’’بائنانس‘‘ کے بانی کی ملاقات، تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہو گا، نوازشریف: پنجاب تیار، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کی پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹرٹیجک ایڈوائزر کے طورپر تقرری کا خیر مقدم کیا۔ نواز شریف اور مریم نواز نے چانگ پنگ ژاؤ کے تقررکو ویب تھری اور ڈیجیٹل فنانس میں ریجنل ہب کے طور پر پاکستان کی شناخت کے اظہار کے لئے معاون اقدام قرار دیا ہے۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے جدید علوم کے رجحانات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ بائنانس کے بانی نے نوازشریف کے ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے فروغ کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچر ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چانگ پنگ ژاؤ نے ابھرتی بلاک چین ٹیکنالوجی اورگلوبل انٹر پرینیور شپ کے امکانات سے آگاہ کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ مسٹر ژاؤ جیسی قابل قدر شخصیات سے ملاقات میں ترقی اور مواقع کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ پاکستان اختراعی تبدیلیوں کا شراکت دار بننے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لئے تیار کررہے ہیں۔ پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بالکل تیار ہے۔ ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے۔ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی نئی جنریشن کو اختراعی اور ڈیجیٹل انٹر پرائزز کی راہ پر گامزن کرے گی۔ بائنانس کے سی او چانگ پنگ ژاؤ نے شاندار میزبانی پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتو ں کو سراہا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف سے ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیریجے وردوفا نے ملاقات کی۔ یتیم و بے سہارا بچوں کے تحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے بے بس اور لاوارث بچوں کا سہارا بننے پر ایس او ایس ویلج کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت پنجاب ذمہ داریاں ماں کے جذبے سے نبھا رہی ہے۔ صدر ایس او ایس ویلج انڈیریجے وردوفا نے وزیراعلیٰ کے سماجی خدمت کے وژن اور بچوں سے محبت پر مبنی پالیسی کو سراہا۔ انڈیریجے وردوف نے کہا کہ مریم نواز کی چائلڈ کیئر پالیسز ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے امید کا پیغام ہے۔ دوسری جانب مریم نوازشریف ترک خاتون اول کی خصوصی دعوت پر چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شرکت کے لئے ترکیہ کا دورہ کریں گی۔ ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردگان نے مریم نوازشریف کو اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیراعلیٰ کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب ’’اناطولیہ‘‘ بھی منعقد کی جائے گی۔ ترکیہ کی خاتون اول نے دعوت نامہ میں پیغام دیا کہ مجھے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہوگی۔ منتظم ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مریم نوازشریف کی اے ڈی ایف 2025ء میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی۔ مریم نواز شریف اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی۔ اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا بھی حصہ ہوں گی۔ وزیراعلیٰ ’’منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل اور علم سے تبدیلی کی طاقت‘‘ کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز نے اور ڈیجیٹل ایس او ایس نواز شریف نے کہا کہ اے ڈی ایف کیا گیا کے لئے
پڑھیں:
والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے: مریم نواز
والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ والدین کی بے لوث محبت میری زندگی کا انمول اثاثہ ہے۔
والدین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ تعالیٰ کا حکم، سنت رسول اور مشرقی روایت ہے، والدین کی اپنے بچوں کے لئے محبت اور قربانیاں انسانی فطرت اور جبلت میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے اور والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے، والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام پر ہوں وہ شفیق والدین کی تربیت اور دعاؤں کا ثمر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کی خدمت اور اطاعت کو شرف سمجھتی ہوں، والدین کی خدمت، عزت واحترام، اطاعت اور دیکھ بھال کو فرض اول سمجھ کر ادا کیجئے، دعا ہے اللہ تعالیٰ سب بچوں پر والدین کا سایہ سلامت رکھے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ آج کے دن ان بچوں کو بھی یاد رکھیں جن کے والدین وطن عزیز کی سلامتی پر قربان ہوگئے، میں ان والدین کو بھی خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جن کے بچوں نے جام شہادت نوش کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگی جنون میں مبتلا بھارت کیخلاف مقدمہ پیش کرنے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریاؤں پر قائم منصوبوں سے پاکستان کتنی بجلی پیدا کرتا ہے؟ بنوں میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر میں دھماکا حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی برقرار افغان حکومت کا بھی پاکستان میں اپنا سفیر تعینات کرنے کا اعلان عید الاضحیٰ: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم