2025-07-13@01:04:23 GMT
تلاش کی گنتی: 232

«گاڑی میں سوار شخص»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہ دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی اور ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔ ترک صدر نے صدر مملکت کو بھی گاڑی کا تحفہ دیا، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی ڈرائیو کی اور رجب طیب اردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار کا تحفہ دینے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ خیال...
    برلن: جرمنی کے شہر میونخ میں افغانی شہری نے تیز رفتار گاڑی سے ہڑتال پر بیٹھےدرجنوں مزدوروں کو کچل ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ پیش آنے کےبعد جرمنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔ جرمنی پولیس حکام نے کہاکہ ملزم پہلے ہی منشیات فروشی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے باقی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، ابھی تک...
    جرمنی کے شہر میونخ میں 24 سالہ افغان پناہ گزین نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی ٹکر سے 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق واقعہ تاریخی مرکز کے قریب پیش آیا، گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق حملہ آور افغان شہری ہے جس نے پناہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اس پر چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔ وزیر داخلہ باویریا نے بتایا کہ انہیں اس بات شبہ نہیں کہ اس واقعے کا تعلق کانفرنس سے ہے، پولیس کا کہنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیسلا کو بڑا جھٹکا ،،،چینی الیکٹرک کار کمپنی بی وائے ڈی کا ’’ ڈیپ سیک ’’ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان۔۔۔ شیئرز میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بی وائے ڈی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ڈیپ سیک کی مدد سے آٹو ڈرائیونگ ٹیکنالوجی یا ڈرائیور اسسٹینس تمام گاڑیوں میں دستیاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کی صبح بی وائے ڈی کا ایک شیئر 345 ہانگ کانگ ڈالرز (44 امریکی ڈالر) تک گیا جو شیئرز کی سب سے بڑی قیمت ہے۔ یادرہے یہ نظام سافٹ ویئر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کیمروں یا دیگر سینسرز کی مدد سے گاڑی کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس سے انسانوں کی گاڑی چلانے کے حوالے...
    حیدرآباد: ایک محنت کش گدھا گاڑی پر اضافی سامان لادے منزل کی جانب رواں دوا ہے
    آئی جی سندھ غلام نبی میمن— فائل فوٹو حیدرآباد میں وکیلوں کے دھرنے اور پولیس سے مبینہ بدسلوکی کے معاملے پر آئی جی سندھ نے چیف سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔آئی جی سندھ نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے واضح مکینزم بنایا جائے۔آئی جی سندھ کے خط میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھٹائی نگر پولیس نے 3 فروری کو مشکوک گاڑی کو روکا، گاڑی پر سبز نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے موجود تھے، گاڑی میں سوار وکیل علی بزدار تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ حیدر آباد میں وکیل کیخلاف ایف آئی آر، سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتالکراچی حیدر آباد...
    لاہور: مریدکے میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی پر فائرنگ انویسٹی گیشن پولیس بادامی باغ نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل جمشید اور ارسلان، جو بادامی باغ لاہور میں تعینات تھے، کسی ملزم کی تلاش میں مریدکے گئے تھے۔ اس دوران سی آئی اے سب انسپکٹر مراتب علی اپنے دوست ذکااللہ کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: مریدکے کے قریب سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ابتدائی تفتیش کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے مشتبہ سمجھ کر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم مراتب علی نے اسے ڈاکوؤں کی کارروائی سمجھ کر گاڑی بھگا دی۔ اس پر...
    لاہور: موٹروے پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق محمود بوٹی کے قریب موٹروے پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کی تلاشی لینے پر 2 سب مشین گنز، ایک رائفل 223 بور، ایک رائفل 9 ایم ایم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ مزید تفتیش پر گاڑی سے 2 گلوک پسٹل، وائرلیس واکی ٹاکی سیٹ، پولیس لائٹس اور ایک ڈرون کیمرہ بھی برآمد کیا گیا۔   موٹروے پولیس نے سیکٹر کمانڈر تیمور خان کی ہدایات پر برآمد شدہ اسلحہ، گاڑی اور گرفتار ملزمان...
    سابق بھارتی ہیڈکوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی گاڑی کی آٹو رکشہ سے تصادم ہوا ہے، جس کے بعد کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں راہول ڈریوڈ کو سڑک پر جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈریوڈ کی گاڑی کو حادثہ بنگلورو کے مصروف علاقے کننگھم روڈ پر پیش آیا۔ آٹو ڈرائیور نے مبینہ طور پر پیچھے سے گاڑی کو ٹکر ماری، جب وہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی خود سابق کرکٹر چلارہے تھے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے تھرو اسپیشلسٹ کو تماشائی سمجھ کر پولیس نے روک لیا گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد سابق بھارتی ہیڈکوچ غصے...
