2025-07-26@00:05:15 GMT
تلاش کی گنتی: 1824

«الخوارج کو»:

(نئی خبر)
    کویت کی جانب سے قریباً 2 دہائیوں بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، جس سے ہزاروں پاکستانیوں کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں ملازمت، تجارت، اور فیملی وزٹ کے مواقع دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔ اس اہم فیصلے کا اعلان دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط ہوتے اقتصادی تعلقات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ کویتی حکومت کی جانب سے ورک ویز، فیملی ویزہ، بزنس ویزہ اور ٹورسٹ ویزہ کی کیٹیگریز بحال کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ پاکستانی حکام اور کویتی وزارت داخلہ کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے بعد سامنے آیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا اور افرادی قوت کی فراہمی کو مستحکم کرنا...
    خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار فائرنگ سے جاں بحق اس واقعے کے بعد یہ سوال شدت سے اٹھنے لگا ہے کہ کیا صوبے کے جنوبی اضلاع سکیورٹی کے حوالے سے ’نو گو ایریا‘ بن چکے ہیں؟ اغوا کی کوشش کی تصدیق جے یو آئی (ف) اور ڈی آئی خان پولیس دونوں نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے سینیٹ کو بتایا کہ ان کے بھتیجے اور جے یو آئی (ف)...
    پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 55,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں۔ آج فلسطین کی صورتحال پر جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر پاکستان کا بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ غزہ میں گھروں، اسپتالوں، اسکولوں، ثقافتی ورثے اور عبادت گاہوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کر دیا گیا ہے، جبکہ قحط کا خدشہ بھی منڈلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے پر بے...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ۔ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورہ پر ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےطالبات کو “آپریشن بنیان مرصوص” میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس...
    کراچی: آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا،بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کیخلاف حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بلوچستان کے عوام پاکستان کیساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھےہیں،فتنہ الہندوستان کے...
    کراچی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے خلاف آپریشن میں پاکستانی عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمت عملی اور قربانیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)تحریک ِحقوق کراچی کے صدر سید صلاح الدین اختر نے وفاق اور سندھ کے بجٹ میں کراچی کو یکسر انداز کئے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کے فور سمیت دیگر کئی منصوبے زیرالتواء ہیں حکومت نے بجٹ میں ان کے لیے معمولی رقم رکھی ہے جس سے یہ منصوبے وقت پر مکمل نہیں ہوسکے گے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلیے بھی معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔کراچی میں کسی نئے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے جس سے کراچی کی عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بنیادی مسائل سے دوچار ہیں ۔سندھ حکومت کراچی کے حقوق پر ڈاکہ مار رہی ہے ۔سندھ حکومت...
    ایران(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے صبح سویرے ایران پر تازہ ترین حملے کے بعد دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں زوردار دھماکے سنائی دئیےگئے ہیں، دھماکوں کے ساتھ ہی ائیر ڈیفنس نظام فعال ہوگیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکے تہران کے مشرق اور جنوب مشرقی علاقوں میں کیے گئے ہیں جب کہ جنوب مغربی خوزستان صوبے کے شہر اہواز میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دھماکے امریکی صدر کی وارننگ کے فوراً بعد ہوئے ہیں، جس میں انہوں نے شہریوں سے فوری طور پر تہران خالی کرنے کا کہا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا...
    اننگز کے آغاز سے 34ویں اوور کے اختتام تک دونوں اینڈز سے 2 گیندیں استعمال کرسکیں گے ٹیموں کو ہر انٹر نیشنل میچ شروع ہونے سے پہلے 5 متبادل کھلاڑی نامزد کرنے ہوں گے، نیا قانون انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کے قوانین میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا۔کرکٹ کے نئے قوانین آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کی سفارش پر تیار کیے گئے جسے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی نے منظور کیے۔ آئی سی سی کے مطابق نئے قوانین کا مقصد کھیل میں بیٹ اور بال کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ فی الحال پورے ون ڈے میچ میں ہر اننگز کے دوران دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ‎امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی سے لڑے ، کابل سے معاملات میں بہتری لائے۔فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے۔لاہور منصورہ میں جماعت اسلامی کی تین روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ‎حکومت فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ استقامت، مزاحمت کی شاندار مثال قائم کرنے والے مجاہدین کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں، ‎حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی اور پوری طاقت سے لڑے، ‎اسلام آباد، کابل آپسی معاملات میں بہتری لائیں، ‎افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال...
    تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب خالی کرنے کی وارننگ دے دی۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری جتنی جلدی ممکن ہو دارالحکومت تل ابیب خالی کردیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں تل ابیب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یہ انتباہ اسرائیلی فوج کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایرانی شہریوں کو دارالحکومت تہران کا ایک علاقہ خالی کرنے کا کہا گیا تھا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔سپیکر نےپاکستان ۔رومانیہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 2013...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ہم ملک سے دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کو معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی انتہائی سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،حکومت پاکستان اور سکیورٹی فورسز ملک سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیراعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ وزارت صحت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ انسداد پولیو سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا ۔قومی و صوبائی کوآرڈینیٹرز نے وزیر صحت کو پولیو کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لیے متحد ہیں، ہر قسم کے منفی رجحانات کو مسترد کریں اور بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں، پولیو...
    پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے غرور کو پاش پاش کر دیا، پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوئی ہے، اور پاکستان کی عظیم فتح پر وزیر اعظم اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بجٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح یہ بجٹ بھی ٹیکس فری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے کو غربت اور بیروزگاری سے پاک کرنے کے مشن پر ہیں۔ پنجاب میں نوجوانوں کے لیے ترقی کے راستے کھول دیے گئے ہیں اور طلبہ کو بلاتفریق لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: بجٹ 26-2025: نان...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل واحد ملک ہے جو کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں۔ اسرائیل نے نہ تو این پی ٹی سی پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کیا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی جانب سے پیدا کیے گئے تنازعات اور خطے میں عدم استحکام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان عالمی جوہری اصولوں کا پابند ہے اور اس کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ وزیرِ دفاع نے اس بات پر زور دیا...
    ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
    کرپشن اور سود کے خاتمہ کے بغیر عام آدمی کی حالت اورمعیشت میں بہتری نہیں آئیگی، امیر جماعت اسلامی ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے،نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ جماعت اسلامی کی نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔ اجلاس...
    ان فنڈز میں سے 32 ہزار 500 اسکولوں میں 5.9 ملین طلبا وطالبات کے لیے کلاس رومز کی مرمت اور تدریسی مواد کی فراہمی، غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے تعلیمی بجٹ 327 ارب روپے سے بڑھا کر363 ارب روپے کر دیا جو رواں مالی سال سے 11 فیصد زائد ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبے کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کردیا اور صوبائی حکومت نے اسکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے۔ ان فنڈز میں سے 32 ہزار 500 اسکولوں میں 5.9 ملین طلبا وطالبات کے لیے کلاس رومز کی مرمت اور تدریسی مواد کی فراہمی، غیرنصابی سرگرمیوں کو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایران، فلسطین اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف غیرقانونی کارروائیوں اور جارحیت سے فوری روکے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس دوران دونوں رہنماؤں نے اسرائیل کی جانب سے بلااشتعال اور بلاجواز ایران پر جارحیت مسلط کرنے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی پریشان کن صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک حکمران طبقہ اپنے مفادات کی نفی نہیں کرے گا عام عوام کو ریلیف نہیں ملے گا‘جب کاروبار کرنے والے کا کاروبار محفوظ نہیں ہوگا تو اپنا پیسہ بیرون ملک لے جائے گا ‘ قوم پرست،وطن پرست اور پاکستان پرست لوگوں کو سامنے آنا ہوگا ۔ کراچی میں قیصر شیخ کی رہائش گاہ پر کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی زمانے میں فری ٹیکس بجٹ بہت قابل تحسین ہوا کرتا تھا ‘آج ٹیکس پہ ٹیکس لگا کر بھی بجٹ کو قابل تحسین کہا جارہا ہے ‘افراط زر اور ملک کی مجموعی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔دارالحکومت تہران میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو فوری اور بے رحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کے شہر قم میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فیصلہ کن جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تبریز کی جامع مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی، نمازیوں نے اسرائیلی حکومت...
    ‎اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواد امین کو نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے فرزانہ ذوالفقار کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ ‎اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد حسین کو بھی پاکستان نرسنگ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ ‎تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، ‎الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی نگراں حکومت کے کام کی وضاحت کی گئی ہے، ‎پٹیشنرز کو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے تعینات کیا گیا تھا۔...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے البینزم سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر  پیغام میں کہا کہ البینزم کمزوری نہیں، محض قدرتی تنوع کا حصہ ہے۔ البینزم کا شکار افراد خوبصورتی کا روشن پہلو ہیں، عزت اور تحفظ دینا معاشرتی فریضہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں کسی کو جلد، ظاہری شکل یا پیدائشی فرق کی بنیاد پر کمتر نہ سمجھا جائے۔ البینزم سے متاثرہ افراد کے لیے محبت، احترام اور قبولیت کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا ہوگا۔  حکومت پنجاب البینزم سمیت دیگر سپیشل افراد کو مکمل تعلیمی، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔  البینزم کے شکار افراد کے حقوق کی حفاظت اور امتیازی سلوک...
    ایران کیخلاف اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر منعقدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کیساتھ خطاب میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے صیہونی جارحیت پر خاموشی کو اس جرم میں برابر کی شراکتداری قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل فوری ایکشن لیتے ہوئے اور اسرائیل کے ان جارحانہ اقدامات کیخلاف عملی اقدامات اٹھائے! اسلام ٹائمز۔ ایران کے خلاف غاصب اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر تشکیل پانے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے ساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اعلان کیا کہ میں اسرائیلی رژیم کی جارحیت پر اس ہنگامی اجلاس کے انعقاد کی حمایت کے حوالے سے پاکستان، الجزائر، چین و روسی فیڈریشن کا...
    ایران بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت پر عوام میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا اور انہوں نے آج دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دسیوں شہروں اور قریوں میں سڑکوں پر نکل کر صیہونی ٹولے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ایرانی عوام نے حکومت اور مسلح افواج سے فوری اور ٹھوس انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران بھر میں آج عوام نے سڑکوں پر نکل کر ملک میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر سخت انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایران بھر میں غاصب صیہونی حکومت کی کھلی جارحیت پر عوام میں شدید اشتعال پیدا ہو گیا ہے اور انہوں نے آج دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دسیوں شہروں اور قریوں میں...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے تعلیمی بجٹ 327 ارب روپے سے بڑھا کر363 ارب روپے کر دیا جو رواں مالی سال سے 11 فیصد زائد ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبے کا مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کردیا اور صوبائی حکومت نے اسکولوں میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے۔ ان فنڈز میں سے 32 ہزار 500 اسکولوں میں 5.9 ملین طلبا وطالبات کے لیے کلاس رومز کی مرمت اور تدریسی مواد کی فراہمی، غیرنصابی سرگرمیوں کو فروغ دیاجائے گا۔ گرلز کمیونٹی اسکولوں کی معلمات کے لیے 1593ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے 8545ملین روپے کی تخصیص کے علاوہ ڈی...
    سٹی 42 : خیبر پختونخواحکومت نے مالی سال 26-2025کیلئے2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے۔  خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا،وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا۔ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے  صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اور...
    برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستانی پارلیمانی مشن کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے،تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔(جاری ہے) جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں...
    غزل کی محفل ہو یا فلمی پردہ، جہاں آواز تھم جائے، وہاں مہدی حسن کی گونج سنائی دیتی ہے۔ آج شہنشاہ غزل کی 13 ویں برسی ہے، مگر ان کی مدھر آواز آج بھی اہل دل کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔18 جولائی 1927کو راجستھان کے سنگیت سے مہکتے ایک کنبے میں ایک بچہ پیدا ہوا، جو آنے والے برسوں میں گائیکی کا شہنشاہ کہلایا۔مہدی حسن کے نام سے مشہورآواز کے اس جادوگر نے 8 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی۔1957 میں مہدی حسن نے کراچی ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا، اور اپنی مدھر آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا۔1962 میں فلم ”فرنگی“ کے...
     سعودی عرب سے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تحت 152 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز PK-764 جدہ سے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آغاز ایئرپورٹ پر سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں گل دستے اور ہار پہنائے۔ اس سال بلوچستان سے 2,786 عازمین حج نے سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا۔ حج آپریشن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر کل 18 پروازیں آئیں گی، اور آخری پرواز 5 جولائی کو پہنچے گی۔ حاجیوں نے گفتگو میں پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ احسن اقبال اور ان کی جماعت نے معیشت کو جس طرح تباہ کیااس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سجا کر عوام کو بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے نہ ہی معیشت کی بربادی کے حقیقی مجرم اپنی کھال بچا سکتے ہیں۔ احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ منصوبہ بندی کے وزیر مینڈیٹ چور سرکار کے “گوئبلز” بننے کی کوشش کررہے ہیں،معیشت کی حقیقی حالت کو عوام مینڈیٹ چور سرکار کے وزیروں سے بہتر جانتے ہیں، گزشتہ 3برس سے عوام ان مجرموں کی نااہلی، نالائقی اور نہایت ناقص فیصلہ سازی کا خمیازہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026ء کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے شدید احتجاج او ر دھرنانعرے بازی کی مشتعل ملازمین نے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے کو احتجاجاً بند کر دیا جس سے یونیورسٹی کا نظام متاثر۔تفصیلات کے مطابق عید سے پہلے سے زرعی یونیورسٹی کے ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے لیکن عید کی چھٹیاں کر دی گئی یونیورسٹی کے دوبارہ کھولنے پر ملازمین نے دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ہے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمیل احمد مری، انور علی گوپانگ، وفا کاشف بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے کی انھوں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دے کر مین گیٹ کو بند کر...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری بانی اور پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشاورت سے مشروط کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارٹ سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمیں پیٹرن ان چیف کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا اور اسی پر خیبر پختونخوا حکومت بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری عمران خان صاحب سے ملاقات میں...
    وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے 10 جون کو قومی میزانیہ برائے مالی سال 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بجٹ تجاویز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فی صد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ کا کل حجم 17 ہزار 573 ارب روپے ہے، حکومت کی آمدنی 11 ہزار 72 ارب روپے ہے اور بجٹ کا خسارہ 6,501 ارب روپے ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق حکومتی اخراجات کا تخمینہ 16 ہزار 286 ارب روپے جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار 207 ارب روپے درکار ہوں گے۔ یوں یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان کا تقریباً نصف بجٹ...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا، اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے، آئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے، 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، بریفنگ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ دو سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر ایک پیج پر ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...
    اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے گورکھ دھندے سجا کر عوام کو بہلایا پھسلایا جا سکتا ہے نہ ہی معیشت کی بربادی  کے حقیقی مجرم اپنی کھال بچا سکتے ہیں۔ احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ  منصوبہ بندی کے وزیر مینڈیٹ چور سرکار کے "گوئبلز" بننے کی کوشش کررہے ہیں،  معیشت کو جس طرح تباہی کے گھاٹ احسن اقبال اور ان کی جماعت نے اتارا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ معیشت کی حقیقی حالت کو عوام مینڈیٹ چور سرکار کے وزیروں سے بہتر جانتے ہیں، گزشتہ تین برس سے عوام ان مجرموں کی نااہلی،...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے ، ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ مون سون سیزن کی بارشیں 15 ستمبر ک جاری رہیں گی ۔ انہوںنے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہےتاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک کے دیگر وسطی و جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، مگر درجۂ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی...
    پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی زرعی آمدنی ملکی معیشت کا ایک اہم جز سمجھی جاتی ہے، دنیا بھر میں زرعی شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اور کم سے کم قابل کاشت زمین کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ فصل حاصل کی جا رہی ہے لیکن حالیہ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اہم فصلوں کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔  کپاس کی فصل کی پیدوار میں 30 فیصد، مکئی میں 15.4 فیصد، گندم کی فصل میں 8.9 فیصد، چاول کی فصل میں 1.4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، دوسری جانب آج کل بھنڈی کا ریٹ منڈی میں 50 روپے فی من ہو گیا ہے جس وجہ سے کسانوں نے بھنڈی جانوروں کو بطور چارہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قوانین پر موثر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں۔ اگر یہ قانون سازی نہ ہو تو 400 سے 500 ارب روپے تک کے مزید ٹیکس لگانا پڑیں  گے۔ ہم جو چیز بھی کر رہے ہیں قرضے لے کر کر رہے ہیں یہ کیسی معاشیات ہے؟۔ ہمیں متوازن چلنا ہے۔ سپر ٹیکس میں کمی شروع کر دی ہے۔ این ایف سی کے لیے   نامزدگیاں مانگی ہیں۔ کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی جو  صوبوںکی مشاورت سے نہ ہو۔ بجٹ میں 312ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگے۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار  پوسٹ بجٹ...
    اسلام آباد، لاہور، کراچی (ایجنسیاں+ سٹاف رپورٹر) پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا۔ محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی و دیگر متعلقہ اداروں کے افسر موجود تھے۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کے حج انتظامات کو سراہا۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر حجاج کو قابل تعریف سہولیات مہیا کیں۔ اسلام آباد کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی آئندہ دنوں میں حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جدہ سے ایئربلیو...
    خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے تین سال سے ترقیاتی فنڈز فراہم نہ کرنے اور دیگر مسائل کے حل کیلیے ایک بار پھر صوبائی حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے نمائندوں نے مسائل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی گزشتہ تین سالوں کے ترقیاتی فنڈز فراہمی و دیگر مسائل کے حل کے لیے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کی تاریخ اور مقام کا اعلان لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں کریں گے۔ ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن تحصیل چئیرمین سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ...
    خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی مشاورت کے بغیر صوبے کا بجٹ  پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر میری مشاورت نہیں کی جاتی صوبے کا بجٹ پیش نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔  اس ضمن میں ایکسپریس نے مشیر خزانہ...
    پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ انکی جماعت نے بی جے پی کیساتھ حکومت بنائی، لیکن ہم بی جے پی کو کام کرنے پر مجبور کررہے تھے، اُسی حکومت میں پی ڈی پی نے 12 ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر کالعدم کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے پہلگام میں پارکس و دیگر سیاحتی جگہوں کو مسلسل پابندی لگانے پر نیشنل کانفرنس کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کو اپنا اعتماد دیا، نیشنل کانفرنس  نے مکمل اکثریت سے حکومت بنائی۔ انہوں نے کہا "یہاں کی حکومت کے پاس 50 رکن اسمبلی اور تین ممبر پارلیمنٹ ہیں،...
    وزیر اوقاف سندھ سید ریاض حسین شیرازی اور ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی شہر جدہ سے حاجیوں کو لے کر پہلی بعد از حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔ ایئربلو کی پرواز کے ذریعے 148 حجاج کرام کراچی پہنچے، اس موقع پر ڈائریکٹریٹ حج کے علاوہ پی اے اے، اے ایس ایف اور ایئرلائن حکام بھی موجود تھے۔ حج ڈائریکٹریٹ کی جانب سےحجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ وزیر اوقاف سندھ سید ریاض حسین شیرازی اور ڈائریکٹر حج امتیاز شاہ نے حجاج کرام کا استقبال کیا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نہ ہونے پر پر پی ٹی آئی راہنماﺅں اور کارکنوں نے ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کیا. عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاﺅنڈز کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کرنا تھی تاہم ڈویژن بینچ کے رکن جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ افضال نے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران سے ملاقات کی اور حیدرآباد میں سوشل میڈیا سیل قائم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرسیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے جدید رجحانات کے مدنظر حکومت سندھ کے ترقیاتی کاموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام الناس تک پہنچائے جا سکیں۔اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت سمعتہ افضال نے کہا کہ اطلاعات کے شعبے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کیا اور کہا کہ آئندہ بجٹ میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کو حاصل شدہ ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ 5 سال میں مرحلہ وار سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ Tagsپاکستان
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کے ساتھ دو ہزار 550 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیا اور کہا کہ رواں مالی سال 25-2024 میں دفاع کے لیے دو ہزار 122 ارب روپے مختص کیے گئے لیکن دفاع پر اخراجات دو ہزار 181 ارب تک پہنچ جائیں گے۔...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر پاکستان کا سچ پیش کیا، پاکستان سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے امن کا خواہاں ہے، پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا سامنا کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو آئندہ بجٹ میں عوام کو ٹھوس ریلیف دینا چاہیے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان سفارتکاری اور مکالمے کے ذریعے امن کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے انصاف، باہمی احترام اور پرامن باہمی بقا کے لیے پاکستان کا مؤقف واضح کیا،دوسری جانب، بھارت کو خطے میں جنگی جنون کے طور پر بے نقاب کیا گیا ہے۔...
    —فائل فوٹو پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس 11 جون کو طلب کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیںوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکس بڑھانے کی تجاویز مسترد کر دی تھیں۔مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکس نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھائیں، ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے...
    سٹی 42 : پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے، رواں سال 37 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔   ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 54 لاکھ 45 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو 3 ارب 33 کروڑ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا، دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔ فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے  ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی 19 ہزار سے زائد تھانوں میں بند، دھواں چھوڑنے والے 176 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کئےگئے۔ ...
    — فائل فوٹو پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے غیر ضروری جنگ کا سامنا کیا، جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، حملہ بلا اشتعال کیا گیا۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کا دورہ حقائق اُجاگر کرنے کےلیے کیا گیا، ہمارا پیغام امن کا ہے مگر بغیر کسی کمزوری کے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مین اسٹریم میڈیا نے جنگی جنون کو ہوا دی، بھارتی ایجنڈا قوم پرستی اور تعصب پر مبنی ہے، پہلگام حملے کا کوئی ثبوت آج تک نہیں ملا۔ پاک بھارت کشیدگی: 87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا: شیری رحمانانہوں نے کہا کہ...
    مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ کا حجم تقریباً 2000 ارب روپے سے زیادہ ہوگا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کےلیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ میں 3ایرانی شہریوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد کر رہے تھے اور برطانیہ میں مقیم صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ تینوں ملزمان مصطفی سپاہوند ، فرہاد جوادی منش اور شاپور قل علی خانی نوری پر برطانیہ کے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں، جو غیر ملکی ریاستوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی اگست 2024 ء سے فروری کے دوران انجام دی گئی۔ دوسری جانب تینوں ملزمان نے لندن کی اولڈ بیلی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے مختصر پیشی کے دوران الزامات سے انکار کردیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع اور میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن نے عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر تمام عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید کے تینوں دن عوامی ریلیف کے لیے تمام افسران اور عملہ دفاتر میں موجود رہے گا تاکہ شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔ رضوان عبد السمیع نے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مرکزی پلان کے ساتھ ساتھ ہمارا اپنا بیک اپ پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔ اگر کہیں بورڈ کی ٹیمیں تاخیر کا شکار ہوں یا نہ پہنچ سکیں تو فوری طور...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم جاری مالی سال 25-2024 کے پہلے 9 ماہ میں 76 ہزار 7 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ قومی اقتصادی سروے 25-2024 کے مطابق مارچ کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم 76 ہزار 7 ارب روپے ہو گیا ہے، جس میں ملکی قرضوں کا حجم 51 ہزار 518 ارب روپے اور بیرونی قرضوں کا حجم 24 ہزار 489 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ سروے میں بتایا گیا کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سرکاری قرضوں پر سود کی ادائیگی کا حجم 6 ہزار 439 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جس میں 5 ہزار 783 ارب روپے ملکی اور 656 ارب روپے بیرونی قرضوں پر...
    مشیر خزانہ خیبر پختونخوا  خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کے مطابق سال کے اختتام پر جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد ہے، پچھلے سال حکومت نے 3.6 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف رکھا تھا، 2.7 فیصد جی ڈی پی گروتھ بھی شرمندگی والا نمبر ہے۔ایک بیان میں مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 2022 میں پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر شرح نمو 6.4 فیصد تھی، آبادی ڈھائی فیصد بڑھ رہی ہے۔ شرح نمو تین سال سے اوسط ڈیڑھ فیصد ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ اس سال عید پر پہلی بار 30 فیصد مال مویشی کراچی سے واپس گئے، مہنگائی کی شرح کم کرنے میں بھی جھوٹ بولا گیا، زیادہ ٹیکسز کی وجہ سے...
    وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کیلئے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا اور ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں...
    رواں مالی سال 25-2024 کا قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا، وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، زرعی اور خدمات شعبوں کے اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے، رواں مالی سال صنعتی ترقی مقررہ حکومتی ہدف سے زیادہ رہی۔ رواں مالی سال 25-2024 کا قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا، قومی اقتصادی سروے کے اہم خدوخال سامنے آگئے ہیں، وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہے، زرعی اورخدمات شعبوں کے اہداف بھی حاصل نہیں ہوسکے۔ قومی اقتصادی سروے کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال صنعتی ترقی مقررہ حکومتی ہدف سے زیادہ رہی، معاشی شرح نمو 3.6 فیصد ہدف کے مقابلے میں2.7 فیصد رہی، زرعی شعبے...
     رواں مالی سال 25-2024 کا قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا، وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ کر سکی۔دستاویز کے مطابق مالی سال 25-2024 میں معاشی ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2.51 فیصد تھی، مالی سال 25-2024 میں زرعی ترقی کی شرح 0.56 فیصد رہی ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی ترقی کی شرح 6.4 فیصد تھی۔مالی سال 25-2024 میں صنعتی ترقی کی شرح 4.7 فیصد رہی ہے، گزشتہ مالی سال صنعتی ترقی کی شرح 1.37 فیصد تھی، رواں مالی سال لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 1.53 جبکہ گزشتہ مالی سال لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 0.94 فیصد تھی۔دستاویز میں کہا گیا ہے...
    طالبان حکومت کا عیدالاضحیٰ پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز افغانوں کیلئے عام معافی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس) افغان طالبان کی حکومت نے کہا ہے کہ مغرب نواز وہ تمام افغان جو سابق حکومت کے خاتمے کے بعد ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے، اب آزاد ہیں کہ وطن واپس آئیں، اور وعدہ کیا کہ اگر وہ واپس آئیں گے تو انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے یہ عام معافی کی پیشکش اسلامی تہوار عید الاضحیٰ کے پیغام میں کی، جسے ’قربانی کا تہوار‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب...
    مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)وزیرٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ کے سرپر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی.وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کا ا سٹیٹ سبجیکٹ عدالت العالیہ میں چیلنج کر دیا گیا. مقدمہ عنوانی حمزہ مجید بزمی بنام ڈی سی بحالیات میرپور وغیرہ میں پٹیشنز حمزہ مجید بزمی نے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ جب جاوید بٹ نے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ ڈی سی بحالیات کی ملی بھگت سے جعل سازی سے سٹیٹ سبجیکٹ بنوایا تھا مقبوضہ کشمیر میں پراپرٹی ظاہر کی گئی ہے جو فرضی ہے۔ جاوید بٹ نے خود اعتراف کر رکھا ہے کہ اس کے پاس مہاجر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں کچھ عرصہ پہلے سابق ڈپٹی کمشنر بحالیات میرپور نے ایک رپورٹ مرتب کی تھی جس...
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ’کنار ہ عالم ‘ (Edge of the World) سعودی عرب کا ایک شاندار قدرتی مقام ہے۔ یہ جگہ طُوَيْق (Tuwaiq) کی اونچی چٹانوں کا حصہ ہے، جو صحرا کے بیچ میں ایک دم بلند ہو کر آسمان کو چھونے لگتی ہیں۔ یہ چٹانیں 1,100 میٹر سے بھی زیادہ بلند ہیں، جن سے نیچے دیکھنے پر ایک نہ ختم ہونے والا صحرا نظر آتا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے زمین اچانک ختم ہو گئی ہو، اسی لیے اسے ’کنارہ عالم‘ یا ’دنیا کا کنارہ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ جگہ صرف خوبصورتی ہی نہیں رکھتی، بلکہ یہاں ہزاروں سال پرانے سمندری جانوروں کے فوسلز بھی ملتے ہیں، جو...
    پاکستان کے ریسلر اطہر زاہد نے بھارتی حریف سمرت ویرندر کو شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ 29 سالہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اطہر زاہد زاہد نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں عیدالاضحیٰ کے روز منعقدہ عالمی ریسلنگ گرینڈ ایونٹ میں بھارتی ریسلر سمرت ویرندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ اطہر زاہد نے فتح کے بعد کہا کہ یہ جیت پاکستان اور اس کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے، میں عید کے موقع پر اپنے گھر اور خاندان سے دور تھا لیکن یہ سب پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے کیا۔
    —فائل فوٹو دادو کے علاقے میہڑ کے گاؤں مانجھی خان ڈھلو کے قریب دادو کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے 2 نوجوانوں کو بچا لیا، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  نوجوان درگاہ سعیدی موسانی سے واپسی پر نہاتے ہوئے دادو کینال میں ڈوبے۔
    ڈی سی کوئٹہ کے مطابق سکیورٹی حالات کی بنا پر عوام الناس کو تفریحی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈی سی کچھی نے تفریحی مقامات پر رات کو قیام کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پولیس نے شہریوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر علاقہ تھانہ ہنہ اوڑک کے حدود میں پکنک پوائنٹس ہنہ اوڑک، سرہ غلہ، شعبان تک عوام الناس کی رسائی سختی سے منع ہے۔ کسی بھی فرد یا گروہ کو تفریحی مقاصد کے لئے ان علاقوں میں جانے نہیں دیا جائے گا۔ لہٰذا ان پوائنٹس پر آنے سے اجتناب کریں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کچھی کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ...
    برطانیہ میں تین ایرانی شہریوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد کر رہے تھے اور برطانیہ میں مقیم صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ ان تینوں افراد — مصطفی سپاہوند (39 سال)، فرہاد جوادی منش (44 سال) اور شاپور قله‌علی خانی نوری (55 سال) — پر برطانیہ کے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں، جو غیر ملکی ریاستوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ کارروائی اگست 2024 سے فروری 2025 کے دوران انجام دی گئی، جس کا تعلق ایران سے ہے۔ مصطفی سپاہوند پر سنگین پرتشدد کارروائی کی تیاری کے لیے نگرانی کرنے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ امت مسلمہ پر ابتلاء کا وقت ہے بالخصوص غزہ اور فلسطینیوں پر آزمائش ہے اور عالم اسلام خاموش ہے ، اللہ دشمنوں کو نابود کرے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج کے دن فلسطینی بھائیوں کےلیے دعا کریں، کم از کم ان کے لیے دل سے دعا ضرور کریں، اللہ ان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے اور ان کو فتح دے، ہم بھٹک گئے ہیں، اللّٰہ ہمیں سیدھا راستہ دکھائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری امت کیلیے یہ سبق ہے کہ کہیں نا کہیں ہم نے کوتاہی کی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریمؐ کی شفاعت نصیب کرے، اللہ ہم سے ناراضگی دور کرے، قربانی کا جذبہ...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ صوبے میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں۔ ہم آئندہ سال کے لیے بھی اپنے لیے 40 فیصد کا ٹیکس ہدف مقرر کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں...
    کراچی (آئی این پی) امیر  جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جارہا ہے، عام عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں پھر خوف پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے، پانچ ماہ سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، مصنوعی دعوں سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، عملی اقدامات سے ہوتی ہے، تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس کی مد میں 400 ارب روپے جمع کرائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بڑے جاگیرداروں کی شوگر ملیں ہیں، یہ حکومتوں میں ہوتے ہیں، مخصوص طبقے کو لوٹ...
    عید الاضحیٰ پر لذیذ گوشت کے پکوان جہاں خوشیوں کا حصہ بنتے ہیں، وہیں بے احتیاطی اور بسیار خوری شہریوں کو اسپتال بھی پہنچا دیتی ہے۔ طبی ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ گوشت کے حد سے زیادہ استعمال، مصالحے دار کھانوں اور غیرمحفوظ طریقے سے گوشت ذخیرہ کرنے کے باعث معدے کی بیماریاں، اسہال اور ہیضہ کے کیسز بڑھنے لگتے ہیں جو اسپتالوں پر دباؤ کا سبب بن رہے ہیں۔ شہری گوشت کو پلاسٹک کے تھیلیوں کے بجائے پالیتھن بیگز اور ایئر ٹائٹ جار میں رکھیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں برقرار رکھنے کے لیے کھانے میں اعتدال اور احتیاط ضروری ہے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کے پکوان دسترخوان کی زینت بنتے ہیں لیکن بسیار...
    رہبر کبیر کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ امام خمینی صرف ایک عالم نہیں بلکہ کردار ساز تھے، انہوں نے مظلوم اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، آپ نے سالوں سال بہادری سے مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا جس کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریہ کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کردیا۔  اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید مطہری ملتان میں امام خمینی رح کی چھتیسویں برسی کے عنوان سے مجلس عزا منعقد کی گئی، جس سے پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان و صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔(جاری ہے) پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ...
    آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: خیبر پختونخوا حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔صوبے میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں، ہم آئندہ سال کے لیے...
    خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں اب کوئی نوگو ایریا نہیں رہا، انسداد پولیو مہم ٹیمیں ہر بچے تک پہنچ رہی ہیں۔خیبر پختونخوا کے سیکریٹری ہیلتھ شاہداللّٰہ نے بتایا ہے کہ اپرجنوبی وزیرستان میں 4 سال بعد گھر گھر جاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اپر جنوبی وزیرستان میں 22 ہزار767 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا۔  خیبر پختون خوا: 65 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائینگے خیبر پختون خوا میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ سیکریٹری صحت نے کہا کہ کرم میں ایک سال بعد ایک لاکھ 24 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے اسی طرح بنوں...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا جارہا ہے، عام عوام پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا جارہا ہے، ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں پھر خوف پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے، پانچ ماہ سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، مصنوعی دعوؤں سے معیشت بہتر نہیں ہوتی، عملی اقدامات سے ہوتی ہے، تنخواہ دار طبقے نے ٹیکس کی مد میں 400 ارب روپے جمع کرائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بڑے جاگیرداروں کی شوگر ملیں ہیں، یہ حکومتوں میں ہوتے ہیں، مخصوص طبقے کو لوٹ مار کرنی ہے،...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم اے دورِ حکومت میں 75 کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے بلامبٹ ایریگیشن چینل کا کثیر المقاصد منصوبہ منظور کروایا تھا، جس کے تحت 76 کلومیٹر طویل نہر تعمیر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے بلامبٹ ایریگیشن اسکیم کی بندش کے باعث نہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، نہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جو کہ نہایت افسوسناک اور پی ٹی آئی حکومت کے لیے باعثِ شرم ہے۔ بلامبٹ نہر کی بندش کے نتیجے میں فصلیں اور باغات تباہ ہو چکے ہیں، چشمے اور کنویں خشک ہو گئے...
    راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی سوا سالہ بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں بدھ کی شام بچی اپنی بڑی جڑواں بہنوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتی ہوئی لاپتہ ہوگئی تھی۔ والدین نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد بدھ کی شام اغوا کا مقدمہ تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تاہم جمعرات کی شام لاپتہ سوا سالہ بچی کی نعش نالے سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور علاقے میں نقب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سے بچی کے پاس اسکے دس سالہ کزن کو پایا۔...
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر موصول ہوئی، اور چند ہی منٹوں میں اسے تمام بڑے بھارتی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی دباؤ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف میڈیا کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ ملک کی عالمی امیج اور خارجہ پالیسی کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارتی میڈیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا سیلاب آ گیا۔ خاص طور پر 9 مئی کو...
    81ہزار میں 81ارب کاپلاٹ مل گیا، محکمہ صحت کو کیس کادفاع کرنا چاہیے تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب وزیر اعلیٰ کے لیٹرپر کوئی تاریخ نہیں، کہا جاکرہسپتال کی جگہ لے لیں،ہائی کورٹ کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیٔے ہیں کہ عدالت وہ ریلیف بھی دے سکتی ہے جونہ مانگا گیا ہو، اگر غلط کام ہوا ہے توعدالت آنکھیں بند نہ کرے۔ ہائی کورٹ کسی کی درخواست پر بھی اورخود بھی کسی کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے، یہ کام ٹرائل کورٹ اورایپلٹ کورٹ نے کرنا تھا جو ہائی کورٹ نے کیا۔ کب سے درخواست گزار نے قبضہ جمارکھا ہے۔ رسک میں فائدہ بھی بہت ہوتا ہے اور...
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت پسماندہ اضلاع کی اپ لفٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پسماندہ اضلاع میں روڈز انفرا اسٹرکچر، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں ورلڈ بینک کا اہم کردار رہا ہے اور نئے ٹیکس لگائے بغیر آمدن میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسن نے اسلام آباد میں ملاقات کی، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات...