راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارت کی فورسز نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے اور بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مزید دو سیکٹرز پر بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔

ذرائع کے مطابق دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے دیئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا گیا۔

بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاکستان فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چورا کمپلیکس پر بھارتی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی میں شکست پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی لائن آف کنٹرول پر ملکی خودمختاری کے دفاع میں مکمل طور پر تیار اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مزیدپڑھیں:یورپی ملک کاجنگی طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گرکرتباہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سفید جھنڈا بھارتی فوج

پڑھیں:

بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔
گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور میڈیا نے جو کردار ادا کیا اُس کی مثال نہیں ملتی جبکہ معرکہ حق کے دوران بھارتی چینلز نے بدترین پروپیگنڈا کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کے دوستوں ، سیاستدانوں اور ایران کے قونصل جنرل کا مشکور ہوں جنہوں نے تقریب میں شرکت کر کے اسے عزت بخشی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو شکست دینے کیوجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی
  • بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا
  • بھارت کو شکست دینے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ پاکستان پر فخر کررہی ہے، گورنر کے پی
  • (سندھ طاس معاہدہ)بھارت نہیں مانتا تو پاکستان ایک اور جنگ لڑے گا( بلاول بھٹو)
  • اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیے، کیا صدر ٹرمپ جنگ میں کودنے والے ہیں؟ نصرت جاوید کے انکشافات
  • تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں مزید کمی، قائمہ کمیٹی خزانہ نے تجویز منظور کرلی
  • وطن عزیز میں بھارتی مداخلت و تخریبی کردار
  • پاکستان نے جنگی و سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی، بلاول بھٹو زرداری
  • سفید شیر
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دیں گے، بلاول بھٹو