2025-07-26@11:47:28 GMT
تلاش کی گنتی: 404
«کی سیاسی کمیٹی»:
(نئی خبر)
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ میں سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگیزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ صائمہ جوگیزئی نے مبینہ طور پر عملے کے ساتھ غیرشائستہ زبان استعمال کی۔ صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔ کپتان نے مسافروں کے تحفظ کی خاطر باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا جس پر صائمہ جوگیزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔ اس دوران صائمہ جوگیزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکا مارا جس سے خاتون فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا جس کے بعد اے ایس...
سابق کمشنر کوئٹہ کی صاحبزادی کا ایئر ہوسٹس پر حملہ، دانت توڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی صاحبزدای نے تلخ کلامی کے بعد نجی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ میں پیش آیا جس میں سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ ہمراہ سفر کررہے تھے، کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی دونوں مسافروں نے عملے سے بدتمیزی کی۔بعد ازاں جہاز میں سوار ہونے کے بعد بھی سابق کمشنر افتخار جوگزئی اور ان کی بیٹی صائمہ جوگزئی نے مبینہ طور...
اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے، اے پی سی میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کےلیے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہے، اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی، رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سیاسی سرگرمیوں، رابطوں کی کمیٹی حامد رضا کی زیر نگرانی کام کرے گی، تیسری کمیٹی عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر اے پی سی بلانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ دوسری جانب آج تحریک انصاف کی...
فوٹو اسکرین گریب نجی ایئرلائن کی پرواز میں سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا مار کر زخمی کردیا، فضائی میزبان کی ناک سے خون بہنے لگا اور ایک دانت بھی ٹوٹ گیا ہے۔واقعہ گذشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 540 میں پیش آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کوئٹہ اپنی بیٹی کے ساتھ پرواز میں سفر کر رہے تھے، خاتون فضائی میزبان نے مسافر خاتون سے سیٹ بیلٹ باندھنے اور میز بند کرنے کا کہا، مبینہ طور پر مسافر خاتون نے غیر شائستہ زبان استعمال کی اور شور شرابہ کیا۔سابق کمشنر کوئٹہ کی بیٹی نے مبینہ طور پر خاتون فضائی میزبان کو ناک پر مکا...
فوٹو فائل قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس میں توشہ خانہ کے تحائف اوریجنل ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی اے سی اراکین سمیت سیکریٹری کابینہ بھی شریک ہوئے جس میں توشہ خانہ میں رولز میں غیر قانونی طور پر ترامیم سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا۔سیکریٹری کابینہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس جو تحائف آتے ہیں ہم اسے ویسے ہی توشہ خانہ میں رکھ دیتے ہیں، ہم یہ کیسے تصدیق کر سکتے ہیں کہ وہ اوریجنل ہے یا نہیں، کسی بھی سیکریٹری نے آج تک اوریجنیلٹی کا سرٹیفکیٹ نہیں...

آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا،علی امین گنڈاپور ،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی
آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا،علی امین گنڈاپور ،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی کی کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم...
سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی صاحبزدای نے تلخ کلامی کے بعد نجی ایئرلائن کی ایئر ہوسٹس کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ میں پیش آیا جس میں سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی اپنی بیٹی صائمہ کے ساتھ ہمراہ سفر کررہے تھے.کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی دونوں مسافروں نے عملے سے بدتمیزی کی۔ بعد ازاں جہاز میں سوار ہونے کے بعد بھی سابق کمشنر افتخار جوگزئی اور ان کی بیٹی صائمہ جوگزئی نے مبینہ طور پر پر عملے کے ساتھ غیرشائستہ زبان استعمال کی اور طیارے میں شورشرابہ کیا۔رپورٹ کے مطابق کپتان کو معاملے سے آگاہ کیا گیا جب...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔وفاقی حکومت کی جانب سے آج عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا، اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت نے اس بار عیدالفطر کے موقع پر سرکاری طور پر 3 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، یہ تعطیلات 31 مارچ پروز پیر سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی۔بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا..پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا، محکمہ موسمیات نے ناصرف عید الفطر کی...

دہشتگردی: ہر آپشن استعمال ہو گا، سوشل میڈیا پر بیانیے کو فروغ دینے والوں کیخلاف کارروائی: قومی سلامتی کمیٹی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے ایک متفقہ اعلامیہ کی منظوری دی ہے جس میں کمیٹی نے دہشت گردی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے اور ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے سٹرٹیجک اور ایک متفقہ سیاسی عزم پر زور دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے لئے قومی اتفاق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کمیٹی نے پروپیگنڈا پھیلانے، اپنے پیروکاروں کو بھرتی کرنے اور حملوں کو مربوط کرنے کے لئے دہشت گرد گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر شدید تشویش کا...
