2025-09-18@22:28:55 GMT
تلاش کی گنتی: 5358
«زرمبادلہ کے ذخائر کے»:
(نئی خبر)
پی ٹی آئی کے مزید 28اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی اراکین کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے سپیکر آفس میں جمع کروا دیئے، اسی طرح پی ٹی آئی کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیا الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں(سب نیوز)ایف سی لائن پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی پر حملے کے بعد فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رہا اور اس دوران شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق 5 دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے، جن کے ساتھ سکیورٹی...
شارجہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کا اہم میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی نظریں فائنل میں جگہ پکی کرنے پر ہیں جبکہ شائقین کرکٹ ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں۔ پاکستانی ٹیم اب تک سیریز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی اور دوسرے میچ میں میزبان یو اے ای کو 31 رنز سے مات دی۔ ان فتوحات نے گرین شرٹس کا مورال بلند کر دیا ہے۔ آج کے میچ میں صائم ایوب اور حسن نواز بیٹنگ لائن کے اہم کردار ہوں گے جبکہ بولرز پر ڈیتھ اوورز میں ذمہ داری ہوگی۔ دوسری جانب افغانستان اپنے...
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں اشرافیہ اور مقتدرہ کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کی کہانیاں کوئی نئی بات نہیں۔ اخبارات، میگزین اور کتابیں ان داستانوں سے بھری پڑی ہیں۔ اب ایسی ہی ایک نئی روداد لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے بیان کی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا۔ آر این این ٹی وی نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد انصاری نے انکشاف کیا کہ ایک ایڈیشنل آئی جی کی بیٹی کی شادی پر ایک مشہور فیشن ڈیزائنر سے خصوصی لہنگا تیار کرایا گیا جس کی قیمت ایک کروڑ تئیس لاکھ روپے تھی۔ تاہم انہوں نے متعلقہ پولیس افسر یا ڈیزائنر کا نام لینے سے گریز کیا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ کیا...
پنجاب کی مختلف جیلوں میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اور مرض کی وجوہات سامنے آگئی ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبائی جیلوں میں قید ہر شخص کا جیل میں داخلے کے وقت لازمی میڈیکل اسکریننگ ٹیسٹ کی بدولت 673 قیدیوں میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی تشخیص ہوئی۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق جیلوں میں قیام کے دوران کسی قیدی کو ایڈز لاحق نہیں ہوا بلکہ داخلے کے وقت کی جانے والی اسکریننگ سے مرض کی تشخیص ممکن ہوئی۔ بیشتر مریض منشیات سے متعلق مقدمات میں جیل آئے جبکہ کئی قیدیوں کو جیل میں پہلی بار اپنے مرض کے بارے میں علم ہوا جس کے بعد ان کا باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:...
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم اور علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی جس میں ملزم شیرشاہ کے وکلا اور ان کے والد سہیل امیر نیازی بھی پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کا ریکارڈ ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا۔ پراسیکیوشن کا مؤقف تھا کہ کیس کا ریکارڈ اس وقت ہائیکورٹ میں ہے، اس کے بغیر دلائل نہیں دیے جا سکتے۔ عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی جاوید کو ریکارڈ پیش کرنے کا پابند کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈووکیٹ...
سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے اضاخیل گودام سے گندم کی بوریوں کی چوری کے مقدمے میں گرفتار اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست برائے ضمانت مسترد کر دی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر صوبائی خزانے کو 19 کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ان کے مطابق، گودام سے 30 ہزار 447 گندم کی بوریاں غائب کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے 34 ہزار ٹن گندم غائب، وزیراعظم نے مجرمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مزید کہا کہ کیس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی پہلے ہی مسترد کی جا چکی ہیں۔ کیس کا چالان جمع کرایا جا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری لگانے کے بعد اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کریں گے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے ارکان اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ Post Views: 3
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو عمران خان نے خود حل کرنا ہے، اس حوالے سے کوئی اختیار ان کے پاس نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست واپس میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے راستے میں دو بڑی رکاوٹیں موجود ہیں، پہلی رکاوٹ یہ ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔ It’s between IK and the establishment: Ali Amin Gandapur pic.twitter.com/J4PopGeLFw — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 2, 2025 ’اگر قانون...
سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...
اسلام آباد: راول ڈیم کے پانی کی سطح 1751.70 فٹ تک پہنچنے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز آج صبح 7 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اسپل ویز کھلنے کے باعث کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں واضح اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے کورنگ نالہ کے اطراف میں آباد رہائشی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے بہاؤ میں تیزی کے...

افغانستان میں زلزلہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی متفقہ قرارداد، شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان لانے کی تجویز
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
ابوظبی میں ہونے والی سہہ ملکی سیریز میں یو اے ای نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یو اے ای کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پچ کی صورتحال کے پیش نظر ہدف کے تعاقب کو ترجیح دی جائے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے کپتان نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی بیٹنگ لائن اپ بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ابوظبی افغانستان ٹاس سہہ ملکی سیریز یو اے ای
خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں جمع کرائی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیوں بار بار زلزلے کی زد میں آتا ہے؟ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چئیرمین جاوید آفریدی نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے کہاکہ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصان پر افغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جاوید آفریدی نے زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ Heartbroken by the devastation of the earthquake in Afghanistan????. So many lives lost, families shattered, and loved ones in pain. Our prayers are with our Afghan brothers and sisters in these tough times.Zalmi Foundation pledges 10m PKR to support those struck by this calamity....
پشاور: موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا کلائمنٹ ایکشن بورڈ ایکٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، یہ بورڈ جنگلات کی کٹائی، پگھلتے گلیشیئر کو روکنے اور ماحولیاتی نظام کو بہتربنانے کے لیے پالیسی بنائے گا۔ مسودہ کے مطابق سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کے چیئرمین، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور چار غیر سرکاری شخصیات ممبران ہوں گی۔ ایکٹ کے مطابق کالئمیٹ ایکشن بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہوگا جو موسمیاتی پالیسیوں اوراقدامات کرنے، ہم آہنگی اورعملدرآمد کرے گا۔ بورڈ کے مالیاتی امور اور پالیسی پر عمل درآمد کئے لیے کلائمنٹ ایکشن بورڈ فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا...

بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا
بلوچستان اور کے پی دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت ہیں: وزیراعظم نے معاملہ ایس سی او میں اٹھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز تیانجن: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس میں بلوچستان اور کے پی میں دہشتگرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا معاملہ اٹھادیا۔ چین کے شہر تیانجن میں جاری 25 ویں ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شاندار میزبانی اور بھر پور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کا شکر گزار ہوں، ایس سی او علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیر پا عزم کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کے حوصلے کے لیے دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے افغان عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ہر...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر پنجاب کو "باغوں کا صوبہ" بنایا جائے گا۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت پہلے مرحلے میں 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کی جائیں گی، قوانین کے تحت تمام موجودہ ضلعی اتھارٹیاں ایجنسیوں میں تبدیل کردی گئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ منتخب 12 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں قائم کردی گئیں۔ 15 اکتوبر سے قبل میونسپل کارپوریشن کا متعلقہ عملہ اوروسائل پی ایچ اے کو منتقل کیے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ نئی تشکیل کردہ ہارٹیکلچر ایجنسیوں کے لیے افسران کا انتخاب سرچ کمیٹی کرے گی، ایم ڈی، ڈپٹی ایم ڈی،...
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آرمینیا کے وزیر خارجہ مسٹر آرا رت میرزوئیان کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔ اس تاریخی پیش رفت کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا اور معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت ممکنہ تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی اشتراکِ عمل کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ اپنے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔
سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مصری شاہ اور ساندہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان پار کر دیے گئے۔ سی سی ڈی حکام نے کہا کہ ٹی نمبر 4 کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی۔ سی سی ڈی نے کہا کہ مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں روہیت مسیح ہلاک ہوا، ہلاک ملزم 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے فرار ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے آئندہ ماہ کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے آئندہ ماہ (ستمبر) کے وسط تک فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے حوالے سے نئے فنانشل ایڈوئزر کی تقرری کیلئے خواہشمند پارٹیوں سے درخواستیں طلب کررکھی ہیں اور اس کیلئے 2 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے جو کہ اگلے چند میں ختم ہوجائے گی۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ 2 ستمبر تک ٹینیکل اور فنانشل تجاویز جمع کروانا ہونگی اس کے بعد ستمبر...
افغانستان کی عبوری حکومت نے قومی شناختی کارڈ پر خواتین کی تصاویر کو لازمی قرار دینے کے بجائے اختیاری بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان خواتین کو بنیادی شناخت اور برابری کے حق سے محروم کرتا ہے۔ طالبان کے دارالافتا کی جانب سے جاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ صرف بیرونِ ملک مقیم افغان خواتین یا علاج کی غرض سے سفر کرنے والی خواتین کے لیے تصویر لازمی ہوگی، جبکہ افغانستان کے اندر رہنے والی خواتین کے لیے شناختی کارڈ پر تصویر لگانا شریعت کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاعری میں حکومتی فیصلوں پر تنقید اور...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندر اور ان کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول کے سابق شوہر نے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشا دیول کے سابق شوہر بزنس مین بھرت تختانی نے ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ بھرت تختانی نے سوشل میڈیا پر اپنی گرل فرینڈ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا اور تصدیق کی کہ وہ ایک نئے رشتے میں جڑ چکے ہیں۔ دوسری جانب ایشا دیول بھرت تختانی سے طلاق کے بعد تاحال سنگل ہیں۔ ایشا اور بھرت کی 2012 میں پسند کی شادی ہوئی تھی ان کے 2 بچے بھی ہیں تاہم 2024 میں...
یوکرین کے سابق وزیرِ دفاعی کونسل اور اپوزیشن رہنما انڈری پرُوبی کو مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ Ukraine’s Minister of Internal Affairs Ihor Klymenko and Prosecutor General Ruslan Kravchenko have just reported the first known circumstances of the horrendous murder in Lviv. Andriy Parubiy was killed. My condolences to his family and loved ones. All necessary forces and means… — Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) August 30, 2025 حکام کے مطابق ایک شخص نے ہفتے کی دوپہر ان پر کئی گولیاں چلائیں اور فرار ہوگیا۔ پولیس اور دیگر ادارے ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے لیے تمام ادارے سرگرم...
خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔ میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مبینہ پولیس مقابلے میں فیصل عرف گرو نامی ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی نظر الدین بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس نے خواتین کو ہراسانی اور جرائم سے بچانے کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خواتین پر مذہبی تعلیم کے دروازے بھی بند، افغان حکومت کے سربراہ نے نئی ہدایات جاری کردیں اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں جدید ’پینک بٹن‘ نصب کیے جائیں گے تاکہ خواتین اور شہری بروقت اپنی شکایت پولیس تک پہنچا سکیں۔ پشاور میں پائلٹ منصوبہ سنٹرل پولیس آفس کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور شہر کے مختلف مقامات پر 68 پینک بٹن نصب کیے جائیں گے۔ یہ بٹن ان جگہوں پر لگائے جائیں گے جہاں خواتین کی نقل و حرکت زیادہ ہوتی ہے۔ شکایت براہِ راست کنٹرول روم تک پولیس حکام کے مطابق پینک بٹن پولیس...
امریکی اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے متعدد عالمی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے دیا، تاہم انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیڈرل سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے 7-4 کے فیصلے نے ماتحت عدالت کے اس مؤقف کی توثیق کی کہ ٹرمپ نے ہنگامی اقتصادی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ٹرمپ انتظامیہ اپیل دائر کرنے تک یہ ٹیرف 14 اکتوبر تک برقرار رہیں گے۔ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ فیصلہ امریکا کو تباہ کردے...
شارجہ کے تاریخی میدان میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا آغاز جمعے سے ہوگیا ہے جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے جہاں افغانستان کے حامیوں کی تعداد پاکستانی شائقین سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔ حیران کن طور پر کچھ بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم کی حمایت میں اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔ انتظامیہ نے شائقین کی سہولت اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستانی اور افغان فینز کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور داخلی راستے مختص کیے ہیں۔ یہاں تک کہ...
پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند یا کھولنے کا اختیار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش یا بحالی کا فیصلہ کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں پہلے ہی تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کیے جا چکے ہیں، جو 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ادھر لاہور ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاہدرہ، چوہنگ،...
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایف اے ٹی ایف میں بات کرنی چاہیے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف افغان حکومت کے اقدامات کے حوالے سے انہیں افغان طالبان حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق خیال رہے کہ 27 اگست کو پاکستان نے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت پر ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔ آرمی چیف کو اس موقع پر موجودہ سیلابی صورتحال اور آئندہ بارشوں کے سلسلے میں تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور فوجی جوانوں و سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ سیکٹر میں متاثرہ سکھ کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کے حوالے کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ منتقلی حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) ماڈل کے تحت کی جائے گی۔ نائب وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق معاہدے کی شرائط طے کرنے کے لیے ایک مذاکراتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری کریں گے، جبکہ وزارت دفاع، وزارت خزانہ، وزارت قانون و انصاف اور وزارت نجکاری کے نمائندے شامل ہوں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حکومت کی معاشی بحالی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مقصد سرکاری اداروں...
پشاور: سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن خان، رائے مرتضیٰ اقبال، رائے حیدر علی اور رائے انصار اقبال کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل بینچ کے روبرو سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں، جنہیں انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھا۔ ...
کراچی: شہر قائد میں اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب رات گئے ہونے والے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونوں جانب سے شدید گولیاں چلیں، جس کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں قابو کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یونس اور رضا محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے سب سے بااختیار ادارے سینیٹ کا ایک غیر معمولی اجلاس یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے ڈیڑھ سال بعد طلب کر لیا گیا ہے یہ اجلاس موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے تقریبا ڈیڑھ سالہ دور میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے۔ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا 51واں اجلاس ڈپٹی چیئر سینٹ ڈاکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں جمعرات 3 ستمبر کو کراچی کے گلشن اقبال سائنس کیمپس میں بلایا گیا ہے، اجلاس کئی حوالوں سے اہم ہے لیکن اجلاس کے ایجنڈے کے اہم ترین نکات میں 2013 اور 2017 کے 235 اساتذہ کے سلیکشن بورڈز کی رپورٹ اور وائس چانسلر...
راولپنڈی: برطانیہ سفارت خانے کا عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق برطانوی سفارتخانے کا عملہ اڈیالہ جیل آیا ہے۔ 3 رکنی وفد میں مس سونینا، البرٹ ڈیورٹ اور ثاقب عباسی شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارتخانے کا وفد برطانوی نژاد پاکستانی قیدی طیب علی سے ملاقات کرے گا۔ اس دوران قیدی کی صحت اور قانونی امور سے متعلق معلومات لی جائیں گی۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری ذخائر اب بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 22 اگست 2025 تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ہو چکی ہے، جن میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے قریب ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری معیشت کے استحکام کی طرف ایک مثبت اشارہ...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 22 اگست کو مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقہ پہاڑ پور کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے ضلعی انتظامیہ سے الگ ضلع کے لیے تفصیلات مانگ لی۔ ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کے لیے باضابطہ طور پر اس پر عمل درآمد کیلئے کام شروع کروا دیا گیا ہے۔
ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کے مطابق شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالا جائےگا، بستیوں سے 60 فیصد تک شہریوں کا انخلا کر دیاگیا ہے۔ ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے 18 دیہاتوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے، دریائے چناب کا سیلابی ریلا اگلے 24 گھنٹے میں جھنگ اوراگلے 2 روز میں ملتان سے گزرے گا۔ دریائے چناب میں مظفرگڑھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے باعث 5 مقامات پر حفاظتی بند توڑنے انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سرگودھا میں کوٹ مومن کے متعدد علاقوں میں پانی...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں 12 سال سے قید والد کو بری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دی اور کہا کہ ملزم کو فوری رہا کیا جائے اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو۔ جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا گیا، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ متاثرہ (بچی) کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانون شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ...

