2025-11-18@07:39:32 GMT
تلاش کی گنتی: 101460
«قبضہ کی»:
(نئی خبر)
سعودی عرب میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں 40 سے زائد مسافروں کو لے کر مکہ سے مدینہ جانے والی بس ڈیزل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق بس میں جانے کے والے عمرہ زائرین بھارت سے تعلق رکھنے والے ہیں جس میں سے کئی مسافر حیدرآباد سے تھے۔ ہنگامی ٹیمیں اور مقامی حکام امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اب بھی ہلاکتوں کی صحیح تعداد کی تصدیق اور متاثرین کی شناخت کی جارہی ہے۔ واقعے پر اپڈیٹ, اقدامات اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے باخبر رہنے کے لیے سیکرٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ یہ متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو بھی معلومات فراہم کرے گا۔ مزید برآں قونصلیٹ...
معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پرتگال نے شاندار انداز میں کوالیفائی کرلیا اور یوں کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر عالمی کپ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ پرتگال نے اتوار کو پورٹو میں کھیلے گئے میچ میں آرمینیا کو 1-9 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ رونالڈو معطلی کے باعث میچ میں شریک نہیں تھے، تاہم ٹیم نے ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ اکتالیس سالہ رونالڈو اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر اپنے چھٹے اور کیریئر کے آخری ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے حال...
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا، مظفرآباد اجلاس سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت طلب کیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت27 ووٹ درکار ہیں، کامیابی کی صورت میں وزیراعظم انوار الحق اپنے منصب سے فارغ ہو جائیں گے، موجودہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق اپریل 2023 میں 48 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ کے ارکان اسمبلی مظفرآباد پہنچنا شروع ہوگئے، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور دیگر ارکان بھی مظفرآباد پہنچ...
مدینہ منورہ کے قریب بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،42 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز مدینہ منورہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 20 خواتین اور 11 بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تصادم کے بعد بس اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق بس میں سوار تمام عمرہ زائرین کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا۔ عمرہ زائرین کی بس مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارہی تھی۔ریسکیو ٹیموں نے حادثے...
سری لنکن ٹیم کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا ہے کہ مایوسی ہوئی کہ بار بار ہماری ٹیم ایک ہی طرح کی غلطی کررہی ہے۔ جولین ووڈ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ سری لنکن بیٹرز نے پاور پلے میں اچھی بیٹنگ کی، ورلڈ کپ 2027 کی تیاری ابھی سے شروع کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، میں پاکستان میں کئی بار آیا، پاکستان میں کرکٹ سے محظوظ ہوتا ہوں۔ سری لنکن بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستانی فینز کا سری لنکا کو سپورٹ کرنا خوشی کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو پہلا میچ جیتنا چاہیے تھا، دوسرے میچ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں خسرہ اور روبیلا کے ساتھ ساتھ پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم آج سے باقاعدہ شروع ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق یہ مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی اور اس دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین دی جائے گی۔ملک کے 90 ہائی رسک اضلاع میں اس ہفتے تقریباً 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چھ ماہ سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین بھی فراہم کی جائے گی۔ویکسین سرکاری صحت مراکز، اسکول، مدارس اور عارضی ویکسینیشن مراکز پر دستیاب ہوگی۔ ہر صوبے میں بچوں کو ویکسین...
لیگی رہنما نے کہا کہ جناب اطہر من اللہ ججز بحالی تحریک کے دور جدوجہد کے دوران فرنٹ لائن کے ساتھی رہے، جج بننے کے بعد کبھی ان سے ملاقات ہوئی نہ ہی سامنا، میرے نزدیک وہ عدلیہ کے گنے چنے دیانتدار اور کھرے لوگوں میں سے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شاندار کام کرتے دُور سے دیکھا، وہ بلاشبہ کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنا کام کرتے ہیں، ایک زمانہ ان کی قابلیت اور دیانتداری کا معترف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون...
سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیا ہے، جس میں ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں چور گن پوائنٹ پر دکاندار سے موبائل اور نقدی لوٹتا ہے، اور واردات کے دوران دکاندار کو تھپڑ بھی مارتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان میں موجود چھوٹی بچی نے خوف کے باوجود ہاتھ میں پکڑی ہوئی کھانے کی چیز چور کو دے دی۔ بچی کے اس ردعمل نے چور کے دل پر اثر ڈالا اور اس نے فوری طور پر دکاندار کو اس کی ساری چیزیں واپس کر دیں۔ بیٹیاں رحمت بھی، راحت بھی، دلاری بھی،باپ کے گھر کی سب سے نازوں سے پالی گئی پھول کاری بھی۔ pic.twitter.com/Kbbzxj5hCS —...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آج کینٹ ریلوے سٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ کراچی کینٹ سٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔ عمران خان کا روحانی سفر اس کے علاوہ کینٹ سٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے...
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج، پیپلزپارٹی کا 38 ارکان کی حمایت کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز مظفر آباد(آئی پی ایس) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہو گا، مظفرآباد اجلاس سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت طلب کیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت27 ووٹ درکار ہیں، کامیابی کی صورت میں وزیراعظم انوار الحق اپنے منصب سے فارغ ہو جائیں گے، موجودہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق اپریل 2023 میں...
وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ، طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کی موت پر اظہار افسوس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا اور سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے کزن نوید مرحوم کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں زندگی کا چراغ بجھ جانا خاندان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے لیے تین مختلف بینچ تشکیل دیے ہیں تاکہ عدالتی کاموں کو مؤثر انداز میں تقسیم کیا جا سکے۔بینچ ون میں چیف جسٹس امین الدین خان کے علاوہ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہیں، جبکہ بینچ دو میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بینچ تین میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے بینچ ون نے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی انسداد دہشت گردی میں علیمہ خان کی پنجاب میں جائیدادوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت کی، ملزمہ علیمہ خانم آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ علیمہ خانم کی پنجاب میں جائیدادوں سے متعلق بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ عدالت پیش کی گئی، علیمہ خانم بھکر میں 51کنال،16مرلے پراپرٹی کی مالکن ہیں، علیمہ خانم لاہور کے موضع میاں میر میں 1کنال 4مرلے، موضع نور پور میں1کنال 1مرلہ پراپرٹی کی مالکن ہیں۔ ...
سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل منشیات سپلائی نہ روکنے پر سرکاری اداروں پر برس پڑے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر پر منشیات کو کیوں نہیں روکا جاتا؟۔ بارڈر سے ایک ایک ہزار کلومیٹر تک منشیات اندر کیسے آ جاتی ہے؟۔ پانچ دس کلو کا مسئلہ نہیں لیکن ٹنوں کے حساب سے منشیات آتی ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے یہ بھی کہا کہ طالبان نے افغانستان میں منشیات کی فیکٹریاں بند کردیں تو یہاں...
آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے،سینیٹر علی ظفر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدلیہ کی تاریخ میں بہت اتار چڑھاؤآتے ہیں،عدلیہ پر بہت زوال بھی آیا، عدلیہ کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کاکہناتھا کہ آئین کی پاسداری کیلئے دو طریقہ کار ہیں، یا استعفیٰ دیا جائے، یا سسٹم میں رہ کر کوشش کی جائے، خاموش رہنا سسٹم کا ساتھ دینے کا برابر ہے،ان کاکہناتھا کہ تحریک اچانک شروع نہیں ہوتی، انشاء اللہ تحریک چلے گی۔ ...
ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، ماجد تخت روانچی نے آج اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات 13ویں پاکستان-ایران دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس (بی پی سی ) سے پہلے کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بی پی سی کی تیاریوں، خطے میں جاری اہم ترقیات اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات کی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے 13ویں پاکستان-ایران بی پی سی آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ...
عدالتی فیصلے سے قبل بنگلادیش کی برطرف سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے حامیوں کے نام آڈیو پیغام جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ محمد یونس کی عبوری حکومت نہیں چاہتی کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بنگلادیشی وزیراعظم نے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے فیصلے سے قبل اپنے حامیوں کے نام جاری آڈیو پیغام میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور میں ایسے فیصلوں کی پروا نہیں کرتیں۔ آڈیو پیغام میں عوامی لیگ کی 78 سالہ رہنما نے نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی زیرقیادت عبوری حکومت پر ان کی جماعت کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ بنگلادیش کا آئین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں شور مچانے والی گاڑیوں پر قابو پانے کے لیے نیا اے آئی ریڈار سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔پولیس اب اس جدید سسٹم کے ذریعے ہر گاڑی کے شور پر نظر رکھے گی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر فوری کارروائی ہوگی۔شور مچانے والی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ زیادہ ہارن بجانے یا بلند آواز میں گانے سننے پر بھی جرمانہ ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد دبئی کو دنیا کا پرسکون اور مہذب ترین شہر بنانا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ریڈار سسٹم کی تعداد آنے والے مہینوں میں بتدریج بڑھائی جائے گی تاکہ شہر بھر میں یہ اقدامات مؤثر ثابت ہوں۔یہ اقدام دبئی کے شہریوں اور سیاحوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے؟بارڈر پر منشیات کو کیوں نہیں روکا جاتا؟عدالت نے کہاکہ بارڈر سے ایک ایک ہزار کلومیٹر تک منشیات اندر کیسے آ جاتی ہے؟ٹنوں کے حساب سے منشیات آتی ہے، افغانستان میں منشیات کی فیکٹریاں بند ہوئیں تو یہاں شروع ہو گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،منشیات کی سپلائی روکنے میں ناکامی پر جسٹس جمال مندوخیل اداروں پر برہم ہو گئے۔ امام مسجد کے گھر سے 10...
—فائل فوٹو مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خواتین ٹیچرز کے اسکینڈل کے بعد متعلقہ اسکول سیل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ایک متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے، نجی اسکول کے مالک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول مالک پر خواتین ٹیچرز سے نازیبا حرکتیں اور بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان ریلوے نے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کرلیا ہے، جس کے بعد اسٹیشن کا افتتاح آج کیا جائے گا۔مسافروں کو جدید و بہتر سہولتوں سے آراستہ کرنے لیے ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپ گریڈ منصوبے کے تحت کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر CIP لاؤنجز، اسکیلِیٹرز، ویٹنگ ایریا، ایگزیکٹو واش روم، فوری ٹکٹ کے حصول کے لیے پی او، اے ٹی ایم مشینیں، مفت وائی فائی اور کئی دیگر جدید سہولتیں متعارف کروائی گئی ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف آج (پیر) کراچی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کراچی کینٹونمنٹ (کینٹ) ریلوے اسٹیشن کے اپگریڈیشن منصوبے کا جائزہ...
—فائل فوٹو پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی گئی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماع جیسی تمام سرگرمیوں کی ممانعت ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی نافذ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص سے قبل کسی قسم کی علامات محسوس نہیں ہوئیں اور یہ بیماری ابتدائی مرحلے میں صرف باقاعدہ طبی معائنے سے ہی سامنے آ سکتی ہے۔ وہ ینگ ویمن بریسٹ کینسر کانفرنس 2025 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، جہاں انہیں اپنی صحتیابی کے سفر کی داستان شیئر کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ماہیما چوہدری نے بتایا کہ 2022 میں ہونے والی تشخیص ایک معمول کے سالانہ چیک اپ کے دوران سامنے آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ’مجھے کسی قسم کی علامات محسوس نہیں ہوئیں۔ میں بریسٹ کینسر اسکریننگ کے لیے نہیں گئی تھی بلکہ صرف اپنے سالانہ چیک اپ کے...
اوچ شریف ( نیوزڈیسک) موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ موٹر وے پولیس حکام کے مطابق مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر مشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر اور کانسٹیبل اسامہ شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ موٹر وے ایم 5 لوکیشن 662 پر اوچ شریف کے قریب پیش آیا، موٹر وے پولیس آفیسرز ڈیوٹی شفت ختم کرکے اوچ شریف اپنی رہائش گاہ پر آرہے تھے، مسافر بس کراچی سے ملتان جارہی تھی۔ موٹر وے پولیس نے مزید بتایا ہے کہ بس کو تحویل...
بنگلہ دیش کی برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور مشیر سجیب واجد نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوامی لیگ پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو پارٹی کے حامی فروری 2026 کے قومی انتخابات میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔ سجیب واجد نے کہا کہ عدالت جلد ٹیلی ویژن پر فیصلے کا اعلان کرے گی اور ان کے مطابق ممکنہ طور پر حسینہ کو موت کی سزا دی جا سکتی ہے، تاہم شیخ حسینہ بھارت میں محفوظ ہیں اور بھارت ان کی مکمل حفاظت کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کے خلاف متوقع فیصلے سے قبل ڈھاکا سمیت 3 اضلاع میں فوجی دستے تعینات شیخ حسینہ نے مقدمے کو سیاسی طور پر متاثرہ قرار دیتے ہوئے تمام...
راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کا صرف 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ ہیلتھ کے مطابق رواں سیزن میں ڈینگی سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 23 ہزار 505 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ضلع بھر میں اب تک ڈینگی پازٹیو مریضوں کی تعداد 1538 رہی ہے۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 12 ہے جبکہ ضلع بھر میں 13 سو 61 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس جاری ہے۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھر چیک کیے جاچکے ہیں اور گھروں میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ملے ہیں۔ 19 لاکھ 51 ہزار 739 مقامات کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-11-10 میرپور خاص (نمائندہ جسارت) مقتولہ دوشیزہ نیہا کے قتل الزام میں گرفتار والد مبین ریلوے حکام نے رپورٹ جاری کردی، تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے ریلوے کالونی کی رہائشی نیہا قتل کیس میں قتل کے وقت نیہا کا والد مبین کہاں تھا ل ریلوے حکام نے اپنی رپورٹ میں بتا دیا نیہا قتل کیس میں اہم پیش رفت ریلوے حکام نے والد کی بے گناہی کے ثبوت ایس ایس پی میرپور خاص کو جمع کرا دیے نیہا قتل کیس نے ایک نیا رۡخ اختیار کر لیا ہے، جہاں پاکستان ریلوے کے افسران نے نیہا کے والد مبین کو بیگناہ ثابت کرنے کے لئے باضابطہ درخواست اور حاضری کا ریکارڈ ایس ایس پی میرپور خاص کے دفتر...
وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر حکمِ امتناع جاری کردیا ہے۔ جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران غریب مزدوروں کے حقوق اور ان پر لگائے گئے مالی بوجھ سے متعلق اہم نکات پر بحث کی گئی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس براہِ راست غریب مزدوروں کے مسائل سے تعلق رکھتا ہے، اس لیے اس میں انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کو سود سے پاک کرنے کے لیے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا انہوں نے مؤقف اختیار کیا...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ پی پی 98 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کرانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی تاہم جسٹس چوہدری اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔ عدالت اس سے قبل وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر چکی ہے، درخواست گزار سابق رکن اسمبلی جنید افضل ساہی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ حلقہ پی پی 98 سے کامیاب ہوئے تھے تاہم انسدادِ دہشتگردی عدالت نے انہیں 9 مئی کے مقدمے میں سزا سنائی جس پر انہیں نااہل قرار دیا گیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نااہلی کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر ہے جس کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں...
وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا فیصلہ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیخلاف درخواست نمٹا دی
وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا اہم فیصلہ سناتے ہوئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ موجودہ کیس دائر ہونے کے بعد 8 سال تک سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہی نہیں ہوا، اس لیے اسے نمٹانا ضروری سمجھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت: 2 نئے ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا کیس کی کارروائی کے دوران عدالت نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی وائس چانسلر پروفیسر اسد اسلم کو کام جاری رکھنے کا حکم دے چکی ہے، جبکہ درخواست گزار افتخار احمد نے ان کی تقرری کو چیلنج کر رکھا تھا۔ تاہم...
موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
کراچی: پاکستان ریلویز کے جانب سے کراچی کینٹ اسٹیشن کو جدید طرز پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح آج وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ کراچی ریلوے اسٹیشن پر 2 جدید سی آئی پی لاؤنجز، 3 ویٹنگ ہالز اور ایگزیکٹو واش رومز بنائے گئے ہیں جبکہ چار ایسکیلیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لیے جدید تقاضوں کے عین مطابق انفارمیشن ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اب مسافر کسی طرح کی شکایت کی صورت میں کیو آر کوڈ سے ڈیجیٹل کمپلینٹ بھی درج کروا سکیں گے۔ یہ کمپلینٹ وزارت اور ہیڈکوارٹرز میں بھی موصول ہوگی۔ صفائی ستھرائی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جن...
بہاولہور میں موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں کریڈٹ کارڈ بنانے والی خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل قمر عباس ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔ ملزم زونیب متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن عثمان سدوزئی اور دیگرپیش ہوئے، پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ خاتون ایس پی ماجدہ ہالیپوتہ اور سب انسپکٹر ریحان کا تبادلہ ہوگیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ مفرور ملزم زونیب کو گرفتار کرنے کے لیئے مہلت دی جائے۔ عدالت نے ہدایت کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر سوشل...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر وائرل ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔ اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاضی احمد(نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اسکے گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات کے روک تھام کے لئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر زین بھٹو خمیسوبھنڈ شاھنواز خاصخیلی محسن راھو بھائی خان عمرانیہ زوھیب لاکھو ودیگر کی قیادت میں نواب علی محمد اسٹاپ پر ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ھو ہے رھنماوں نے کہاکہ نواب ولی محمد قاضی احمد اور آسکے گردونواح میں بدامنی عروج پر ھے آئے روز ھونے والی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں علاقے میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات سرعام فروخت ھونے سے نوجوان نسل تباہ ھوکررہ گئی ھے۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی طویل المدتی اقتصادی ترقی کا انحصار ملک کے 2 بڑے قومی چیلنجز یعنی تیز رفتار آبادی بڑھوتری اور موسمی خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے پر ہے۔ یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی جانب سے منعقدہ ڈسٹرکٹ وُلنیربلٹی انڈیکس (DVIP) کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک اگرچہ میکرو اکنامک استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مگر آبادی کے دباؤ اور بڑھتے ہوئے موسمی خطرات کے بغیر پاکستان اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ آبادی کی وجہ سے انسانی ترقی کے مسائل جیسے بچوں میں سٹَنٹنگ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تقریبِ حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں نئے ججز سے حلف لیا۔جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں، اور نئے شامل ہونے والے ججز کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان سمیت عدالت کے ججز کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔ ویب...
بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں پاکستان کے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے چند روز بعد سابق وزیرِاعظم عمران خان کو ’امن کے لیے بڑا خطرہ‘ قرار دیا تھا۔ بدھ کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر ڈیموکریٹس کی جانب سے جاری کیے گئے ای میلز کے تازہ ترین بیچ کے مطابق، ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں اس وقت قیدِ با مشقت کی سزا کاٹنے والے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ 2019 میں امریکی محکمۂ انصاف نے مین...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر جج نے سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اس درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔ درخواست گزار منیر احمد و دیگر کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد اظہر صدیق پیش ہوں گے، درخواست میں وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت بنا دی گئی ہے، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے پہلا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع دے دیا۔ وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں پشاور ہائیکورٹ کا آجر اور اجیر کے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیئے کہ غریب مزدور کے پاس سیکورٹی ڈیپازٹ کی مد میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے کہا کہ مائی لارڈ یہ کیس غریب مزدوروں سے متعلق ہے، قانون یہ ہے کوئی نجی...
برطانیہ نے پناہ گزینوں کی پالیسی پر نظرثانی اور پناہ گزینوں کی حیثیت عارضی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کا تحفظ اب عارضی ہوگا، باقاعدگی سے نظرثانی ہوگی۔ برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق جن پناہ گزینوں کا آبائی ملک ان کے لیے محفوظ سمجھا جائے گا، ان کا تحفظ منسوخ کردیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ بعض سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو قانونی خدمات منسوخ کردے گا۔ یہ اقدامات ان پناہ کے متلاشیوں پر لاگو ہوں گے جو کام کرسکتے ہیں لیکن نہیں کرتے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور کی چھٹی کے باعث آج کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔ اس سے پہلے جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی، درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، موقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا، درخواست...
دنیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے سلامتی کے خطرات اور معاشی دباؤ پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی جانے لگی۔ پاکستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کی طرح برطانیہ میں بھی پناہ گزین شدید چیلنج بن گئے۔ برطانوی جریدے دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کا نظام قابو سے باہر ہے اور ملک کو تقسیم کر رہا ہے، اگر تارکین کے آبائی ممالک محفوظ ہو جائیں تو انہیں واپس جانا پڑے گا، چاہے ان کے پاس جائیداد ہی کیوں نہ ہو۔ دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کو مستقل کے بجائے عارضی حیثیت دی جائے گی اور ہر 2 یا ڈھائی سال بعد درخواست دینی ہوگی، غیر قانونی طریقے سے آنے والوں کو مستقل رہائش کے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر اسرائیلی انتہا پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت برقرار رکھنے کا یقین دلا دیا۔ کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے خلاف مؤقف میں ذرہ برابر فرق نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جاری مخالفت...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راشد محمود کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹی وی نے مجھے مرثیہ پڑھنے کے 620 روپے دے کر میری توہین کی تھی، جس کے باعث میں نے احتجاجاً دوبارہ سرکاری ٹی وی کے لیے کام نہیں کیا۔ حال ہی میں مایہ ناز سینئر اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ماضی میں پیش آنے والا قصہ سنایا جس کی بنیاد پر انہوں نے سرکاری ٹی وی کا بائیکاٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دنوں محرم الحرام کا مہینہ تھا، مجھے مرثیہ پڑھنے کے لیے پی ٹی وی نے بلایا،...
حکم نامے کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم و اشاعت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے ہفتہ (22 نومبر) تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے،...
کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی، لاہور اور پشاور میں کہیں 190 اور کہیں 200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، خصوصی کمیٹی کی تیار سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ فورس فیصلہ کرے گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔ ادھر پنجاب میں 41 میں سے 27 ملوں نے کرشنگ شروع کردی، وہ 14 شوگر ملیں جنہوں نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی ان کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا، مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ کین کمشنر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بہاولپور میں ایم 5 موٹروے پر ہونے والا ٹریفک حادثہ ایک افسوسناک المیے میں بدل گیا، جہاں ایک تیز رفتار بس نے پیٹرولنگ پر موجود موٹروے پولیس کی موبائل کو پیچھے سے ٹکر دے دی۔ اس اچانک تصادم نے موقعے کی فضا سوگوار کردی اور حادثے میں تین اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گئے۔حادثہ اُوچ شریف کے قریب پیش آیا، جہاں معمول کی نگرانی پر مامور موٹروے پولیس کی گاڑی کو بس نے زور دار ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے اور گاڑی بُری طرح تباہ ہوگئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق طلال چوہدری نے فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 کا دورہ کیا اور وہاں میڈیا سے گفتگو بھی کی، جو مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی۔ مانیٹرنگ آفیسر نے مؤقف اختیار کیا کہ اس حلقے میں 23 نومبر کو ضمنی انتخاب ہونا ہے، اور انتخابی قواعد کے مطابق کسی سرکاری عہدیدار کو مہم کے دوران حلقے کا دورہ کرنے یا میڈیا سے گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔اسی بنیاد پر انہیں الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار...
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے 35 سے زائد ووٹوں کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کا آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کے طور پر انتخاب ہوگا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لئے اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے مظفرآباد میں ہوگا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز...
—فائل فوٹو پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔وفاقی آئینی عدالت کے بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئےدوسری جانب سے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے۔بینچ ون میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہین جبکہ بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور...
مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔ محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی پترا کو شکست دی تھی جبکہ محمد حسنین اختر کو مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ حسنین کو تیسرے گروپ میچ میں ایران کے علی گراگوزلو نے تین۔ایک سے شکست دی۔ ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر اسجد اقبال نے بھی دونوں میچ جیت لیے۔
بالی ووڈ اداکارہ و رقاص نورا فتیحی نے اپنے خلاف گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ممبئی میں منعقد ہونے والی مبینہ منشیات پارٹیوں میں شریک تھیں۔ نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں ان خبروں کو ’جھوٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام بلاجواز اس معاملے سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیوی کو نورا فتیحی جیسا بنانے کی ضد کا انجام کیا ہوا؟ انہوں نے لکھا کہ میں پارٹیز میں شرکت نہیں کرتی۔ میں مسلسل سفر میں ہوتی ہوں اور اپنا بیشتر وقت کام میں گزارتی ہوں۔ میرا ان افراد سے کوئی تعلق نہیں جن کا ایسی سرگرمیوں سے واسطہ ہو۔...
پیپلز پارٹی رہنما ممتاز چانگ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام اب بدنام زمانہ مجرم ایپسٹین کی فہرست میں بھی آگیا ہے، ایپسٹین نے بھی بانی پی ٹی آئی کو امن کے لیے خطرناک قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو شدت پسندی کی راہ پر گامزن کررہے تھے۔ ممتاز چانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن کے انکشاف سے واضح ہو گیا کہ بانی پی ٹی آئی صرف ملک کے لیے نہیں عالمی امن کیلئے بھی خطرناک تھے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند عمران خان نے نوجوانوں کو ورغلایہ اور مذہبی کارڈ استعمال کرتا رہا، بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو شدت پسندی کی راہ پر...
( ویب ڈیسک )پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا...
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پہلی باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کیا، چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کی پہلی سماعت کرنے والا بنچ چیف جسٹس امین الدین، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل ہے۔قبل ازیں چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بنچ تشکیل دیئے، بنچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ 2 میں جسٹس حسن رضوی...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا سے ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سیریز کے دوران شاندار کھیل اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں، عزم اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہر حریف ٹیم کے خلاف جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب گورنر سندھ نے بھی سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ون ڈے سیریز میں 0-3 سے فاتحانہ کامیابی پر...
خیبرپختونخوا حکومت کے لیے صحت کارڈ پر علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنا بڑا چیلنج بن گیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بیمہ کمپنی سے عارضی معاہدہ چل رہا ہے، پرانے ریٹ پر ہسپتالوں میں جاری آپریشنز کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا ہے، حکومت پر اربوں روپے واجب الادا ہو چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اربوں روپے کے بقایاجات کو ختم کرنے کے لیے قسطوں میں رقم کی ادائیگی کرکے کام چلانے لگی، بیمہ کمپنی سے 5 سالہ معاہدہ ختم ہوا تو صرف ایک سال کے لیے تجدید کر دی گئی۔یاد رہے کہ نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ گزشتہ سال ختم ہو گیا تھا، تاحال مستقل معاہدہ نہیں ہو سکا، سرکاری اور نجی ہسپتال پرانے ریٹس...
قومی مالیاتی کمیشن یعنی این ایف سی کے ابتدائی اجلاس کا انعقاد ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا، حالانکہ 3 ماہ قبل تشکیل دیے گئے کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔ تاہم موجودہ مالی سال کے لیے معاشی ترقی کی شرح میں 0.7 فیصد تک کمی کرکے 3.5 فیصد کرنے کے بعد یہ اجلاس بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان سے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کاکیوں کہا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مرکز اور صوبوں کے اہم سیاسی معاملات پر پہلے سیاسی سطح پر پیش رفت کے خواہاں ہیں۔ جس کے بعد این ایف سی جیسے تکنیکی اور آئینی فورم پر مالیاتی معاملات...
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ 3جی اور 4جی سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقت کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش میں 2 روز کا اضافہ کرتے ہوئے 18 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلسل بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر مزید توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل موبائل فون انٹرنیٹ سروس 10 نومبر سے 16 نومبر تک معطل رہی، تاہم ممکنہ خطرات کے باعث اب اسے مزید بڑھا دیا...
اسلام آباد: کرپشن کیس لاہور میں گرفتار ملزم اقبال سنگھیڑا راولپنڈی پولیس کی حراست سے چکری موٹروے ریسٹ ایریا پر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد تھانہ چکری میں فرار کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، کانسٹیبل یاسر، احمد بلال اور محرم شہزاد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اہلکاروں کے خلاف پولیس آرڈر 2002 کی سیکشن 155-سی کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جبکہ مقدمے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 223، 224 اور 225 بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال سنگھیڑا کو لاہور سے راولپنڈی اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔ راولپنڈی میں پیشی کے بعد ملزم کو دوبارہ لاہور...
کینیڈا اور امریکا میں بھارتی سرکاری اور حکومتی حکام کی مبینہ مداخلت پر نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرسیپٹڈ کمیونی کیشنز میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے بھارت کی ریاستی دہشت گردی اب بین الاقوامی سرحدوں کو پار کر چکی ہے۔ بھارت میں انتہا پسند ہندوتوا سوچ نے ریاستی اداروں کو زہریلا کر دیا ہے۔ مودی،امیت شاہ قیادت کے دور میں بھارت ایک غیر ذمہ دار اور جارح ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ بھارتی حکومت بیرون ملک مخالف آوازوں کو خاموش کرانے کیلئے خفیہ کارروائیوں میں ملوث پائی گئی۔ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور امریکا میں ناکام حملے کا الزام بھارتی ایجنسیوں پر عائد کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی کامیابی کو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے دبنگ، نڈر اور یادگار کارکردگی دکھا کر سب کے دل جیت لیے۔محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ پر بھی پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل شاندار پرفارمنسز کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی محنت کا نتیجہ ہیں، اور پوری قوم کو ان پر اعتماد رکھنا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی نے زور دیا کہ یہ نوجوان کھلاڑی ملک کے لیے پوری لگن اور جذبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ادھر...
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اصل آئینی اختیارات کو کم کر کے ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کو ان سے بالا تر بنا دیا گیا ہے۔ درخواستگزاروں کے مطابق اس اقدام سے سپریم کورٹ کی حیثیت شدید طور پر کمزور ہوئی ہے اور عدلیہ کی آزادی براہِ راست متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ستائیسویں آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کرلی اور کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ شہری منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا...
کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور میں کہیں 190 اور کہیں 200 روپے کلو میں مل رہی ہے۔وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، خصوصی کمیٹی کی تیار سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ فورس فیصلہ کرے گی کہ چینی درآمد کرنی ہے یا برآمد۔ادھر پنجاب میں 41 میں سے 27 ملوں نے کرشنگ شروع کردی، وہ 14 شوگر ملیں جنہوں نے اب تک کرشنگ شروع نہیں کی ان کے خلاف ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے، مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔کین کمشنر کے مطابق جو مل...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 457 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1277 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 280.72 روپے سے کم ہو کر 280.70 روپے پر آگیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بالآخر وہ نیا چیٹ پلیٹ فارم متعارف کر دیا ہے جس کا اعلان طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ یہ نیا فیچر ڈائریکٹ میسجز کی جگہ لے گا اور اسے سادہ طور پر “چیٹ” کا نام دیا گیا ہے، جس میں میسجنگ کے حوالے سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ سہولیات شامل ہیں۔نئے چیٹ پلیٹ فارم میں وائس اور ویڈیو کالز، فائل شیئرنگ، بھیجے گئے پیغامات کو ایڈٹ اور ڈیلیٹ کرنے کی سہولت، اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور اسکرین شاٹ کی صورت میں نوٹیفکیشن جیسی خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔ فی الحال یہ چیٹ آئی او ایس ڈیوائسز اور ایکس کے ویب ورژن پر دستیاب ہے، جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اس کے...
عائشہ کی عمر صرف چودہ برس ہے مگر اس کی آنکھوں نے اتنا سیلاب اور اب آلودگی دیکھی ہے کہ زندگی کے رنگ ماند پڑ چکے ہیں۔ وہ لاہور کے علاقہ تھیم پارک میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑی آسمان کی طرف دیکھتی ہے تو اسے سورج نہیں، صرف زرد دھند دکھائی دیتی ہے۔ سانس لینا مشکل ہے۔ عائشہ اُن لاکھوں پاکستانی بچوں میں سے ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اولین اور سب سے کمزور متاثرین ہیں۔ عائشہ کے گھر کی طرح سکول بھی حالیہ سیلاب میں تباہ ہو چکا ہے۔ اب وہ ایک عارضی عمارت میں پڑھتی ہے مگر اسے ڈر ہے کہ سموگ کے موسم میں کلاسیں پھر بند نہ ہو جائیں۔ عائشہ کہتی ہے میں پڑھنا...
’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں
پاکستانی ریپرز طلحہٰ انجم اور طلحہٰ یونس نیپال میں ہونے والے اپنے حالیہ کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران طلحہٰ انجم بھارتی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود طلحہٰ یونس نے نیپالی پرچم تھام رکھا ہے۔ Talha Anjum, the famous Pakistani rapper from Karachi whose Spotify and YouTube are blocked in India, waves the Indian flag at his Nepal concert. pic.twitter.com/sJi6GEsu1b — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 16, 2025 ویڈیو سامنے آتے ہی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور طلحہٰ انجم...
سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل خالصتان کار ریلی اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمشنر دنیش پٹ نائک کی رہائشگاہ کے باہر پہنچی۔ جہاں شرکا نے سکھوں کے خلاف بھارت کی جاری کریک ڈاؤن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متوقع خالصتان ریفرنڈم کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریلی سکھس فار جسٹس کی جانب سے منظم کی گئی تھی۔ تنظیم کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اسے ’پُرامن، بیلٹ پر مبنی جمہوریت‘ کا مظاہرہ قرار دیا۔ Ahead of the Khalistan Referendum voting, Sikhs gathered to show support in joining the KHALISTAN REFERENDUM CAR RALLY in Ottawa. With over 300+ cars rallying...
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کی یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا انہوں نے قومی ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کی...
امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ نے کیرِیبیئن سمندر میں داخل ہو کر خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی نقل و حرکت میں مزید اضافہ کر دیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ وینیزویلا کے خلاف ممکنہ طاقت کے استعمال کے بارے میں اپنا فیصلہ تقریباً کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ آر فورڈ کی قیادت میں یہ اسٹرائیک گروپ بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے مشن پر مامور ہے۔ صدر ٹرمپ نے...
غیر قانونی تارکین وطن دنیا بھر میں سلامتی کے لیے چیلنج، ’دی گارڈین‘ کی رپورٹ میں پاکستانی مؤقف کی تائید
دنیا بھر میں غیر قانونی تارکین وطن نہ صرف معاشی دباؤ پیدا کر رہے ہیں بلکہ ممالک کی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں، اور پاکستان کے مؤقف کی حالیہ بین الاقوامی تائید سامنے آئی ہے۔ برطانوی جریدے دی گارڈین کے مطابق برطانیہ میں بھی پناہ گزینوں کا نظام قابو سے باہر ہو چکا ہے اور ملک میں برادریوں میں تقسیم پیدا کر رہا ہے، اب پناہ گزینوں کو مستقل نہیں بلکہ عارضی حیثیت دی جائے گی اور ہر 2 یا اڑھائی سال بعد دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔ مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دیگر ممالک میں سکھ رہنماؤں کا قتل، گارڈین نے بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے آنے والوں...
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی ہے۔ نئے حکم نامے کے مطابق پنجابی صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل قدغن برقرار رہے گی۔ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے تک محدود رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: احتجاج، جلسے اور ریلیاں ایک ماہ کے لیے ممنوع، سندھ میں دفعہ 144 نافذ محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نیویارک سٹی کے منتخب میئر زوہران ممدانی کے ساتھ ملاقات کا انتظام کریں گے اور چاہتے ہیں کہ امریکا کے سب سے بڑے شہر کے حالات بہتر رہیں۔ مزید پڑھیں: ممدانی کا راستہ روکنے کے لیے ایرک ایڈمز میدان میں آگئے، دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان ٹرمپ نے بتایا کہ ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے اور وہ واشنگٹن میں ملاقات کریں گے تاکہ شہر کے معاملات بہتر طریقے سے چل سکیں۔ ممدانی نے بھی کہا ہے کہ وہ صدر سے رابطہ کریں گے اور اس تعلق کو شہر کی کامیابی کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔ ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر میئر بنیں گے اور شہر کے پہلے مسلم میئر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری آج مظفرآباد میں ہونے والے اسمبلی اجلاس میں کی جائے گی۔ اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے اہم سیاسی پیش رفت متوقع ہے۔پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فیصل ممتاز راٹھور کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے 35 سے زائد اراکینِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیر اعظم ہوں گے، جبکہ موجودہ اسمبلی میں یہ چوتھی بار وزارتِ عظمیٰ کی تبدیلی شمار ہوگی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد منظور کرانے کے لیے سادہ...
(فاران یامین،اسرار خان)موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ موٹر وے پولیس حکام کے مطابق مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر مشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر اور کانسٹیبل اسامہ شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ موٹر وے ایم 5 لوکیشن 662 پر اوچ شریف کے قریب پیش آیا، موٹر وے پولیس آفیسرز ڈیوٹی شفت ختم کرکے اوچ شریف اپنی رہائش گاہ پر آرہے تھے، مسافر بس کراچی سے ملتان جارہی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب برازیل کے سرکاری دورہ کے بعد جاتی امراء پہنچ...
چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جاپان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی نے جارحانہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپان چین کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ چین نے جاپانی وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل میں جاپانی سفیر کو طلب کر لیا، چینی وزارت خارجہ نے کہا تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی بھی مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے خبردار کر دیا۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک ایئرپورٹ پر جمعرات کی صبح غزہ سے 153 فلسطینیوں کو لانے والی ایک چارٹرڈ پرواز نے حکام کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ ان فلسطینیوں کو بھاری رقم کے عوض جنوبی افریقہ لانے کی ذمہ داری المجد یورپ نامی گروپ پر ڈالی جارہی ہے جس پر اسرائیل کی حمایت یافتہ ہونے اور فلسطینیوں کی ان کے وطن سے بے دخلی میں معاونت کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی ریاست کا قیام قبول نہیں: سلامتی کونسل اجلاس سے قبل اسرائیل نے مخالفت کردی غزہ سے جوہانسبرگ پہنچنے والے فلسطینی مسافروں کے پاس نہ تو روانگی کے ایگزٹ اسٹیمپ تھے اور نہ ہی باقاعدہ سفری دستاویزات، جس کی وجہ سے امیگریشن حکام...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔ ای سی پی پنجاب کے ترجمان کے مطابق نوٹس چودھری کی فیصل آباد کے حلقہ پی پی-116 کے دورے اور اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے باعث جاری کیا گیا۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم فیصلے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) فیصل آباد نے رپورٹ میں بتایا کہ طلال چودھری کی سرگرمیاں الیکشن ایکٹ 2017 اور کوڈ آف کنڈکٹ کے منافی ہیں۔ ای سی پی نے طلال چودھری سے 2 روز کے اندر تحریری جواب طلب کر...
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی آمد و رفت کے پیشِ نظر ریڈ زون کے سرینہ، نادرا اور ایکسپریس انٹری گیٹس عارضی طور پر بند رہیں گے۔ مزید پڑھیں:سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل شہریوں کو ریڈ زون میں داخلے کے لیے متبادل راستوں، جن میں مارگلہ روڈ اور میریٹ روڈ شامل ہیں، استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کلب روڈ پہنچنے کے لیے شہری سیونتھ ایونیو یا ایمبیسی روڈ کے ذریعے سری نگر ہائی وے سے کلب روڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کن 2 کھلاڑیوں نے سہ ملکی سیریز کے میچوں کی فیس سیلاب متاثرین...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے طلال چوہدری کو نوٹس حلقہ پی پی 116 فیصل آباد کا دورہ کرنے اور میڈیا سے گفتگو پر جاری کیا اور دو روز میں جواب طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ پی پی 116 میں 23 نومبر کو ضمنی انتخاب منعقد ہو رہا ہے۔ نوٹس میں کہا گیاکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اس حلقہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی،جو مختلف چینلز پر نشر ہوئی۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انہیں نوٹس جاری کیا جا رہا...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ریپبلکن رہنماء روس سے کاروبار کرنیوالے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں، ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ہر ملک کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ریپبلکن رہنماء روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں، ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تجویز دی تھی کہ روس سے کاروبار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش نے پہلے سے متاثرہ فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ شدید بارش سے پناہ گزینوں کے ہزاروں خیمے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ لاکھوں بے گھر افراد کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایک بار پھر خیموں اور دیگر امدادی سامان کی غزہ میں آمد روک دی ہے، جس کے باعث ٹھنڈ اور بارش سے متاثرہ فلسطینی گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔غزہ میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کوئی مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔ مقامی افراد نے اپنے خیموں کو پانی سے بچانے کے لیے اردگرد گڑھے کھودنا شروع کر دیے...
لاہور+ لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ آئیے ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔ رواداری اختیار کریں اور برداشت کے راستے پر چلیں۔ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، دونوں وزراء 2 گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کائونٹرز پر رش دیکھ کر اظہار ناراضگی کیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا۔ وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر سٹیکرز...
بحریہ انکلیو میں خواتین ایونٹ آرگنائزر سحرش کی جانب سے خواتین کے لیے ایک رنگا رنگ تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں کھانے پینے کے خصوصی اسٹالز، بچوں اور بڑوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں اور مختلف انٹرٹینمنٹ زون قائم کیے گئے۔ اس ایونٹ کی خاص بات یہ تھی کہ معروف بائیکرز کلب کو بھی مدعو کیا گیا۔ بائیکرز نے نوجوانوں سے ملاقات کی اور انہیں اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ بائیکر مسٹر حبیب کے مطابق ان کا گروپ ہر رائیڈ کے ساتھ مثبت سماجی مہمات بھی چلاتا ہے، جن میں خون کے عطیات، عوامی آگاہی مہمات اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق رہنمائی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ان کا بنیادی...
جہلم (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گرد حملے میں شہید، ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادی کے گھر گئے، شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے شہید سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادیوں سمیت اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اہل خانہ کو تعزیت کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دیگر شہداء کی طرح سید سجاد حسین شاہ کے اہل خانہ کو بھی شہید پیکج ملے گا، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی شہید کے...