2025-11-16@21:32:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1716
«شاہ نقوی»:
(نئی خبر)
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے پانچ نئے ذخائر کی دریافت پاکستان میں ہائیڈرو کاربن کے وسیع ذخائر کی موجودگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار او جی ڈی سی ایل کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کیا۔ وزیر پیٹرولیم کو کمپنی کی آپریشنل سرگرمیوں اور مستقبل کی پیداوار بڑھانے کے اسٹریٹجک پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ حکومتی اصلاحاتی عزم واضح سمت فراہم کر رہا ہے، جو شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار پاکستان کے انرجی سیکٹر کے لیے مستقل...
امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیسوں میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے غیر ملکی ماہرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ ممالک اپنی ویزا پالیسیوں میں تبدیلیاں بھی کر رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے ان باصلاحیت لوگوں کو اپنی طرف کھینچ سکیں جو اس سے قبل امریکا جانے کو ترجیح دیتے تھے۔ برطانیہ فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹرمر ماہرین کے لیے ویزہ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ ان کی ‘گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس’ دنیا بھر سے ان سائنس دانوں اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ لا کر معاشی ترقی کو فروغ دینا چاہتی ہے جو اس سے قبل عموماً اپنی خدمات...
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 29 ستمبر کو ویزا قوانین میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ، ایونٹس، کروز شپس اور لیژر بوٹس کے شعبوں کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق مزید برآں ایک سالہ ’انسانی بنیادوں پر رہائشی پرمٹ‘ بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جاسکے گا۔ The Federal Authority for Identity, Citizenship, Customs and Port Security announces new amendments and additions to entry visa...
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کی سالانہ کانفرنس میں ملک کے سامنے ایک مثبت متبادل پیش کرنے کا اہم موقع ہے، جو کہ ریفارم یوکے کی نمائندگی کرنے والی زہریلی تقسیم اور زوال سے بالکل مختلف ہے۔ کانفرنس سینٹر میں اپنی اہلیہ وِکٹوریہ اسٹارمر کے ہمراہ پہنچتے ہوئے وزیراعظم نے اسے اپنی جماعت کے لیے انتہائی اہم کانفرنس قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے کہ ہم اپنی بات قوم کے سامنے رکھیں اور یہ بالکل واضح کریں کہ محب وطن قومی تجدید ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، نہ کہ وہ زہریلی تقسیم اور زوال جو ہمیں ریفارم سے ملتا ہے۔ Post Views:...
جنیوا: ہزاروں مظاہرین فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری و فوجی کارروائیوںکیخلاف مارچ کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں جرمنی کے شہر برلن میں بھی غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
جرمن وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ برلن، جوہری معاملے پر تہران کیساتھ نئے معاہدے تک پہنچنے کو تیار ہے! اسلام ٹائمز۔ جرمن وزیر خارجہ جوہانس وڈفل نے دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جرمنی، ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کے حل کے لئے مذاکرات و سفارتکاری کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ جوہانس وڈفل نے کہا کہ جرمنی کا موقف واضح ہے؛ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے! جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم سفارتکاری کے راستے پر یقین رکھتے ہیں اور ایران کے ساتھ ایک نئے معاہدے تک پہنچنے کے لئے بات چیت کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ہونے کا دعوی کردیا۔امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔امریکی صدر کا یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ہونے والی ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ ان کے پاس غزہ سے متعلق ایک ڈیل ہے اور یہ ڈیل یرغمالیوں کو واپس لائے گی اور جنگ کا خاتمہ بھی کرے گی تاہم امریکی صدر نے اس ڈیل کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں...
دبئی: دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ایمریٹس نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے آغاز سے قبل دبئی ہیڈکوارٹرز میں خواتین میچ آفیشلز کے خصوصی وفد کا پرتپاک استقبال کیا، یہ پینل 14 امپائرز اور چار میچ ریفریز پر مشتمل ہے جو دنیا کے 10 مختلف ممالک کی نمائندگی کر رہا ہے۔ اس سال کا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک کھیلا جائے گا اور تاریخی اعتبار سے پہلی مرتبہ یہ ایونٹ صرف خواتین آفیشلز کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ تمام 50 اوورز کے میچز میں سپروائزنگ ٹیم مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوگی، جو عالمی کرکٹ میں صنفی برابری کی ایک اہم مثال ہے۔ ایمریٹس گروپ ہیڈکوارٹرز میں...
غزہ:النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملوںمیں زخمی ہونےوالے افراد کواسپتال منتقل کیا جارہاہے ، چھوٹی تصویر میں امداد کے منتظر نوجوانوںپر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی لاشوںسے لپٹ کر انکا چھوٹا بھائی رو رہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما شاندار فارم میں ہیں اور سری لنکا کے خلاف نصف سینچری کے ساتھ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ابھیشیک مسلسل 7 اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز محمد رضوان اور روہت شرما کے پاس تھا۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی Stat Alert ???? – #TeamIndia opener Abhishek Sharma now has the most runs in a T20 Asia Cup edition ???????? He has scored 309 runs so far and becomes the first batter to achieve this feat. pic.twitter.com/xELyd078Kz — BCCI (@BCCI) September 26, 2025 ...
بیجنگ: چین نے دنیا بھر کے نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی ماہرین کے لیے خصوصی ’’K ویزا‘‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ویزا یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا۔ چینی حکام کے مطابق ’’K ویزا‘‘ کے تحت اہل افراد کو تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور کاروباری تحقیق کے شعبوں میں کام کرنے اور بار بار آمد و رفت کی سہولت دی جائے گی۔ اس کے لیے کسی مقامی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو اپنی جانب متوجہ کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر نے ایچ ون بی ورک ویزا کی فیس میں بے...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔ اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری...
لاہور: پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ذرائع کی طرف راغب کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں رجحان سولر انرجی ہے۔ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب سے لے کر بڑے شمسی پارکس تک یہ شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور ناقص فضلہ مینجمنٹ اس نظام کو ایک نئے ماحولیاتی بحران میں بدل سکتے ہیں۔ ماہر ماحولیات اور پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان طارق کے مطابق سولر پینلز اگر پانی میں ڈوب جائیں تو ان کے سلیکون خلیے اور فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے...
ویب ڈیسک: پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ذرائع کی طرف راغب کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں رجحان سولر انرجی ہے۔ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب سے لے کر بڑے شمسی پارکس تک یہ شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور ناقص فضلہ مینجمنٹ اس نظام کو ایک نئے ماحولیاتی بحران میں بدل سکتے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے ماہر ماحولیات اور پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان طارق کے مطابق سولر پینلز اگر پانی میں ڈوب جائیں تو ان کے سلیکون خلیے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ سے مستعفی ہونے والے جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف نہ کھڑے ہوئے تو جوڈیشری ختم اور چائنہ ماڈل آ سکتا ہے،27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے مزید قدغن لگانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں جاری وکلاءگول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم جوڈیشری کو کنٹرول کرنے کی سازش ہے، تمام سیاسی جماعتیں 26ویں ترمیم میں شریک ہیں، چھبیسویں ترمیم اس ملک کا سیاہ ترین ڈاکومنٹ ہے جو اس ملک کی پارلیمنٹ نے پاس کیا ،اس سے پہلے یہ کام پی سی او کے ذریعے ہوتا تھا، کوئی بھی ڈکٹیٹر جب ملک پہ قابض ہوتا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی صدارتی راہداری میں جوبائیڈن کی جگہ آٹو پین کی تصویر لگوادی ۔ ٹرمپ نے صدارتی واک آف فیم کی ایک نئی دیوار تعمیر کروائی ہے، جس پر امریکی صدور کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ مگر حیران کن طورپر اس دیوار پر سابق صدر جو بائیڈن کی تصویر کے بجائے ایک آٹو پین کا پورٹریٹ لگا دیا گیا ہے۔ یہ وہی مشین ہے جس کے ذریعے کسی شخصیت کے دستخط خودکار انداز میں بنائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب اس موضوع پر امریکی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محض ایک مذاق نہیں بلکہ ایک متنازع سیاسی پس منظر رکھتا ہے۔ انٹرنیشنل...
دنیا کی تاریخ میں اگر کسی شخصیت کی سیرت کو جامعیت اور آفاقیت کے ساتھ دیکھا جاتا ہے تو وہ صرف نبی اکرم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔ آپؐ کی زندگی کا ہر گوشہ انسانیت کے لیے راہ نمائی اور ہر دور کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ دینِ اسلام میں سیاست اور سفارت کو الگ تھلگ نہیں رکھا گیا بل کہ ان کو اخلاقیات اور عدل کے ساتھ جوڑ کر معاشرتی نظام کی بنیاد بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں جب دنیا طاقت کی کش مکش اور انتشار میں گھری ہوئی ہے، سیرتِ نبویؐ کی یہ جہت اور بھی زیادہ اہم ہو جاتی ہے۔ مدینہ کی ریاست کا قیام اس بات کا...
برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ایک غیر متوقع اور چونکا دینے والا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت بالمورل کیسل کو فوری طور پر عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟ یہ اعلان شاہی رہائش گاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کیسل، اس کے باغات، نمائشیں اور احاطہ ستمبر کے باقی ایام کے لیے عوامی رسائی سے بند کر دیے گئے ہیں۔ وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم قیاس آرائیاں جاری تاحال اس اچانک فیصلے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی تاہم شاہی محل کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ بندش...
شاہد سپراء: لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی کے باعث سولر سسٹم سمیت متعدد کنکشنز التواء کا شکار ہو گئے۔لیسکو میں سیکیورٹی سافٹ ویئرکی عدم فراہمی کی وجہ سے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز التواء کا شکار ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق میٹر ساز کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر نہ ملنے پر میٹرز کی پروگرامنگ کا عمل روکاگیاہے,ایل ٹی میٹرز کی تنصیب سے قبل پروگرامنگ اور سیکیورٹی لازمی قرار دی گئی ہے, تاہم میٹرز ساز کمپنی کا سافٹ ویئر نہ ہونے سے پروگرامنگ نہیں کی جا سکی۔لیسکو کے آپریشن سرکلز نے بڑی تعداد میں میٹرز ایم اینڈ ٹی سرکلز پہنچا دیئے لیکن ایم اینڈ ٹی سرکلز کے پاس سافٹ ویئر کی عدم دستیابی کے باعث...
کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والی جماعتوں میں تحریک انصاف پیشِ پیش ہے۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشتاق احمد خان کا فلوٹیلا پر جانے کا فیصلہ انتہائی جرات مندانہ ہے۔پروگرام کے آغاز میں میزبان حامد میر نے تجزیاتی گفتگو میں کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ لاحق ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ تحریکِ انصاف 27 ستمبر کے جلسے سے کیا مقاصد حاصل کرے گی؟ پروگرام میں فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی، وفاقی حکومت کی خاموشی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے میئر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-24اسلام آباد (صباح نیوز)پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار، تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی منظوری حاصل کرلی،پی آئی اے کا آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لئے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی باضابطہ منظوری مل گئی پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا،پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا،گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے چیف آرگنائزر علامہ پیر سید عبد القادر شاہ شیرازی نے کہا کہ سیرتِ نبوی ؐ تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔میلاد النبی ہمیں نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے کا عہد یاد دلاتا ہے۔ آج اْمتِ مسلمہ کو اگر کسی چیز کی ضرورت ہے تو وہ اسوہ رسالت کو زندگی کا مرکز و محور بناناہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ شینجن ماڈل کی طرز پر ایک مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرائے گی، جسے ’’جی سی سی گرینڈ ٹورز‘‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ ویزا 2025 کے آخر میں آزمائشی بنیادوں پر شروع ہوگا اور بعد میں مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ویزا کے ذریعے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے درمیان باآسانی سفر ممکن ہوگا۔ جی سی سی سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی کے مطابق یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے درخواستیں دی جا سکیں گی۔یہ ویزا خاص طور پر خطے میں مقیم لاکھوں غیر...
پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار، تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی منظوری حاصل کرلی،پی آئی اے کا آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لئے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی باضابطہ منظوری مل گئی پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا،پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا،گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا،پی آئی اے...
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان توانا آواز ہے،ذیشان نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیویارک:وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے یوتھ پروگرام سید ذیشان نقوی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے فلسطین کے حق احتجاجی مظاہرے میں شرکت ، جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطین کے حق میں مظاہرے میں مختلف ملکوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان نقوی نے اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے دہشت گردانہ اقدامات کو روک تھام کے لئے اقوام عالم کو عملی اقدامات لینا ہوں گے۔ غزہ میں اسرائیلی نسل کشی پر نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف...
نیویارک: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام اور اسرائیل ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سمجھوتے کے تحت اسرائیل شام پر حملے روک دے گا جبکہ شام اسرائیلی سرحد کے قریب بھاری عسکری ساز و سامان یا مشینری منتقل نہیں کرے گا۔ امریکی ایلچی کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعلقات کی بحالی کی جانب پہلا قدم ثابت ہو سکتا ہے، جس سے خطے میں سفارتی پیش رفت کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کی حتمی منظوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250924-11-6 کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور محکمہ ماہی گیری میں باہمی سمجھوتا طے پا گیا۔۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ماہی گیری، زراعت اور مائننگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں، جس سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ اور محکمہ ماہی گیری کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اوراعلیٰ حکام شریک تھے۔تقریب میں 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا، جسے صوبے کی معیشت کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معاہدے کو صوبے...
غزہ: البصرہ میں بارودی مواد سے بھری بکتر بند گاڑیوںکو عمارتوںسے ٹکرانے سے دھماکے کے بعد دھواں اٹھ رہاہے ، چھوٹی تصویر میں اسرائیلی بمباری سے الشاطی پناہ گزین کیمپ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
آریان خان کی ویب سیریز ’The Ba*ds of Bollywood‘ پر تنازع، اداکار رنبیر کپور اور پروڈیوسرز کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی تحریر کردہ اور ہدایتکاری میں بنائی گئی ویب سیریز ’The Ba*ds of Bollywood‘ حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے، جس کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ سات اقساط پر مشتمل اس میگا بجٹ سیریز کی پروڈکشن آریان کی والدہ اور فلمساز گوری خان اور والد شاہ رُخ خان نے کی ہے۔ سیریز میں کئی معروف بالی ووڈ ستاروں نے خصوصی شرکت کی، جن میں رنبیر کپور، رنویر سنگھ، سلمان خان، عامر خان، شاہ رخ خان،...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کیلئے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب...
لندن: برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر دنیا کے صف اول کے سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو ملک میں لانے کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے نئی ’ایچ ون بی‘ ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے اعلیٰ دماغ برطانیہ کا رخ کریں تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق تجویز یہ ہے کہ وہ افراد جو دنیا کی پانچ بہترین جامعات سے تعلیم یافتہ ہیں یا عالمی سطح کے انعامات...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کے لیے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ...
یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لئے ہے، گذشتہ روز امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لئے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے "کے" ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کیلئے متعارف کردہ "K" ویزا یکم اکتوبر سے نافذ ہوگا، امیدواروں کو داخلے، قیام اور بار بار آنے جانے کی سہولت زیادہ آسانی سے ملے گی۔ یہ اقدام عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لئے ہے، گذشتہ روز امریکی صدر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کو مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ پاکستان نہ صرف جوہری صلاحیت کا حامل ملک ہے بلکہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی فوج کا مالک بھی ہے جو روایتی طور پر بھارت کے ساتھ اپنی دشمنی پر مرکوز رہی ہے، یہ معاہدہ برسوں پر محیط اسٹریٹجک مکالمے کا نتیجہ ہے۔صدر نکاٹی نے کہا کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد مسلم دنیا کے بڑے حصے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بے شمار مسلم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-10لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صف اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرین تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نوجوان ماہرین کے لیے ایک نیا ’K‘ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویزا ماہرین کو چین میں تعلیم، تحقیق، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور کاروباری سرگرمیوں میں باآسانی حصہ لینے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس ویزے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے لیے کسی مقامی آجر یا ادارے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی اور حاملین کو داخلے، قیام اور بار بار آمد و رفت کی زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی سائنسی ٹیلنٹ کو چین کی جانب راغب کرنا اور بین الاقوامی تعاون...
شرقپور شریف /مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدے میںہم چاہتے ہیں دیگر دیگر اسلامی ممالک بھی شامل ہوں اور جس اسلامی ملک پر صیہونی یا یہودی حملہ کرنے کی کوشش کریں تو اس کا ملکر دفاع کیا جائے ۔انہوں نے اپنے ڈیرے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ اسے کھلی چھٹی مل گئی جس اسلامی ملک پر چاہے جس وقت چاہے حملہ کردے اس نے قطر سمیت کتنے اسلامی ممالک پر حملے کئے سعودی عرب تک پہنچ گیااب ایسا نہیں ہوگا ،پاکستان سعودی عرب کا ہر طرح نہ صرف دفاع...
فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صفِ اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے، تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا گیا ہے جو...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اچانک ایچ ون بی ویزا کی فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کرنے کے فیصلے نے نہ صرف پالیسی سازی کے حوالے سے سخت تنقید کو جنم دیا ہے، بلکہ ماہرین کے نزدیک یہ براہ راست چین کے لیے ایک ”تحفہ“ ثابت ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا جہاں ”میک امریکا گریٹ اگین“ (MAGA) کے نعرے کے تحت عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو اپنے ملک سے دور دھکیل رہا ہے، وہیں بیجنگ اپنی نئی کے ویزا اسکیم کے ذریعے دنیا بھر کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریسرچ ماہرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہہ رہا ہے۔ امریکا طویل عرصے تک عالمی سطح پر ٹیلنٹ کا مرکز رہا ہے، دنیا بھر...
ادارہ امراض قلب میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس 24 ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے سروس رولز کی خلاف ورزی کی، درخواست گزاروں کا موقف نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (NICVD) میں ہیڈز آف ڈپارٹمنٹس کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی حتمی سماعت 24ستمبر 2025کو صبح 11 بجے عدالت میں مقرر کر دی گئی ہے ۔یہ کیس (CP No. 769/2025اور CP No. 1781/2025) کے تحت دائر کیا گیا ہے ، جس میں ایک پلمبر حسن مصطفی کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی نے سروس رولز کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔...
لاہور، کندھ کوٹ (نامہ نگار) راجن پور پولیس نے کچے کے ڈاکوئوں کے خلاف کامیاب کارروائی میں 6 مغوی بازیاب کرا لئے جبکہ کندھ کوٹ کے کچے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روجھان کے علاقے کچہ جمال میں اغوا کار مغویوں کو لے کر کچے میں فرار ہو رہے تھے۔ عمرانی گینگ نے روجھان سے 6 شہریوں کو اغوا کیا تھا، جس پر اجن پور پولیس نے کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہو گئے، تاہم ڈاکوئوں کے 7...
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے محض سیاسی مفادات کے لئے قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہے اور بھارت کی عوام کبھی بھی ایسے خطرناک ذہنیت کو معاف نہیں کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے آج کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں دہشت گردوں کو خفیہ طور پر حمایت فراہم کی ہے۔ رویندر رینہ نے کہا کہ کانگریس ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے، ایسے اقدامات کرتی رہی ہے جو ملک دشمن عناصر کو حوصلہ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے محض سیاسی مفادات کے لئے قومی...
مصر کے تاریخی اور ثقافتی شہر اسکندریہ میں 10ویں عالمی سی آئی او-200 گلوبل سمٹ کا گرینڈ فینالے نہایت شاندار اور پر وقار انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ اس عالمی سطح کے ٹیکنالوجی ایونٹ میں 50 سے زائد ممالک کے 200 سے زیادہ ممتاز آئی ٹی ماہرین، چیف انفارمیشن آفیسرز (CIOs) اور ٹیکنالوجی لیڈرز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیکنالوجی اکانومی، پاکستان کی نئی منزل تقریب کا آغاز روایتی مصری ثقافتی رقص اور فنکارانہ مظاہروں سے کیا گیا، جس نے شرکاء کو مصر کی تہذیب و تاریخ سے روشناس کرایا۔ سمٹ کا باضابطہ افتتاح سی آئی او-200 مصر کے سفیر ڈاکٹر محمد حمید نے کیا۔ پاکستان کی فعال نمائندگی پاکستان کی نمائندگی عالمی سطح پر نمایاں انداز میں کی گئی۔...
مبصرین کا کہنا ہے کہ 716 دنوں کے بعد فلسطینی مزاحمت نے صیہونی بستیوں کو راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو کے دعووں کے باوجود فلسطینی مزاحمت غزہ کا دفاع کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی نسل کشی کی جنگ کے 716 ویں دن، جب پوری پٹی میں شہریوں کے خلاف قابضین کے وحشیانہ حملے جاری تھے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے کے بعد صہیونی بستیوں اشکلون اور اشدود میں انتباہی خطرے کے سائرن فعال کر دیے گئے۔ واضح رہے کہ غزہ 716 دنوں سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں ہے اور اس پٹی میں 64000 سے زائد افراد شہید جا چکے ہیں...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عربوں کو ”جنگی رضاکاروں” کی ضرورت ہے اور پاکستان کو ”اربوں” کی!پاک سعودیہ معاہدہ دونوں کی ضروریات پوری کرتا ہے، مگر کتنی؟ یہ پہلو ابھی پردۂ ابہام میںہے۔ بلا شبہ یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں مشرق وسطیٰ کے اندر تبدیلیوں کے آتش فشاں کو دہکانے والا ایک لاوا موجود ہے۔ مگر معاہدے کو پاکستان میں حرمین شریفین کے تحفظ کی ایک رومانوی گوٹا کناری کرکے پیش کیا جا رہا ہے، اگر ردِ عمل کی مختلف پرتوں کو کھولا جائے تو ‘سرکاری’ سرپرستی کے بیانئے میں یہ ایک انوکھا واقعہ بھی لگتا ہے۔معاہدے کے انوکھے پن کے ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ کا ایک سرشار کردینے والا تاثر اپنی نہاد میں...
امریکا میں کام کے خواہشمند غیر ملکی افراد کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورک ویزا، خصوصاً ایچ ون بی ویزا، کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔ اب اس ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار اور انہیں اسپانسر کرنے والی کمپنیاں ایک لاکھ ڈالر کی بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہوں گی۔ یہ فیصلہ امریکی انتظامیہ کی نئی امیگریشن پالیسی کا حصہ بتایا جا رہا ہے جس کا مقصد غیر ملکی ملازمین کی آمد کو محدود کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس پالیسی پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد نہ صرف امیدوار بلکہ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی شدید دباؤ میں آ گئی...
غزہ میونسپلٹی کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ قابض سفاک اسرائیلی فوج کیجانب سے پینے کے پانی کے 75 فیصد کنووں کو تباہ کر دیئے جانیکے باعث اس شہر کو "پیاس" کے شدید بحران کا سامنا ہے اسلام ٹائمز۔ غزہ میونسپلٹی کے ترجمان عصام النبیہ نے خبردار کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی فوج کی جانب سے غزہ شہر میں پینے کے پانی کے 75 فیصد کنووں کو تباہ کر ڈالنے کے باعث یہ شہر "پیاس" کے شدید بحران سے دوچار ہو چکا ہے۔ غزہ میونسپلٹی کے ترجمان نے پیش گوئی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی غزہ شہر کے باشندوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے...
سٹی 42 : وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص میں تاریخی کامیابی اور حالیہ سعودیہ پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، اور بھارت ساری دنیا میں اکیلا اور اسرائیل کے سوا اسکا کوئی دوست نہیں رہا ۔ شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے سئینر رہنما سید سجاد حسین شاہ اور سٹی صدر میاں منور اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں، اور یہ بات پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں محافظ حرمین شریفین بنا دیا ہے۔ محسن نقوی کی دبئی میں پاکستانی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) حکومت نے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ کے معاملے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے این سی سی آئی اے کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے، کینسر ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے ”سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے“ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک حوثی اہلکار کی پرانی ویڈیو کلپ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جھوٹی مہم چلانے کی کوشش کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک حوثی عہدیدار نے پاکستان کو مبینہ طور پر سعودی عرب کے لیے یمن کی سرحد پر فوجی بھیجنے پر دھمکی دے دی۔BREAKING : Tensions escalate after Pakistan sends 25,000 troops to the Saudi–Yemen border under a new...
تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے اگلے سال کیلئے گندم کی پالیسی پر غور کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آج کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کسانوں کے فائدے کیلئے قومی گندم پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں گندم کاشت کرنے کیلئے کسانوں کی حوصلہ افزائی پر بھی اتفاق کیا گیا۔کسانوں کے فائدے کیلئے گندم کی امدادی قیمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا تنویر حسین نے گندم کی پیداوار بڑھانے اورکسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے وفاقی حکومت کے عزم کا اظہارکیا۔ اشتہار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-08-15 کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلیے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب...
کابل: طالبان کی جانب سے رواں برس فروری میں افغانستان میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا گیا اور وہ جمعے کو قطری ثالثی کے بعد دوحہ روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 76 سالہ باربی رینالڈز اور ان کے شوہر 80 سالہ پیٹر رینالڈز کی صحت کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو سخت خدشات لاحق تھے۔ طیارے میں سوار ہونے سے قبل باربی رینالڈز نے کہا کہ ’اگر ممکن ہوا تو‘ وہ اور ان کے شوہر دوبارہ افغانستان واپس آئیں گے کیونکہ وہ افغان شہری ہیں۔ فی الحال وہ اپنے بچوں اور خاندان سے دوبارہ ملنے کی خواہش مند ہیں۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق قطر نے...
افغانستان میں طالبان حکومت نے 8 ماہ سے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا، جو اب قطر کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ رہائی قطری حکومت کی ثالثی اور کئی ماہ کی کوششوں کے بعد ممکن ہو سکی۔ برطانوی جوڑا — 76 سالہ باربی رینالڈز اور 80 سالہ پیٹر رینالڈز — رواں برس فروری میں افغانستان میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ان کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش لاحق رہی۔ طیارے میں سوار ہونے سے پہلے باربی رینالڈز نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ اگر ممکن ہوا تو ہم دوبارہ افغانستان لوٹیں گے، کیونکہ ہم خود کو افغان سمجھتے ہیں۔ فی الحال...
صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ تقریب میں...
تارکین وطن کی آمد روکنے کےلئے فوج کے استعمال سمیت ہرممکن طریقہ اختیار کریں، امریکی صدر کا برطانوی وزیرِاعظم کو مشورہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیرِاعظم کئیر سٹارمر کو ملک میں امیگریشن روکنے کا مشورہ دیا اور کہا ہے کہ ضرورت پڑے تو اس کے لئے فوج استعمال کریں۔ اردو نیوز کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک سے لوگ برطانیہ آ رہے ہیں اور میں نے برطانوی وزیرِاعظم سے کہا کہ ان کی جگہ میں ہوتا تو اسے روک دیتا۔ انہوں نے کہا کہ کہ تارکین وطن کو روکنے کےلئے آپ کو فوج بلانے سمیت ہر ممکن طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ اس پر برطانوی وزیراعظم نے جواب دیا کہ برطانیہ کا...
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے اعلان کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالے اسٹریٹجک معاہدے پر آج جمعہ کو ملک بھر میں یومِ تشکر و یومِ دعا منایا جا رہا ہے، ارض حرمین کیلئے جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔ طاہر اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کو بہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع...
لاہور+ چنیوٹ (نامہ نگار، نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے بڑا وقت پڑا ہے۔ اس وقت سب ملکر متاثرین کی مدد کریں، سیلاب زدگان اور کاشتکاروں کو پاؤں پر کھڑا کرنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ ہر قسم کی سیاست سے بالا تر ہو کر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کرنا اور زرعی پالیسی کو نئے سرے سے مرتب کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی، سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ، رائے شاہ جہاں بھٹی کے ساتھ چنیوٹ کے موضع بابو رائے، ہرسا...
لاہور میں اپنے ایک بیان میں راہنما ایف پی سی سی آئی ایس کا کہنا تھا کہ کہ یہ معاہدہ جس میں دونوں قومیں کسی ایک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کرنے کا عہد کرتی ہیں، علاقائی جغرافیائی سیاست میں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے راہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر حالیہ دستخط ملک کی سفارتی اور فوجی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ راہنما ایف...
پاکستان علما ءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کوبہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے، پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر اپنا واضح مؤقف رکھتا ہے، دنیا میں امن چاہنے والوں کو...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فلسطینی ریاست پر خوشخبری دیں گے۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستانی قوم کوبہت بڑی خوشخبری عطا ہوئی، پاک سعودی دفاعی اسٹریٹیجی شراکت کا معاہدہ طے پایا ہے۔ پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت دی ہے، پاکستانی قیادت، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد تعریف کے مستحق ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین پر اپنا واضح مؤقف رکھتا ہے، دنیا میں...
ونڈسر کیسل میں ایک رسمی ریاستی استقبالیہ تقریب کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی بیگم ملکہ کمیلا اور برطانوی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی کیٹ کے درمیان ایک لمحہ ایسا بھی آیا جسے شاہی خاندان کے مداحوں نے ’کچھ عجیب‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر بدھ کو شاہی خاندان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ مستقبل کے ممکنہ بادشاہ ولیم اور مستقبل کی ملکہ کیٹ نے ونڈسر کیسل کے میدان میں صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا خیرمقدم کیا۔ بعد...
امریکی ٹی وی نےپاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدے کو ریاض کا امریکا کی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دے دیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ طے پایا اور گزشتہ روز باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی خصوصی رپورٹ میں اس معاہدے کو سعودی عرب کے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا ۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ صرف دو...
معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی۔ ویڈیو میں دو افراد کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے اور گھر کے باہر کئی فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ WATCH: Video Footage of the shooting at Disha Patani's home in Bareilly on September 12! pic.twitter.com/C2VRJALmgK — Sensei Kraken Zero (@YearOfTheKraken) September 17, 2025 فائرنگ کے فوراً بعد کوٹوالی پولیس اسٹیشن بریلی میں مقدمہ درج کیا گیا، اور وزیر...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)امریکہ کے صدر ٹرمپ کا سرکاری دورے پر برطانیہ آمد پر احتجاجا عوام نے بڑے مظاہرے کا اہتمام کیا۔ البتہ برطانوی حکومت نے ٹرمپ کی آند پر اتنی ہی گرمجوشی کا اظہار کیا ہے جس قدر عوام نے غم و غصہ دکھایا ہے۔کیر سٹارمر حکومت نے صدر ٹرمپ کے استقبال کے لیے زبردست فوجی پریڈ کا اہتمام کیا اور انتہائی والہانہ پن دکھایا۔ برطانوی حکومت کے اس غیر معمولی اہتمام کے باوجود ٹرمپ کے استقبال کی خاطر بہت تھوڑے لوگ ونڈ سر کیسل کے باہر جمع ہوسکے۔ جبکہ ٹرمپ کی آمد پر ناراضگی کا اظہار کرنے والے بہت بڑی تعداد میں تھے۔ اسی جگہ فوجی پریڈ منعقد کی گئی تھی۔اس...
اس موقع پر جامعہ کے علماء کرام و طلباء عظام بھی موجود تھے، حالیہ پنجاب میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں کے حوالے سے زہرا(س) اکیڈمی پاکستان کیجانب سے مسلسل سیلاب زدگان کی خدمات اور دیگر ملی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ کی جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ شیعہ میانی ملتان میں استاد العلماء علامہ سید محمد تقی نقوی سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں قبلہ محترم نے سیکرٹری جنرل کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جامعہ کے علماء کرام و طلباء عظام بھی موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی(اسپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لئے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کیلئے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) تعلقہ سندھڑی کے گوٹھ آچر مری سے 5 روز قبل لاپتہ ہونے والا پانچویں جماعت کی طالب علم چنیسر مری کے خلاف ایکسائز انسپکٹر شاہنواز زرداری کی جانب سے چرس رکھنے کے مقدمے کے اندراج کے خلاف نوجوان کے ورثاء، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں اور مری برادری کے افراد نے احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نوجوان کے خلاف جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے اور ایکسائز انسپکٹر شاہنواز زرداری کو ہٹایا جائے اس موقع پر مظاہرین نوجوان کے والد جاڑو مری، ضلع کونسل کی خاتون رکن عابدہ لاشاری، نصیر خان مری، نہال مری، آچن مری اور دیگر نے کہا کہ ایکسائز پولیس نے 5 روز قبل...
گذشتہ روز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی، اور یہ دعویٰ کیا کہ اس میں اسکول کی بچیاں ویکسین لگنے کے بعد بیمار ہو رہی ہیں۔ آئی ویریفائی پاکستان کی ٹیم کی جانچ پڑتال سے پتا چلا کہ یہ ویڈیو آزاد جموں و کشمیر میں آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے اور جاری ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی ) ویکسینیشن مہم سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ایک روز قبل سابق انٹیلی جنس چیف حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اسکول یونیفارم میں ملبوس بچیاں اسپتال کے وارڈ میں بیمار دکھائی دے رہی ہیں، اور ساتھ یہ کیپشن دیا: اسکولوں میں زبردستی ویکسینیشن کے بعد کئی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اہم تبصرہ ایکس اکاؤنٹ جیل میں تفتیش عمران خان وی ٹاک وی نیوز
پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات سے شوبز انڈسٹری کے فنکار اور ان کے مداح گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ ننھے فنکار شیراز اور مسکان نے بھی عمر شاہ کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیارے دوست کو یاد کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔ شیراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ان کا کہنا تھا کہ شانِ رمضان میں سب سے اچھا بچہ عمر تھا، وہ کسی کو تنگ نہیں کرتا تھا۔ والدین کا کہنا مانتا تھا اور مجھے اور مسکان کو بہت پیار کرتا تھا، اس سال جب ہم شانِ...
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ بادشاہ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے دوران ان کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی ان کے ساتھ ہیں، ایئر پورٹ پر بادشاہ کے نمائندے لارڈان ویٹنگ ویز کاونٹ ہڈ نے صدر ٹرمپ کا استقبال کیا جب کہ فارن سیکرٹری یوونٹ کوپر اور امریکی سفیر بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔ امریکی صدر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی دعوت پر لندن پہنچے ہیں، برطانوی بادشاہ چارلس سوئم اور امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی۔ صدر ٹرمپ کے وفد میں شامل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی برطانیہ پہنچ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دوسرے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔ برطانیہ پہنچنے پر نئی برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر ٹرمپ اور فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ ریجنٹس پارک میں امریکی سفیر کی سرکاری رہائش گاہ وِن فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے جب کہ بدھ کو ونڈسر کیسل میں ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ اور ضیافت دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، روس کو رعایت دینے سے خبردار کردیا دورے کے دوران ہزاروں افراد کے احتجاج متوقع ہیں تاہم صدر ٹرمپ کا کوئی عوامی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسٹیبلشمنٹ کو منانے کی کوشش علی امین گنڈاپور عہدے سے چھٹی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔(جاری ہے) منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے لیے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ۔ ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔\932
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات سرگرم ہے، متاثرہ افراد کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین کو نہ صرف محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے کھانے پینے، علاج معالجے اور مویشیوں کی دیکھ بھال کا بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ لگڈو اور سکھر پر اونچے درجے جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 6 لاکھ 24 ہزار 456 اور اخراج 5 لاکھ 94...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لیے درست مؤقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ...
مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور صوبے کی 9 سے 14 سال کی 41 لاکھ بچیوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی) کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ویکسینیشن مہم کا مقصد خواتین میں جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچاؤ ہے۔ "صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ" کے عنوان سے منعقدہ افتتاحی تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ویکسین مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ، ای پی آئی سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیلابی پانی کے باعث قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنویں متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔لاڑکانہ میں زمیندارہ بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا اور اب تیزی سے زرعی زمینوں اور آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے۔گھوٹکی میں بھی سیلابی پانی سے قادرپور گیس فیلڈ متاثر ہوئی جہاں 10 کنوؤں کی سپلائی بند ہو چکی ہے۔حکام کے مطابق کشمور میں دریائے سندھ پر گڈو بیراج کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس وقت اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ امکان ہے کہ یہ ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں سکھر بیراج...
افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق انجری ٹھیک نہ ہونے کے باعث دبئی میں جاری ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ عبداللہ احمدزئی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ کرک انفو کے مطابق نوین الحق کو یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سریز نہ کھیلنے کے باوجود ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نوین کندھے کی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور میڈیکل ٹیم نے ان کو فٹ قرار نہیں دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نوین کے مکمل طور پر فٹ ہونے تک ان کا علاج اور ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری رہے گا۔ عبداللہ احمدزئی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا جس پر ان کے مداح آج بھی غمزدہ ہیں۔ تاہم ایک سیکیورٹی ماہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی کرک کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ اگر ضروری حفاظتی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو ان کے مارے جانے کا 100 فیصد امکان ہیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، بیورلی ہلز کی سیکیورٹی ایجنسی ”دی باڈی گارڈ گروپ“ کے مالک کرس ہرزوگ نے چارلی کرک کو 6 مارچ کو کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ملاقات کے دوران یہ انتباہ جاری کیا تھا۔ انہوں...
طالبان رہنما انس حقانی نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور خواہش ظاہر کی ہے کہ کوہلی 50 سال کی عمر تک کھیلتے رہیں۔ یہ بھی پڑھیں:‘میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا‘، ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟ بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق انس حقانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ کوہلی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ طالبان رہنما انس حقانی ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ایسے کھلاڑی بہت کم ہوتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ کوہلی 50 سال تک کھیلنے کی کوشش کریں۔ شاید وہ بھارتی میڈیا سے تنگ آ گئے ہوں، لیکن ان...
ویژن پاکستان منصوبہ ،نوجوانوں کے لئے امید کی نوید ،شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسڈر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر،میر گروپ کیفلیگ شپ قومی منصوبے”ویژن پاکستان2030”کے تحت کروڑ وں نوجوانوں کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے باروزگار بنانے سیاحت کے فروغ،معیشت کی بحالی اور ضلعی سطح پر مائیکرو معیشتوں کے فروغ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں ،دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی و پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میر گروپ کے وطن عزیز کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل قومی منصوبے ”ویژن پاکستان” کا برانڈ ایمبیسڈر بن کے ایک نئے سفر کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستانیوں کیلئے آذربائیجان کے وزٹ ویزا کی فیس کیا ہے اور ستمبر کے مہینے میں کیوں جانا چاہیے؟ اس متعلق تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔ آذربائیجان شاندار بحیرہ کیسپین اور دلفریب کوہ قفقاز سے گھرا ہوا ایک ملک ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں، یہ ملک بھرپور ثقافتی ورثے، خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا ایک دلچسپ امتزاج ہے۔ اس کا دارالحکومت باکو ایک متحرک شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی نشانات کے ساتھ موجود ہے۔ سیاح ملک کے دورے کے دوران یونیسکو کی فہرست میں شامل پرانا شہر (ایچریشہر)، مشہور فلیم ٹاورز کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ ستمبر کا مہینہ اہم کیوں؟ آذربائیجان مئی اور ستمبر کے...
ماہرین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ بچپن میں بچے کو لگائی گئی ایچ آئی وی کی سنگل ویکسین بعض حالات میں کئی سالوں تک بچوں کو ایچ آئی وی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ ٹولین نیشنل پرائمیٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں نوزائیدہ بندروں کو سنگل ایچ آئی وی ویکسین کا شاٹ دیا گیا جس نے عضلاتی خلیے میں ایچ آئی وی کے خلاف انتہائی قوت والے تریاقچے پیدا کرنے کا نظام شروع کیا جو تین سے زیادہ سال تک مستحکم رہے۔ ابتدائی ماہ میں دی گئی یہ ڈوز بچے کے مدافعتی نظام کو قوت آور کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے نتیجے میں تقریباً تین سے زائد سال تک بغیر بوسٹر کے تریاقچوں (antibodies) کی...
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی جمائمہ روڈریگس نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ بتایا ہے جس میں ویرات کوہلی، انوشکا شرما، اسمرتی مندھانا اور وہ خود شامل تھیں۔ جمائمہ روڈریگس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کے ایک کیفے میں ویرات کوہلی، انوشکا شرما، اسمرتی مندھانا اور انہیں ایک طویل ملاقات کے بعد عملے نے باہر جانے کا کہہ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات دراصل ایک غیر رسمی بیٹھک تھی جو ہوٹل کے اندر موجود کیفے میں اچانک ہوئی اور اس ہی ہوٹل میں بھارتی کرکٹ کے مرد و خواتین دونوں کی ٹیمیں ٹھہری ہوئی تھیں۔ جمائمہ اور اسمرتی، ویرات کوہلی سے بیٹنگ کے مشورے لینا چاہتی تھیں اور انوشکا شرما بھی اس ملاقات میں...
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز جنید عزیز کا کہناہے کہ ایک ماہ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق یکم اگست سےابتک گندم کی قیمت میں 35 روپے، آٹے کی قیمت میں 29 روپے کلواضافہ ہوا، یکم اگست کو گندم کی قیمت 62 روپے کلو تھی جو یکم ستمبر کو 97 روپے کلو ہوگئی، یکم اگست کو ڈھائی نمبر آٹا 76 روپے کلو تھا جو آج 99 روپے کلو ہوگیا ہے، یکم اگست کو فائن آٹا 79 روپے کلوتھا جو آج 108 روپے کلو ہوگیا ہے۔ جنیدعزیز کا کہناتھا کہ مقامی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 96 روپے کلو، عالمی مارکیٹ میں یہ قیمت 85 روپے ہے، پاکستان میں آج...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حال ہی میں طے پانے والا ارلی ہارویسٹ پروگرام، جسے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے، بلوچستان کے زمینداروں اور تاجروں کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں آٹے کا بحران کیسے پیدا ہوا؟ مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان کی محنت اور پیداوار کو تباہ کرنے اور معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ معاہدے کے مطابق ایک سال کی مدت کے دوران پاکستان سے کیلا، کینو، آلو اور آم افغانستان برآمد ہوں گے جبکہ افغانستان سے انار، انگور، ٹماٹر اور سیب پاکستان درآمد کیے جائیں گے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سینیئر...
پاکستان میں خواتین کے لیے اکیلے باہر نکلنا ہمیشہ سے ایک حساس مسئلہ رہا ہے کیوں کہ تعلیمی اداے یا نوکری پر جانا ہو یا کسی اور وجہ سے گھر سے نکلنا ہو ہر قدم پر انہیں غیر یقینی عدم تحفظ اور سماجی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بائیکر پر اپنی موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانے پبلک ٹرانسپورٹ میں ہراسانی کے واقعات ٹیکسی یا رائیڈ سروسز میں اعتماد کا فقدان اور سڑکوں پر اجنبی نظروں کا دباؤ یہ سب مل کر خواتین کو نہ صرف پریشان کرتے ہیں بلکہ ان کے خوابوں کی راہ میں رکاوٹ بھی بنتے ہیں۔ ایسے میں نو جوان حسن کا ’وی سسٹرز‘ کے نام سے ایک نئی رائیڈ سروس کا آغاز...
آج صبح وی نیوز آفس میں میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ دوپہر کو پی ٹی آئی اپنی پارلیمنٹ کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر کرے گی جس کی کوریج کے لیے رپورٹر کو اڈیالہ جیل جانا چاہیے، رپورٹر نے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس وقت اڈیالہ جیل کے باہر اجلاس ہوگا اور کون کون سے رہنما شرکت کریں گے تو تینوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کو کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دوپہر ایک بجے تپتی دھوپ میں رپورٹر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا اور وہاں موجود...
وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی کو اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج سے روک دیا گیا، پولیس نے موبائل فون بھی چھین لیا
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کووریج کرنے پر وی نیوز کے سینیئر رپورٹر بلال عباسی سے پولیس نے موبائل فون چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی منتقل بلال عباسی کو اپنے پیشہ فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور انہیں کام سے روکے جانے کی وی نیوز کے چیف ایڈیٹر عمار مسعود نے شدید مذمت کی۔ وی نیوز کے رپورٹر بلال عباسی سے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی کوریج کرنے پر پولیس کے ایس ایچ او نے موبائل ضبط کر لیا پولیس بھی لگتا ہے علیمہ خان کے اشاروں پر چل رہی ہے — Ammar Masood (@ammarmasood3) September 9,...