    دہلی میں ایک اوبر ڈرائیور اپنی گاڑی کو مِنی اسٹور میں تبدیل کرکے اپنی منفرد کسٹمر سروس کے لیے وائرل ہوگیا ہے۔ ڈرائیور کی ماروتی سیلریو میں وائی فائی، اسنیکس، ٹافیاں، بوتلوں والا پانی، چھتری، سینیٹائزرز اور ٹشوز سمیت دیگر اشیا کا ذخیرہ ہے۔ گاڑی میں اشیا کی فراہمی کا مقصد ڈرائیور کا اپنے مسافروں کے لیے ایک منفرد اور یادگار تجربے کو یقینی بنانا ہے۔  شہری کی گاڑی میں ادویات بھی موجود ہیں جس میں درد کو کم کرنے والی ادویات، اینٹی سیڈز، اینٹی ہسٹامنز اور دیگر شامل ہے۔ مزید برآں ذاتی نگہداشت کی اشیا جیسے حفاظتی پن، تیل، ٹوتھ پیسٹ، پاؤڈر، پرفیوم اور جوتوں کی پالش تک بھی اس گاڑی میں ملے گی۔  قابل ذکر بات یہ ہے...
    لاہور  میں ایک گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پیش آیا جہاں ایک گاڑی سے لاش ملی۔پولیس نے بتایا کہ یہ لاش 18 سال کے نوجوان کی ہے جس کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    میرپور ماتھیلو (پ ر) بااثر وڈیرے نے نوجوان پر گاڑی چڑھا دی، نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ بااثر اسلام خان مہر نے گاڑی چڑھادی۔ تفصیلات کے مطابق بااثر وڈیرے نے نوجوان پر گاڑی چڑھادی، نوجوان رفیق احمد سومرو موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ بااثر اسلام خان مہر نے گاڑی چڑھادی جس کے بعد نوجوان کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم نوجوان کے ورثاء نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا جس کی قیادت الطاف سومرو، ایاز سومرو، خلیل احمد سومرو، حنیف سومرو و دیگر نے کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ بااثر نے پہلے ہمارے نوجوان کو ٹکر ماری پھر اس پر گاڑی چڑھا دی، جس کی وجہ سے ہمارے...
    بینکوں سے رقم لیکر نکلنا شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا جبکہ مسلح ڈاکو  کراچی کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے 35 لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کوشاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلشن جمال میں کارسوارشہری سے35لاکھ روپےلوٹے جانے کی واردات کی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق 2 موٹرسائیکل سوار3مسلح ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے گلشن جمال تک پہنچے، مسلح ملزمان کو دیکھ کرشہری نے گاڑی لاک کرلی۔ ایک ملزم  نے اسلحہ کے زورہرشہری کو گاڑی میں ہی محصورکردیا، ملزمان نے پستول کے بٹ مارکرشہری کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا، ملزمان کو گاڑی سے...
    ایڈیشنل ڈایکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن احمد سعید کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ گاڑی ملک میں کہیں بھی سفر کرسکتی ہے لیکن قانون کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن اسی صوبے سے ہونی چاہیے جہاں کا گاڑی کے خریدار کا شناختی کارڈ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 50 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مزید تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پراپرٹی ٹیکس پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس پر چھوٹ...
    کراچی:  محمود آباد کے بینک سے رقم نکلوا کر جانے والے شہری کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈالمیا روڈ گلشن جمال کے قریب 30 لاکھ روپے سے محروم کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق شارع فصل تھانے کے علاقے ڈالمیا روڈ نزد گلشن جمال سوسائٹی کے قریب  2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے  کار سوار شہری کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس کے باعث شہری خوفزہ ہو کر روک گیا اس دوران ڈاکوؤں نے شہری سے رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او فیصل گل نے بتایا کہ متاثرہ شہری فراز محمود آباد نمبر 4 میں قائم نجی بینک...
    فوٹو: اسکرین گریپ یونیورسٹی روڈ کراچی کی موسمیات چورنگی کے قریب تاجر کو قتل کردیا گیا ہے، تاجر پر فائرنگ کی  سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں تاجر کی گاڑی کو سڑک کنارے رکتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی رکتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آتے ہیں، گاڑی میں سوار شخص اتر کر ملزمان سے گتھم گتھا ہوتا ہے ایک ملزم اور تاجر ہاتھا پائی کرتے ہوئے روڈ پر گر پڑتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران ملزم نے فائر کیا جس سے تاجر جاں بحق ہوا، مقتول کی شناخت فرحان قاسم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول فرحان قاسم فشریز میں کاروبار کرتا تھا۔
    گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔ گوجرانوالا میں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ میں رانا ثنا اللہ کی طلبی اور رانا ثنا اللہ کی بے گناہی سے متعلق پولیسرپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم دے دیا، کالعدم ہونے والے تینوں احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج...
    راولپنڈی میں ڈکیتی و زبردستی مال چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، تھانہ دھمیال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو بچیوں کو اسکول سے لیکر آنے والی خاتون سے زیورات لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں بچیوں کو شور مچا کر ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون اپنی دو بچیوں کو اسکول سے پِک کرنے کے بعد گھر پہنچنے پر کار گلی میں پارک کر رہی ہوتی ہے کہ اس دوران ایک بچی اسکول بیگ کے ساتھ اتر کر گاڑی کے عقب میں کھڑی ہو جاتی ہے جبکہ دوسری...
    گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ گوجرانوالہ نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ اکتوبر2020میں تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا، کالعدم احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کئے تھے،رانا ثنا اللہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ عدالت نے پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے کیس میں راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ، طلبی کا حکم اور بےگناہی سے متعلق پولیس رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم قرار دیدیا۔ مذاکرات کی...
    پاکستان کی سڑکوں پر ٹیسلا سائبر ٹرک کی جھلک نے سب کو حیران کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔  ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گاڑی، جو ٹیسلا سائبر ٹرک سے مشابہت رکھتی ہے، پاکستان کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ تاہم، یہ حقیقت میں ٹیسلا کا اصلی ٹرک نہیں بلکہ ایک مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل ہے، جسے انتہائی مہارت کے ساتھ اس انداز میں ماڈیفائی کیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں اصل اور نقل کے درمیان فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔       ...
    بھارت میں ایک پلّے کو بچاتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ گاڑی سوار افراد پلّے کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار ایک شخص اپنی منگنی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک گاڑی کے سامنے کتے کا پِلّا آ گیا جسے بچانے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے گاڑی اور پلاٹ کی‌ خریداری کے حوالے سے نان فائلرز کو خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ٹیکس قوانین پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس قوانین میں تبدیلی ٹیکس بیس بڑھانے کیلئےہے، زیادہ آمدن اورخاص رقم سےزیادہ کا کاروبارکرنے والوں کیلئے قوانین ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ کچھ اختیارات ایف بی آر افسران کو نئے قوانین کے تحت دیے جارہے ہیں اور کسی کے پاس کالا دھن ہے یا ٹیکس چوری کرتا ہے اس پر پابندی لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نان فائلر ہے تو اکنامک ٹرانزیکشن...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی گاڑی دھماکے کا شکار ہوگئی۔ خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق دھماکا بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں باران پل کے قریب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، گاڑی کو جذوی نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ آئی ای ڈی بم دھماکا ہوا۔  
    بدین(صباح نیوز) بدین کے قریب تھر کول روڈ پر سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی اسماعیل راہو کے بیٹے کی ویگو اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 15ماہ کی شیر خوار بچی موقع پر ہی جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سندھ کے سابق صوبائی وزیر رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو کے بیٹے جونیئر فاضل راہو شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ تھر کول پر اچانک موٹرسائیکل روڈ پر چڑھی جو کہ شادی لارج بائی پاس روڈ پر جونیئر فاضل راہو کی ویگو ڈبل کیبن سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13 ماہ کی معصوم بچی آئینہ ولد گل حسن ملاح موقع پر...
    لاہور: محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام کا کہنا ہے اب پنجاب کے شہری دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکیں گے، محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن روکنے کیلئے کابینہ سے منظوری لے لی۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ شہری ٹیکس بچانے کیلئے دوسرے صوبوں یا وفاق سے گاڑی رجسٹرڈ کرواتے ہیں، دوسرے صوبوں یا وفاق میں رجسٹریشن سے ٹیکس وصولی میں مشکلات ہیں، دوسرے صوبوں میں رجسٹریشن کروانے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ نادرا کے ضلعی کوڈز کو مدنظر رکھ کر پنجاب سے باہر رجسٹریشن کنٹرول کی...
    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم  خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...
    بلوچستان کے ضلع چمن میں ریلوے اسٹیشن کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ اچانک دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلوچستان چمن دھماکا...
    میرپورخاص، ٹاسک فورس کی کامیاب کارروائی کے بعد ملزم شراب سمیت پولیس کی حراست میں میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود ڈی آئی جی ٹاسک فورس کی کارروائی جرواری شاخ کے قریب شراب سے بھری گاڑی پکڑ لی ایک شخص گرفتار 500 سے زائد شراب کی بوتلیں اور 100 سے زائد بیئر کے ٹین ضبط کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈی آئی جی محمد زبیر آحمد دریشک کی بنائی گئی ٹاسک فورس کی جرواری شاخ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شراب سے بھری ہوئی ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے جس میں بڑی مقدار میں شراب اور بیئر برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم پریم کمار رہائشی سلطان آباد ٹنڈوالٰہیار کو گرفتار کرلیا ٹیم کے مطابق شراب کی...
    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں  نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے  کے زور پر 20 لاکھ سے زائد  مالیت کی  نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس  کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