2025-12-10@09:45:05 GMT
تلاش کی گنتی: 12982
«مظاہروں کا»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد میں سندھ کلچر ڈے کے موقع پر شاہراہ فیصل ایف ٹی سی کے قریب ریلی کے شرکاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، سرکاری و غیر سرکاری املاک اور ریڈ بس ریسکیو کی ایمبولینس اور صدر تھانے کی موبائل کو شدید نقصان پہنچانے کے خلاف صدر پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر کے سرکار مدعیت میں انسداد دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ صدر تھانے میں درج کیے جانے والے مقدمہ الزام نمبر 536/2025 صدر تھانے میں تعینات اسنپکٹر عبدالمجید ابڑو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آڑ کے متن کے مطابق دوپہر ڈھائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (نمائندہ جسارت)انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے زیرِ اہتمام نواب شاہ میں ملک گیر آرائیں کنونشن منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت میاں محمد سعید آرائیں ڈیرے والا، صدر انجمن آرائیاں پاکستان نے کی جبکہ صوبائی اور ضلعی عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران اور تنظیمی نمائندگان بڑی تعداد میں شریک تھے۔صوبائی وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں مگر حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے، معاشرے کی ترقی کیلئے ہمیں ایک مضبوط سول سوسائٹی بن کر کام کرنا ہوگا۔ سندھ میں امن وامان قائم اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہمارا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)قومی شاہراہ غیر محفوظ، ڈکیتی واردات دوران کار نہ روکنے پر رہزنوں کی فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق، واقعہ کنڈیارو پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر شاہ جمال پیٹرول پمپ کے پاس ہوا، جہاں پر پنجاب سے کراچی جانے والی کارکے ڈرائیور کی جانب سے گاڑی نہ روکنے پر رہزنوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں کار سوار عرفان علی موقع پر جاں بحق ہوگیا،رہزن فرار ہوگئے، مقتول کی نعش کئی گھنٹے قومی شاہراہ پر پڑی رہی۔ اسٹاف رپورٹر
ماسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سبکدوش ہونے والے یوکرین کے لیے نمائندہ خصوصی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدہ کے ‘انتہائی قریب’ ہیں اور اس کا انحصار صرف دو بڑے معاملات پر ہے جبکہ روس نے واضح کیا کہ امریکا کی چند تجاویز میں بنیادی اور انتہائی اہم نوعیت کی تبدیلیاں ضروری ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے امریکی نمائندہ خصوصی برائے یوکرین کیتھ کیلوگ نے ریگن نیشنل ڈیفنس فورم میں کہا کہ تنازع کے حل کی کوششیں "آخری 10 میٹرز" تک پہنچ چکی ہیں، جو ہمیشہ سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ کیتھ کیلوگ نے بتایا کہ اس وقت دو...
اہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔ ایس این جی سی نے گیس فراہم کے اوقات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلا تعطل ملے گی۔ کمپنی نے واضح کیا کہ کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے گیس کا تعطل آتاہے سسٹم میں گیس وافر ہونے کی وجہ سے سردیوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔ پاکستان میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس کے دباؤ میں کمی کی شکایات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ ایسے میں سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں۔
پشاور : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی اختلافات ختم کرنے اور آئین کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آئینی سربراہ ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں، حالانکہ وفاق اور صوبوں کو برداشت اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے گورنر راج کو انتہائی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک صوبے میں لگانا ہے تو پھر گورننس کے مسائل کے باعث باقی صوبوں میں بھی یہی اصول لاگو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ آئین و قانون کی پابندی ہے، کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر نہ سرمایہ کاری آتی ہے اور نہ ہی...
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو صبح تا رات گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سوئی نادرن حکام کے مطابق سسٹم میں گیس وافر مقدار میں موجود ہے، سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی ہے۔ سوئی ناردرن کا گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول سامنے آ گیاسوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر (جی ایم) سیلز نےکہا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صارفین گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں اور اسے ضائع مت کریں۔جی ایم سیلز نے کہا...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ جس میں142 ممالک کے 1ہزار سے زائد فنکاروں کی شرکت صوبے کےلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ بہترین میزبانی سندھ کی ثقافت کا قدیم ورثہ ہے۔یہ شاندار تقریب سندھ اور پاکستان کی بے مثال ثقافتی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا سندھی کلچر ڈے اور عالمی ثقافتی میلے نے اس تقریب کو ایک پُرجوش جشن میں تبدیل کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بطور ِ مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اس کے صدر محمد احمد...
شاہد خاقان عباسی—تصویر بشکریہ فیس بک سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کی نفی سے ملک کا نقصان ہو گا، گالیوں کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔پشاور پریس کلب میں عوام پاکستان پارٹی کے ممبران کی تقریب سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد اقتدار اور کرسی نہیں بلکہ ملک کو فائدہ پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک قانون اور آئین کے راستے سے ترقی کرے گا، نوجوانوں کے مسائل حل نہ کرنے سے سب سے بڑا بوجھ بنے گا۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوان تعلیم اور کاروبار کے مواقع چاہتے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرزکو تحمل سے وقت گزارنا ہو گا۔اُن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں...
عوامِ پاکستان کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ ملک کے لیے نہایت افسوس ناک صورتحال ہے کہ ریاستی ادارے ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں اور ماحول میں نفرت بڑھ رہی ہے۔ پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آئین میں ہونے والی 26 ویں اور 27 ویں ترامیم کو ملکی تاریخ پر “سیاہ دھبہ” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلیاں کبھی ذاتی فائدے کے لیے نہیں ہوتیں بلکہ قومی مفاد کے لیے کی جاتی ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد عہدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے۔...
پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 26 ویں اور27ویں ترامیم آئین پاکستان پر سیاہ دھبہ ہیں کیونکہ آئین میں ترامیم کبھی بھی ذاتی مفاد اور فائدے کے لیے نہیں کی جاتیں بلکہ ملک وقوم کے مفاد میں ہوتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھرے ہیں اور نفرت سے کام لیا جا رہا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ...
پشاور: عوام پاکستان کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ادارے ایک دوسرے کے خلاف کھرے ہیں اور نفرت سے کام لیا جا رہا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 26 ویں اور27ویں ترامیم آئین پاکستان پر سیاہ دھبہ ہیں کیونکہ آئین میں ترامیم کبھی بھی ذاتی مفاد اور فائدے کے لیے نہیں کی جاتیں بلکہ ملک وقوم کے مفاد میں ہوتی ہیں۔ شاہدخاقان عباسی نےکہا کہ ہمارا سیاست کا مقصد ملکی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود ہے،کرسی نہیں، ملک کو قانون وآئین کے مطابق چلانا ہوگا...
گوگل جلد ہی عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے صارفین کے لیے اینڈرائیڈ میں ایک نئی سہولت متعارف کرانے والا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے فون خود بخود سیٹنگز ایڈجسٹ کرے گا جب یہ شناخت کرے گا کہ صارف بس یا ٹرین میں سفر کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اسٹوریج فیچر کی تیاری شروع کردی اینڈرائیڈ پہلے ہی ڈرائیونگ موڈ کے ذریعے ڈرائیونگ کے دوران آنے والی کالز اور نوٹیفیکیشنز کو خاموش کر دیتا ہے تاکہ ڈرائیور کو خلل نہ ہو۔ تاہم موجودہ فیچرز میں یہ بس یا ٹرین میں سفر کا پتہ نہیں لگا سکتا، جس کی وجہ سے صارفین کو سفر کے دوران خود سے والیوم کم کرنا، ڈو ناٹ...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کا عندیہ دے دیا۔ جرمن چانسلر فریڈریک مرز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ اس ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، امریکی صدر کے غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ قریب ہے۔ مزید پڑھیں: غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں فلسطینی عسکری گروہ حماس کے غزہ میں اقتدار کے خاتمے اور امن کے ممکنہ مواقع پر بات کی جائے گی۔ امریکی صدر کے منصوبے کے اگلے مراحل پر مذاکرات جاری ہیں، جس میں غزہ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان اور چین کے درمیان دفاعی کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے کیونکہ جاپان نے الزام لگایا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے بین الاقوامی فضائی حدود میں جاپانی فوجی طیاروں پر فائر کنٹرول ریڈار لاک کیا، جسے ٹوکیو نے انتہائی خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔جاپانی وزیراعظم فومیو تاکائیچی نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے واقعات کا فوری سدباب کرے اور دوبارہ رونما ہونے سے روکے۔جاپانی میڈیا کے مطابق یہ دونوں واقعات ہفتے کے روز اوکی ناوا کے جنوب مشرق میں پیش آئے، جہاں چینی جے–15 طیاروں نے چینی طیارہ بردار بحری جہاز لیاؤننگ سے اڑان بھری اور پرواز کے دوران دو جاپانی ایف–15 طیاروں پر ایک سے زیادہ مرتبہ ریڈار لاک آن کیا۔ جاپان...
ضلع خیبر میں خواتین کے لیے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نہ صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی کے مطابق یہ کیس ایک بیوہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں اس نے اپنی شوہر کی وفات کے بعد دیت کی رقم کی واپسی کی درخواست کی تھی۔ درخواست گزار کے شوہر 2024 میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے، اور مقتول کے ورثاء نے شرعی طور پر 35 لاکھ روپے دیت کے...
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے مین کیمپس میں کلاس آف 2025 کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1046 طلبہ و طالبات کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔ اس گریجویٹنگ بیچ میں 780 طلبہ انڈرگریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، اور 7 طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی، جس سے یہ تقریب مزید اہمیت اختیار کر گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ اسماعیل راہو تھے، جبکہ بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر...
فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، مصطفیٰ کمال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوستوں سے گزارش ہے اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں، اگر فوجی جرنیل ان کی مرضی و منشا سے کام کریں تو ٹھیک ورنہ غلط ہیں، یہ رویہ افسوسناک ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کر کے آپ کے کرتوتوں کو بتا...
عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں سیسی استحکام نہیں ہوگا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی، اس وقت سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو گالیاں دے رہی ہیں جو درست نہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی مفاد یا لالچ نہیں ہے، ملک کا بڑا اثاثہ نوجوان ہے مگر ایسے یہ بوجھ بن جائےگا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان کو روزگار دیا جائے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان انہوں نے کہا کہ جہاں سیاسی استحکام نہیں ہوگا وہاں معیشت ترقی نہیں کر سکتی، اس وقت تمام سیاسی جماعتیں...
