2025-11-04@15:48:33 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 656				 
                «نے داخلہ لیا»:
(نئی خبر)
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیل فوج نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کردیا جبکہ قافلے میں شامل ایک جہاز پر قبضہ کرکے تمام ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔ فلوٹیلا پر 500 افراد سوار ہیں۔گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے جہازوں پر ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن تیاغو اویلا نے اپنے جہاز سے بھیجے گئے۔اس وقت اسرائیل کی جانب سے فوجی ناکہ بندی کے قریب بڑھ رہے ہیں۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بدھ کے روز آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کیا اور آزاد کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کیا۔محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطے میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورت حال خراب ہے۔ پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قیمتی جانوں کے نقصان پر سخت تشویش ہے، آزاد کشمیر کی صورت حال کشیدہ ہے اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے بات چیت میں انہوں نے کشمیر کی صورت حال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور...
	حسن علی : پنجاب میں حکومتی جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ, پیپلز پارٹی کا اپنے تحفظات وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ. ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ملاقات کرے گی، پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراء کے پیپلز پارٹی پر تنقید اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔   تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ  وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کے...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقعے سیکٹر 10 الغفور سوسائٹی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شعیب ولد مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کرلیا گیا ہے۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
	جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025  سب نیوز  راولپنڈی:(آئی پی ایس)جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد کر دی جبکہ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے پوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ویڈیو لنک...
	بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی قیادت میں بڑی تبدیلی آگئی ہے۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر متھن منہاس کو بورڈ کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے راجر بنی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جو اگست میں عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں متھن منہاس کی بطور صدر تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ راجیو شکلا اور دیواجیت سیکیا بالترتیب نائب صدر اور سیکریٹری کے عہدوں پر دوبارہ منتخب ہوئے۔ اس موقع پر جے دیو شاہ کو اپیکس کونسل کا رکن بنایا گیا اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین ارون دھومل بھی اپنے عہدے پر برقرار رہے۔ 45 سالہ متھن منہاس دہلی کے لیے ڈومیسٹک...
	نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے حکومتی اور چینی کمپنیوں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سستی بجلی اور سستا تیل ہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب جاندار تھا، پاکستان نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات پر بیک وقت آواز اٹھائی۔ Post Views: 2
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ورکشاپ میں لگی آگ نے 4 منزلہ رہائشی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث دو فیملیز کے 8 سے 10 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم 5 افراد نیم بے ہوشی اور زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ آگ گراؤنڈ فلور پر قائم ورکشاپ میں لگی جہاں ٹائر اور دیگر آتش گیر سامان کے ساتھ آئل بھی موجود تھا۔ آگ نے تیزی سے شدت اختیار کرتے ہوئے عمارت کی پہلی منزل کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے کھڑکیوں پر لگی گرل توڑ کر اندر داخل ہوکر امدادی کارروائیاں شروع کیں جبکہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو آزمانے پر تیار ہوگئے ہیں اور انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئرز سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے۔ افغانستان کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ گول کیپر یوسف بٹ...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا، آئندہ سماعت پر مقدمے کے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا گیا ہے ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران استغاثہ کے 3 گواہان کی شہادت قلمبند کرلی.(جاری ہے)  عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی اے ٹی سی کے جج نے 8 گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج...
	صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر بروز پیر شام پانچ بجے ہو گا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ارٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت بلایا گیا ہے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم...
	 اسلام آباد:  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے رپورٹ مکمل کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم تاحال کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی، خصوصی تفتیشی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید 3 ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال ڈیٹا بیچنے میں مصروف ہیں، وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال کام کر رہی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے معاملے کی تفتیش کا حکم دیا تھا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ڈی جی این سی...
	ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ان کی جگہ بدین سے منتخب رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو کو صوبائی وزیر بنانےکا امکان ہے جب کہ کابینہ کے اہم وزیر سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلم دان واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ میں ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کے تحت سعید غنی کی وزارت میں تبدیلی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مختلف وزرا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید غنی، جام خان شورو اور اسماعیل راہو وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں...
	کراچی+اسلام آباد (سٹاف رپورٹر +نمائندہ خصوصی ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہو گا، بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد سے متعلق پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی واحد پروگرام ہے، بروقت عالمی اپیل کرتے تو متاثرین کی زیادہ مدد کر سکتے تھے، ایسا کیوں نہیں ہو رہا یہ ہم سے نہیں وفاق سے پوچھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس  میں کیا۔  بلاول بھٹو نے...
	دہلی کی مشہور لوو کُش رام لیلا کمیٹی نے اس سال کے رام لیلا میں اداکارہ پونم پانڈے کو راؤن کے بیوی ماندودری کا کردار نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ متعدد گروپوں کی مخالفت اور عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی روز کی بحث کے بعد کیا گیا۔ کمیٹی نے پونم پانڈے کو خط لکھ کر واضح کیا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے بے ادبی یا توہین کا مطلب نہیں۔  کمیٹی کے صدر ارجن کمار نے کانسٹی ٹیوشنل کلب آف انڈیا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’فنکار کو ان کے کام کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے، نہ کہ ان کے ماضی کی وجہ سے۔ ہر عورت کا معاشرے میں اہم کردار ہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-9اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پرٹیکس کا شکنجہ کسنے کے لیے 60 ہزار سے زاید جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جن 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں ان 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں۔ ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔فہرست...
	اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت  نے سعودی عرب کے ساتھ  تاریخی دفاعی معاہدے  پر  پارلیمنٹ کو  اعتماد  میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے پارلیمانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  قومی اسمبلی کا  اجلاس  29 ستمبر کی شام 5  بجے طلب کیا جائے گا۔  وزارت پارلیمانی امور  نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو  بھجوا دی ہے۔  وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس 2ہفتے جاری  رہےگا، اجلاس میں معمول کا ایجنڈا  زیر بحث آئےگا۔ اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز  اور قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔  جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کو 7 سال قید کی...
	جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے۔ ڈی کوک نے 2023 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا اور ان کا آخری وائٹ بال میچ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو بارباڈوس میں کھیلا گیا۔  اگرچہ انہوں نے باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس دوران وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز...
	لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پر شکنجہ کسنے کے لیے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹھا اکٹھا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جن 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اوران 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔   ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہےہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جن کا تعلق لاہور،...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے ہیں، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیں۔ پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔  قصور میں سیلابی صورتحال، دولہا کشتی پر بارات لے کر پہنچ گیا  ...
	پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اگلے 12 سے 18 ماہ میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی کہ پاکستان آئندہ 12 سے 18 ماہ میں تین نئی سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔ وزارت کے حکام کے مطابق نئی سب میرین کیبلز پاکستان کو براہ راست یورپ سے جوڑ دیں گی جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہوگا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکرٹری ضرار ہاشم خان نے کہا کہ یہ منصوبے بینڈوڈتھ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گے اور صارفین...
	 پاکستان نے عرب دنیا کے علاقائی ادائیگی پلیٹ فارم ’بُنا‘ (Buna) سے اپنے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کو جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس انضمام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم (Remittances) تیز، محفوظ اور جدید طریقے سے ملک میں منتقل ہو سکیں گی۔ تاہم، فی الحال اس نظام کے ذریعے پاکستان سے رقم باہر بھیجنے (Outflows) کی اجازت نہیں ہوگی۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سامنے آیا، جس کی صدارت سید نوید قمر نے کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک، جمیل احمد، نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کا مقامی ڈیجیٹل نظام ’راست‘ (Raast) بہت تیزی سے...
	 کراچی:  شہر قائد کے پوش علاقے خیابانِ مسلم، اسٹریٹ نمبر 30 میں درخشاں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت شاہد خان کے نام سے ہوئی ہے، جس سے اسلحہ اور نشہ آور مواد (ویڈ) برآمد کر لیا گیا ہے۔  ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
	 اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخاب کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں عوامی راج پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت دو رکنی کمیشن نے ممبر سندھ کی سربراہی میں کی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ عوامی راج پارٹی کے صدر جمشید دستی نے استعفیٰ دیا ہے تاہم پارٹی کی جانب سے اس استعفیٰ کی تصدیق نہیں کی جارہی۔ حکام نے مزید کہا کہ عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا۔ اس موقع پر ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ جمشید دستی نے تو پی ٹی آئی کے ٹکٹ...
	پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025  سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہو گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت...
	جنوبی امریکا کے ملک پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، یہ ایک وائرل آن لائن مقابلہ تھا جسے ہسپانوی اسٹریمر (انٹرنیٹ سلیبریٹی) ایبائی لانوس نے منعقد کیا تھا۔  اس مقابلے میں پیرو کے مشہور ناشتہ پَن کون چچّرون (ایک مخصوص جانور کے نمکین گوشت سے تیار کیا جانے والا برگر سے مماثل) نے وینزویلا کی رینا پیپیادا آریپا (وینز ویلا انداز کا چکن، ایواکاڈو اور مایونیز سے تیار ہونے والا برگر) کو معمولی فرق سے شکست دی۔ انفو بیس کے مطابق ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب شارٹس پر مداحوں کی جانب سے حتمی ووٹنگ میں پیرو کو تقریباً 12.8 ملین لائکس ملے جبکہ وینزویلا کی ڈش کو 12.6 ملین افراد نے پسند کیا۔...
	سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل رپورٹ اور گواہ کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے۔ ان کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدعی کی موت 3 فٹ کے فاصلے سے چلنے والی گولی سے ہوئی، جبکہ عینی گواہ کے بیان اور وقوعہ کے نقشے کے مطابق فائرنگ کا فاصلہ 40 فٹ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔  گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی...
	ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائمز ٹیم کے ایک سوال کہ آپ کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے۔؟ بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میرا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے میں نہیں بتاؤں گا، بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے تحریری سوال نامہ مانگ لیا اور جواب وکلاء کی موجودگی میں دینے پر اصرار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے کے معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائمز نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائمز کی 3 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے ملاقات کرکے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی، سائبر کرائمز...
	سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے سے متعلق اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے عدالتِ عظمیٰ نے دوسرا وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق مراسلے پر وضاحت کردی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر کے تحت سکیورٹی پروٹوکول میں شامل نہیں ہوتیں، لہٰذا ان کی حد تک نوٹیفکیشن واپس لیا جاتا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ کے مطابق ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے فیصلہ برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 13 ستمبر کو سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی...
	وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یکم اکتوبر سے اس قانون پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو واضح احکامات جاری کر دیے ہیں کہ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیورز کے خلاف براہِ راست ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا جائے گا۔ حکام کے مطابق شہریوں کو سہولت دینے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو تیز کرنے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز میں مزید کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں...
	اسرائیل کا قطر میں حماس رہنماں پر حملہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025  سب نیوز ابو ظہبی (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے قطر میں حماس رہنماوں پر حملے کے بعد اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نے رپورٹ کیا ہے کہ قطر میں حماس کے رہنماوں پر حملے کے خلاف متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا۔اماراتی اقدام کو قریبی اقتصادی اور دفاعی روابط کے حامل دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں تنا کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔اسرائیل کی جانب سے حماس کے سیاسی رہنماوں کو قتل کرنے کی کوشش پر عالمی سطح پر مذمت...
	 لاہور:  پنجاب حکومت نے صوبے کے چار تاریخی مقامات پر دوبارہ کھدائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی قدیم حیثیت اور اہمیت کے بارے میں مزید شواہد سامنے لائے جا سکیں۔ حکام کے مطابق یہ کھدائی ٹیکسلا، قلعہ روہتاس، ٹلہ جوگیاں اور چولستان کے قلعوں پر اکتوبر سے شروع ہوگی۔ محکمہ آثارِ قدیمہ کے مطابق کھدائی کا عمل فروری تک جاری رہے گا اور اس کے لیے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چولستان میں موجود 21 قلعوں میں سے سات اب بھی اپنی اصل حالت میں ہیں اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لیے 800 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سیکریٹری سیاحت و آثارِ قدیمہ پنجاب ڈاکٹر احسان...
	 لاہور:  پاکستان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا، حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلیے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔ جدید ڈرون 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکریٹری داخلہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے جدید ایئر لفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس مکمل کی ہیں۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کیلئے 10 مزید ائیر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان میں یہ اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون سروس ہے۔...
	سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے حنین طارق کے قتل کیس میں ملزم سکندر لاشاری اور شریک ملزم عرفان کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی گئی۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ سماعت کے دوران ملزم سکندر لاشاری کے وکیل لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ ان کا موکل خود ماتحت عدلیہ کا جج تھا اور اس پر محض اعانت کے الزام پر سزائے موت سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’وکیل صاحب! چاہے جتنی تقریر کر لیں، ضمانت نہیں ہو سکتی‘، سپریم کورٹ نے ایسا کیوں کہا؟ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نہ قتل کا...
	سینیئر صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ نے ملک میں فیملی ولاگنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنے وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ فیملی ولاگرز ملک میں فحاشی و عریانی پھیلا رہے ہیں اور معاشرے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پہلے مرحلے میں انہیں بلا کر سمجھایا جائے گا تاکہ یہ اپنا رویہ بدل سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس سے کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟ صحافی جاوید چوہدری کا اہم دعویٰ سامنے آگیا انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ جووے کی ویب سائٹ چلا رہے ہیں اور منشیات کو فروغ دے رہے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی...
	 لاہور:  ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن کی پولنگ روکنے سے متعلق درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔ اس دوران اعجاز چوہدری کے وکلا بیرسٹر تیمور ملک اور رانا مدثر عمر نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو اعجاز چوہدری کو ڈی نوٹیفائی کیا، تاہم چیئرمین سینیٹ کو ڈی نوٹیفکیشن کے لیے باضابطہ درخواست ارسال نہیں کی گئی۔ وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ پہلے ہی شبلی فراز اور عمر ایوب کی درخواست پر سینیٹ الیکشن روکنے کا حکم دے چکی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن...
	ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم شیگیرو اشیبا نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کو مزید تقسیم سے بچانے کے لیے کیا۔ شیگیرو اشیبا نے اکتوبر 2024 میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا، تاہم جولائی 2025 کے انتخابات میں پارٹی کی بدترین شکست کے بعد ان کی پوزیشن کمزور ہوگئی۔ انتخابی ناکامی کے بعد ایل ڈی پی ایوان زیریں میں اپنی اکثریت کھو بیٹھی تھی جس کے باعث وزیراعظم کے لیے پالیسیوں کا نفاذ مشکل ہوگیا تھا۔ پارٹی کے اندر دائیں بازو کے رہنماؤں نے مسلسل دباؤ ڈالا کہ شیگیرو اشیبا شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ...
	 غزہ:  اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وارننگ کے بعد مغربی کنارے کے بعض حصوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کارروائی کو معطل کر دیا ہے۔  اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے جمعرات کو اپنی حکومت کے ایجنڈے سے مغربی کنارے کے الحاق کا معاملہ ہٹا دیا، جس کے بعد یہ ایجنڈا فلسطینی علاقوں میں سکیورٹی کی صورت حال پر مرکوز کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای کی جانب سے سخت تنقید کے بعد نیتن یاہو نے اپنی کابینہ سے الحاق کے معاملے کو واپس لے لیا۔ امارات نے اسرائیل کو واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ مغربی کنارے کے علاقے کا اسرائیل...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10، الغفور سوسائٹی کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹنکی گراؤنڈ کے قریب شاہراہ نور جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈاکو کو پولیس کی فائرنگ سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ارشد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری...
	مشہور بھارتی ٹی وی کامیڈی شو دی کپل شرما کے مشہور کامیڈین کیکو شاردا نے پروگرام کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق جلد کیکو شاردا ایمازون پر نشر ہونے والے ایک کامیڈی شو کو جوائن کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کپل شرما کے شو کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  اس خبر کی کیکو شاردا یا کپل شرما شو کی ٹیم نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم مداح کیکو کے جانے پر دکھی ہیں۔  مداحوں کا کہنا ہے کہ کیکو شاردا کا کردار کپل شرما کے ہر کامیڈی شو کا اہم حصہ رہا ہے اور ان کا کردار سب کا پسندیدہ بھی ہے۔  یاد رہے کہ اس سے قبل...
	 کراچی:  شہر قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے گرومندر گھوڑا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ چمن علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار ملزمان ایک شہری سے اس کی موٹرسائیکل چھین رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی...
	  امریکا میں ایک باہمت خاتون نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب ترقی نہ ملنے پر اُس نے صرف نوکری چھوڑنے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ پوری کمپنی ہی خرید لی — اور پھر اپنے سابقہ باس کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔  یہ متاثر کن کہانی ہے جولیا اسٹیورٹ کی، جو آج امریکا کی معروف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتی ہیں، لیکن ان کا سفر آسان نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1990 کی دہائی میں جولیا نے ’ایپل بی‘ نامی ریستوران کی چین میں ملازمت کی۔ انہوں نے دن رات ایک کر کے کمپنی کو مسلسل تین سال میں منافع بخش ادارہ بنا دیا۔ کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر کارکردگی اچھی رہی...
	افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
	 بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر اور ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر نے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشا دیول کے سابق شوہر بزنس مین بھرت تختانی نے ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ بھرت تختانی نے سوشل میڈیا پر اپنی گرل فرینڈ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا اور تصدیق کی کہ وہ ایک نئے رشتے میں جڑ چکے ہیں۔  دوسری جانب ایشا دیول بھرت تختانی سے طلاق کے بعد تاحال سنگل ہیں۔ ایشا اور بھرت کی 2012 میں پسند کی شادی ہوئی تھی ان کے 2 بچے بھی ہیں تاہم 2024 میں...
	  خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔ میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مبینہ پولیس مقابلے میں فیصل عرف گرو نامی ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی نظر الدین بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔  پولیس کے مطابق دو مشتبہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فوراً پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان کی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ گر پڑے، پولیس نے دونوں ملزمان کو موقع پر قابو کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نعمان مسیح اور فلپس مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مزید تفتیش شروع...
	غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی رہنما اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک مختصر پیغام میں غزہ کے علاقے الزيتون میں ہونے والی مزاحمتی کارروائیوں کے بارے میں بتایا۔ ان کارروائیوں میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 فوجی لاپتہ ہوگئے۔ ابو عبیدہ نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر قبضے کا فیصلہ کیا تو یہ تل ابیب کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ان کے مطابق جنگی حالات میں فوجیوں کے پکڑے جانے کے امکانات...
	بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے استعفے کو مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اُن کا استعفیٰ ایک بار پھر مسترد کردیا۔ سلمان اکرم راجہ کی بانی چییرمین سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے گزشتہ روز کے فیصلے سے آگاہ کیا تاہم بانی چئیرمین نے سلمان اکرم راجہ کا استعفی منظور نہ کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان  سے آج تین ماہ بعد ملاقات ہوئی۔ ماشا اللہ بشاش نظر آئے، تاہم بشری بی بی کو پہنچائی گئی تکالیف کے حوالے سے انتہائی مضطرب تھے۔ انہوں نے کہا...
	فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک جدید مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔ اس کا پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کو اسلام آباد میں FIA ہیڈکوارٹر میں اس اقدام سے آگاہ کیا گیا، جہاں ایجنسی کے جدید کاری کے ایجنڈے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل راجا رفعت مختار نے بتایا کہ یہ AI نظام مسافروں کے بہاؤ کو بہتر بنا کر قطاروں میں کمی کرے گا اور اسمگلنگ کی کوششوں کی نشاندہی کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ...
	لیاری میں پینے کے پانی کی تاریخ پر طائرانہ جائزہ لیتے ہیں۔ لیاری میں قلت آب کا مسئلہ دیرینہ اور پیچیدہ رہا ہے۔اس ضمن میں اب تک اربوں روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کے کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گئے ہیں۔ 2006کے وسط میں اس وقت کے ناظم شہر کراچی مصطفیٰ کمال نے انتیس کروڑ روپے کی لاگت سے 33 انچ قطر کی پائپ لائن غریب آباد سے لے کر لیاری تک بچھائی گئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس لائن کو k-3 پروجیکٹ کا پانی سپلائی کیا جائے گااور لیاری میں فراہمی آب کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان دنوں لیاری ٹاؤن کے ناظم ملک محمد فیاض تھے جن کی کوششوں سے یہ...
	عاصمہ بنگش ، جو کہ کوہاٹ سے تعلق رکھتی ہیں، نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے نہ صرف عورتوں کی طاقت کو اجاگر کیا بلکہ ایک اہم معاشرتی سوچ کو بھی چیلنج کیا۔ عاصمہ نے33 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑکے ٹو اور 3 ہزار میٹر بلند میرا جانی چوٹی کو سر کیا۔ یہ کمزوری نہیں، قدرت کی طاقت ہے وی نیوز کےمطابق عاصمہ بنگش کا کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ حمل میں عورت کمزور ہو جاتی ہے، لیکن میں نے پہاڑوں کو سر کر کے یہ ثابت کیا کہ یہ کمزوری نہیں، یہ قدرت کی طاقت ہے! ان کا یہ کارنامہ صرف ایک جسمانی چیلنج...
	حکومت بلوچستان نے جھالاوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال کے زیر التواء منصوبے کو فعال کرنے اور اس پر فوری کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں منصوبے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر پر وزیراعلیٰ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ازسرنو پی سی ون تشکیل دے کر منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلہ کیا گیا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا کر منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری محکمہ مواصلات کے سپرد کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جھالاوان...
	سب کہتے ہیں کہ حمل میں عورت کمزور ہو جاتی ہے، میں نے پہاڑوں کو سر کرکے دکھایا کہ یہ کمزوری نہیں، قدرت کی طاقت ہے۔ یہ کہنا ہے کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی اسلام آباد کی رہائشی خاتون وکیل عاصمہ بنگش کا، جنہوں نے 33 ہفتوں کی حاملہ ہونے کے باوجود 3 ہزار میٹر بلند میرا جانی چوٹی اور منفی درجہ حرارت میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرلیا۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ صرف ایک کارنامہ نہیں بلکہ اس معاشرتی سوچ کو چیلنج کرنے والا قدم ہے جو حاملہ عورت کو کمزور سمجھتی ہے۔ مزید اسلام آباد سے محمد باسط خان کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
	انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر...
	مصنوعی ذہانت کی دنیا میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی کمپنی xAI کے ماڈل ’گروک 4‘ کو شکست دے کر شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5 پیش کردیا، سب سے جدید اے آئی ماڈل مفت دستیاب یہ مقابلہ روزمرہ کے استعمال کے لیے تیار کردہ بڑے لینگوئج ماڈلز کے درمیان منعقد ہوا جن کا بنیادی مقصد انسانوں کے ساتھ گفتگو، مسئلہ حل کرنے، کوڈنگ اور دیگر ذہنی کاموں میں مہارت حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل o3 نے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں xAI کے گروک...
	وفاقی حکومت نے ملک کے 24 بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا، جس پر تین مراحل میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 سرکاری اداروںکی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال کے دوران 13 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کی نجکاری تین سے پانچ سال میں مکمل کی جائے گی۔  پہلے مرحلے میں کن اداروں کی نجکاری ہوگی؟ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) روز ویلٹ ہوٹل زرعی ترقیاتی بینک آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز...
