 500 ارب روپے تک کے مزید ٹیکس لگانا پڑیں گے۔ ہم جو چیز بھی کر رہے ہیں قرضے لے کر کر رہے ہیں یہ کیسی معاشیات ہے؟۔ ہمیں متوازن چلنا ہے۔ سپر ٹیکس میں کمی شروع کر دی ہے۔ این ایف سی کے لیے نامزدگیاں مانگی ہیں۔ کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی جو صوبوںکی مشاورت سے نہ ہو۔ بجٹ میں 312ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار پوسٹ بجٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے وفاقی بجٹ 2025-26 کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ نہ تو صنعتی شعبے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور نہ ہی عوامی توقعات پر پورا اترتا ہے۔ جنید نقی نے کہا کہ بجٹ کا مجموعی انحصار بالواسطہ ٹیکسز، خصوصاً سیلز ٹیکس پر ہے، جو پہلے ہی کاروباری لاگت اور مہنگائی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 14,131 ارب روپے کا محصولات اور 5,167 ارب روپے کا غیرمحصولی آمدن کا ہدف مقرر کیا ہے جو زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ حکومت کی جانب سے 4.2 فیصد جی ڈی پی...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرح موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی جائے گی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے تحت، حکومت...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کے طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے، یہ بجٹ غریب عوام کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔ تنخواہوں، پنشن میں اضافہ، 500 ارب کے اضافی ٹیکس، پٹرولیم لیوی میں اضافہ، جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں کمی، سولر پینلز مہنگے، آن لائن خریداری پر ٹیکس، بینکوں کے منافع کی آمدن پر ٹیکس...
پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ریلیف کے نام پر سیلری کلاس کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی بجٹ پر ردعمل میں کہا کہ 12 لاکھ سالانہ تنخواہ والوں کیلئے صرف 2 ہزار ماہانہ ریلیف ہے، 18 لاکھ تنخواہ والوں کیلئے صرف تقریباً 4 ہزار ماہانہ ریلیف ہے، 30 لاکھ والے تنخواہ داروں کیلئے صرف 18 ہزار کا ریلیف ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملک کی مڈل کلاس آبادی مہنگائی اور ٹیکسز کی وجہ سے تباہ حال ہے، اگر مہنگائی کم ہوئی ہے تو غربت کیسے بڑھ گئی، ورلڈ بینک کے مطابق 45 فیصد پاکستانی غربت کی شرح سے نیچے چلے گئے، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کیا اور کہا کہ آئندہ بجٹ میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کو حاصل شدہ ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ 5 سال میں مرحلہ وار سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ Tagsپاکستان
بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت پاکستان کو 2025 کیلئے ایک جامع 67صفحات پر مشتمل سول سوسائٹی گورننس ڈائگناسٹک اسسمنٹ (GDA) رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملک کے گورننس اور انسداد بدعنوانی کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے اہم اصلاحات تجویز کی گئی ہیں جو معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ رپورٹ میں مالیاتی طرزِ حکمرانی، عوامی شعبے کے احتساب اور معاشی ضابطہ کاری میں موجود ساختی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے وسیع تر سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اہم تجاویز میں زرعی شعبے کو دی گئی ٹیکس چھوٹ (tax shelters) کا خاتمہ اور تمام ٹیکس دہندگان کیلئے یکساں ٹیکس شرح کا نفاذ، بجٹ کی جانچ کے عمل میں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں...
بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف ہے جب کہ پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کو شرم نہ آئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ساکھ بحال کرنے کا ڈرامہ رچا کر بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا، واشنگٹن میں موجود اعلیٰ سطحی بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہیں۔ بھارت کا اعلیٰ سطح وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہے، بھارت کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ اعلیٰ سطحی وفد میں شامل سینئر سیاست دان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کیلیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے تحت وزیر خزانہ کو مختلف وزارتوں، پارلیمنٹ اور وزیراعظم آفس کیلئے بجٹ اعزازیہ منظوری کے صوابدیدی اختیارات مل گئے، اعزازیہ پر صرف پانچ فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں اعزازیہ پالیسی سے متعلق فنانس ڈویژن کی سمری کی منظوری دی، نئی پالیسی میں فنانس ڈویژن، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر ، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹو ڈویژن، قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم آفس کے ملازمین کیلئے اعزازیہ منظور کرنے کا اختیار وزیر خزانہ کو دیا گیا ہے۔بجٹ میں اعزازیہ کے حجم کا فیصلہ ہر سال...