سندھی کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھی کلچر ڈے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ تمام قومیتوں، تہذیبوں اور ثقافتوں کو گلے لگانے والی محبت بھری دھرتی ہے، سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لعل شہباز قلندر، سچل سرمست اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دیس ہے، سندھ کے ان بزرگوں نے ہمیشہ انسانیت، محبت اور امن کا درس دیا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ موئن جو دڑو سندھ کی قدیم اور شاندار...
یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پوری دنیا میں بسنے والے امن چاہنے والوں کی آواز ہے، یہ تہذیب صدیوں کی مسافت طے کرکے پہنچی ہے، اس کو مزید روشن کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا آج صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی پہچان پر فخر کی تجدید ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج صدیوں کی تہذیب ہماری ذمہ داری بن کر سامنے کھڑی ہے، سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، ہماری سرزمین نے دنیا کو امن اور محبت کا علم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا...
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش اور پُرکشش مواقع پیش کرتا ہے، خصوصاً تیزی سے ترقی کرتے ہوئے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں ییل اسکول آف مینجمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ تعلقات کو معاشی تعاون پر استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے سنگم پر واقع پاکستان ایک اہم تجارتی راہداری...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ سماہنی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا گیا ۔ میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ جو پارٹی پاک فوج مخالف عزائم رکھے اس کا حصہ نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
مغربی افریقا کے ملک بنین میں ایک مبینہ فوجی بغاوت سامنے آئی ہے جہاں مسلح افواج کے ایک گروہ نے سرکاری ٹیلی وژن پر براہِ راست خطاب کرتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے اور صدر پٹریس تالون کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خود کو ‘ملٹری کمیٹی فار ریفاؤنڈیشن ‘کہنے والے فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تالون اب ملک کے صدر نہیں رہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب فوجی کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ فرانسیسی سفارتخانے نے سوشل میڈیا...
بھارتی پارلیمنٹ میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کال اور ای میل نظر انداز کرنے کا حق دینے کا بل پیش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں، لوک سبھا، میں دفتری اوقات کے بعد فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے سے متعلق بل پیش کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے “رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ” کے نام سے یہ پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملازم کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتری وقت ختم ہونے کے بعد نہ فون کالز وصول کرنے کا پابند ہو اور نہ ہی ای میلز دیکھنے کا۔خواتین کے لیے مخصوص ایام میں دفاتر میں بہتر حفظانِ صحت کی سہولتیں فراہم کرنے اور ان ایام میں ادا شدہ رخصت (پیڈ لیو) دینے کا بل...
یوکرین میں روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں نے ملک کے توانائی اور ٹرانسپورٹ شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے مطابق آٹھ یوکرینی علاقوں میں پاور اسٹیشنز متاثر ہوئے جبکہ سخت موسم اور جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے ساتھ روس نے توانائی کے ڈھانچے پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے دو دن میں 653 ڈرون اور 51 میزائل داغے، جن میں سے 585 ڈرون اور 30 میزائل مار گرائے گئے۔ حکام کے مطابق چیرنیہیف، زاپوریزژیا، لیو اور دنیپروپیترووسک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ: انڈونیشیا شدید بارشوں اور وسیع پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، جہاں ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 900 سے زائد ہو چکی ہے۔ قدرتی آفت نے نہ صرف نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے بلکہ کئی خطوں میں خوراک کی سنگین قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں نے وسیع علاقوں کو پانی میں ڈبو دیا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں دیہات مٹی کے تودوں تلے دبا دیے ہیں، متاثرہ صوبوں میں آمدورفت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہے اور امدادی سرگرمیاں انتہائی سست روی کا شکار ہیں، جس کی بنیادی وجہ ٹوٹ...
ذرائع کے مطابق پراوین ساہنی نے امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی 2025ء اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ دورہ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا بھارت کے لیے کوئی سٹریٹجک کردار نہیں ہے، وہ اسے صرف ایک تجارتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کی غیر سنجیدہ اور متضاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت 2026ء میں شدید عدم استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، جو ان کے بقول چین اور پاکستان کے خلاف دشمنی اور امریکی مفادات کی تابعداری پر مبنی ہے۔ ذرائع کے مطابق پراوین ساہنی نے امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی 2025ء اور روسی صدر ولادیمیر...
شام کے صدر احمد الشرع نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھا کر غزہ میں ہونے والی ’خوفناک قتلِ عام‘ سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوحہ فورم میں سی این این کی کرسچیان امان پور کو دیے گئے انٹرویو میں شامی صدر کا مؤقف تھا کہ اسرائیلی قیادت ’سیکیورٹی خدشات‘ کو جواز بنا کر خطے میں عسکری کارروائیاں پھیلا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شام میں انتخابی عمل کا اعلان، عبوری پارلیمنٹ کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام 7 اکتوبر کے واقعے کو بنیاد بنا کر ہر قسم کی جارحانہ پالیسی کو تقویت دیتے ہوئے بحرانوں کو دوسرے ملکوں کی جانب برآمد کرر ہےہیں۔ ’اسرائیل ایک ایسی...
پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ...
اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانچیسکا البانیزے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر ان کی رپورٹس کے تناظر میں عائد امریکی پابندیوں نے عملاً انہیں ’عالمی مالیاتی نظام سے بے دخل‘ کر دیا ہے۔ دوحہ فورم میں شریک فرانچیسکا البانیزے نے الجزیرہ کو بتایا کہ یکطرفہ طور پر عائد کردہ ’غیرقانونی‘ امریکی پابندیاں ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ البانیزے نے بتایا کہ انہیں دنیا بھر سے دھمکیاں مل رہی ہیں، اور ان پر عائد امریکی پابندیوں نے ان کی بنیادی معاشی سرگرمیوں کو بھی مفلوج کر دیا ہے۔ ان کے مطابق...
قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں امریکا کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی کو مضبوط بنانے سے متعلق مذاکرات ایک “انتہائی نازک مرحلے” میں داخل ہو چکے ہیں۔ دوحہ فورم کانفرنس میں ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ثالث کار جنگ بندی کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سماجی ترقی و غربت کے خاتمے پر عالمی اتفاق، دوحہ سیاسی اعلامیہ منظور واضح رہے کہ قطر اس جنگ میں اہم ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ The nearly two-month-old ceasefire in Gaza will not be complete until Israeli troops withdraw from the Palestinian territory under a...
ماسکو: روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور روسی فیڈریشن...
لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مقبوضہ کشمیر پر قابض مودی سرکار سمیت تمام بھارتی ریاستی حکومتوں کے سفاکانہ دور مقبوضہ کشمیر کی وادی کے لیے سیاہ باب سے عبارت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ جابر مودی کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین بھی بول اٹھے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور سنگین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کردیا۔اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام کی جموں و کشمیرمیں کی جانے والی...
لاہور (نیٹ نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، امت مسلمہ کا متفقہ فتویٰ ہے کہ بے...
کراچی: پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے جدید طرز حکمرانی کی جانب پیشرفت کا منفردموقع دیکھ رہاہے، تاہم اس ڈیجیٹل سفرکی کامیابی کاانحصار اس بات پر ہے کہ آیا ملک رابطے کی گہری کمی، بنیادی ڈھانچے کے بلنداخراجات اور فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) کی سست رفتار توسیع جیسے دیرینہ مسائل پر قابو پا سکتا ہے یا نہیں۔ حکومت نے نیشنل فائبرائزیشن پلان کے تحت 2029 تک 10 ملین گھروں تک تیزرفتار براڈبینڈ فراہم کرنے کاہدف مقرر کیا ہے،جس کے ذریعے ہر صارف کو 100 Mbps کی فکسڈ انٹرنیٹ سروس مہیا کی جائیگی اور پاکستان کو اوکلا کی عالمی اسپیڈرینکنگ میں ٹاپ 50 ممالک میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونی...
جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی،عطا تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت...
ماسکو: روس نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون تعاون کے تین معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط سے سرکاری ویب سائٹ پرجاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی حکومت نے کینیڈا، فرانس اور پرتگال کے ساتھ فوجی تعاون کے تین معاہدے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سوویت یونین کی حکومت اور کینیڈا کی حکومت کے درمیان فوجی نوعیت کے دوروں سے متعلق معاہدے پر دستخط 20 نومبر 1989 کو ماسکو میں ہوا، روسی فیڈریشن کی حکومت اور فرانس کی حکومت کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ 4 فروری 1994 کو ماسکو میں ہوا اور...
شاہراہ قراقرم کے متبادل مانسہرہ، ناران، جھالکھنڈ، چلاس موٹروے جیسی شاہراہوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ سے چین کے بارڈر تک نئی چار رویہ شاہراہ این 15کی تعمیر انقلابی منصوبہ ہو گا۔ وزیر مواصلات نے بتایا کہ تجارتی، سیاحتی اور دفاعی اعتبار سے شاہراہ این 15 اپنی نوعیت آپ کا منصوبہ ہو گا۔ قراقرم ہائی وے کے مقابلے میں این 15 کی تعمیر سے اس فاصلے میں واضح کمی ہو گی۔ اس شاہراہ پر حد رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے ہدایت دی کہ جہاں تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انڈونیشیا کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ان کا یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے، جو گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے موقع پر دی گئی تھی اور اب باضابطہ طور پر قبول کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اہم دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی سطح پر روابط کو نئی قوت فراہم کرنا ہے۔ صدرِ انڈونیشیا کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ملاقاتیں کرے گا۔اپنے قیام کے دوران مہمان صدر کی وزیراعظم شہباز شریف...
شاہد آفریدی کا پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل رانڈر شاہد خان آفرید کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ پہنچ گئے۔شاہد خان آفریدی نیشنل اسٹیڈیم، حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو بیٹنگ اور بولنگ کے رموز سے آگاہی فراہم کی۔ ٹیم مینجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے شاہد خان آفریدی سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا اور جاری تربیت کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ...
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفرید کراچی میں جاری پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ پہنچ گئے۔ شاہد خان آفریدی نیشنل اسٹیڈیم، حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کو بیٹنگ اور بولنگ کے رموز سے آگاہی فراہم کی۔ ٹیم مینجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے شاہد خان آفریدی سے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا اور جاری تربیت کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے بھی جاری کیمپ کا دورہ کرکے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ان...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر)خیبر پختون خواہ کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے اہم دورے پر پہنچ گئے ہیں، جہاں امکان ہے کہ وہ کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ان کا وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد پہلا دورہ ہے اور حالیہ دنوں میں بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں ان کے دورے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی کوشش ہے کہ وہ موجودہ سیاسی کشیدگی اور تلخی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ اسلام آباد میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی۔ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے نام شامل ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت...
بین الاقوامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا، جس دوران وفد نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے قواعد و ضوابط کو مؤثر اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ بائنانس کے وفد کی قیادت گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ کر رہے تھے، اور وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب بھی موجود تھے، جنہوں نے وفد کو اپنے ادارے کی ذمہ داریوں، کارکردگی اور ڈیجیٹل اثاثوں کی ریگولیشن میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ بائنانس دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر...
چیئرمین پی ایس ٹی کا کہنا تھا کہ بھارتی انتہا پسندانہ کارروائیوں میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو بھی گرفتار اور حراست میں لیا گیا ہے، ہم بھارت کی جانب سے گرفتاریوں، مشتبہ ہلاکتوں، تشدد اور کشمیری و مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مقبوضہ کشمیر پر قابض مودی سرکار سمیت تمام بھارتی ریاستی حکومتوں کے سفاکانہ دور مقبوضہ کشمیر کی وادی کے لیے سیاہ باب سے عبارت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جابر مودی کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین...
روس کے نیم خودمختار مسلم اکثریتی علاقے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں جمعے کو یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی ڈرون نے گروزنی کی ایک بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹیلیگرام پر جاری بیان میں رمضان قادریوف نے کہا کہ عام شہریوں یا عام عمارتوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے یوکرین کو دھمکی دی کہ آئندہ ہفتے کے دوران یوکرینی فاشسٹ اس حملے کا سخت جواب محسوس کریں گے، لیکن اس کے برعکس وہ پرامن اہداف پر بزدلانہ حملے نہیں کریں گے۔...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 مئی کے مقدمات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالنےکی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب، فواد چوہدری، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار، شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب، شیخ رشید، شیخ راشد، میجر...
18 برس کے بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بلاول بھٹو زرداری مہمان خصوصی تھے،تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری صوبائی وزرا، اعلی حکام معروف کھلاڑی،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدے دار بھی شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 سال کے بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا ایک اعزاز ہے، گیمز میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے جمع ہوئے ہیں، یہ قومی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، ملک اور قوم کی...
پشاور ہائیکورٹ نے بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال میں وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیشی سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بار ایسوسی ایشز کا ہڑتال پر وکلا کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور پیش نہ ہونے سے روکنے کا عمل غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ آئین کا آرٹیکل 4,8 اور 10A شہری کو فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے، وکلا کی ہڑتال کے باعث ہزاروں کے تعداد میں زیر سماعت مقدمات ملتوی ہو جاتے ہیں اور اس کا سرکاری خزانے پر مالی بوجھ پڑتا ہے۔ فیصلے...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل گیمز کا دو دہائیوں بعد کراچی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کار فرما ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی جھلک رہی ہے، یہ ہمارا میگا ایونٹ ہے اور میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے اس مقام تک پہنچنے میں بے پناہ محنت کی ہوگی، یہ نہ صرف حکومت سندھ بلکہ صوبے کے تمام لوگوں کے لیے باعث...
یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کے بلیو ٹِک بیجز پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔ یورپی یونین کمیشن کے مطابق ایکس نے اپنے بلیو بیجز کے ’گمراہ کن‘ ڈیزائن سے گمراہ کیا ہے۔ ان بیجز کو 2022 ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدے جانے کے بعد صارفین کی ویریفیکیشن سے پیڈ فیچر میں بدل دیا گیا تھا۔ دھوکا دہی، جعلی اشتہارات اور سیاسی انتخابات کے دوران مہموں کے خلاف تحفظ کے لیے کمیشن نے ایکس سے مشتہرین کی واضح فہرست مانگی تھی جو کمپنی فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی۔ کمیشن کے مطابق کمپنی محققین کے سامنے دستیاب پبلک ڈیٹا پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔ یہ جرمانہ یورپی یونین...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سپہ سالار کے خلاف مہم کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں طاہر اشرفی نے کہا کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تو فوج کے گن گاتی تھی، فوج کسی مکتبہ فکر یا جماعت کی نہیں بلکہ پاکستانیوں کی ہے۔ پاکستان دفاعی طور پر مستحکم ہے اب معاشی طور پر مستحکم ہونا ہے، ملک میں افراتفری کا مقصد ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے جا رہا لیکن ملک میں پروپیگنڈہ شروع کیا گیا، پاکستان و سعودی عرب کا اسرائیل سے کوئی معاہدہ نہیں، انہوں نے کہا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر وقت ضائع کرنے کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دیں، کیونکہ عوام نے انہیں عوامی فلاح کے لیے منتخب کیا ہے، جیل کے باہر بیٹھنے کے لیے نہیں۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر دور میں ترقی کے عملی اقدامات میں نظر آئی ہے، چاہے وہ ایٹم بم، موٹرویز، بنیان مرصوص یا حرمین شرفین کی حفاظت ہو، یا اندھیروں سے روشنی تک کا سفر۔ انہوں نے میانوالی اور گجرات کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں کے لوگوں نے اعلیٰ عہدوں پر فائز...
