2025-07-26@21:35:13 GMT
تلاش کی گنتی: 203
«ا گاہ کیا»:
(نئی خبر)
جدہ (سید مسرت خلیل) رومانیہ اور ہالینڈ کے تعاون سے بنایا گیا پاک بحریہ کے نئے آف شورپیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ جو پاکستان نیوی کے4 آف شور جہازوں میں سے آخری جہاز ہے جو ترکیہ سے اپنے سفرکا آغاز کرتے ہوئے جدہ انٹرنیشنل اسلامی بندرگاہ پہنچا، جہاں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اورپی این ایس یمامہ کے کمانڈنگ آفسرکپٹین عبدالرحمن (ستارہ امتیاز(ایم پی این) نے جہازکے عرشہ پرایک پْرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں میجرجنرل احمد علی الدوبیس، کمانڈر ویسٹرن ریجن، ریئر ایڈمریل منصور بن سعود ال جیواید، کمانڈر رائل سعودی نیوی فورس کے دیگر اعلیٰ افسران سمیت پاکستانی سفارتخانہ کے ملٹری اتاشی بریگیڈئر محسن جاوید،سفارتکاروں، او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی...
ایس ایس پی ضلع بدین اسلم لانگاہ کو چارج سنبھالنے کے بعد گارڈ آف آنرپیش کیا جارہا ہے
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت جمعہ کے روز گہری دھند میں ڈوب گیا جس سے بعض علاقوں میں حدِ نگاہ صفر ہو گئی اور مرکزی ائرپورٹ پر پروازوں میں خلل پیدا ہوا۔محکمہ موسمیات نے نئی دہلی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا جو دوسری درجے کی شدت والی انتباہی سطح ہے۔ ائرپورٹ کی انتظامیہ نے بتایا کہ گہری دھند کے باعث پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی ،جب کہ آنے والی پروازوں خبردار کیا گیا کہ انہیں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ سوئس گروپ آئی کیو ایئر کی جمعہ کی لائیو درجہ بندی میں دہلی دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومتوں میں دوسرے نمبر پر ہے ۔