2025-08-16@14:29:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1548
«کیوبا کے»:
(نئی خبر)
رشتہ کروانے والے ادارے کی سربراہ اور خود کو رشتہ و مشاورت کی ماہر کہلانے والی مسز خان ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں ہیں۔ مسز خان مختلف ٹی وی شوز میں رشتہ کلچر، دلہا دلہن کی ترجیحات اور بدلتے معاشرتی رویوں پر بےباک انداز میں اظہار خیال کرتی ہیں۔ ان کی صاف گوئی بعض اوقات شدید تنقید کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں مدعو ہونے پر جب ان سے جسمانی وزن پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے ’موٹی‘ لڑکیوں سے متعلق نہایت سخت رائے کا اظہار کیا۔ مسز خان نے اپنی گفتگو کا آغاز دُبلی پتلی لڑکیوں سے کیا اور کہا کہ آج کل سوکھی...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق دو سینئر بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کو روسی درآمدات میں کمی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں تاہم جریدا اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا.(جاری ہے) اس معاملے پر وائٹ ہاﺅس، بھارت کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے جریدے کی تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا...
چین کی معیشت اس وقت مختلف پیچیدہ چیلنجز سے دوچار ہے، جن میں سب سے سنگین آبادی میں کمی کا بحران ہے۔ 2025 میں تیسری مرتبہ مسلسل آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس نے حکومت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے آبادی کے اس گرتے رجحان کو ’قومی سلامتی کا مسئلہ‘ قرار دیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار تشویشناک جنوری 2025 میں جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں 13 لاکھ 90 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ چین میں شادیوں کی شرح بھی تاریخی حد تک کم ہو چکی ہے، اور ریٹائرمنٹ کی عمر بتدریج بڑھائی جا رہی ہے تاکہ...

’نقل میں بھی عقل چاہیے‘، شادی کے بعد پہلی بار کھانا بنانے پر پرینیتی چوپڑا کے شوہر نے تنقید کیوں کی؟
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وُڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا حال ہی میں اپنے شوہر اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نظر آئیں۔ اس دوران پرینیتی نے شادی کے بعد کی رسم ’پہلی رسوئی‘ میں کیا پکایا، اور راگھو چڈھا کے ردِعمل کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ پرینیتی نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے اس رسم کا پتہ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ’مجھے تو یہ بھی نہیں آتا تھا کہ ٹوسٹ کیسے بنایا جاتا ہے۔ مجھے حلوہ بنانے کے لیے گوگل کرنا پڑا، پھر اپنی ساس کی مدد لی اور بہت مزیدار حلوہ بنا تھا جس پر میں بہت خوش تھی کہ شام میں راگھو کو کھلاؤں گی۔ مجھے لگا یہ ایک رومانوی...
فلمی دنیا میں خوبصورتی، دلکشی اور جاذبِ نظر دکھائی دینا اکثر ایک خاموش دباؤ کی شکل اختیار کر لیتا ہے، خاص طور پر خواتین فنکاراؤں کے لیے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں اس حساس موضوع پر لب کشائی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارائیں کاسمیٹک طریقۂ کار جیسے بوٹاکس، فلرز یا سرجریز کے بارے میں کھل کر بات کیوں نہیں کرتیں۔ لالن ٹاپ کو دیے گئے انٹرویو میں تمنا نے صاف گوئی سے کہا کہ فلمی شخصیات کی زندگی پر سب کی نظریں ہوتی ہیں، اس لیے ان کے فیصلے بھی کڑی تنقید کی زد میں آتے ہیں۔ ہم صرف ان باتوں پر بحث کر سکتے ہیں، ان کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلتا۔...
اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ خط موساد اور شاباک (داخلی خفیہ ایجنسی) کے سابق سربراہان اور اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جو کمانڈرز فار اسرائیل سکیورٹی (CIS) نامی گروپ کا حصہ ہیں۔ اس گروپ میں اب 600 سے زائد سابق سینیئر سکیورٹی افسران شامل ہیں۔ خط میں ٹرمپ سے کہا گیا: "جس طرح آپ نے لبنان میں جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا تھا، ویسے ہی اب غزہ میں بھی مداخلت کریں۔ ہمارا پیشہ ورانہ تجزیہ ہے کہ حماس اب اسرائیل...
مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی آج جس حالت میں ہے اس پر صرف ہی افسوس کیا جا سکتا ہے، کراچی پہلے کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہے، ووٹ کے وقت کراچی یاد آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیو ایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جب تک متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) والے ’صاحب‘ سے ’بھائی‘ نہیں بنتے، کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں۔ ایکسپو سینٹر میں جاری ’مائی کراچی فیسٹیول‘ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کی حالیہ سیاسی شناخت پر طنزیہ انداز میں کہاکہ وہ حیران ہیں کہ ایم کیو ایم کس طرح تبدیل ہو گئی ہے، اور اگر وہ اپنی سابقہ پہچان کی طرف لوٹ آئے تو حالات میں بہتری آ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام گورنر کے اختیارات کا معاملہ: کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا انہوں نے کہاکہ کراچی کے منتخب عوامی نمائندوں نے شہری مسائل کو اسمبلیوں میں مؤثر انداز...
سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ( ایک نجی فضائی کمپنی) کے عملے پر ایک آرمی افسر کی مبینہ ’قاتلانہ حملے‘ کی خبر سامنے آئی ہے، جو مبینہ طور پر کیبن میں اضافی سامان لے جانے پر اضافی چارجز لینے پر مشتعل ہو گیا۔ اس واقعے میں 4 ایئرلائن ملازمین کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور ایک کی جبڑے کی ہڈی ٹوٹنے کی اطلاع ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھارتی ایئر لائن میں تھپڑ کھانے والا مسافر لاپتا ہونے کے بعد کہاں سے بازیاب ہوا؟ اسپائس جیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے: ’ایک مسافر نے 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی پرواز SG-386 کے بورڈنگ...
