قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کی جانب سے آپریشن بُنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر قرار داد منظور
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کر تے ہوئے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے، کمیٹی نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو عید سے پہلے تنخواہوں اور پینشن کی تقسیم کی ہدایت کردی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے ”معرکۂ حق“ اور ”آپریشن بنیان مرصوص“ میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی کامیابی پر قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن پلین بلوچ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے ہندوستانی جارحیت کو پسپا کرنے اور قومی خودمختاری کے تحفظ میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ساتھ ہی وزیراعظم پاکستان کے قائدانہ کردار اور حالیہ بحران کے دوران میڈیا کی ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی کوریج کی تعریف کی گئی۔ کمیٹی نے اس موقع پر امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کا پیشہ ورانہ اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے مالی امور پر بھی غور کیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ٹی وی کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، اور ٹی وی فیس کے ذریعے جمع ہونے والے 10 ارب روپے کا بڑا حصہ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی پر خرچ ہو رہا ہے۔ ادارے کے پاس پینشن مینجمنٹ کا مربوط نظام موجود ہے، جس میں مزید بہتری کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
کمیٹی نے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن ہر صورت ادا کی جائیں۔مزید برآں، کمیٹی نے اسلام آباد کے سیکٹر F-14، F-15 اور بھارہ کہو میں صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو ماہ کے اندر درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل کرنے اور شکایات کا ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کے کمیٹی نے
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کارجبکہ جاری کفایت شعاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
موسمِ گرما میں دن کے دورانیے میں اضافے اور بلند درجہ حرارت کے پیش نظر کمیٹی نے دکانوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل کاروبار کے اوقات کار رات 9 بجے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیںلاہور میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پھر سے نافذ، پرانے اوقات کار بحال
اجلاس کے فیصلوں کے مطابق ریسٹورنٹس، کیفے اور دیگر کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، تاہم ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات کے اوقات کار رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ فارمیسیز، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات سمیت ضروری سروسز کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات اور آئی ٹی و ٹیلی کام، وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی برائے خزانہ اور نائب وزیراعظم، وفاقی سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشنز کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر امور اور کیسز کی بھی منظوری دی۔