2025-10-13@21:02:12 GMT
تلاش کی گنتی: 25889

«کاروباروں کو»:

(نئی خبر)
    کراچی: نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ نیب کو گزشتہ 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کامران احمد خان یوگنڈا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جسے ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مالٹا کا پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ استعمال کیا۔  ملزم کے خلاف سال 2010 میں نیب کراچی میں ریفرنس درج ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم یو اے ای فرار ہو گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے 6000 امریکی ڈالر کے عوض مالٹا کا مذکورہ پاسپورٹ اور ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا۔ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا...
    ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے خودکش حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دہشتگرد پولیس ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید فائرنگ کی۔ حملے کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔  آپریشن مکمل، دہشتگرد ہلاک ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے رات گئے آپریشن مکمل کیا اور حملے میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ڈی جی پبلک ریلیشنز نے بتایا کہ آپریشن کے دوران تقریباً...
    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا۔ کوچ سلمان اقبال سے فیڈریشن نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم کی خراب کارکردگی کے بعد جواب مانگا تھا۔ سلمان اقبال بٹ کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ 2021ء میں مجھے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کا کوچ اور مینٹور مقرر کیا تھا۔ انہوں نے جواب میں کہا ہے کہ ارشد ندیم نے 2021ء کے بعد متعدد انٹرنیشنل چیمپئن شپس جیتیں جن میں پیرس اولمپکس کا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔ جواب میں سلمان اقبال نے کہا ہے کہ 2022ء سے 2025ء تک ارشد ندیم نے 4 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، یہ تسلیم...
    اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران  سرکاری وکیل نے کہا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ راستوں کی بندش کی وجہ سے پیش نہیں  ہوئے۔ سماعت میں سرکاری وکیل عثمان رانا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے ۔ ملزمان پیش نہ ہوکر کیس کو طول دینا چاہتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے اگلی سماعت پر ایمان مزاری اور...
    کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو 9 اکتوبر کو کراچی سے منسوخ کیا گیا تھا۔ کراچی سے ٹرین نہ آنے کی وجہ سے کوئٹہ سے چلنے والی ٹرین کو بھی منسوخ کیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 20 روز سے بولان میل نہ آرہی ہے اور نہ ہی جارہی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ ٹرین منسوخی کی وجہ مسافروں کی عدم دستیابی ہے۔
    راولپنڈی میں قائم آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف اوپتھامولوجی (اے ایف آئی او) کے ماہر سرجنز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کے عطیہ کردہ کورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کرکے دو بہادر سپاہیوں کی بینائی بحال کردی۔ یہ پیوند کاری مرحومہ مسز سید ظفر مہدی عسکری کی وصیت پر کی گئی، جنہوں نے وفات سے قبل اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کے عطیہ کردہ کورنیہ 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں کامیابی سے منتقل کیے گئے۔ دونوں سپاہی دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران شدید زخمی ہوکر اپنی بصارت کھو بیٹھے تھے۔ اے ایف آئی او کے ماہر سرجنز نے...
    خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والا بدنام زمانہ گینگسٹر تھا۔ اس کا نام شہر کی انڈر ورلڈ میں 3 دہائیوں سے جاری خاندانی دشمنیوں، قتل و غارت اور لینڈ گرابنگ کی جنگوں سے جڑا ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی سے گرفتار گینگسٹر طیفی بٹ پولیس حراست میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک طیفی بٹ، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کا چھوٹا بھائی تھا۔ دونوں بھائی خود کو لاہور کے ’مشہور تاجر‘ قرار دیتے تھے، تاہم ان پر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ دشمنی کی جڑیں: بِلا ٹرکاں والا کیس بٹ خاندان کی پرانی دشمنی امیرالدین عرف بِلا ٹرکاں والا کے خاندان سے تھی۔ 1994 میں بِلا کے قتل کے بعد...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت، جو ماضی میں خطے میں اپنی ناکامیوں کا سامنا کرچکا ہے، اب افغانستان کے ذریعے پاکستان سے بدلہ لینے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کی سہولت کاری جاری ہے اور دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کے مواقع دیے جارہے ہیں۔ افغان حکومت کو قائل کرنے کی کوشش، لیکن ضمانت دینے پر تیار نہیں نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکومت کو بارہا قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردوں کے استعمال سے بچائے، تاہم افغان حکومت اس ضمن میں کوئی ٹھوس ضمانت دینے پر تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جے شنکر کی امیر...
    خون کا حساب لینے کے لیے افغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خون کا حساب لینے کیلئےافغانستان میں داخل ہونا ہمارا حق ہے، افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونےکی ضمانت نہیں دے سکی۔ اگر افغان سر زمین سے فتنہ خوارج پاک سرزمین میں آکر خون بہاۓ اور پاکستان کو اس خون کا حساب لینے کے لئے اگر افغان سرزمین میں داخل ھونا پڑے تو وہ ھمارا حق ھے۔ کابل اس سلسلہ میں ابتک کو ئ ضمانت نہیں دے سکا کہ انکی سرزمین ھمارے خلاف بھات نواز فتنہ استعمال نہیں کرے گا۔...