سٹی42: کاسمو پولیٹن لہور کے بوجھ تلے ہمیشہ دبا رہنے والا لہور کا چھوٹا بھائی گجرانوالا بھی آخر ، بڑے بھائی کے نقشِ قدم پر قدم بڑھا کر"ترقی کر گیا"۔ سی ایم مریم نواز کی مہربانی سے صنعتی ترقی کے ھب hub گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹ سسٹم آ گیا، وہ بھی جدید گرین انرجی بسیں، یعنی آج گوجرانوالہ میں جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز ہوا گیا۔گوجرانوالہ میں پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم کا رسمی آغاز کرنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف خود اپنی بھتیجی سی ایم مریم نواز کے ساتھ گوجرانوالہ آئے۔ دونوں کا گوجرانوالہ سے پرانا تعلق ہے جو درحقیقت سیاست سے آگے کا تعلق ہے۔ پشین؛ عوام کو دیکھ کر میر سرفراز بگٹی اچانک گاڑی سے اتر کر...
پاکستان پر عالمی اعتماد مضبوط ہونے لگا، سات ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز نے سرمایہ کاری کی۔عالمی کمپنیز سے سرمایہ کاری کی تفصیلات سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جاری کر دیں، پاکستان میں عالمی کمپنیز کی سرمایہ کاری میں سب سے بڑا حصہ چین کا 67 فیصد رہا۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں 618 نئی کمپنیز میں 1 ارب 10 کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، چین، ڈنمارک، ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کی کمپنیوں نے کمیشن میں رجسٹریشن کی۔سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق یو اے ای، سپین، امریکا، کینیڈا، جرمنی، ملائیشیا کی کمپنیوں نے بھی رجسٹریشن کی۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے اہم کارندے گلاب خان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے نقد اور بے نامی بینک اکاؤنٹس سے متعلق چیک بکس بھی برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزم اس گروہ کا حصہ ہے جو دبئی، افغانستان اور چین کے لیے بڑی مقدار میں غیر قانونی مالی ترسیلات کرتا رہا ہے۔ یہ گروہ بیرون ملک رقم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث تھا۔ گلاب خان سمیت پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں...
آئی پیکس ایکسپو سنٹر لاہور ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال خطاب و ٹاک: آئی پیکس کا انعقاد پاکستان کیلئے بہت اہم ہے فن تعمیر وہ شعبہ ہے جو کسی گھر بستی کو شناخت دیتا ہے، پاکستان کے پاس زرخیز ورثہ ہے ہماری تاریخ میں ہماری شناخت ہے، ہم جدید فن تعمیر کی طرف جا رہے ہیں لیکن اپنے ورثہ کو بھی ترقی دیں تاکہ دنیا میں شناخت واضح ہو سکے، جہاں جدید تعمیراتی رجحانات کو اپنائیں وہیں کلچر کو بھی جوڑیں تاکہ ورثہ قائم رہے، کراچی کی پہچان پیلا پتھر تھا اب تو اس کے کہیں کہیں نشان باقی رہ گئے ہیں، ہمیں اس شعبہ میں تعمیراتی میٹرئل کو مقامی طور پر کرنا ہوگا چیلنج ہے کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور لکی مروت میں فتنۂ خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والی کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم اس جدوجہد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی۔
اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی، جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے...
اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز یو این(آئی پی ایس )اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور سنگین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کردیا۔انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مقبوضہ کشمیر پر قابض مودی سرکار سمیت تمام بھارتی ریاستی حکومتوں کے سفاکانہ دور مقبوضہ کشمیر کی وادی کے لیے سیاہ باب سے عبارت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جابر مودی کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین بھی بول اٹھے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام...
بلوچستان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بی آر اے (براہمداغ بگٹی گروپ) کے معروف کمانڈر وڈیرہ نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ ریاست کے سامنے سرینڈر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نور علی چاکرانی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان ہاؤس سوئی میں باقاعدہ طور پر ہتھیار ڈالے۔ اس موقع پر فراریوں نے میر آفتاب بگٹی کی موجودگی میں پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔ کمانڈر نور علی چاکرانی بی آر اے کے بڑے اور اثر و رسوخ رکھنے والے کمانڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا اور ان کے درجنوں ساتھیوں کا ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
سٹی 42 : سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز کا آغاز دو دہائیوں کے طویل وقفہ کے بعد دوبارہ کراچی میں منعقد کیے گئے ہیں، ہمیں دیگر صوبوں ، علاقوں اور محکموں کے کھلاڑیوں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے، نیشنل گیمز کا ایونٹ ملک کے سب سے اہم ایونٹ میں سے ایک ہوتاہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ محترم جناب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب،وزیر کھیل ، صوبائی اسمبلی و کابینہ اراکین ،صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، معزز مہمانان گرامی،منتظمین، کھلاڑیوں اور خواتین و حضرات ،السلام علیکم،...
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پاور سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل طور پر ڈیجیٹل، شفاف اور صارف مرکز نظام میں تبدیل کررہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ سے متعلق نئی اصلاحات چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گی۔ لمز یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ایشیا انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان 2035 تک اپنی 90 فیصد بجلی صاف اور ماحول دوست ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف رکھتا ہے، جبکہ ملک میں شمسی توانائی کی تیز رفتار ترقی عالمی سطح پر مثال بن چکی ہے۔ عوام نے اپنے طور پر 50 گیگا واٹ تک کے سولر پینلز نصب کیے، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔ مزید پڑھیں: سولر نیٹ میٹرنگ کی نئی...
اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو سخت انتباہ جاری کر دیا۔ ماہرین نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام کی کارروائیوں میں صحافیوں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور عام شہریوں سمیت تقریباً 2800 افراد کو حراست میں لیا گیا، جو تشویشناک ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق بھارت کی جانب سے گرفتاریوں، مشتبہ ہلاکتوں، تشدد اور مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ماہرین نے کہا کہ 1900 افراد کی غیر قانونی ملک بدری اور صحافیوں پر قدغنیں عالمی قوانین کے مطابق ناقابل قبول ہیں۔ یو این ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی سے لیکر مہنگائی میں کمی تک ہر شعبے پر شہباز شریف کی مہر ہے۔ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوا زشریف کی میراث آج پنجاب میں جاری ہے، گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ کا کام آج شروع ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کا شکریہ کہ انہوں نے گوجرانوالہ آنے کیلئے وقت نکالا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن سے سیکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کیے، چند دنوں میں فیصل آباد میں میٹرو منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سیاستدان نہیں، دہشتگرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کر دی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی...
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ پروگرام ’’ ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔ عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت گرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے بالآخر یہ معمہ حل کر دیا کہ وہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے نئے ٹاک شو "ٹو مچ" میں ابھی تک کیوں نظر نہیں آئے۔ شو کے آغاز سے ہی مداح اس بات پر حیران تھے کہ جب سلمان خان، عامر خان، عالیہ بھٹ اور کرن جوہر جیسے بڑے نام شریک ہو چکے ہیں تو شاہ رُخ خان کی غیر موجودگی کی وجہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے ایشین نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے 60 سالہ اداکار نے اپنے روایتی انداز میں سچائی اور مزاح کے ساتھ اس راز سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی فلم "کنگ" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور حال...
ملک کا دفاع اہم، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن تھا نہ ہوگا: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہ ہے، نہ ہوگا۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، میں ہمیشہ سے امید کرتا آیا ہوں کہ تناؤ کم ہو اور تعلقات میں بہتری آئے، ریاستی ادارےاورسیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہے یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی ہمارا اورفوج بھی ہماری ہے، ہم نے اس کا عملی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں کانگو اور روانڈا کے رہنماؤں نے واشنگٹن میں دیرینہ تنازع ختم کرنے کے لیے امن معاہدے پر دستخط کے گھنٹوں بعد جمہوریہ کانگو میں ایم 23 باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ دونوں فریقین نے جمعے کے روز ہونے والی تازہ لڑائی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرایا۔ باغی گروپ ایم 23 نے دعویٰ کیا کہ کانگولیز فوج کی گولہ باری سے 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ترجمان لارنس کانیوکا کے مطابق فوج نے شمالی اور جنوبی کیوو میں آبادی والے علاقوں پر فضائی حملے، ڈرونز اور بھاری توپ خانہ استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: داعش سے منسلک گروہ کا کانگو میں چرچ پر...
ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ بھارت کو سکیورٹی خدشات کے باوجود بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پابندی کرنا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور سنگین انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کر دیا۔انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مقبوضہ کشمیر پر قابض مودی سرکار سمیت تمام بھارتی ریاستی حکومتوں کے سفاکانہ دور مقبوضہ کشمیر کی وادی کے لیے سیاہ باب سے عبارت ہے۔یہی وجہ ہے کہ جابر مودی کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین بھی بول اٹھے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکام کی...
تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائبِ وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن اور انسانی امداد کے سربراہ آندریاس پاپا کونستانتینو اور کابل میں یونین کی ناظم الامور ورونیکا بوسکویج سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت کے نائبِ اول وزیرِ اعظم نے یورپی یونین کے نمائندگان سے ملاقات میں، سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کابل کی خواہش اور تعاون میں باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے علاقائی دفتر کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے نائبِ وزیرِ اعظم عبدالسلام حنفی نے یورپی یونین کے سول پروٹیکشن اور انسانی امداد کے سربراہ آندریاس پاپا کونستانتینو اور کابل میں یونین کی ناظم الامور...
المسلم سوسائٹی سیکٹر 34اے پلاٹ نمبر 09پر تعمیراتی لاقانونیت کی کھلی چھٹی مل گئی ڈائریکٹر شاہد خشک کی چشم پوشی ، رہائشیوں کی تحریری شکایات مگر کارروائی سے گریز ضلع شرقی کے علاقے اسکیم 33میں واقع آل مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی،سیکٹر 34/A پلاٹ نمبر 09 پر تعمیر کردہ بینک کی عمارت کے خلاف ضابطہ تعمیر پر ملی بھگت کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ متعلقہ محکمے کے ڈائریکٹر شاہد خشک نے مبینہ طور پر اس غیر قانونی تعمیر پر چشم پوشی برتتے ہوئے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھٹی دے دی ہے۔ رہائشیوں کی متعدد تحریری شکایات کے باوجود محکمے کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔مقامی پلاننگ...
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی شہرہ آفاق فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لندن میں شاہ رخ خان (راج) اور اداکارہ کاجل (سمرن) مداحوں کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے ایک بار پھر فلم کا تاریخی اسٹائل کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔ شاہ رخ خان کالے رنگ کے لباس جبکہ کاجل نیلے رنگ کی ساڑھی میں تھیں۔ کنگ خان نے مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دل والے دلہنیا کو ریلیز ہوئے 30 برس ہوگئے مگر ایسا لگتا ہے کہ یہ فلم کل ہی ریلیز ہوئی ہے‘۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ ایسا اس لیے...
عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری: فیلڈ مارشل کا معرکہ حق میں فیصلہ کن فتح تک پہنچانے میں اہم کردار ہے، وزیراعظم
لاہور‘اسلام آباد‘راولپنڈی (نمائندہ خصوصی+ خبرنگار خصوصی+ خصوصی نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔ صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔ توسیع کا اطلاق 19مارچ 2026ء سے ہوگا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے میجر محمد اکرم شہید، نشان حیدر کے 54ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میجر محمد اکرم شہید نے 1971 میں ہلی سیکٹر (مشرقی پاکستان) میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے غیر معمولی جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی قربانی آج بھی آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے اور وطن...
سکھر: وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ آئی بی اے کے کانووکیشن میں شرکت میں بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ کا ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد، پروفیسر نازلی حسین وائس چانسلر،بشیر جان محمد کے ہمراہ کھارادر جنرل اسپتال میںبی ایم جے اسکول آف نرسنگ کے کانووکیشن موقع پرگروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)اعلی و ارفع مقصد پر وقف ادارے اور شخصیات قومی اثاثہ ہوتے ہیں۔ تعلیم اور صحت بنیادی ضرورت ہوتی ہے اور کسی بھی معاشرے کی زندگی اور کامیابی کی ضمانت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کھارادر جنرل ہسپتال اسکول آف نرسنگ کے پہلے کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھارادر جنرل ہسپتال کی لیاری اور اس سے ملحقہ ضرورت مند آبادی کی سو سال سے زائد معیاری طبی خدمات مستقل مزاجی، اخلاص اور نیک نیتی کی روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کے تعلیم بالخصوص نرسنگ کے شعبے میں افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے اس باوقار اور مقدس پیشے سے وابستہ ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق سندھ آغا فخر حسین نے کہا ہے کہ آج کے سوشل میڈیا کے دور میں محکمہ اطلاعات سندھ کی ذمہ داریوں اور کردار میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ محکمہ اطلاعات سندھ عوام اور حکومت کے مابین محکموں کی مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کواپنے دفتر میں انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ معین الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
حیدرآباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے پاس آئوٹ کرنے والے کانسٹیبل پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-7 کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ میں بڑھتی ہوئی بے امنی، قبائلی تنازعات اور تھانیدار کے قتل ہونے والے بیٹے اور پوتے کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ایس یو پی کی جانب سے سٹی پارک سے پریس کلب تک سیکڑوں کارکنان امن کے جھنڈے اور پارٹی کے جھنڈے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے رہنما دلمراد ڈاھانی، سرمد جاگیرانی، نور خان سبزوئی، قربان ملک ودیگر نے کہا کہ قبائلی تنازعات ہمارے ضلع کو ہزاروں سال پیچھے دھکیل دیا ہے قبائلی دہشگردی کی آڑ میں سیکڑوں بیگناہ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں ڈاکو فرض شناس افسر سکندر پنھور کے بیٹے گل حسن پنھور اور پوتے مزمل پنھور کو قتل کر کے انسانی تقدس کا پامال کیا...
اپنے ایک مشترکہ بیان میں 8 عرب و اسلامی ممالک نے رفح بارڈر کراسنگ کے "یکطرفہ طور پر کھولے جانے" کے بارے خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کے لوگوں کو "جبری نقل مکانی" پر مجبور کرنا ہے اسلام ٹائمز۔ 8 عرب و اسلامی ممالک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں غزہ کی پٹی کے مکینوں کو مصر منتقل کرنے کے لئے رفح بارڈر کراسنگ کو "یکطرفہ طور پر کھولنے" کے بارے اسرائیل کے حالیہ بیانات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس بیان میں مصر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، اردن، پاکستان، ترکی اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے "جبری نقل مکانی"...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، علاقہ غائبانہ بابا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کادہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا، مارا گیا دہشت گرد کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
کمشنر حیدرآباد جناب فیاض عباسی نے آج بھنبھور کے مشہور آثار کا دورہ کیا جو دیبل کی قدیم بندرگاہ کے حوالے سے بھی عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ سندھ کا یہ اہم تاریخی مقام پاک اطالوی مشن کی جانب سے دوبارہ زیرِ مطالعہ ہے جہاں سال 2011 سے کھدائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ باضابطہ طور پر بھنبھور کی سائٹ پر 1958 میں کام کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر ایف اے خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پھر پاکستانی، فرانسیسی اور اطالوی ماہرین نے 2011 تا 2015 یہاں کھدائی کی۔ پھر 2017 میں پاکستانی اور اطالوی ماہرین نے دوبارہ دریافتوں کے لیے سائٹ پر کھدائی شروع کی جس میں پاکستان کی جانب سے نگرانی، زاہدہ قادری اور اطالوی مشن کی...