2025-09-18@21:24:00 GMT
تلاش کی گنتی: 6706
«پانی کانفرنس»:
(نئی خبر)
پاکستان اور اٹلی کے درمیان زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے اشتراک طے پا گیا۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق سمیت پاکستان اور اٹلی کے اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پراجیکٹ کی پہلی سالانہ رپورٹ اور دوسرے سال کے لیے مجوزہ ورک پلان کی منظوری دی گئی، جبکہ مالی و انتظامی امور اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں زیتون ویلیو چین پالیسی 2024 تا 2030 کے مسودے اور اس کی حکمت عملی بھی منظور کی گئی ۔ اٹلی...
بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماوں کی ملاقات کا دن تھا تاہم تحریکِ انصاف کے رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اس موقع پر وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ، ملک عدیل، نغمہ خالد، اعجاز احمد اڈیالہ بانی پی ٹی آئی سے ملے بغیر جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی ٹرپل سنچری ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا...
حکومت پاکستان نے چین کی مالیاتی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو کہ دونوں ممالک کے مالیاتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے لیے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیوپی) نے کنسپٹ کلیئرنس تجویز کی منظوری دے دی ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ سے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر کے مساوی رقم حاصل کرے گا، جبکہ مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر کے پانڈا بانڈ پروگرام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو مختلف مراحل میں حاصل کیا جائے گا۔ چونکہ پاکستان کی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کم ہے، اس لیے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ کیا۔ اس منصوبے کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین سرکاری دفاتر میں ملازمین اور وزیٹرز کو درپیش طویل المدتی پارکنگ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ اس موقع پر ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن سمیت متعلقہ افسران بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔بریفننگ...
اندرون شہر لاہور میں گزشتہ تین دنوں کے دوران پانچ مکانات شدید بارشوں کے باعث منہدم ہوگئے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے بروقت اقدامات کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، محکمے کی جانب سے مون سون کے آغاز پر خطرناک عمارتوں کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا تھا۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے راستوں سے ملبہ ہٹا کر آمد و رفت کو بحال کیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول علی اسلام گل کا کہنا ہے کہ خطرناک مکانات کو پہلے ہی نوٹسز جاری کر کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملیحہ رشید نے...
9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ مراسلہ 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات اور فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے سندھ، ستلج اور چناب سمیت مختلف دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں کا حالیہ اور آئندہ امکان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 15 ستمبر تک کوئی نمایاں بارشی سسٹم متوقع نہیں، تاہم ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 15 ستمبر کی شب سے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ فورکاسٹ بولیٹنز:11 ستمبر 2025???? ????وارننگ: گڈوو اور سکھر بیراج????دریاؤں کے اہم مقامات پر متوقع پانی کی آمد و سیلابی سطح کے ساتھ کیچمنٹ اور مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی۔ pic.twitter.com/KtI37iaLlf — FFDLahore (@ffdlhr) September 11, 2025 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی، اورنگی، گلشن، سرجانی ٹاؤن اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں...

کراچی: پانی کےبہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کازوے تیسرے روزبھی بند، اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام
کراچی کی ملیر ندی میں طُغیانی اور پانی کے بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جب کہ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکپسریس وے، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب...
ملتان: دریائے چناب کے بپھرنے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا چاروں جانب سے بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا جبکہ اوچ شریف سپرہائی وے پر لگایا گیا شگاف بھی مزید بڑا ہوگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے بھی جلال پور پیر والا کے نواحی گاؤں 86ایم بند پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب انخلا آپریشن کے لیے خود اسپیکر پر اعلان کرتی رہیں جبکہ کمشنر ملتان اور دیگر حکام بھی جلال پور پیر والا میں موجود ہیں جہاں صبح 6 بجے سے آپریشن جاری ہے۔ تحصیل جلالپور کے 90 فیصد نواحی علاقے...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران اور ان اکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو...

آئی ایس یپپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد مارے گئے
خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا۔ پہلا اور سب سے بڑا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور مقامی...
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی مخالفت حد سے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچی جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ انہوں نے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ صرف ایک میچ ہے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان اور...
مظفر آباد میں پہلی بار ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ ڈی جی ایس سی او نے پاکستان میں پہلے ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح ڈیجیٹل نظام کی تعمیر کیلئے ایس سی او کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ٹیکنالوجی پارک میں خواتین فری لانسرز، کاروباری افراد اور آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے جگہ فراہم کی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی پارک خواتین کو ڈیجیٹل اکانومی میں حصہ دار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ ٹیکنالوجی پارک سے آزاد کشمیر میں خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیکنالوجی پارک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، تیز...
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے۔ آج صبح ہونے والی بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ گارڈن، تین ہٹی، نشتر روڈ اور لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے بعد کورنگی ندی اور کازوے کی سڑکیں تاحال ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ حکام کے مطابق ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہے اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے باعث شہریوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کازوے روڈ کے کئی حصے...
