2025-07-27@09:36:30 GMT
تلاش کی گنتی: 1556
«میاں شہباز شریف»:
(نئی خبر)
معروف اداکار دانش تیمور کے وائرل ’فِی الحال‘ بیان کی اصل حقیقت نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی شیف نے بیان کر دی۔ رمضان المبارک میں نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان نشریات میں معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کا ایک متنازع بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا تھا۔ دانش تیمور نے کہا تھا کہ مجھے چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے، مگر فِی الحال میں نہیں کر رہا، وہ ایک الگ بات ہے۔ یہ جملہ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عوام کی بڑی تعداد نے اس بیان کو غیر سنجیدہ، غیر ذمہ دارانہ اور مذہب کو تفریح کےلیے استعمال کرنے کے مترادف قرار دیا، تاہم دانش تیمور نے بیان پر وضاحت...
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ پی سی بی چئیرمین نے ہر سطح پر بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں پنجاب حکومت کی معاونت مثالی رہی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تینوں میچز کے دوران شائقین کرکٹ کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے۔ لاہور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں، متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کی دن رات...
وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا،سیاسی، معاشی وخارجہ امور پر تبادلہ خیال پاکستانی جنگی مہارت کی دنیا معترف ہوگئی(وزیراعظم)پاکستان کی کامیابیاں دنیا تسلیم کررہی ہے( صدر) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی...
مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ملک کی تعمیر کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلی پارٹی نے ملک کا جو حال کیا تھا کہ اب ہم بتدریج بہتر بنا رہے ہیں، سب کچھ استحکام کی طرف لوٹ رہا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت اور ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں، لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: جنگ کے بعد نواز شریف جاتی عمرہ میں کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے کردار میں جو کردار مسلم لیگ ن کا ہے وہ شاید کسی اور پارٹی کا...
اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی گورنر ہائوس پنجاب میں ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی، سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ کسی کو پاکستان کی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاری فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ...
انگور اڈہ بارڈر— فائل فوٹو صدر چیمبر آف کامرس سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ انگور اڈہ بارڈر کے 2 کسٹمز افسران بازیاب ہو گئے ہیں۔ایک بیان میں سیف الرحمٰن نے کہا کہ بازیاب افسران میں سپرنٹنڈنٹ کسٹمز نثار عباسی اور انسپکٹر خوش حال شامل ہیں۔صدر چیمبر آف کامرس نے کہا کہ دونوں افسران کو 13 فروری کو اغواء کیا گیا تھا، دونوں افسران کی رہائی میں تاجروں نے کلیدی کردار ادا کیا۔
صدر پاکستان اور وزیراعظم کی گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس پنجاب میں ملاقات ہوئی جس میں مجموعی سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور...
فوٹو بشکریہ پی ٹی وی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف، فلاح کے لیے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہئیں، سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کا بلوچستان کیلئے 250 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ مختص کرنے کا اعلانوزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب میں کہنا تھا کہ کوشش ہونی چاہیے ترقیاتی پروگرام کے یہ فنڈز شفافیت کے ساتھ خرچ ہو۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سینیٹر سلیم مانڈوی...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اندرونی ہو یا بیرونی، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارتی پراکسی وار اب چھپی ہوئی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی۔ آرمی چیف عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان میں امن پر سودے بازی ہر گز نہیں ہوگی، پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، پاک فوج ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے...
بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، جنگ مسلط کی گئی تو پہلے سے زیادہ اور بڑےسرپرائز دیں گے، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے جس میں بھارت سے سیز فائر کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر اوراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھارت سے سیز فائر...
دلشاد راؤ: مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔نوازشریف جاتی امرا سےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےاولڈٹرمینل کیلئے روانہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف اولڈٹرمینل سےخصوصی طیارے کےذریعےلاہورسےلندن کیلئےروانہ ہوئے، نواز شریف کا لندن میں قیام تقریباً2ہفتےتک طویل ہوگا۔نواز شریف لندن میں معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔نواز شریف عید الاضحٰی بھی لندن میں ہی منائیں گے۔نوازشریف کاطبی معائنہ شیڈولڈتھا،پاک، بھارت کشیدگی کےباعث وطن واپس پہنچے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانگی کے لیے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا رائیونڈ سے ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کے لئے روانہ ہوں گے، نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں اپنا معمول کا طبی معائنہ بھی کروائیں گے، نواز شریف عید الاضحٰی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے، اس سے قبل نواز شریف گذشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے۔ نواز شریف تقریبا 7 ماہ کے بعد دوبارہ لندن کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کےلیے دائر ریفرنس سماعت کےلیے مقرر کر دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سےعمر ایوب کو نوٹس بھجوا دیا گیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے خلاف ریفرنس پر سماعت 4 جون کو ہوگی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے عمرایوب کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا، عمر ایوب کے خلاف ریفرنس این اے 18 ہری پور سے ن لیگ کے امیدوار بابر نواز خان نے دائر کی تھی۔ ریفرنس آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کےتحت دائر کیا گیا ہے۔ ’’دوستی کی حد یا کچھ اور؟‘‘ یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے...

وزیراعظم کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، ’بنیان مرصوص‘ کے دوران مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران مسلح افواج پاکستان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کا عشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم نے مسلح افواج کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کے مثالی طرز عمل سے ملک نے کامیابی حاصل کی۔ وزیراعظم نے ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ میں مسلح افواج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے قوم کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کے مشن میں مدد کرنے کے لیے...

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ہیرونہیں کہا جاسکتا؛ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قرار دیا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ
ڈاکٹرعبدالقدیرخان کو ہیرونہیں کہا جاسکتا؛ پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کا ہیرو صرف نواز شریف کو قرار دیا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ’ہیرو‘ نہیں کہا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا بھارت کےخلاف فتح پر فخر کے لمحے کے حق دار تو مسلح افواج ہیں۔ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام شروع کرنے کا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان سے متعلق وزیراعظم کے...
ماسکو میں سینیٹر مشاہد حسین اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں روسی وزیر نے بھارت کی مغربی اتحادوں میں شمولیت پر سخت تنقید کی ہے۔ روس کے شہر پرم میں یوریشین فورم کے موقع پر ایک اہم ملاقات میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی، جس میں روس کے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ’’مثبت غیر جانبداری‘‘ پر روس کا شکریہ ادا کیا گیا۔ مشاہد حسین نے روسی قیادت کے متوازن مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس نے خطے میں امن کے لیے ایک ذمہ دار قوت کا کردار ادا کیا، جبکہ بھارت اپنی روایتی جنگجویانہ روش پر قائم رہا۔ یہ ملاقات فورم کے آغاز...

پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، کروڑوں انسانوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کیلئے یرغمال نہیں بنایا جا سکتا: وزیراعظم
اسلام آباد ‘ دو شنبے (خبرنگار خصوصی+ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ کو پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کا دارومدار گلیشیئرز پر ہے، ماحولیاتی تبدیلیو ں کے اثرات کے نتیجہ میں پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ کرے گا‘بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ قابل مذمت ہے،کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کیلئے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا، نہ ہی بھارت کوریڈ لائن کراس کرنے دے گا۔ان خیالات کااظہار...
— فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے دنیا بھر کے دورے کیے لیکن افغانستان کا دورہ نہیں کیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ سرکاری وسائل کو ترقی کے لیے استعمال کریں، وفاقی حکومت کو کئی بار درخواست دی کہ موقع دیں کہ ہم اپنا وفد افغانستان لے کر جائیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ افغانوں کو ہیلتھ کے بہت بڑے مسائل ہیں، کینسر کی شرح بہت بڑھ رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ افغانوں کےلیے صحت سے متعلق کچھ کریں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے ہمیں ویلکم کیا جارہا ہے، افغان شہریوں کی مشکلات دیکھ کر ہمارا دل دکھتا...
اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ 7 دہائیوں پر محیط ہے، دو لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی امن دستوں نے 48 یو این مشنز میں امتیازی...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے تاجکستان چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق 2 روزہ دورے میں وزیراعظم کی تاجک صدر سے دوطرفہ ملاقات شیڈول ہے، شہباز شریف تاجک قیادت سے تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے، دونوں ممالک میں مختلف معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان کے دوران سہ فریقی اجلاس میں صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا...
لاہور؍ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہو گئے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان...
اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ آذربائیجان کے عوام نے اس کامیابی پر جشن منایا۔ یوم تکبیر ہماری قومی فتح کا دن ہے۔ دورہ آذربائیجان کے دوران میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ہوئی جس پر پوری قوم شکر گزار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس دورہ پر موجود ہیں۔ آذری اور ترک عوام نے ہماری فتح پر بہت خوشیاں منائیں۔ دونوں ممالک کے...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ تکبیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری اور ناقابلِ فراموش دن ہے۔ نوازشریف نے 28 مئی 1998 کو جرأت مندانہ فیصلہ کیا اور ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔ نوازشریف نے امریکی دباؤ کے جواب میں صاف اور دو ٹوک الفاظ میں "ایبسلوٹلی ناٹ" کہہ کر قومی غیرت کا علم بلند کیا اور ملکی خودمختاری کو مقدم رکھتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ آج ہماری افواج ہر میدان میں دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہیں یہ اسی مضبوط فیصلے کا...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وطن کو ناقابل تسخیر طاقت بنایا، چاغی کے پہاڑ نعرہ تکبیر کی آج بھی گواہی دے رہے ہیں۔ ہمیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اپنی افواج پر فخر ہے، بھارت کی دس نسلیں 10 مئی کو یاد رکھیں گی۔ تقریب کی صدارت وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کی۔ تقریب میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد، میاں نواز شریف زندہ باد، وزیراعظم شہباز شریف زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
وفاقی وزیر برائے سیفران اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا ہے، 11 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے آج ہم فخر کا دن ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور بنا۔ پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک کر ابھرا ہے، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، یوم تکبیر کے ساتھ ہم آج یوم تشکر بھی منارہے ہیں،...
فضاؤں میں حکمرانی کرنے والے پاک وطن کے بہادر سپوتوں ;نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو تباہ کردیا جس پر پہلی بار فرانسیسی فوج نے بیان دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ رافیل کی کارکردگی کے حوالے سے صورتحال کا بغور جائزہ لینے کے لیے بھارت سے براہ راست معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان فرانسیسی فوج کا کہنا تھا کہ لڑائی میں بہت سے طیاروں نے حصہ لیا تھا۔ اس لیے بہت سے پہلوؤں کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ واقعے کی تفصیلات غیر یقینی ہیں۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس اس سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا خواہشں مند ہے۔ اگر واقعی رافیل طیارے مار گرائے تو...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کا آذربائیجان میں بھی جشن منایا گیا ہے۔ لاچین میں گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ آزمائش کی ہر گھڑی میں متحد رہیں گے۔ خیال رہے کہ لاچین میں آذربائیجان کی یومِ آزادی کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان بھی شریک ہوئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے، 9 مئی کو بھارت کے ایک اور حملے کے بعد پاکستان نے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، آرمی چیف عاصم منیر سے کہا کہ بھارت کو ایسا سبق...
—جنگ فوٹو ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔مسلم لیگ ن جاپان کے زیرِ اہتمام یومِ تکبیر کی مناسبت سے ایک پُروقار اور جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ن لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس تھے، جنہوں نے یومِ تکبیر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وطنِ عزیز کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ملک یونس نے کہا کہ بھارت کے...
وزیراعظم شہباز شریف— فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کی، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے۔آذر بائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو بھارت کے ایک اور حملے کے بعد پاکستان نے دشمن کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا، میں نے آرمی چیف عاصم منیر سے کہا کہ بھارت کو ایسا سبق سکھایا جائے جو ہمیشہ یاد رہے، صبح ساڑھے 4 بجے ہم نے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کیا، ساڑھے 9 بجے مجھے آرمی چیف نے فون کر کے کہا...
پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، پاکستان نے جنگ میں ایک ایسے ملک کو شکست دی جو اپنے دفاع پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔آذربائیجان کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ آج نہ صرف آذربائیجان کا یوم آزادی ہے بلکہ آج ہی کے روز پاکستان ایٹمی طاقت بنا، آج ہم آذربائیجان کا یوم آزادی اور پاکستان کا یوم تکبیر ایک ساتھ منا رہے ہیں، آذربائیجان کے عوام کو پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر...
بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مغوی استاد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے بنوں کا دورہ کیا، وفد میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی شامل تھے۔بنوں میں جرگہ مشران نے حکومتی وفد کو بتایا کہ علاقے میں بے امنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جاری ہے۔ بیرسٹر سیف کی سربراہی میں وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ۔ جرگہ مشران نے مزید کہا کہ امن سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا، ایک ماہ پہلے...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے۔ راولپنڈی میں یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پاکستان نے ناصرف دشمن کے 6 جنگی طیارے گرائے بلکہ اس کے ساتھ ایک ہزار بھارتی فوجی بھی ہلاک کیے، جس کے بعد بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ حنیف عباسی کہتے ہیں کہ بھارت نے جب پاکستان پر جنگ مسلط کی تو معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا لیکن بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کردی، جس کے...

پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اعلیٰ اقدار، امن و انصاف کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت پاکستان کا پانی روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سہ افریقی اجلاس سے خطاب
لاچین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان اعلیٰ اقدار، امن و انصاف کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سہ فریقی اجلاس ہمیں یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، ہم امن کے خواہاں ہیں اور بھارت کے ساتھ تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، بھارت پاکستان کا پانی روکنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو پائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور آذری عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذری قوم نے...

پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم شہبازشریف
لاچین(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر پہلگام واقعہ کا بغیر شواہد الزام لگایا، پاکستان نے پہلگام واقعہ پر تحقیقات کی پیش کش کی، بھارت نے پہلگام واقعہ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا،غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کردیا، پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ، پاکستان ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آذربائیجان کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں،آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کرکے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا،صدر طیب اردوان نے جس انداز میں پی کے کے کا مسئلہ حل...
لاہور، کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج کے دن اللہ تعالیٰ نے قوم کو بڑی کامیابی عطا کی، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر جوہری پروگرام کی شکل میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر...
سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بالخصوص پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے عالمی دباؤ اور...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں عطا تارڑ نے اپنے دادا، سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دادا جی کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے۔ آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی زیرنگرانی پاکستان نے بھارت کے خلاف "بنیان المرصوص" آپریشن کامیابی سے سر انجام دیا۔ "میں ان لوگوں کو جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی جو 9 مئی جیسے قومی سانحے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہیں۔ علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما مسلسل پاکستان فوج کے خلاف بیانیہ بناتے رہے اور جنگ جیسے حساس معاملے کو ڈرامہ قرار دیتے رہے۔ "نواز شریف نہ صرف پاکستان کے سب سے بڑے عوامی لیڈر ہیں بلکہ ان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سمت واضح ہوتی ہے۔" پاک بھارت حالیہ کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں 3 بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران میاں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کی فیصلہ سازی میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ بحران کے دوران ساری فیصلہ سازی میاں نواز شریف کی رہنمائی سے کی گئی، وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومتیں میاں نواز شریف کی رہنمائی میں کام کر رہی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے مرتبے کا کوئی لیڈر نہیں ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہ پور کا نجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ماڈل کیٹل میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا وزیراعلی مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفننگ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی 74 -ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کےلئے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کو وبائی...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پاکستان ہر طرح کے حالات میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان اور ایران کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے، پاکستان کی حمایت کرنے پر ہم ایرانی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان تنازع میں ایران کی ثالثی کی پیشکش پر بھی شکرگزار ہیں، ایران کی ثالثی پیشکش ہم نے قبول کی تھی لیکن بھارت نے مسترد کر دی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے دورے میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی مفاد کے امور پر بھی بات ہوگی۔ غزہ میں اسرائیل کی تباہ کُن جنگ اور نسل کشی کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پز شکیان سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے پر ایرانی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی ہمراہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور...

وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، امریکہ کیساتھ جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ایرانی قیادت کی دور اندیشی کی تعریف
وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، امریکہ کیساتھ جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ایرانی قیادت کی دور اندیشی کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور امت...
بلال بن ثاقب کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا، وہ کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق معاون خصوصی ہوں گے اوران کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔ اس حوالے سے اعلامیے میں کہا کہ بلال بن ثاقب 7 سے 9 ملکوں میں کرپٹو کے حوالے اہم فیصلہ سازی میں شامل رہے ہیں، وہ پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں۔ اعلامیے میں کہنا تھا کہ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کی ورلڈلیبرٹی فنانشل کیساتھ معاہدے اور بائنانس کے بانی سی زی کے ساتھ معاہدے میں اہم کرداراداکیا ہے۔ بلال لندن اسکول...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے اس دورے کا مقصد ترکیہ کی قیادت اور عوام، بالخصوص صدر رجب طیب اِردوان کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ استنبول ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا گیا، جہاں ترک وزیر دفاع یشار گیولر، استنبول کے ڈپٹی گورنر الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور استنبول میں تعینات پاکستانی کونسل جنرل نعمان اسلم سمیت حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتکار موجود...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے بلال بن ثاقب کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال بن ثاقب کرپٹو اور بلاک چین سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے،بلال بن ثاقب کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔ مزید :
ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں نوجوان پاکستانی باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔نویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، اس چیمپئن شپ میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی، با نو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، با نو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوان دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں۔ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں نوجوان پاکستانی باکسر...
پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا جس میں نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلے اسے دھول چٹادی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی، 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔ ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا، یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، بانو بٹ جیسے پُرعزم...
ویب ڈیسک: پاکستان کی باصلاحیت نوجوان باکسر بانو بٹ نے 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، جس میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی۔ بانو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار کامیابی حاصل کی، جس پر پاکستانی قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک سونے اور متعدد کانسی کے تمغے حاصل کیے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی قابلیت اور...
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا جبکہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تیز آندھی اور بارش کے سبب مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا جبکہ زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ...
استنبول ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی دولما باہچے محل میں ملاقات ہوئی ہے۔ ’’ جنگ ‘‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کو پریس کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی۔ واضح رہے کہ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا آخری اجلاس گزشتہ فروری میں اسلام آباد میں صدر اردوان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر ہوا تھا۔ بھارتی صحافی...
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک صدر کی دولماباہچے محل میں ملاقات کے دوران ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیے جانے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے دائرہ کار میں تعاون کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اروان سے ملاقات ہوگئی۔ دولماباہچے محل پہنچنے پر ترک صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھرپور استقبال کیا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات و نشریات عطاؤللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترکیہ اور پاکستان...
احمد پور شرقیہ: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیئے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔ اور مسلح افواج نے جواب دے کر برتری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاک بھارت جنگ میں پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح ملک میں سیاسی یکجہتی کا ماحول ہونا چاہیئے۔ نواز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیاست کے عروج پر ووٹ کو عزت دو والا بیانیہ چھوڑ دیا۔ میرا نواز شریف سے دیرینہ تعلق رہا تاہم میں اصولوں کی سیاست کرتا ہوں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا...
— فائل فوٹو وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج صدر اردوان اور ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ رہے ہیں۔ شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز ترکیہ سے کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے موقع پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی کھل کر دو ٹوک الفاظ میں حمایت اور مدد کرنے پر صدر اردوان اور ترکیہ کا شکریہ ادا کریں گے۔ترکیہ کے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عملی مظاہرہ...
پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ فی الحال کسی سے مذاکرات نہیں ہو رہے عمران خان کی رہائی کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔ پارٹی ذرائع نے یہ بھہ بتایا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔ Post Views: 4

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بددیانتی کا بڑا الزام ٹی وی پر کئی بار دہرایا گیا: شہباز شریف
لاہور(خبرنگار)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر کارروائی دو جون تک ملتوی کر دی۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی پر 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔ شہباز شریف جرح کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، سماعت سے پہلے وزیراعظم نے تمام افراد کو جنگ جیتنے کی مبارکباد دی، اس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ کو بھی مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے، یہ ساری قوم کی فتح ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح...
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اخبار کے مقامی نمائندے لطیف بلوچ کو قتل کر دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بلوچستان حکومت سے لطیف بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ضلع آواران کے علاقے ماشکے میں روزنامہ ’انتخاب‘ کے نمائندے لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے رات گئے اُس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔بلوچستان یونین...
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سال 2020ء کو پی ٹی آئی کی حکومت میں شریف فیملی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے عدالت نے ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شریف فیملی کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف درخواست خارج کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف دوست ممالک کے دورے پر جا رہے ہیں، پوری جنگ میں ترکیہ نے مثالی ساتھ دیا، شہباز شریف ایران اور آذربائیجان جائیں گے، دوست ممالک نے حق کے بیانیے کا ساتھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، بھارت نے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کے حوالے سے ثمینہ قاسم متحرک تھیں۔ انہوں نے کہا...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ میں مزید بیماریوں کا علاج شامل کر دیا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج اب مفت فراہم کیا جائے گا، آلہ سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مردان سے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا، دیگر بیماریوں کا علاج بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 108 ارب روپے کی خطیر رقم عوام کی صحت پر خرچ کی جا چکی ہے۔صوبائی...
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم نے نائلہ کیانی کو کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین پیش کیاہے۔ ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھیلوں کے ہر شعبے میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، کوہ پیمائی جیسے مشکل کھیل میں پاکستانی خواتین کا ریکارڈ قائم کرنا باعث تقویت ہے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے واضح رہے کہ نائلہ کیانی نے گزشتہ صبح 6 بجے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں ایک بار پھر تیز ہو گئیں۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع کرنےکی کاوشیں جاری ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف مذاکرات کے لیے سرگرم ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی عمل رک گیا تھا۔بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیںمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اس حوالے سے جیو نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی...
مذاکرات کے پانچویں دور کے موقع پر روم میں ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حق خود ارادیت کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت فلسطنی عوام کے بنیادی حقوق کی پائمالی مغربی ایشیائی خطے میں عدم تحفظ اور مسائل کی جڑ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے موقع پر روم میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعے کی شام ویٹیکن کے وزیراعظم کارڈینل پیٹرو پیرولین سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ملاقات میں ویٹیکن کے سیکرٹری آف سٹیٹ بشپ پال گیلاگھر بھی موجود تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور پوپ لیو کے انتخاب پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ناجائز صیہونی قبضے،...
لاہور (نیوز ڈیسک) سابق پی ٹی آئی رکن اور معروف سیاسی شخصیت فیاض الحسن چوہان نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ملک کے سیاستدانوں میں نمبر ون قرار دیا ہے۔ چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ہم ان کی شخصیت، وقار، زبان، اخلاق، تعلیم، مزاج، لہجے، وفاداری، ثقافتی اقدار اور خاندانی روایات کے تناظر میں موازنہ کریں تو پی ٹی آئی کے بانی کے مقابلے میں نواز شریف کا درجہ کہیں بہتر ہے۔ چوہان نے مزید کہا کہ نواز شریف انتہائی ذہین، ہوشیار، عقلمند اور اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاستدان ہیں، جبکہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی کی پالیسیاں اور رویے خاندان اور مخالفین...

بلاول کی ملاقات، دنیا میں پاکستانی موقف اجاگر کرنے کیلئے رہنمائی لی، افواج نے 10 مئی کو قوم کے اتحاد سے بھارت کو تاریخی شکست دی: شہباز شریف
اسلام آباد+ لاہور (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد و اتفاق سے بھارت کو جو تاریخی شکست دی اسے دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح سکوائر انٹرچینج منصوبے کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے اسلام آباد کے انٹرچینج کی تعمیر 35 دن میں مکمل کرنے پر وزیرداخلہ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ایسا منصوبہ مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا۔ شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال...
وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کو پاکستانی موقف اور بھارت سے جنگ کے دوران ملکی تحفظات سے آگاہی کے لیے پی پی چیئرمین کی سربراہی میں جو پیس ڈیلی گیشن بنایا ہے، اس میں شامل نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے اعتراض کیا ہے اور بھارت کی مثال دی ہے کہ وہاں مودی حکومت نے اپوزیشن کو اہمیت دی اور وہاں بھارتی حکومت نے جو سات کمیٹیاں بنائی ہیں۔ ان میں حکومتی پارٹی بی جے پی نے صرف دو کمیٹیوں کی سربراہی اپنے پاس رکھی ہے اور بھارتی اپوزیشن کو پانچ کمیٹیوں کی سربراہی دی گئی ہے۔ اس لیے حکومت پاکستان کو پی ٹی آئی کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے تھا کیونکہ یہ قومی مسئلہ ہے۔ پی ٹی آئی...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت 10 مئی کی شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔ مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خاص انعام اور...
سٹی42: سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت کے تناظر میں دنیا کے اہم ملکوں کے وزٹ سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو، دو سابق وزرا خارجہ اور سابق سیکرٹری خارجہ اور کئی اہم پارلیمینٹیرینز کی ٹیم لے کر دنیا کے اہم دارالحکومتوں کے وزٹ پر جا رہے ہیں۔ وہ ان ممالک کی قیادت کو بھارت کی بلا اشتعال جارحانہ حرکتوں کے علاقائی اور دنیا کے امن اور سکیورٹی پر پیچیدہ اثرات سے آگاہ کریں گے اور کشمیر کے لانگ سٹینڈنگ تنازعہ سے لے کر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انڈین پراکسی دہشتگردوں کی مسلسل دہشتگردی کی کارروائیوں سے آگاہ کریں گے پاکستان کے حالیہ...
اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے ملاقات میں دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور سابق وفاقی وزیر حنا ربانی کھر شامل تھیں، بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے اور بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیز ایجنڈے کو دنیا کے سامنے رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم سے رہنمائی لی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس قومی سفارتی کام کے حوالے سے...
ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے، ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز دہشت گرد مودی کے جرائم چھپانے کے لئے قومی یکجہتی پر حملہ کررہی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنا مودی نوازی...
جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جارحیت پر دشمن کو دیا گیا جو اب قیامت تک یاد رکھا جائے گا، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دلیری کا مظاہرہ کیا، بھارت کے خلاف پوری قوم کا اتحاد دشمن کبھی فراموش نہیں کرسکے گا۔ مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 35 روز قبل اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا، محسن نقوی کی بتائی ہوئی مدت میں منصوبہ مکمل کیا گیا، منصوبہ اعلیٰ کارکردگی کا بہترین نمونہ ہے۔ وزیراعظم نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، قطر اور ایران کا دورہ کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے،وزیراعظم بھارتی الزامات اور بیانات دوست ممالک کے سامنے رکھیں گے۔ مزید :

71ء کا بدلہ لے لیا، الفتح میزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد کرایا، مودی سرکار دوبارہ حملے سے پہلے سو بار سوچے گی: شہباز شریف
مظفرآباد/ اسلام آباد (نامہ نگار/ خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ مودی سرکار اب پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گی۔ پاکستان نے روایتی جنگ میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ انشاء اللہ قیامت تک نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ حالیہ تاریخ میں مختصر ترین جنگ تھی۔ آئندہ دشمن پاکستان کو کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔ افواج پاکستان کے شہداء اور عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ قوم اتحاد و اتفاق سے معاشی طاقت بننے کا سفر بھی طے کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات...
اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے معرکہ حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے معرکہ حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی...
فوٹو اسکرین گریب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کا اعزاز عطا کردیا۔آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور موثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، کور کمانڈرز کانفرنسآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کا اعزاز دیا۔ آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر ن لیگ میاں نواز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی تقریب میں شریک تھے۔ ارکان پارلیمنٹ، گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی تقریب میں موجود تھے۔ Post Views: 8
جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا،صدر اور وزیر اعظم نے ایوارڈ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ خصوصی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید سے تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔ تقریب میں وزیر اعظم، وفاقی کابینہ کے اراکین، نواز شریف، بلاول بھٹو، گورنرز، وزرائے اعلی اور مختلف ممالک کے سفرا سمیت سمیت دیگر نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل کو اعزاز سے نوازا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا کے سب سے بڑے نواز شریف فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف فلائی اوور کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیاری کو سراہا ہے جبکہ فلائی اوور ہیڈ برج کی آٹھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی ہے۔انہیں صوبائی وزیر صہیب احمد بھرت نے فلائی اوور سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ 2.2 ارب کی لاگت سے مکمل ہونے والا فلائی اوور 1.3 کلو میٹر طویل ہے۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر فلائی اوور سے 30 ہزار سے زائد گاڑیاں مستفید ہوں گی.فلائی اوور سے خوشاب، میانوالی اور بھکر کی تمام تحصیلوں سے سرگودھا آنے والے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔صوبائی وزیر نے مریم...
شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی استحکام سے اقدامات سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ورلڈ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شعبے میں حالیہ کارکرگی اور استحکام کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے وزیراعظم کی قیادت میں مثبت اقدامات کر کے معاشی استحکام کو ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے وفد کی مینجنگ ڈائیریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈہ (Anna Bjerde) کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت...

’ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے ۔۔۔‘‘ حامد میر نے ٹرمپ کی کھل کر پاکستان کی تعریف کرنے پر اہم بیان جاری کر دیا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک مرتبہ پھر سے پاکستان کی تعریف میں بیان جاری کر دیا جس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو بڑا چیلنج دیدیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہیے کہ وہ اُن کا نام لے کر اس کا انکار کریں یا جواب دیں۔ ٹرمپ انتظامیہ اس بات سے آگاہ ہے کہ پاکستان کے پاس مزید بھارتی طیارے گرانے کی صلاحیت تھی، لیکن اس نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور جنگ کو بڑھنے نہیں دیا۔ کچھ حقائق جلد سامنے آئیں گے۔‘‘ President @realDonaldTrump praised...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہم نے الفتح مزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، زخمیوں کو 10سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے، افواج پاکستان کے شہداء کے ورثاء کو عہدے کے حساب سے ایک کروڑ روپے سے لیکر ایک کروڑ...

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی جہاد اظہور (Jihad Azour) کی قیادت میں ملاقات. ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. ملاقات میں پاکستان میں جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو ہوئی. ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے معاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا. اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے. وزیرِاعظم حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ میکرو اکنامک سطح پر اصلاحات کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی...

جنگ میں اسرائیل نے انڈیا کی بھرپور مدد کی، وزیراعظم: بچوں پر حملہ بھارتی سرپرستی میں ہوا، فیلڈ مارشل، کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوگیا ہے۔ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں۔ جب بھی مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او بات کریں گے۔ جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے 4 اہم نکات شامل ہوں گے۔ بھارت...
خضدار ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خضدار میں سکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعظم کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے، وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے...
اسلام آباد(جاذب صدیقی)پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم نے موجودہ حالات میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ اپنے آپ سے ہوتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اولمپئن ارشد ندیم نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےلیے کل روانہ ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنےکوشش کروں گا، 100 میٹر کی تھرو کرنا میرا ٹارگٹ ہے، محنت کر رہا ہوں۔پاکستانی اولمپئن نے مزید کہا کہ ان شااللّٰہ ایک دن 100 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوں گا، ماں باپ، قوم کی دعاؤں سے پیرس میں گولڈ میڈل جیتا اور نیا ریکارڈ بھی بنایا۔اُن کا کہنا تھا کہ عید کے بعد انگلینڈ جاؤں گا، ورلڈ ایتھلیٹکس...
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم خضدار بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی اور عطاء تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کوئٹہ میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں خضدار دہشت گرد حملے پر بریفنگ دی جائے گی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی آج کوئٹہ پہنچیں گے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، آئی ایس پی آرآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کمزور...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر آگ سے کھیل رہا ہے، دنیا بھی اب بھارت کو جان چکی ہے بھارتی موقف بے بنیاد تھا، پاکستان نے بہت بالغ نظری سے ردعمل دیا،بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے۔ 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد...
پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنے بیٹے کی موت کو زندگی کا سب سے غمگین لمحہ قرار دے دیا۔ لطیف کھوسہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سیاسی اور نجی موضوعات پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا جوان بیٹا جو ایچی سن کالج میں پڑھتا تھا اور نویں جماعت کا طالبعلم تھا وہ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا یہ میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر آیا ہوا تھا اور چونکہ وہ چھوٹا تھا تو اس کو اکیلے گاڑی لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس نے ڈرائیور کو...
اسلام آباد:پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ادارہ جاتی روابط، دفاعی تعاون، اور خطے میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و اسٹریٹجک حالات پر تفصیلی اور جامع گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا، اور موجودہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ آپریشنل تیاری اور فوری رابطہ کاری کو ناگزیر قرار دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ایئر چیف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے 14 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف ایک رن ہی بناسکی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کرلی، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فلسطین سے ہوگا۔ دوسری جانب، پاکستان بیس بال ٹیم نے چین میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 9 مزیدپڑھیں:مئی کیسز، بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کردیا
ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رنز بناسکی۔ بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