2025-11-05@08:39:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2150
«بھی محفوظ»:
(نئی خبر)
اپنے بیان میں پشتونخوا نیپ نے کہا کہ تمام غیر قانونی، غیر آئینی اور عوام دشمن فیصلے ریاستی اداروں کی ایما پر بغیر کسی بحث و مباحثے اور کابینہ کے اجلاس کے بغیر ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے کہا ہے کہ نام نہاد کابینہ کے سرکولیشن فیصلے کے ذریعے صوبے کے کوئٹہ، ژوب، مکران، رخشان، نصیر آباد اور قلات ڈویژن کے بی ایریاز کو اے ایریاز میں ضم کرنے اور لیویز فورس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ ہرگز ہمارے عوام کیلئے قبول نہیں ہے۔ پشتونخوا نیپ کے صوبائی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں صوبائی حکومت کی جانب سے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کو غیر آئینی غیر قانونی فیصلے اور...
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا، یہ در اندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کی ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کردیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنۃ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی بروقت کارروائی سے تشکیل میں شامل 30 خوارج ہلاک...
جنرل کٹیار نے کہا کہ اگرچہ 1965ء کی جنگ سے لیکر آج تک جنگی ٹیکنالوجی میں بے حد تبدیلی آئی ہے، مگر بھارتی فوج کا حوصلہ، جذبہ اور عزم آج بھی ویسا ہی مضبوط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار نے پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے دوبارہ ہندوستان کی سرزمین پر حملے کی جرات کی تو جواب "آپریشن سندور" سے کہیں زیادہ تباہ کن اور فیصلہ کن ہوگا۔ میگا ایکس سروس مین ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل کٹیار نے کہا کہ اگرچہ 1965ء کی جنگ سے لے کر آج تک جنگی ٹیکنالوجی میں بے حد تبدیلی آئی ہے،...
پاک فوج نے افغانستان کے دارالحکومت کندھار اور کابل میں افغان طالبان اور فتنہ خوارج کے ٹھکانوں نے نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کندھار اور کابل کے صوبوں میں افغان طالبان اور خوارج کے مخصوص ٹھکانوں پر انتہائی درست کارروائیاں کیں اور افغان طالبان اور فتنہ خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی مہمند میں کارروائی: افغان طالبان کی الخوارج کی تشکیل کی کوش ناکام، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کندھار میں افغان طالبان کی بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، بٹالین نمبر 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کو نشانہ بنایا، تمام اہداف احتیاط کے ساتھ منتخب کیے گئے تھے جو شہری آبادی...
اسلام آباد: پاکستان میں تمباکو نوشی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے جس کے تناظر میں اسلام آباد میں سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے دو روزہ مشاورتی اجلاس میں تمباکو کے خلاف جنگ میں نئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سابق نگران وفاقی وزیر اور صدر پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے اجلاس میں کہا کہ تمباکو کی تشہیر پر مکمل پابندی اور گرافک ہیلتھ وارننگز کے سائز میں اضافہ جیسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سپارک کے زیرِ اہتمام دو روزہ مشاورتی اجلاس کا موضوع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی عالمی تمباکو وبا رپورٹ 2025 اور تمباکو کی تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (TAPS) پر بہترین عالمی طریقہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اکتوبر 2025ء) افغان حکام نے بدھ کے روز خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر تازہ جھڑپوں میں پندرہ شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مقامی محکمہ اطلاعات کے ترجمان علی محمد حقمل کے مطابق افغانستان کے جنوبی ضلع اسپن بولدک میں رات دیر گئے جھڑپیں شروع ہوئیں اور ان کے مطابق اس میں 15 شہری مارے گئے۔ اسپن بولدک میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایک اہلکار عبدالجان بارک نے بھی اے ایف پی سے بات چیت میں ہلاکتوں کی اس تعداد کی تصدیق کی اور بتایا کہ اس واقعے میں 80 سے زائد خواتین اور بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان طالبان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاک فوج نے چمن کے حساس سرحدی علاقے اسپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملوں کو مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کی صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے اسپن بولدک میں 4 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جن کا پاکستانی فورسز نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردِعمل کے ساتھ جواب دیا۔ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق حملہ آوروں نے شہری آبادی کو ڈھال اور نشانہ بنانے کی کوشش کی اور یہاں تک کہ پاک افغان فرینڈشپ گیٹ کو بھی تباہ کر دیا، جس سے ان کے غیر ذمہ دارانہ اور دشمنانہ عزائم آشکار ہو گئے، تاہم پاکستانی جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے...
افغان طالبان کیجانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کے بارڈر باب دوستی پر افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران افغان طالبان نے باب دوستی کو اڑا دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی فورسز پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا۔ جس پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران بھاری اسلحے اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا۔ باب دوستی کو بھی افغان طالبان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔ متعدد عام شہریوں کے جانبحق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت)جب حماس نے اسرائیل سے مذاکرات کو ترجیح دی ہے، تو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے پر چڑھائی کا کیا جواز تھا؟ حکومت اور ریاستی ادارے ظلم و جبر سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کریں گے تو ملک میں انتشار مزید بڑھے گا۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ دو برس سے زائد عرصے کے دوران ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ میں مسلسل وحشیانہ بمباری کرکے 70,000 سے زائد مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو شدید زخمی کر دیا ہے پھر یہ کہ غزہ جانے والی بین الاقوامی امداد کو روکے...