	 وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیں گے، میجر رضوان طاہر اور ان کے ساتھیوں نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے، دہشتگردی کے ہر واقعہ کا حساب لیا جائے گا، قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی 40 روز تک بغیر رخصت ایوان سے غیر حاضری پر رکنیت ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سماء نیوز کے مطابق اس حوالے سے قرارداد 7 روز بعد ووٹنگ کے لیے ایوان میں پیش کی جائے گی جو رواں سیشن کے دوران ہی طے ہوگی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان کو پہلے ہی شیخ وقاص اکرم کی بغیر درخواست مسلسل غیر حاضری سے آگاہ کر دیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی نوشین افتخار نے آئین کے آرٹیکل 64 کی شق 2 کے تحت شیخ وقاص کی رکنیت ختم کرنے کی تحریک پیش کی تھی جس پر...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ممکنہ سیاسی جانشین کے نام کا اعلان کردیا جو اُن کے اگلے صدارتی امیدوار بھی ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست میں ایک نئی پیش رفت نے ہلچل مچادی ہے جس کے سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوسکیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو مستقبل میں اپنا جانشین تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹرمپ نے واضح انداز میں کہا کہ انصاف کی بات کی جائے تو وینس نائب صدر ہیں اور یہ خود ایک بڑی نشانی ہے۔ اگرچہ ٹرمپ نے اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے گریز کیا لیکن ان کے تاثرات سے یہ پیغام...
	وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پی او آر ہولڈرز کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کردیا جائے گا، جبکہ باقی ماندہ افراد کی واپسی کا باقاعدہ عمل یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں سیکیورٹی خدشات اور دستیاب وسائل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل پہلے...
	فیصل رحمان اور حمنا اقبال بیگ کی مشترکہ اسٹوری بعنوان’ ان دی ہیٹ آف لیبر‘ نے ڈاجا ایوارڈ 2025 حاصل کیا ہے۔ اسٹوری لیاری سے متعلق تھی جہاں عمارتیں کچھ اس طرح بنی ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ نہیں کر پا رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری میں 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق، 3 زخمی فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ان کہانیوں کو دیا جاتا ہے جو ایشیا پیسیفک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بعد ہونے والے اثرات پر مبنی ہوں۔ حمنا اقبال بیگ اور فیصل رحمان کی کہانی بنیادی طور پر حاملہ خواتین پر تھی جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوئی ہیں۔ اپنی اسٹوری کے حوالے سے بتاتے ہوئے فیصل رحمان نے...
	پاکستان نے ملک بھر میں گیس کے نئے کنیکشن پر 2019 سے عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم، صارفین کو اب سبسڈی یا قیمت میں کسی قسم کے تحفظ کے بغیر، بین الاقوامی منڈی سے منسلک اور ڈالر میں متعین کردہ قیمت کی حامل درآمدی مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی فراہم کی جائے گی۔ ایک سرکاری اہلکار کے حوالے سے انگریزی اخبار دی نیوز میں شائع کردہ خبر کے مطابق وزیرِاعظم کی منظوری کے لیے سمری بھجوائی جا چکی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں گھریلواور کمرشل صارفین کو 2019 کے بعد پہلی مرتبہ نئے گیس کنیکشن حاصل کرنے کی اجازت ملے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس کی تیاری کا...
	ترجمان کیسکو کے مطابق مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کی اور کنٹرول روم، ہائی پاور ٹرانسفارمر، سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈیٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل اور دیگر برقی آلات کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب 132 کے وی زرد غلام جان منگچر گرڈ اسٹیشن پر تقریباً 20 مسلح افراد نے حملہ کرکے عملے اور سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا۔ مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کی اور کنٹرول روم، ہائی پاور ٹرانسفارمر، سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈیٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل اور دیگر برقی آلات کو شدید نقصان پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے توڑ پھوڑ...
	سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025  سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کر لیا۔100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سو لر سسٹم دیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے محکمہ توانائی نے 20 اگست تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگر مفت سولر سسٹم کے لیے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں تو پھر قرعہ اندازی کے ذریعے فیصلہ کیا جائے گا۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
	ویب ڈیسک:سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ کرلیا، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔  سندھ حکومت نے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ توانائی نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 20 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں۔  ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔    محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا 
	کلیم اختر: سیلزٹیکس ایکٹ 1990کی دفعہ37اے بارےتاجروں کی کوششیں رنگ لانےلگیں، حکومت پاکستان نےسیلزٹیکس مقدمات سےمتعلق شکایات کےازالےکیلئےاہم قدم اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق سیلزٹیکس ایکٹ1990کی دفعہ37اےکےتحت شکایات کےازالہ کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کاقیام سیلزٹیکس کےتحت گرفتاریوں پرفیلڈافسران کےاقدامات کاجائزہ لینےکیلئےکیاگیا۔ کمیٹی میں ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز ایف بی آر کو بطور رکن شامل کیا گیا، ممبر لیگل ان لینڈ ریونیو ایف بی آر بھی کمیٹی کے مستقل رکن مقرر، ایف پی سی سی آئی و متعلقہ چیمبر آف کامرس کے صدور یا نامزد نمائندگام کمیٹی کا حصہ ہو گا۔   محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا  کمیٹی اپنے فیصلے اور مشاہدات چیئرمین ایف بی آر کو باقائدہ پیش کرے...
	پنجاب بار کونسل کے 2 عہدوں چیئرمین ایگزیکٹو اور وائس چیئرمین کے الیکشن کا انعقاد ہوا، الیکشن میں احسن بھون گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ احسن بھون گروپ نے پنجاب بار کونسل کے اہم عہدوں پر میدان مار لیا، اشفاق کہوٹ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل، ذبیح اللہ ناگرہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی اور چوہدری مشتاق چیئرمین ڈسپلنری کمیٹی مقررکر دیئے گئے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن نے نتائج کااعلان کردیا، پریزائیڈنگ آفیسرز کے فرائض ایڈووکیٹ وسیم ملتان نے ادا کیے۔ پنجاب بار کونسل کے 2 عہدوں چیئرمین ایگزیکٹو اور وائس چیئرمین کے الیکشن کا انعقاد ہوا، الیکشن میں احسن بھون گروپ کے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔  ذبیح اللہ ناگرہ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین...
	تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلاتے ہوئے خلیجی ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شب اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے اپنے شہریوں کے لیے ایک سفری انتباہ جاری کیا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں بیشتر سفارتی عملے نے واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔  رپورٹ کے مطابق اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سفری انتباہ پر زور دے رہے ہیں کیوں کہ ہمیں لگتا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی نے خبردار کیا...
	کراچی ( ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام بیٹے کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے کہا ایک جملہ بھی ادا کیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی ہونے...
	نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو جدید F-35 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے اس وقت غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فی...
	گیس صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ حکومت نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کردی. گھریلو صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے گیس صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے، درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گیس دستیابی میں کمی کے باعث 2019 میں نئے گیس کنکشن پر پابندی لگائی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی اور وفاقی...
	پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کیا ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہوگا، انتخابات کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔
	نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) شکست خوردہ نریندر مودی نے مضحکہ خیز دعوٰی کیا ہے کہ ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ صرف 22 منٹ میں لے لیا، پاکستان کے ڈی جی ایم او نے بھارت کے ڈی جی ایم او سے حملہ روکنے کا کہنا کیوں کہ وہ ہمارا حملہ نہیں جھیل پا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مئی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کھانے والے نریندر مودی نے منگل کے روز بھارتی لوک سبھا میں مضحکہ خیز خطاب کیا، جس میں انہوں نے دل بھر کر انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ پر جھوٹ بولے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سیز فائر کروانے کے دعوے...
	انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کو پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیت لی اس سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 5 سیٹس پر مشتمل معرکے میں 24-26، 25-18، 25-21، 16-25 اور 15-11 سے زیر کیا۔ اگرچہ پاکستان نے میچ کا پہلا اور چوتھا سیٹ جیت کر برتری قائم رکھنے کی کوشش کی، تاہم فیصلہ کن سیٹ میں ارجنٹائن نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ یہ شکست پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار فتوحات...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیخلاف دارخوستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عبدالطیف چترالی کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،  چیف الیکشن کمشنر نے سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی، عبدالطیف چترالی کے وکیل کمیشن میں پیش ہوئے۔ ممبر خیبر پختوانخوا نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ دوسال سے زائد سزا پرممبر نااہل ہوگا، ڈی جی لاء کمیشن نے کہا کہ کمیشن کو سزایافتہ کیخلاف درخواستیں سنے کی ضرورت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر  نے کہا کہ آپکا مطلب کے انکے خلاف ریفرنس یا درخواست سنے کی ضرورت نہیں؟ اس کا مطلب کے کمیشن کو موصول فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہے۔ وکیل عبدالطیف چترالی نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو آئین نوے دن کا وقت...
	 کراچی:  پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑے ممالک کی اجارہ داری اور مجوزہ 2 درجاتی نظام کی مخالفت کا فیصلہ کر لیا۔ اعلیٰ حکام کے درمیان ابتدائی بات چیت میں کہا گیا کہ کھیل پر سب کا برابر حق ہے، چھوٹی ٹیمیں جب تک سخت حریفوں سے نہیں کھیلتیں کارکردگی کیسے بہتر ہوگی؟۔ بورڈ کو امید ہے کہ ووٹنگ میں دیگر اقوام بھی اس کا ساتھ دیں گی۔  دوسری جانب ایک آفیشل کے مطابق پی سی بی پر ٹیسٹ کرکٹ کو اہمیت نہ دینے کا الزام درست نہیں، اگلے برس  ٹیم 9 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جس سے رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ دنوں 2 درجات پر مشتمل...
	ملک میں چینی کے بحران پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت نے شوگر ملوں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ۔ ملک بھر میں چینی کا بحران جاری اور کئی شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ۔ ملک میں چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے گزشتہ دنوں حکومت نے شوگر ملوں سے مذاکرات کے بعد چینی کی ایکس مل اور ریٹیل قیمتیں مقرر کی تھیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق اس معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔ حکومت نے چینی کی ترسیل میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے شوگر ملوں کے تمام ذخائر کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا...
	وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا ہے کہ بائی روڈ سفر پر پابندی عائد کرنا حکومت کی طرف سے ناکامی کا اعتراف ہے، ہمیں یقین ہے سکیورٹی ادارے زائرین کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، گریز کرے کہ لوگ احتجاج کا راستہ اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حکومت کی طرف سے زائرین کے ایران عراق بائی روڈ سفر پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین پورا سال تیاری کرتے ہیں کہ روضہ امام حسین علیہ السلام پر جاضری دینے کیلئے اربعین پر جائیں گے۔ چہلم کے موقع پر زیارت کی...
	تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی خالی ہونےوالی نشست این اے 129 پر ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
	لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے عدالت کے سامنے رضاکارانہ سرنڈر کرنے اور ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے قریبی رفقاء اور وکلاء سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے وکلاء ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا اور ممکنہ قانونی لائحہ عمل پر غور کیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ ضمانت نہ ملنے کی صورت میں گرفتاری دے کر جیل چلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ حماد اظہر تقریباً دو سال سےروپوش تھے اور حال ہی میں اپنے والد، سینئر سیاستدان اور سابق گورنر...
	نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم اشوک نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرلیا۔ عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرلیا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جوڈیشل نے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون 20 دن کومہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئی۔ ملزم کیخلاف مقدمہ میں 302 کی دفعہ بھی شامل کیئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس متاثرہ خاتون کا بیان بھی عدالت میں قلمبند کروانا چاہتی تھی، ملزم کیخلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج...
	پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکافیصلہ کرلیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں  انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ  دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی،  پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار  بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ...
	لاہور میں بد بخت سگے بیٹے نے ماں پر چھریوں سے حملہ کردیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا اور ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس کی کھلی کچہری میں بورہے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد و جائیداد پر قبضہ کی شکایت سامنے آئی،  ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔  کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول...
	  کراچی:   پاکستان میں کیمبرج کے لیک پرچوں سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ میں برٹش کونسل کو پاکستان میں ٹیکس سے حاصل استثنیٰ، کیمبرج کی فی پرچہ فیس 60 ہزار روپے تک وصول کرنے اور کیمبرج کے امتحانات میں سخت سکیورٹی پروٹوکولز سے متعلق پورے امتحانی عمل کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی رپورٹ پر خود قائمہ کمیٹی نے اپنی تجاویز پر مشتمل نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، یہ رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کی ذیلی کمیٹی نے تیار کی تھی جس کی کنوینر رکن قومی اسمبلی سبین غوری تھیں جبکہ دیگر اراکین میں زیب جعفر،...
	پاکستان کےساتھ حالیہ جنگ میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت نے اپنے مگ21 فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا  ۔ بھارتی دفاعی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ 62 سال کی سروس کے بعد ستمبر 2025 تک اپنے مگ 21 لڑاکا جیٹ طیارے کو مرحلہ وار ختم کر دے گی، انھیں تیجس جنگی طیارے (ایل سی اے) مارک 1A سے تبدیل کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ مگ21 طیارے کو آپریٹ کرنے والے اسکواڈرن اس وقت راجستھان کے نل ایئر فورس بیس میں تعینات ہیں۔ ایک دفاعی اہلکار نے کہا کہ بھارتی فضائیہ اس سال ستمبر تک مگ 21 لڑاکا طیارہ کو مرحلہ وار ہٹاے دے گی انہیں مزید استعمال نہیں کیا جائے...
	لاہور ( طیبہ بخاری سے ) وفاقی حکومت کا فرنٹیئر  نےنسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔  ذرائع نے بتایا  ہے کہ وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کو ملک گیر وفاقی فورس میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس پر عمل درآمد کے لیے، وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد، پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا ،فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا...
	حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے میں دیگر کئی اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیاکہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، جب کہ پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات اسسمنٹ ٹیسٹ کی شکل میں لیے جائیں گے۔ رانا سکندر حیات نے ہدایت دی کہ...
	  لاہور‘ گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار‘ نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار‘ آئی این پی) بلوچستان میں قتل کیے جانے والے 9 مغوی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں  اور سپرد خاک کردیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان میں انتظامیہ نے نعشیں وصول کرلیں، مسافروں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق جاں بحق 9 افراد کی نعشیں بلوچستان پنجاب سرحد پر وصول کرلی گئیں جہاں سرحدی علاقے بواٹہ پر میتیں پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد چانڈیہ نے وصول کیں جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق قتل کیے جانے والے تمام 9 مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ انتظامیہ نے بتایا...