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان مین کہا کہ کوئی بھی محکمہ اسمبلی کے ملازمین کی تنخواہوں میں بلاوجہ کٹوتی اور کسی قسم کی انکوائری کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ہے۔ اس طرح کے اقدامات گلگت بلتستان اسمبلی اور اس کی قائمہ کمیٹیوں کے استحقاق کو مجروع کرنے کے مترادف سمجھا جائیگا اور حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے مختلف میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی منظوری سے سول سیکریٹریٹ کے تمام ملازمین سیکریٹریٹ اور انسینٹیو الاونس سے استفادہ کر رہے تھے جس کے بعد گلگت بلتستان...
سٹی42: پی ٹی آئی نے پہلے تو قومی سلامتی کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، پھر بانی سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اور بریفنگ بے معنی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیدروں نے رسماً یہ تو کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہونا چاہئے لیکن انہوں نے بانی کے نام سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مینڈیٹ سے محروم قرار دینے سے لے کر بانی کی قید کو سازش، ظلم اور نا انصافی قرار دینے تک وہ بیشتر الزامات لگائے بانی مسلسل لگاتے چلے آ رہے ہیں۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا پی ٹی آئی کے چئیرمین گوہر خان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں، اس کے علاوہ وکلا کو بھی یہاں نہیں آنے دیا جارہا۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان...

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک،اجلاس کی اہم کارروائی سامنے آگئی
سٹی 42: قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت اہم عسکری و سیاسی قیادت شریک ہیں ،ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی، ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں آرمی چیف نے پچاس منٹ بریفنگ دی جبکہ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھی اجلاس کو آگاہی دی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو، اراکین کابینہ، وزرائے اعلیٰ، گورنرز بھی موجود ہیں۔ اپوزیشن ارکان اور وزیرداخلہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ ۔2025 )ملک میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات اوربلوچستان ‘ خیبر پختونخوا میں حالیہ حملوں کے تناظر میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس آج قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہو رہا ہے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی جانب سے بلایا گیاپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ڈیڑھ بجے شروع ہوگا .(جاری ہے) قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی تاہم حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان سامنے آیا ہے پی ٹی آئی کے راہنما رﺅف حسن نے برطانوی نشریاتی ادارے...
ویب ڈیسک: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہے۔ قومی اسمبلی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی...
پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول و آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔ وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ ان کا نصب العین ہے، وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے مگر پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کے وطن دشمنی کیا ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت...
---فائل فوٹو قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس جاری ہے، جس کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور اطراف میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک، ڈی جی ایم او اور ڈی جی آئی بی فواد اسد اجلاس میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمٰن، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیصل واوڈا، خالد مقبول صدیقی، جام کمال، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور آئی جی پولیس بھی اجلاس میں شرکت...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں پے درپے دہشت گردی کے واقعات اور سانحہ جعفرایکسپریس کے بعد وزیراعظم کی ایڈوائس پر سپیکرسردارایازصادق کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کااہم ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا،جس میں سیاسی اور عسکری قیادت بیٹھ کر مشاورت کرے گی اور ملک کو خطرات سے نکالنے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کی جائے گی ،یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم ان کیمرہ اجلاس ہوگا شہبازحکومت کوقائم ہوئے ایک سال ہوگیا ہے اور اس عرصیمیں جہاں معاشی محاذ پر بہتری آئی ہے وہیں ملک کو سیاسی عدم استحکام کے علاوہ دہشتگردی کے خطرات کا سامناہے اور ایک سال میں دہشت گردی میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے،جب کہ بلوچستان کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) 80 برس سے زائد عرصے تک خبریں اور تجزیے پیش کرنے والے معروف امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی بندش پر پاکستان میں بھی ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وی او اے امریکہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی ملٹی میڈیا نیوز ادارہ تھا، جو 45 سے زائد زبانوں میں خبریں دیتا تھا۔ وی او اے کی ویب سائٹ کے مطابق اس کی نشریات کا آغاز سن 1942 میں ہوا اور وی او اے کا سالانہ خرچ امریکی ٹیکس دہندگان اٹھاتے رہے ہیں۔ وی او اے کو بند کرنے کا یہ فیصلہ امریکی حکومت کی جانب سے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی پالیسی...
اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اورعسکری قیادت شریک ہوگی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان کاکہناہےکہ عسکری قیادت ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اجلاس ان کیمرہ ہو گا، میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں دی جائے گی، خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Post Views:...
سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایک کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی۔سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل...
سپریم کورٹ نے ایک اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں آج سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے...
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی ‘خبر نگار ‘نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ایڈوائس پر سپیکر قومی اسمبلی نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا ہے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹیکا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔ متعلقہ اراکان کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر...
ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ...
پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر وزیراعظم کی مشاورت جاری ہے جس میں اعلی عسکری قیادت اور انٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے، ذرائع نے کہا کہ اعلی عسکری قیادت اور اینٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔ وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی، اعلی عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہونگے، اجلاس کی صدارت...

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کا معاملہ، گزشتہ روزکےاجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں پاؤر شیئرنگ کے بدلے پیپلز پارٹی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں لیگی ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینےکا مطالبہ دہرایا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مختلف محکموں کی چیئرمین شپ نہ ملنے اور افسران کی تعیناتی کا وعدہ پورا نہ ہونے کا شکوہ کیا اور پیپلز پارٹی نے 20 ہزار سے زائد ووٹ لینے والے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنڈ دینے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب میں نئے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فوج اور ملکی مفادات کیخلاف پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس کے غیر ذمہ دارانہ استعمال کا معاملہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں کے پی ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس سے جارحانہ اور بے ضابطہ مواد پھیلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ساتھ ہی اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جیل میں عمران خان سے پارٹی کے سینئر رہنما ملاقات کریں گے تاکہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جس...
وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک : فوٹو فائل وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں پر سٹہ بازی کی جاتی ہے، جان بوجھ کر فائدہ اٹھانے کے لیے خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ بعض باتوں میں حقیقت ہوتی ہے کچھ باتیں مارکیٹ تبدیل کرنے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف میری وزارت نہیں قیمت کے اتار چڑھاؤ میں دیگر وزارتوں کا بھی کام ہے، میرا دائرہ اختیار ایک وزارت تھی، ایسی شخصیت کو کمیٹی میں لگایا گیا جن کا اختیار زیادہ وزارتوں پر ہو۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیصلہ ہوا کہ زیادہ اختیارات کے لیے...
پاکستان نے ’جموں کشمیر اتحاد المسلمین‘ اور ’عوامی ایکشن کمیٹی‘ پر بھارتی حکومت کی جانب سے عائد کردہ 5 سالہ پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی ان دو تنظیموں پر غیر قانونی تنظیموں کے زُمرے میں پابندی لگائی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت معروف سیاسی اور مذہبی لیڈر میر واعظ عمر فاروق جبکہ جموں کشمیر اتحاد المسلمین کی بنیاد رکھنے والے مذہبی اور سیاسی قائد مولانا محمد عباس انصاری تھے جو 2022 میں اپنے انتقال تک اس جماعت کی قیادت کرتے رہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندی فوری ہٹائے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ترجمان کے مطابق ان دو جماعتوں پر پابندیوں...
ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد میں سے ترکیہ اور شام کو 55کروڑ کی امداد بھیجنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی امداد کی رقم میں سے 55 کروڑ کی امداد ترکیہ اور شام بھیج دی۔اس بات کا انکشاف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ آڈیٹرز نے بریفنگ میں بتایا کہ اے ڈی بی کی گرانٹ سے 55 کروڑ 26 لاکھ روپے کی فلڈ ریلیف آئٹمز بھیجی گئیں۔رکن کمیٹی عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم حاتم طائی بنے پھر رہے ہیں یہ رقم ہمارے لیے گرانٹ تھی۔ ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آپ کو گرانٹ دے رہا ہے اور آپ...
اسلام آباد: پاکستان نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی امداد کی رقم میں سے 55 کروڑ کی امداد ترکیہ اور شام بھیج دی۔ اس بات کا انکشاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ آڈیٹرز نے بریفنگ میں بتایا کہ اے ڈی بی کی گرانٹ سے 55 کروڑ 26 لاکھ روپے کی فلڈ ریلیف آئٹمز بھیجی گئیں۔ رکن کمیٹی عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم حاتم طائی بنے پھر رہے ہیں یہ رقم ہمارے لیے گرانٹ تھی۔ ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آپ کو گرانٹ دے رہا ہے اور آپ آگے خیرات کر رہے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اے ڈی بی کی وہ گرانٹ سیلاب متاثرین کیلئے تھی، اس وقت جو...
بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی اختتامی تقریب عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، گزشتہ سالانہ اجلاس کے بعد سے سامنے آنے والی تجاویز کی عمل درآمد رپورٹ، نئی تجاویز کے جائزے سے متعلق رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے متعلق سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔اختتامی اجلاس میں سب نے کھڑے ہو کر عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ گایا۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں مریضوں کی ہلاکتیں ہونے کے بعدصوبے بھر کے ہسپتالوں کوسیفٹریکسون انجکشن کے استعمال سے روک دیا گیا، سیکریٹری صحت عظمت محمود نے انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے انجکشن کا استعمال روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ لاہور کے میو ہسپتال میں اینٹی بیکٹریل انجکشن سے دو مریضوں کی اموات کے معاملے پر پنجاب کے ہسپتالوں کو انجکشن سیفٹر یکسون کے استعمال سے روک دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجکشن نے مئی 2026 میں ایکسپائر ہونا تھا۔ انجکشن کی خریداری ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کی، میو ہسپتال نے انجکشن کی خریداری...
لاہور (نیوزڈیسک) میو ہسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے 18 مریضوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ واقعہ ہسپتال کے سینے کے وارڈ میں پیش آیا جس کے بعد انجکشن کا استعمال فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ میو ہسپتال کے سی ای او پروفیسر ہارون حامد نے تصدیق کی کہ ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور متاثرہ مریضوں کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔یہ واقعہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اسپتال کا اچانک دورہ کرنے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، جہاں انہیں ناقص سہولیات اور بدانتظامی کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے، اس نے ہسپتال...
مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔انہوں نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے خصوی پیغام میں کہا ہے کہ عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔ اسلام میں عورت کے کردار کی اہمیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت و احترام اور حقوق دیے گئے، نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بیٹی کی عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی۔ ن لیگ نے خواتین پر تشدد کیخلاف قانون سازی کی ہے: شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن...
تجویز کے مطابق سی ڈی اے سمیت تمام ادارے آئی سی ٹی گورنمنٹ کے ماتحت کام کریں گے، چیف کمشنر کی بجائے چیف سیکرٹری ہو گا، آئی جی پولیس ہوں گے۔ سب کمیٹی نے تجویز کیا کہ تمام محکموں کے سربراہ سیکرٹری ہوں گے، داخلہ، پولیس اور ماسٹر پلاننگ کے محکمے چیف سیکرٹری کے توسط سے وفاقی حکومت کو جوابدہ ہوں گے، آئی سی ٹی گورنمنٹ کو گلگت بلتستان کی طرح مکمل انتظامی اور مالی خود مختاری حاصل ہو گی اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر اسمبلی اور منتخب جمہوری حکومت بنانے کی سفارش کی گئی ہے جس میں اسمبلی اپنا لیڈر منتخب کرے گی جو میئر کہلائے گا، اس حکومت کو گلگت بلتستان حکومت کی طرح مالی...
فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کو ایک بار پھر آگاہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر وفاقی سطح کی کمیٹی کو متحرک کر کے جامع مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیامر کی عوام نے ملک کیلئے لازوال قربانی دی ہے، یہاں کے مکینوں نے ملک کو روشن کرنے کیلئے اپنی شناخت اور قبروں تک قربان کیا ہے، خوش آئند پہلو یہ ہے کہ علمائے کرام کی سنجیدہ قیادت تحریک کو لیڈ کر رہی، ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور اسکی کابینہ نے...
دبئی (نیوزڈیسک)فلمی انداز میں دبئی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بھارت اسمگل کرنیوالی 31 سالہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق رانیا راؤ کو چار مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ساڑھے 14 کلو سونا جو کہ بھارتی 13 کروڑ روپے کا بنتا ہے، اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلمی انداز میں کپڑوں اور جسم کے ساتھ سونے کے بسکٹس کو اس طرح چپکایا ہوا تھا کہ اسے تلاش کرنا مشکل تھا، تاہم ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں بڑی ہوشیاری سے پکڑ لیا۔ دوسری جانب ’نیوز 18‘ نے اپنی ایک اور خبر میں بتایا کہ رانیا راؤ ریاست کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی...

ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی وزیر دفاع سے ملاقات، “ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا
ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی وزیر دفاع سے ملاقات، “ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کو “ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نوازا۔ خواجہ محمد آصف کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہاک ہ وزیرِ دفاع اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی ایتھوپیا اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات ہیں۔خواجہ...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ اور فروخت کا معاملہ ایک بار پھر کمیٹی کے اجلاس میں اٹھا دیا۔ منگل کو ہونے والے اجلاس کے دوران فیصل واوڈا نے اس حوالے سے کاغذات پیش کیے اور بورڈ ممبران سے سخت سوالات کیے جبکہ انہوں نے کہا کہ اگر اراضی کی الاٹمنٹ درست تھی تو اس کی فروخت 72 گھنٹوں میں منسوخ کیوں کی گئی؟۔ کمیٹی نے پورٹس کی لیز پر دی گئی تمام اراضی کو فریز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ اجلاس میں فیصل واوڈا نے اخبارات کے تراشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) نے سیکرٹری خزانہ کو آج یا کل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس ہوا جس میں اکنامک افیئرز ڈویژن اور وزارت خارجہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے سینیئر افسران نے آئی ایم ایف ٹیم کی وجہ سے سیکرٹری کی غیر حاضری قرار دی جس پر چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں یہ وضاحت قبول نہیں، آج یا کل اجلاس میں سیکرٹری کو پیش ہونا ہوگا۔ ممبر کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ وزارت اکنامک افیئرز دنیا کے ساتھ معاشی تعلقات کا چہرہ ہے، جو بجٹ اکنامک افیئرز ڈویژن بتا رہا ہے،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز نے ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں مستقل بنیاد پر بھرتیاں کرنے کی سفارش کردی، کمیٹی نے ریلوے ملازمین کی پنشن سے متعلق یونیفارم پالیسی کی بھی سفارش کی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس جام سیف اللہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریلوے پولیس سے متعلق کئی شکایات مل رہی ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں ریلوے پولیس میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا ریکارڈ کمیٹی کو جمع کرائیں۔سینیٹر شہادت اعوان نے استفسار کیا کہ ریلوے پولیس سمیت دیگر اداروں میں نئے لوگوں کی بھرتیوں کی ضرورت ہے، ریلوے میں لوگوں کو کنٹریکٹ پر نہیں مستقل بنیاد...
پاکستان مسلم لیگ کی سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، روڈ میپ طے کیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کی پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کا طریقہ کار طے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ اور ملکی استحکام کے لئے قائم کردہ پاکستان مسلم لیگ کی پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چئیرمین اور سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر مینگل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر و ممبرکمیٹی ڈاکٹر محمد امجد، کمیٹی کے ڈپٹی چئیرمین غلام مصطفی ملک اور مسلم لیگ سندھ کے صوبائی صدر...
پشاور(نیوز ڈیسک)رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔ دوسری جانب سپارکو کا کہنا ہے کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب افتاب کےوقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پاوں کی بیڑیاں ہیں، رمضان المبارک میں آسانیوں کے بجائے پچاس وزیر بنا دئیے ہیں، امریکہ گورنمنٹ چھوٹی کررہا ہے اور ہم بڑی کررہے ہیں،پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔ حکومت چل نہیں رہی گھسیٹ رہی ہے۔پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی۔سٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے۔یہ لوگ مائنس فضل الرحمان کرنے چلے ہوئے ہیں۔ موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ورچوئل پروڈکشن سٹوڈیو کی بولی کے عمل میں شفافیت سے متعلق اٹھنے والے سوالات کے بعد اگنائیٹ کو بولی کا عمل مکمل کرنے سے روک دیا ، قائمہ کمیٹی نے اگنائیٹ کے چیف اگزیکٹو عدیل اعجاز سے بولی کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ایک نکاتی ایجنڈا پر کمیٹی اجلاس آئندہ ہفتے دوبارہ طلب کرلیا ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام نے چیئر پرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت اجلاس میں ورچوئل پروڈکشن سٹوڈیو منصوبہ سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا ۔ اگنائیٹ کے چیف اگزیکٹو عدیل اعجاز اور دیگر افسران ورچوئل پروڈکشن سٹوڈیو کے قیام کی بولی کے عمل سے متعلق سینیٹ کی قائمہ...
دبئی: معروف کاروباری شخصیت مرویس عزیزی نے اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں 2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے (3 ارب درہم) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ عطیہ متحدہ عرب امارات کی نجی تاریخ کی سب سے بڑی انفرادی امداد میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے، جو مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ اسپتال کی تعمیر رواں سال شروع ہو جائے گی، اور مستقبل میں دیگر ممالک میں بھی ایسے اسپتال قائم کیے جائیں گے۔ فرشتہ عزیزی چند سال قبل کینسر میں مبتلا ہوئیں، ابتدائی علاج سے صحتیاب ہو گئیں، لیکن 7 ماہ قبل...
دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی کے ایک تاجر نے اپنی بیٹی کی یاد میں 3 ارب درہم (2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ عطیہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انفرادی امداد ہے۔ عزیزی گروپ کے بانی اور چیئرمین مرویس عزیزی نے یہ عطیہ اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں کیا ہے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں، یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے جو کینسر کے مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔اس اسپتال...
چینی صدر کا سی پی سی کے اعلیٰ ارکان کو چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں زیادہ حصہ ڈالنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی کے متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق،سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ممبران اور سیکریٹریٹ کے سیکریٹری، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی، اسٹیٹ کونسل اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی نیشنل کمیٹی میں سی پی سی کے رہنما ارکان ، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر میں سی پی سی تنظیم کے رہنما ہر سال سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کو تحریری طور پر اپنے کام کی بریفنگ دیتے ہیں۔ حال ہی...
فائل فوٹو مظفر گڑھ میں بجلی بند کرنے پر میونسپل کمیٹی اہلکاروں نے احتجاج کا انوکھا انداز اپنا لیا، میپکو دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا۔کچرے کی وجہ سے میپکو عملے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس صورتِ حال پر میپکو اہلکاروں نے احتجاج کیا اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا۔ کراچی: پانی و بجلی کی بندش کیخلاف احتجاج، مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشرکراچی میں پانی و بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف عیسی نگری اور لائنز ایریا میں جاری مظاہرے ختم کردیے گئے، پولیس نے مذاکرات کے بعد مظاہرین کو منتشر کیا۔ میپکو کے مطابق میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ 1 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔میپکو کا کہنا ہے کہ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کیس میں بری کردیا۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمہ شانزے ملک کیخلاف گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے کا الزام تھا
اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا معاملہ، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کے قیام سے گھبرانے لگی ، سیاسی و کور کمیٹی کا طلب کردہ اجلاس اچانک ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کے پنجاب قیادت کے فیصلے کی توثیق ہونا تھی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی ،بیرسٹر گوہر نے فیملی مصروفیت کے باعث اجلاس کی صدارت سے معذرت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا حتمی فیصلہ ہونا تھا ،پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے لئے...
لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈے پر متفق بنانے کے لیے قائم کردہ سیاسی رابطہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے وائس چیئرمین غلام مصطفی ملک نے کی جس میں قومی مفامتی سفارشات تیار کی گئیں۔اجلاس میں اراکین ڈاکٹر محمد امجد، محمد رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی، طارق حسن اور رضوان صادق خان شریک ہوئے، جب کہ کمیٹی کے چیئرمین میر نصیر خان مینگل سے بھی مشاورت کی گئی۔پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق، سیاسی رابطہ کمیٹی نے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے لیے ایجنڈا...
چوہدری شجاعت کی قائم کردہ سیاسی رابطہ کمیٹی کی جانب سے قومی مفاہمتی سفارشات تیار کرلی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈا پر متفق بنانے کے لیے قائم کی گئی ۔سیاسی رابطہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس اتوار کے روز مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے وائس چئیرمین غلام مصطفیٰ ملک نے کی ۔ اجلاس میں اراکین ڈاکٹر محمد امجد، محمد رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی، طارق حسن اور رضوان صادق خان شریک ہوئے،جب کہ اجلاس کے حوالے سے کمیٹی کے چئیرمین...
اسلام آباد: چوہدری شجاعت حسین کی قائم کردہ سیاسی رابطہ کمیٹی نے قومی مفاہمت کے لیے سفارشات تیار کرلیں۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے اور تمام سٹیک ہولڈرز کو قومی ایجنڈا پر متفق بنانے کے لیے قائم کی گئی سیاسی رابطہ کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس اتوار کے روز مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے وائس چئیرمین غلام مصطفیٰ ملک نے کی۔ اجلاس میں اراکین ڈاکٹر محمد امجد، محمد رحیم اعوان، انتخاب خان چمکنی، طارق حسن اور رضوان صادق خان شریک ہوئے، جب کہ اجلاس کے حوالے سے کمیٹی کے چئیرمین میر نصیر خان مینگل سے بھی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیں جس کے بعد مسائل کم ہوئے ہیں، اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا، پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کو وزارت اوورسیز کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ویزا پابندیاں نرم کی گئی ہیںجس سے مسائل کم ہوئے ہیں اور گزشتہ 6 ماہ میں 4 لاکھ 2 ہزار پاکستانی یو اے ای جاچکے ہیں. رپورٹ کے مطابق وزارت کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم نے دورہ متحدہ امارات میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں کا معاملہ اٹھایا اٹھایا تھا پاکستانی سفارتخانہ یو اے ای میں اماراتی حکام کے ساتھ ویزا پابندیوں میں مزید نرمی کے لیے کوششیں کر رہا ہے.(جاری ہے) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانیوں...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی وجہ سے حکومت کو تمام مطالبات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں طارق فضل چوہدری، وزارت خزانہ، اسلام آباد پولیس کے نمائندے اور سرکاری ملازمین گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے عہدیداران نے تنخواہوں میں تفریق،...
اردن میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 2026 کیلئے ڈی سی او کونسل کی صدارت پاکستان کو مل گئی۔ وزارت آئی ٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان کو ڈی سی او ایگزیکٹو کمیٹی کی نشست بھی مل گئی ہے جبکہ اس حوالے سے اعلان اردن کے وزیر برائے ڈیجیٹل معیشت و کاروبار نے کیا۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی شزا فاطمہ نے پاکستان کی ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اور کہا پاکستان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حکمت عملی بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوئی ۔ شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں پاکستان عالمی قیادت کے لیے تیار ہے...
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونے والے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کے لیے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ججوں کے درمیان تصادم اس وقت شدت اختیار کر گیا جب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ہائی کورٹس کے ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے خلاف خط لکھنے والے4 ججوں کو انتظامی کمیٹیوں سے ہٹا دیا گیا۔ چیف جسٹس کی طرف سے تشکیل نو کی گئی کمیٹیوں میں جسٹس منصور ،جسٹس منیب ،جسٹس عائشہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو شامل نہیں کیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،وہ ایک سال سے وہاں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک کو لا کلرک شپ پروگرام کمیٹی کی کمیٹی سے ہٹا دیا گیا۔ اب جسٹس محمد...
کراچی: ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائم مقام چئیرمین سیدال خان کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر دینیش کمار نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جس کی اپوزیشن نے مخالفت کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے سیاست نہ کریں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کر دے دیں، جو لوگ اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتے وہ سیکرٹریٹ کو نام دے دیں۔ دنیش کمار نے کہا کہ مخالفت کرنے والے پی ٹی آئی ارکان نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر فلور دینے کا مطالبہ کیا اور...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی ادارلحکومت میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے نے بریفنگ دی گئی. سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کو راول ڈیم، خانپور ڈیم اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم رواں برس بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ...
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے پارٹی رہنما شعیب شاہین پر اڈیالہ جیل کے باہر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’غیر اشتعال انگیز اور ذلت آمیز فعل‘ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سخت الفاظ پر مشتمل اپنے ایک بیان میں سابق پارٹی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے موجودہ رہنما شعیب شاہین پر حملے کو دلیل اور منطق کے مقابلے پر بنیادی جبلت کو ترجیح دینے سے تعبیر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کا شعیب شاہین کو تھپڑ، ہاتھا پائی اور گالم گلوچ ’یہ پہلا موقع نہیں ہے، جب فواد چوہدری نے اسکور طے کرنے کے لیے زبردستی اور دھمکیوں کا سہارا لیا ہو، اسی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2025ئ)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام قرار دیدیا،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ صرف شعیب شاہین نہیں بلکہ تحریک انصاف کے منہ پر بھی طمانچہ ہے،سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کسی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔سیاسی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی گالم گلوچ اور بدزبانی ان کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی اہم ہے۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کے اقدام کو مجرمانہ فعل قراردیا اور فواد چودھری کے رویے مذمتی اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فواد چودھری کا شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ حیوانی جبلت کا اظہار ہے، شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے۔
اسلام آباد (آن لائن) عمران خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں مزید ارکان شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ کمیٹی اپوزیشن کے گرینڈ الائنس سے سیاسی بات چیت کرے گی۔ ملک عامر ڈوگر کو سیاسی مذاکراتی کمیٹی میںشامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب بھی سیاسی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی پی ٹی آئی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے امور طے کرے گی۔
پنجاب اسمبلی کو سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب کرلیا گیا۔ پنجاب اسمبلی اگلے 3 سی پی سیز کے لیے سی پی اے ایشیا ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن رہے گی۔ جبکہ پاکستان کو سی پی اے ایشیا کا ریجنل سیکرٹریٹ قرار دے دیا گیا۔ قومی اسمبلی پاکستان، سی پی اے ایشیا کے مستقل ہیڈکوارٹر کے طور پر کام کرے گی۔ سری لنکا نے قومی اسمبلی پاکستان کو 2 ملین آئی آر ایس فنڈ کی منتقلی پر اتفاق کر لیا۔ سی پی اے ایشیا کے آئین میں اہم ترمیم، روٹیشن سسٹم کو 3 سال کے بجائے 3 سی پی سی سائیکل میں تبدیل کر دیا گیا۔ صوبائی رکنیت کی روٹیشن کے اصول، پنجاب اسمبلی کی تجویز پر باضابطہ طور...
بینکوں سے کھاتے داروں کی معلومات حاصل کرنے کا اختیار مانگ لیا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اہم معاملات پر غور وفاقی حکومت نے ظاہر کی گئی آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر نے پارلیمنٹ سے بینکوں سے ایسے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا اختیار مانگ لیا ہے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا اس مقصد کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کی جائینگی۔جبکہ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر شیئر ہوگا، بینک متعلقہ...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس گزشتہ روزکمیٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایف بی آر اس مقصد کیلئے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، بینکوں کے ساتھ ڈیٹا...
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا گیا ہے کہ ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ایف بی آر اس مقصد کیلیے بینکوں کی خدمات حاصل کرے گا۔چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ بینکوں کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس منگل کو یہاں چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کی امریکی تجویز کی مذمت کرتے ہوئے ایوان بالا میں مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اجلاس کو رچرڈ گرینیل کے پاکستانی سیاسی رہنماؤں سے متعلق بیانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین عرفان صدیقی نے وزارت خارجہ کو ہدایت دی کہ وہ ایک قرارداد کا مسودہ تیار کرے جو حقائق پر مبنی ہو اور کمیٹی کی منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اس وقت زبردست قہقہہ پڑا جب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے اچانک کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے راہنما سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم سینٹ سے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں۔ اس پر خود علی ظفر بھی ہنس دیے
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں مشکل دور دیکھا، جہاں ہمارے کارکنان عدالتوں، تھانوں اور کچہریوں میں پیش ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو آج کامیابی نہ ملتی۔ انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے قائدین کو عدالت میں پیش کیا جاتا تو لاﺅڈ سپیکر بجائے جاتے تاکہ میڈیا سے گفتگو نہ ہو سکے۔ کلثوم نواز کی وفات کے موقع پر نواز شریف کو جیل میں اطلاع دی گئی، جو ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کارکنان کی قربانیوں...
سری نگر(اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی سربراہ محبوبہ مفتی اور انکی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق التجا مفتی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں اور ان کی والدہ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے ،میری والدہ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپورجانے والی تھیں، جہاں رواں ہفتے کے شروع میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک ٹرک ڈرائیور کو مار دیا تھا، ہمارے گھر کے دروازے اس لیے بند کر دیے گئے ہیں کیونکہ والدہ مقتول نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سوپور جانا چاہتی تھیں۔...
التجا مفتی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انتخابات کے بعد بھی کچھ نہیں بدلا، اب تو متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دینے کو بھی جرم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے اپنی بیٹی التجا مفتی کے ساتھ انہیں گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے۔ التجا مفتی نے دعویٰ کیا کہ حکام نے انہیں باہر جانے سے روکنے کے لئے ان کی رہائش گاہ کے دروازے بند کر دئے ہیں۔ گیٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ماں اور مجھے دونوں کو گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے، ہمارے دروازے بند کر دئے...
بیجنگ () چین جے صدر شی جن پھنگ نے ہاربن میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ سے ملاقات کی، جو نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آئے تھے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس، چھنگ دو یونیورسیڈ، اور ہانگ چو ایشیائی کھیلوں کی کامیابی سے میزبانی کی ہے۔ ان اہم کھیلوں کے مقابلوں نے چین اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے درمیان گہرے تعاون کو ظاہر کیا ہے۔ اولمپک انسانی تہذیب کا ایک اہم حصہ ہے، اور یہ چین کے جدیدیت کے ذریعے طاقتور ملک کی تعمیر، قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ تنظیمی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ذمے داریاں دی گئی ہیں، مرکزی کمیٹی کے 11 اراکین کے اتفاق رائے کے بعد ہدایت نامہ جاری ہوا، سرکلر جاری ہونے کے بعد کسی کو اختلاف ہے تو پارٹی کے اندر رہ کر کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے۔ اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیمی کمیٹی کی ذمے داریاں انیس قائم خانی، امین الحق...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ہنگری کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں اشتراک کے نئے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کےدرمیان سیکیورٹی کے شعبے میں اشتراک کے مواقع کی تلاش کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ بنگلادیش بحریہ کے نیول چیف کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہنگری...
کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...