2025-04-26@05:19:33 GMT
تلاش کی گنتی: 312
«بھارت میں نفرت انگیز تقاریر»:
(نئی خبر)
نیو دہلی: آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے سخت اقدمات کرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی مسلسل خراب پرفارمنس کے بعد دونوں اسٹار کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ آسٹریلیا میں کھیلی گئی بارڈر گواسکر ٹرافی میں روہت شرما اور ورات کوہلی کی خراب کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب سے کوئی کھلاڑی دو طرفہ سیریز کو پک اینڈ ڈراپ نہیں کرے گا۔ سیریز چھوڑنے کے لیے انہیں درست میڈیکل رپورٹ جمع کرانی ہوگی۔ اس سے پہلے کئی...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست دہلی کی وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے اگلا الیکشن لڑنے کے لیے فنڈنگ شروع کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی خاتون وزیراعلیٰ اتیشی مارلینا نے فروری میں ہونے والے ریاستی انتخابات لڑنے اور اس میں آنے والے اخراجات کے لیے کراؤڈ فنڈنگ مہم شروع کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔ اتیشی مارلینا کو اب تک 422 ڈونرز کی جانب سے 18 لاکھ 56 ہزار بھارتی روپے کے عطیات موصول ہوچکے ہیں جب کہ انہوں نے الیکشن لڑنے کے لیے 40 لاکھ جمع کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ اس حوالے اتیشی مارلینا کا کہنا تھا کہ لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی ایماندارانہ سیاست کو سپورٹ کرنے کے لیے پیسا...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے لیے قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی مزید تنگ کردی۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ کشمیر میں اضافی چوکیاں قائم کردیں۔ مواصلاتی نگرانی میں اضافہ کردیا گیا اور عوامی اجتماعات پر عائد پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔ مودی کے دورے پر مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ گمراہ کن ہے۔ کشمیری انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ دھونس اور جبر کے درمیان امن اور ترقی مممکن نہیں جبکہ کشمیریوں کا مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حقیقی امن بھارتی فوج کا قبضہ ختم ہونے سے ہوگا۔ دوسری جانب حکومتی نااہلی اور سوشل ویلفیئر محکمے کے ملازمین کی غلطیوں سے مستحقیقن...
کراچی: 50 اوورز کے مقابلے میں ممبئی انڈر 19 ویمنز کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 کی ناقابل شکست انفرادی اننگز کھیل ڈالی۔ جادھیوکو ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے بھی رجسٹرڈ کیا گیا تھا لیکن وہاں کسی فرنچائز نے ان کی خدمات حاصل نہیں کی تھیں۔ میگھالیہ کیخلاف الور میں انھوں نے 157 گیندوں پر 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان کی اننگز میں 42 چوکے اور 16 سکسر شامل رہے، اسٹرائیک ریٹ 220.38 رہا، ممبئی کی ٹیم نے 3 وکٹ پر 563 کا مجموعہ ترتیب دیا۔ ویمنز انڈر 19 میں بہترین انفرادی اننگز 427 کا ریکارڈ 2010 میں کائی کلب کیخلاف جنوبی افریقہ کی لیزل لی نے ایم پومالیناگا کی نمائندگی کرتے...
سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی تبدیلی کی داستان شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ معروف کرکٹ کوچ سنجے بنگر کے 23 سالہ بیٹے آریان بنگر نے حال ہی میں اپنی زندگی کی جذباتی تبدیلی کی کہانی شیئر کی، جہاں وہ آریان سے عنایہ بنگر بننے کے سفر پر روانہ ہوئے۔ انسٹاگرام پر ایک ریل کے ذریعے، عنایہ نے 10 ماہ کے ہارمونی علاج اور اس کے اثرات پر بات کی، جس نے ان کے مداحوں اور کرکٹ کمیونٹی کو حیران کردیا۔ عنایہ بنگر نے بتایا کہ بچپن سے انہیں کرکٹ سے محبت تھی، لیکن وہ ہمیشہ یہ سوال کرتی تھیں کہ وہ لڑکی کیوں پیدا نہیں ہوئیں۔...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’’ بے اولاد خاتون کو حاملہ بنائیں، 5 لاکھ حاصل کریں‘‘ بھارت میں ہونیوالا انوکھا فراڈ، گینگ گرفتار کرلیا گیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بہار پولیس نے فراڈ کا انوکھا طریقہ اپنا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، اسکیم میں ملوث لوگ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنانے کے بدلے میں مردوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے تھے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہار پولس نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی اور ضلع نوادہ سے 3 لوگوں پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو رفتار کرلیا۔فراڈ میں ملوث ملزمان آل انڈیا پریگننٹ جاب (بچوں کی پیدائش سروس) اورپلے بوائے سروس جیسے پروگراموں کی آڑ میں دھندہ چلا رہے تھے اور فون کال کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھوکہ باز مختلف ریاستوں کے لوگوں کو فون...
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے جس کے بعد آگ بجھانے کی کوششوں میں جیل میں قید قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ کیلی فورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں ہونے والی آتشزدگی سے اب تک 150 ارب ڈالر کے قریب نقصان ہوا ہے جب کہ 35 ہزار ایکڑ سے زائد علاقہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔ آتشزدگی روکنے کے لیے قیدیوں کا استعمال امریکی جریدے ’فوربز‘ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں ہزاروں دوسرے پیشہ ور فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ ایک ہزار کے قریب قیدیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ کیلی فورنیا کی ریاست میں قیدیوں سے کسی قدرتی آفت...
بہار پولیس نے فراڈ کا انوکھا طریقہ اپنا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، اسکیم میں ملوث لوگ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنانے کے بدلے میں مردوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے تھے۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بہار پولس نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی اور ضلع نوادہ سے 3 لوگوں پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو رفتار کرلیا۔ فراڈ میں ملوث ملزمان ‘آل انڈیا پریگننٹ جاب (بچوں کی پیدائش سروس)’ اور ‘پلے بوائے سروس’ جیسے پروگراموں کی آڑ میں دھندہ چلا رہے تھے اور فون کال کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھوکہ باز...
کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکن بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحریہ اور ساحلی محافظوں نے غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیری کی کشتی کو پکڑا لیا ،جس میں 10 ماہی گیرسوار تھے۔ کشتی کو رات گئے جافنا شہر کے علاقے کرائی نگر کے کوولان لائٹ ہاؤس کے سمندر میں پکڑا گیا۔ بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ماہی گیروں کی کشتی اور زیر حراست افراد کو کنکیس نتھورائی بندرگاہ پر لایا گیا اور قانونی کارروائی کے لیے میلادی فشریز انسپکٹر کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کی آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کو موصول اطلاعات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسو کے والد محمد اسحاق کھوسو محکمہ خوراک کے چوکیدار ہیں جبکہ ان کے والد کے نام پر کروڑوں روپے کی جائداد موجود ہے ، اسی طرح بھائی علی کھوسو محکمہ اسکول ایجوکیشن میں کلرک ہیں اور ان کے بھائی کے نام بھی کروڑوں روپے کی جائیداد ہے ، جبکہ اسٹنٹ کمشنر کورنگی نے اپنے سالے کے نام بھی اثاثے بنائے ہیں ،ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹر 2 اینٹی کرپشن نے ڈی سی کورنگی کے اثاثوںکے حوالے سے...