لاہور، ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں دریائے چناب اور دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے جو سمکہ چاچڑاں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیڈ پنجند پر گزشتہ تین روز سے پانی کے اخراج میں کمی آرہی تھی تاہم گزشتہ رات پانی کی سطح دوبارہ بلند ہونا شروع ہوگئی۔ اسی طرح دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر 2 لاکھ کیوسک کے قریب سیلابی ریلا سمکہ چاچڑاں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دریائے چناب کے تریموں بیراج پر پانی کے اخراج...
ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی شدت برقرار ہے، کشتیوں کے حادثات اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث مزید جانی و مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔ خان بیلہ اور موہانہ سندیلہ میں متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتیاں الٹ گئیں۔ موہانہ سندیلہ میں چار سالہ بچہ جاں بحق ہوا، 18 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 9 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خان بیلہ میں کشتی ڈوبنے سے دو ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا تاہم تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بہاولنگر کی بستی کلر والی میں...
کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا۔ آج صبح شروع ہونے والی بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ گارڈن، تین ہٹی، نشترروڈ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش جاری ہے۔ بارش کے باعث کورنگی ندی اور کازوے کو تاحال ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے اور سڑکوں کے نقصان کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارش سے کازوے روڈ متعدد مقامات سے دھنس گیا ہے، جبکہ کچھ حصے پانی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیپا واٹر ہائیڈرنٹس سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی جس سے ریسکیو آپریشن میں سہولت ملی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی: شہر قائد میں گلشن اقبال کے پوش علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی تاحال جمع ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رہائشی پروجیکٹس اور گلیاں گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج لائنیں کئی سال سے بند ہیں، لیکن کسی نے مسئلہ حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ ٹاؤن انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے شکایات کے باوجود مسلسل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پانی کے جمع ہونے سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نکاسی آب اور صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔...
ایتھوپیا میں افریقہ کے سب سے بڑے ڈیم کا افتتاح، مصر اور سوڈان نے خدشات کا اظہار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے پر 5 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈیم کے افتتاح کو ایتھوپیا اپنی توانائی خودکفالت کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ تاہم اس منصوبے نے خطے میں تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دریائے نیل کے ڈاؤن اسٹریم پر واقع مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی وجہ سے دریائی پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا، جس سے ان کے زرعی اور پینے کے پانی کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ ڈیم...
کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ دوحہ میں اسرائیلی حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ خاص طور پر جب قطر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ انیتا آنند نے حکمران لبرل پارٹی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کینیڈا بھی اسرائیل پابندیاں عائد کرسکتا ہے تو وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم اپنے اگلے اقدامات کا مسلسل...
کراچی میں ایک ماہ قبل 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی حب کینال کا ایک حصہ برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث متاثر ہوگئی جس کی وجہ سے شہر کو حب کینال سے پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں میں طغیانی سے حب کینال متاثرہو ئی جس کا مرمتی کام جلد مکمل کرلیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے 13اگست کو حب کینال 2 کا افتتاح کیا تھا جو 12 ارب روپے کی لاگت سے سے تعمیر کی گئی تھی تاہم کراچی میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث نادرن بائی پاس کے قریب حب کینال کا ایک حصہ متاثر ہوا اور برساتی پانی نے...
سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے نے حکام کو بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا — شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے سیلابی پانی کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق، پانی کا بہاؤ اب بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی سمت موڑا جائے گا تاکہ جلالپور شہر اور اس کے گردونواح کو ممکنہ تباہی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں میںاعلانات کے ذریعے لوگوں کو فوری انخلا کی ہدایت دی جا رہی ہے۔صادق علی ڈوگر کا کہنا تھاکہ ہم نے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے، کیونکہ...
یورپی یونین کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ فان ڈئر لاین نے کہا اب وقت آگیا کہ اسرائیل کو یہ باور کرایا جائے کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ ان کے بقول ان اقدامات میں انتہا پسند صہیونی وزراء پر پابندیاں اور اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی جزوی معطلی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیلی حکومت کو دی جانے والی براہِ راست سیاسی حمایت روک دے گی تاہم سول سوسائٹی اور ہولوکاسٹ میموریل ادارے ید واشیم کے...

ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا
ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔سی پی او کا کہنا ہے کہ پانی جن بستیوں میں جائیگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیے کیا گیا۔صادق علی ڈوگر کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے کے لیے بنائے گئے عارضی بند...
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کراچی میں بارشوں کے بعد صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے نے اپنے ایک بار میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا 18 سالہ دور ناقص کارکردگی سے بھرا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی سندھ اور کراچی تباہی وبربادی ہے۔ اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرپشن میں بھی ریکارڈ توڑ دیے، شاہراہ بھٹو کا بارش میں بہہ جانا کرپشن کی اعلی مثال اور پیپلزپارٹی کی حکومت کی...