بھارت کی ریاست بہار کے گاؤں کونچی میں ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں 74 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر موہن لال نے اپنی زندگی میں ہی اپنی آخری رسومات کا اہتمام کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے انتقال پر کون لوگ ان سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ موہن لال، جو بھارتی فضائیہ میں بطور وارنٹ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے مکمل ہندو رسومات کے ساتھ اپنی ’ارتھی‘ نکلوائی۔ سفید کفن میں لپٹے ہوئے، انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں شمشان گھاٹ تک لے جائیں۔ جنازے کے دوران روایتی نعرے ’رام نام ستیہ ہے‘ لگائے گئے، اور متعدد افراد اس جلوس میں شریک ہوئے۔...
میری اپنی فیملی فوج میں ، فوج سے میری کوئی دشمنی نہیں بلکہ فوج کو پسند کرتا ہوں، فوج میری ، ملک بھی میرا ہے اور شہدا ہمارے ہیں،جس چیز سے مُلک کو نقصان ہو رہا ہو اُس پر تنقید کرنا فرض ہے ، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند ہونا چاہیے، افغانستان سے کشیدگی میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے، سیاسی حل نکالنا چاہیے،ٹی ایل پی کیخلاف تشدد کی مذمت ، وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کا دشمن نہیں ہوں بطور سیاستدان پالیسی پر اس لیے تنقید کرتا ہوں تاکہ کوئی حل نکلے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کا دشمن نہیں ہوں بطور سیاستدان پالیسی پر اس لیے تنقید کرتا ہوں تاکہ کوئی حل نکلے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاءاور پارٹی رہنمئوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اپنی فیملی فوج میں ہے، فوج سے میری کوئی دشمنی نہیں ہے بلکہ فوج کو پسند کرتا ہوں، فوج بھی میری ہے، ملک بھی میرا ہے اور شہدا بھی ہمارے ہیں لیکن جس چیز سے ملک کو نقصان ہو رہا ہو اس پر تنقید کرنا فرض ہے۔ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند ہونا چاہیے، افغانستان پر حملوں کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے اس لیے دہشت گردی کے خاتمے...
’پاک افغان معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں‘، فضل الرحمان کے بیان کے کچھ دیر بعد افغانستان کی پھر جارحیت
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔ اسلام آباد کنونشن سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے ماضی میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا، اور اب بھی کر سکتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: افغانستان کی پاکستانی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، پوسٹیں اور ٹینک تباہ، طالبان لاشیں چھوڑ کر فرار مولانا فضل الرحمان کی افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی گفتگو کے کچھ وقت بعد ہی افغانستان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کا دشمن نہیں ہوں بطور سیاستدان پالیسی پر اس لیے تنقید کرتا ہوں تاکہ کوئی حل نکلے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاءاور پارٹی رہنماو ¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اپنی فیملی فوج میں ہے، فوج سے میری کوئی دشمنی نہیں ہے بلکہ فوج کو پسند کرتا ہوں، فوج بھی میری ہے، ملک بھی میرا ہے اور شہدا بھی ہمارے ہیں لیکن جس چیز سے ملک کو نقصان ہو رہا ہو ا ±س پر تنقید کرنا فرض ہے۔ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند ہونا چاہیے، افغانستان پر حملوں کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے اس لیے دہشت گردی...
کُرم: افغان طالبان و فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھرپور اور شدید جواب دیا گیا اور پاک فوج کی فائرنگ سے طالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا۔سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ یہ بھی پڑھیے افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن افغان ترجمان پاکستان کے بجائے اپنے ملک سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، دفتر خارجہ سیکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک فوج کی کارروائی سے طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہو گیا، کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی...
مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں ایلیٹ فوجی یونٹ نے منگل کے روز اقتدار سنبھال لیا ہے۔ یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب قومی اسمبلی نے صدر اندری راجویلینا کو فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی کے الزام میں برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف، نوجوانوں کی بغاوت کے بعد سیاسی نقشہ بدل گیا 51 سالہ صدراندری راجویلینا نے بڑھتے ہوئے استعفے کے مطالبات کو مسترد کر دیا تھا اور کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد چھپنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ ????????❗️ — Madagascar’s military has refused orders to suppress protesters and declared support for the demonstrations. ➡️ An elite army unit announced it now...
کیمبرج یونیورسٹی لائبریری میں کچھ قیمتی تاریخی دستاویزات محفوظ ہیں جن میں آئزک نیوٹن کے خطوط، چارلس ڈارون کی نوٹ بکس، نایاب اسلامی متون اور نیش پیپائرس جیسے نادر نسخے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا یہ تمام نازک تحریریں مخصوص ماحول میں سنبھال کر رکھی گئی ہیں تاکہ وقت کے اثرات سے محفوظ رہیں۔ لیکن حال ہی میں جب مشہور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے دفتر سے 113 ڈبے کاغذات اور یادگار اشیا کی شکل میں لائبریری کو موصول ہوئے تو انہیں ایک انوکھے مسئلے کا سامنا ہوا۔ ان اشیا کے ساتھ پرانی فلوپی ڈسکس بھی موجود تھیں، ایک ایسی ٹیکنالوجی جو اب ماضی کا قصہ بن چکی...
شاور سے نہانا بالٹی اور مگے کی مدد سے نہانے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے سر پر لگے اس ’جھرنے‘ میں اربوں بیکٹیریا چھپے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نہانا صبح بہتر یا رات کو، یا ایک اور کام بھی ضروری؟ جب آپ شاور کھولتے ہیں تو شاور ہیڈ اور اس سے جڑے پائپ بیکٹیریا اور فنگس کا مسکن ہوتے ہیں اور گرم پانی اور صابن کے ساتھ صفائی کی توقع کے برعکس شاور کے پہلے چند قطرے آپ کے چہرے پر بیکٹیریا بھی پھینک سکتے ہیں۔ بیکٹیریا کیسے جمع ہوتے ہیں؟ شاور کے ہیڈ اور پائپ میں ایک خوردبینی بایوفلم بنتی ہے جو بیکٹیریا اور دیگر مائیکروبس کا چھوٹا شہر...
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 10 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کو اسلام آباد پہنچنا تھا جس کے انہوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرنا تھا لیکن یہ احتجاج شروع ہوتے پرتشدد ہوگیا، جس کی وجہ سے سڑکوں کی بندش، موبائل انٹرنیٹ کی معطلی اور احتجاجی شرکا کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ، ’یہ ایک پرتشدد جماعت ہے‘ ٹی ایل پی کے مارچ میں موجود مسلح شرپسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے جس سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ ایمبولیسنز کو بھی راستہ نہیں...
چمن (آئی این پی )پاکستان‘ افغان کشیدگی کے بعد چمن ‘طورخم ‘ قلعہ سیف اللہ اور چاغی کے مقام پر براہمچہ کے مقام پر بھی افغان سرحد پیر کو دوسرے روز بھی مکمل بند رہی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند ہے‘سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت ہیں۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز...
لوگ حیران ہی نہیں ششدر بھی ہیں کہ سنا تو یہ تھا کہ افغانوں نے منگولز سے لے کر نیٹو تک سب کو شکست دی، پھر یہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب مورچے چھوڑ کر بھاگ کیسےگئے؟ مگر ہمیں کوئی حیرت نہ ہوئی، ہم اب بھی مسکرا رہے ہیں، کیونکہ ہم موجودہ افغانستان کو اندر تک جانتے بھی ہیں، اور اس کی تاریخ بھی بہت احتیاط کے ساتھ پڑھ رکھی ہے۔ ہم ماضی بعید کی تفصیل میں نہیں جائیں گے اس سے متعلق ہم بس ایک ہی پہاڑ سائز اشارے پر اکتفا کریں گے۔ اگر افغانوں نے واقعی سب کو شکست دی ہے تو پھر یہ ڈیورنڈ لائن کہاں سے آگئی؟ وہی ڈیورنڈ لائن جس کی افغانستان والی...
اپنے انتخاب کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہاں ایسی پالیسی لائیں گے کہ کوئی قانون سے مبرا نہیں ہوتا، ان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا، پشتون تحفظ موومنٹ کو بین کیا گیا ہے، لوگوں کو شیڈول فور میں ڈالا گیا ہے، میں مرکزی حکومت سے بات کروں گا جو اپنا حق مانگتے ہیں ان کو شیڈول فور میں کیسے ڈالا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا قائد عمران خان ملٹری آپریشن کے خلاف تھا تو ہم بھی اس کے بالکل خلاف ہیں، ملٹری آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، دنیا بھر میں مذاکرات کی طرف آیا جارہا ہے۔ اپنے انتخاب...
میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرا قائد عمران خان ملٹری آپریشن کے خلاف تھا تو ہم بھی اس کے بالکل خلاف ہیں، ملٹری آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، دنیا بھر میں مذاکرات کی طرف آیا جارہا ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیڈر پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر کا انتہائی مشکور ہوں، اس نے مجھ جیسے ادنی کارکن جو مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، جس کا نہ کوئی...
ویب ڈیسک:پاک افغان کشیدگی کے بعد چمن بارڈر آج دوسرے روز بھی مکمل بند ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند ہے، سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز پر عارضی طور پر قبضہ کرلیا گیا اور دہشت...
قوم سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار ہے۔ جنگ بندی کے باوجود نیتن یاہو نے بیان دیا کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اوورسیز فورم سعودی عرب کی جانب سے ایک اہم پریس بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میںبتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی امداد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کس طرح بڑے پیمانے پرریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلع بھاولنگر، مظفرگڑھ اور دیگر متاثرہ تحصیلوں میں کھانے پینے کی اشیاء، خشک راشن، مویشیوں کا چارہ اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی تقسیم کی گئی ہیں۔ صرف ضلع بھاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں 555 سے زائد خاندانوں میں 20 کلو راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ مظفرگڑھ اور بھاولپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی ہزاروں خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی ہے۔ تقریباً 800 بوری چوکر اور 84 ہزار 840 کلو جانوروں کا چارہ تقسیم کیا...
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں یہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اُنہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گورنرِ سندھ کامران خان ٹیسوری کاکہنا ہے کہ پاکستان کی محتاط مگر مؤثر جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق آموز ہے اور ضرورت پڑنے پر پاک افواج مشکل حالات میں بھی ملک کا دفاع مضبوطی سے کرتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر سندھ نے کہاکہ ماضی میں پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے اور سخت کارروائی کے ذریعے دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ایٹمی قوت بھارت کو بھی چھ گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے جیسے حالات نمٹا لیے تھے اور موجودہ حالات میں افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال کارروائیوں پر پاکستان نے چند اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔کامران ٹیسوری نے زور دے کر کہا کہ...
پاک فوج نے افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے نہ صرف متعدد افغان چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا، بلکہ بعض تباہ شدہ پوسٹوں پر پاکستانی پرچم بھی لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار واقع افغان چوکی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چوکی میں آگ بھڑک اٹھی۔ جوابی کارروائی کے بعد افغان اہلکاروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان فوجی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، اور سامنے آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ چوکیوں پر آگ اور بدحواسی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے بعض افغان چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے...
پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا، منوجیا بٹالین ہیڈ کوارٹرز، غرنالی ہیڈکوارٹر، درانی کیمپ سمیت کئی مورچے ملیامیٹ کر دیئے، کئی افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے۔افغان فورسز نے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی اور خوارجی دہشت گردوں نے کئی مقامات پر سرحد پار کرنے کی بھی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ کیا، اور افغانستان کی ان 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹرشیری رحمان نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاک سرزمین کے خلاف کسی طرز کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی،پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شیری رحمان کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ اپنی سکیورٹی فورسز کو دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں،دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے پاک فوج کی حکمت عملی قابل ستائش ہے،پاک فوج نے افغان چیک پوسٹس تباہ کرکے خارجی دہشتگردوںں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے...
پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں واقع ارندو وادی کے قریب سرحد پار افغانستان کی چیک پوسٹ تباہ کردی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار افغانستان کی پوسٹ تباہ کی گئی جس میں آگ لگ گئی۔ویڈیو میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیو میں پوسٹ پر آگ بھی لگی دیکھی جا سکتی ہے۔ قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئیسیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری...
مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے حالیہ بلا اشتعال جارحیت کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے پاک فوج سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے قبائل نے بھی سرحدی دفاع کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ برابچہ اور دلبندین کے قبائل نے پاک فوج کے ساتھ بارڈر پر جانے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہتے ہیں اور اپنے وطن کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ...
پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کُرم کے مخالف علاقے میں افغانستان سائیڈ پر چوٹی پر موجود ٹینک پوزیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کی کامیاب اسٹرائیک میں افغان طالبان کے متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب، پاکستان نے طالبان فورسز کی ژوب سیکٹر میں اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ قبضہ کی جانے والی طالبان پوسٹ پر موجود افغان طالبان کی ہم وی بکتر بند کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں انگور اڈا کے سامنے طالبان فورسز کی پوسٹ بھی مکمل تباہ کر دی گئی۔
گزشتہ شب افغان طالبان کی جانب سے مغربی سرحد پر موجود پاکستان کی متعدد چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے حملہ ناکام بنادیا اور افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی چیک پوسٹس پر اس وقت حملہ کردیا جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا سخت ردعمل رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے بدینی، کھرکاچی، انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال کی سرحدی پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے بعد پاک فوج نے نہ صرف ٹینکوں اور بھاری توپوں سے افغان طالبان کی چوکیوں کو تباہ کیا...
موبائل کا چھن جانا کراچی جیسے بڑے شہر میں معمول کی بات ہے یہی وجہ ہے کہ شہر قائد میں مہنگے موبائل فون رکھنے کا رجحان بہت کم ہے، لیکن موبائل چھن جانے کے بعد سب سے بڑا مسئلہ اس میں موجود معلومات کا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ چوری شدہ موبائل کو واپس حاصل کرنے کے لیے کوشش کی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ موبائل فون کو حاصل کرنے کے لیے کیا کیا جائے اور آخر یہ موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد منہاج گلفام نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی شخص جب مارکیٹ میں موبائل فون فروخت کرنے کے لیے آتا ہے کہ پہلے...
افغانستان کی جانب سے بارڈر پر بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس دوران فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے خارجیوں کی سہولت کار افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک...
افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپور جواب، متعدد افغان فوجی اور خواج ہلاک، چوکیاں تباہ
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو تباہ جبکہ متعدد افغان فوجیوں اور خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے...
شمالی کوریا نے اپنے نئے بین البرعظمی میزائل کی شاندار نمائش کے ساتھ ایک عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد کیا ہے، جس کی قیادت کم جونگ اُن نے کی۔ پریڈ میں بین الاقوامی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدوی ایدف اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری تو لام شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات یہ فوجی پریڈ جو حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی، پریڈ کے دوران شمالی کوریا نے اپنا جدید ترین بین البرعظمی میزائل ہواسونگ 20 پیش کیا، جسے ریاستی میڈیا...
پی ٹی آئی کے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین اسمبلی کو فوری طلب کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خصوصی ٹیم کو ٹاسک دے دیا ہے اور بیرون ملک گئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماں کو بھی پشاور طلب کر لیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماں کو متحد رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور صوبے میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جنید اکبر، اسد قیصر اور...
ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا مشہور فیچر ایمرجنسی ایس او ایس بایہ سیٹلائٹ رواں سال کے آخر تک میکسیکو میں بھی متعارف کرایا جائے گا، اس کے ساتھ ہی کمپنی کے سیٹلائٹ سے چلنے والے دیگر ٹولز، جو آئی فون فورٹین اور اس کے بعد آنے والے تمام ماڈلز پر دستیاب ہیں، کی رسائی مزید ممالک تک بڑھا دی گئی ہے۔ ایپل کے سیٹلائٹ فیچرز میں ایمرجنسی ایس او ایس، فائنڈ مائی، میسجز اور روڈ سائیڈ اسسٹنس شامل ہیں، جو اس وقت کام آتے ہیں جب صارف وائی فائی یا موبائل نیٹ ورک سے باہر ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے ان فیچرز کو استعمال...
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی سربراہی میں جمعہ کی شب ایک شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا. پریڈ میں شمالی کوریا کے جدید ترین بین البرِاعظمی بیلسٹک میزائل ’ہواسونگ-20‘ کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ میزائیل بیک وقت 20 روایتی یا نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پریڈ حکمراں جماعت ”ورکرز پارٹی آف کوریا“ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔ جس میں چینی وزیرِاعظم لی کیانگ، روس کے سابق صدر دمتری میدویدیف کی قیادت میں روسی وفد اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ تو لام سمیت کئی غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔ پریڈ میں شمالی کوریا نے اپنے سب سے جدید...
اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنے تباہ شدہ گھروں کی طرف واپس لوٹنے لگے۔ کئی خاندان وہی راستے طے کر رہے ہیں جہاں سے وہ پہلے سمندر کے کنارے یا دوسرے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوئے تھے۔ دھول میں اٹی سڑکوں پر ایک لمبا قافلہ غزہ شہر کی جانب رواں دواں تھا، جو چند روز قبل شدید حملوں کا نشانہ بنا تھا۔ شیخ رضوان کے رہائشی اسماعیل زیدہ نے کہا، ”اللہ کا شکر ہے میرا گھر ابھی کھڑا ہے، مگر آس پاس سب کچھ تباہ ہو چکا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی دوپہر 12 بجے نافذ ہو گئی۔ حکومت نے جمعے کی صبح حماس کے ساتھ...
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض صیہونی افواج نے غزہ کے بعض علاقوں سے عقب نشینی شروع کر دی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری میڈیا نے تصاویر شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صیہونی افواج نے آج صبح غزہ شہر اور الشاطی کیمپ سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج، اب، فریقین کے درمیان طے شدہ خطوط، کی جانب عقب نشینی کر رہی ہے۔ - صیہونی رپورٹس کے مطابق، انخلاء کے بعد بھی قابض اسرائیلی فورسز غزہ میں قائم کئی ایک چوکیوں پر تعینات رہیں...
بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنا اُن کے فنی سفر کا سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ انوپم کھیر کے مطابق، ان کی شخصیت، لب و لہجہ اور حرکات و سکنات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے اُنہوں نے کئی ماہ تک مسلسل مشق کی۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ گاندھی جی اور ٹیگور جیسے تاریخی شخصیات کے لیے ہمارے پاس کافی دستاویزی مواد موجود ہوتا ہے، جیسے کہ پرانی تصاویر، ویڈیوز اور فلمیں، جن کی مدد سے اُن کی شخصیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ مگر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا معاملہ مختلف تھا۔ یہ بھی...
امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکا نے غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے تقریباً 200 فوجی اہلکاروں کو اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہلکار بین الاقوامی مشترکہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جس میں اس معاہدے کے شراکت دار ممالک، این جی اوز اور نجی شعبے کے افراد بھی شامل ہوں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کی نگرانی میں دو سو اہلکاروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی فورس غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرے گی۔ اس فورس میں مصر،...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے سروے کے حوالے سے شکایات کیلئے بھی فورم ہونا چاہیے ،جن کسانوں کے لائیو سٹاک کا نقصان ہوا ہے اسے اچھی نسل کے جانوروں کی فراہمی کے ذریعے پورا کیا جانا چاہیے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سروے مکمل ہونے پر بلا تاخیر امداد کی فراہمی کا آغاز کر دیا جائے ،حکومت کے زیر اہتمام زرعی بینک اور نجی بینکوں کوبھی پابند کیاجائے کہ وہ سیلاب متاثرین کے لئے بلاسود اور آسان شرائط پر قرض کی اسکیمیں لائیں ۔اگر سیلاب سے تباہ حال کسان کو پائوں...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) سکیورٹی فورسز نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں اورکزئی حملے میں 2 افسران سمیت 11 جوانوں کی شہادت میں ملوث تمام 30 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں پیش آنے والے ہولناک واقعے میں ملوث خوارج کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی دوران مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کی جانے والی کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ تمام 30 خوارج مارے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے...
امریکا نے اسرائیل میں تقریباً 200 فوجی اہلکار فوری طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ غزہ کے لیے انسانی امداد کی ترسیل اور جنگ بندی کے نفاذ کی نگرانی کے لیے ایک تعاون و ہم آہنگی مرکز (Coordination Center) قائم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم یہ اقدام حال ہی میں طے پانے والے اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اہلکار مرکز کے قیام اور منصوبہ بندی میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ مرکز ایسے مقام پر قائم کیا جائے گا جسے فریقین سب سے موزوں سمجھیں۔ مرکز میں مختلف شراکت دار ممالک، غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs) اور...
پنجاب میں انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 37 واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا سید عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر خان، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول اجلاس میں پیرا کے 259 انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی گئی،جبکہ میانوالی بارڈر چیک پوسٹس پر رینجرز کی...
پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے اراکینِ صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر صوبے میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی ہدایت پر تمام اراکینِ اسمبلی، بشمول وہ جو بیرونِ ملک موجود ہیں، فوری طور پر خیبرپختونخوا واپس آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اراکین پارٹی قیادت کو فوراً آگاہ کریں اگر کسی ادارے، سیاسی جماعت، گروہ یا فرد کی جانب...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کسی بھی شہری کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر پہلے انتباہ اور جرمانہ کیا جائے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے لیے گرفتاری اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی، سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار شہری نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر نے ڈیڈ لائن دی کہ اس کے بعد گاڑی ضبط، مقدمات درج اور گرفتاریاں کی جائیں گی، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کی گرفتاری کی ہدایات غیر...
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور عوام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ "فتنۃ الخوارج یا کسی بھی غلط نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کا خون انتشار پھیلانے والے ہر ایجنٹ کو شکست دینے اور پاکستان کی خودمختاری...
بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کان کنوں کو اغوا کر لیا۔لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لئے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔لیویز حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا کوئلہ کان نمبر 172 میں اپنے معمول...
itel نے رنگا رنگ تقریب میں Super 26 Ultra متعارف کرادیا،تقریب میں itel کی برانڈایمبسیڈر سجل علی کی خصوصی شرکت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایمپاورمنٹ برانڈ اور اپنے سیگمنٹ میں اعلیٰ ترین اسمارٹ فون بنانے والے itel پاکستان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی سب سے پریمئم ڈیوائس itel Super 26 Ultra متعارف کرادی۔اس رنگا رنگ لانچنگ تقریب میں میڈیا ،کلائنٹس اور دیگر شراکت دار بڑی تعداد میں شریک تھے جس نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیئے، جبکہitel کی برانڈ ایمبسیڈر سجل علی کی شرکت نے اس پروگرام کی رونق میں مزید اضافہ کردیا ۔اس تقریب میں متعارف کرائے جانے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روپے میں دستیاب اسمارٹ فون کی رونمائی کی گئی ،یہ اسمارٹ فون انتہائی مناسب قیمت میں تمام جدید ترین فیچرز اور...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کسی بھی شہری کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر پہلے انتباہ اور جرمانہ کیا جائے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے لیے گرفتاری اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی، سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار شہری نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر نے ڈیڈ لائن دی کہ اس کے بعد گاڑی ضبط، مقدمات درج اور گرفتاریاں کی جائیں گی، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں...
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کانکنوں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیویز حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا...
اسلام ٹائمز: اب اس بات کی ضرورت نہیں رہی کہ مسئلہ فلسطین کا عرب اور اسلامی ممالک کے ذرائع ابلاغ میں پرچار کیا جائے کیونکہ دنیا بھر کی عوام مل کر فلسطین کی حقانیت اور حقوق کا مطالبہ کر رہی ہے۔ دوسری طرف ٹرمپ اور نیتن یاہو جنگ کی آگ مزید پھیلانے میں مصروف ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ خود کو امن کے نوبل انعام کا بھی حقدار تصور کرتے ہیں۔ لیکن عالمی رائے عامہ نہ صرف ان کا مذاق اڑا رہی ہے بلکہ مغرب کے دوغلے پن پر سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔ اگر صرف فوجی نظر سے دیکھا جائے تو ایک مظلوم قوم اور اسلامی مزاحمتی گروہوں نے گذشتہ دو سال انتہائی مشکل حالات میں...
بین الاقوامی فوجداری عدالت میں دائر ایک مقدمے میں اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی پر غزہ کے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرکے معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی نے تصدیق کی کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ یکم اکتوبر کو تقریباً 50 وکلا، قانون کے ماہرین اور سرکردہ عوامی شخصیات نے دائر کیا ہے۔ مقدمے میں اٹلی کے وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو، وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور اسلحہ ساز کمپنی لیونارڈو کے سربراہ روبرتو چنگولانی کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں اور نسل کشی میں معاونت کا الزام کیا گیا ہے۔ شکایت کنندگان کا مؤقف ہے کہ اٹلی نے...
بین الاقوامی فوجداری عدالت میں دائر ایک مقدمے میں اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی پر غزہ کے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرکے معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی نے تصدیق کی کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ یکم اکتوبر کو تقریباً 50 وکلا، قانون کے ماہرین اور سرکردہ عوامی شخصیات نے دائر کیا ہے۔ ان کے بقول مقدمے میں اٹلی کے وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو، وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور اسلحہ ساز کمپنی لیونارڈو کے سربراہ روبرتو چنگولانی کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں اور نسل کشی میں معاونت کا الزام کیا گیا ہے۔ شکایت کنندگان کا مؤقف ہے کہ اٹلی نے اسرائیل کو مہلک ہتھیار فراہم کیے جسے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی...
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 11 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ گروہ بھارت کی پراکسی کے طور پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت سمیت 9 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے. شہید ہونے والے دیگر 9 جوانوں میں...
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ پاک فوج ملکی دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کو ہر میدان میں ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ریاست اور عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کے شرکاء نے کہا کہ مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشت گردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی سیاسی و...
میانمار کے صوبے ساگائنگ میں بدھ مت کے مذہبی فیسٹیول پر فوج کے پیرا گلائیڈر حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب چاُنگ یو ٹاؤن شپ میں تقریباً 100 افراد ایک قومی تعطیل کے موقع پر فیسٹیول اور فوجی حکومت کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔ مظاہرین نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی، خصوصاً آنگ سان سوچی کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں: میانمار فضائیہ کے اقلیتی باشندوں پر حملے، 2 اسکول تباہ، 19 طلبہ ہلاک چانگ یو ٹاؤن شپ پیپلز ڈیفنس فورس کے اطلاعاتی افسر کو تھانت کے مطابق، فوج اس علاقے میں اس سے...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) کور کمانڈر کانفرنس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقدہ 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کی، فورم کا آغاز بھارتی دہشت گرد پراکسیوں کے ذریعہ کیے گئے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی سے ہوا، آرمی چیف غیرملکی اسپانسر شدہ دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف جنگ میں اور سول انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر...
بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ’’نیو نارمل‘‘ کا مقابلہ نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سےکیا جائیگا: کورکمانڈرزکانفرنس
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی سٹاف کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی سرپرستی میں ہونےوالےدہشتگرد حملوں کےشہدا ءکے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو سراہا۔فیلڈ مارشل نے حالیہ سیلاب کے دوران سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیے گئے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں فوج کے کردار کو بھی خراجِ...
کسی بھی نئی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور عسکری جواب ملے گا،فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت اگر کسی “نئے معمول” کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور مثر عسکری ردعمل سے دے گا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس کا آغاز حالیہ...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اب کی بار دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کردیں گے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز حالیہ دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جن حملوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ تھا۔ آرمی چیف نے غیر ملکی پشت پناہی سے سرگرم دہشتگردوں کے خلاف...
اورکزئی میں دہشتگردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں کی شہادت، پی ٹی آئی کا اظہار افسوس
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں سے شدید جھڑپ، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں ملک کی سلامتی...
دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتے ہیں ، رانا مشہود احمد خاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے۔(جاری ہے) آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بارسلونا: اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غزہ جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری روکے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کی ہر شکل قابلِ مذمت ہے، تاہم پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔وزیراعظم سانچیز ماضی میں بھی اسرائیلی پالیسیوں پر سخت مؤقف اختیار کر چکے ہیں۔ وہ اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کے قتلِ عام پر عالمی کھیلوں سے خارج...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) ریاستی انتظامیہ کی مخالفت اور مقدمات دائر کیے جانے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دیے۔ٹیکساس سے آئے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی، نیشنل گارڈ کو امریکی فوج کے ریزور سینٹر میں ٹہرایا گیا ہے۔(جاری ہے) ٹرمپ انتظامیہ مختلف ریاستوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف سخت کریک ڈاون کررہی ہے تاہم ڈیموکریٹک ریاست میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا سبب نہیں بتایا گیا۔ شکاگو میں جرائم کی شرح کم ہونے کے باوجود امریکی صدر کا دعوی ہے کہ ریاست الی نوائے کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہے۔ امریکا میں ڈیڑھ سو برس سے نافذ قانون کے تحت فوج کو داخلی...
اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،19بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان شہید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 19بھارتی سپانسرڈخوارج جہنم واصل ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 19بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت شہید ہو گئے، خوارجیوں سے مقابلے کے دوران 9جوان بھی وطن پر قربان ہوئے،نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، گل امیر شہدا میں شامل ہیں۔ مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی...
ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 9 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیّب راحت سمیت 9 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ...
یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو روسی فوج کے لیے جنگ لڑ رہا تھا۔ بھارت نے اس اطلاع کی باضابطہ تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت مجوتی ساحل محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یوکرین کی فوجی ویڈیو...
شام نے کرد فورسز کے ساتھ ملک بھر میں مکمل جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان صدر احمد الشرع اور کرد رہنما مظلوم عبدی کے درمیان دمشق میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ مزید پڑھیں:شام پر عائد بیشتر امریکی پابندیاں ختم، صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے شامی وزیرِ دفاع مرحف ابو قصرہ کے مطابق فریقین نے شمالی اور شمال مشرقی شام میں فوجی تعیناتی کے نکات پر بھی اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی ٹام بریک اور سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر بھی شریک تھے۔ مزید پڑھیں:سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا کرد ذرائع کے مطابق بات چیت میں...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی...
چینی ہتھیاروں کی مؤثرکارکردگی کی توثیق،ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے تیار رہتے ہیں بھارت کیساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، جنرل احمد شریف چودھری کابلوم برگ کوانٹرویو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل جاپان نے پرانے روٹری فون کے انداز پر مبنی ایک دلچسپ کانسیپٹ کیبورڈ تیار کیا ہے جسے “جی بورڈ ڈائل ورژن” کا نام دیا گیا ہے۔اس کیبورڈ میں نو روٹری ڈائل نصب ہیں جنہیں گھما کر مختلف حروف یا کمانڈز ٹائپ کیے جاتے ہیں اور گھماؤ کو سنسرز ریڑھ کی طرح ٹریک کرتے ہیں۔ہر ڈائل مختلف سائز کی ہے اور مخصوص حروف کے لیے صارف کو سوراخ میں انگلی ڈال کر ڈائل کو آخری حد تک گھمانا پڑتا ہے؛ گھماؤ کے عمل کو سنسرز یو ایس بی سگنلز میں تبدیل کرتے ہیں، جس طرح پرانے فونز میں پلس ڈائلنگ ہوا کرتی تھی۔ اس پروجیکٹ کو گوگل کی جی بورڈ ٹیم نے تیار کیا ہے جو اکثر عجیب...
امریکا نے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں، غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل کو کم از کم 21.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ۔ یہ انکشاف معروف خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے کیا، جس نے اس تحقیق کو براؤن یونیورسٹی کے واٹسن انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے تحت جاری کیے گئے “کاسٹ آف وار” پروجیکٹ سے حاصل کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ دو سالوں میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی امداد اور فوجی سرگرمیوں پر تقریباً 10 ارب ڈالر اضافی خرچ کیے۔ اگرچہ یہ تحقیقات زیادہ تر اوپن سورس معلومات پر مبنی ہیں، لیکن یہ امریکا کی جانب سے اسرائیل...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں رہا اور نہ ہی کبھی اعدادوشمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےغیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیا ہے۔ جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو کےحصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی جی آئی...
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کیلئے تیار رہتے ہیں، مگر پاکستان بھارت کیساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل...
تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے۔ صدر لائی نے یہ بات امریکی ریڈیو پروگرام ‘دی کلے ٹریوس اینڈ بک سیکسٹن شو’ پر گفتگو کے دوران کہی، جو امریکا کے 400 سے زائد ریڈیو اسٹیشنز پر نشر ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا ہے، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ہماری حمایت جاری رکھیں گے۔ اگر وہ شی جن پنگ کو مستقل...
ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی...
بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج
بھارت کے ساتھ جھڑپ میں چینی ہتھیاروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، مغربی ہتھیار لینے کو بھی تیار ہیں: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پاکستان نے چین سے حاصل کیے گئے جدید ہتھیاروں کو بھارت کے ساتھ مئی میں ہونے والی چار روزہ جھڑپ کے دوران ’’بہترین کارکردگی‘‘ دکھانے پر سراہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ”بلومبرگ“ کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ’حالیہ معرکوں میں چینی ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہے۔‘ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران...
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےاپنے بیان میں کہاہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نےغیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویودیتےہوئےکہا ہم ہرقسم کی ٹیکنالوجی چاہےوہ خود ساختہ ہویا مشرقی اورمغربی ہو کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اورحقائق سے کھیلنےیاچھپانےکی کوشش نہیں کی،معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
لاہور: غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے مشن "گلوبل صمود فلوٹیلا" میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین اسرائیلی فورسز کا محاصرہ توڑنے کے بعد پیر کی شب واپس لاہور پہنچ گئے۔ ان کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاالدین انصاری نے انھیں خوش آمدید کہا۔ سید عزیز الدین کے مطابق فلوٹیلا میں 44 کشتیوں پر مشتمل قافلہ شامل تھا، جن میں سے 43 کشتیوں کو اسرائیلی فورسز نے روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔ تاہم ان کی کشتی، جس میں برطانیہ، ترکیہ اور ملائشیا کے 22 رضاکار سوار تھے، اسرائیلی محاصرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے دھان کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اور غیر قانونی کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھان کے کاشتکاروں کا خیال رکھے اور نہ صرف دھان کی سرکاری قیمت فوری طور پر مقرر کرے بلکہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے۔ حکومت خاموش تماشائی بن کر کاشتکاروں کا معاشی قتل اور سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے زراعت کو تباہ کر رہی ہے۔ اس سے قبل گندم کے کاشتکاروں کے ساتھ بھی یہی ناانصافی ہوئی تھی۔ سندھ میں دھان کے کسان انصاف کے لیے سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوںپر جوں تک...