2025-11-09@05:39:34 GMT
تلاش کی گنتی: 2936
«تو کبھی»:
(نئی خبر)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اپنا منتخب وزیراعلیٰ لانے یا وہاں گورنر راج نافذ کروانے کی سازش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی طرف سے ایک غلط بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کرنے والا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ بیانات اس بات کی واضح علامت ہیں کہ وہ دوبارہ کوئی خطرناک اقدام یا ایڈونچر کر سکتا ہے،ایک نجی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت جو ذلت برداشت کر چکا ہے، اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال کرنے کے لیے کسی کارروائی پر اتر سکتا ہے، مگر اگر ایسا ہوا تو اسے پہلے سے کہیں زیادہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے افغانستان سے تعلقات کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ رشتے پہلے ہی خوشگوار نہیں تھے اور بعض اوقات افغانستان سے دہشت گردی کا’’ایکسپورٹ‘‘ ہو رہا ہے، جس سے تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) سے حمایت حاصل کرنے کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کا ایک وفد جے یو آئی کے مرکز پہنچا جہاں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وفد میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیر (13 اکتوبر) کو خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں صوبائی وزیر قانون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اجلاس کا شیڈول اسپیکر صوبائی اسمبلی جاری کریں گے، وزیر اعلیٰ گورنر کے ماتحت نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ کے استعفے کی منظوری دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہوگیا ہے، ٹوئٹ میں گورنر نے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے اور گورنر ہاوس نے استعفے کی رسید بھی دی ہے۔ رہنما...
مذہبی جماعت کےاحتجاج کے پیش نظرگوجرانوالہ میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت سادھوکی، کامونکی میں جی ٹی روڈ بند کردی گئی ہے،جبکہ کئی جگہوں پر خندقیں کھودی گئیں ہیں۔ شیخوپورہ روڈ، سیالکوٹ روڈ اور عزیز کراس بائی پاس کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے،وزیرآباد کے قریب بھی خندقیں کھود دی گئیں،دوسری جانب لاہور میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،اورنج لائن اور میٹر بس سروس معطل کردی گئی ۔ جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کے باعث دوسرے روز بھی نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے سو سے زائد راستوں کو کنٹینر اور خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا،میٹرو بس سروس سمیت انٹرسٹی...
شمالی کوریا نے اپنے "سب سے طاقتور" بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے یہ رونمائی ایک فوجی پریڈ کے دوران کی جس میں روس اور چین کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ پریڈ کی یہ تقریب حکومتی جماعت ورکرز پارٹی کے تحت 80 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی۔ یہ ایسے وقت میں بھی سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب میں کم جونگ اُن کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھی دمتری میدویدیف، چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور ویتنام کے رہنما ٹو لام موجود تھے۔ اس پریڈ میں ملک کے کچھ جدید ترین ہتھیار دکھائے گئے جن...
ملک میں چینی کے ذخائر اور قیمتیں مستحکم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کے ذخائر کی صورتحال اور مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں درآمد شدہ چینی کی آمد کے شیڈول پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا کہ بروقت حکومتی اقدامات اور درآمدات کی بدولت چینی کے ذخائر اور قیمتیں مستحکم ہیں، جس سے مارکیٹ میں تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس،...
کراچی کی مقامی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں دالوں کی فی کلو قیمت کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے گھٹ گئی۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق آنے والے چند ہفتوں کے دوران تھوک مارکیٹ میں مختلف دالوں کی قیمتوں میں فی کلوگرام مزید 30 تا 40 روپے کی کمی واقع ہوگی۔ رؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دالوں کی گھٹتی قیمتوں کے مثبت اثرات مقامی تھوک مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی تھوک مارکیٹوں میں دالوں کی قیمتیں مجموعی طور پر 100 روپے کم ہوجائیں گی۔ چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 140روپے میں طے ہورہے ہیں لہذا...
وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا؟جانیے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خارجیوں سے رابطے کاکہا،کیا یہ سچ ہے؟ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کون ہے جو کہہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے،کہاں سے یہ آواز آ رہی ہے، کون کہہ رہا ہے کہ آپریشن نہ کریں بات چیت کریں،وہ شخص کون ہے جوپوری اس کارروائی کو چلا رہا ہے کہ خارجیوں سے بات چیت کرلیں آپریشن بند کریں۔ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے؟صحافی کے...
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد وزراء سمیت بیوروکریسی نے سرکاری کاموں میں دلچسپی لینا چھوڑ دی جس کے باعث صوبے میں سرکاری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی جس کی وجہ سے وزراء نے بھی دفاتر جانا اور سرکاری کام چھوڑ دیے ہیں جبکہ بیوروکریسی نے بھی سرکاری کاموں میں دلچسی لینا چھوڑ دی ہے۔ سرکاری فائلیں محکموں اور چیف سیکرٹری کے دفاتر تک محود ہوگئی ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آخری بار پارلیمانی پارٹی میں شرکت کی اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مستعفی ہونے کے بعد آبائی...
فائل فوٹو اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔ مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہونے کے سبب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔علاوہ ازیں راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم کی مسلسل شکستوں کا سلسلہ تھم گیا، افغانستان کے خلاف ایشین کپ کوالیفائرز کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا،اوٹس خان نے پنالٹی ضائع کر کے فتح کی امیدیں بھی گنوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان میں دلچسپ مقابلہ ہوا، میزبان ٹیم مسلسل 8 شکستوں کا بوجھ لیے میدان میں اتری، البتہ حریف نے اسے ٹف ٹائم دیا. پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر فائدہ نہ اٹھایا جا سکا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی. 65 ویں منٹ میں اوٹس خان ٹیم کو برتری دلانے کے نادر چانس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، ان کی...
یہ ساری افواہ ہے، ہماری پارٹی مضبوط اورمیری پارٹی چیئرمین شپ کا کوئی مسئلہ نہیں ، میں اگر استعفیٰ بھی دے دوں تو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہماری پارٹی مکمل ختم ہوجائے گی،بیرسٹر گوہر عمران خان کو علی امین گنڈا پور سے صوبے میں امن امان اور دہشت گردی کے معاملات پر تحفظات تھے،ہماری گورنر سے درخواست ہے وہ استعفیٰ قبول کریں، پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،گفتگو علی امین گنڈاپور کے بعد بیرسٹر گوہر کی بھی چھٹی، تحریک انصاف کے ممکنہ نئے چئیرمین کا نام سامنے آ گیا، پارٹی میں کئی بڑی تبدیلیاں متوقع۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں اہم اور بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے، اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم نو کا عمل جاری ہے، جس کے تحت دیگر اہم عہدوں پر بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔ سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کو بھی ان کے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے، اور ان کی جگہ رؤف حسن کو یہ ذمے داری سونپے جانے کی اطلاعات ہیں۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
وفاقی کابینہ نے پاک سعودی اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں شہدا کے خون نے ایک لکیر کھینچ دی ہے، اب یہ جنگ پاکستان کے لیے ہے اور کوئی پاکستان کو مٹا نہیں سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پارلیمنٹ، سول سرونٹس اور پاک افواج دن رات ملک کے دفاع میں مصروف ہیں، لیکن اگر دہشتگردی کو جڑ سے ختم نہ کیا گیا تو یہ تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔ افواج پاکستان ، پاکستان کے ادارے پارلیمنٹ اور...
علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اب اگر انہیں بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ وہ اب عام پارٹی ورکر کے طورپر کام کریں گے۔پشاور میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی اتحاد، نظم و ضبط، قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کی جنید اکبر سے ٹسل تھی،...
استعفی دے چکا، عمران خان بھی کہیں گے تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا: علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ استعفی دے چکے، عمران خان بھی کہیں گے تو وہ فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔وزیراعلی ہاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ من و عن قبول ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے، سب نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے...
عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اب اگر عمران خان بھی کہیں گے تو دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈاپور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کے حکم پر خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے والے علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اگر اب عمران خان بھی کہیں گے تو وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہے وہ انہیں من و عن قبول ہے۔ ساری پارٹی متحد ہے اور تمام ارکان نے عمران خان کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو بھی چکر بنا رہی ہے اس کیلئے پارٹی...
خیبرپختونخوا کے سبکدوش وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو من و عن قبول کرتے ہیں اور پارٹی کے تمام ارکان نے ان کے مذکورہ فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کی شام پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ مستعفی ہوچکے ہیں اور اب عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف متحد ہے اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پارٹی نے واضح لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کی سازش کو کامیاب نہیں...
علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ اب بانی بھی کہیں تو وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، میرا استعفیٰ جلد منظور ہونا چاہیے،صوبے کےکام رکنے نہیں چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبہ بہت سے مسائل کا شکار ہے،نظام کو چلنے دینا چاہیے، ہر کام میں بہتری ہوتی ہے،اس میں بھی یقیناً ہماری بھلائی ہوگی، پارٹی متحد ہے،کہیں کوئی اختلاف نہیں ہے، پختونخوا ہمارا گڑھ ہے،ہمیں سیاسی طور پرشکست نہیں دی جاسکتی، ہم نے ہمیشہ چیلنج کیا ہےکہ ہمیں سیاسی شکست نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس وقت ایک اورسازش کررہی ہے،لیکن ہم ناکام بنادیں گے، ہماری لیگل ٹیم میرے استعفے کے معاملے کو دیکھ رہی ہے، سازش کرنےوالےمیرےاستعفے...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا راؤنڈ واشنگٹن میں ہوگا جس کیلئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب معاشی ٹیم کے ہمراہ رواں ہفتے واشنگٹن جائیں گے اور اس موقع پر مذاکرات کی کامیابی پر اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے ، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس 13 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں جو کہ 18 اکتوبر تک جاری رہیں گے، واشنگٹن میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مزید بات چیت بھی متوقع ہے ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حل طلب مسائل پر مزید پالیسی...
پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے اراکینِ صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر صوبے میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی ہدایت پر تمام اراکینِ اسمبلی، بشمول وہ جو بیرونِ ملک موجود ہیں، فوری طور پر خیبرپختونخوا واپس آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اراکین پارٹی قیادت کو فوراً آگاہ کریں اگر کسی ادارے، سیاسی جماعت، گروہ یا فرد کی جانب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) ایک حالیہ پیش رفت میں علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گنڈا پور نے خود اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں بند چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کچھ پارٹی رہنماؤں اور سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ صرف انتظامی معاملات میں ناکام رہے بلکہ وہ وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام رہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ معاملہ چاہے پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا ہو یا خیبر پختونخوا کے عوام کے...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور بھی وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔ مستعفی ہونے کے بعد علی...
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ بنانا بھی عمران خان کا فیصلہ تھا اور انہیں ہٹانے کا فیصلہ بھی بانی چیئرمین نے خود کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک مڈل کلاس پس منظر رکھنے والے متحرک نوجوان ہیں جنہوں نے انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔ ’یہ ایک نئی شروعات ہے، ہم ان سے اچھی اُمید رکھتے ہیں۔ پارٹی عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، اصل چیز مقصد ہوتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: اس سوال پر کہ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نوجوان ہونے کے ناطے کیا بہتر کارکردگی دکھاسکیں گے، اسد قیصر کا کہنا...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کر دی۔اپوزیشن سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا جائے گا، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتِ حال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر نوجوان رکن اسمبلی سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کمزور سمجھی جانے والی خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن بھی وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔ 145 اراکین پر مشتمل خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کو 92 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہے، تاہم زیادہ تر اراکین آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے کے باعث پارٹی کے اندر بھی بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی جانب...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران مسلم لیگ نون کو دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، ہم نے بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مشورہ دیا تھا، پہلے پنجاب کا حساب لیں گے پھر وفاق کا حساب بھی لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے، کل تک فیصلہ ہوجائے گا وزیراعلیٰ کون بنے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چیئرمین:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے کسی فیصلے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی، مجھے ابھی تک اس نوعیت کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے انجام کے قریب پہنچ چکی ہے، جس کے نتیجے میں...
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفی گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلی کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلی کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے نامزد کردہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنایا جائے گا اور پی ٹی آئی خود ان کا نام تبدیل کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ان کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی کل تک وزیراعلیٰ کے لیے نیا نام فائنل کرے گی جبکہ اپوزیشن بھی اپنا امیدوار سامنے لانے پر غور کر رہی ہے۔ندیم افضل...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی(فائل فوٹو)۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انھیں وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں ملا۔ استعفیٰ ملا تو تمام قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا، وزیراعلیٰ تو پہلے ہی عہدے سے ہٹ جاتے لیکن اڈیالا جیل میں ملاقات کیے بغیر واپس آتے تھے۔ انھوں نے کہا میں نے کہہ دیا تھا کہ پی ٹی آئی میں میر جعفر میرصادق موجود ہیں، انھیں دیر سے پتہ چلا۔ گورنر فیصل کریم کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور دو کشتیوں کے سوار تھے، کبھی کہتے ریاست کے ساتھ ہیں کبھی کہتے تھے دہشت گردوں کے ساتھ...
بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے ایک مسافر بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع بیلاس پور کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا جب اچانک پہاڑ کا بڑا حصہ زمین پر آ گرا۔ بدقسمتی سے عین اسی وقت ایک مسافر بس بھی وہاں سے گزر رہی تھی جو مٹی کے تودے کے ساتھ کھائی میں گری اور ملبے تلے دب گئی۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دو درجن کے قریب مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے بعد 15 مسافروں کو مردہ حالت میں لایا گیا...
مصر میں اسرائیلی اورفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جاری بالواستہ مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کے لیے ناموں کی فہرست متعلقہ فریقین کے حوالے کردی ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں بدھ کے روز اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی فہرست ثالثی ممالک کے حوالے کی اور مذاکرات میں شریک تمام فریقین نے ’امید‘ کی فضا کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے بیان میں کہا ہے کہ “ہم ،صدر ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے پر جاری مذاکرات سے پُرامید ہیں اور...
مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد محمد سہیل آفریدی کا بیان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے بدھ کے روز 26ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کی درخواستوں پر دوبارہ سماعت شروع کر دی ہے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہم آئین پر انحصار کرتے ہیں، وکلا بھی آئین پر انحصار کرتے ہیں، جب تک آئین میں کوئی مزید ترمیم نہیں ہوتی، ہمیں موجودہ آئین پر ہی عمل کرنا ہوگا.(جاری ہے) 26 ویں ترمیم کو گزشتہ سال اکتوبر میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے منظور کیا تھا، عدالتی اختیارات اور مدتِ ملازمت میں تبدیلی سے متعلق ہے، اس ترمیم نے عدلیہ کی خودمختاری پر اثرات کے باعث سیاسی جماعتوں اور قانونی ماہرین کے...
22 نومبر کو عمران خان کی رہائی یقینی تھی، مگر ان کے نادان دوستوں نے ایسا نہیں ہونے دیا، مشاہد حسین سید کا انکشاف
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور ان کی رہائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ اس دوران تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنما مسلسل یہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان کب رہا ہوں گے، اور ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔ حال ہی میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 5 نومبر کو ٹرمپ صدر منتخب بن گئے تو 10 نومبر کو اسٹبلشمنٹ نے عمران خان کی رہائی کے مذاکرات شروع کر دیے۔ 22 نومبر کو عمران خان رہا ہونے والے تھے مگر...
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس...
’100 کروڑ دیں تو بھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا‘، اسماعیل دربار نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟
نامور موسیقار اسماعیل دربار نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں ’انا پرست‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ ان کے ساتھ کسی بھی منصوبے پر کام نہیں کریں گے، چاہے انہیں اس کے عوض 100 کروڑ کی پیشکش ہی کیوں نہ کی جائے۔ یہ بیان انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دیا۔ اسماعیل دربار نے ماضی میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کامیاب فلموں ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’دیوداس‘ میں بطور موسیقار کام کیا تھا، جن کی موسیقی کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرا منڈی کی ہدایت کاری کے لیے کتنامعاوضہ لیا؟ اسماعیل دربار کے مطابق تنازع اُس...
ایکواڈور میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی پُرتشدد احتجاجی لہر کے دوران صدر ڈینیئل نوبوآ پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ منگل کے روز ایکواڈور کی وزیرِ ماحولیات و توانائی اینیس مانزانو نے بتایا کہ صدر نوبوآ کی گاڑی پر اُس وقت حملہ ہوا جب وہ صوبہ کانیار میں ایک تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ تقریباً 500 افراد نے صدر کے قافلے کو گھیر لیا اور پتھراؤ کیا۔ گاڑی پر گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ وزیر کے مطابق، صدر نوبوآ محفوظ ہیں جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی گاڑی پر فائرنگ کرنا، پتھراؤ کرنا اور سرکاری املاک کو...
راولپنڈی (آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں، ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی ،چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو ہدری نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کیلئے تیار...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی۔ غیر ملکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی تاہم عدالت نے منظورکرنے کی بجائے کہاہے کہ اس کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔یہ ریمارکس جسٹس راجا انعام امین منہاس نے منگل کے روزدیے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجاانعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 36 درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس جمال مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ میں شامل تھے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ براہ راست نشریات عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے ہوتی ہیں تاہم اس کا غلط استعمال بھی ہو جاتا ہے۔ ہمارا المیہ ہے کہ ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم لائیو اسٹریمنگ سے ایکسپوز ہوگئے، اس کا غلط...
ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026میں 400روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا اگر حق نہ دیا گیا تو11اکتوبر کے بعد احتجاج اور عدالت سے رجوع کیا جائیگا، ڈیری فارمرز (رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5،600 روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب1200روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ مجبوری کے...
پشاور: تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس اہلکار صفدر خان کے قتل میں مبینہ طور پر ان کا اپنا جگری دوست اور پولیس اہلکار ملوث نکلا ہے تاہم ملزم پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پشاور پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ 8 ستمبر 2025 کو تھانہ مچنی گیٹ کی حدود نزد تلارزئی پل کے قریب اراضیات سے اے ایس آئی صفدر خان کی لاش ملی تھی اور ابتدا میں شبہ تھا کہ اسے ٹارگٹ کیا گیا ہے تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز، جیوفینسنگ اور دیگر شواہد کے ذریعے وہ قاتل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی...
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کے گھریلو بجٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، 50 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر اب 280 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ چند روز قبل ٹماٹر 50 روپے فی کلو میں دستیاب تھا تاہم دو روز پہلے 250 روپے اور اب 300 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 250 روپے میں پانچ کلو ٹماٹر آجاتے تھے، اب مشکل سے ایک کلو ملتا ہے۔ اس غیر معمولی مہنگائی نے شہریوں کے گھریلو اخراجات پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں عدالت نے بری کر کے...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کو ان کا اندرونی مسئلہ قرار دیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں علامہ ناصر عباس یا محمود اچکزئی کی نامزدگی کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ آپ تبصرہ کرسکتے ہیں کہ ان کی پارٹی میں کوئی اہل نہیں تھا یا ان کے اپنے لوگوں پر ان کے لیڈر کا اعتماد نہیں تھا لیکن محمود اچکزئی ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن...
تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے۔ صدر لائی نے یہ بات امریکی ریڈیو پروگرام ‘دی کلے ٹریوس اینڈ بک سیکسٹن شو’ پر گفتگو کے دوران کہی، جو امریکا کے 400 سے زائد ریڈیو اسٹیشنز پر نشر ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا ہے، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ہماری حمایت جاری رکھیں گے۔ اگر وہ شی جن پنگ کو مستقل...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللّٰہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں عدالت نے بری کر کے گھر جانے کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرائل کورٹ کو توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کی استدعا کر دی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللّٰہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں، بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار کیاکہ آپ پر چارج کیا ہے وہ بتائیں؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سلمان صفدر نے کہاکہ میرے موکلان پر جیولری گراف سیٹ سمیت دیگر تحائف لینے کا الزام ہے،صہیب عباسی اور انعام شاہ گواہان ہیں اور اگلے صفحے پر ملزمان کی لسٹ میں بھی شامل ہیں،توشہ خانہ ون کیس میں 31جنوری 2024کوسزا دی جاتی ہے۔ قبل ازیں وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے ، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ...
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے، ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔واضح رہے ستمبر 2024 میں لیفیٹننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفیٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔معمول...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچر کیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیا اس کے بعد پوری دنیا میں اْس کی عزت خاک میں ملی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اب اگردوبارہ اس طرح کی حرکت کرے گاتو زیادہ رسوا ہوگا، بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح ہمیں کامیابی ملے گی۔ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی...
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عوام ٹیکس بھریں گے تو ترقی ہوگی اور ملک کا آیندہ سال کا بجٹ مستحکم ہوگا۔ ملک میں معاشی استحکام آگیا، ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لے جانا ہے تو ٹیکسز اور دیگر معاملات کو دیکھنا ہوگا۔ حکومتی وزراء یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس نہیں لگا رہے جب کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ایف بی آر میں عملہ کرپٹ اور کارکردگی ناقص بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ایف بی آر سے فاضل عملہ فارغ نہیں کیا گیا جو اب تک...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم...
راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرسروسز اٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ اُن کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع مطابق لفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے،اس کے علاوہ وہ نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ سیکیورٹی ذرائع کے بیان سے لگتا ہے کہ حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کا حتمی اعلان یا نوٹی فکیشن فی...
راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ہے جس کے تحت وہ نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے جبکہ اُن کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ وہ نیشنل سییکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ سکیورٹی ذرائع کے بیان سے لگتا ہے کہ حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے اشتعال انگیز حرکت کی تو اسے دنیا بھر میں ذلت اٹھانا پڑی، اب اگر دوبارہ کوئی ایڈونچر کرےگا تو پہلے سے زیادہ رسوائی اٹھانا پڑےگی۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں بھارت کے اقدامات نے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور اس کی عزت خاک میں ملی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 7 سے زیادہ جہاز گرے، دوبارہ جنگ ہوئی تو پھر مداخلت کریں گے، ٹرمپ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت مستقبل میں کسی قسم کا کوئی منصوبہ بنائے گا تو پاکستان اسی روایتی انداز میں بھرپور ردِعمل دے گا جیسا پہلے دیا گیا تھا اور...
سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے عہدے میں توسیع کر دی گئی ہے، وہ بدستور اپنے عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی گذشتہ ہفتہ مدت ملازمت مکمل ہونے کی اطلاعات تھیں اور اس حوالے سے نئی تعیناتیوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں، تاہم اب یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اپنے عہدے پر خدمات جاری رکھیں گے جس کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا گیا اور وہ یہ اہم ذمہ داری بدستور نبھاتے رہیں گے۔ گوجرانوالہ کے دو مسافروں کی جعلی ویزا پر بیرون ملک...
( ویب ڈیسک )افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے معاملے پر آج روس میں 4 ملکوں کا غیر معمولی اجلاس ہو گا، اجلاس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے معاملات پر گفتگو ہو گی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی،...
’عمران خان سے پہلے جیل سے باہر آیا تو اپنے ہی لوگ کھا جائیں گے’، شاہ محمود قریشی جیل میں کیا سوچ رہے ہیں؟
9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے، جبکہ اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک اہم ملاقاتی نے کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سے قریباً 45 منٹ تک ملاقات کی، ملاقاتی نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جیل کی زندگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حالت اور باہر چلنے والے سیاسی بیانیے پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی رہائی؟ ابھی کون کون سے کیسز میں ضمانت ہونا...
کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو انکا نان نفقہ بند کر دیں گے، شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، اہل فلسطین مسلسل 2 سال سے مزاحمت کررہے ہیں، حماس نے یو این چارٹر کے مطابق ہتھیاراٹھائے ہیں، امریکا اسرائیل کو...
کراچی میں غزہ ملین مارچ سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر عظیم الشان غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت عوام کا سمندر امڈ آیا۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو انکا نان نفقہ بند کر دیں گے، شہباز شریف حماس کی حمایت کریں ورنہ انہیں بھاگنے کیلئے ایئر لفٹ بھی میسر نہیں آئے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ...
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، ایجنڈے میں اسلام آباد کے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کے ہوش رُبا چارجز کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے صدر کے خطاب پر اظہارِ تشکر کی تحریک پیش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا، وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹسز ایجنڈے کا حصہ ہیں، غربی پاکستان محصول موٹر گاڑیاں ایکٹ 1958ء میں مزید ترمیم کا بل 2025ء پیش کیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق اندرون ملک پروازوں کی بار بار اور اچانک منسوخی کے متعلق توجہ...
وزیراعظم سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے، مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز کوالالمپور (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔اتوار کے روز وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچے، جہاں بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات و کمیونیکیشنز فہمی فادضل، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول کے ساتھ ان کی رہائش گاہ منتقل کیا گیا۔ وزیراعظم کی رہائش آمد پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا...
اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم ان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنا مؤقف واضح کیا، مگر بظاہر وہ بھی بےاختیار نظر آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ وزیراعلیٰ علی آمین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبر پختونخوا...
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ اگر شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی آفر بھی ہو جائے تو وہ بھارت نہیں جائیں گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اپنے نئے ڈرامے اور شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ دورانِ انٹرویو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو ان کا کیا ردعمل ہوگا؟۔ سوال کے جواب میں اداکارہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی آفر ہی کیوں نہ ہو۔ انہوں نے مزید...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کرنے کی آفر ہو تو میں پھر بھی بھارت نہیں جاؤں گی۔حال ہی اداکارہ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی، دورانِ انٹرویو اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو کیا کریں گی؟میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی پھر چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے جتنا مل رہا ہے میں اس میں خوش...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی واپس لے لی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی برقرار رکھنے کی یقین دہانی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو آج صبح لائن حاضر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی سیکیورٹی کے بعد خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے تعینات اہلکار بھی واپس بلا لیے گئے جس کے بعد ایمل ولی خان کی سیکیورٹی مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔ بٹ کوائن کا نیا ریکارڈ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اے این پی کے ترجمان نے اس اقدام پر ردعمل...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گئی اپنی ٹویٹ میں بھارت کی فوجی و سیاسی قیادت کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ حالیہ فیصلہ کن شکست (سکور 0-6) کے بعد اگر بھارت دوبارہ کوشش کرے گا تو اسکور ان شاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ سخت جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان ایک اللہ کے نام پر بنی ریاست ہے اور ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں۔ آخر میں انہوں نے بھارت کے خلاف سخت تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ اس...
وزیراعظم ملائیشیاء کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا ء کے دو روزہ سرکاری دورہ پر لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو ئے ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم پاکستان ، ملائیشیا ء کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا ء کا دورہ کر رہے ہیں وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ملائیشیا ء کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے پر پہلا مرحلہ پیر (6 اکتوبر) سے قاہرہ میں شروع ہوگا، جہاں تکنیکی نوعیت کے مذاکرات ہوں گے۔ الجزیرہ کے مطابق ایک باخبر سفارتی ذریعے نے بتایا کہ مذاکرات کے لیے حماس کا وفد اتوار کو دوحہ سے قاہرہ روانہ ہوگا، جبکہ ایک قطری وفد بھی امن منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے شریک ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ ایک اسرائیلی وفد بھی قاہرہ جائے گا تاکہ قیدیوں کی رہائی، جنگ بندی اور عملدرآمد کی...
شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں یہاں آنے والوں کو جن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ ایسے ہی کچھ کڑوے سچ سینیئر اداکارہ فائزہ حسن نے بولے ہیں۔ باصلاحیت اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی کٹھن دنوں کے تلخ تجربات اور سخت مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فائزہ حسن نے انکشاف کیا کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انھیں بار بار ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے ڈیمانڈ کی گئی تھی کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ، وزن کم کرو حالانکہ میں تو دُبلی پتلی تھی، آج پرانے ڈرامے دیکھ کر لگتا ہے میں تو بالکل فٹ تھی۔ فائزہ حسن نے شوبز کے حسن...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت اور اس کی فوجی و سیاسی قیادت کے خلاف سخت الفاظ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں موقف دیا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا سکور 0-6 رہا ہو، اگر دوبارہ کوشش کی تو سکور انشاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت میں عوامی رائے حکومت کے خلاف ہوگئی ہے اور مودی اور اس کے حلقے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں، جس کا اثر...
—فائل فوٹو سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات بڑھا دیے ہیں، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی تو سارے شکوے دور کر دیں گے، ہم جانتے ہیں کہ بھارت کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔ سیکیورٹی ذرائع نےکہا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کریڈیبل نہیں، اس کی کسی بات پر یقین نہیں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ تو ابراہیم معاہدے کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرے گا،اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم کے الفاظ مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے میں سب سے اہم بات جنگ بندی ہے تاکہ قتل و غارت کا سلسلہ روکا جا سکے، اس معاملے میں پیش رفت مثبت قدم ہے، اسرائیل کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونگے جبکہ حماس کے ذمہ دار مسلم ممالک ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن مرحلہ وار آگے بڑھے گا، سب سے پہلے مقصود یہ تھا کہ وہاں بمباری کا عمل ختم کیا جائے، حماس نے 44میں سے 20قیدی چھوڑ دئیے...
پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے بعد اب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو سرمایہ کاروں اور صارفین دونوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ملکی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت مختلف عوامل جیسے بین الاقوامی طلب و رسد، ڈالر کی قدر، مہنگائی، عوامی مانگ اور حکومتی پالیسیوں پر منحصر ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں چاندی کی قیمتیں تقریباً یکساں ہیں، جہاں 10 گرام چاندی کی قیمت تقریباً 4,389 روپے جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 5,114 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ چاندی کو نہ صرف زیورات بنانے کے لیے استعمال...
پاک فوج کے ڈسپلنڈ شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی سیکیورٹی اسٹبلشمنٹ کی حالیہ بیانیہ بازی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی نئی مہم جوئی یاڈرامہ کیا گیا تو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ اور موثر جواب دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی بیانات غیر ذمہ دارانہ نوعیت کے حامل ہیں اور ایسے ایڈونچرز کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایسے بیانات نقصان دہ ہیں اور بھارت برسوں سے اپنے موقف کے حق میں خاندانی المیوں یا مظلومیت کے کارڈ کو چلا رہا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے 12سے 24 گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ الرٹ میں کہا گیا...