اسلو: ناروے میں قومی اسمبلی کے الیکشن 2025ء میں 3 پاکستانی نژاد امیدوار اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے منتخب ہو گئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق لبرل پارٹی کی طرف سے عابد راجہ ضلعی حلقہ صوبے آکرہوس سے کامیاب ہوئے ہیں، مدثر کپور کنزرویٹو پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی حلقہ اوسلو سے منتخب ہوئے جبکہ لبنیٰ جعفری لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے ضلعی حلقہ ہوردالینڈ سے منتخب ہوئی ہیں۔ مدثر کپور موجودہ حکومت کنزرویٹو ہائرے پارٹی کی طرف سے 2013ء سے 2025ء تک ایم این اے رہے ہیں، اس ٹرم میں وہ پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات اور رابطہ سرکاری اداروں کی کمیٹی کے متحرک ممبر رہے۔ اب ہائرے نے کیپٹل اوسلو کی اپنی امیدوار لسٹ پر مدثر...
سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بیرونی ممالک میں جرائم، سیاسی بنیادوں اور عسکریت پسند تنظیموں سے تعلق کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں پر ملک چھوڑنے کی پابندی عائد ہے۔ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو بیرونی ممالک میں جرائم پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات پر، 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سیاسی بنیادوں پر اسٹاف لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ...
لاہور: پاکستان ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگئی جس کے باعث ریلوے کا آپریشن چلانا مشکل ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے، انتہائی خستہ حالی کا شکار ریلوے ٹریک کی رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی، ریلوے انتظامیہ کو لاہور سمیت ملک بھر میں ریلوے آپریشن چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ ایک ٹرین کے مسافروں کو دوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے، بوگیوں کی کمی تو تھی ہی جو بوگیاں چل رہی ہیں ان کی بھی دیکھ بھال کے لیے اسپیئر پارٹس تک دستیاب نہیں۔ ریلوے ذرائع کے...
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...
حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی۔وفاقی وزرا علی پرویز ملک اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،علی پرویزملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ کیاجلاس میں اہم فیصلیہوئے، کابینہ اجلاس میں میجرعدنان اسلم شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آر ایل این جی کے نئے...
وفاقی کابینہ نے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو گیس کے نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے تاکہ اس حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں: گیس بحران کے باوجود حکومت کا 30 ہزار نئے گھریلو کنکشنز دینے پر غور وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا...
سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا اقدام؛ سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کی صفائی، ستھرائی، اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق، صفائی کی تمام جینیٹوریل سروسز اب ایک نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کر دی گئی ہیں۔ یہ کنٹریکٹ پیپرا قواعد کے تحت شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے اوپن ٹینڈرز کے ذریعے دیا گیا، اور سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو منتخب کیا گیا۔...
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان کا یہ دوسرا دورہ ہے، انہوں 3 ستمبر کو بھی ملتان کا دورہ کیا تھا۔ مریم نواز نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری وزیر اعظم شہباز شریف کی...
لاہور/ ملتان: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ ملتان ڈویژن کی صورحال ملتان کے قریب بہنے والے دریائے چناب میں شیر شاہ بند پر پانی کا بہاؤ برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی اترنا شروع ہوگا، جس پر...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑے دھماکے رونما ہوئے، جن میں فلسطین کی سب سے بڑی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی پوری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی طویل منصوبہ بندی کے بعد کی گئی اور اسے ’انتہائی درست آپریشن‘ قرار دیا۔ اسرائیلی قیادت کے بیانات کنیسٹ اسپیکر عامر اوہانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دھماکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا: ’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک پیغام ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے حماس کے کن رہنماؤں کو نشانہ بنایا؟ کون شہید ہوا اور کون زندہ بچ نکلا؟ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا...
9 ستمبر 2025 کی صبح کراچی والوں کےلیے ایک اور آزمائش لے کر طلوع ہوئی۔ مون سون کی بارشوں نے اس شہر کو ایک بار پھر اپنی لپیٹ میں لیا اور وہی مناظر دہرائے گئے جنہیں دیکھتے دیکھتے اہلِ کراچی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ شدید بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، نشیبی رہایشی علاقوں میں پانی بھرگیا، کرنٹ لگنے اور سیلابی پانی میں ڈوبنے کے واقعات سامنے آئے۔ اور سب سے بڑھ کر عام آدمی ایک بار پھر حکومتی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کا شکار ہوا۔ بارش کے اعداد و شمار اور فوری اثرات محکمہ موسمیات کے مطابق صرف 9 ستمبر کو کراچی میں...
بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور:بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا،بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا،مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو بچالیا گیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی، جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے کے بارے میں پاکستان کو...
کراچی میں منگل کو مون سون کی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کا نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا، بارش کے نتیجے میں نکاسیٔ آب کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا۔ سڑکیں اور گلیاں برساتی اور گندے پانی میں ڈوب گئیں جبکہ لیاری اور ملیر ندیوں میں طغیانی کے باعث شہری علاقے زیرآب آگئے۔ اہم شاہراہیں بند، ٹریفک معطل شدید بارش کے بعد کورنگی کاز وے، کورنگی کراسنگ اور گلشنِ حدید لنک روڈ سمیت شہر کی کئی اہم شاہراہیں بند کرنا پڑیں، کورنگی کے گودام چورنگی سے محمود آباد جانے والی سڑک بھی سیلابی صورت حال کے باعث بند کر دی گئی۔ https://x.com/sheharyaralii/status/1965515593102361038 اسی طرح کورنگی کراسنگ کو قیوم آباد کی جانب بند کر کے ٹریفک کو سی...
دریائے راوی کے ہیڈ بلوکی پر پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم درمیانے درجے کا سیلاب تاحال برقرار ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق پانی کی آمد 80,035 کیوسک جبکہ اخراج 72,035 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی پانی نے سرائے مغل کے نواحی دیہات دلو ملتانی، ججہ کلاں، گروکے، اور کالو کھوکھر کو شدید متاثر کیا ہے۔ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آ چکی ہے جس سے فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ خاص طور پر اروی، مکئی اور تلی کی فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ فصلوں کی تباہی کے باعث جانوروں کا چارہ ناپید ہو چکا ہے اور مویشی کئی دنوں سے بھوکے ہیں،...
پنجاب کے سرحدی شہر میانوالی سے 20 کلو میٹر دور کالا باغ کا علاقہ ہے جہاں سے دریائے سندھ گزرتا ہے۔ یہ دریا چین کے صوبہ تبت کے علاقے سے نکلتا ہے اور اپنا سفر طے کرتے ہوئے پاکستان میں گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا کے اضلاع سے گذرتا ہوا پنجاب کے شہر اٹک کے میں داخل ہوتا ہے ، جہاں افغانستان سے آنے والے دریائے کابل کا پانی دریائے سندھ میں شامل ہوجاتا ہے۔ سابق صدر ایوب خان کے دور میں منگلا اور تربیلا ڈیم تعمیر ہوئے۔ اسی دور میں کالا باغ کے مقام پر ایک بہت بڑا ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار ہوا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس ڈیم کی لمبائی 259 فٹ اور...
لاہور:۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون کا دسواں اسپیل آج ختم ہوگیا، اب پنجاب میں کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اب پانی جنوبی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے، بھارت کی جانب سے ستلج میں ہائی فلڈ کا الرٹ آیا ہے، اس وقت گنڈا سنگھ سے دولاکھ 53ہزار کا ریلا گزر چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارت کے تھین ڈیم میں پانی کی سطح 11فٹ نیچے آگئی ہے، راوی پر 34ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے، قصور میں 3لاکھ 11ہزار کیوسک سے دولاکھ 53ہزار کیوسک...
بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 67 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ بھارتی حکام نے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق وطن واپس آنے والوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔ وطن واپسی پر رہائی پانے والے تمام افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیاروں کے پاس زندہ سلامت لوٹنا ان کے لیے خوش نصیبی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق حکام سہولت فراہم کرنے کے لیے واہگہ اٹاری سرحد پر موجود تھے۔ حکومتِ پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔
کراچی: شہر قائد میں منگل کو بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، برساتی نالوں سے پانی باہر آگیا جبکہ شہر کی اندرونی گلیوں کا حشر نشر اور جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا، کھنڈرات نما سڑکوں پر شہریوں کی آمد ورفت انتہائی مشکل ہوگئی، بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں منگل کو ہوئی بارش کے بعد حسب روایت ان سڑکوں پر پانی جمع ہوا جہاں ماضی میں ہمیشہ جمع ہوتا ہے، بلدیاتی اداروں کی جانب سے دعوے کئے گئے تھے کہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہے لیکن...
اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس(پائیڈ) نے ملک میں گاڑیوں کی قیمت کم ہونے اور کاروں کی ملکیت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔ پائیڈ کی جانب سےملک کی آٹو انڈسٹری پر ٹیرف اصلاحات کے اثرات کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق آٹوانڈسٹری میں کچھ ملازمتیں متاثر ہوں گی مگر نئی نوکریاں اور کاروباری مواقع جنم لیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 سال کے ٹیرف ریفارم پلان سے کسٹمز ڈیوٹی اسٹرکچر میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، اوسط ٹیرف ریٹ 19 فیصد سے کم ہو کر 9.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ پائیڈ کے مطابق گاڑیوں کی درآمد پر ٹیرف پانچ سال میں 20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے منگل کے روز ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے ماڈل نرسری کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے ‘گارڈینیا حب’ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ابتک کے کاموں پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔...