رشتہ کروانے والے ادارے کی سربراہ اور خود کو رشتہ و مشاورت کی ماہر کہلانے والی مسز خان ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں ہیں۔ مسز خان مختلف ٹی وی شوز میں رشتہ کلچر، دلہا دلہن کی ترجیحات اور بدلتے معاشرتی رویوں پر بےباک انداز میں اظہار خیال کرتی ہیں۔ ان کی صاف گوئی بعض اوقات شدید تنقید کی وجہ بھی بن جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک پروگرام میں مدعو ہونے پر جب ان سے جسمانی وزن پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے ’موٹی‘ لڑکیوں سے متعلق نہایت سخت رائے کا اظہار کیا۔ مسز خان نے اپنی گفتگو کا آغاز دُبلی پتلی لڑکیوں سے کیا اور کہا کہ آج کل سوکھی...
امریکی ریپبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک پیلے رنگ کی کار کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اسے ’عظیم امریکی کار‘ قرار دیا گیا۔ لیکن صارفین نے جلد ہی پہچان لیا کہ وہ کار روس کی پرانی ’لادا‘ ہے، نہ کہ کوئی امریکی گاڑی۔ یہ تصویر پارٹی کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ نامی قانون کے پرچار کے لیے لگائی گئی، جس کا مقصد امریکی کار سازی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ تاہم آن لائن تبصرہ نگاروں نے فوراً اس پر نشانہ لگایا۔ ایک صارف نے لکھا: ’یہ تو سوویت یونین کی VAZ-2101 ہے، جسے لادا...
نئی دہلی: امریکی دباؤ اور صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باوجود بھارت نے روس سے تیل خریدنے کی پالیسی تبدیل نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کسی بھی آئل کمپنی کو روسی خام تیل خریدنے سے روکنے کی ہدایات جاری نہیں کیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت اور روس کے درمیان تیل کے طویل المدتی معاہدے موجود ہیں، جنہیں فوری طور پر ختم کرنا ممکن نہیں۔ تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی چار سرکاری آئل ریفائنریز نے اس بار روسی خام تیل میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ روس سے تیل...
لاہور (نامہ نگار) ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ ایرانی صدر کی مزار اقبال حاضری کے موقع پر ان کے روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سروس بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔ مزار اقبال کی طرف آنے والے راستوں اور سڑکوں کو عام ٹریفک کے لئے خاردار تاریں و کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ راوی روڈ، شفیق آباد، داتا دربار اور لاری اڈا سمیت دیگر راستے مکمل بند کر دئیے گئے تھے۔
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن میں157 مارچ میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، ہلاک دہشت گردکئی اہم مقدمات میں پولیس سمیت فورسزکومطلوب تھے۔ اپریل میں سکیورٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) بنگلہ دیش میں سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جلاوطنی کے بعد عبوری حکومت، انتخابی غیر یقینی، انسانی حقوق اور اسلام پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق تحفظات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست 2024 میں بنگلہ دیش کی طویل عرصے سے برسر اقتدار وزیرِاعظم شیخ حسینہ نے حکومت مخالف پر تشدد احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا اور بھارت چلی گئیں۔ ان مظاہروں کی ابتدا سرکاری ملازمتوں میں متنازع کوٹہ نظام کے خلاف ہوئی تھی، مگر یہ وسیع تر عوامی تحریک میں بدل گئے۔ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے رہنما یا تو گرفتار ہوئے یا روپوش ہوگئے، جبکہ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)...
عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگہ ارکان اور مشران دہشتگردوں کو علاقے سے نکالنے پر بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں قیام امن کیلئے منعقدہ جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم ہوگیا۔ جرگے میں ماموند کے تمام قبائل، مشران اور مقامی سیاسی رہنما شریک ہوئے، عمائدین کے مطابق شرکا سفید پرچم تھامے جرگے میں شریک ہوئے۔ عمائدین کا کہنا تھا کہ جرگہ ارکان اور مشران دہشتگردوں کو علاقے سے نکالنے پر بات چیت کریں گے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ جرگہ عمائدین کے مطابق باجوڑ امن جرگے کے مذاکرات کا پہلا راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا اور دوسرا راؤنڈ کل دوبارہ ہوگا۔ دوسری جانب...
کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 25 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے باعث ایک مسافر بوگی میں پھنسا ہوا ہے۔
امریکا میں نوجوانوں کی اکثریت ہر ہفتے کسی نہ کسی آن لائن اسکیم یا سائبر حملے کا شکار ہو رہی ہے۔ عوامی مسائل کی جانچ کرنے والے امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں بیشتر بالغ افراد کو ہر ہفتے اسکیم کالز، پیغامات اور ای میلز موصول ہوتی ہیں، جن کا مقصد انہیں دھوکہ دینا یا ذاتی معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 2025 کے ابتدائی 5 ماہ، آن لائن فراڈ کے ذریعے بھارتی کتنے ملین ڈالرز سے ہاتھ دھو بیٹھے؟ ایف بی آئی کے مطابق صرف 2024 کے دوران امریکی شہریوں کو اسکیمز کے باعث 16.6 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ امریکی مالیاتی ادارے، ریٹیل کمپنیاں اور وفاقی...
ایک بیان میں گنہور خان اسران نے کہا کہ سندھ حکومت اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے، ایم کیو ایم کیمروں کے سامنے دکھاوے کے آنسو بہانے کے بجائے وفاق میں بیٹھ کر اپنے اتحادیوں سے سوال کرے اور حقیقی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا بیان سیاسی منافقت ہے، کراچی کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، ایم کیو ایم خود اس شہر کے مسائل کی بانی اور سہولت کار رہی ہے، جو...
ماہرین کی ایک ٹیم نے لاطینی امریکی ملک کیوبا کے قریب سمندر میں 2000 ہزار فِٹ گہرائی میں پوشیدہ 6000 ہزار برس سے زیادہ عرصہ پُرانے شہر کو دریافت کرلیا۔ سامنے آنے والی باقیات پہلی بار 2001 میں سامنے آئیں لیکن ماہرین نے 25 برس تک اس کا مطالعہ نہیں کیا۔ 2001 میں مرین انجینئر پولینا زیلٹسکی اور ان کے شوہر پال وینزویگ (جن کا تعلق ایڈوانسڈ ڈیجیٹل کمیونیکیشن سے ہے) نے انکشاف کیا کہ زیر آب اس مقام پر وہ کچھ پتھر کے ڈھانچوں سے ٹکرائے تھے۔ اب اس علاقے کے کیے گئے سونر اسکینز میں اہرام اور دائرے جیسے متعدد ڈھانچے اور دیگر عمارتیں سامنے آئیں جن کا تعلق کیریبیئن میں گمشدہ شہر ہو سکتا ہے۔ پولینا زیلٹسکی...
اسپین کے خوبصورت علاقے غرناطہ کے ایک چھوٹے سے قصبے لانخارون میں سنجیدہ انداز میں نہیں بلکہ مزاحیہ انداز میں ایک انوکھا قانون نافذ کیا گیا ہے کہ ’مرنا منع ہے‘۔ یہ دلچسپ فیصلہ 1999 میں اس وقت کے میئر خوسے روبیو نے اس وقت جاری کیا جب قصبے کے قبرستان میں نئی تدفین کے لیے جگہ ختم ہو گئی تھی، میئر کا حکمنامہ کچھ یوں تھا’لخازون میں مرنا ممنوع ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: ’ویر وولف‘ جیسی ایک اور پراسرار مخلوق دیکھے جانے کا دعویٰ اس اقدام کا مقصد حکام پر دباؤ ڈالنا تھا کہ وہ جلد از جلد نئی جگہ تلاش کریں تاکہ نیا قبرستان بنایا جاسکے۔ اس اعلان پر میئر روبیو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’میں صرف ایک...

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے میں ہر سطح پر کیش لیس نظام کے عملی نفاذ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں خصوصا سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کرواتے ہوئے کیو آر کوڈ کے زریعے کیش...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو کسی چیز کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی، جب پیٹرول اتنا مہنگا ہے تو ملک میں سرمایہ کاری کیسے ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے اتحادی ہیں لیکن کراچی والوں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ خواجہ اظہار نے کراچی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں سے ملی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 20 ہزار کا بجلی کا بل ٹیکسز کے ساتھ 42 ہزار کا ہو جاتا...
— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ ہم وفاق کے اتحادی ہیں لیکن کراچی والوں پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ خواجہ اظہار نے کراچی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں سے ملی ہوئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کراچی میں 20 ہزار کا بجلی کا بل ٹیکسز کے ساتھ 42 ہزار کا ہو جاتا ہے، بجلی کے بلوں میں چارجز اور ٹیکسز کی بھرمار ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کے الیکٹرک کو شے دی، کے الیکٹرک 25 سال پہلے جہاں تھی آج بھی وہیں ہے، سندھ کے علاوہ وفاق کے لوگ بھی کے الیکٹرک کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، کراچی کے لوگوں کو کے...

پاکستان اور افغانستان کے درمیان نیا زرعی تجارتی معاہدہ، بلوچستان کے زمینداروں اور پھل سبزی فروشوں کو تحفظات کیوں؟
پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے زرعی اجناس پر ترجیحی ٹیرف سے متعلق ایک اہم معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت 8 زرعی اشیا پر درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کی جائے گی۔ یہ معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہو گا اور آئندہ اس میں توسیع اور مزید اجناس شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ طالبان حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، معاہدے پر دستخط کابل میں افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کے نمائندے مولوی احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے سیکریٹری تجارت جاوید پال کے درمیان ہوئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ان 8 اشیاء پر محصولات کی شرح 60 فیصد سے گھٹا کر 27...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء رحیم کاکڑ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر فیصلے پر نظرثانی کرے اور زائرین کے زمینی راستہ کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ نے پاکستانی زائرین کے زمینی سفر پر حکومت کی جانب سے پابندی کی مذمت کرتے ہوئے مسافروں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سکیورٹی دینے کے بجائے زائرین کے سفر پر پابندی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اپنے جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنماء و سابق ضلعی ناظم کوئٹہ محمد رحیم کاکڑ نے کہا کہ زائرین کے براستہ سڑک عراق جانے پر پابندی کا فیصلہ قبول نہیں ہے۔ وفاقی حکومت فوری طور پر فیصلے پر نظرثانی کرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) جرمنی کی دو بار اولمپک چیمپئن رہنے والی سابقہ بیاتھلون کھلاڑی لاؤرا ڈالمائر شمالی پاکستان میں 6,094 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران چٹانیں گرنے سے شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق اور پاکستانی کوہ پیمائی فیڈریشن نے منگل کو اس واقعے کی تصدیق کی۔ حادثہ پیر کے روز ضلع گانچھے کی ہوشے وادی میں پیش آیا، جب لائلہ پیک پر تقریباً 5,700 میٹر کی بلندی پر اچانک چٹانیں گرنے سے 31 سالہ ڈالمائر شدید زخمی ہو گئیں۔ ترجمان کے مطابق خراب موسم کے باعث ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ تک نہیں پہنچ سکا۔ امدادی کارروائی پاکستان آرمی کے تعاون...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سےحکومت کیوں روکے گی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کر کے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا مؤقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے، احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، انہیں اس کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ...