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کیلیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے تحت وزیر خزانہ کو مختلف وزارتوں، پارلیمنٹ اور وزیراعظم آفس کیلئے بجٹ اعزازیہ منظوری کے صوابدیدی اختیارات مل گئے، اعزازیہ پر صرف پانچ فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں اعزازیہ پالیسی سے متعلق فنانس ڈویژن کی سمری کی منظوری دی، نئی پالیسی میں فنانس ڈویژن، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر ، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹو ڈویژن، قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم آفس کے ملازمین کیلئے اعزازیہ منظور کرنے کا اختیار وزیر خزانہ کو دیا گیا ہے۔ بجٹ میں...
نوجوانوں کی شمولیت — ٹیکس آگہی اور ثقافت کے روشن مستقبل کی ضمانت،ایف ٹی او سیکریٹریٹ اسلام آباد میں کیمپس ایمبیسیڈرز کی پہلی تربیتی نشست
جب سے جناب الماس علی جوئندہ نے مشیرِ قانونی، ایگزیکٹو سیکریٹری فورم آف پاکستان آ Ombudsman اور OIC Ombudsman Association، نیز سربراہ شعبہ نوجوانان اور سفارتی شکایات سیل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، وہ مسلسل قابلیت، ویژن اور وژنری قیادت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اُن کا پختہ یقین ہے کہ نوجوان ہمارے معاشرے کی اصل قوت ہیں، اور اُن کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانا ادارہ جاتی ترقی اور قومی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ اسی وژن کے تحت جناب جوئندہ نے متعدد قومی و بین الاقوامی انٹرن شپ پروگرامز کا آغاز کیا، جن کے ذریعے پاکستان کی معروف جامعات اور کالجوں سے باصلاحیت طلبا و طالبات کا انتخاب کیا گیا۔ نوجوانوں کی مزید شمولیت کی جانب ایک...
اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کی سخت تجاویز میں عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سخت مالیاتی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں پرتعیش اشیا پر عائد سیلز ٹیکس کو 25 فیصد سے بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جب کہ ان اشیا کی فہرست میں مزید مصنوعات کو شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ سازی کے حوالے...
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتوں کو عوام کے لیے مزید قابل رسائی اور شفاف بنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پاکستان کمیشن برائے قانون و انصاف کی جانب سے منعقدہ سپوزیم کے اختتام پر اعلامیہ جاری کردیا جس میں پروگرام کو تاریخی قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال: امکانات اور وعدے" کے عنوان سے سمپوزیم کا انعقاد ہوا جس میں عدلیہ کے ارکان، بین الاقوامی ماہرین، اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس شاہد وحید نے پاکستان کے عدالتی نظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور ارتقاء کا جائزہ پیش کیا، جس میں حاصل شدہ سنگ میل...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اجارہ داری نظام کے ذریعے عوام کو دبا کر رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے فاران کلب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کے تحت سوشل میڈیا میٹ اپ بعنوان کراچی کونیکٹ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ساتھ ملا کر انقلاب اور اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اخلاقیات، معیشت، معاشرت، تجارت، قانون، تعلیم، ذاتی و معاشرتی زندگی اور حکومت و ریاست سمیت ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اسلام کے پیغام کو نشر کرنے کے لیے جو جو جدید...
ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70 برس کا بگاڑ ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے، شہباز شریف کی ایف بی آر جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کیخلاف مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جہاں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے وکلا نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی پر دلائل مکمل کرلیے، کمپنیز کے وکیل مخدوم علی خان جمعرات کو جواب الجواب کا آغاز کریں گے۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے) آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے مخدوم علی خان سے استفسار کیا کہ آپ فور بی پر جواب الجواب دینا چاہیں گے، مخدوم علی خان نے کہا کہ وکلا کے دلائل پڑھ کر جواب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایف بی آر کے وکلا نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی پر دلائل مکمل کر لیے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپر ٹیکس کیس میں سپریم کورٹ کاآئینی بینچ انکم ٹیکس آرڈیننس کےسیکشن فور بی کا جائزہ لے رہا ہے، دوران سماعت ایف بی آر کےوکلا نے اپنےدلائل مکمل کیے،جسٹس امین الدین نےکمپنیز کےوکیل مخدوم علی خان سےاستفسارکیا کہ کیا وہ فور بی پر جواب الجواب دینا چاہیں گے؟ مخدوم علی خان کاکہنا تھاکہ ڈاکٹر شاہنواز اوردیگروکلا کےدلائل تحریری صورت میں فراہم کر دیئے جائیں تو وہ انہیں پڑھ کرکل جواب الجواب دیں گے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نےکہا...
قائد مسلم لیگ نون کے چھوٹے صاحبزادے نے تقریبا 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایچ ایم آر سی نے ایک خاص مدت گزر جانے کے بعد ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت ختم کر دی ہے۔ بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد حسن نواز اب دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے، سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025ء کو ختم ہوئی۔ محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کہ...
برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے bankruptcy کو ختم کردیا۔رپورٹ کے مطابق بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کے اہل ہوگئے، سرکاری رکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہوا ہے، دو ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز...
— فائل فوٹو برطانیہ کے محکمۂ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی بینک کرپسی کی کو ختم کر دیا۔محکمۂ ٹیکس نے تصدیق کی ہے کہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کی بینک کرپسی کی مدت ختم ہوئی۔بینک کرپسی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب حسن نواز دوبارہ کمپنی ڈائریکٹر بن کر معمول کے مطابق کاروبار کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کی بینک کرپسی کی مدت 29 اپریل 2025ء کو ختم ہوئی۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔حسن نواز نے تقریباََ 10 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن...
سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے فرزند حسن نواز کی برطانیہ میں 7 کمپنیاں تحلیل کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نواز برطانیہ میں ساتوں کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ انہوں نے پہلی کمپنی فلیگ شپ انویسٹمنٹ 12 اپریل 2001 کو قائم کی۔ حسن نواز کی جانب سے ان 7 کمپنیوں میں سے آخری کمپنی فلیگ شپ ڈیولپمنٹ لمیٹڈ 15 ستمبر 2010 کو قائم کی گئی تھی۔ حسن نواز کوئنٹ پیڈنگٹن، کوئنٹ گلوسسٹر اور فلیگ شپ سیکیورٹیز کے بھی سربراہ تھے، جبکہ کیو ہولڈنگز اور ہرٹ اسٹون پراپرٹیز بھی حسن نواز کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 17 نومبر 2024 کو لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم کرکے ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے کرپشن کم ہوگی، وزیر خزانہ اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ،...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کا ٹیکس دائرہ کار اور آمدن بڑھانے پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے۔ تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشافچیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے قائمہ کمیٹی سے اختیارات مانگ لیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افراد اور شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں جو استعداد کے باوجود ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس چوروں کی...
ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جائزہ اجلاس میں ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ بھارت کے وحشیانہ حملوں میں 40 شہریوں اور 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور7 مئی کی درمیانی شب، بھارتی افواج نے بلا اشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کیے، ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں7خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جب کہ حملوں میں 10خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے...
راولپنڈی:بھارتی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں پاک فوج کے 11 جوان اور خواتین و بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 40 بے گناہ شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔ پاکستانی افواج نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو نشانہ بناتے ہوئے، پاکستانی افواج نے دشمن کی پوزیشنز پر انتہائی درستگی سے جوابی...
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی یہ عظیم قربانیاں جرأت، ایثار اور بے مثال حب الوطنی کی روشن علامت ہیں جو ہمیشہ قوم کی یادوں میں زندہ رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی 2025ء کی شب بلااشتعال اور بزدلانہ حملے کرتے ہوئے پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں پاک فوج کے 11 جوان اور خواتین و بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوئے۔ ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 40 بے گناہ شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔ پاکستانی افواج نے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈ کی ترقی کو سراہا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ فریقین نے سفارتی تعلقات کے فروغ اور اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارت کی فورسز نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے اور بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مزید دو سیکٹرز پر بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ ذرائع کے مطابق دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے دیئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا گیا۔ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...
بھارت بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی پر گھٹنے ٹیکنے لگا، بھارتی فورسز کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے 2 پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے دونوں پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ایل او سی پر دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکے، بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔ پاک فضائیہ کے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے مکروہ...
بھارتی فورسز نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے اور بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مزید دو سیکٹرز پر بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ ذرائع کے مطابق دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے دیئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا گیا۔ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔ پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دی۔ 1100-ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا۔ ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کر...
وزیراعلیٰ کی ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری،ای چارجنگ سٹیشن کیلئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہٹم کیلئے مزید روٹس پر رپورٹ طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میںییلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی سٹڈی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم دیا۔پنجاب میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری د ی۔1100-ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجراء پر اتفاق کیا گیا۔ای چارجنگ سٹیشن کے لئے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) وفاقی وزراء کی تنخواہیں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مزید بڑھا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا، وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کردیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس بھی جاری کیا ہے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیا اقدام کرتے ہوئے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2025ء جاری کیا گیا ہے، حکومت نے...
وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نےکہا ہے کہ جب تک کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قوانین و ضوابط متعارف نہیں کروائے جاتے، اس وقت تک اس کے لین دین کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم، منافع و اثاثے غیر دستاویزی اور غیر ٹیکس شدہ رہیں گے ۔ اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف ٹی او کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد سے ایک شکایت کنندہ حافظ محمد اصغر نے اپنی درخواست میں کہا کہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے 560 ملین صارفین ہیں جن میں سے9 ملین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جو کرپٹو کرنسی...
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین میں ترمیم کا آرڈیننس 2025 جاری کردیا، جس کے بعد ایف بی آر کے اختیارات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس اہداف کا حصول یقینی بنانے اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے ایف بی آر کے اختیارات میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے جبکہ جعلی اور بغیر ٹیکس اسٹمپ و بغیر بار کوڈ اشیاء سپلائی اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے کسی بھی وفاقی و صوبائی افسر کو بھی ان لینڈ ریونیو افسر کی پاورزدینے کا اختیار بھی دیدیا گیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے جعلی اور نام ڈیوٹی پیڈ سگریٹ سمیت دیگر اشیاء پکڑنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے ایف بی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان پاکستان بھارت جنگ چین کی بڑی ٹیکنالوجی را کی واردات بے نقاب نصرت جاوید وی نیوز
— فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے رواں سال کے 10 ماہ میں کی گئی ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 837 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 9 ہزار 304 ارب روپے اکٹھے کیے۔ نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف زیر غور ہے، چیئرمین ایف بی آرچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیے پر غور کررہے ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اپریل میں 844...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی ار) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ اور گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے دس ماہ میں ایف بی آر کا ریونیو شارٹ فال بڑھ کر 830 ارب روپے ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ (اپریل 2025) کے دوران ایف بی آر کو 118 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال ہوا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کو الاونسز ،مراعات اور ریوارڈز کی غیر منصفانہ...
کراچی(اوصاف نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کو تازہ ترین کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) کراچی نے انصاری کے خلاف سیلز ٹیکس فراڈ میں 1.25 بلین روپے کی ایف آئی آر درج کرائی۔ فیشن انڈسٹری کا ایک بڑا نام انصاری کو بیرون ملک سے واپسی پر گرفتار کیا جا سکتا ہے اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز اینڈ ٹیکسیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ممکنہ ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارروائی شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات کے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے تنخواہ دار طبقے سے ہر صورت ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا، پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 منظوری کے لیے اسمبلی اجلاس میں آج پیش کیا جائےگا۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اسمبلی نے دی تھی، بل منظوری کے بعد دستخط کے لیے گورنر کو بھجوایا جائےگا۔ بل کے متن کے مطابق ہر سرکاری یا پرائیوٹ ادارے کا اکاؤنٹس آفیسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا، جبکہ غفلت برتنے پر خود ادائیگی کرنا ہوگی۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کے باعث ٹیکس...
قربان جاؤں میں اپنے آقا نبی اکرم آخرالزماںؐ پر۔ حدیث مبارکہ کا مفہوم بیان کر رہا ہوں جو کچھ اس طرح سے ہے کہ’’ علم حاصل کرو، چاہے چین جانا پڑے۔‘‘ 300 جوان زراعت کی اعلیٰ ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حصول کے لیے چین چلے گئے ہیں، مزید 700 جلد ہی رخت سفر باندھ لیں گے۔ ساڑھے چودہ سو سال بعد وہی پیغام ان نوجوانوں،کاشتکاروں کا شغف رکھنے والوں کے لیے زرعی ٹیکنالوجی، جدید مشینی زراعت، ڈیجیٹل فارمنگ کا علم اب روایتی علوم کے حصول کے علاوہ حدیث مبارکہ کی روشنی میں یہ نوجوان ایسے ملک میں جا پہنچے ہیں جو اب زرعی ترقی کی روشن مثال ہے اور آج ہمارے نوجوانوں اور زرعی کاشتکاروں کے لیے ایک نئی درسگاہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،پاکستان نے تجارتی و پالیسی اصلاحات کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر کیا ہے،پاکستان اور ہنگری کے درمیان طویل المدتی اقتصادی شراکت داری کی امید ہے،ہنگری کے ماہرین آئی ٹی، ایگری ٹیک، واٹر مینجمنٹ اور ہیلتھ ٹیک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں منعقد ہونے والے پاکستان ہنگری بزنس فورم سے خطاب میں کیا۔ اپنے خطاب میں جام کمال خان نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت اور تجارتی وفد کی بزنس فورم میں شرکت کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔...
امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف کی بنیاد پر دنیا بھر میں مچائی جانے والی ہلچل ابھی برقرار ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اچانک یوٹرن لیتے ہوئے چینی کمپنیوں کے لیے رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: چین کا امریکا پر جوابی حملہ، مصنوعات پر ٹیکس 125 فیصد کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی اسمارٹ فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک آئٹمز کو جوابی ٹیرف سےاستثنیٰ دیدیا۔ تاہم اس استثنیٰ کے ساتھ ہی امریکی حکام نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ امریکا حساس ٹیکنالوجی کی تیاری میں چین پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ امریکا کی بالخصوص چین پر عائد کی جانے والی ٹیرف پابندیوں اور حساس...
مہنگائی کی شرح میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو کیا فائدہ، صوبوں سے ملکر قیمتیں کنٹرول کرینگے: وزیر خزانہ
لاہور (کامرس رپورٹر + آئی این پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں وزیراعظم کی جانب سے مزید خوشخبریاں سنائی جائیں گی۔ اگلے کچھ ماہ میں مزید ریلیف کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بزنس کمیونٹی کو رشوت ستانی سے بچانے کے لئے ایف بی آر کو ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپلینٹ سیل ٹیکنالوجی بیسڈ ہو گا، سٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہے گی۔ ایمنسٹی سکیم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، میں خود اس کے خلاف ہوں، ماضی میں بھی یہ سکیمیں آئیں اور ان کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ پی آئی اے کے یورپی روٹ کھل...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے اور ایف بی آر میں کرپشن روکنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی، مرغی اور دالوں کی قیمتوں پر نظر ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور یہاں اوپر جارہی ہیں، مڈل مین من مانی کر رہے ہیں۔ ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں: محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نتخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو بخوبی سمجھتا ہوں، ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ سے مل کر یقینی بنائیں گے...
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزا منسوخ کردیے گئے۔ امریکا بھر میں طلبا ویزا منسوخی میں ٹیکساس اب تک سرفہرست ہے، امریکی میڈیا کے مطابق اسٹوڈنٹ ایکسچینج وزیٹر پروگرام (SEVIS)سے طلبا کی امیگریشن ختم کردی گئی، 8 جامعات متاثر ہوئی ہیں۔ UNT اور UT Arlington میں 27، 27 طلبا کی حیثیت ختم کی گئی، متاثرہ طلبہ کی اکثریت کا تعلق ساؤتھ ایشائی ممالک اور مشرقِ وسطیٰ سے ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا نگرانی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات پر یہودی مخالف مواد کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ Post Views: 3
ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی ایوی ایشن انٹیلیجنس نے لاہور میں کارروائی کرکے بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال ہونیوالے جدید الیکٹرانک آلات برآمد کرلیے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق غیر قانونی مدد فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے امیدواروں سے 6 لاکھ روپے تک رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق نیٹ ورک کے سرغنہ سے برآمد 80 آلات میں اسمارٹ ڈیوائسز اور سم کارڈز شامل ہیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مدر بورڈز، ایل سی ڈیز، مائیکرو فونز، اسمارٹ واچز، بلو ٹوتھ ڈیوائسز اور موبائل فونز بھی شامل...
امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ سے پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں.پاکستان کے ٹیکسٹائل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے سربراہ فواد انور نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور محصولات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں نئی تجارتی جگہ حاصل کرنے کا موقع پیدا ہو رہا ہے ‘پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر سالانہ تقریباً 17 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور یہ روزگار فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا شعبہ ہے.(جاری ہے) فواد انور نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم چین سے کچھ کاروبار اپنی طرف منتقل کر سکیں لیکن ہم یہ کس حد تک کامیابی سے کر پاتے ہیں یہ اس...
— جنگ فوٹو ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایوی ایشن انٹیلی جنس ٹیم نے لاہور میں تحریری امتحانات کے دوران نئے طرز کے منظم اور ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو بے نقاب کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔حکام کے مطابق اے ایس ایف ہر سال ملک کے مختلف ریکروٹمنٹ سینٹرز میں بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران نقل اور غیر قانونی ذرائع کے استعمال کی روک تھام کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ اس سال مورخہ 8 اپریل سے شروع ہونے والے بھرتی کے امتحان کے دوران اے ایس ایف کے عملے کی جسمانی اور سامان کی تلاشی میں مثالی مہارت اور استعداد کی بدولت متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال کیے جانے والے جدید...
’’بائنانس‘‘ کے بانی کی ملاقات، تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہو گا، نوازشریف: پنجاب تیار، مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹرٹیجک ایڈوائزر کے طورپر تقرری کا خیر مقدم کیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کے تقررکو ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون اقدام قرار دیا ہے۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اختراعی...
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم قائم مقام صدر ہان ڈَک سو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے ٹیرف سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے صدر ٹرمپ سے ٹیرف کے معاملے پر حقائق کو سامنے رکھ فیصلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر ہان ڈک سو نے کہا کہ جنوبی کوریا امریکا کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تجارتی تعلقات برقرار رکھنا چاہتا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک چین کی طرح امریکا پر جوابی ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ یاد رہے کہ آج ہی جنوبی صدر...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ منگل کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کرپٹوکرنسی ایکسچینج ڈیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ نے پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقرر کا خیرمقدم کیا، چانگ پنگ ژاؤ کا تقرر ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل حب کے طور پر معاون قرار دیا گیا۔ ملاقات...
فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے عالمی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم بائنینس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک ایڈوائزر کےطور پر تقرر کا خیر مقدم کیا گیا اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتے بلاک چین ٹیکنالوجی اور گلوبل انٹرپرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کےلیے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق بھی کیا گیا۔ نواز...
علی ساہی: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف اہم فیصلہ،رجسٹریشن معطل ہوگی، رواں ہفتے3لاکھ سےزائدٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل ہوجائیگی۔ ڈائریکٹرموٹرزشاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کوسسٹم میں معطل کرکےبلاک کردیاجائیگا،کئی سالوں سےڈیفالٹرزگاڑیوں کےمالکان کووارننگزکےباوجودادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔اگلےمرحلےمیں ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنیوالوں کی گاڑیوں کورجسٹریشن منسوخ کی جائیگی، ٹیکس کی ادائیگی تک سسٹم میں رجسٹریشن بحال نہیں کی جائےگی۔اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائےگی،رواں ہفتے8مختلف مقامات پرای ٹی اوزکی سربراہی میں ناکہ بندی کاآغازکردیاگیا ،ڈیفالٹرزاپنی گاڑیوں کاٹیکس ادا کریں ورنہ گاڑیاں بندبھی کردی جائیں گی۔ جاپان میں ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ( کیپرا) نے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 37.37 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 26.58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ اس سال ادارے کے محاصل میں 10.79 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا؛ صوبائی حکومت نے ایکشن پلان میں 18 موضوعات پر 84 اقدامات تجویزکردیے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 28.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں 8.57 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے...