پاکستان اس وقت شدید موسمی و آبی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ بھارت نے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد پنجاب اور سندھ میں بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی وزارتِ آبی وسائل کو باضابطہ ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو خطرے کی سنگینی کو واضح کرتا ہے۔ ستلج اور چناب میں پانی کی سطح بلند، ملتان کو بچانے کی تدابیر دریائے چناب کا دوسرا بڑا سیلابی ریلا ملتان کے ہیڈ محمد والا کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث انتظامیہ نے شہر کو بچانے کے لیے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اکبر بند...

دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ
دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار، شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہے،انتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ کے مقام پر بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پانی کی سطح تین سو چورانوے عشاریہ پانچ صفر پر پہنچے پر بریچنگ کر دی جائے گی۔شیرشاہ کے مقام پرپانی کا بہاو 4لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے،ہیڈتریموں،5لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ چکا،انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،سیلاب کے باعث 10افراد کے جاں بحق ہونیکی تصدیق ہوگئی ہے،سیکڑوں افراد کا کشتیوں کے ذریعے انخلا ہوا ہے،جبکہ اب بھی...
اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے و واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثے و واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثے و واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے، ممبران، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے و واجبات فارم بی میں جمع کروائیں۔ ترجمان نے کہا کہ یکم جنوری 2026 کو پریس ریلیز کے ذریعے غیر جمع کروانے والوں کے نام شائع کیے جائیں گے، 15 جنوری 2026 تک گوشوارے نہ جمع کروانے والے ممبران کی رکنیت معطل...

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
ڈبلیو ایچ او نے طالبان حکومت سے افغانستان میں زلزلے کے فوری بعد امدادی کارکنان خواتین پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا جس میں زور دیا گیا کہ خواتین بغیر مرد سرپرست کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر زخمی خواتین کو طبی امداد فراہم کریں۔ 1 ستمبر 2025 کو آنے والے زلزلے سے مشرقی افغانستان میں تقریباً 2,200 افراد ہلاک اور 3,600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مردوں کی جانب سے امدادی عمل حجاب جیسی پابندیوں کے باعث متاثرہ خواتین تک پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔ ڈاکٹر مُکتا شرما، ڈبلیو ایچ او کی افغانستان آفس کی ڈپٹی نمائندہ نے بتایا کہ...
پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے باضابطہ اعلان کیا۔ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان میں فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، معاہدہ رابطوں بالخصوص صدر ایران کے حالیہ دورہ کے باعث ممکن ہوا، تعاون اور سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر نے بتایا کہ ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور اسلام آباد کیلئے پہلی براہ راست پرواز چلائے گی، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا...
ریکیاوک (اسپورٹس ڈیسک) برطانیہ کے معروف ایکسٹریم ایتھلیٹ روس ایجلی نے دنیا کو حیران کر دینے والا کارنامہ انجام دیتے ہوئے آئس لینڈ کا تیر کر 1000 میل طویل سفر کامیابی سے مکمل کر لیا۔ 39 سالہ ایجلی نے یہ غیر معمولی مہم 17 مئی کو شروع کی اور 8 ستمبر کو ریکیاوک پہنچ کر اختتام کیا۔ چار ماہ پر مشتمل اس سفر میں انہیں منجمد پانی، بلند و بالا لہروں اور خطرناک سمندری حیات جیسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایجلی کے مطابق یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا اور کٹھن چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئس لینڈ نے انہیں اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو آزمانے کا شاندار موقع دیا اور یہ تجربہ...
ملتان میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جب کہ شیر شاہ بند پر متوقع بریچنگ کے پیش نظر رات گئے سے لوگوں کی شیر شاہ کے قریب بستیوں سے نقل مکانی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، دریائے چناب میں ہیڈ تریموں سے نکلنے والے پانچ لاکھ 43 ہزار کیوسک ملتان کی حدود میں داخل ہوگیا جب کہ ہیڈ محمد والا کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔ محکمہ انہار کی گیچ 413.40 کراس کرگئی، پانی کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے شیر شاہ بند کو دھماکے سے اڑا کر بریچ کیا جائے گا، شیر شاہ بند بریچ ہونے سے 20 سے زائد موضع جات متاثر ہونگے۔ ایم این اے...
میڈرڈ: اسپین نے غزہ میں جاری جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اسرائیل پر سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم پیدرو سانچیز نے اپنے ٹی وی خطاب میں کہا کہ یہ اقدامات فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کو اس کے جرائم پر جواب دہ بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی لگانے کے ساتھ دفاعی تجارت معطل کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل جانے والے ہتھیار بردار جہازوں اور طیاروں کو اسپین کی بندرگاہوں اور فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیراعظم سانچیز نے یہ بھی اعلان کیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں شریک افراد...