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے پہلے ہی 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا اور اس کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ بھی کرایا گیا جبکہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس نے ملزم سے موبائل فون اور ماسک بھی برآمد کیے۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ایسے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے نتائج پہلے سے طے کر دیے گئے ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بھی فیصلہ ہے کہ پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفا دے گی۔ عمران خان کے نزدیک سب سے بڑی طاقت روحانی اور اخلاقی ہے جب کہ سب سے کمزور طاقت جسمانی ہے۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے بانی چیئرمین سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے کیونکہ وہ ان کے وکیل بھی...
شہر میں بارشوں کے بعد ہونے والے بڑے بریک ڈاؤن پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا اور ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈینیشن کی جانب سے 22 اگست کو ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نیپرا قوانین کے تحت صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پابند ہے اور بطور یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے، متبادل نظام موجود ہونا چاہیے تاکہ بڑے فالٹ یا بریک ڈاؤن کی صورت میں شہری متاثر نہ ہوں۔ نوٹس کے بعد آج...
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے، جو آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔ اس اقدام کے تحت زائد عملے والے اسکولوں کے اساتذہ کو ان اداروں میں تعینات کیا جائے گا جہاں اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ سرکاری ہدایات کے مطابق تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) اور ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (DAEOs) کو تفصیلی رپورٹیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سوات مدرسے میں استاد کا بیہمانہ تشدد، طالبعلم جاں بحق، مدرسہ سِیل کر دیا گیا خاص طور پر اس پس منظر میں کہ پہلے مرحلے میں کئی اساتذہ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے گریز کیا تھا۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ جو اساتذہ تبادلوں...
نارتھ کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ پولیس جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا جو اپنے موٹر سائیکل سوار ساتھی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سرسید اسلم خان نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی رونق شیری بیکری کے قریب علاقہ گشت پر مامور پولیس کے جوانوں نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد لائق ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو نے اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی انہوں نے رواں سال اپنے دورہ بیلاروس کا حوالہ دیتے ہوئے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں...
وزارتِ خارجہ پاکستان نے اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جن میں غزہ کے شہر خان یونس کے ناصر اسپتال کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے جن میں چار صحافی اور ایک ریسکیو ورکر بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کی صورتحال پر جدہ میں او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، پاکستان نے 7 مطالبات پیش کردیے ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایک اسپتال پر حملہ نہ صرف انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ آزادیِ صحافت پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ان جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے اور...
موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے سے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آج دن 12:30 بجے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جائیں گے، جس کے باعث پانی کا بہاؤ 2لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے مکین آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ این ڈی ایم نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا، نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، سرگودھا اور اوکاڑہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کر لی گئی۔ حکومت پنجاب نے سول انتظامیہ کی درخواست پر وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا۔ فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہوگی جبکہ ضرورت پڑنے پر آرمی ایوی ایشن اور دیگر وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔ پہلے سے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب اور تمام ادارے 24 گھنٹے صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ سرکاری...
لوئر دیر: پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اچانک بڑا حملہ کرتے ہوئے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگادی۔ لاجبوک، کافرکوٹ اور کس غواڑگے کے علاقوں میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، جہاں پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے فورسز کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔ اچانک ہونے والے اس حملے کے نتیجے میں پولیس کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران پولیس کی 3 گاڑیوں کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کردیا جب کہ بکتر بند گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے اسے بھی ناکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے...
لاہور: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں فوج طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب کے 6 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی. محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی میدان میں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر سول انتظامیہ کی معاونت اور...
رانا ثنا ء اللہ کے گھر پر حملے کے جرم میں بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سخت سزائیں سنا دی ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت کا موقف ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملوں پر سخت سزائیں سنائی گئیں لیکن کیا رانا ثنا ء اللہ کا گھر بھی حساس تنصیب ہے جو اتنی سخت سزائیں سنائی گئی ہیں۔ میں تحریک انصا ف کے اس موقف سے متفق نہیں ہوں۔ میری رائے میں ہر عام شہری کا گھر اتنا ہی مقدم ہے جتنی کوئی عکسری تنصیب ہے۔ تحریک انصا ف کو ایسے فضول دلائل ڈھونڈنے کے بجائے اپنے جرم پر معافی مانگنی چاہیے۔ سیاست کوئی ایک دوسرے کو مارنے کا کھیل نہیں، روداداری...
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اراکین سے اس حوالے سے رائے بھی طلب کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین نے سیاسی کمیٹی کو ضمنی انتخابات کے حوالے سے دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد مشاورت کا عمل مکمل ہوا اور بائیکاٹ کا فیصلہ سامنے آیا۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان درآمدی ایل این جی کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں اور وفاقی وزیر کی سربراہی میں وفد قطر میں موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کو وزارت پیٹرولیم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی قیادت میں وفد قطری حکام سے مذاکرات کر رہا ہے، وفد میں سیکرٹری پیٹرولیم ،ایم ڈی پی ایس او ،پاکستاں ایل این جی ،ایس این جی پی ایل حکام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل المدتی معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے 108ایل این جی کارگوز سالانہ کی بنیاد پر درآمد کرتا ہے تاہم پاور سیکٹر کی ڈیمانڈ کم ہونے سے ملک میں ایل این...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے استعفے کو مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اُن کا استعفیٰ ایک بار پھر مسترد کردیا۔ سلمان اکرم راجہ کی بانی چییرمین سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے گزشتہ روز کے فیصلے سے آگاہ کیا تاہم بانی چئیرمین نے سلمان اکرم راجہ کا استعفی منظور نہ کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان سے آج تین ماہ بعد ملاقات ہوئی۔ ماشا اللہ بشاش نظر آئے، تاہم بشری بی بی کو پہنچائی گئی تکالیف کے حوالے سے انتہائی مضطرب تھے۔ انہوں نے کہا...

9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی سزا
فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج جاوید اقبال نے 9 مئی کو سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں اور 34 کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، فرح آغا، کنول شوذب، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ، عنصر اقبال، بلال اعجاز، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی قید سنائی گئی۔ 42 ملزمان کو 7...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک جدید مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔ اس کا پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کو اسلام آباد میں FIA ہیڈکوارٹر میں اس اقدام سے آگاہ کیا گیا، جہاں ایجنسی کے جدید کاری کے ایجنڈے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل راجا رفعت مختار نے بتایا کہ یہ AI نظام مسافروں کے بہاؤ کو بہتر بنا کر قطاروں میں کمی کرے گا اور اسمگلنگ کی کوششوں کی نشاندہی کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ فیئر ٹرائل کا حق آئین کے آرٹیکل 10اے کے تحت ایک بنیادی حق بن گیا ہے۔ مناسب قانونی عمل ایک لازمی شرط ہے جس کا ہر سطح پر احترام کیا جانا چاہیے۔ فیئر ٹرائل کا حق اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ کسی کو اس وقت تک سزا نہیں دی جانی چاہیے جب تک کہ اسے جواب دینے اور اپنا مقدمہ پیش کرنے کا مناسب اور منصفانہ موقع نہ دیا جائے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے نجی افراد اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے درمیان جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس کے تحریری فیصلے میں کہا کہ قانون کے تحفظ سے مستفید ہونااور قانون کے مطابق سلوک کیا...
شہر قائد کے علاقے سائٹ سپرہائی پر واقع فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق فقیرہ گوٹھ میں قائم ہوٹل پر بیٹھے عثمان دارو اور بھتیجے سلام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ دونوں شدید زخمی پرائیویٹ لوگ تھے جو کہ مبینہ طور پہ معلومات اکٹھا کرتے تھے جن کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقہ پولیس کے مطابق عثمان عرف دارو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جس کی تصدیق و ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ فائرنگ میں دو راہگیر بھی مبینہ طور پہ معمولی زخمی ہوئے۔ واقعہ میں ملوث اشخاص کی ابتدائی معلومات ملی ہے جس کی شناخت...
کراچی: ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے معاملے میں ذمہ داران کے تعین کی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی تحقیقات مکمل ہوگئیں اور رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کے حوالے کردی گئی جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تینوں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات بھی غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل توڑنے کا واقعہ انتظامی اور ادارہ جاتی ناکامی کا نتیجہ ہے، جیل میں تیاری، تربیت اور...
جنگ سے متاثرہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی بنیادوں پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں ایک دوسرے کے مزید 146 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، روسی وزارتِ دفاع نے اس قیدی تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہا کیے گئے تمام روسی قیدی اس وقت بیلاروس میں موجود ہیں، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ جنگ کے اثرات سے سنبھل سکیں۔ زیلنسکی کا جذباتی اظہار تشکر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی اس تبادلے کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر ان قیدیوں کی تصاویر شیئر کیں جو واپس...
غزہ ایک بار پھر قیامت خیز لمحے سے گزرا، جب اسرائیلی فوج نے النصر اسپتال کو نشانہ بناتے ہوئے دو الگ الگ حملے کیے، جن میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز اس وقت ہوا جب اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ساتھ صحافی بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ اسپتال جیسے حساس مقام پر یہ حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شہید ہونے والے صحافیوں میں کون شامل ہیں؟ شہید صحافیوں کی شناخت درج ذیل کی گئی ہے حسام المصری – رائٹرز نیوز ایجنسی کے کیمرا مین...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے عہدہ واپس لینے کی استدعا کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اپنی بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، میں زندگی بھر جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، خواتین اور اقلیتوں پر جبر کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور ممتاز قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے رسمی طور پر عہدہ واپس لینے کی درخواست کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگرچہ وہ تنظیمی ذمہ داریاں چھوڑ رہے ہیں، تاہم وہ اپنی خدمات بطور وکیل اور قانونی معاون بدستور بغیر کسی معاوضے کے جاری رکھیں گے۔ ان کے اس فیصلے کو پارٹی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں تاکہ قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ...
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد شہید ہوگئے، جن میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے صحافیوں میں رائٹرز کے کیمرہ مین حسام المصری، ایسوسی ایٹڈ پریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی نیٹ ورک این بی سی کے رپورٹر ابوطحٰہ اور الجزیرہ کے فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے واقعے پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔ مجزرة جديدة بحق الصحافة والصحفيين محمد سلامة ومريم أبو دقة وحسام المصري رحمكم الله وصبّر أهلكم ورفاق دربكم pic.twitter.com/irNyFTxgD9 — Tamer Almisshal | تامر المسحال (@TamerMisshal) August 25,...
اسرائیلی فوج کے غزہ کے النصر اسپتال پر حملے میں صحافیوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز النصر اسپتال کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ڈیوٹی پر موجود 4 صحافیوں سمیت 15 افراد کی شہادت ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے صحافیوں میں غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کا کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کا صحافی ابوطحٰہ اور الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے النصر اسپتال پرحملے سے متعلق فوری ردعمل سےگریز کیا ہے۔...

فیصل آباد: رانا ثنااللہ کے گھر پر 9 مئی حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
فیصل آباد: 9 مئی رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو طوڑہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری قلعے پر حملہ کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 17 زخمی ہوئے۔ ایس پی آپریشنز نے بتانا کہ پولیس اور ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے، زخمی اہل کاروں کو دوآبہ اسپتال منتقل کر دیا گیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو کے علاقے میں فیڈرل ریزرو پولیس کے قلعہ پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت...
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے 146 قیدی رہا کردیے ہیں، یہ اس سال کے دوران قیدیوں کے تبادلوں کی تازہ ترین کڑی ہے جس میں اب تک سینکڑوں جنگی قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان استنبول میں مئی سے جولائی تک ہونے والے 3 دور کے مذاکرات کا واحد عملی نتیجہ بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ ہی رہا ہے، جو 2022 میں روسی حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے چند باقی شعبوں میں سے ایک ہے۔ یہ بھی پڑھیں:‘ہماری امن کی پکار کو نظرانداز کرنے کا جواب،’ یومِ آزادی پر یوکرین کے روس پر ڈرون حملے روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 اگست کو...
ہنگو(نیوز ڈیسک)ہنگو کے علاقے طورہ وڑی میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعے کو نشانہ بنایا۔ حملہ اس قدر اچانک اور شدید تھا کہ دو جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 17 دیگر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔ یہ واقعہ دوآبہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے قلعے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ تاہم، اس حملے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن...
ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ یہی اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے گا جو 16 سے 22 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔ 23 سالہ آل راؤنڈر اس سے قبل رواں سال لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں کپتان تھیں، جہاں پاکستان نے سو فیصد فتوحات کے ساتھ ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی۔ مزید پڑھیں:ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف...
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے 25 ارکان نے آج اسمبلی رکنیت کا حلف دوبارہ نہ اٹھانے کافیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباداللہ نے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بھی دن 12 بجے اسمبلی میں بلالیا۔ اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن کے 25 ارکان کاحلف 20 جولائی کوہوچکا تو دوبارہ حلف کیوں لیں۔ اسپیکر نے حلف کے لیے کہا بھی تو کوئی رکن حلف نہیں لے گا کیونکہ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کے حکم پرحلف لیاتھا اور یہ اختیار 26 آئینی ترمیم کے ذریعہ آرٹیکل 255 میں دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر دوبارہ حلف لے کر توہین عدالت کرنا چاہتے ہیں، اگر اسپیکر 20 جولائی کے حلف پرراضی...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کر کے اعضاء دریا میں پھینک دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے قریب میڈی پلی کے علاقے میں ایک لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو قتل کر کے اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ ملزم مہیندر نے خاندانی جھگڑوں کے باعث اپنی 21 سالہ بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور ثبوت مٹانے کے لیے اس کی لاش کے اعضاء الگ کر دیے۔ ملزم نے آری سے بیوی کے جسم کے ٹکڑے کیے اور اعضاء کو دریا میں...
ماسکو: یوکرین نے روس کے سب سے بڑے جوہری پلانٹس میں سے ایک پلانٹ پر ڈرون حملہ کیا اور اوست لوگا فیول ایکسپورٹ ٹرمینل پر بدترین آگ لگ گئی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی عہدیداروں نے بتایا کہ یوکرین نے روس پر ڈرون حملہ کردیا ہے، جو روس کے سب سے بڑے جوہری پلانٹس میں سے ایک پر گرا اور ٹرمینل پر آگ لگی ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ روس کے ایک درجن سے زیادہ مقامات پر یوکرین کے تقریباً 95 ڈرونز ناکارہ بنا دیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ کرسک جوہری پلانٹ یوکرین کی سرح سے محض 60 کلومیٹر دور ہے جہاں ایئرڈیفنس نے ایک ڈرون مار گرایا جس سے...

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عدم حاضری پر ارکان کی شدید تنقید کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ، تفصیلات سب نیوز پر
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عدم حاضری پر ارکان کی شدید تنقید کے بعد چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی اجلاس میں پہنچ گئے ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی اور کمیٹی ممبران کی جانب سے شدید برہمی کا اظہارکیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ کسی بات کا جواب نہیں دیتے اور نہ وہ یہاں آتے ہیں،ان کو فورا یہاں بلائیں،اگر چیئرمین نہ آئے تو ہم آج کوئی آرڈر جاری کر یں گے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ہم کوئی فارغ نہیں بیٹھے ،وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید...
کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف تیز اور بے رحمانہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کور فائیو لیفٹیننٹ جنرل محمد دستگیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کچے میں آپریشن کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن...
شہر اقتدار میں ساڑھے چار سالوں میں ریپ کے 567کیسز رپورٹ ہوئے ،تفصیلات سینیٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں ریپ کیسز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں وزارت داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری 2021سے 20جون 2025تک اسلام آباد میں ریپ کے 567 کیس رپورٹ ہوئے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ان کیسز میں سے 485کیسز میں چالان کیا گیا، 80 کا جرم ثابت ہوا اور 23 ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ 406 کیسز میں ابھی تک مقدمہ چل رہا ہے۔ 29کیسز پر انویسٹیگیشن چل رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا...
اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پشاور، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ صوابی، مرادن، ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلہ آیا جس سے لوگوں میں خوف ہر ہراس پھیل گیا۔زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
سید نعمان شاہ: اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، چارسدہ، بٹ خیل، ٹیکسلا، ڈی آئی خان اور گردونواح میں محسوس کئے گئے جس کے بعد شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار دوسری جانب کئی متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی...