2025-09-18@18:57:28 GMT
تلاش کی گنتی: 435

«سفیر کا استقبال کیا»:

(نئی خبر)
    حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے ایک ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے ایک سال میں مختلف وزارتوں، محکموں میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ وزارتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی۔
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) سینٹ کی مجلس سے قائمہ برائے خزانہ کے اجلاس میں حکومت کی طرف سے  ایف بی آر کی طرف سے 1010گاڑیوں کی خریداری کو وقتی طور پر روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سینٹ کمیٹی نے اس خریداری کے معاملہ کو تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔ سینیٹر فیصل ووڈا نے ایف بی آر کے افسروں پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا۔ اجلاس میں مختلف مالیاتی پالیسیوں، ایف بی آر کی کارکردگی اور خریداری کے متنازعہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ سینٹ کی مجلس قائمہ نے ایف بی آر تربیت  سے  متعلق کمیٹی نے  تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ گزشتہ روز میری بات سے کنفیوژن پیدا ہوئی، وضاحت کرنا چاہتا ہوں کل فیصلہ نہ ماننے سے متعلق ججز کا نہیں افراد کا ذکر کیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ سماعت کررہاہے،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنے دلائل ختم کر لوں گا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175میں ہے،فوجی عدالتیں الگ قانون کے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام کے باوجود قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی...
    اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ضیا  کے رہنما  اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کومذاکرات ختم کرنے پہلے 28 جنوری تک حکومتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے تھا،پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرکے گیند خود اپنی کورٹ میں ڈال دی، مذاکرات کیلئے تمام ادارے بھی آن بورڈ تھے،مشاورت کیلئے 7 ورکنگ ڈے پر پی ٹی آئی نے اتفاق کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے  کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہے کہ مذاکرات کو ختم کردیا گیا ہے، اندرون بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی امیدیں تھیں کہ کوئی سیاسی استحکام کا راستہ نکل آئے گا ،پہلے خوشی کی بات یہ تھی کہ پی ٹی آئی روایت سے ہٹ کر پہل کی اور مذاکراتی کمیٹی...
    فیصل آباد (جسارت نیوز) الخدمت انور نذیر اسپتال کے زیر اہتمام صحت عامہ پر منعقدہ سیمینار میں ممتاز پیتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر مجید نے ’’صحت عامہ مسائل اور تدابیر‘‘ کے موضوع پر بھرپور سیشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد افراد کی جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت پر منحصر ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ان عوامل کا ذکر کیا جو صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علامات بیماری نہیں ہوتیں بلکہ یہ بیماری کے اثرات ہوتے ہیں جنہیں عام طور پر بیماری سمجھ کر علاج شروع کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر طاہر مجید نے مریضوں پر زور دیا کہ وہ پہلے ڈاکٹر سے اپنے مرض کی تشخیص کروا کر علاج شروع کریں اور...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔(جاری ہے) صوبائی ہیلی کاپٹر میں مریضوں و زخمیوں کو قدرتی و انسانی آفات کے دوران دور دراز کے علاقوں سے علاج معالجے کےلیے بروقت ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری ریلیف یوسف...
    احسن اقبال—تصویر بشکریہ اے پی پی وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025ء میں ایم ایل 1 کراچی تا پشاور اور قراقرم ہائی وے فیز 2 پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں چینی اسپرنگ فیسٹیول کی تقریبات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مکمل ہونے والے سی پیک فیز 1 منصوبے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی علامت ہیں، جیسے جیسے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں کام آگے بڑھے گا اُسی طرح یہ چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وژن ہے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 میں دو میگا منصوبوں قراقرم ہائی وے فیز2  اور پاکستان ریلوے کے مین لائن ون پر کام شروع کیا جائے گا۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں چینی اسپرنگ فیسٹیول کی تقریبات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں مکمل ہونے والے سی پیک فیز ون کے منصوبے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی علامت ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ احسن اقبال نے اعتماد کا اظہار...
    ویب ڈیسک —  صدر ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے پہلے روز جن اقدامات کا اعلان کیا ہے، ان میں عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کو الگ کرنا بھی شامل تھا۔ ٹرمپ کا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ اختلاف عالمی وباء کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کے دنوں میں ہوا تھا۔یہ مرض چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا اور تھوڑے ہی عرصے میں اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کوویڈ کے بارے میں مختلف نظریات سامنے آئے تھے جن میں سے ایک مطابق یہ وائرس چین میں جانور فروخت کرنے کی مارکیٹ سے نکلا۔ ایک اور نظریے کہا گیا تھا اس کا ماخذ ووہان میں قائم وائرسوں کا تحقیقی مرکز تھا، جہاں سے یہ وائرس لیک...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میںسانحہ چکرا گوٹھ کیس ‘ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر،سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی۔سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے وکلا طرفین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ،رئیس مما کو ٹرائل کے دوران کسی گواہ نے شناخت نہیں کیا،ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم رئیس مما نے 2011 ء میں کورنگی میں اپنی دہشت اور...
    نو مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ، پی ٹی آئی مطالبات پر حکومتی جواب تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر جواب تیار کرتے ہوئے 9 مئی 2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 2 نکاتی مطالبات کا جائزہ لیا، اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کمیٹی کے لئے جواب تیار کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے...
    حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر جواب تیار کرتے ہوئے  9 مئی 2023 سے متعلق واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے 2 نکاتی مطالبات کا جائزہ لیا، اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی  نے پی ٹی آئی کمیٹی کے لئے جواب تیارکرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو پر، کورکمانڈر کے گھر حملہ ہوا، اس روز شہدا  کی یادگاروں اور مجسموں کی بے حرمتی کی گئی،...
    پشین (آن لائن) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شدید برفباری میں ضلع پشین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یارو، سرانان، ہیکلزئی، بٹے زئی اور ڈب کراس لیویز چیک پوسٹوں کا وزٹ کرکے تھانوں اور چوکیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ انچارج سمیت لیویز اہلکاروں سے مسائل اور مشکلات دریافت کیں۔ اس موقع پر محب ترین اور رسالدار گوہر خان بھی ان کے ہمرا تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا کہ بلوچستان لیویز ایک مثالی فورس ہے جن پر فخر کرتا ہوں لیویز فورس کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے بہترین کارکردگی کی بدولت بلوچستان کا 80 فیصد ایریا لیویز کے زیر کنٹرول...
    اسلام آباد: پاکستان نے بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں کیخلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے عالمی کنونشن کے تحت قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، بائیولوجیکل مواد کے ذریعے، بیکٹریا ، وائرس یا کسی بھی قسم کی انفیکشنز یا بائیولوجیکل ہتھیاروں کی تیاری پر 25 سال تک سزا، ایک کروڑ جرمانہ جبکہ پاکستان یا پاکستان سے باہر استعمال پر سزائے موت، عمر قید دی جا سکے گی۔ بائیولوجیکل ہتھیار کی تیاری میں مالی معاونت اور غیر قانونی طور پر بر آمد یا درآمد کرنے پر 14سال قید جبکہ قواعد کی خلاف ورزی پر 5 سال قید اور ایک کروڑ تک جرمانے کی سخت سزائیں متعارف کروائی گئیں ہیں۔ ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیار کے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) محکمہ بلدیات کے پی نے پراپرٹی کو کارآمد بنا کر اس سے آمدن حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر لی، جس کے لیے اس نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ لیز رولز 2025 تیار کر لیے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی کاروبار دوست لیز متعارف کرائی گئی ہے، 250 سے 499 ملین تک سرمایہ کاری کرنے والوں کو پراپرٹی 49 سال تک لیز پر دی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق 500 ملین روپے سے زائد سرمایہ کاری کرنے والوں کو محکمہ بلدیات پراپرٹی 99 سالوں کے لیے لیز پر دے گی، اور رولز کے مطابق لیز میں سالانہ 7.5 فی صد اضافہ کیا جائے گا۔ نئے، زائد المعیاد اور پرانے لیز...
    پشاور: خیبرپختونخوا( کے پی کے ) کی  حکومت نے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان کے پی کے نے کہاکہ  چند شرپسند عناصر کی وجہ سے آپریشن ضروری ہوگیا ہے، امن معاہدے پر قانون کے مطابق عمل درآمد کرایا جائےگا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ کرم کی صورتحال پر اسٹیک ہولڈرز سمیت دیگر اداروں کے افسران سے مشارت جاری ہے، 3 ماہ سےکرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہےہیں، کچھ شرپسندوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس میں القادر کیس کا فیصلہ اڑتالیس گھنٹے میں چیلنج کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے بریفنگ میں بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے میں قانونی سقم ہیں، کور کمیٹی کو حکومت پی ٹی آئی مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین کور کمیٹی نےکور کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے بلا نے کا مطالبہ کیا ہے، ارکان نے کہا ہمیں میڈیا سے تمام باتوں کا پتہ چلتا ہے، اعتماد میں لیا جائے، ارکان نے کہا حکومت مذاکرات سے فرار چاہتی ہے ان کا رویہ غیر جمہوری ہے، انہیں لگتا تھا بانی تحریک...
    پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30...
    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج  بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں  کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے  اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا  تھا۔     سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف  نے  پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ  معاف کرے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) ماہرین کا ماننا ہے کہ سیاسی فیصلے ملک میں قانون کی عملداری اور جمہوری روایات کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں اور حالیہ فیصلہ بھی سیاسی انتقام پر مبنی ہے، کیونکہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو فیصلہ تین دفعہ مؤخرکرنے کے بعد سنایا گیا ہے صرف اور صرف پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میز پر جھکانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ملک کی ملٹری اسٹبلشمنٹ کا اس فیصلے کے پیچھے خاص کردار ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیصلہ قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا...
    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ فیصلے میں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، ضیاالمصطفیٰ نسیم اور فرحت شہزادی کو بھی اشتہاری قرار دیتے ہوئے منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جبکہ القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی اور یونیورسٹی وفاقی حکومت کی تحویل میں دیے جانے کا حکم...
    رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔شیخ وقاص نے اپنے مؤقف میں کہا کہ یہ بری کیے جانے کا کیس تھا، اس میں سزا بنتی ہی نہیں تھی۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزابانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے قبل ’ایسٹ ریکوری یونٹ‘ کے...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جب احتساب عدالت کے جج نے فیصلہ سُنایا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان ہنس پڑے اور کہا کہ جو (جج) ناانصافی پر فیصلے کرتے ہیں اُن کو پروموشن ملتی ہے، جو حق پر فیصلے دیتے ہیں، انہیں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا جاتا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بھی فیصلہ سن کر مسکرائی تھیں۔ ہمیں فیصلہ سن کر کوئی حیرانگی نہیں، ہم نے دیکھا کہ 2 سال سے ہمارے ساتھ عدلیہ کا رویہ غیر منصفانہ اور امتیازی رہا ہے۔ مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصلے سے عدلیہ کی...
    کراچی : گل زمین فٹبال کپ میںکھیلے گئے میچ میں کھلاڑی کا فٹبال کو کک لگاتے ہوئے شاندار انداز کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا کوارٹر فائنل کھیلا گیا جس میں کراچی یونائیٹڈ اور کابل اسپورٹس نے سیمی فائنل تک رسائی مکمل کرلی، پہلا سیمی فائنل آج ککری گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل حیدری اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ18جنوری بروز ہفتہ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ککری گراؤنڈ لیاری میں کراچی یونائیٹڈ بمقابلہ تنظیم اسپورٹس کھیلا گیا جس میں کراچی یونائیٹڈ نے 0-2 سے تنظیم اسپورٹس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ اسی...
     پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سرفراز احمد کی سابق فرنچائز نے انہیں دوبارہ منتخب کرلیا۔ پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں انہیں اپنا ہیڈکوچ مقرر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے بعد کیا ہے، انہوں نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے اپنی دستیابی سے معذرت کرلی۔سرفراز احمد نے بطور پلئیر ٹیم کیساتھ 9 سال کا طویل سفر طے کیا ہے، جس میں وہ 8 سال کوئٹہ...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےکے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) فیصل آباد پریس کلب کے سینئر فوٹو جرنلسٹ اور سابق جوائنٹ سیکرٹری محمد طاہر اور ابرار برکت ڈیجیٹل میڈیا اردو پوائنٹ  کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے نے صحافی برادری میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔ اے سی سٹی کی جانب سے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کیمرہ، موبائل اور لوگو چھیننے کے خلاف پریس کلب کے گروپ لیڈر اور صدر شاہد علی کی قیادت میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران، سینئر صحافیوں، اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اے سی سٹی کے اس اقدام کو صحافیوں کے حقوق اور آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا۔ شرکاء...
    خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اوربالائی اضلاع میں انتہائی سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آپر چترال ، آپر دیر ، کوہستان کے اضلاع میں موسم جزوی ابرالود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ چار سدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ چترال ،دیر ،سوات اور دیگر بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں گزشتہ برفباری کے باعث تاحال بند ہیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، دیر، چترال منفی 4، پاراچنار منفی 3، سیدو شریف سوات اور مالم جبہ میں منفی...
    کراچی(جسارت نیوز) اسلامی جمعیت طالبات نے کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کا نتیجہ 33فی صد آنا افسوس ناک قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ایئر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسلامی جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ایئر کا نتیجہ محض 33 فی صد رہا ہے، تاہم سندھ کے دیگر بورڈز کا 80 فی صد سے زائد نتائج آنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے...
    بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ان کا دوسرا اعلان ہے، کیونکہ اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا مگر 24 گھنٹے بعد فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ تمیم اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ بائیں ہاتھ کے کرکٹر تمیم نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور اب یہ ان کے کیریئر کا اختتام ہے، اس فیصلے پر کافی سوچ بچار کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کے قریب ہونے کے باوجود وہ اپنی واپسی کے بارے میں ڈسکشن نہیں کروانا چاہتے۔ وہ طویل...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائر کے نتائج پر اسلامی جمعیت طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ اسکروٹنی فیس مکمل طور معاف کی جائے اور کراچی کے طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ناظمہ صوبہ اسلامی جمعیت طالبات سندھ حلیمہ سعدیہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ فرسٹ ائر کا نتیجہ محض33 فیصد رہا ہے، سندھ کے دیگر بورڈ کا80 فیصد سے زائد نتائج آنا، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تعلیمی نظام تخصیص کا شکار ہے اور پیسوں کے بل بوتے پر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی جمعیت طالبات صوبہ سندھ اس بات کا مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم کو تجارت بننے سے روکا جائے اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج...
    طیب سیف: پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین مزاکرت کے ڈیڈ لاک  پر پی ٹی آئی کا فوری طور پر اپنے مطالبات تحریری طور پر  نہ  دینے کا فیصلہ  کیا ہے ۔   ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ملک سے باہر ہیں ان سے ملاقات کے بعد مطالبات تحریری طور پر دیے جایے گے ۔سپیکر ایاز صادق کی جانب سے پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔اسد قیصر نے سپیکر قومی اسمبلی سے بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ کیا تھا ۔اسد قیصر کے تحفظات پر سپیکر ایاز صادق نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔بیرسٹر گوہر نے ایاز صادق کے...
    لاہور: پنجاب کے کاشت کاروں کے لیے بری خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے رواں سال بھی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے گندم کی امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک بار پھر گندم خریدنے سے انکار کردیا اور فصلوں کی امدادی قیمت دینا بھی بند کردی، جس سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، پہلے سے گوداموں میں موجود گندم کو اب طویل عرصے کے بعد فلور ملز کو جاری...
    کاشت کاروں کیلئے بری خبر! پنجاب حکومت نے گندم کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کے کاشت کاروں کے لیے بری خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے رواں سال بھی گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے گندم کی امدادی قیمت جاری نہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک بار پھر گندم خریدنے سے انکار کردیا اور فصلوں کی امدادی قیمت دینا بھی بند...