        بھارت کے دورے  کے دوران افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کی پریس کانفرنس نے اُس وقت شدید غصے اور تنقید کو جنم دیا جب خواتین صحافیوں کو تقریب میں شرکت سے روک دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:جے شنکر کی امیر متقی سے ملاقات، بھارت کا کابل میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان یہ واقعہ جمعے کے روز افغانستان کے سفارت خانے میں پیش آیا، جہاں متقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے خواتین صحافیوں کو داخلے سے روک دیا، حالانکہ تمام خواتین نے لباس کے ضابطے کا احترام کیا تھا۔ اس اقدام پر صحافیوں نے سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خواتین...
    صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام تو نہ مل سکا لیکن وہ غزہ جنگ بندی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کا جشن منانے مشرق وسطیٰ جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں خود کو امن کا معمار ثابت کرنے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ غزہ امن منصوبے کی کامیابی پر جشن منائیں گے اور ممکنہ طور پر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی پر خوش آمدید کہیں گے۔ جس کے بعد امریکی صدر مصر جائیں گے جہاں اس تاریخی جنگ بندی معاہدے پر فریقین نے طویل مذاکرات کے بعد اتفاق کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ مصر میں غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے...
    کراچی: جامشورو پولیس نے کارروائی میں کراچی سے ڈبل کیبن گاڑی چھیننے اور ایک نوجوان کو قتل کرنے والے 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ کراچی پولیس کے مطابق سپرہائی وے میں پولیس اور کار لفٹرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی میں موجود مغوی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور لاش گاڑی سے باہر پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان حادثے کا شکار اپنی ایک کار بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول نوجوان اسکیم 33 کا رہائشی تھا جن کے قتل پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے سپرہائی وے پر احتجاج بھی...
    ہیکرز نے میسجنگ ایپ ڈسکورڈ کو ہیک کر کے صارفین کی آئی ڈیز، تصاویر اور کانٹیکٹ تفصیلات جیسی خفیہ معلومات حاصل کرلیں۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس اعلان کیا گیا کہ اس کے کسٹمر سپورٹ میں شامل تھرڈ-پارٹی وینڈرز میں سے ایک کی سیکیورٹی میں در اندازی ہوئی ہے۔ ڈسکورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیکرز نے بھتے کے لیے ایک وینڈر (جس کا کمپنی نے نام نہیں بتایا) کی سیکیورٹی میں در اندازی کی۔ کمپنی نے بتایا کہ ایپ کے تقریباً 70 ہزار صارفین ہیں، جن کی گورنمنٹ-آئی ڈی سامنے آگئی ہیں۔ جس کی تحقیقات کے لیے کمپیوٹر فارینزک کمپنی کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کر لیا...
    انڈونیشیا نے غزہ کی صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے جمناسٹک کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں آئندہ ہفتے عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ منعقد ہونے جا رہی ہے۔ جس میں شرکت کے لیے اسرائیلی ٹیم کو بھی آنا تھا۔ تاہم غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف عالمی ردِعمل کے تناظر میں انڈونیشیا کے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔ انڈونیشیائی جمناسٹکس فیڈریشن کی صدر ایتا یولِعاتی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی ٹیم 19 سے 25 اکتوبر تک جکارتہ میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمنسٹکس چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گی، کیونکہ انہیں داخلے کے لیے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ ملک کے سینئر وزیر برائے...
    شمالی چین کے ایک نرسنگ ہوم نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا کر دیا جب اس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون رکن بزرگ افراد کو مبینہ طور پر دوا کھلانے کے لیے ان کے سامنے ڈانس کرتی نظر آئی، یہ واقعہ ہینان صوبے کے شہر انیانگ میں پیش آیا، ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ ویڈیو 24 ستمبر کو ادارے کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی، ویڈیو میں خاتون کو مختصر یونیفارم نما لباس اور لمبے موزے پہنے بزرگ شخص کے سامنے ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری ڈائریکٹر بزرگوں کو دوا کھلانے کے...
    کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور تین لکڑی کی لانچیں قبضے میں لے لی۔ ایف بی آر کے مطابق میرین انفورسمنٹ یونٹ کی یہ کارروائی 9 اور 10 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے مطابق ایرانی ڈیزل کی بڑی کھیپ سمندری راستے سے پاکستان لائی جا رہی تھی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ پریوینٹیو افسران ایاز علی اور سلیم یوسف پر مشتمل کسٹمز کی میرین انفورسمنٹ ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے گہرے سمندر میں...
    بھارت نے دہلی کے دورے میں افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ بھارت کیدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر...
    سندھ حکومت نے 20 اکتوبر بروز پیر کو صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا، اس زور تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔  پرو پاکستانی کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر صوبے بھر میں 20 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔  محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ تعطیل تمام سرکاری دفاتر، خود مختار و نیم خود مختار اداروں، کارپوریشنز اور بلدیاتی کونسلوں پر لاگو ہوگی جو سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آتے ہیں۔  چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل صرف ہندو برادری کے لیے ہوگی...
    بھارت کا ایشیا کپ ٹرافی تنازع آئی سی سی میں اٹھانے کا اعلان، ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے اور نہ ادھر ادھر کی جائے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بھارت کے انکار کے بعد ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کو دبئی میں تالے میں رکھ دیا گیا، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی سخت ہدایات پر ٹرافی اے سی سی کے آفس میں موجود ہے اور انہوں نے ہدایت کی ٹرافی کو ہاتھ لگایا جائے نہ ادھر ادھر کی جائے، بھارتی ٹیم جب چاہیے ٹرافی آکرمیرے ہاتھ سے لے سکتی ہے، جب بھی پلان ہو بتا دیا جائے۔ دوسری جانب بی سی سی آئی نے معاملہ آئی سی سی اجلاس...
    افغان حکومت نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی طرف سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمیں اپنی سرزمین کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ افغان ذرائع نے گزشتہ رات اطلاع دی ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ائیرفورس کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد افغان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستانی فوج نے کابل پر فضائی حملہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، افغان حکومت نے اعلان کیا کہ پاکستان نے ایک مارکیٹ پر بمباری کی، اور کابل کو نشانہ بنایا۔ افغان حکومت نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے، تاکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگرد سرگرمیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان، افغان حکومت کے ساتھ اس معاملے کو مسلسل سفارتی سطح پر اٹھاتا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم بارہا یہ زور دیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی افواج کی جانب سے گلوبل صمود فلاٹیلا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس اسٹیون چیونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔ اسٹیون چیونگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، صدر ٹرمپ جنگیں ختم کرتے رہیں گے اور جانیں بچاتے رہیں گے۔  خیال رہے کہ اس سے پہلے سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔ نارویجن نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریاکورینا مچاڈو...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 10 اکتوبر 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی ایم پی ایز کو آزاد قرار دینے کا مطلب الیکشن کمیشن جعلی حکمرانوں کی بی ٹیم ہے، الیکشن کمیشن اورجعلی حکومت کا وزیراعلیٰ انتخاب میں رکاوٹیں ڈالنا شرمناک عمل ہے۔ انہوں ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارم 47 کی جعلی حکومت کو فراہم کی جانے والی سہولت کاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے چند دن قبل پی ٹی آئی کے اراکین کو ’’آزاد‘‘ قرار دینے کا اقدام اس امر کا ثبوت ہے کہ الیکشن کمیشن جعلی...
    افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔
    کابل کی خودمختار علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی، افغانستان کا پاکستان پر الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز (آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے دارالحکومت میں دو دھماکوں کے بعد پاکستان پر کابل کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان پہلے بھی اسلام آباد پر سرحدی حملوں کا الزام لگاتے رہے ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے اپنی سرزمین پر دارالحکومت میں کارروائی کا الزام پاکستان پر لگایا ہے اور اسے ایک غیرمعمولی کارروائی قرار دیا ہے۔کابل میں وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف...
    سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انہیں موجودہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جگہ تعینات کیا جارہا ہے، طاہر حسین انداربی کو نیا ترجمان بنانے سے متعلق جلد اعلان کردیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔بھارت کےدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان، بھارت کو ایک قریبی دوست کے طور پر دیکھتا ہے، بھارت اور...
    انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹ ٹیم کو ویزا دینے سے انکار کردیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی کھلاڑی رواں ماہ جکارتہ میں ہونے والی عالمی جمناسٹک چیمپیئن شپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ جنوب مشرقی ایشیا کے اس سب سے بڑے مسلم ملک نے یہ فیصلہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور عوامی غم و غصے کے تناظر میں کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس پر پابندی لگی تھی تو اسرائیل پر کیوں نہیں؟ قانونی ماہرین کا اسرائیلی فٹ بالز کلبز پر پابندی کا مطالبہ ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ 19 سے 25 اکتوبر تک جکارتہ میں منعقد ہونی ہے، انڈونیشین جمناسٹک فیڈریشن کی سربراہ ایتا جولیاتی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی ٹیم ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی، ان کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل الزامات پر نہیں ہوتا بلکہ حقائق پر ہوتا ہے، فوج کا ریاست کے ساتھ سرکاری تعلق ہوتا ہے، ذاتی یا سیاسی نہیں، اس تعلق کو کوئی ذاتی بناتا ہے تو یہ غلط ہے، فیصلے ریاست کرتی ہے ہم نے ان معاملات میں اپنا ان پٹ اور رائےدیتے ہیں، ہم کسی کی سیاست کو لے کر نہیں چلتے۔انہوں نے کہا کہ سابق...
    سٹی 42 : ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر سندھ سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔  سندھ  سرکار نے ہندو برادری کے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی ایڈوانس تنخواہ پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خزانہ سندھ نے تمام محکموں و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا ، جس کے مطابق ہندو برادری کو یکم نومبر کو ملنے والی تنخواہ اب دیوالی سے پانچ روز قبل ملے گی۔  وزیراعظم سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات جاری کردہ مراسلے کے مطابق 20 آکتوبر کو دیوالی ہوگی، جبکہ تنخواہ 15 آکتوبر کو ملے گی...
    اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2021 میں اُس وقت کی فوجی قیادت نے ہتھیار پھینکنے والے دہشتگردوں کو واپس بسانے کا منصوبہ پیش کیا تھا، تاہم خیبرپختونخوا اور سابقہ قبائلی اضلاع کے منتخب نمائندوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: وہ صوبائی حکومت برداشت نہیں جو آپریشن کے خلاف کھڑی ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر عمران خان کے مطابق اس منصوبے پر ان کے دورِ حکومت میں کوئی عمل نہیں ہوا، لیکن اب حقائق کے برعکس تحریک انصاف پر یہ جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی میں اضافے کی وجہ وہی عناصر ہیں جنہیں پی ٹی آئی...
    الیکشن کمشنر بلوچستان کے اعلامیہ میں شہریوں، امیدواروں سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے انتخابی حلقے میں ووٹوں کی فہرست کی تصدیق کریں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے جامع انتظامات کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے متوقع امیدواروں، ووٹروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج، انتخابی فہرستوں اور متعلقہ وارڈ میں لازمی چیک کریں۔ الیکشن کمیشن نے شہریوں سے کہا ہے کہ ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج یا درستگی کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سے رجوع کریں۔ بیان کے مطابق انتخابی...
    نوٹیفکشن کے مطابق ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کے لئے عام تعطیل کا اطلاق سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر ہوگا۔ صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندوؤں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کرکے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کے لئے ہولی کے تہوار پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں ہندو برادری کے لیے 20 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، جس کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کے لئے عام تعطیل کا اطلاق سرکاری و غیر سرکاری اداروں پر ہوگا۔...
    اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے حکومت کی مقرر کردہ فیسوں کی خلاف ورزی کرنے والے نجی میڈیکل کالجز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق کئی نجی میڈیکل کالجز نے اپنی ویب سائٹس پر حکومت کے منظور کردہ فیس اسٹرکچر کے بجائے من مانی فیسیں شائع کر رکھی ہیں، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ کونسل نے تمام کالجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً اپنی ویب سائٹس سے غیر قانونی فیس اسٹرکچر ہٹا کر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے وفاقی حکومت کی منظور شدہ فیسیں جاری کریں، بصورتِ دیگر ان کی اکریڈیشن معطل کر دی جائے گی۔...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما، اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق جلد اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی نادرا...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ٹرائل ہو رہا ہے، ان کا کورٹ مارشل ہورہا ہے۔  پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوج میں خود احتسابی کا عمل الزامات پر نہیں ہوتا بلکہ حقائق پر ہوتا ہے، فوج کا ریاست کے ساتھ سرکاری تعلق ہوتا ہے، ذاتی یا سیاسی نہیں، اس تعلق کو کوئی ذاتی بناتا ہے تو یہ غلط ہے، فیصلے ریاست کرتی ہے ہم نے ان معاملات میں اپنا ان پٹ اور رائےدیتے ہیں، ہم کسی کی سیاست کو لے کر نہیں چلتے۔  انہوں نے کہا کہ سابق ڈی...
    انڈونیشیا کا عالمی ایونٹ کیلئے اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز جکارتہ (آئی پی ایس )غزہ میں اسرائیلی مظالم کے پیش نظر انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس ماہ جکارتہ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیم 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی تھی۔ انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے، جس کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔انڈونیشین جمناسٹکس فیڈریشن کی سربراہ ایتا جولیاتی نے صحافیوں...
    وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو جب جمعے کے روز نوبیل امن انعام ملنے کی اطلاع ملی تو وہ حیرت میں ڈوب گئیں۔ ماریا کورینا ماچادو کی میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں فون پر گفتگو کے دوران حیرت سے ’میں شاک میں ہوں‘ کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ گفتگو ایڈمنڈو گونزالیز اوروریٹیا سے ہو رہی تھی، وہی سیاستدان جنہوں نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ماچادو کی نااہلی کے بعد اپوزیشن امیدوار کے طور پر ان کی جگہ لی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوئی، امن کا نوبیل انعام 2025 وینزویلا کی ماریہ کورینا کو مل گیا گونزالیز، جو تقریباً ایک سال سے جلاوطنی کی زندگی گزار...
    سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  واضح کیا کہ جماعت اسلامی سے نفرت، بغض، حسد یا الزام تراشی کی بنیاد پر مستعفی نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں سابق سینیٹر  نے کہا کہ  سسیلی  سے غزہ کی جانب روانہ ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو جب میرا واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا، میں نے اپنی وصیت لکھ دی تھی اور پاکستان میں تمام معاملات ختم کر دئیے تھے تو اس وقت جماعت اسلامی سے استعفی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا استعفی کسی نفرت کی وجہ سے نہیں بلکہ میں کھل کر کام کرنا چاہتا تھا جس میں انسانی حقوق کے معاملات اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے امور شامل ہیں۔اپنی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ہمیں گرفتار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا کہ غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے ۔اس موقع پر خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کاروبار پھلے پھولے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ کوئی لوگوں کو تنگ کرے، کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث 4 افراد مقابلے میں مارے گئے اور 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی بھتہ خوری کا معاملہ سنجیدہ ہے تاہم بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی حل کیے جاتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھتہ خوری کا معاملہ سنجیدہ معاملہ ہے، کچھ تاجروں کو بھتا نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، چاہتے ہیں کہ کاروبار پھلے پھولے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ کوئی...
    اسکرین گریب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشنز دیے ہیں۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے اس کے پاس تین چوائسز ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’چوائس ون، سہولت کاری کرنے والا خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے اور چوائس ٹو، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کراس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔‘انہوں نے چوائس تھری...
    — فائل فوٹو  سندھ حکومت کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اکتوبر کو ہونے والی چھٹی کا اطلاق صرف ہندو ملازمین پر ہو گا۔
    افریقی ملک نیمبیا  کو حالیہ مہینوں میں سائبر جرائم، آن لائن فراڈ اور سسٹم کی کمزوریوں کی غیر معمولی لہر کا سامنا ہے، جس کے بعد حکومت نے نیا قومی سائبر سیکیورٹی پلان شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیمبیا کی وزیر اطلاعات و مواصلات ایما تھیوفیلس نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں 10 لاکھ سے زائد سائبر خطرات اور تقریباً اتنی ہی سسٹم کمزوریاں ریکارڈ کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار، درجنوں ویب سائٹس بلاک یہ تمام واقعات نیمیبین سائبر سیکیورٹی انسیڈنٹ ریسپانس ٹیم (NAMSIRT) نے رپورٹ کیے، جن میں سم کارڈ فراڈ، آن لائن جعلسازی (scams)، شناخت چوری (impersonation) جیسے حملے شامل...
    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2025 کا نوبیل امن انعام حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔ متعدد ممالک، بشمول پاکستان، نے انہیں اس عالمی اعزاز کے لیے نامزد کیا تھا، تاہم نوبیل کمیٹی نے اس سال کا امن انعام وینزویلا کی معروف جمہوری رہنما ماریا کورینا مچاڈو کو دینے کا فیصلہ کیا جو اپنے ملک میں آمریت کے خلاف جمہوریت، انسانی حقوق اور پرامن سیاسی جدوجہد کی علامت بن چکی ہیں۔ BREAKING NEWSThe Norwegian Nobel Committee has decided to award the 2025 #NobelPeacePrize to Maria Corina Machado for her tireless work promoting democratic rights for the people of Venezuela and for her struggle to achieve a just and peaceful transition from dictatorship to… pic.twitter.com/Zgth8KNJk9 — The Nobel Prize (@NobelPrize) October...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور 2025 کےلیے امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو کو مل گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن کے نوبل انعام کے امیدواروں میں شامل تھے۔ انھیں مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ نے نامزد کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔ تاہم نوبل کمیٹی نے طویل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس سال کا انعام ان شخصیات کو دیا جو جمہوریت کے فروغ اور انسانی آزادی کےلیے براہ راست میدان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہتے ہیں محبت میں نہ عمر کی قید ہوتی ہے، نہ رنگ و نسل کی، نہ ہی قومیت یا معاشرتی اصول کوئی معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی داستان نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا ہے، جہاں 74 سالہ برطانوی خاتون نے اپنے سے 40 سال کم عمر تیونسی نوجوان سے شادی کرلی اور اسلام بھی قبول کرلیا۔انگلینڈ کے شہر لیڈز کی رہائشی کرسٹین ہیکوکس اور تیونس کے 34 سالہ حمزہ دریدی کی محبت 2018 میں اس وقت شروع ہوئی جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا ایک اشتہار دیا۔ حمزہ، جو انگریزی سیکھنے کے خواہشمند تھے، نے ان سے رابطہ کیا۔ ابتدا میں یہ تعلق صرف ایک آن لائن...
    سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ورچوئل خطاب سے وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے اور ہم اس ویژن سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ تین بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا جو مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، اب برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے پرعزم...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس  پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا  کہنا ہے کہ 2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں ،صوبائی اور وفاقی حکومتوں پشاور میں بیٹھے اور ایک متفقہ پلان کیساتھ باہر آئے،جس کا نام رکھا گیا نیشنل ایکشن پلان۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ اس میں کچھ نکات تھے ہمارے سیاسی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے توہمیں یہ کام کرنے ہیں،یہ حقیقت آپ کے سامنے ہے اور تاریخ کا حصہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ اس کے بعد پچھلی حکومت نے 2021میں  اس نے انہی نکات میں سے جن پر کچھ کام ہو...
    غزہ کی پٹی کو 29 ملین یورو کی امداد فراہم کرنیکا دعوی کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے ایک مرتبہ "دو ریاستی حل" کیلئے ملکی حمایت کا اعادہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے فلسطینی سرزمین پر "دو" ریاستی حل کے لئے ملکی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس موقع پر فریڈرک مرٹز نے غزہ کی پٹی کو 29 ملین یورو کی امداد فراہم کرنے کا دعوی بھی کیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری کارروائی کی ضرورت ہے اور اب جرمن شہریوں سمیت تمام یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کو ان کے اہلخانہ کے پاس پہنچا دینا چاہیئے! الجزیرہ کے مطابق...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد وزراء سمیت بیوروکریسی نے سرکاری کاموں میں دلچسپی لینا چھوڑ دی جس کے باعث صوبے میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے وزراء نے بھی دفاتر جانا اور سرکاری کام چھوڑ دیے ہیں جبکہ بیوروکریسی نے بھی سرکاری کاموں میں دلچسی لینا چھوڑ دی ہے۔ سرکاری فائلیں محکموں اور چیف سیکرٹری کے دفاتر تک محود ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آخری بار پارلیمانی پارٹی میں شرکت کی اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مستعفی ہونے کے بعد آبائی...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہائوس تبدیلی ہوچکی ہے ،یہ جمہوری عمل ہے جسے مکمل ہونا چاہیے ،ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے سب سے معزز اعزازات میں شمار ہونے والا نوبیل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت پسند رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے حصے میں آیا، جو اپنے ملک میں عوامی آزادی اور سیاسی حقوق کے لیے طویل جدوجہد کا نشان سمجھی جاتی ہیں۔اوسلو میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے نہ صرف وینزویلا بلکہ پورے لاطینی امریکا میں جمہوری شعور کو دوبارہ زندہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مچاڈو نے ظلم، جبر اور سیاسی استبداد کے مقابلے میں عوامی طاقت کی مثال قائم کی۔ماریہ کورینا مچاڈو نے اپنی سیاسی جدوجہد میں انسانی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور شفاف...
    ویب ڈیسک : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا، 3 بڑی ریٹنگ ایجنیسز نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا۔ ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے کراچی میں سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیزچیمبرآف کامرس سے ورچوئل خطاب کے دوران کیا، کہا کہ کابینہ نے پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کردی۔ ہمیں جیو پولیٹیکل صورتحال سے بھی مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورچین سے ہمارے آہنی تعلقات ہیں۔ امریکا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کررہاہے۔ 28 کروڑ روپے کا لباس:دبئی کے سنار نے  عالمی ریکارڈ قائم کر دیا   محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے...
    دنیا کے معتبر ترین اعزازات میں شمار ہونے والا نوبیل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے نام رہا۔  سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے اوسلو میں ایک باوقار تقریب کے دوران یہ اعلان کیا۔ اعلان کے موقع پر جورجین واٹن فریڈنس کا کہنا تھا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو یہ انعام ان کی جمہوریت، انسانی آزادی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا میں جمہوری اقدار کو ازسرِنو بیدار کیا ہے۔ نوبیل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا...
    ٹرمپ کا خواب پورا نا ہوا، امن کا نوبیل انعام خاتون کو مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اوسلو(آئی پی ایس) امن کا نوبیل انعام 2025 ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔سویڈن کی رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔واضح رہے امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔نوبیل انعام سویڈن کی...
    امن کانوبیل انعام ماریہ کورینا کو دیدیاگیا،وینزویلا میں جمہوریت کی جدوجہد کرنے پرنوبیل انعام دیاگیا The post امن کانوبیل انعام ماریہ کوریناکے نام appeared first on M News.
    امن کا نوبیل انعام 2025 وینزویلا کی ماریہ کورینا کو مل گیا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ اس وقت تاخیر کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجوہات بیرونی مالیاتی یقین دہانیوں کی عدم فراہمی اور گورننس و کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کا تاحال جاری نہ ہونا ہیں۔ ان دونوں امور نے مذاکرات میں پیش رفت کی رفتار کو متاثر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی و مالیاتی پالیسیوں سے متعلق معاہدے کی نو جدولوں میں سے توازن ادائیگی اور بیرونی مالیاتی ضروریات کے معاملات حل طلب ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ ہفتے تک یہ نکات طے پا جائیں گے تاکہ معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہو سکیں۔رپورٹ کے مطابق جی سی ڈی اسسمنٹ رپورٹ کا...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ساز گار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت ملک نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے۔وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ توانائی اور ٹیکس شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت آئے گی، کیش لیس معیشت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہا ہے، 3 بڑی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا، تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔محمد اورنگزیب نے...
    امریکی ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دورانِ حمل یا اس کے بعد دل سے متعلق پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، چاہے انہیں پہلے دل کی کوئی بیماری نہ رہی ہو۔ مطالعہ میں 2001 سے 2019 کے درمیان نیو انگلینڈ میں 56 ہزار سے زائد حملوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، جس میں دل کے دورے، فالج، دل کی ناکامی، خون کے لوتھڑے، بلڈ پریشر اور دل سے متعلق اموات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مزید پڑھیں: بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا تحقیق کے مطابق موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابطیس کے کیسز میں بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔فتح موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مروان البرغوثی 2003 سے اسرائیلی قید میں ہیں، تاہم 22 سال جیل میں گزارنے کے باوجود وہ آج بھی مغربی کنارے اور غزہ کے مقبول ترین فلسطینی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے جو قیدیوں کی فہرست اسرائیلی حکام کو دی گئی، اس میں مبینہ طور پر البرغوثی کا نام بھی شامل تھا، اور یہ بھی قیاس کیا جا رہا تھا کہ وہ مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔تاہم عرب میڈیا کے مطابق...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں دوبارہ ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں مزید ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ساڑھے 12 ہزار کے قریب ایس ٹی آئیز کی بھرتی کا اشتہار اگلے ہفتے دیا جائے گا، پہلے سے کام کرنے والے انٹرنز ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مستقبل میں کوئی مستقل ٹیچر نہ رکھنے پر غور کر رہا ہے، سکولوں میں تیچرز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ٹیچر انٹرنز کا پول بنا کر ضرورت پڑنے پر وہاں سے...
     ویب ڈیسک :شکرگڑھ میں بندروں نے شہریوں اور محکمہ وائلڈ لائف کو تگنی کا ناچ نچادیا۔  شکرگڑھ کے محلہ قادری محلہ اور سکھو چک میں بندر گھس آئے ہیں، شہریوں کے مطابق بندروں کی حرکتوں سے گلی محلوں میں رہائشی آبادی کے مکین تنگ آچکے ہیں۔ شہریوں کے مطابق بندر بچوں سے چیزیں چھین چھین کر لے جاتے ہیں جس سے بچے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں۔  بندروں کو پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف اور ریسکیو اہلکار کوششوں میں مصروف ہیں۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
    کراچی: سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے لیے ’’دیوالی‘‘ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ سے آنے والی خبروں کے مطابق انڈونیشیا نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کا یہ فیصلہ فلسطین کے حق میں یکجہتی کے اظہار کے طور پر سامنے آیا ہے۔انڈونیشیا جمناسٹک فیڈریشن کی سربراہ ایٹا جولیاتی نے بتایا کہ اسرائیلی جمناسٹس کی عالمی جمناسٹک چیمپئن شپ میں شرکت اب یقینی طور پر منسوخ ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ حکومتی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔ادھر اسرائیل جمناسٹکس فیڈریشن نے اس اقدام پر فوری طور پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔ یاد رہے کہ اسرائیلی ٹیم نے 19 سے 25 اکتوبر تک انڈونیشیا میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت نیشنل انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ایف ڈی آئی سمیت مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں 17 سے 29 نومبر 2025 تک جاری رہنے والی ملک گیر خسرہ و روبیلا (ایم آر) ویکسی نیشن مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا اب بھی پاکستان میں اہم عوامی صحت کے چیلنجز میں شامل ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسی...
    بالی ووڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئی ہیں، اس بار وجہ ابوظہبی کے ایک تشہیری ویڈیو میں ان کا عبایا پہننا بنا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ابوظہبی کے محکمۂ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے جاری کی گئی ہے، جس میں دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آتی ہیں۔ اس ویڈیو میں دونوں کو لُووَر ابوظبی میوزیم اور شیخ زید گرینڈ مسجد کی سیر کرتے دکھایا گیا ہے۔ میوزیم اور مسجد میں لی گئی جھلکیوں میں دیپیکا عنابی رنگ کے عبایا میں نظر آئیں، تاہم ان کے بھارتی مداحوں کو ان کا حجاب کرنا ناگوار گزرا...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے اقلیتی برادری کے تہوار کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا۔  صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہندو کمیونٹی کے دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔  سندھ میں 20 اکتوبر بروز پیر صوبے کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔  
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ورچوئل خطاب سے وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہو رہا ہے اور ہم اس ویژن سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ تین بڑی عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستانی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دیا جو مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، اب برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ توانائی اور ٹیکس سمیت دیگر معاشی شعبوں میں بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جبکہ اصلاحاتی عمل متعلقہ فریقوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی میں 30 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے افسراور جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں، لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ دنوں اورکزئی میں دہشتگردی میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف جمال مایہ میں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ نجی ٹی وی سما نیوز  سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہاؤس تبدیلی ہوچکی۔ یہ جمہوری عمل ہے، جسے مکمل ہونا چاہئے۔ ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ باضابطہ طور پر موصول نہیں ہوا۔ استعفیٰ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آج سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی قیادت سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کریں گے، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، صنعتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو تینوں مقدمات کا ریکارڈ 14اکتوبر کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگرد ی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسدا ددہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، مہر بانو اور اہلیہ مہرین عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے کہاکہ لاہور میں امن وامان کی صورتحال سنگین ہے،اس مقدمے کا ریکارڈ دستیاب نہیں،اہلیہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریکارڈلانا اتنا مشکل نہیں، یہ ان کی نااہلی ہے۔  عادات بدلیں، زندگی بدلیں۔۔۔ عدالت...
    فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اورکزئی میں بھارتی سرپرست خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اس حوالے سے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصلآئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی سرپرست خوارج کے نیٹ ورک کو توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہمارے عزم کی عکاس ہیں۔صدرِ...
    لاہور شہر میں جمعرات کو صورتحال مسلسل کشیدہ رہی کیونکہ بدھ کی رات پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار بھی شامل تھے، دوسری جانب جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے، موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سےتاحکم ثانی تک لیے معطل ہوئی۔ وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
    خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو دہشتگردوں کا اصل سہولت کار قرار دیا ہے۔ وفاقی پالیسیاں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق اپنی ناقص اور کمزور پالیسیوں کے باعث دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہا ہے۔ ان کے بقول وفاق کی غیر مؤثر حکمتِ عملی دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے اسے مزید بڑھا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تنازع ختم؟ عمران خان علی امین گنڈاپور ملاقات کے بعد بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ ڈاکٹر سیف نے وزیراعظم پر براہِ راست تنقید کرتے ہوئے کہا جب یہ جعلی وزیراعظم وزیراعلیٰ تھے تو...
    اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیرِ قومی سلامتی اتمار بن گویر نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کی جماعت حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی اور حکومت گرانے کے لیے ووٹ دے گی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق بن گویر نے واضح کیا کہ اگر حماس اپنے وجود کے ساتھ باقی رہی تو ہم ایسی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی پارٹی قومی شکست اور رسوائی کا حصہ نہیں بن سکتی۔ انتہاپسند وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کی بھی مخالفت کی...
    تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مرکزی رکنِ شوریٰ علامہ فاروق الحسن نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے کارکنان پر بدترین کریک ڈاؤن، ہلاکتوں، زخمیوں اور بے جا گرفتاریوں کے باوجود تحریک لبیک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں تحریک کے مرکز پر دھاوا بولا، جبکہ نہ سڑک بند تھی اور نہ کسی سرکاری کام میں مداخلت کی جا رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر شب خون مارا گیا، سبکی کی صورت میں حملہ کیا گیا اور یہاں تک کہ فوڈ پانڈہ کے مزدوروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ علامہ فاروق الحسن نے کہا کہ دنیا بھر میں احتجاج ہوتے ہیں،...
    ہتھیار ڈالنے والے دہشت گرد سرفراز بنگلزئی نے انکشاف کیا ہے کہ دشمن ممالک کی ایجنسیاں   بی ایل اے کو فنڈنگ دے کر مضبوط کررہی ہیں۔ سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں خونریزی جیسے واقعات کو خود انجام دے کر پھر ان کی ذمے داری ریاست پر ڈال دیتی ہیں تاکہ عوام میں ریاست کے خلاف نفرت اور ان کے لیے ہمدردیاں پیدا ہو ں۔ کئی مواقع اور متعدد علاقوں میں وہ کارروائیاں حقیقت میں انہی تنظیموں نے خود کی ہیں، جن کے بعد ان واقعات کا جھوٹا بیانیہ چلایا جاتا ہے تاکہ عوامی جذبات کو ان کے حق میں موڑا جا سکے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: یونیورسٹی پروفیسر بی ایل اے  کا سہولت کار نکلا؛ اعترافی بیان منظر عام...
    امریکہ کی تاریخ میں اب تک 4 صدور کو نوبل امن انعام سے نوازا جا چکا ہے، جنہوں نے بین الاقوامی سفارت کاری، انسانی حقوق اور عالمی امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان تمام رہنماؤں کا تعلق مختلف تعلیمی اداروں سے رہا ہے اور عالمی سطح پر امن قائم کرنے کے لیے غیر معمولی کوششوں کے سبب دنیا کے سب سے باوقار اعزازات میں سے ایک کے مستحق ٹھہرے۔ تھیوڈور روزویلٹ (1906): روس-جاپان جنگ کے خاتمے میں ثالثی تھیوڈور روزویلٹ، جو 1901 سے 1909 تک امریکہ کے 26ویں صدر رہے، نے ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں کولمبیا لا اسکول میں داخلہ لیا۔ انہیں 1906 میں روس اور جاپان کے درمیان جنگ کے خاتمے...
    راولپنڈی ( نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پر ملکی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے حالیہ اقدامات سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج پریس کانفرنس کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ اس معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کےسابق وزیراعظم عمران خان پر ہزاروں طالبان کو پاکستان میں لا کر بسانے کے الزام پر یوٹیوبر اور صحافی عمران ریاض میدان میں اتر اور کہا کہ خواجہ صاحب اپنی عمر کا لحاظ کریں اور جھوٹ نہ بولیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طالبان کو عمران خان نے پاکستان لا کے بسایا،  آج بھی PTI دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں،  سالوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جارہا ہے،  افغان حکومت کے ساتھ سالوں پہ محیط مذاکرات اور وفود کا کابل آنے جانے کے باوجود  پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی،  روزانہ...