دنیا بھر میں سیاسی پناہ (اسائلم) کے لیے درخواست دینے والے افراد کی فہرست میں پاکستانی شہری اب پہلے نمبر پر آچکے ہیں اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ صرف برطانیہ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ اسائلم درخواستیں پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی برطانیہ سے سب سے زیادہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد میں بھی پاکستانی سرفہرست ہیں۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ کے مطابق پچھلے 3 برسوں کے دوران پاکستان کے معاشی اشاریے بہتر ضرور دکھائی دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود بیرون ملک، خاص طور پر برطانیہ میں اسائلم لینے والوں میں پاکستانی شہریوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ باجوڑ میں بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے، یہ ہمارا صوبہ ہے مشاورت کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام کی نے شرکت کی۔ اجلاس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی کو امن وامان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی علی امین...
گزشتہ کئی روز سے غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے، کسی کو مارنے کے بعد اس کی خبر بنی تو کوئی ایسا بھی ہے جو مرنے سے پہلے تحفظ مانگ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج، مشتبہ شخص گرفتار کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس نے پسند کی شادی کررکھی ہے، کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور مسلسل غیرت کے نام پر قتل کی خبروں نے اس کو بھی خوفزدہ کردیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر کی رہائشی 22 سال کی کومل اور 24 سال کے زبیر کو لڑکی کے خاندان سے خطرہ ہے، یہ الزام خود کومل...
نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود نمبر پلیٹ خریدار اپنی گاڑی پر آویزاں کر سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسائز حکام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگا بلکہ مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے پنجاب میں جتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوں گی، مالکان کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی۔ نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر...
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج صبح قائداعظم یونیورسٹی میں ہاسٹلز خالی کرانے کے لیے کارروائی کی، جو طلبا کو دی گئی حتمی مہلت کے بعد عمل میں لائی گئی۔ اس کارروائی کے دوران پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا تاکہ کسی ناخوشگوار صورتِحال سے بچا جا سکے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، 13 جولائی سے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران ہاسٹلز کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا تاکہ سالانہ صفائی، مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جا سکے۔ بیشتر طلبا اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ہاسٹلز خالی کر چکے تھے، تاہم بعض طلبہ مسلسل انکار کرتے رہے، جنہیں متعدد تحریری نوٹس، کالز اور ملاقاتوں کے ذریعے جگہ خالی...
ممبئی :حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پولیس کی گاڑیوں کو بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ کیا پولیس ان کی گرفتاری کے لیے آئی ہے یا ان کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اب عامر خان کی ٹیم کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ موجودہ بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی افسران نے ان سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جس پر عامر خان نے انہیں اپنے گھر پر مدعو کیا۔ ٹیم ممبر کے مطابق عامر خان نے ماضی میں بھی کئی بیچز سے آئی پی ایس افسران...
جاپان میں کئی دہائیوں کے بعد قیمتوں میں اضافے پر عوامی رویہ تبدیل ہو رہا ہے۔ 2016 میں صرف 10 ین کی قیمت بڑھانے پر معذرت کرنے والی آئس کریم کمپنی ’اکاگی نیوگیو‘ نے اب مزاحیہ انداز میں قیمتیں بڑھانے کی مہم شروع کی ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ گزشتہ 30 سال کی سب سے بڑی تنخواہوں میں اضافہ ہے، جس نے کمپنیوں کو اعتماد دیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھا سکتی ہیں۔ اب عوام مہنگائی کو برائی نہیں سمجھ رہے۔ مزید پڑھیں: جاپانی مارکیٹ سے پاکستانی طلبا کیسے مستفید ہو سکتے ہیں؟ جاپان میں صارف مہنگائی کی شرح 3 سال سے 2 فیصد سے زائد ہے، اور جولائی میں قریباً 2100 اشیا کی قیمتوں میں اوسطاً 15...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے فیمینزم پر اپنی رائے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کہتی ہوں کہ میں فیمنسٹ نہیں ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ برابری پر یقین نہیں رکھتی میں برابری کے مواقع، برابری کے حقوق اور عورتوں کے لیے برابری کی سہولیات پر مکمل یقین رکھتی ہوں لیکن میرا مطلب یہ ہے کہ میں آج کل کی فیمنسٹ نہیں بلکہ ایک اصل، حقیقی اور پرانی فیمنسٹ ہوں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری اپلوڈ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی فیمنسٹ ہوں جو یہ مانتی ہے کہ عورت کی طاقت مرد کی نقل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنی نسوانی فطرت کو اپنانے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) بھارت کے کیوبا میں سفیر، تھونگکومانگ آرمسٹرانگ چانگسان، ایک پیچیدہ صورتحال میں پھنس گئے ہیں۔ ان کی دو بیویاں ہیں، اور ہر ایک سے ایک بیٹی ہے، یہ سب قبائلی رواج اور چرچ میں ہونے والی شادی کے قوانین کے امتزاج کا نتیجہ ہے۔ یہ خبر آج متعدد بھارتی اخبارات اور دیگر میڈیا ذرائع میں شائع ہوئی ہے۔ یہ کہانی 1994 میں شروع ہوئی، جب چانگسان نے نیکول چانگسان سے چرچ میں مسیحی شادی ایکٹ کے تحت شادی کی۔ کئی سال بعد انہوں نے آسام کے ڈِما ہاساؤ ضلع میں سونگپیجان گاؤں کے بزرگوں کے ذریعے نیکول کو روایتی طور پر طلاق دے دی اور ایک دوسری عورت سے شادی...
MUMBAI: بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی عجیب واقعات رپورٹ ہوتے ہیں، جس میں اداکارہ کو فلم میں کام کے لیے قائل کرنے کے لیے پھولوں سے بھرا ٹرک پیش کرنے اور فلموں کی کامیابی سمیت دیگر معاملات پر منفرد واقعات پیش آتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار وجے انٹونی کے ساتھ ایسا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد انہوں نے جوتے پہننے ترک کردیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اسٹار کو بڑی اسکرین میں خوب پسند کیا جاتا ہے لیکن ان کو زندگی میں انتہائی دلدوز واقعہ پیش آیا کہ وہ حیرت انگیز اور مشکل کام کر رہے ہیں۔ وجے...
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر مودی بلوچستان میں پیسہ لگا سکتا ہے تو پاکستان کے حکمران بلوچ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے؟ ہم سوال پوچھنے جا رہے ہیں کہ بلوچستان کو میدانِ جنگ کیوں بنا دیا گیا ہے؟ را کو ختم کس نے کرنا ہے؟ ریاست اپنے شہریوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیوں کر رہی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام بلوچستان کے حقوق کے لیے جاری "حق دو بلوچستان لانگ مارچ" مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں ملتان سے خانیوال روانہ، لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال مدرسہ جامعہ العلوم میں کیا گیا، جہاں امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان...
واشنگٹن: امریکی خلائی ادارہ ناسا (NASA) کو اس وقت بڑی مشکل کا سامنا ہے، کیونکہ بجٹ میں کٹوتیوں کے بعد ادارے کے تقریباً 3,870 ملازمین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ ملازمین ناسا کے ’ڈفرڈ ریزائنیشن پروگرام‘ کے تحت رضاکارانہ طور پر ادارہ چھوڑ رہے ہیں۔ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 3 ہزار ملازمین نے علیحدگی کی حامی بھری، جبکہ پہلے مرحلے میں 870 ملازمین استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اس کٹوتی کے بعد ناسا کے مستقل ملازمین کی تعداد 18,000 سے کم ہو کر تقریباً 14,000 رہ جائے گی، یعنی ادارے کے اسٹاف میں 20 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوگی۔ ناسا پہلے ہی ایک عبوری ایڈمنسٹریٹر کے تحت کام...
راولپنڈی: غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کے کیس میں عدالتی حکم پر چھتی قبرستان پیرودھائی میں قبر کشائی کی گئی۔ قبر کشائی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ایلیٹ فورس اہلکار قبرستان میں تعینات رہے جب کہ قبر کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگا ئے گئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موقع پر موجود رہی۔ عدالتی مجسٹریٹ کے معائنے کے بعد ٹی ایم اے کے عملے نے قبر کھودنے کا عمل شروع کیا۔ اس موقع پر 2 ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے...
چلاس اور بابوسر کے علاقے میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں تاحال 7 افراد لاپتا ہیں جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چلاس اور بونجی میں گرمی عروج پر، 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق چلاس میں خیبر نیوز کی اینکرپرسن شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت علی اور 3 بچے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہو گئے ہیں۔ تھک بابوسر کے مقامی رضاکار کو شبانہ لیاقت کا پرس ملا ہے جس میں ان اور ایمل لیاقت کے شناختی کارڈز موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ دیامر کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھرپور انداز...
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا ہے کہ بائی روڈ سفر پر پابندی عائد کرنا حکومت کی طرف سے ناکامی کا اعتراف ہے، ہمیں یقین ہے سکیورٹی ادارے زائرین کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، گریز کرے کہ لوگ احتجاج کا راستہ اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حکومت کی طرف سے زائرین کے ایران عراق بائی روڈ سفر پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین پورا سال تیاری کرتے ہیں کہ روضہ امام حسین علیہ السلام پر جاضری دینے کیلئے اربعین پر جائیں گے۔ چہلم کے موقع پر زیارت کی...
گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آج بھی ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور اب تک چار مزید لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ کل ایک ماہی گیر کی لاش مل چکی تھی، جب کہ موجودہ کارروائی میں مزید چار لاشیں دریافت ہوئیں۔ ان میں سے دو لاشیں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ تین لاشیں گوادر کے ایدھی مرکز میں موجود ہیں۔ ایک لاش کو ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سانحے کے دوران ایک ماہی گیر زندہ بچا ہے، جسے فوری طور...
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان قابل مذمت ہے۔ زائرین کو سکیورٹی کے نام پر روکنا قبول نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ زائرین کی بائی روڈ سفر پر پابندی کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز ہو گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان سے زائرین کو اربعین کے سلسلے میں ایران اور عراق بائی روڈ جانے کی اجازت دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کی بواسطہ سڑک ایران اور عراق جانے پر پابندی کے بعد بلوچستان شیعہ کانفرنس اور زائرین کی جانب سے علمدار روڈ پر احتجاج کا آغاز ہو گیا ہے۔ مظاہرین کا...
امریکا میں طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ پالیئیٹو کیئر کو اکثر لوگ ہاسپِس کیئر سے خلط ملط کر دیتے ہیں، حالانکہ دونوں مختلف نوعیت کی خدمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مائیکروپلاسٹکس انسانی صحت کے لیے کس قدر خطرناک ہیں؟ پالیئیٹو کیئر کا مقصد کسی بھی سنگین یا دائمی بیماری کے دوران مریض کو آرام، درد میں کمی اور جذباتی مدد فراہم کرنا ہوتا ہے، اور یہ علاج کے ساتھ ساتھ جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے برعکس ہاسپِس کیئر ان مریضوں کے لیے مخصوص ہے جنہیں چند ماہ کی زندگی باقی ہو اور تمام علاج بند کر دیے گئے ہوں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ پالیئیٹو کیئر کو بیماری کے آغاز سے ہی شامل کیا جانا چاہیے...
جنوبی ایشیا میں بلند ترین شرح نمو پاکستانی وزارتِ صحت کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آبادی کی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو جنوبی ایشیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ یہاں ہر ایک خاتون اوسطاً تین سے زائد بچوں کو جنم دے رہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ صرف ایک چوتھائی خواتین ہی مانع حمل طریقوں سے فائدہ اٹھا پا رہی ہیں، جبکہ 17 فیصد خواتین ایسی بھی ہیں جو خاندانی منصوبہ بندی کی خواہش کے باوجود اس سہولت سے محروم ہیں۔ آبادی کو کنٹرول کرنے کا نظام مکمل ناکام یہ تشویش ماضی کی طرح اب صرف ماہرین تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کا اعتراف سرکاری طور...
راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2...
پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 سے 31 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل 28 سے 31جولائی تک جاری رہے گا۔اس دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخو پورہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالا، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بارشوں کا امکان ہے۔29 سے31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی...
انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے ماضی کے فاسٹ بولرز کو موجودہ دور کے بولرز سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرکٹ کے معیار کو کیا ہوگیا؟ کیون پیٹرسن کو کس بات نے پریشان کردیا؟ سابق انگلش بیٹر نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ آج کل کے مقابلے میں 20 سے 25 سال قبل بولنگ کا معیار کہیں زیادہ سخت تھا اور بیٹنگ کرنا خاصا مشکل ہوا کرتا تھا۔ Don’t shout at me but batting these days is way easier than 20/25 years ago! Probably twice as hard back then! Waqar, Shoaib, Akram, Mushtaq, Kumble, Srinath, Harbhajan, Donald, Pollock, Klusener, Gough, McGrath, Lee, Warne, Gillespie, Bond, Vettori, Cairns, Vaas, Murali,… — Kevin Pietersen???? (@KP24)...
اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اس میں درپیش رکاؤٹوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان کے امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کا انعقاد کوئٹہ میں ہوا۔ جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز، حکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے...
’جیو نیوز‘ گریب فیری میڈوز روڈ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معتدد مقامات پر بند ہے، کافی تعداد میں سیاح ریسکیو کیے جانے کے منتظر ہیں۔موسم خرابی کی باعث سیاحوں کو ریسکیو کرنے والی ہیلی سروس روک دی گئی جبکہ سیاحوں کو بذریعہ سڑک بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج سمیت دیگر ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ جھیل سیف الملوک کے راستے میں پھنسے 500 سیاح بحفاظت ریسکیو کرلیے گئےکاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا،...
اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے انٹیلی جنس ونگ کے تمام فوجیوں اور افسران کے لیے عربی زبان اور اسلامیات کی تعلیم لازمی قرار دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا یروشلم پوسٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام 7 اکتوبر 2023 کے انٹیلی جنس ناکامی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’ آپریشنل واقعہ‘، شمالی غزہ میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی نئی تربیت کا مقصد انٹیلی جنس اسٹاف کی تجزیاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔ آئندہ سال کے اختتام تک اسرائیلی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (جسے عبرانی میں ’آمان‘ کہا جاتا ہے) کے تمام اہلکار اسلامیات کی تعلیم حاصل کریں گے، جب کہ ان میں سے 50 فیصد عربی زبان کی تربیت بھی لیں گے۔ یہ...
قصور: بچھر اسٹاپ کے قریب ایک لرزہ خیز واقعے میں نامعلوم افراد نے 14 سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اس کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔ زخمی لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے قریب کھیتوں میں پھینک دیا گیا جہاں سے اسے ریسکیو ٹیم نے بازیاب کر کے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت انتہائی نازک ہے، تاہم فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن کی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون...

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کیجانب سے مظاہرین کو دبانے کا عمل صیہونی رژیم کیساتھ تعاون کے مترادف ہے، حماس
اپنے ایک بیان میں حماس کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی، حریت پسندوں کو دبانے سے باز آئے اور عوام کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی بجائے صہیونی رژیم کیخلاف صف آراء ہو۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک "حماس" کے رہنماء "عبد الرحمٰن شدید" نے کہا کہ مغربی کنارے میں عوامی مظاہروں کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے ذریعے کچلنا، صیہونی رژیم کے موقف اور جارحیت کے ساتھ ہم آہنگی کی مانند ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرے کم از کم مغربی کنارے کے لوگوں کی غزہ کے ساتھ مذہبی و قومی یکجہتی کا اظہار ہیں کہ جنہیں کچلنے کی بجائے ان کی حمایت ہونی چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی...
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا، سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد کے مطابق کلاوڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک بند ہوگئی تھی۔ سیاحوں اور مقامی افراد کے ریسکیو کیلئے پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پروازریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔ سڑک پر 117 سے زیادہ جیپوں میں سوار500 سے زائد سیاح...
کاغان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2025ء) خیبرپختونخواہ انتظامیہ نے کاغان میں 500 سیاحوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا، خیبرپختونخواہ انتظامیہ کا بروقت آپریشن، جھیل سیف الملوک میں کلاوڈ برسٹ اور تودہ گرنے کے بعد 500 سیاحوں کو ریسکیو کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا۔ سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔ سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا عبدالصمد نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے...
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بہترین بزنس پروپوزل پیش کرنے والے نوجوانوں کو قرضِ حسنہ دے کر کاروباری معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود کفیل اور بااختیار بن سکیں، ہم ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں تاکہ سندھ کا نوجوان روشن مستقبل کی راہ پر گامزن ہو۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی گورنر ہاوس میں ملاقات میں "معرکہ حق، جشنِ آزادی" کی تقریبات، جو کہ یکم سے 14 اگست تک منعقد ہوں گی، کے سلسلے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما...
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تاجکستان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف اور پہلے نائب وزیر دفاع میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادیر نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تاجک مہمان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کیا۔ پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔ پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔ سب جیل پنڈی بھٹیاں کا افتتاح مزید :
امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں ڈرون کے ذریعے سینکڑوں بایوڈیگریڈیبل پوڈز گرائے گئے جن میں سے ہر ایک میں تقریباً 1ہزار نر مچھر موجود تھے۔ سائنسدانوں اسے ‘اِن کمپیٹیبل انسیکٹ ٹیکنیک’ کا نام دیا ہے جس کے ذریعے ناپسندیدہ اور نقصان دہ مچھروں کی آبادی کو دوسرے مچھروں کے ذریعے قابو کرنا ہے۔ یہ مچھر خاص طور پر لیبارٹری میں تیار کیے گئے تھے جو کاٹتے نہیں اور جب یہ مادہ مچھروں سے ملاپ کرتے ہیں تو ان کے انڈے نہیں پھوٹتے یوں مچھر کی آبادی کم ہوتی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین نے مچھر جتنا چھوٹا جدید ڈرون تیار کرلیا، مقاصد کیا ہیں؟ اس اقدام کا مقصد ہوائی کے جزیرے میں غیرملکی مچھر کی بڑھتی ہوئی آبادی...
تصویر بشکریہ سرکاری میڈیا پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ پورا نہ کیے جانے پر شکوہ کیا ہے، شاہ زیب نے بتایا کہ تیسری مرتبہ کراٹے کمبیٹ مقابلوں میں عالمی چیمپئن بننے پرانہوں نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہ زیب زند نے کہا کہ یہ کامیابی میں اپنے وطن کے اُن لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ میں ان تمام دعاؤں کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھارت سے جیت کر واپس آنے پر...
اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 میں منگل کے روز بارش کے دوران برساتی نالے میں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے تھے تاہم ریسکیو کو گزشتہ روز ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی تھی لیکن بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن آج چوتھے دن بھی جاری ہے، گزشتہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا تھا۔ شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے ہی تھے کہ ان کی گاڑی خراب ہوگئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت بہہ گئے۔ گاڑی میں موجود باپ بیٹی اس دوران ہاتھ ہلا کر مدد کے لیے پکارتے...
کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالے کاہا سلطان سے 29 ہزار340 کیوسک، نالہ چھاچھڑ سے 6 ہزار 113 کیوسک اور نالہ کالا بگا سے 2 ہزار 573 کیوسک کا سیلابی پانی گزر رہا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے اور دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر 3لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے ۔اس کے علاوہ دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور ناح بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ تربیلا، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب دیکھا گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے مزید بتایا کہ دریائے...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی +اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین شہید ہوئے۔31 سالہ میجر زیاد سلیم کا تعلق خوشاب، سپاہی ناظم حسین کا تعلق جہلم سے ہے۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت...
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آپریشن کیا، کارروائی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں...
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی تاہم آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے...
اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔ مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول...
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ۔نیم قبائلی علاقہ میں کرفیو کے حوالے سے اعلامیہ ڈی سی کی جانب سے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں صبح 6 بجے کرفیو نافذ کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرفیو میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انتظامیہ نے مسافروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ اس دوران ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہے گی، شہری گھروں سے نہ نکلیں۔
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) راولپندی کے علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی پانی میں کار سمیت بہہ جانیوالے ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے پوش رہائشی علاقہ ڈی ایچ اے کے سیلابی نالے میں بہنے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ گاڑی اور بیٹی سمیت سیلابی پانی میں بہہ جانے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل کی لاش دریائے سواں کے کنارے سے ملی، تاہم ان کی بیٹی اور گاڑی کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور متاثرہ خاتون کی تلاش تک سرچ آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جن پر خود دہشتگردی کے مقدمات ہوں وہ کیا اے پی سی طلب کریں گے،ان کاکہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اے پی سی طلب کی تھی صوبائی حکومت کو چاہیے تھا وہاں جاتی،غیرسنجیدہ حکومت کی اے پی سی کواپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا۔ مزید :
ایم کیو ایم رہنما فضل ہادی کے قتل پر شدید ردعمل، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے پارٹی کے خیبرپختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات فضل ہادی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔زاہد ملک نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر فضل ہادی کے قاتلوں کو گرفتار کرائیں اور اس المناک واقعے کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل ہادی ایک محب وطن، عوامی خدمت گزار اور اچھے انسان تھے جنہیں دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔زاہد ملک کا کہنا تھا...
ملک بھر میں ایئرپورٹس پر وی آئی پی لین کی حفاظت اے ایس ایف کے حوالے کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر موجود وی آئی پی لین کی آمدورفت ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ایئرپورٹس کی وی آئی پی لین اور لین 2 کی مکمل سکیورٹی اب اے ایس ایف کے پاس ہوگی۔ وی آئی پی اور لین 2 پر اب سکیورٹی معاملات پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی اور پرائیویٹ سکیورٹی ادارے نہیں کر سکیں گے ۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وی آئی پی لین اور لین 2 سے وزرا اور غیر ملکی مندوبین کی آمد و رفت ہوتی ہے...
مکہ مکرمہ کے ممتاز نجی عجائب گھروں میں شامل العمودی میوزیم، شہر کے ثقافتی و تاریخی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ میوزیم نہ صرف قدیم اسلامی اور حجاز کی روایات کا امین ہے بلکہ اسے مکہ کی تہذیبی ترقی کا جیتا جاگتا ثبوت بھی کہا جا سکتا ہے۔ العمودی میوزیم کا قیام اور تاریخ العمودی میوزیم کی بنیاد 1422 ہجری میں معروف مقامی مورخ ابو بکر بن عبدالرحمٰن العمودی نے رکھی، جبکہ یہ 1436 ہجری میں عوام کے لیے باقاعدہ طور پر کھولا گیا۔ تقریباً 2,000 مربع میٹر پر محیط یہ عجائب گھر آج 15 ہزار سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات کا خزانہ بن چکا ہے، جن میں سے کئی اشیاء کی عمر 150 سال سے زیادہ ہے۔...
اسلام آباد پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی سے پانی کے ریلے میں بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق اور ان کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش کے لیے دوسرے روسرے روز بھی آپریشن جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے امدادی ادارے مختلف مقامات پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کررہے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی میں باپ بیٹی گاری سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، افسوسناک واقع کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ گاڑی میں سوار افراد مدد کے لیے پکار رہے ہیں، پانی کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑی نالے سے دریائے سواں کی جانب بھڑی لیکن پھر کہاں گئی کچھ پتا نہیں چل رہا۔ راولپنڈی ریسکیو 1122 کی غوطہ...
ویب ڈیسک: دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، تربیلا بیراج...
دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی)کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد ایک لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر...
گزشتہ روز سے راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں ہونے والی موسلادھار بارش کے پانی میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آج دوسرے روز پھر سے شروع کر دیا گیا ہے، تین مختلف ریسکیو ٹیمیں اب بھی مختلف مقامات پر تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ رات 2 بجے تک آپریشن جاری رہا، کرین کی مدد سے گاڑی کو نالے میں تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی البتہ رات کو بارش سے ایک مرتبہ پھر سے پانی کا بہائو زیادہ ہو گیا جس پر آپریشن کو روک دیا گیا تھا۔ ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش کے لیے آج صبح ایک مرتبہ پھر...

’مدد کیلئے آوازیں لگائیں لیکن کسی نے نہ سنا‘: اسلام آباد میں کار کے ساتھ ڈوبنے والے ریٹائر کرنل اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بارش کے باعث برساتی نالے میں ڈوب جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے سواں پل کی جانب جانے والے راستے کی کھدائی شروع کر دی ہے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بازیابی تک سرچ آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرنل (ر) اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔ موسلا دھار بارش کے باعث نالے کا پانی سڑک پر آ گیا، اور کرنل قاضی کی کار پانی میں پھنس گئی۔ گاڑی بند ہونے پر انہوں نے اسے...
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (FFD) کے مطابق دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند...
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں مخدوش قرار دے کر خالی کرائی گئی 41 عمارتیں بلڈرز کو فروخت کی جائیں گی، سندھ حکومت بے دخل کیے گئے مکینوں کو بے نظیر انکم سپورٹ سے دو سال کا کرایہ اور رہائش کا جامع منصوبہ بنائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرا، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد، رکن صوبائی اسمبلی دلاور خان و دیگر اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ارشد وہرا نے کہا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ بغدادی لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ ہوا،اس واقعہ میں...
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید...
بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 19 جولائی کو بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ معلومات پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ اس آپریشن کے بعد 21 جولائی کو علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا، جس کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو تلاش کر کے کامیابی سے ہلاک کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا، جہاں سے...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ، محسن نقوی نے کہا 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں ، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پاکستان سے فتنہ الہندوستان...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں 19 اور 21 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں...
سٹی42: پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام اضلاع کی پولیس کو ریسکیو آپریشنز میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اہم ہدایات کے مطابق آر پی اوز اور ڈی پی اوز متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔پولیس ٹیمیں ریسکیو اداروں اور مقامی حکومت سے مکمل کوآرڈی نیشن رکھیں۔امدادی ٹیموں کی باقاعدہ پٹرولنگ جاری رکھی جائے۔متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس اور سکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ممکنہ سیلابی خطرات سے دوچار شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ سیلاب متاثرین...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ریسکیو سروس یعنی 1122 کو جدید ڈرونز فراہم کیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے دفتر میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران یہ 2 جدید وی ٹول/یو اے وی ڈرونز مکمل سازوسامان کے ساتھ ریسکیو 1122 کے حوالے کیے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی، پی ڈی ایم اے ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، یہ ہائی پرفارمنس ڈرونز 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ریسکیو مشنز، اشیائے ضروریہ کی ترسیل، فضائی نگرانی اور ایمرجنسی ردعمل...
بلوچستان میں حالیہ مسافر قتل کے واقعہ کے بعد حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظراہم قدم اٹھایا ہے۔ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان عثمان خالد نے اعلان کیا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کوبواٹہ چیک پوسٹ پرروک دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ اقدام مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ٹرانسپورٹرزاورشہریوں سے اپیل کی گئی کہ شام کے وقت سفرسے گریزکریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

آئرلینڈ کے ایک ‘گٹر’ میں 796 بچوں کی لاشوں پر مشتمل اجتماعی قبرستان کا انکشاف، انہیں خفیہ دفن کیوں کیا گیا؟
آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے ٹوئم کاؤنٹی گال وے میں سابقہ ‘مدر اینڈ بے بی ہوم کے قریب موجود ایک گٹر میں اجتماعی قبرستان ہونے کے انکشاف کے بعد پیر کے دن کھدائی شروع کی جارہی جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ وہاں 796 نومولود بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔ حکام کو شبہ ہے کہ اس جگہ پر ان سینکڑوں بچوں اور نومولودوں کی باقیات کو دفن کیا گیا تھا جو ایک کیتھولک راہباؤں کے زیر انتظام چلنے والے ادارے میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ بچے غیرشادی شدہ ماؤں کے بطن سے پیدا ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: لاشیں چھپانے اور لواحقین کو جعلی راکھ بھیجنے پر جنازہ گھر کے مالک کو 20 سال قید کی...
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد ان کی نجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اداکارہ کی بڑی بھابھی نے دعویٰ کیا ہے کہ حمیرا اصغر کا اپنی فیملی سے طویل عرصے سے تعلق منقطع تھا، اور اس کی بنیادی وجہ ان کا شوبز انڈسٹری میں کام کرنا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ مرحومہ کے خاندان کو ان کے کیریئر سے سخت اختلاف تھا اور یہ اختلاف ان کے قریبی رشتہ داروں، خصوصاً بڑے بھائی، کے ساتھ تعلقات میں دراڑ کی صورت اختیار کر گیا تھا۔ حمیرا کی بھابھی نے بتایا کہ ’خاندان کبھی نہیں چاہتا تھا کہ حمیرا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرے۔...
بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بہاولپور ریسکیو کنٹرول کے مطابق بہاولپور سے بہاولنگر جانے والی مسافر کوچ نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ریسکیو کنٹرول کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حاصل پور منتقل کر دیا۔ریسکیو کنٹرول نے بتایا کہ حادثہ حاصل پور چشتیاں روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد سوار تھے ، جن میں سے 3 افراد موقع...