2025-08-10@09:13:33 GMT
تلاش کی گنتی: 320

«توڑ دیا»:

(نئی خبر)
    بنگلہ دیش میں مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے ’بلڈوزر پروسیشن‘ کا نام دیا گیا۔ اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلہ دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں پاکستان سے ملک کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ مارچ کے آغاز اور مظاہرین کے اشتعال کی وجہ شیخ حسینہ کا اپنی جماعت عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں سے بھارت سے تقریر...
    احمد منصور:چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا،انہوں نے جموں و کشمیر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک   کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود...
    معروف بھارتی پلے بیک گلوکار اُدِت نرائن نے کنسرٹ میں خاتون مداح کو بوسہ دینے کو محبت کا اظہار قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اُدِت نرائن نے کہا کہ ان کے اُس عمل میں کوئی شرمندگی یا پشیمانی نہیں، یہ محبت کا اظہار تھا نہ کہ کوئی نامناسب حرکت۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اُدِت نرائن کو 1994 کی فلم ’موہرا‘ کے مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس دوران مداح ان کے ساتھ سیلفیاں لینے کے لیے اسٹیج کے قریب آئے، اور گلوکار نے خواتین مداحوں کو گال پر بوسہ دیا۔ تاہم ویڈیو کے آخری حصے میں، ایک خاتون مداح نے گلوکار کے ساتھ سیلفی لیتے...
      بیجنگ: چین میں اس سال کے آغاز سے اب تک فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی 9.82 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جو شمالی امریکہ کے باکس آفس کی آمدنی سے زیادہ اور دنیا میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
    چین کے نئے قمری سال کے دوران باکس آفس نے ریکارڈ توڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز بیجنگ:اس سال کے آغاز سے اب تک چین میں فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی 9.82 بلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جو شمالی امریکہ کے باکس آفس کی آؐمدنی سے زیادہ اور دنیا میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔
    راکھی ساونت دل شکستہ ہیں کیونکہ پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے ان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کی رات، دودی خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راکھی نے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے۔ دودی خان نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا۔ میں نے انہیں پرپوز کیا کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔ جب...
    آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔ اسٹیو اسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی اسکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے...
    ڈیپ سیک کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے پیچھے چھپی خاتون کی ذہانت کو ایک ’معجزہ‘ قرار دیا جا رہا ہے، یہ خاتون مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک نمایاں محقق ہیں۔ ’ٓلوفولی‘ نامی اس ذہانت سے بھرپور خاتون محقق کی پیدائش 1995 میں چین کے صوبہ سیچوان کے دیہی علاقے یبن میں ہوئی۔ انہوں نے بیجنگ نارمل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، جہاں ابتدائی مشکلات کے باوجود انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے پیکنگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹیشنل لسانیات میں داخلہ لیا اور 2019 میں ACL کانفرنس میں آٹھ تحقیقی مقالے شائع کیے۔ اپنی تعلیمی کامیابیوں کے بعد، ’لو‘ نے علی بابا کی ”ڈامو“ اکیڈمی میں بطور...
    بھارتی کامیڈین اداکار راجپال یادیو کا قتل کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجپال ان چار مشہور شخصیات میں شامل ہیں جنہیں مبینہ طور پر ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ دیگر متاثرہ افراد میں کامیڈین کپل شرما، اداکارہ سوگندھا مشرا، اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا شامل ہیں۔  پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، اور نہ ہی ان شخصیات نے اس بارے میں کوئی بیان دیا ہے۔ تاہم راج پال یادیو نے خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ معاملہ ممبئی پولیس کے سپرد کر دیا ہے اور اس پر مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔ ایک...
    پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 رنز کی بڑی فتح حاصل کی۔ لیکن ویسٹ انڈین بولرز گوداکیش موتی، جومیل واریکن اور جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف بلے سے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ریکارڈ پہلی اننگ میں توڑ دیا۔ پہلی اننگ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے 66 پر 8 کھلاڑی آؤٹ کر دیے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز مجموعی اسکور 137 رنز تک لے گئے۔ نویں نمبر پر آنے والے موتی نے 19، 10 ویں نمبر پر آنے والے واریکن نے اننگ کا ٹاپ اسکور 31 اور 11 ویں کھلاڑی سیلز نے 22 رنس اسکور کیے۔ بیٹنگ لائن میں ٹاپ 8 بلے...
    بھارت کے جارح مزاج بلے باز اور ٹی 20 فارمیٹ کے کپتان سوریا کمار یادو نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں سلیکٹ نہ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔ سوریا کمار یادو کا کہنا تھا کہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی میں سلیکٹ نہ کیے جانے کو قبول کر لیا ہے لیکن جو بات زیادہ تکلیف دے ہے وہ یہ کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں بہترکارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں اور آئی سی سی ایونٹ کے لیے مستحق کھلاڑیوں کو ٹیم میں ہونا چاہیے۔ جارح مزاج بلے بازی کے لیے مشہور سوریا ٹی 20 کرکٹ کے خطرناک ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔ تاہم، اس کارکردگی کو وہ 50 اوورز فارمیٹ میں نہیں دِکھا سکے ہیں اور 37 میچز...
    ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر 20 سال قدیم ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے بولرز نے ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 123 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ پاکستانی بولرز نے اس میچ میں دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں پھینکیں، جو کہ پاکستانی بولنگ کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں سب سے مختصر میچ وننگ کارکردگی ہے۔ اس سے قبل 2005 میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے ملتان میں 494 گیندوں میں فتح حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ایک اور 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا، جب پاکستان نے اپنے ہوم گراؤنڈ...
    نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بمراہ نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبر آسانی سے پھیلتی ہے لیکن اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ دعوی کیا گیا تھا کہ بمراہ کرکٹ میں واپسی کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے، ڈاکٹروں نے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
    کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بمراہ نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبر آسانی سے پھیلتی ہے لیکن اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا ہے۔ واضح رہے کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف 32 وکٹیں لے کر آخری ٹیسٹ میچ میں کمر درد کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں انکی شرکت مشکوک ظاہر کی جا رہی تھی۔
    ترجمان افواج پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے من گھڑت بیان پر منہ توڑ جواب دیدیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل افسر نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انتہائی وحشیانہ جبر کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،یہ اندرونی طور پر اقلیتوں پر جبراور بھارت کے بین الاقوامی جبر سے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا, ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر...
    رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور سے بھرتیاں کیں، سائبر پٹرولنگ، انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے۔ فتنہ الخوارج کی سہولت کاری کیلئے بھرتی ہونیوالے 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنہ الخوارج نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سخت اقدامات کو توڑ نکالتے ہوئے آن لائن اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں اور دہشت گردی کیلئے آن لائن بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرکے نیٹ ورک توڑ دیا اور فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کی تفصیل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور،...
    کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ مودی حکومت نے بڑے کاروباریوں کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک جانب جہاں دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال ریزرویشن کے لئے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھنے کی بات کر رہے ہیں اور بی جے پی کی شکایت آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے کر رہے ہیں، وہیں دہلی کی کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو کس طرح راحت پہنچائی جا سکتی ہے، اس کی بات کر رہی ہے۔ کانگریس نے ابھی تک دو ضمانتوں کا اعلان کیا ہے، جس میں خواتین کو 2500 روپے ماہانہ اور علاج کے لئے ہر دہلی والے کو 25 لاکھ روپے تک مفت علاج کا وعدہ کیا ہے۔ دریں اثنا...