2025-07-30@21:35:17 GMT
تلاش کی گنتی: 1271
«لے گیا»:
(نئی خبر)
ایران سے ممکنہ جنگ:امریکا کا عراقی‘کویت اور بحرین سمیت خلیجی ممالک سے سفارتی اور فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور خاندانوں کے انخلا کا عندیہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور تعینات فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور ان کے اہل خانہ کا جلد انخلا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ انخلا کے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے لیکن حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں بظاہر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کی پیش بندی کا اقدام ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے علاوہ کویت اور بحرین سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی امریکا اپنے سفارتی...
لاہور(اوصاف نیوز)معاشی استحکام کیلئے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث منرلز کمپلیکس کا قیام کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے معدنیات کی ایکسپلوریشن کے لیے منرلز کمپلیکس قائم کر دیا گیا انفال گروپ کے تحت منرلز کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا گیا، ایس آئی ایف آئی اور حکومت پنجاب کی قریبی ہم آہنگی کے ذریعے 150 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے انفال گروپ کو ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان کی کیمیکل درآمدات میں سالانہ 2.9 بلین ڈالر کی بچت متوقع ہے، یہ منصوبہ ‘راک سالٹ’ سمیت اہم کیمیکلز کی برآمدات کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔ایس آئی ایف سی کا یہ منصوبہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔13 صفحات پر مشتمل اس تفصیلی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ ملزم نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے اور کسی ہمدردی کا مستحق نہیں، عدالت نے دونوں ماتحت عدالتوں کے فیصلے کو متفقہ طور پر درست قرار دیتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی ہے۔فیصلے میں ’’سائلنٹ وٹنس تھیوری‘‘ کے اصول کو تسلیم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بغیر عینی گواہ کے ویڈیو فوٹیج بھی بطور قابل قبول شہادت پیش کی جا سکتی ہے بشرطیکہ وہ قابل اعتماد نظام سے حاصل کی گئی...
امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بحرین اور عراق سے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، عراق میں امریکی سفارتخانہ خالی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحرین میں سفارتکاروں کی فیملیز کو امریکا واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، تجارتی جہازون کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملے کی صورت میں مشرق...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمشن کا اجلاس 19 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 19 جون کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ قوم افواجِ پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے، اب وقت ہے کہ معیشت پر اسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، پانی کے ذخائر بڑھانا ضروری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی کہا کہ ڈیم بننے چاہئیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ گزشتہ چار بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو اتنا ریلیف نہیں دیا گیا جو اس بار دیا گیا، منی بجٹ نہیں آئے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور احتجاج کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو گزشتہ 4 بجٹ کے مقابلے میں اس بار ریلیف دیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ قوم افواجِ پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے، اب وقت ہے کہ معیشت پر اسی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، پانی کے ذخائر بڑھانا ضروری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی کہا کہ ڈیم بننے چاہئیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ گزشتہ چار بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو اتنا ریلیف نہیں دیا گیا جو اس بار دیا گیا، منی بجٹ نہیں آئے گا۔اُن کا کہنا تھا...
آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کیلیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جون کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 19 جون کو دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس سپریم کورٹ میں ہوگاجس میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کر معاملے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بنچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہائیکورٹ ججز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کے لیے رولز کی تشکیل پر غور ہوگا۔
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 211 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندو کش کا افغان ریجن بتایا گیا ہے، جو زلزلوں کا حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ اساتذہ کےتبادلوں پرسےپابندی اٹھالی گئی تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایران میں داعش سے تعلق پر متعدد افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے ایران نے ایسے9 افراد کو پھانسی دی ہے، جن پر 2018 ءمیں داعش کی جانب سے ملک کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعش کے 9 ارکان کی سزائے موت پر عمل درآمد ایرانی عدالت عظمیٰ کی توثیق کے بعد کیا گیا ۔ سزا پانے والوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ایران میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا منصوبہ مکمل کرلیا تھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ انہیں جنوری 2018 ءمیں ایران کی مغربی سرحد پر پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے رضا کاروں کے...
نئی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی ہے؟ قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی، قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا، سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ایس پی شعبہ تفتیش ملیر کو خط لکھ کر فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 3...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض: سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے اتوار 15 جون سے 15 ستمبر 2025 تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے پر پابندی 3 ماہ کے لیے عائد رہے گی۔بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوراج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ’’کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی۔کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔‘‘ آسٹریا: سکول میں فائرنگ ،مر...
عسکری ونگ کے کمانڈرمحمد سنوار کی لاش کی شناخت کرلی، ہمارے قبضہ میں ہے،اسرائیلی فوج ڈرونز سے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے ، سفید اسپرے سے جلد شدید متاثر ،متعدد کو اغواء کرلیا غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہدا میں شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ، میں 40 سے زائد فلسطینی شہید، حماس رہنما بھی شہدا میں شاملادھر امریکی کانگریس کے 92 ارکان نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ امداد پہنچانے کے لیے تمام سفارتی طریقے استعمال کریں۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کی سرزمین کے اندر حماس کے ایک کارکن کو نشانہ بناتے ہوئے ایک چھاپہ مارا ہے۔ فوج کے میڈیا آفس کے ایک بیان کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جون 2025ء) فلسطینی نواز فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی جانب سے برطانوی پرچم بردار میڈیلین نامی کشتی کو، جس کے ذریعے غزہ پٹی تک امدادی سامان لے جایا جا رہا تھا، اسرائیلی افواج نے آج بروز پیر سمندری سفر کے دوران راستے میں ہی روک لیا۔ اس کشتی پر گریٹا تھنبرگ سمیت بارہ ایکٹیوسٹس سوار تھے۔ یہ کشتی غزہ پٹی تک لے جانے کا مقصد غزہ کے فلسطینی علاقے کی سمندری ناکہ بندی کو توڑنا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بحران کے شکار فلسطینیوں تک امداد کی فراہمی کو ممکن بنانا تھا۔ اس کشتی پر یورپی پارلیمان کی ایک فلسطینی نژاد رکن ریما حسن بھی موجود تھیں۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن نے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے ایک بار پھر انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی “میڈلین” کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنا کر قبضے میں لے لیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا حصہ بننے والی امدادی کشتی پر دھاوا بولا اور جہاز کا محاصرہ کر کے اس میں موجود تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے کشتی کی کمیونیکیشن جام کر دی، مسافروں کو فون بند کرنے کا حکم دیا گیا، جس کے بعد کشتی سے جاری لائیو نشریات بھی بند ہوگئیں۔مزید برآں، کشتی پر موجود کارکنوں پر ڈرونز کے ذریعے سفید رنگ کا اسپرے کیا گیا...
لاہور: افریقی نر شیر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب وائلڈ لائف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو تحویل میں لے لیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔ وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان محمد عثمان ولد محمد شاہد کو شہری علاقے میں غیر قانونی طور پر افریقی نر شیر کو تنگ اور ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب چیف وائلڈ لائف رینجر کی ہدایت پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ نے مقامی پولیس (صدر تھانہ گجرانوالہ) کے تعاون سے چھاپا مارا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گجرانوالہ شیخ محمد زاہد کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے...
جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے سے درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے اور سڑکوں پر دراڑیں پڑگئیں۔۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:08 بجے دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 170 کلومیٹر (105 میل) مشرق میں آیا اور ملک کے بیشتر حصوں میں محسوس کیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ پیراٹیبوینو کے قریب 9 کلومیٹر (5.5 میل) کی گہرائی میں آیا۔ اس کا اثر بحر الکاہل کے ساحل کے قریب میڈلین اور کیلی تک محسوس کیا گیا۔ Estas son algunas imágenes de ciudadanos evacuando en Bogotá tras el fuerte temblor de 6.4 sentido sobre las 8:00 a.m. de este domingo 8...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے یارو مددگار فلسطینیوں کی امداد کے لیے آنے والے قافلے کو بھی نہ بخشا۔ غزہ فریڈم فلوٹیلا پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید اسپرے کیا گیا جس نے جلد کو متاثر کیا۔ چند ہی منٹ بعد فلوٹیلا کا کمیونی کیشن نظام جام کردیا گیا۔ امدادی قافلے Madleen میں موجود بعض افراد کو اسرائیلی فوج اغوا کرکے لے گئی۔ ایک ویڈیو میں گریٹا تھن برگ Greta Thunberg کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، خبر میں لگی تصویر فلوٹیلا کو زبردستی اسرائیل کے ساحل پر منتقل کرنے کے وقت کی ہے۔ Post Views: 2
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز گوادر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ متعدد مقامات پر خوفزدہ شہریوں نے کھلے میدانوں میں پناہ لی، زلزلے کے بعد سول ڈیفنس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔گوادر سمیت بلوچستان کے دیگر ساحلی علاقوں میں حالیہ دنوں میں زلزلے...
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 5.6 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں بتایا گیا ہے، تاہم زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مشرقی علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند روز کے وقفے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں ایک بار پھر سے خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کراچی کے مشرقی...
حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور برہنہ ویڈیو بنانے کے اندوہناک واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم چاند پنج پلّہ کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس نے نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا، دو ملزم پہلے ہی پولیس مقابلوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔بیان میں بتایا گیا کہ اہلکار معمول کے گشت پر تھے جب ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں پولیس نے مؤثر حکمت عملی اپنائی تاہم دوران فائرنگ ملزم چاند اپنے ہی گروہ کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو...
لاہور: رستم پارک کے علاقے میں ایک ٹرانسفارمر کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آک کے شعلے بلند ہوگئے۔ ٹرانسفارمر پھٹنے کے بعد شعلے رستم پارک کے پلاٹ میں موجود جھاڑیوں تک پہنچ گئے، جس سے آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے، تاہم پلاٹ میں خشک جھاڑیاں ہونے کی وجہ سے آگ مزید پھیل رہی تھی، جس سے گھروں تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔ رہائشی علاقے کی قربت اور آگ کی شدت کے باعث مقامی افراد میں شدید خوف و ہراس پایا گیا۔ ریسکیو اور فائربرگیڈ کا عملہ موقع پر دیر سے پہنچا جس کی وجہ سے...
فیصل آباد کا ایک شہری قربانی کیلئے 3 ’یاک‘ گھر لے آیا ۔ سرد علاقوں سے آئے جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے ایئر کنڈیشنر روم کا بندوبست کیا گیا یے جبکہ جانوروں کو دیکھنے کیلئے شہریوں کا تانتا بندھ گیا یے۔علاقہ غلام محمد آباد کے رہائشی نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر پلنے والے 3 "یاک" خریدے ہیں ۔ کئی دنوں کا طویل سفر کر کے قربانی کیلئے آنے والے یاک کو دیکھنے کیلئے آنے والوں کا تاننا بندھا ہوا ہے۔ مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا، بھاؤ تاؤ، سودے بازی جاری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے لوگوں کو مناسب دام اور وزن والے جانور کی تلاش ہے، کراچی کی منڈی میں خریداروں کا رش ہے سرد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) یوکرینی دارالحکومت پر روس کی طرف سے یہ تازہ حملے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اس دھمکی کے بعد کیے گئے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذریعے دی گئی تھی۔ پوٹن نے ٹیلی فونک گفتگو میںٹرمپکو بتایا تھا کہ یوکرین کے حالیہ ڈرون حملوں کے جواب میں شدید ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ روس میں کیے گئے ان یوکرینی حملوں کے نتیجے میں کئی اسٹریٹجک بمبار طیارے بھی تباہ ہو گئے تھے۔ حملوں میں تین ہلاک ہلاکتیں کییف کی فوجی انتظامیہ کے مطابق تازہ روسی حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ قبل ازیں کییف کے میئر نے ہلاکتوں کی تعداد چار بتائی تھی۔ وزارت داخلہ کے مطابق...
علامتی فوٹو حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک اور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھی ایک اور ملزم مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے چار روز قبل واقعے کی ویڈیو پھیلائی تھی۔ فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاکفیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ویڈیو پھیلانے کے بعد مقدمہ درج...
اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کےفیصلے کے خلاف ایک اور نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔ نظرثانی درخواست شہری جنید رزاق کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دائر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ 7 مئی 2025 کا اکثریتی فیصلہ آئین کے فراہم کردہ بنیادی انسانی حقوق کےبرخلاف ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ اکثریتی فیصلے میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دی گئی جو آئین کے آرٹیکل 10 اے کے برخلاف ہے، آئینی بینچ نے ماضی کے عدالتی فیصلوں پر غلط انحصار کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ نظرثانی درخواست میں کہا گیا کہ فیصلےمیں ہےکہ فریقین نے اٹارنی جنرل کے بیان کردہ 9 مئی واقعات کی تردید...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گزشتہ رات فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو حاصل کی جا رہی ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دشمن کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے: خالد مقبولدوسری جانب چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول نے لیاقت آباد کے ٹاؤن ممبر علی عدیل کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے نہتے اور معصوم کارکنان پر قاتلانہ حملہ شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ ایم کیو...
کراچی: شہر قائد میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے جواب میں دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا...
کومل اسلم :محکمہ جنگلی حیات کے5افسران کےتقرروتبادلوں کےاحکامات جاری کر دیئے،سیکرٹری جنگلات نےتقرروتبادلےکےاحکامات جاری کیے۔ افسران کو پی پی ایس سی کی سفارش پراسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرتعینات 3کےتبادلے کیے گئے۔محمدبلال کواسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرتعینات کرکےخالی آسامی پرضلع جہلم تبادلہ کیا گیا۔ محمدطارق عباس کو اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرتعینات کرکےضلع بہاولپورتبادلہ،اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرضلع گجرات جنیدعالم اسماعیل کاضلع چکوال تبادلہ جبکہ محمدقاسم اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرضلع بہاولپورکاضلع قصورتبادلہ کر دیار گیا۔ مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرسیدعثمان الحسن کوضلع گجرات کااضافی چارج دیدیاگیا۔
اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔سی ڈی اے کی جانب سے پرانے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سی ڈی اے اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس لیا گیا۔سی ڈی اے کے مطابق اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور میٹرو بس کا کرایہ 50 روپے کر دیا گیا ، فیصلے کا اطلاق تمام بس سروس پر فوری طور پر ہو گا، این فائیو سے اسلام آباد ایئرپورٹ چلنے والی بس کا کرایہ 90 روپے ہی رہے گا۔واضح رہے چند روز پہلے میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کا کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا تھا۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعد قیدیوں کو باہر نکالنا غلط فیصلہ تھا، ذمے داروں کو سزا ملے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملیر جیل کے واقعے پر تشویش ہے، اس پر تحقیقات چل رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کے بعد قیدیوں کو نکالا گیا۔ ملیر جیل کے قیدیوں کو باہر نکالا گیا یہ غلط فیصلہ لیا گیا،ذمے داروں کو سزا ملے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایسا عمل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ایک قیدی کی ڈیتھ ہو گئی ۔ 216 قیدی فرار ہو ئے تھے 83 قیدی پکڑے گئے ہیں ۔ فرار ہونے والے قیدیوں...
غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس) غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے تازہ ترین دور میں امدادی مرکز کے قریب حملے میں کم از کم 58 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں اکثریت خوراک کے لیے قطار میں کھڑے شہریوں کی تھی۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ خان یونس، رفح، دیر البلح، اور غزہ شہر میں متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں لاشیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔خان یونس کے ناصر اسپتال میں 35 لاشیں لائی گئیں، جن میں سے 27 افراد کو رفح میں امدادی مرکز کے قریب...
سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ رضا علی کے ملوث ہونے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، رضا علی ایف آئی آر میں نامزد نہیں، ضمنی میں ملزم بنایا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رضا علی پر جناح ہاؤس حملہ کے دوران پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کا الزام ہے، رضا علی کو شناخت کسی پرائیویٹ گواہ نے نہیں بلکہ پولیس اہلکار نے کیا۔ فیصلے کے مطابق رضا علی کے بقول اس کی جائے وقوعہ پر موجودگی ٹریفک جام کی وجہ سے تھی، ضمانت کے کیس میں شواہد کا سرسری جائزہ ہی لیا جا سکتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے...
کوئٹہ: بلوچستان میں دستی بم حملے کے واقعے میں ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے بکرا پیڑی منڈی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے علاقے کی ناکا بندی کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات دریں اثنا کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پاکستان معروف ٹیکس اور مالیاتی امور کے ادارے تولا ایسوسی ایٹس نے انکشاف کیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرکو مصنوعی طور پر کم رکھا گیا ہے اور ڈالر کی روپے کے مقابلے میں حقیقی ویلیو249روپے ہے تاہم مارکیٹ میں ڈالر کی مقررکردہ ویلیو282روپے ہے.(جاری ہے) ادارے کے تازہ ترین معاشی آﺅٹ لک کے مطابق مالی سال 25 کے جولائی تا اپریل کی مدت کے لیے کرنٹ اکاﺅنٹ بیلنس میں فیکٹرنگ کے بعد پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلے میں حقیقی قدر249روپے ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روپے کو مصنوعی طور پر کم قیمت میں رکھا گیا ہے رپورٹ میں روپے کی مستقبل کی تشخیص کے لیے...
- کولاج فوٹو: اسکرین گریب کراچی میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی ماں اُسے واپس جیل لے آئی۔فرار ہونے والے قیدی کی ماں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے قیدی بھاگے تو میرا بیٹا بھی جیل سے بھاگ کر گھر آگیا تھا۔والدہ نے کہا کہ بیٹے نے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے بہت سے قیدی فرار ہوگئے تو میں بھی گھر آگیا۔خاتون نے کہا کہ میں پیدل اپنے بیٹے کو واپس جیل لے کر آئی ہوں۔ زلزلے کے باعث ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرارکراچی زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300... یاد رہے کہ پیر کی رات کراچی کی ملیر جیل...
کراچی: شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، جس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا۔ ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی نے زلزلوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ شہر میں سب سے کم شدت کا زلزلہ 2.1 ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے جبکہ دیگر زلزلے کے جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی حصے اور ڈی ایچ اے کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے۔ ارلی سونامی وارننگ سیل کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں...
راولپنڈی‘کچھی،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ باجوڑ اور بنوں کے دو تھانوں پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے پسپاکردیئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی...
—فائل فوٹو کراچی میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ رات زلزلے کا پہلا جھٹکا رات 12 بجے محسوس ہوا۔زلزلے کی شدت 2.6 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے باعث ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرارکراچی زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300... زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 12 بج کر 23 منٹ پر زلزلے کا دوسرا جھٹکا ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.8 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز ملیر کے شمال مشرق کے قریب تھا۔صبح 6 بج کر 42 منٹ پر زلزلے کا تیسرا جھٹکا...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025ء ) ملیر جیل سے فرار بیٹے کو لے کر ماں واپس جیل پہنچ گئی اور اپنے ہاتھوں سے جیل حکام کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بیٹا 3 بجے گھر پہنچا اور بتایا جیل سے بھاگ آیا ہوں جس پر اس کی ماں فورً اپنے بیٹے کو لے کر واپس ملیر جیل پہنچ گئی اور جیل حکام کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے، اسے موبائل میں ایک دوست کے ساتھ تصویر ہونے کی وجہ سے سزا سنائی گئی، جس کے بعد سے بیٹا چوری کے جرم میں 6 ماہ سے قید کاٹ رہا ہے اور جب وہ گھر پہنچا تو میں اسے پیدل...
کراچی ( نیوز ڈیسک) زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرار، رات گئے ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہو گئے۔ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جیل کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے پیش نظر قیدیوں کو بیرکوں سے باہر لایا گیا تھا۔ اس دوران بعض قیدیوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے قیدیوں کے فرار کو ناکام بنانے کے لیے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ بیشتر قیدیوں کو بیرکوں میں واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے...
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 49 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر اور مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق میں 30 کلومیٹر کے قریب تھا۔کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلہ آیا...
اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن صوبے کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2025ء) پیپلز پارٹی نے بھی سمبڑیال ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھیل سکتی، پولنگ ایجنٹس اور کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے بھی دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ (ن) لیگ امپائرز کیساتھ ملے بغیر نہیں کھیل سکتی۔2024میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی،وہی جانبدار ہے اور وہی فارم 47بناتا ہے۔ ہم اس الیکشن کا وائیٹ پیپر شائع کریں گے، ایک...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میر خان گوٹھ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن محمد علی شاہ کے مطابق اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کی شناخت فیضان اور ساگر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ 3 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید...
---فائل فوٹو تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں سمبڑیال کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سمبڑیال میں پولنگ کے دوران ہمارے ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔ آج کے عدالتی فیصلے نے آئینی عمارت کو منہدم کردیا، سلمان اکرم راجاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج ہمارے آئین پر حملہ ہوا، عدالتی فیصلے کے تحت فوجی افسران سویلین کا ٹرائل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اصولوں کی جنگ کے لیے جیل میں ہیں، انتخابی عمل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) امریکی پولیس نے بتایا ہے کہ مغربی ریاست کولوراڈو میں اتوار کے روز ایک یہودی مارچ پر حملے کے نتیجے میں کم ازکم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ گواہوں نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو بتایا کہ حملہ آور نے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے مارچ کے شرکا پر آتش گیر مواد پھینکا اور ساتھ ہی ''فری فلسطین‘‘ کا نعرہ لگایا۔ ایف بی آئی کے اسپیشل ایجنٹ مارک مشالک نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی حقائق کی روشنی میں یہ واضح ہے کہ یہ ایک ہدف بنا کر کی گئی پرتشدد کارروائی ہے اور ایف بی آئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مئی کے مہینے میں جہاں ہندوستان کے ساتھ جنگ ہوئی اور پورے ماہ میں کشیدگی کی صورتحال رہی وہیں فتنہ الخوارج کی جانب سے ملک بھر میں دہشتگردی کی لہر میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موجود دہشت گردی پر کام کرنے والی تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی جانب سے مئی میں دہشتگردی کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے اعداد کے مطابق گزشتہ ماہ میں 85 دہشت گردی حملے ہوئے، حملوں میں 113 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 52 سکیورٹی اہلکار، 46 شہری اور چار امن کمیٹی کے اراکین شامل تھے، ان دہشت گرد حملوں میں 182 افراد زخمی ہوئے جن میں 130...
ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر لتھوینیا جانے کی کوشش پر 4 مسافروں کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا چاروں بھائی ہیں جنہیں دستاویزات سمیت مزید تحقیقات کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کردیا گیا۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے باکو ازربیجان جانے والی پرواز نمبر j2144 کی بریفنگ جاری تھی کہ جہلم سے تعلق رکھنے والے چار بھائی جن کے نام ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی ہیں سفر کے لیے سفری دستاویزات ہے ہمراہ امیگریشن کلرینس کی خاطر امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے جہاں امیگریشن عملے نے دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے...
ویب ڈیسک:کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائد آباد میں محسوس کیے گئے جس کے بعد ان علاقوں کے عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر چھ منٹ پر 3.2 شدت کے ریکارڈ کیے گئے ہیں. اس سے قبل بھی کراچی میں اتوار کی شام پانچ بج کر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ شہریوں کیلئے بری خبر زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا...
سندھ کے دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔ Post Views: 4
سٹی42: آج شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سیسمک ایکٹیویٹی کو نوٹ کرنے والے مرکز نے بتایا ہے کہ اس زلزلہ کا مرکز کراچی میں شہر کے اندر ہی ہے۔ اس درمیانہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے واضح محسوس ہوئے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر سکیل پر 3.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 33 منٹ پر آیا۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز 24.31 درجے شمالی عرض البلد اور 67.25 درجے مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔ یہ جگہ کراچی شہر مین...

ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کیلئے غیر ضروری این او سی ختم، غریب سے پیسے لے لئے جاتے ہیں پلاٹ نہیں ملتے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے کے میکنزم پر غورکیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کے لئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کا حکم دیا۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی ریگولرائزیشن کے لئے اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ ہاؤسنگ سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری، مینجمنٹ اور ٹرانسفر آن لائن ہوسکے گی۔ ڈاکیومینٹس اپ لوڈ کرنے کے بعد این او سی فیسیں بھی آن لائن ادا ہوں گی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ بھی ممکن ہو...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی احتجاج ، تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے اور ورکرز کے پرتشدد احتجاج کو دہشت گردی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 11ملزمان کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے 11 ملزمان کو سزا سنائی، جن میں ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کیلاشی بھی شامل ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق، مختلف دفعات کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 27 سال تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تاہم...
علی ساہی:پنجاب پولیس ملک کی اندرونی سرحدوں کی حفاظت، دہشگردوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لئے پرعزم، پنجاب پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران خوارجی دہشتگردوں کے 31 حملے ناکام بنائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں 22، میانوالی میں 09 خوارجی حملے ناکام بنائے گئے، پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی میں 43 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ خوارجیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 15 پولیس افسران و اہلکار شدید زخمی ہوئے، پنجاب پولیس نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف فقیدالمثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید بارڈر ایریاز کی پولیس چیک پوسٹوں کو...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیرسماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات جمع کرادی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات میں کہا ہے کہ اکثریتی فیصلے میں لکھا ہے کہ تحریک انصاف عدالت کے سامنے موجود تھی اور تحریک انصاف نے کبھی مخصوص نشستوں کی استدعا نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کسی فورم پر مخصوص نشستیں نہیں مانگیں، 12 جولائی کے فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف سے بدل دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن پروگرام کے مطابق پولنگ سے قبل جمع ہوتی ہے، 12 جولائی...

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی، نظر ثانی درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں دائرکردہ درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے آرمی ایکٹ کی شق 2 ون ڈی اور 59 فور کو کالعدم قرار...
جماعتِ اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان—فائل فوٹو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے لیا گیا۔مشتاق احمد غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج میں شریک تھے۔اس موقع پر پولیس نےانسانی حقوق کی کارکن طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ خان کو بھی گرفتار کر لیا۔طاہرہ عبداللّٰہ نے گرفتاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں کیوں پکڑا ہے، ہم یہاں کھڑے ہوئے تھے۔ —فائل فوٹو ہیومن رائٹس کمیشن کا رہائی کا مطالبہہیومن رائٹس کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) کے مطابق انسانی حقوق کی سرگرم کارکن طاہرہ عبداللّٰہ اور ثمینہ عمر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔...
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ہے، جس میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کی اجازت دینے کے فیصلے کو واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ سابق چیف جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ نے آئینی بینچ سے درخواست کی ہے کہ سپریم کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔ نظرثانی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر فیصلے میں غلطی کی نشاندہی ہو جائے تو تصحیح کرنا عدالت کی ذمہ داری ہے۔ درخواست کے مطابق فیصلے میں ایف بی علی کیس پر انحصار درست نہیں کیونکہ یہ فیصلہ 1962 کے آئین کے مطابق تھا جس کا اب وجود...
مراسلے میں تمام ریکارڈز کو اسکین کر کے محفوظ بنانے اور واضح طور پر درست، مشتبہ اور غیر تصدیق شدہ اسناد کی درجہ بندی کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تعینات تمام اساتذہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق کا جامع عمل شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن کو باضابطہ طور پر ایک سرکاری مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی اسناد کی درستگی، قابلیت اور مؤثریت کو یقینی بنانا گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ تمام اضلاع میں اسکول...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے ججز جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل درست قرار دینے پر تفصیلی اختلافی فیصلہ جاری کر دیا۔واضح رہے کہ 7 مئی کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے 2-5 کی اکثریت سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا تھا، حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے آرمی ایکٹ کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا تھا۔ڈان نیو ز کے مطابق جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے 36 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم اکثریتی ججز کے...
وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے کون تھے۔؟ سازش بڑی صاف نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مورو واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، حل شدہ مسئلے پر دوبارہ لوگوں کو جمع کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر لوگ جمع ہوں گے تو پولیس کچھ نہ کچھ ایکشن لے گی، احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور جا کر گھر جلادیا گیا، آگ لگانے والے...
صنعاء : اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کے حوثی کنٹرول شدہ ایئرپورٹ پر موجود آخری طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل اور یمنی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں یمنیہ ایئر ویز کا وہ طیارہ نشانہ بنا جو حاجیوں کو سعودی عرب لے جانے والا تھا۔ صنعاء ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا آخری فعال طیارہ تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر طیارے سے کالا دھواں بلند ہو رہا ہے۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق یہ حملہ متعدد فضائی حملوں پر مشتمل تھا جس میں رن وے کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ ایئرپورٹ نے 17 مئی کو محدود...

مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس: 3 دن کی مدت 15 روز تک بڑھاتے ہوئے آئین ری رائٹ کیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی کے ریمارکس
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی نظر ثانی اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے دریافت کیا کہ کیا جج آئینی اسکوپ سے باہر جا کر فیصلہ دے سکتے ہیں، عوامی امنگوں اور جمہوریت کے لیے ہی سہی، مگر کیا جج آئین ’ری رائٹ‘ کرسکتے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کا مؤقف تھا کہ آئین ’ری رائٹ‘ نہیں کیا گیا، جس پر جسٹس مسرت ہلالی بولیں؛ ری رائٹ کیا گیا، 3 دن کی مدت کو بڑھا کر 15 دن کیا گیا۔ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی نظر ثانی اپیل پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت...
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما محمد سنوار اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات دوبارہ سے شروع بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ (دی کنیسٹ) کو بتایا کہ رواں ماہ کے شروع میں جنوبی غزہ میں ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں سنوار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 21 مئی کو اشارہ دیا گیا کہ سنوار کو ممکنہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہم نے محمد دیف، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کو ختم کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
بھارت میں منعقدہ مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کرنے والی برطانوی حسینہ، ملا میگی نے بھارتی معاشرے میں پیش آئے شرمناک سلوک پر خاموشی توڑ دی۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 24 سالہ ملا میگی کا کہنا تھا کہ ’’میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا، مجھے امیر اور ادھیڑ عمر مردوں کے ساتھ زبردستی پورا دن گزارنے پر مجبور کیا گیا، جیسے میں ان کی تفریح کا سامان ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میں ایک عزت دار مقابلے میں حصہ لینے آئی تھی، کسی کی دل لگی یا وقت گزاری کے لیے نہیں۔ مس ورلڈ جیسے مقابلے میں بھی کچھ اخلاقی حدود ہونی چاہئیں۔‘‘ میلا میگی نے انکشاف کیا کہ وہ ان حالات میں...
بھارت کی پہلی مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا کو ان کے تاج سے محروم کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریچل گپتا سے تاج کی واپسی نے ایک اور تنازع کھڑا کردیا ہے جس سے بین الاقوامی مقابلہ حسن میں سیاست، دباؤ اور استحصال پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ریچل گپتا نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکامی دکھائی، غیر منظور شدہ بیرونی منصوبوں میں ملوث رہیں، اور گوائٹے مالا کے دورے میں شرکت سے انکار کیا۔ وعدہ خلافی اور جان بوجھ کر تنازعے اور تلخی پیدا کرنے پر تنظیم نے ریچل گپتا سے یہ اعزاز واپس لے لیا۔ دوسری جانب ریچل گپتا نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے...
پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب مؤخر کر دیا گیا،فیصلہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے کے باعث کیا گیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کا عمل مؤخر کر دیا گیا،سینیٹ نشست پر 29 مئی کو ہونے والی پولنگ اب نہیں ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کاالیکٹورل کالج پوراہونے پرنئے سینیٹرکاانتخاب ہوگا،عدالت کے فیصلے تک انتخاب مؤخر رہے گا۔ سینیٹر ساجد میر کی نشست پر انتخاب عدالت کے فیصلے سے مشروط ہے۔ Post Views: 6
خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ وانا کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کی جانب سے جاری واقعے کی رپورٹ میں رات 8 بجے ’ڈرون حملے‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 13 سے 60 سال کی عمر کے 22 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک 13 سالہ بچے اور ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 7 بچے زیادہ زخمی ہیں، جن کی عمریں 15، 18 اور 19 سال ہیں، اس کے علاوہ باقی 13 ’معمولی‘ زخمی ہوئے، جن میں سے دو کو فارغ کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی سے وابستہ ایم این اے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، حادثات سے بچاؤ اور چالان کے معاملے میں شفافیت لانے کیلیے متعدد فیصلہ کر لیے گئے۔ اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دار ہوں گے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔فیصلہ کیا گیا کہ ون ویلنگ یا خطرناک طرز کی ڈرائیونگ پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اجلاس میں بیدیاں و دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا جبکہ...

پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات خطے کے ہم مرتبہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے. پی آر اے سی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )رواں مالی سال میں پاکستان کے لیے 38 ارب ڈالر کی متوقع ترسیلات زر کی آمد کے باوجود پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات خطے کے ہم مرتبہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے رپورٹ کے مطابق پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2013 سے 2023 کے درمیان ترسیلات زر میں سالانہ اوسط 6.1 فیصد کی کمپاﺅنڈ شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر فی فرد ترسیلات کا حجم اب بھی دیگر ممالک سے کم ہے.(جاری ہے) سال 2023 میں پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات زر 2 ہزار 529 ڈالر رہیں، جو کہ...
رواں مالی سال میں پاکستان کے لیے 38 ارب ڈالر کی متوقع ترسیلات زر کی آمد کے باوجود، پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات خطے کے ہم مرتبہ ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) کی جانب سے پیر کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2013 سے 2023 کے درمیان ترسیلات زر میں سالانہ اوسط 6.1 فیصد کی کمپاؤنڈ شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مگر فی فرد ترسیلات کا حجم اب بھی دیگر ممالک سے کم ہے۔ 2023 میں پاکستان کی فی تارکین وطن ترسیلات زر 2 ہزار 529 ڈالر رہیں، جو کہ فلپائن (16 ہزار...

وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل cda operations WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آبادکی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر 26 مئی 2025 کو پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون،پانچ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا...
پی ڈی ایم اے نے سولر پینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں ضلعی انتظامیہ سے سولرپینلز کی تنصیب کےلیے قواعد وضوابط جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق چھتوں اور کھلے ڈھانچوں پر لگے پینلز کی محفوظ تنصیب یقینی بنائی جائے، آئندہ صرف معیاری اور سرٹیفائیڈ سولر پینلز کی تنصیب کی اجازت دی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پینلز کی باقاعدہ انسپیکشن یقینی بنانے کا بھی حکم دیدیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ صوبے میں حالیہ آندھی اور طوفان سے70 فیصد حادثات کی وجہ سولر پینلز...
---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
خطرناک سامان سے لدا لائبیریا کا پرچم بردار بحری جہاز بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے کیرالہ کے قریب سمندر میں ڈوب گیا، بھارتی بحریہ نے اتوار کو بتایا کہ اس واقعے میں تمام 24 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کا کہنا ہے کہ ’ایم ایس سی ایلسا 3‘ نامی 184 میٹر طویل مال بردار جہاز جو بھارتی بندرگاہ وژنجم سے کوچین کی جانب جا رہا تھا، نے ہفتے کے روز حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہنگامی مدد کا پیغام جاری کیا۔ بحریہ کے طیاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا رخ کیا اور دو لائف رافٹس کو دیکھا، جب...
حال ہی میں پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بلال ثاقب کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان کرپٹو کرنسی میں بھارت کی نسبت زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ٹیکنالوجی کے عالمی لیڈرز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور بڑی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں۔ پاکستان میں حالیہ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ایسی کیا پیش رفت ہوئی ہے یا ایسا کیا سنگ میل عبور کیا گیا ہے جو پاکستان کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہا ہے؟۔ یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان کرپٹو مائننگ کا بوجھ برداشت کر سکتا ہے؟ ’ہمیں کوئی مؤثر عملی ڈھانچہ نظر نہیں آتا‘ کرنسی کے شعبے سے منسلک اور ایکسچینج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مئی 2025ء) کییف سے اتوار 25 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق روس نے یوکرین پر حملوں کے لیے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 69 راکٹ فائر کیے اور ساتھ ہی مختلف عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے 298 جنگی ڈرونز بھی بھیجے۔ کییف پر روسی میزائل اور ڈرون حملے، 15 افراد زخمی: یوکرینی حکام ماہرین ماسکو کے اس اقدام کو یوکرین کے خلاف جنگ میں حملہ آور ڈرونز کی پوری ایک فلیٹ کو بیک وقت استعمال کرنے کی حکمت عملی کا نام دے رہے ہیں۔ آج تک کا سب سے بڑا جنگی حملہ یوکرینی دارالحکومت سے ملنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کییف حکومت کے مطابق جتنے...
یوکرینی فضائیہ کے مطابق اس نے ہفتے کی شام 8 بجکر 40 منٹ سے لے کر اب تک 45 کروز میزائل تباہ کیے اور 266 بغیر پائلٹ والے ہوائی جہاز (یو اے وی) غیر موثر بنا دیے ہیں۔ فضائیہ کے مطابق یوکرین کے بیشتر علاقوں میں رات بھر حملے ہوئے، جن میں 22 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور 15 علاقوں میں گرے ہوئے میزائل اور یو اے وی کی باقیات پڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی فوج کی جانب سے یوکرین کیخلاف رات بھر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق کیف کے مغرب میں واقع ژٹومیر میں 3 بچے ہلاک ہو...
قیدیوں کے تبادلے کے بعد روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 12 ہلاک، درجنوں زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز کیف (آئی پی ایس )روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر مسلسل دوسرے روز فضائی حملے کیے جن میں میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح کیے گئے ان حملوں میں 12 افراد ہلاک اور کم از کم 18 زخمی ہوئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ روسی حملے میں رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملے کے سائرن کئی گھنٹوں تک گونجتے رہے، شہریوں کو رات بھر پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ دوسری جانب یوکرین کی فضائیہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) یوکرینی حکام نے کہا ہے کہ جمعہ 23 مئی کو رات گئے روس نے بڑے پیمانے پر کییف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جو ہفتے کو علی الصبح تک جاری رہے۔ حکام کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کے دوران یوکرینی دارالحکومت کییف میں دھماکوں اور مشین گنوں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ کئی افراد نے سب وے اسٹیشنوں میں پناہ لے لی۔ ان حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے یوکرینی حکام نے کہا کہ روس نے یہ حملے 14 بیلسٹک میزائلوں اور شاہد طرز کے 250...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اسپیکر بابر سلیم سواتی نے 40 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل کی انکوائری کے دوران صوبے کے اکاؤنٹنٹ جنرل، نصیرالدین سرور، کے اچانک تبادلے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق 22مئی 2025 کو کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اسلام آباد کے نام ایک مراسلے میں، کمیٹی کے چیئرمین نے اس تبادلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے نصیرالدین سرورکے اچانک تبادلے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرولر جنرل سے وضاحت طلب کرلی، بابر سلیم سواتی نے کہا کہ تبادلے کا وقت اور اس کے اثرات...
عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جانوروں کی خریداری کےلیے لاہور سے آنے والے بیوپاری کو ملتان میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رادھا کشن سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاری سے ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کردی۔ Post Views: 3