جدید ٹیکنالوجی سے ادویات و علاج کی سہولت عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے،صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے ادویات اور علاج کی سہولت عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے،صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز کے دورے کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت میرے لئے پھولوں کی سیج نہیں ، صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے کیونکہ اس شعبے میں غلطی کا ازالہ ممکن نہیں ۔ا ن کا کہنا تھا کہ پمز میں جاری منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے،ہم نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو ایک چیلنج کی...
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایف بی آر ریونیو شارٹ فال725 ارب روپے تک پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے نو ماہ(جولائی تا مارچ)میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کا ریونیو شارٹ فال725 ارب روپے تک پہنچ گیا۔پچھلے کچھ عرصے سے ایف بی آر کے ریونیو شارٹ فال میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے آئیا یم ایف کی مشاورت سے ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں636 ارب روپے کی کمی کے باوجود بھی ریونیو شارٹ فال قابو میں نہیں آپا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق صرف مارچ2025 میں ایف بی آڑ کو ایک سو ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ...
اسلام آباد:رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے نو ماہ(جولائی تا مارچ)میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا ریونیو شارٹ فال725 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پچھلے کچھ عرصے سے ایف بی آر کے ریونیو شارٹ فال میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے آئیا یم ایف کی مشاورت سے ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں636 ارب روپے کی کمی کے باوجود بھی ریونیو شارٹ فال قابو میں نہیں آپا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف مارچ2025 میں ایف بی آڑ کو ایک سو ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف مارچ کے مہینے میں ریونیو خسارہ 100 ارب روپے سے زیادہ مارچ میں1220 ارب ہدف کے مقابلے تقریبا 1100 ارب...
نیویارک کاؤنٹی کے ایک کلرک نے ٹیکساس میں اسقاط حمل کی ادویات تجویز کرنے کے جرم میں نیویارک کے ایک ڈاکٹر کے خلاف ایک لاکھ 13 ہزار ڈالر جرمانے کی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا کے گورنر نے اسقاط حمل پر پابندی کے بل پر دستخط کر دیے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق السٹر کاؤنٹی کے قائم مقام کلرک ٹیلر بروک نے نیو پالٹز کی ڈاکٹر مارگریٹ ڈیلی کارپینٹر کے خلاف کولن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے ٹیکساس کی تحریک منظور کرنے سے انکار کیا۔ کارپینٹر نے ٹیکساس کے اٹارنی جنرل کین پیکسٹن کے اس مقدمے کا کوئی جواب نہیں دیا تھا جس میں ان پر ٹیکساس میں غیر قانونی...
نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں فنی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ،ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات و روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فنی تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہواوے کے آئی سی ٹی تربیتی پروگرام سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے ہواوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی زیر قیادت پانچ رکنی وفد سے گفتگوکرتےہوئے کیا ،جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) جرمنی کی آئینی عدالت نے بدھ کے روز سالیڈیریٹی سرچارج نامی اضافی ٹیکس ختم کرنے کی ایک درخواست مسترد کر دی۔ جرمنی میں یہ ٹیکس منقسم جرمنی کے اتحاد کے بعد نوے کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد سابقہ مشرقی جرمنی میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنا اور وہاں کی معاشی ترقی کو سابقہ مغربی جرمنی کے برابر لانا تھا۔ آج یہ ٹیکس کچھ مخصوص افراد اور کئی کمپنیوں کو دینا پڑتا ہے۔ اس ٹیکس کے خلاف درخواست کاروباری اشخاص اور کمپنیوں کی طرف جھکاؤ رکھنے والی سیاسی جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی کے چھ ممبران نے دائر کی تھی، جسے عدالت نے بے بنیاد قرار دیا۔...
ریئل اسٹیٹ شعبے کے لیے بڑا ریلیف، آئی ایم ایف خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی
آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرکے خریداروں کو جزوی رعایت دینے پر متفق ہوگیا ہے۔ ایف بی آر نے یہ درخواست سیکشن 236C اور 236K کے تحت دی تھی تاہم آئی ایم ایف نے صرف خریداروں کو رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل، نئی قسط جلد مل جائے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اپریل 2025 سے ہوگا تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں اور بے احتیاطی کے باعث آبی ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ دیہی خواتین کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنائیں گے: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض ہنر نہیں، ٹیکنالوجی ایجوکیشن روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ نبیٔ کریم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی پانی...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کے لیے ٹیکنالوجی ایجوکیشن محض ہنر نہیں، ٹیکنالوجی ایجوکیشن روشن مستقبل کو خود لکھنے کا ذریعہ بنے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دیہی خواتین کوآئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے، دیہی خواتین کی آن لائن ٹریننگ سے فاصلوں کی رکاوٹیں ختم ہوں گی۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین گھر چھوڑے بغیر باعزت اور باوقار روزگار کما سکیں گی، پنجاب کی خاتون دیہات میں بیٹھ کر انٹرنیشنل آئی ٹی مارکیٹ میں مسابقت کر سکیں گی، دیہات کی 27 ہزار خواتین پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کی بانی بن سکیں گی۔ مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ متعارف...
حکومت برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر حسن نواز نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء تک تقریباً 94 لاکھ پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا ہے اور تمام تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 52 لاکھ پاؤنڈ (1 ارب 88 کروڑ روپے سے زیادہ) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ حکومت برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ایون فیلڈ ہاؤس پارک لین کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر حسن نواز نے...
نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹرقرار، 52لاکھ پاونڈز کا جرمانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے کر 52لاکھ پاونڈز کا ٹیکس جرمانہ عائد کردیا گیا۔برطانوی حکومت نے اپنی جاری کردہ تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریبا 94لاکھ پاونڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا، اس حوالے سے برطانوی حکومت نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی تفصیلات شیئر کردیں۔
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ کی حکومت نے ٹیکس ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تازہ ترین فہرست میں کہا گیا ہے کہ حسن نواز نے 5 اپریل 2015ء سے 6 اپریل 2016ء کے درمیان 9.4 ملین پاؤنڈز کے ٹیکس ادا نہیں کیے، برطانیہ کے ٹیکس حکام نے ناصرف ان پر واجب الادا ٹیکس کی تفصیلات جاری کی ہیں بلکہ 5.2 ملین پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جس کا ذکر بھی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں لندن کی ہائیکورٹ...
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز پر ٹیکس چوری کے الزام میں برطانوی حکام نے 52 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز پر برطانیہ میں 52 لاکھ پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے تازہ فہرست میں حسن نواز کو ٹیکس نادہندہ قرار دیدیا۔ حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک قریباً 94 لاکھ پاؤنڈز کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔ جس کے نتیجے میں برطانوی حکام نے حسن نواز پر جرمانہ عائد کیا۔ برطانوی حکومت نے ویب سائٹ پر تفصیلات شیئر کردیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل حسن نواز کو بینک کرپٹ بھی ہوئے...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے۔ ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم پنجاب کے طلبہ کیلئے ایک انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوجوانوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور فری لانسنگ جیسی کورسز کے مواقع دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی جاب...
— فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
عمران خان کے ٹیکس میں اضافہ، نواز شریف کے ٹیکس میں کمی، سیاستدانوں نے کتنا ٹیکس جمع کروایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی سیاستدانوں کی جانب سے سال 2023 کے اداکردہ انکم ٹیکس ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2023 میں صرف 82 ہزار روپے جبکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 32 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کیا تھا۔ دوسری جانب اسی برس موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 58 لاکھ روپے جبکہ لیگی رہنما حمزہ شہباز نے ایک لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد انکم ٹیکس ادا کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024 کے نامزدگی فارمز میں سیاستدانوں کے بیان کردہ اعدادوشمار کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 2023 میں کل انکم ٹیکس...
سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات میں سڑک پر کام کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔ سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا، کمیٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس میں سینیٹر پونجو مل بھیل کے توجہ دلانے پر عمر کوٹ کی سٹرک کی تعمیر مکمل نہ ہونے کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اجلاس میں سڑک پر کام جاری ہونے کے باوجود ٹول پلازہ بنانے اور ٹول ٹیکس وصولی کا انکشاف...