2025-10-05@04:47:30 GMT
تلاش کی گنتی: 408

«ایئر ٹائٹ»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد میں گڈاپ ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا ماوا اور اس کی تیاری کے آلات برآمد کر لیے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر، لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کے مطابق، پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران گبول آباد کے قریب گٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے ایک ملزم عاقب کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے گٹکا ماوا تیار کرنے والی مشینیں، 50 کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا، گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا کیمیکل، ایک جنریٹر، 2 ڈیجیٹل کانٹے، تمباکو، 15 کلو چھالیہ اور پیکنگ مٹیریل برآمد کیا۔ گٹکا ماوا کی فیکٹری سے...
    فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ سے اسٹار گیٹ کی جانب جانے والی سڑک پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے باعث سڑک پر شدید ٹریفک جام تھا۔ ٹریفک جام کی صورتحال میں ایمبولینس بھی پھنسی رہی، جبکہ شہری بھی پریشان دکھائی دیے۔اسٹار گیٹ پر چیکنگ کیلئے بنی تین میں سے ایک لین چلائی جارہی تھی۔اس موقع پر ایک شہری نے کوہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کرنے والا عملہ بڑھایا جائے۔
    سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں  8 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختوانخوا کے ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں 2 آپریشنز کیے گئے۔ ضلع ٹانک میں خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 6 خوارج مارے گئے۔ جبکہ  دوسری جانب وادی تیراہ میں کیے گئے ایک دوسرے آپریشن میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے:جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 4 جوان شہید، آئی ایس پی آر  آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو کیے گئے ان آپریشنز میں مجموعی طور پر 8 خوارج مارے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کچھی میں...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہونے والی تباہی کا احوال شیئر کیا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے آگ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ اس آگ کے باعث انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے اور کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ ایسا کوئی منظر دیکھیں گی۔  پریتی زنٹا نے لکھا کہ انہوں نے کبھی یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ ایسا دن دیکھیں گی جب لاس اینجلس کی آگ ان کے اردگرد کے محلوں کو تباہ کر دے گی، جس کے باعث ان کے...
    بلاک بسٹر فلم آر آر آر کے سپر اسٹار رام چرن کی نئی فلم 'گیم چینجر'  لیک ہو گئی۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب فلم کے مختلف کلپس اور ہائی کوالٹی پرنٹس غیر قانونی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہونے لگے۔ رپورٹس کے مطابق، کئی پلیٹ فارمز بشمول ٹورنٹ سائٹس پر فلم کے مختلف کوالٹیز کے پرنٹس لیک ہو چکے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ ویب سائٹس پر ‘Game Changer Download’ جیسے الفاظ بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔  غیر قانونی ویب سائٹس جیسے Tamil Rockerz ماضی میں بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہیں، اور اب یہ مسئلہ دوبارہ سر اٹھا چکا ہے۔ فلم رام چرن کے ڈبل رول کے گرد گھومتی ہے، جہاں وہ ایک...
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن کے نمائندوںسے میٹنگ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (FBATI) نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کے نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ کاروباری برادری نے گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔تقریب کے دوران، FBATI اور ٹاؤن انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے اور عوامی و نجی شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ کاروباری برادری نے شجرکاری مہم میں تعاون کے طور پر چیئرمین نصرت اللہ کو چیک بھی پیش کیا۔ یہ اقدام کاروباری برادری اور مقامی...
    اسلام آباد: ایلون مسک کے اسٹارلنک کو ٹکر دینے کیلیے چین بھی میدان میں آگیا، خلا سے انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلیے چینی کمپنی نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن کروالی۔ ذرائع کے مطابق چین کی شنگھائی اسپیس کام سیٹلائت ٹیکنالوجی لمٹیڈ نامی کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کروالی ہے۔ چینی کمپنی ایس ایس ایس ٹی کمپنی ایلن مسک کے اسٹار لنک سے بھی تیز اور سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایس ایس ایس ٹی نامی کمپنی سال 2025 میں 648 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا ہدف رکھتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2027 تک دنیا بھر کو انٹرنیت فراہم کرنے کے قابل...