2025-12-04@03:44:41 GMT
تلاش کی گنتی: 33719
«ٹی منیجر»:
(نئی خبر)
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا امکان مسترد کردیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ سب چہ مگوئیاں ہیں، صوبہ گورنر راج کا متحمل نہیں ہوسکتا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مجھے گورنر راج لگتا دکھائی نہیں دے رہا، کوشش کریں گے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔ وفاقی حکومت کا خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غوروفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ ایک سوال پر ان...
بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کے علاج کے سلسلے میں چین سے پانچ رکنی ابتدائی میڈیکل ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل چینی ماہرین کی یہ ٹیم پیر کی دوپہر ایور کیئر اسپتال پہنچی جہاں خالدہ ضیا زیرِ علاج ہیں۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر اے۔ایل۔ مامون نے چینی ٹیم کی آمد کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر مامون کے مطابق اہم چینی میڈیکل ٹیم منگل کے روز ڈھاکہ پہنچے گی جو مزید خصوصی طبی جائزہ لے گی۔ خالدہ ضیا گزشتہ 4 روز سے ایور کیئر اسپتال کے کورونری کیئر یونٹ میں داخل ہیں جہاں انہیں مسلسل طبی...
کراچی: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میں آسٹریلیا نے ناقابل شکست میزبان پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، سابق ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم کی آل راؤنڈ کارکردگی رائیگاں چلی گئی۔ شائقین ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی راہ دیکھتے رہ گئے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، فواد عالم اور ندیم جاوید نے 24، 24 رنز بنائے، آسٹریلوی بولر کیرلی نے 22 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اسٹیف نوٹلی نے 40 گیندوں پر 47 اوراسٹیفن پیلسن نے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ کہا ایوان کو مضبوط کریں، محمود اچکزئی ہماری نظر میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان کی قربانی دی، اور ان کے خلاف قرار داد لا رہے ہیں۔ انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ حکومت کی سائیڈ نہ لیں، ہم پر یہاں لوگ حملہ آور ہوئے لیکن آپ ہمیں نہیں بچا سکے۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میر تو خیال تھا کہ جمہوریت اس چیز کا نام ہے جس میں اختلاف رائے...
کراچی:(نیوزڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیکر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں آسٹریلیا نے ناقابل شکست میزبان پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی، سابق ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم کی آل راؤنڈ کارکردگی رائیگاں چلی گئی۔ شائقین ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی راہ دیکھتے رہ گئے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، فواد عالم اور ندیم جاوید نے 24، 24 رنز بنائے، آسٹریلوی بولر کیرلی نے 22 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اسٹیف نوٹلی نے 40 گیندوں پر 47 اوراسٹیفن پیلسن...
پشاور: پشاور میں بی آر ٹی مین روٹ پر ہر قسم کے رکشوں اور لوڈرز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔ یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس کا مقصد ٹریفک کی روانی میں بہتری لانا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے رکشے کو ضبط کرکے مالکان کو جیل بھیجا جائے گا۔ پنجاب سے نئے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی درآمد پر بھی پابندی عائد، ڈرائیورز کی آگاہی کے لئے ٹریفک پولیس کو آج سے ہی بی آر ٹی اور ملحقہ روٹس پر پابندی سے متعلق بینرز آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔ شہر میں چلنے والے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی تعداد معلوم کرنے اور آبادی کے لحاظ سے پبلک ٹرانسپورٹ کی...
فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کہا ہے کہ سالوں سے کھدا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، سالوں سے کھدا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ واقعہ صوبائی اور نام نہاد مقامی حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سندھ حکومت شفاف تحقیقات کرکے ورثاء کی داد رسی کےلیے عملی اقدامات کرے۔ترجمان ایم کیو ایم نے یہ بھی کہا کہ جماعت المنافقین سوائے ڈھنڈورا پیٹنے کے کبھی کچھ کر نہیں سکتی، 9 ٹاؤنز میں چیئرمین کے...
کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء داؤد کاکڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا توہین عدالت ہے۔ ملاقات کرائی جائے تاکہ کارکنوں کے غصہ اور نفرت پر قابو پایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے صوبائی قیادت کے ہمراہ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود عمران خان...
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے گورنر نے گورنر ہاؤس میں بلا رنگ و نسل کی تفریق کے ساتھ تعلیمی ادارہ قائم کیا ہوا ہے جہاں نوجوانوں کو جدید طرز کی تعلیم دی جارہی ہے اور میں نے گورنر ہاؤس میں پاکستانی پرچم اٹھا کر جئے مہاجر کا نعرہ لگایا، اس ملک میں ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور اسکے ثمرات کراچی اور ملیر کےعوام تک ضرور پہنچیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاق سے لڑ کر 40 ارب روپے کا پیکج کراچی کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے لیا اور ان پیسوں سے کراچی...
لاہور: پاکستان کی چار رکنی ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔ لاہور جم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ 70 پلس ایج گروپ میں وقار نثار، 60 پلس ایج گروپ میں رشید ملک جبکہ 55 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز اور فرقان الدین خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی ٹی ایف سینئر چیمپیئن شپ کا پہلا ایونٹ چھ سے بارہ اور دوسرا 13 سے 19 دسمبر تک تھائی لینڈ میں ہورہا ہے۔ منتخب کردہ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں زیادہ تر یورپین سینئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔پاکستانی سینئر کھلاڑی مینز سنگلز،...
ڈھاکا: بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے رواں سیزن میں 11 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔ گزشتہ روز ہونے والی بی پی ایل 2025–26 کی نیلامی کے لیے 42 پاکستانی انٹرنیشنل، ایمرجنگ اور ڈومیسٹک کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے زیادہ تر کو کسی فرنچائز نے نہیں چُنا، نیلامی میں مجموعی طور پر 245 غیر ملکی کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں شامل تھے۔ خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی واریئرز کی صفوں میں کھیلیں گے۔ احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں۔ عثمان خان کو ڈھاکا کیپٹلز نے چن لیا جبکہ...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 26 نومبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم کارروائی کی، جس میں بھارت کے حمایت یافتہ گروہ ”فتنہ الخوارج“ کے 22 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیر کر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد مجموعی طور پر 22 خوارج ہلاک ہوئے۔ یہ دہشت گرد منظم سرگرمیوں کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش میں تھے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا، تاکہ کوئی اور بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد موجود ہو تو اسے بھی پکڑا یا ختم کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کمسن بچے کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے خلاف سٹی کونسل میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی جب کہ اپوزیشن نے واقعے پر میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افسوس ناک واقعے کے بعد آج ہونے والے سٹی کونسل کے اجلاس میں اپوزیشن نے نعرے بازی کی، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ اپوزیشن نے واقعے کی ذمہ داری براہِ راست میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی واٹر بورڈ اور متعلقہ افسران پر عائد کرتے ہوئے ان سب کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور میئر کے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔اجلاس کے آغاز میں ہی جماعت اسلامی کے ارکان نے بھرپور احتجاج...
کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے لیے کل رات ارجنٹائن روانہ ہوگی۔ اس سے قبل پی ایچ ایف کی جانب سے ہاکی ٹیم کے اعزاز میں الوداعی ڈنر دیا جائے گا۔ ذرائع کے کے مطابق بیس رکنی ٹیم کے ساتھ چھ آفیشلز ارجنٹائن روانہ ہوں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم میں انجری سے صحت یاب ہونے والے ابوبکر محمود کی واپسی یقینی ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم کا اعلان آج کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ عماد بٹ کپتان یوں گے۔پاکستان پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کا دس دسمبر سے آغاز ہورہا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن اور ہالینڈ سے دو دو میچز کھیلے گی، پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا میچ دس دسمبر کو ہالینڈ...
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی علیمہ خان کی درخواست مسترد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس نے دہشت گردی دفعہ 7 اے ٹی اے درست لگائی، تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج مقدمہ کا انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرائل ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار کا ہے اور دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے درست اور دائرہ اختیار بھی درست ہے۔ وکیل صفائی فیصل ملک کا کہنا تھا کہ اس فیصلے...
بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بنوں کینٹ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل محمد طارق شہید ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار آر پی او بنوں کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعینات تھا،شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے گھر سے دفتر آرہا تھا۔
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مصر کو کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزنابی سونپ دی۔ دوسرا کوالیفائنگ راؤنڈ چلی میں ہوگا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈز اٹھائیس فروری سے سات مارچ تک کھیلا جاسکتا ہے تاہم میزبان ممالک کی جانب سے شیڈول کی کنفرمیشن کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم اہنے میچز مصر میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے لیے مصر کی کنڈیشنز سازگار ہوسکتی ہیں۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے پہلے پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے آٹھ میچز ارجنٹائن، ہالینڈ، آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف...
خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس...
انجمن اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے خلاف بدھ کو یونیورسٹی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کے ادارے آئی سی سی بی ایس کو علیحدہ کرکے خودمختار حیثیت دینے کے خلاف اپنا لائحہ عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے خلاف بدھ کو جامعہ کراچی میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اس موقع پر اساتذہ کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا جبکہ جمعرات کو یونیورسٹی کی تمام منتخب اور غیر منتخب تنظیموں کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے بلایا جائے گا۔ آئی سی سی بی ایس کو دو نجی افراد نادرہ پنجوانی اور عزیز ابراہیم جمال کے حوالے...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے علاقے نیپا کے قریب نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، بی آر ٹی کو فوری طور پر بند کیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔ان کا کہنا تھا میئر صاحب نے سارے ادارے اپنے قبضہ میں کر رکھے ہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہریوں...
سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس کی ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور کمیونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی، جبکہ سابق مشیر سردار عنایت اللہ عارف مہمانِ خصوصی تھے۔ سردار شہک حیدر ٹر اعزازی مہمان اور آفتاب احمد ترابی اسٹیج سیکرٹری کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یومِ...
پاکستان مردوں کی قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اتوار کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ وہ گرین شرٹس کے ساتھ کامیاب ہوم سیزن گزارنے کے بعد چند ہفتے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا 2025 کے ایشیا کپ ٹی20 فائنل میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان نے انتہائی مصروف وائٹ بال ہوم سیزن کھیلا۔ جس میں 2 ون ڈے سیریز، ایک 2 طرفہ ٹی20 سیریز اور ایک 3 ملکی ٹی20 ٹورنامنٹ شامل تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Mike Hesson (@hesson_mike) اکتوبر میں گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کی...
کراچی: گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کیخلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے مرتضیٰ وہاب کے استعفیٰ اور واقعے کا مقدمہ ایم ڈی واٹر بورڈ، ایکسیئن اور میئر کراچی کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے میئر مرتضی وہاب کیخلاف قاتل قاتل کے نعرے لگائے جس کے باعث ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے کراچی میں 80 ہزار سے زائد گٹر کے ڈھکن یوسی چیئرمینز کو ایک سال میں دیے...
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ سٹاف بھی چھٹیوں پر چلا گیا۔ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے سٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔غیر ملکی سپورٹ سٹاف کے اراکین اپنے اپنے وطن میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزاریں گے، غیر ملکی سپورٹ سٹاف کرسمس اور نیو ایئر منانے کے بعد ٹیم کو جوائن کرے گا۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے سٹاف چھٹیوں پر گیا ہے، پاکستان ٹی 20 سکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں دو برس بعد تعلیمی سرگرمیوں کا سلسلہ دوبارہ بحال ہوگیا ہے، جہاں اسلامک یونیورسٹی آف غزہ نے بمباری سے متاثرہ عمارتوں میں دوبارہ بالمشافہ کلاسز شروع کر دی ہیں۔جنگ کے دوران یونیورسٹی کو بھاری نقصان پہنچا تھا، کئی عمارتیں ملبے میں تبدیل ہو گئی تھیں، تاہم اب مرمت شدہ اور جزوی طور پر کھلے ٹوٹے پھوٹے کمروں میں شعبۂ طب اور ہیلتھ سائنس کے طلبہ واپس آگئے ہیں۔گزشتہ دو سال کے دوران تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں اور آن لائن کلاسز بھی نقل مکانی، بجلی کی عدم دستیابی اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کے باعث تقریباً ناممکن رہیں۔ اس عرصے میں غزہ کا پورا تعلیمی نظام شدید متاثر ہوا۔ فلسطینی حکام کے مطابق...
ویب ڈیسک :دوسری شادی کیلئے مجاز اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار دیدیا گیا۔ سابق ایف آر پشاور میں شادی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے تمام سیکرٹریز کو قواعد کی سخت پابندی کا حکم دیدیا گیا۔ مراسلے کے مطابق کم عمرشادی کی رجسٹریشن سے قبل نادرا رجسٹریشن فارم، اسکول سرٹیفکیٹ یا پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تصدیق لازمی ہے۔ کم عمری کی شادی کیلئے عمر کی تصدیق کے بغیر کوئی درخواست منظورنہ کی جائے۔ ادھار پیسے لے کر بیرون ملک جانیوالے پاکستانی ویٹ لفٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا طلاق کی صورت میں طلاق نامہ اور خلع دستاویزات کی لازمی تصدیق لازمی ہے۔ بیوہ کی شادی کی رجسٹریشن کیلئے شوہرکا ڈیتھ...
اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 بامسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا اور دو گرفتار کرلیے گئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ زخمی ہوکر ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانا حملے کا بھی مرکزی کردار تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل بھی برآمد ہوا۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ زن تھی ۔...
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز (منگل) کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے، موجودہ حالات میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگَرکر اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے بلائے گئے اس اجلاس کا مقصد ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف خراب کارکردگی، سلیکشن میں تسلسل اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق مسائل پر فوری بات چیت کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس پس منظر میں بھی اُٹھایا گیا ہے کہ حالیہ میچز میں ویرات کوہلی اور روہت شرما نے شاندار فارم دکھائی لیکن ٹیم مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان رابطہ مثبت دکھائی نہیں دے رہا ہے۔...
بنگلادیش پریمئیر لیگ میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، بیشتر کرکٹرز کو بی پی ایل کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا جبکہ کچھ سے معاہدے کیے گئے۔ خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز اور جہانداد خان راج شاہی وارئیرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ احسان اللّٰہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ بنگلادیش پریمپئیر لیگ کی ٹیم سلہٹ ٹائٹنز میں صائم ایوب اور محمد عامر شامل ہیں۔ بنگلادیش پریمئیر لیگ کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ڈی جی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدر دین میں پولیس اور واپڈا عملے کے درمیان دلچسپ مگر پریشان کن صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والے ایک واپڈا اہلکار کو روک کر موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔ ایکس پر جاری کیئے گئے پیغام میں دعویٰ کیا گیا کہ جواباً واپڈا عملے نے تھانے کی بجلی ہی منقطع کر دی۔ پولیس نے بجلی کاٹنے کے ذمہ دار اہلکاروں کو حراست میں لیا تو واپڈا عملے نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پورا گرڈ اسٹیشن بند کر دیا، جس سے پورے علاقے کی بجلی متاثر ہوئی اور شہری شدید پریشانی کا شکار رہے۔ ...
یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں یو اے بُلز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسپن اسٹالینز کو 80 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ابوظہبی ٹی10 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی کامیابی میں سب سے نمایاں کردار آسٹریلوی اسٹار ٹم ڈیوڈ کا تھا جنہوں نے محض 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 98 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ٹم ڈیوڈ نے 326.66 کے تباہ کن اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری...
بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 135 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بی سی سی آئی شاید سینئر کھلاڑیوں کوہلی اور روہت شرما کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے قائل کرے لیکن کوہلی نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ اب صرف ایک ہی فارمیٹ کھیلیں گے۔ میچ کے بعد گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں اب صرف ون ڈے کھیل رہا ہوں اور یہی میرا فوکس ہے۔ ان کے اس بیان نے یہ واضح کر دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا دروازہ وہ خود ہمیشہ کے لیے بند کر چکے ہیں۔ 123 ٹیسٹ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے ملنے آتے ہیں تو انہیں پاکستان میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیر ملکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ گارنٹی دی کہ عمران خان کے بچوں کو ملاقات کیلئے پاکستان آنے پر گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ خواجہ آصف کے بیان پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بچوں کو تو فون پر بھی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ کسی کو بھی نہیں ہے ‘‘۔ جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں پاکستان کے 11 کرکٹرز حصہ لیں گے۔ بیشتر پاکستانی کھلاڑی نیلامی کے دوران فرنچائزز کے انتخاب میں شامل ہوئے، جبکہ کچھ سے براہِ راست معاہدے کیے گئے ہیں۔خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں، جب کہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کے کھلاڑی ہوں گے، جبکہ عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کے ساتھ کھیلیں گے۔صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے اور پاکستانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران شوکت خانم کینسر اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس کو ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دونوں اداروں کے وکلاء پیش ہوئے اور فریقین کے دلائل سنے گئے۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹس فریز کرنے کے لیے ان کے شناختی کارڈ کی تفصیلات اسٹیٹ بینک کو فراہم کی گئی تھیں، جس پر اسٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے تمام اکاؤنٹس بند کر دیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹس فریز کرنے کی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی جس دوران شوکت خانم کینسر ہسپتال کے وکلاء عدالت پیش ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے ذاتی اکاؤنٹ فریز کرنے کیلئے ان کا شناختی کارڈ نمبر سٹیٹ بینک کو بھیجا تھا،سٹیٹ بینک نے علیمہ خان کے سی این آئی سی پر درج سارے اکاؤنٹ بند کر دیے ۔ انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال کے اکاؤنٹ فریز کرنے کی کوئی تحریری درخواست دائر نہیں کی گئی، پراسیکیوشن کو شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی فریز کرنے...
فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج سوات میں ادبی کنوینشن کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادبی کنونشن میں ملک کی معروف ادبی، شعری اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا (نارتھ) تھے۔ تقریب میں مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، شعر و سخن کے رنگ بکھیرے اور ادب کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محفل کے دوران حاضرین بھرپور دلچسپی سے ادبی ماحول اور فکری گفتگو سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ تقریب میں شرکاء نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا خصوصی شکریہ اداکیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ایف سی نے امن و امان، علم و ادب کے فروغ کیلئے کامیاب اور خوبصورت ادبی کنونشن کا اہتمام کیا ہے۔...
ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا۔ ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے اسٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔ غیر ملکی سپورٹ اسٹاف کے اراکین اپنے اپنے وطن میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزاریں گے، غیر ملکی سپورٹ اسٹاف کرسمس اور نیو ایئر منانے کے بعد ٹیم کو جوائن کرے گا۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف چھٹیوں پر گیا ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ کابینہ بنانے سے صوبائی معاملات چلانے میں آسانی ہوگی، جبکہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر کابینہ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے متعلق رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ پارٹی نے منگل کے روز اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔احتشام خان کے مطابق ارکانِ اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں فریز کیے گئے شوکت خانم کے 4 بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے وکلاء پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ بھی ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے 26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ جمع نہ ہوئی علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط، بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کا حکم پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے...
آئینی ترمیم مسترد کرنا کسی عدالت کا اختیار نہیں،قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے کسی ایسے عمل کا ساتھ نہیں دیں گے جس سے وفاق کمزور ہو،تقریب سے خطاب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے ،آئینی ترمیم کو مسترد کرنا کسی عدالت کے اختیار میں نہیں،آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا مکمل کیا،آئینی عدالت ایسی نہ ہو جو ڈیم بنانے نکل جائے ،وزیراعظم کو گھربھیج دے ،امید ہے آئینی عدالت عوام کے اعتماد کوبحال کرے گی،اٹھارہویں ترمیم میں جو کمی رہ گئی تھی وہ ستائیسویں ترمیم میں دور کردی،صوبائی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،عوام کے حقوق کا ہر قیمت تحفظ کریں گے ، کسی...
عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔پراسیکیوشن کی جانب سے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ فریز کرنے سے متعلق مخالفت اور اعتراض نہیں کیا۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں کہا کہ اگر اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی سیز کیے جائیں، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں ںے بتایا کہ ہم نے علیمہ خان کے آئی ڈی کارڈ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو اکاؤنٹ فریز کیے جانے کے متعلق عدالت سے استدعا کی...
ویب ڈیسک:گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ واٹس ایپ بغیر سم کارڈ کے نہیں...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ پراسیکیوشن کی جانب سے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ فریز کرنے سے متعلق مخالفت اور اعتراض نہیں کیا۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں کہا کہ اگر اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی سیز کیے جائیں، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ ہم نے علیمہ خان کے آئی ڈی کارڈ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو اکاؤنٹ فریز کیے جانے کے متعلق عدالت سے استدعا کی تھی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے مطابق علیمہ خان کے بزنس اکاؤنٹ اور پرسنل اکاؤنٹ کے علاوہ کوئی دیگر اکاؤنٹ اگر...
اسلام آباد: گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں کے حوالے سے...
مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے آج آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خصوصاً دفاع اور سیکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ #ISPRRawalpindi, 1 December, 2025 H.E Dr. Badr Ahmed Mohamed Abdelatty, Foreign Minister of the Arab Republic of #Egypt, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (#COAS), #Pakistan Army at Rawalpindi today. #AsimMunir #CDF #PakistanArmy During… pic.twitter.com/Mm23ufVVDg — Pakistan Armed Forces News ???????? (@PakistanFauj) December 1, 2025 آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے...
ٹائٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہونیوالے ایک معمر جوڑے سے برآمد ہونے والی سونے کی پاکٹ واچ ریکارڈ 17 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوگئی۔ نیلامی گھر کے مطابق یہ رقم ٹائٹینک سے متعلق کسی بھی شے کے لیے ادا کی جانے والی سب سے بڑی قیمت ہے، اس سے قبل گزشتہ سال ایک اور سنہری پاکٹ واچ 15 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک سے لکھے گئے خط کی 4 لاکھ ڈالرز میں نیلامی، خط کی خاص بات کیا ہے؟ یہ 18 قیراط کی جُولز جیرگنسن کمپنی کی کندہ شدہ گھڑی فرسٹ کلاس مسافر اسائیڈور اسٹراس کی ملکیت تھی، جو اپریل 1912 میں جہاز ڈوبنے کے دوران اپنی اہلیہ آئڈا اسٹراس کے ساتھ...
پی ٹی آئی، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے دشمنوں سے مل کر جو مہم چلا رہے ہیں اس سے وہ خود ایکسپوز ہورے ہیں۔ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب فیچر آ گیا ہے کہ جو اکاؤنٹ جہاں سے آپریٹ ہو رہا ہو پتا لگ جاتا ہے، پی ٹی آئی کے جتنے اکاؤنٹس ہیں جو فوج کے خلاف زہر اگلتے ہیں، پی ٹی ایم اور بلوچ اکاؤنٹس سارے بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اس پر...
پشاور: خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری...
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو 4 نومبر سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور بین الاقوامی میڈیامیں ان سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے پھر اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔ ہم اڈیالہ گئے وہاں دو منٹ کیلئے نہیں ملنے دیا گیا، ہائیکورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہو سکی۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کریں گے۔ وہاں پر ضم اضلاع اور صوبے کی حقوق کیلئے لڑیں گے، 2018ء سے اب تک صوبے کو این ایف سی میں اپنا حصہ نہیں مل رہا، ضم اضلاع...
خالد اجمل گزشتہ 15 برس سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف-10 میں لیڈیز ٹیلرنگ کا کام کر رہے ہیں۔ ان کے گھر والے اب بھی اپنے آبائی علاقے مظفرگڑھ میں مقیم ہیں، جبکہ وہ خود اسلام آباد میں چند رشتے داروں کے ساتھ ایک کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر ہیں۔ خالد اجمل اپنی ماہانہ آمدن کا بڑا حصہ گھر بھیج دیتے تھے، مگر 2019 میں ایک پڑوسی دکاندار نے انہیں مشورہ دیا کہ گھر پیسے بھیجنے کے بجائے اسلام آباد کی کسی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قسطوں پر پلاٹ لے لیں۔ دکاندار کے بقول چند سال قسطیں دینے کے بعد جب پلاٹ اُن کی ملکیت بن جائے گا تو وہ گھر تعمیر کرنے کا آغاز کرسکیں گے، یوں نہ صرف...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی، جدید منصوبہ بندی اور پُرامن ماحول کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے بلکہ اب بین الاقوامی تعلقات کے میدان میں بھی نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ شہر نے مختلف ممالک کے دارالحکومتوں کے ساتھ سسٹر سِٹی (Sister City) معاہدوں کے ذریعے عالمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار کر لی ہے۔ ان معاہدوں کا مقصد ثقافتی، تعلیمی، تجارتی اور شہری ترقی کے شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ جکارتہ، انڈونیشیا 1984 میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور جکارتہ کے درمیان طے پانے والے سسٹر سِٹی معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سی ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(خبرایجنسیاں) فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر خودکش دھماکے سے متعلق تفتیش میں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق ہوگئی۔تفتیشی حکام کے مطابق نادرا نے تینوں حملہ آوروں کی افغان شہریت کی تصدیق کر دی ہے تاہم نادرا کو حملہ آوروں کی مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔دھماکے سے متعلق اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا چکی ہے، حملہ آوروں کی رحمان بابا قبرستان سے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز تک آمد کی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم سہولت کار کا کھوج لگا رہی ہے، حملے کے دن خودکش حملہ آوروں کے زیرِ استعمال کوئی موبائل فون نہیں تھا۔واضح رہے کہ 24 نومبر کو فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سجاول(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کا 58 واں یومِ تاسیس منایا گیا۔ مرکزی تقریب انڈس ہال سجاول میں منعقد ہوئی، جس میں پی پی ضلع سجاول کے صدر اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی خان ملکانی، سندھ حکومت کی ترجمان ایم پی اے ہیر سوہو، سابق ڈپٹی اسپیکر ایم پی اے ریحانہ لغاری، پی پی رہنما عبداللطیف میمن، سابق ایم این اے ارباب وزیر میمن، رئیس اقبال چانڈیو، عبدالستار لوہار، ضلع کونسل چیئرمین دانش ملکانی، تعلقہ صدر سجاول ڈاکٹر اقبال میمن، انفارمیشن سیکریٹری منظور رحیم پلیجو، عبداللہ خان لغاری، ضلع وائس چیئرمین رمیز زئور، ارباب رمیزالدین میمن، زاہد کڈھو، نجیب سرویچ، شہمیر گبول، شفقت شاہ مٹیاری، محبت مصطفیٰ لغاری، شفیع محمد لغاری سمیت سیکڑوں پارٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع بدین کی جانب سے 58 واں یومِ تاسیس تعلقہ شہید فاضل راہو میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جلسے سے لائیو خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد اس فلسفے اور نظریہ پر رکھی کہ ہم نے اس ملک کے متوسط طبقے کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ ان کے عدالتی قتل کے بعد شہید بینظیر بھٹو اس نظریے کو آگے لے کر چلیں اور تیس سال آئین و جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، عوام کے حقوق کیلئے دو آمروں کا مقابلہ کیا اور آخر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت)تھانہ روہڑی کی حدود نیو یارڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل جہانزیب جتوئی جانبحق ھوگئے ، اتوار کے روز شہید کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر سکھر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ، ایس ایس پی سکھر اظہر خان، ایس ایس پی سی ٹی ڈی قدوس کلوڑ سمیت اعلیٰ پولیس افسران، اہلکاروں، صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جب کہ جسد خاکی کو پاکستان اور سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹا گیا، جس سے شہید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل ریفائنری کنٹریکٹر ورکرز یونین CBAکے جنرل سیکرٹری شاکر محمود صدیقی نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 26 نومبر بروز بدھ بوقت تقریباً دوپہر ساڑھے 12بجے میں اپنے 2 ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ کی ایڈجوکیٹنگ اتھارٹی میں کیس جمع کرانے گیا تھا اس کی وجہ یہ تھی کہ کورنگی ریجن نے میرے ورکرز کی منیمم پنشن بنائی تھی جو کہ فارمولا پنشن ہونی چاہیے تھی۔ مختصر یہ کہ جب میں کیس جمع کرانے پہنچا تو اتھارٹی میں موجود عرفان احمد جو کہ درخواستیں وصول کرتے ہیں۔ انہوں نے درخواستیں یعنی کیسز دیکھنے کے بعد وہیں بیٹھے بیٹھے فیصلہ سنا دیا کہ یہ پنشن صحیح بنی ہیں۔ جس پر میں نے ان سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے جاری کردہ حالیہ رپورٹ کو چشم کشا قرار دیتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ نے ہمارے اس الزام کو سچ ثابت کردیا ہے کہ مختلف صنعتوں کے مالکان کرپشن مافیا کی ملی بھگت سے محنت کشوں بشمول خواتین ورکرز کے حقوق کی پامالی اور ان کے بدترین استحصال کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ نے ہمارے اس دعویٰ کو بھی درست ثابت کیا ہے کہ مزدوروں کو حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم ماہانہ اجرت بھی ادا نہیں کی جارہی اور انہیں یونین سازی کے قانونی حق سے تقریباً محروم رکھا...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدر شاہ نے کہا ہے کہ CBA نے انتہائی نامساعد حالات میں ایک شاندار پیکیج کروایا ہے۔ جس سے ہزاروں ریگولر اور NCPG مستفید ہوئے ہیں۔ ہم ملازمین کی فلاح و بہبود جاری رکھیں گے۔ ان خیالات ک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل) کشمیرکمیٹی (کے سی) اورجموں کشمیر کمیونٹٰی اوورسیز (جے کے سی او) کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان عزت ماٰب خالد مجید کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کمیونٹی کی معزز شخصیات کے علاوہ سفیرپاکستان محمد فاروق ریاض سے خصوصی طور پرتشریف لائے۔ تاکہ اپنے رفیقِ کار کو محبت اور احترام کے ساتھ رخصت کریں۔ تقریب کا آغاز قاری محمد آصف نے تلاوت قران پاک سے کیا۔ کشمیرکمیٹی کے رکن جان گلزار کے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود احمد پوری کو خطبہ استقبالیہ کی دعوت دی۔ مسعودی پوری نے مہمانوں کو خوش آمدہد کہتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے ساحلی شہر الجبیل کی معروف شخصیت چوہدری آفتاب جاوید کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر اسرار احمد اپنے مخصوص انداز میں سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر محمد جنید خان نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اغراض و مقاصد اور اس کی بین الاقوامی تعلیمی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف نصابی علم تک محدود نہیں بلکہ اس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انویسٹر فورم کے نئے منتخب صدر چودھری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہرعبدالخالق لک کے اعزاز میں معروف سماجی رہنما انجینئرسجاد خان نے لاثانی ہوٹل (اسپنسر) مدینہ روڈ میں ایک پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں کاروباری، سماجی، فلاحی اور صحافتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں چودھری شفقت محمود کی نیابت ان کے بڑے بھائی چوہدری عنصرمحمود نے کی جو پاکستان میں ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ عارف مغل کی تلاوت قران پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ تقریب کا بنیادی مقصد کمیونٹی میں اتحاد، باہمی تعاون اور مستقبل کے مشترکہ اقتصادی منصوبوں پر مشاورت تھا۔ تقریب میں چوھدری شفقت محمود کی عدم موجودگی میں ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی ٹائون پی ایس 115سلطان آباد یوسی 7 کے صدر حبیب اللہ سواتی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بینظیر بھٹو ، صدر آصف علی زردار اور چیئرمین بلاول زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہقائد عوام شہید ذوالفقاربھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73ء کا متفقہ آئین دیا۔ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر مشکل وقت میں ملک کو ٹکڑے ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سائٹ کے علاقے پیرآباد، فرنٹیئر کالونی میں ایک 10 سالہ بچی مریم مبینہ طور پر اغوا کر لی گئی ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پیر آباد تھانے میں بچی کی والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق دس سالہ مریم کو اغوا کیا گیا ہے، بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور پھر واپس نہیں آئی، جب اس کی تلاش کی گئی تو کہیں نہیں ملی۔والدہ نے اپنے پڑوسی پر شک کا اظہار کیا، اور مقدمے میں پڑوسی حیدر شاہ کو نامزد کیا ہے، والدہ نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ اس کی بچی کو جلد بازیاب کروایا جائے۔پیر آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے شہریوں کو ذاتی معلومات کی چوری سے خبردار کر دیا۔پی ٹی اے نے مفاد عامہ میں جاری بیان میں خبردار کیا کہ اسکیمرز اکثر خود کو اتھارٹی، بینکوں یا کورئیر سروسز کے نمائندے کے طور پر پیش کر کے آپ سے آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اپنی ذاتی معلومات جیسا کہ او ٹی پی، شناختی کارڈ یا پاس ورڈز، ہرگز شیئر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام پر کلک کرنے سے گریز کریں۔پی ٹی اے کے مطابق فراڈ یا مشتبہ سرگرمی کی صورت میں فورا پی ٹی اے کو کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم یا...
پیپلزپارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین بلاول زرداری مختلف شہروںمیںوڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی: وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک آغا خان یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے امیگریشن یونٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جعلی پاسپورٹ اسٹیمپ استعمال کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ امین خان اور حبیب اللہ نامی مسافروں کو ملائیشیا جانے والی بین الاقوامی پرواز سے اتار دیا گیا۔ اہلکار نے کہا کہ دونوں افراد پشاور اور بنوں کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن افسران نے مسافروں کے پاسپورٹس میں جعلی روانگی اور ملایئشیا میں آمد کے اسٹیمپ کی موجودگی کا پتا لگایا جو ان کے سفر کی تاریخ کو جعلی ثابت کرنے کی کوشش تھی۔ اہلکار نے مزید کہا کہ دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود جیالے کارکن اور عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، بلدیاتی انتخابات میں وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزرا اورپارٹی رہنما عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگیں گے۔ ایک بیان میں لالہ یوسف خلجی نے کہا کہ صوبائی وزرا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کارکنوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں جس سے پارٹی کے جیالے مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ وزیراعلی،وزرا اورارکان پارلیمنٹ کارکنوں اورعوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( نمائندہ جسارت) پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے دونوں بڑے گروپس بزنس مین پینل اور یونائٹڈ بزنس گروپ پہلی بار ایک منشور پر متحد ہوگئے ہیں۔ یہ تاریخی اتحاد ملک کی تقریباً 400 سے زائد ٹریڈ باڈیز کو ایک آواز فراہم کرے گا، جو ملکی معیشت کو نئی سمت دینے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔سابق نائب صدر FPCCI مرزا عبدالرحمن، میاں انجم نثار، ناصر حیات مگھو، ایس ایم تنویر اور زبیر طفیل نے اس اتحاد کو پاکستان کی ترقی کے لیے ‘‘انتہائی اہم سنگ میل’’ قرار دیا ہے۔قومی معیشت کے لیے تاریخی اتحاد سیدونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-08-13 اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ آج بھی ہمارا وعدہ وہی ہے روٹی، کپڑا اور مکان ہر شہری کا حق ہے‘پیپلز پارٹی کا سفر جاری ہے عوام کی طاقت ہی ہماری قوت ہے، 58 سالہ سفر ثابت کرتا ہے کہ عوامی خدمت ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ بلاول زرداری نوجوانوں کی امید اور روشن مستقبل کی علامت ہیں۔پارٹی کا منشور عوامی فلاح، معاشی استحکام اور شفاف طرزِ حکمرانی ہے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوریت، اَئین سازی، دفاع وطن اور پاک چین دوستی کیلیے عظیم جدوجہد کی۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی طاقت کو اپنا محور و مرکز بنا کرعظیم کامیابیاں حاصل کیں۔ بھٹو خاندان نے جمہوریت، آئین اور ترقی کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ جمہوریت اور جدوجہد کے باب میں پیپلز پارٹی شاندار اور ناقابل فراموش سیاسی تاریخ رکھتی ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
پیپلز پارٹی کے لیے جنوبی پنجاب، سندھ کے بعد کسی حد تک سرائیکی ووٹ کے باعث سیاسی گڑھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ فروری کے انتخابات میں جنوبی پنجاب سے ہی پیپلز پارٹی کو نمایاں کامیابی ملی تھی جب کہ پنجاب کے باقی علاقوں اور لاہور سے بلاول زرداری سمیت اس کے تمام اہم رہنما ہار گئے تھے۔ ضلع راولپنڈی کے گوجر خان سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ہی قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جو ایک سال سے بھی کم عرصہ وزیر اعظم پاکستان رہے تھے مگر انھوں نے اپنے علاقے میں نمایاں ترقیاتی کام کرائے تھے جو ان کا پرانا حلقہ انتخاب ہے جس کی وجہ سے انھیں کامیابی ملی تھی۔ وسطی پنجاب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-8 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کے بجائے انتشار اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی پالیسیوں پر گامزن ہے، دو میڈیا مالکان کو صوبے تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کا ٹھیکا دینا ملک کی وحدت پر حملہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران عوام کے موڈ کو سمجھ لیں توان کیلئے بہتر ہوگا۔اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے 27ویں اور 28ویں ترمیم، عدلیہ کی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا پاکستانی حکمران طبقے اور مقتدر اداروں کی جانب سے جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-01-7 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرملکی ٹیموں کے دورے کے دوران مثالی انتظامات پرسیکورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا نومبرمیں ایک المناک واقعہ کے بعد راولپنڈی اور اسلام آبادکی سیکورٹی ایک بڑا چیلنج بنی رہی، راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس رینجرز اورپاک فوج نے شاندار کام کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہزاروں جوان اورافسران روانہ ڈیوٹی پرتعینات رہے تاکہ پاکستان کانام اونچا رہے اور ہمارے مہمان ممالک مکمل طورپرمحفوظ محسوس کریں۔شکریہ ٹیم پاکستان،جنوبی افریقا زمبابوے اور سری لنکا کے بورڈز اور ٹیموں کا بھی شکریہ کہ وہ ہمارے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو ماضی میں معرکہ حق میں دشمنوں کے ساتھ کیا تھا۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ ملک کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ڈالے یا انتشار اور فساد کو ہوا دے۔وفاقی وزیر کے مطابق آج ایک سیاسی جماعت اپنی سیاست چمکانے کے لیے پاکستان کے دشمنوں کی آواز میں آواز ملا رہی ہے اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی، بھارت اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا بیانیے کا ہدف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں ردوبدل کی کوئی بھی کوشش وفاق کو کمزور کرے گی اور یہ ’’آگ سے کھیلنے‘‘ کے برابر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی جانب سے صوبائی مالیاتی اختیارات میں تبدیلی کی تجاویز پیپلز پارٹی نے مسترد کر دیں۔ بلاول نے نئی آئینی عدالت کی تشکیل کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبوں کو برابری کی نمائندگی ملی ہے۔انہوں نے عدلیہ سے بڑے مسائل کے حل کی امید ظاہر کی اور کارکنوں پر زور دیا کہ پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔بلاول بھٹو زرداری نے بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق بحث میں اے این پی کو شامل نہ کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی کی سیاست خدائی خدمتگار تحریک کے عدم تشدد، انسانی وقار، جمہوریت اور وفاقیت کے اصولوں پر قائم ہے، اور یہی نظریہ اسے پاکستان میں برداشت، امن اور ترقی کی علامت بناتا ہے۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم نے ہمیشہ ظلم اور جبر کے خلاف باوقار موقف اپنایا ہے، جبکہ اے این پی 1986 سے جمہوری سوشلزم اور پرامن جدوجہد کی مضبوط آواز رہی ہے۔ پارٹی آج بھی قوم پرستی کو ترقی، انصاف اور بین...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہےگا۔میدانی علاقوں میں دھند اوراسموگ چھائی رہےگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہےگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کے ساتھ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ پڑے گی۔ اعلامیے کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں تین، لاہور میں سات، کراچی میں 13 اور پشاور میں دوڈگری سینٹی گریڈ اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے ملیر کے نوجوان ترقی کی آواز پر باہر نکلے ہیں، ہمارا وعدہ ہے کہ ترقی ہو کر رہے گی، دیکھنا یہ ہے کہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ کون ہے۔ ملیر میں ایم کیو ایم کے جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ ملیر کے لوگ اپنے اسپتالوں، اسکولوں اور سڑکوں کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے ایسا پیکیج حاصل کیا جس میں اضافہ ہوتا رہے گا، وفاقی وزیرِ تعلیم ملیر میں یونیورسٹی بنوائیں۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی وزیرِ صحت کو بھی کہوں گا کہ ملیر میں عالمی معیار کا اسپتال بنوائیں، ہم کراچی اور حیدرآباد کے لیے 40...
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی ترجیح ہے، وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا۔یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ گونر کے پی فیصل کریم کنڈی اپنی تبدیلی کی خبروں سے لاعلمفیصل کریم کنڈی نے اپنی بطور گورنر خیبرپختون خوا تبدیلی کی خبروں کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، خیبر پختون خوا میں امن اور...
58ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور 73ء کا متفقہ آئین دیا، شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو قربانی دی وہ تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات ہاوسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے موقع پر بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تاسیس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف سیاست نہیں بلکہ خون سے لکھی جدوجہد کا نام ہے، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو...
58ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ دشمن سازشی طریقے اپنا رہا ہے، تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کیا جائے، آپس کے سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، جب ملک کی سلامتی کی بات آئے تو ہم سب کو ایک ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا وزیر سندھ سے متعلق غلط بات کر رہا ہے، ملک کے تمام صوے بھائیوں کی طرح ہیں، جو مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دشمن پاکستان کو...
ہائیکورٹ بار الیکشن میں کامیاب عہدیداران کو مبارک بار دیتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے اسے جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے اہم پیغام قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو متحد رکھنے کی بجائے انتشار اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی پالیسیوں پر چل گامزن ہے، دو میڈیا مالکان کو صوبے تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنے کا ٹھیکہ دینا ملک کی وحدت پر حملہ ہے، سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں شکست کے بعد حکمران عوام کے موڈ کو سمجھ لیں تو ان کیلئے بہتر ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حسیب جمالی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد...