2025-09-26@15:23:58 GMT
تلاش کی گنتی: 3421

«کو تسلیم کرنے کے»:

(نئی خبر)
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
    حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سبسڈی اس نقصان کے ازالے کے لیے دی جا رہی ہے جو بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کے بعد ادارے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔  سبسڈی کی تقسیم اور مقصد وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے 11 ارب روپے کی سبسڈی میں سے 3.8 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی،جبکہ باقی رقم سہ ماہی اقساط میں جاری کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟ یہ رقم تنخواہوں،...
    بلوچستان کی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خاتون ٹیچر زرینہ مری کے اغوا کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ مکمل محکمانہ تحقیقات کی گئی ہیں، اور یہ واضح ہے کہ زرینہ مری نام کی کوئی اسکول ٹیچر نہیں تھیں۔ مسنگ پرسنز انتہائی حساس مسئلہ ہے، ایسی کوئی بھی بے بنیاد خبر دینے سے قبل متعلقہ ادارے سے تحقیق کر لینی چاہیئے تھی۔ کوئٹہ میں ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند اور مشیر وزیراعلیٰ مینا مجید بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرس میں وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا کہنا تھا کہ زرینہ مری کے حوالے سے محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں نے مکمل تحقیقات کی ہیں جن میں یہ بات سامنے آئی...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا کو پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی رہنما سے ملاقات نہ صرف جماعتی معاملات پر مشاورت کے لیے ضروری ہے بلکہ حکومتی وزراء کے فیصلوں میں بھی ان کی رہنمائی درکار ہے۔ درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ وزیراعلیٰ...
    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 4 اساتذہ اور 2 دیگر ملازمین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے، جہاں 150 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ،...
    چینی فضائیہ سے منسلک سائنسدانوں نے ایک ایسی جدید ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (AEW&C) طیاروں — جنہیں عام طور پر ایواکس کہا جاتا ہے — کو دشمن کے ریڈارز سے بچا سکتی ہے، بلکہ انہیں گمراہ بھی کر سکتی ہے۔ ایویکس طیارے کسی بھی فوجی مہم میں “فضا سے آنکھ رکھنے” کا کام کرتے ہیں اور جنگی حکمت عملی کا ایک اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن ان کی طاقتور ریڈار لہریں خود ان کی شناخت کا ذریعہ بن جاتی ہیں، جس کے باعث یہ دشمن کے ریڈار پر باآسانی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کا کمال: دشمن کا ریڈار چکرا جائے اب چینی سائنسدانوں نے ایک نئی ریڈار ٹیکنالوجی ...
    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے "بینک آف بلوچستان" کے قیام کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بینک کے قیام سے متعلق ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کردی گئی۔ منصوبہ قابلِ عمل قرار پایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک ہفتے میں آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بینکنگ کی معیاری سہولیات ملیں گی، بلوچستان کے عوام جلد خوش خبری سنیں گے، بینک آف بلوچستان کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بینک آف...
    گلوبل پیس انڈیکس 2025 کے مطابق رواں برس دنیا میں تنازعات اور کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا تاہم 5 ممالک بدستور دنیا کے پُرامن ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ یہ ممالک امن و سکون کی علامت ہیں جہاں پالیسیوں اور ثقافتی اقدار نے روزمرہ زندگی کو زیادہ محفوظ اور پُرسکون بنایا ہے۔ 2 دہائیوں سے سرفہرست رہنے والے یہ ممالک اس بات کی مثال ہیں کہ پُرامن پالیسیاں طویل المدتی طور پر عوام کے تحفظ اور اطمینان کو کیسے یقینی بناتی ہیں۔ 2025 کے گلوبل پیس انڈیکس کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ پُرامن اور پرسکون 10 ممالک یہ ہیں: آئس لینڈ: مسلسل 17ویں سال پہلے نمبر پر، جہاں لوگ گھروں کے دروازے بند نہیں کرتے اور...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسٹم کے جانچ پڑتال اور  تخمینہ کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے  ہم آہنگ اور فیس لیس (faceless)  کر کے شفافیت کو یقینی بنایا جائے، کسٹم کے نظام کی بہتری اور جدت کا مقصد برآمدات اور درآمدات سے منسلک  کاروباری حضرات کو سہولت بہم پہنچانے کے ساتھ ملکی ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ کے نظام کو  فیس لیس (faceless)  کرنے پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو کسٹم کے جانچ پڑتال اور تخمینہ میں کیے جانے والے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، مصنوعی ذہانت پر مبنی رسک مینیجمنٹ سسٹم بھی جلد  فعال ہو جائے گا۔ اجلاس میں بریفنگ...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بینک آف بلوچستان کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ اجلاس میں ابتدائی فیزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی جسے قابلِ عمل قرار دیا گیا۔ اہم نکات: وزیر اعلیٰ نے ایک ہفتے میں آپریشنل پلان تیار کرنے کی ہدایت دی عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو جدید بینکنگ سہولیات میسر آئیں گی منصوبہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث ہوگا نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے صوبائی وسائل بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے گی اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر...
    کراچی: کرپشن میں ملوث یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے 10 اہلکاروں کو سزا سنادی گئی۔ ایف آئی اے میرپور خاص نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے فنڈز میں 56,97,133 روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔ ملزمان میں دلاور خان، علی دینو، بہامرو، امیر بخش، فیض محمد، غلام علی، خبدار علی، مشتاق علی، صبح خان اور مٹہو خان  شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان سے خورد برد شدہ رقم 56,97,133 روپے برآمد کر کے یو ایس سی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروادی۔ اسپیشل جج سنٹرل حیدرآباد اشوک کمار دودیجا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سزا سنائی، ملزمان پر فی کس 2000 روپے جرمانہ بھی عائد...
    چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
    کراچی: ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے معاملے میں ذمہ داران کے تعین کی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی تحقیقات مکمل ہوگئیں اور رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کے حوالے کردی گئی جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تینوں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات بھی غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل توڑنے کا واقعہ انتظامی اور ادارہ جاتی ناکامی کا نتیجہ ہے، جیل میں تیاری، تربیت اور...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا...
    فیصل آباد: 9 مئی رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ Post Views: 7
    بلوچستان کے شہر قلات میں بجلی کے بلوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز، سبزی و گوشت منڈیاں بند ہیں۔ ہڑتال کی تفصیلات قلات میں کیسکو کمپنی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اچانک ہزاروں روپے اضافے کے خلاف آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی اپیل پر شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ چھوٹے بڑے بازار، سبزی اور گوشت کی منڈیاں بھی بند رہیں۔ شہر کی تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئیں۔ آل پارٹیز اور تاجران کا مؤقف احتجاجی رہنماؤں نے کہا ہے کہ صارفین پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ جو صارف پہلے 1,500 روپے کا بل ادا کرتا...
    پرنس رحیم آغاخان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو اپنے اداروں کی طرف سے تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے سربراہ پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر کو خط لکھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پرنس رحیم آغاخان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش اپنے خط میں انہوں نے لکھا، ‘میں اپنی کونسل اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کی ایجنسیز کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں، اور جوں جوں ہر روز ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں، میں اس صورتحال کا...
    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد فوری طور پر جوہری صلاحیت میں تیز رفتار اضافے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا امریکا اورجنوبی کوریا کی فوجی سرگرمیوں سے قبل طاقت کا مظاہرہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی نے منگل کو رپورٹ کیا کہ کم جونگ اُن نے ملک کی جوہری طاقت بڑھانے پر زور دیا ہے۔ کم جونگ اُن نے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو جنگ بھڑکانے کے ارادے کا واضح اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں ان ممالک کے دشمنی پر مبنی جارحانہ عزائم کو ظاہر کرتی...
    کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف تیز اور بے رحمانہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کور فائیو لیفٹیننٹ جنرل محمد دستگیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کچے میں آپریشن کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میرسیلاب سے ہونیوالی تباہی کی کوریج کیلئے خیبرپختونخوا پہنچ گئے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں حامد میر کاکہناتھا کہ یہاں ایک جنگل تھا ،عمران خان دور حکومت میں بلین ٹری سونامی ایک پروجیکٹ تھا، اس کے درخت تھے یہاں پر ۔ سینئر صحافی نے وہاں کا منظر پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک جنگل تھا لیکن اب دریا بن گیا ہے،بہت سے درخت سیلاب میں بہہ گئے ہیں،بہت سے درخت گرے ہوئے ہیں،اصل دریا دوسری طرف ہے۔ حامد میر کاکہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ ان درختوں نے سیلاب کی تباہی کو روکنے میں کافی کردار ادا کیا ہے،درخت تباہ ہوگئے ہیں اور فصلیں تباہ ہو...
    کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر  بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرتا تھا بلکہ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے سیلاب متاثرین کے لیےگھر  بنانے اور آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا۔  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سےگفتگو  میں کہاکہ جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی، سیلاب سے آنے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے تعاون کی پیش کش کی ہے اور وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کرکے احسان نہیں کرے گی، یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہی ہے اور...
    سوات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے۔ سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی، سیلاب سے آنے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے، وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے تعاون کی پیشکش کی ہے تاہم اس صورتحال میں وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کرکے احسان نہیں کرے گی بلکہ یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے نئے گھروں کی تعمیر اور آبادیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا اعلان کیا ہے۔ سوات کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری کا جتنا نقصان ہوا ہے، حکومت اس کا پورا ازالہ کرے گی۔ تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔ وفاق اور دیگر وزرائے اعلیٰ کی پیشکش  علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ وزیراعظم اور دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے فون کرکے تعاون کی پیشکش کی ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وفاق اگر کچھ کرتا ہے تو یہ اس کا احسان نہیں بلکہ آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے...
     اگر آپ 23 سال یا اس سے کم عمر پاکستانی طالب علم ہیں اور اعلیٰ تعلیم کے خواب دیکھ رہے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے ہے! عمان کی حکومت نے کلچر اینڈ سائنٹیفک کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستانی نوجوانوں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالرشپ نہ صرف تعلیمی اخراجات کو مکمل طور پر کور کرے گی، بلکہ بین الاقوامی سطح پر تعلیمی معیار کے مطابق آپ کو عمان کی بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ کن مضامین میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے؟  اس اسکالرشپ کے ذریعے منتخب امیدوار عمان کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں جن شعبہ جات میں بیچلر کی سطح پر تعلیم حاصل کر سکیں...
    بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بونیر میں جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان کر دیا، علی امین گنڈاپور آج دوسرے روز بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کی زد پر آنے والے علاقے بونیر کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصان اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا فوکس اس وقت جاری ریسکیو آپریشن پر ہے۔ کافی راستے بحال ہوچکے ہیں تاہم کچھ راستے اب بھی بند ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت حالیہ سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا سو فیصد ازالہ کرے گی۔ pic.twitter.com/RGraCxuaZl — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) August 16, 2025 انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن کی مدد بھی لی گئی ہے اور پہلے تمام راستے بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد حکومت متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن...
    راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل  احمد شریف  نے کہا ہے کہ فوج کی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے، ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی، اگر کوئی شہری دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔  آئی ایس پی آر کے تحت جاری انٹرشپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست کے دوران پاکستان بالخصوص بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل...
    وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں...
    یاد رہے کہ سندھ میں مئی کے مہینے میں کمرشل فارمنگ کے لیے کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاج پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا تھا، صوبائی وزیر داخلہ کے آبائی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مورو میں جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جب کہ ڈی ایس پی اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمرشل فارمنگ کے لیے زمین مختص کرنے، 6 کینالز کی تعمیر، پیکا ایکٹ اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ، جنرل...
    د رہے کہ سندھ میں مئی کے مہینے میں کمرشل فارمنگ کے لیے کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاج پرتشدد صورتحال اختیار کرگیا تھا، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کے آبائی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر مورو میں جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جب کہ ڈی ایس پی اور 6 پولیس اہلکاروں سمیت ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کمرشل فارمنگ کے لیے زمین مختص کرنے، 6 کینالز کی تعمیر، پیکا ایکٹ اور وکلا کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک مارچ حکومت سے مذاکرات کے بعد ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز...
    وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاق یا پنجاب سے مدد نہیں ملی: ترجمان وزیراعلی کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔ فراز مغل کا کہنا تھاکہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاوڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے 200 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاقی یا پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھاکہ قومی سانحہ ہے وزیراعظم کو بونیر کے لیے...
    پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) دفاع وطن ہو یا قدرتی آفت، پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔پاکستان کی تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ جب بھی وطن کو کسی خطرے کا سامنا ہوا، چاہے وہ سرحدوں پر دشمن کی یلغار ہو یا اندرون ملک قدرتی آفات، افواجِ پاکستان ہمیشہ صفِ اول میں نظر آئیں۔  حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دیگر شمالی علاقوں میں شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب جیسی قدرتی آفات نے جہاں عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیا، وہیں پاک فوج ایک بار پھر امید کی کرن بن کر سامنے آئی۔ واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج، سفارتخانے کوگھیرلیا، ’’قاتل...
    سروں کے شہنشاہ، قوالی کے بے تاج بادشاہ اور موسیقی کی دنیا کے روشن ستارے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے. 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کی فضاؤں میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔ 1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز...
    وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں  امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے لیے دستیاب ہیں۔ مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹیوں نے ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے لیے پُرعزم قومی اہداف مقرر کیے ہیں، جن کا مقصد ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور فن ٹیک کے استعمال میں تیزی سے اضافہ کرنا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کے کیش لیس اکانومی اقدام کے تحت اہم اہداف میں فعال ڈیجیٹل مرچنٹس کی تعداد کو مالی سال 26-2025 کے اختتام تک 20 لاکھ تک پہنچانا، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد کو موجودہ 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک سال میں 12 کروڑ تک لے جانا، اور سالانہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لین دین کو دگنا کرتے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے بے لوث رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بہادری اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت کے مشکل وقت میں کئی افراد کو ڈوبنے سے بچایا اور انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کا عملی مظہر ہیں۔...
      ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صوبے میں سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرا افسوس ظاہر کیا۔ علامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی حکومت کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ بیانات کو مسترد کیا ہے جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی عزائم کو یکسر مسترد کرے، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ بیانات قابض طاقت کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی قیادت اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے...
    خلیج تعاون کونسل نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، انسانی امداد کی مسلسل رسائی، اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے اور غزہ کی تمام گزرگاہیں کھولنے کا مطالبہ کیا۔ کونسل نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جبری انخلا کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیج تعاون کونسل (GCC) نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے " گریٹر اسرائیل " سے متعلق بیانات کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قراردیا ہے۔ کونسل نے اسرائیلی انتہا پسند وزیر سموٹریچ کی جانب سے نئی غیرقانونی بستیوں کے منصوبے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے انکارکی بھی مذمت کی۔ خلیجی وزرائے خارجہ نے واضح...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے متاثرہ علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی تعاون کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امدادی کارروائیوں کے لیے...
    ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ ہوا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے...
    سٹی 42: پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف  نے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی  علی امین گنڈا پور کو ٹیلی فون کیا،خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا  وزیراعلی مریم نواز شریف نے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے ڈسپوزل پر ہیں،اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی طرف سے بھی شہادتوں پر تعزیت کی   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  وزیراعلی...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹۃائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا...
    صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، ان شاء اللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں...
    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کیا اور سیلاب سے تباہی پر ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر ہاؤس کے پی کے مطابق وزیراعلٰی سندھ نے خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔  وزیراعلٰی سندھ نے گورنر خیبر پختونخوا کو سندھ حکومت کی یجانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت و عوام خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلابی متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے مکمل تیار ہے۔
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بارشوں سے تباہی پر انہیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِاعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کو بھی ٹیلی فون کیا اور حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔  گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گی۔ گورنر نے کہا کہ  سندھ کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون و امدادی اقدامات جاری رکھیں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر 263 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23 مارچ 2026ء کو یوم پاکستان کے موقع پر دیئے جائیں گے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ ایوارڈز سیکشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سائنس کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی اور کامیابیوں پر ڈاکٹر سید حبیب اﷲ شاہ (زراعت) کو ستارہ امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر رافیہ ممتاز کو پی اے پی پی، انجینئر ڈاکٹر مریم جلال چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم فراز اور پروفیسر ڈاکٹر اویس یٰسین کو تمغہ امتیاز جبکہ انجینئر رخسانہ زبیری کو ستارہ امتیاز...
    ویب ڈیسک : باجوڑ اور بونیر میں سیلابی صورتحال خطرناک ہوگئی ، کے پی حکومت کے 2ہیلی کاپٹر  ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبہ بھر کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ ہوا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا ہے، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ وزیر اعلی نے موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ تمام متعلقہ حکام، ڈویژنل انتظامیہ اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) جمعرات کو پاکستانی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد میں کچھ افغان شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مہاجرین کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں، ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں جرمنی منتقل ہونا تھا۔ پاکستان کن لوگوں کو ملک بدر کرنا چاہتا ہے؟ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو جرمن پروگراموں میں رجسٹرڈ ہیں، جیسے سابق مقامی عملہ اور دیگر ایسے لوگ جنہیں 2021 میں طالبان کے قبضے کے بعد خطرے سے دوچار قرار دیا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ کتنے ایسے افراد ان گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ افغانستان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے انکشاف کیا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہان کیلئے کانسٹیٹیوشن ایونیو پر روٹ لگایا گیا جہاں مجھے 15 منٹ انتظار کرنا پڑا لیکن یہ سن کر حوصلہ ہواکہ خواجہ آصف بھی اپنے ماتحتوں کے گزرنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ تقریبا رات ایک بجے جب میں پارلیمنٹ لاجز سے نکل رہا تو مجھےروک دیا گیا کیونکہ کانسٹیٹیوشن ایونیو پر آرمی ، ایئر فورس اور نیوی کے چیفس کیلئے روٹ لگایا گیا تھا ، مجھے وہاں پر 15 منٹ انتظار کرنا پڑا جس دوران...
    کراچی: سابق بیٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کردیا۔ قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز سے شرمناک شکست اور سیریز 1-2 سے ہارنے پر سابق کرکٹرز کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ باسط علی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں دم ہے نہ ٹیلنٹ ہے، سب دکھاوے والی کرکٹ کھیلتے ہیں، ان لوگوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا۔ پاکستان کو اب نیپال اور اٹلی جیسی ٹیموں سے کھیلنا چاہئے، کورٹ مارشل نہ کیا تو ہم اٹلی اور نیپال سے بھی ہاریں گے۔ باسط علی نے محمد رضوان اور بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں اب تک اپنے کیریئر کے ابتدائی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سعودی عرب آئل کمپنی آرامکو نے اپنے جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز کی زیرقیادت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز (جی آئی پی) بلیک راک کا حصہ ہے جبکہ جعفورہ مملکت سعودی عرب میں سب سے بڑا نان ایسوسی ایٹڈ گیس ڈویلپمنٹ منصوبہ ہے جس میں تقریباً 229 کھرب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ خام گیس اور 75 ارب اسٹاک ٹینک بیرل کنڈینسیٹ کے ذخائر موجود ہیں، یہ منصوبہ آرامکو کی ان کوششوں کا اہم حصہ ہے جس کے تحت وہ 2021 سے 2030...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔ گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم...
    بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (ISC) کا پہلا ورکنگ سیشن سینیٹ آف پاکستان کی میزبانی میں 11-12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اس کانفرنس کے انقعاد کا مقصد، عالمی امن و سلامتی کے قیام، نیز مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی راہنماؤں کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین نے ایران کی قومی اسمبلی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو اسلام آباد کا دورے اور بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے پہلے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر کی مشیر محترمہ مصباح گوہر اور اسلام آباد میں متعین ایران کے ڈپٹی ایمبسیڈر نبی شیرازی کے درمیان ہونے والی ملاقات...
    چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواستیں ‎ 4نومبر 2024ء کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کے خلاف چیف جسٹس سمیت 13 میں سے 9 ججوں کی رائے کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا خط پبلک کر دیا گیا۔سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے معاملے پر اعلیٰ ججوں میں اختلافات کی دستاویزات پبلک کر دی گئیں۔ چیف جسٹس سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودی عرب عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ملاقات میں دونوں ممالک کےعدالتی افسران کےلیےمشترکہ تربیتی پروگرامز اور علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے 31 اکتوبر کو چیف...
    سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور دنیا کو ایک پرامن، ترقی پسند اور مثبت پاکستان سے روشناس کروایا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف نہ صرف سنا گیا بلکہ اسے مثبت انداز میں سراہا بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کے دوران غیر معمولی جرات اور عظیم قربانی کا مظاہرہ کرنے پر پاک فوج، نیوی اور ایئر فورس کے 488 افسران اور جوانوں کو اعلیٰ عسکری اعزازات عطا کیے۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں فتح: فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف، وفاقی وزرا اور بلاول بھٹو کو قومی اعزازات سے نواز دیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مجموعی طور پر 8 افسران و جوانوں کو ستارہ جرات، 5 کو تمغہ جرات اور 24 کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ستارہ جرات حاصل کرنے والوں میں ونگ کمانڈر بلال رضا، ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود، اسکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، اسکواڈرن لیڈر محمد اسامہ...
    ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کو معرکہ حق کے دوران اعلیٰ خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈز دینے کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے فوجی اور سول اعزازات تقسیم کیے۔ معرکہ حق کے دوران اعلی صحافتی خدمات پر ایکسپریس نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف عامر الیاس رانا اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کو تمغہ امتیاز عطا کیا گیا۔ یاد رہے کہ عامر الیاس رانا کو اس پہلے بھی اعلیٰ خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے، انہوں نے دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح جاوید چوہدری کو بھی سال 2023ء میں ستارہ امتیاز...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی امداد روکنے کی پالیسی کے خلاف جاری حکم امتناع کو 2-1 کی اکثریت سے ختم کر دیا۔(جاری ہے) اس عدالتی فیصلے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی متنازع پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ مل گیا ہے۔ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔
    وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا یہ اعزاز بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کو آج ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ معروف نیوز چینل کے رپورٹر سلیمان سعادت خان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں یورپی پارلیمنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آذربائیجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور پاک فوج کے سربراہ کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین ’’پیٹریاٹک وار میڈل‘‘ عطا کیا۔ آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ’’معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں حاصل کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد نے پاکستان...
    قومی اسمبلی نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کو ایک مرتبہ پھر یہ اختیار مل گیا ہے کہ وہ مشکوک افراد کو 3 ماہ تک حراست میں رکھ سکیں۔ یہ اختیار پہلی مرتبہ 2014 میں اے ٹی اے کی شق 11EEEE (تحقیقات کے لیے پیشگی حراست) کے ذریعے دیا گیا تھا، جس کے تحت حکومت اور مجاز مسلح و نیم فوجی دستے دہشتگردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں افراد کو 3 ماہ تک حراست میں رکھ سکتے تھے۔ تاہم یہ ترمیم صرف 2 سال کے لیے نافذ العمل رہی اور 2016 میں اس کی مدت ختم ہوگئی۔...
    راولپنڈی : آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ "پیٹریاٹک وار میڈل” سے نوازا، میڈل صدر الہام علییف کی جانب سے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیردفاع کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے تنازع...
    بلاول بھٹو زرداری : فوٹو اسکرین گریب  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی کی محنت سے کراچی کو زیادہ پانی دے سکیں گے۔نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ساتھ پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر رہے ہیں، جلد ہی لیاری کو زیادہ پانی دینے کے قابل ہوجائیں گے، صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کر رہا ہے۔ عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں، بلاول...
    پرینکا گاندھی نے غزہ کی تباہ کن صورتحال پر اپنے درد کا اظہار کیا، جس میں ہزاروں خواتین اور بچوں سمیت 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے غزہ کی صورتحال پر پارٹی کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے تبصرے پر ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر کے ردعمل پر سخت تنقید کی اور سفیر کے ردعمل کو "مکمل طور پر ناقابل قبول" قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں کانگریس پارٹی کمیونیکیشن انچارج و کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر پرینکا گاندھی واڈرا کے "درد اور غم" کے اظہار کے...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلی ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلی ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم نے ملاقات کی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے آذربائیجان اور آرمینیا تنازع کے پر امن حل پر مبارک باد دی، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت آئی ٹی، ایچ ای سی، پی ای سی، نیوٹیک، پی ایم ڈی سی، پی این ایم سی اور ملک کی معروف یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستانی نوجوانوں کی بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تسلیم شدہ مہارتوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) اہم فیصلوں میں نیوٹیک نے مہارتوں کے انضمام کا جامع منصوبہ پیش کیا، پی ایم ڈی سی کو میڈیکل یونیورسٹیوں میں لازمی ٹیکنیشن کورسز شروع کرنے کی ہدایت، ایچ ای سی کو تمام یونیورسٹیوں میں اسکل ٹریننگ اور غیر ملکی زبانوں کی تدریس لازمی قرار دینے کی...
    آذربائجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور پاک فوج کے سربراہ کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین “پیٹریاٹک وار میڈل” عطا کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ دورانِ ملاقات آذربائیجان کے وفد نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور “معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص” میں حاصل کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ بیان...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی ہے، جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی...
    تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کو اب انسانیت کے خلاف جرم تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے ان تمام ممالک سے اپیل کی جو اس وقت یا ماضی میں امریکی پابندیوں کا نشانہ بنے، کہ وہ متحد ہو کر مشترکہ ردعمل دیں اور اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عراقچی نے طبی جریدے لانسیٹ گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مطالعے کا حوالہ دیا، جس میں بین الاقوامی پابندیوں کے انسانی جانوں پر اثرات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مغربی حکومتیں برسوں سے یہ دعویٰ کرتی آئی ہیں کہ پابندیاں...
    ویب ڈیسک:  کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔  صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔  وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی...
    سوئی گیس نے شہر قائد کے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے 14 اگست کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی۔  سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو 14 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔  یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کے لئے...
    راو لپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو  اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر تحویل میں لینے کے کچھ دیر بعد چکری  انٹرچینج پر چھوڑ  دیا۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو بھی  رہا کر دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر علیمہ خان اور  نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد  پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی تھی۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟ علیمہ خان اور نورین نیازی نے...
    سٹی42:  راو لپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین نیازی کو  اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر تحویل میں لینے کے کچھ دیر بعد چکری  انٹرچینج پر چھوڑ  دیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی  کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے 9 کارکنوں کو بھی  رہا کر دیاتھا۔   اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر علیمہ خان اور  نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد  پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی تھی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر  اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا...
    راو لپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی...
      قومی اسمبلی میں خواتین کو بلاوجہ یا غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے مطابق، شوہر یا کسی بھی گھر کے فرد کی جانب سے خاتون کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ یہ ترمیمی بل پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے منگل کے اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر کسی خاتون کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے نکالا گیا تو ذمہ دار شخص کو تین سے چھ ماہ تک قید اور 2 لاکھ روپے تک...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، اس لیے حکومت صوبے میں کارخانوں کا صنعتی انقلاب لا رہی ہے۔ نوجوان کھیلوں کی طرف آئیں تاکہ منشیات سے بچا جاسکے، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی کھیلوں کی طرف لائیں تاکہ منشیات کی لعنت سے بچا جاسکے۔ پشاور سے جاری کیے گئے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے احساس اور روزگار پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے نوجوان ہنر پروگرام شروع کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، اس لیے حکومت صوبے میں کارخانوں کا صنعتی انقلاب لا رہی ہے۔ پشاور سے جاری کیے گئے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے احساس اور روزگار پروگرام شروع کیا، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے نوجوان ہنر پروگرام شروع کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنر اور ڈگریاں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 800 میگا واٹ کی نئی ٹرانسمیشن لائن 2028ء تک مکمل کر لیں گے،...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بہت سے ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، دہشتگردی کسی کو قبول نہیں، کیونکہ اس سے سب یکساں طور پر متاثر ہورہے ہیں۔ وفاق نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے شروع دن سے صوبے میں امن کے لیے جرگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال، میرا اپنے گاؤں جانا تک محال ہے، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ ان کوششوں کا مقصد دہشتگردی کے خلاف عوام کو آن بورڈ کرنا اور ان کا اعتماد حاصل کرنا ہے، دہشتگردی جس طرح...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور “کسٹوڈین آف دی ہاؤس” وہ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کا واحد حل مذاکرات ہیں اور وہ اس مقصد کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔ سپیکر کی پیشکش کے باوجود اپوزیشن واک آؤٹ کر کے ایوان سے چلی گئی۔ منگل کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے یہ پیشکش اس وقت کی جب اپوزیشن رکن اسد قیصر نے ایوان میں اپوزیشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی خود نگرانی کروں گا،ملک کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ قابل تجدید ذرائع کو انرجی مکس میں شامل کرنا ہوگا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر مشرف...