پیرس: فرانس کے وزیراعظم فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے، جس کے بعد ان کی حکومت ختم ہوگئی۔ یہ فرانس کی جمہوری تاریخ میں تیسری بار ہے کہ حکومت عدم اعتماد کے باعث گر گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بائرو کو 364 ارکان کے مقابلے میں صرف 194 ووٹ ملے۔ انہوں نے مالی بحران کے حل کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے کی قرارداد خود پیش کی تھی مگر اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ رپورٹس کے مطابق جاری مالی بحران، عوامی تعطیلات ختم کرنے اور فلاحی اخراجات میں کمی کرنے جیسے اقدامات وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی بڑی وجوہات بنیں۔ بائرو نے دسمبر 2024 میں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں جس کے تحت ایسے ممالک پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی جو امریکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھتے ہیں۔ صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کو بلیک لسٹ کیا جا سکے گا اور ان کے خلاف مختلف اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان اقدامات میں پابندیاں، ان ممالک کے شہریوں کا امریکا میں داخلہ روکنا، برآمدی اور سفری پابندیاں اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہیں۔ حکم نامے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کریں۔ تاہم اگر کوئی حکومت حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کو...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ان ممالک پر سخت اقدامات کیے جائیں گے جو امریکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیتے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو بلیک لسٹ کیا جا سکے گا اور ان کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔ ان پابندیوں میں برآمدات پر روک، سفری رکاوٹیں، ویزا معطلی، اور امریکا میں داخلے پر پابندی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشی اور قانونی کارروائیاں بھی کی جا سکیں گی۔ حکم نامے کے تحت امریکی وزیر خارجہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ممالک کے خلاف فوری...
برطانیہ کی نئی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے عندیہ دیا ہے کہ ایسے ممالک کے لیے برطانوی ویزے معطل کیے جا سکتے ہیں جو اپنے شہریوں کو واپس لینے کے معاملے میں تعاون نہیں کرتے۔ لندن میں ’فائیو آئیز‘ انٹیلی جنس اتحاد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے لیے سب سے بڑی ترجیح سرحدوں کا تحفظ اور غیر قانونی ہجرت پر قابو پانا ہے، اجلاس میں امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے وزرا نے بھی شرکت کی۔ شبانہ محمود نے کہا کہ برطانیہ ایسے ممالک کے ساتھ ویزا پالیسی میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے جو اپنے شہریوں کو واپس لینے سے گریز کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی نئی وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر آج انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں سرکاری املاک، فوجی تنصیبات، اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنماؤں کو سزا ہوئی۔ اور انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے کیسز میں 10 سال قید کی سزا ملی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جولائی 2025 میں ان کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اپوزیشن نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو میدان میں اتارا ہے، جنہیں 100 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس میں...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیو انگلینڈ شیلف کے قریب سمندر کی تہ میں میٹھے پانی کا ایک ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو انگلینڈ شیلف کے قریب ایک حیرت انگیز دریافت کا اضافہ ہوا ہے، جہاں زیر سمندر ایک وسیع پیمانے پر میٹھے پانی کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔ مذکورہ دریافت سے پہلے اس مقام کی نقشہ سازی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین اور ووڈز ہول اوشنوگرافک انسٹی ٹیوٹ نے الیکٹرو میگنیٹک لہروں کے ذریعے نقشہ بنایا، جس سے پتا چلا کہ ریاست نیو جرسی سے میساچوسٹس تک زیر سمندر میٹھا پانی موجود ہے، جو تسلسل کے ساتھ 50 میل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے...
علی پور: تحصیل علی پور کے علاقے سیت پور میں چندر بہان کے مقام پر دریائی سپر بند ٹوٹ گیا، جس کے بعد دریائے سندھ کا پانی قریبی آبادیوں کی جانب رخ کرنے لگا۔ انتظامیہ نے بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بستی لکھانی کے قریب بند میں شدید شگاف پڑا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پانی کا ریلا قریبی دیہاتوں کی طرف موڑ دیا۔ شگاف کا حجم تیزی سے بڑھ رہا ہے اور درجنوں دیہات متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شگاف کے باعث جو علاقے براہ راست متاثر ہو سکتے ہیں ان میں سیت پور، خانگڑھ دوئمہ، سلطان پور، سرکی، خیرپور سادات اور آس...
ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور دو خواٹین شامل ہیں۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک...
پیرس: فرانس کے وزیراعظم فرانسو بیرو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانسی پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری کے دوران 364 اراکین پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا جبکہ ان کے حق میں 194 ووٹ آئے ، جس کے نتیجے میں فرانسو بیرو کا دور حکومت صرف 9 ماہ ہی میں اختتام کو پہنچ گیا ۔ پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جس پر اپوزیشن نے صدر میکرون سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیاہے ۔ یاد رہے کہ انہو ں نے خود صدر سے اعتماد کے ووٹ کی درخواست کی تھی اور انہوں نے منظوری دے دی تھی...
اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے( آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات جلد کسی مثبت نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری مقامات تک انسپکشن کی بحالی کے حوالے سے چند دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ رافائل گروسی نے یہ بیان ویانا میں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وقت کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ابھی کچھ موقع باقی ہے—بشرطیکہ نیت صاف ہو اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ معائنے اب تک کیوں معطل ہیں؟ یاد رہے کہ جون 2025...
پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہاہے کہ کالا باغ ڈیم سے متعلق وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بیان پارٹی پالیسی نہیں، کالا باغ ڈیم کے قیام کی حمایت علی امین گنڈاپور کا ذاتی بیان ہوسکتا ہے پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےعاطف خان نے کہاکہ کالا باغ ڈیم منصوبہ کو خیبرپختوا اسمبلی ، عوام اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل نہیں ، کالا باغ ڈیم سے متعلق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کا بیان پارٹی پالیسی ہے، پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی ہے صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم نہیں بننا چاہے۔ انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے نہیں...
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3ارب 10کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست کے مہینے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر ترسیلات زر بھیجیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگست 2025 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.1 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی، نمو کے لحاظ سے ترسیلاتِ زر میں سال بسال بنیادوں پر 6.6 فیصد اضافہ ہوا۔اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر مالی سال 26 کے پہلے دو ماہ کے دوران 6 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست کے مہینے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر ترسیلات زر بھیجیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگست 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.1 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی، نمو کے لحاظ سے ترسیلاتِ زر میں سال بسال بنیادوں پر 6.6 فیصد اضافہ ہوا۔ اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر مالی سال 26ء کے پہلے دو ماہ کے دوران 6 ارب 40 کروڑ امریکی ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملنے والی 5 ارب 90 کروڑ ڈالر ترسیلات سے 7 فیصد زیادہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ 73 کروڑ 67 لاکھ ڈالر...
پاکستان کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے خوشخبری – اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2025 میں ترسیلات زر کا حجم 3 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2025-26 کے ابتدائی دو ماہ (جولائی اور اگست) میں مجموعی طور پر 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 7 فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں یہ رقم 5 ارب 90 کروڑ ڈالر تھی۔ تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے...
اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، گالم گلوچ کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال پوچھا، جس پر مشتعل کارکنوں نے نہ صرف سوال کرنے والے صحافی پر تشدد کیا بلکہ موقع پر موجود دیگر صحافیوں کو بھی دھکے دیے۔ اس رویے کے خلاف احتجاجاً صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم اس بائیکاٹ کے بعد بھی صورتحال کشیدہ رہی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر صحافی پر تشدد کیا۔ صحافتی...
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔ ان مظاہروں میں سرکاری املاک، فوجی تنصیبات، اور شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنماؤں کو سزا ہوئی۔اور انہیں نااہل قرار دیا گیا۔ان میں سے ایک اعجاز چوہدری بھی ہیں جنہیں 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات کے کیسز میں 10 سال قید کی سزا ملی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جولائی 2025 میں ان کی رکنیت ختم کر دی تھی۔ جس کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر 9 ستمبر 2025 کو ضمنی انتخاب ہونے جارہا ہے۔ اپوزیشن نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو میدان...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سمندر کی سطح بلند ہے، شاید وہ پانی نہ لے، انہوں نے شہریوں کو بارش کے دوران صبر کا مشورہ دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 22 اگست کی پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز کو رقوم کی ادائیگی کے اعدادوشمار دیے تھے۔ اس پریس کانفرنس کے بعد فرق آیا ہے۔ اب وہ ٹاؤن چیئرمین جو اختیارات یا وسائل کا رونا روتے تھے، تھوڑا بہت کام کرنا شروع کردیا ہے۔ تھوڑا بہت احساس ان میں آیا ہے کہ مسئلہ اختیارات و وسائل یا پیسے کا نہیں، نیت کا تھا ۔ ان تمام ٹاؤن چیئرمینز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں...
گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام جلسے کے اختتام پر ہونے والے خودکش دھماکے کیخلاف بلوچستان بھر میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر آج پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہر مستونگ، قلات، خضدار، نوشکی، تربت، پشین، زیارت، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ سمیت دوسرے اضلاع میں آج کاروباری مراکز، مارکیٹیں، دکانیں اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے ہڑتال کی حمایت مختلف تاجر تنظیموں، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے کی گئی۔ شہری علاقوں میں ٹریفک...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے دشمن کا غرور پانی میں غرق کرکے سمندری محاذ پر بھی اپنی برتری ثابت کی۔ یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر وہ دن ہے جب سمندری سرحدوں کے دفاع میں بہادر سپوتوں نے تاریخ رقم کی۔ وفاقی وزیر کے مطابق جنگِ ستمبر 1965 کے دوران آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے، جس میں چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات تباہ کر کے کراچی پر حملے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس...
پاکستان میں حالیہ برسوں میں سیلاب ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن چکا ہے۔ ہر سال مون سون میں مختلف اقسام کے سیلاب ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کرتے ہیں، جن سے انسانی جانوں، فصلوں اور معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ اب یہ سیلاب صرف قدرتی آفات نہیں رہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص منصوبہ بندی نے ان کے اثرات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں پاکستان کو ایسی تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جو انسانی زندگیوں اور ملکی معیشت کے لیے انتہائی خطرناک ہوں گی۔ اس تحریر میں ہم سیلاب کی اقسام، ان سے بچاؤ اور انتظام کے طریقے، اور سیلابی پانی...
لاہور/ملتان/راجن پور (نیوز ڈیسک)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر دریائے چناب اور راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہری علاقے کو بچانے کے لیے بائی پاس پر شگاف ڈالا گیا تاکہ پانی کا بہاؤ شہر کی طرف کم ہو سکے۔ تاہم خدشہ ہے کہ دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب موجود بند کو کسی...
پنجاب اور سندھ میں دریاؤں میں بلند سطح کے پانی نے تباہی مچا دی ہے۔ ملتان کے جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں ڈوب گئیں اور مکین گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ نے جلال پور پیروالا اور شجاع آباد میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہر خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ادارے الرٹ رہیں، صدر مملکت آصف زرداری کی ہدایت دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک جبکہ ہیڈ تریموں پر بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا...
اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی دوبارہ اشاعت کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آخری مرتبہ کس نے کتنا ٹیکس دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود ٹیکس وصولی میں شارٹ فال کا سامنا کیوں؟ پاکستانی معیشت مختلف مسائل کا شکار ہے اس میں سے ایک اہم اور بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ کاروباری شخصیات سیاست دان اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد مکمل ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ ماضی میں ایف بی ار کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت کی جاتی تھی جس سے لوگوں کو پتا چل جاتا تھا کہ کس رکن نے پارلیمنٹ میں کتنا ٹیکس ادا کیا...
نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت کیسا بزدل ملک ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔ نارووال میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کےدورےپر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1988 کے بعد ہم نے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ تھا، جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔ احسن اقبال نے کہا بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کےعزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے، آج دنیا ہماری مسلح افواج کی...
کراچی: پاکستان کی برآمدات کا گزشتہ 20 سالہ سفر ایک ایسی رولرکوسٹرکی مانند ہے جس میں ترقی کی جھلکیاں تو نظر آئیں، مگر ہر مرتبہ کچھ پرانے مسائل نے رفتارکو بریک لگا دی ہے، اگرچہ ملک نے وقت کے ساتھ کچھ پیش رفت کی ہے، تاہم ابھی تک وہ پائیدار اور متنوع برآمدی ڈھانچہ تشکیل نہ پا سکا جو دیگر ہم پلہ ممالک نے حاصل کیا ہے۔ مرکزی نکتہ ٹیکسٹائل سیکٹر ہے، جو اب بھی پاکستان کی برآمدات میں نصف سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔ بیڈ شیٹس، ریڈی میڈگارمنٹس، نٹ ویئر اور کاٹن یارن جیسے شعبوں میں کچھ بہتری آئی ہے اور خام مال سے تیار شدہ مصنوعات کی طرف جزوی منتقلی بھی ہوئی ہے۔ برآمدات کی یہ...
ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، اور چناب کے پانی کے دباؤ کے باعث بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہونے پر مقامی انتظامیہ نے شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق، چناب کا پانی مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہر کے قریب بنائے گئے بند پر خطرناک حد تک دباؤ پڑ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ مساجد میں اعلانات، شہر خالی کرانے کا عمل جاری شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں، جب کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو انخلا کی ہدایت دے...
سیلاب کی وجہ سے سیالکوٹ میں 80 سرکاری اسکولوں کو 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری اسکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد اسکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کے کئی اسکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز کے احاطے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ Post Views:...
ملک میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 24 لاکھ ایکڑ سے متجاوز WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 24 لاکھ ایکڑ سے تجاوز کر گیا۔ واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ واپڈا کے مطابق ڈیموں میں پانی کی مجموعی آمد 3 لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک اور اخراج دو لاکھ 24 ہزار 400 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ اور ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑفٹ ہے، تربیلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ 58 ہزار اور اخراج ایک لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔منگلا میں پانی کی سطح 1221 فٹ اور ذخیرہ 64 لاکھ 16...

سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ
سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل...