2025-07-11@07:15:44 GMT
تلاش کی گنتی: 1458
«ملیر جیل سے فرار»:
(نئی خبر)
پاکستان میں حالیہ برسوں میں جیل سے قیدیوں کے فرار کے کئی واقعات پیش آئے ہیں، جن میں سے کچھ بڑے اور تشویشناک ہیں، تاہم جیل سے بھاگنے کے واقعات میں دوبارہ گرفتاری کی شرح بہت کم ہے۔ راولا کوٹ، آزاد کشمیر میں جون 30 جون 2024 کو 19 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ 3 قیدیوں کو پولیس حراست میں لینے میں کامیاب ہوئی، قیدیوں نے ایک گارڈ کو قابو میں لے کر چابیاں حاصل کیں اور دیگر بیرکس کھول دیں، ایک پستول بھی اندر پہنچایا گیا، جس سے تالے توڑے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی ملیر جیل سے سینکڑوں قیدی کیسے فرار ہوئے؟ بلوچستان کے علاقے ڈکی میں یکم جولائی 2024 کو 3 قیدی فرار ہوئے...

ملیر جیل سے کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم نہیں بھاگا، قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، وزیراعلیٰ سندھ
ملیر جیل سے کوئی خطرناک یا غیر ملکی مجرم نہیں بھاگا، قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، وزیراعلیٰ سندھ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار جیسے واقعات باعث تشویش ہیں، زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، کچھ کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قیدیوں کا مطالبہ تھا کہ بیرکوں سے باہر نکالا جائے، تاہم زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرک...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 80 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا، وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی خبروں کا نوٹس لے لیا اور آئی جی جیل اور ڈی آئی جی جیل سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر جیل سے فرار ہونے والےقیدیوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرار قیدیوں سے کہتا ہوں سرنڈر کردیں، نہیں تو دہشتگردی کے مقدمات کا سامنا ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مراد علی شاہ کاکہناتھا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے نکالا گیا، قیدیوں کو بیرکس سے نکال کر غلط فیصلہ کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے میں فائرنگ سےایک قیدی ہلاک ہوا، ملیر جیل واقعے کی تحقیقات ہوں گی، قصوروار کو سزا ملے گی،مراد علی شاہ نے کہاکہ ملیر جیل میں پیش آنے والا واقعہ تشویشناک ہے،ملیر جیل سے بڑےجرم میں ملوث کوئی قیدی بھی فرار...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025ء ) ملیر جیل سے فرار بیٹے کو لے کر ماں واپس جیل پہنچ گئی اور اپنے ہاتھوں سے جیل حکام کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بیٹا 3 بجے گھر پہنچا اور بتایا جیل سے بھاگ آیا ہوں جس پر اس کی ماں فورً اپنے بیٹے کو لے کر واپس ملیر جیل پہنچ گئی اور جیل حکام کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے، اسے موبائل میں ایک دوست کے ساتھ تصویر ہونے کی وجہ سے سزا سنائی گئی، جس کے بعد سے بیٹا چوری کے جرم میں 6 ماہ سے قید کاٹ رہا ہے اور جب وہ گھر پہنچا تو میں اسے پیدل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق کراچی پولیس اور صوبائی حکام نے بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ملیر جیل سے 100 سے زائد قیدی 'زلزلے کے باعث کمزور ہونے والی‘ دیوار توڑ کر فرار ہو گئے، جن میں سے 76 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پاکستانی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں اضافہ کیوں؟ ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے 500 سے 600 قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ 100 سے زیادہ قیدی فرار ہو گئے، اور ان میں سے 73 کو دوبارہ پکڑ...
کراچی کی ملیرجیل میں قیدیوں کی تعداد 6 ہزار جبکہ نفری کی تعداد 200 ہے۔ ذرائع کے مطابق ملیرجیل میں پولیس کی تعداد قیدیوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ جیل پولیس کی کم سے کم تعداد بھی 600 ہونی چاہیے تھی۔ زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ پڑگئی، 300 قیدی فرار ہوگئے۔ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جیل کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ Post Views: 4
کراچی ملیر جیل سے 100 سے زائد قیدیوں کے فرار ہونے پر سندھ کے وزیرِ داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے جیل کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی، قیدی گیٹ سے باہر نکلے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات یہ تھیں کہ جیل کی دیوار ٹوٹی ہے، حتمی رپورٹ آنے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 کے قریب قیدی فرار ہوئے جن میں سے 46 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر مفرور قیدیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین...
کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبروں پر وزیر جیل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل اور ڈی آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر جیل علی حسن زرداری نے کہا کہ کوئی قیدی فرار ہوا ہے تو اسے ہر حال میں پکڑا جائے۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے گا۔ کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، جس پر کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار قیدیوں کی...
کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے جن میں سے تقریباً 80 سے زائد مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم 100 سے زائد قیدی تاحال مفرور ہیں۔ واقعے کی خبر پھیلی تو سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر تبصرے کیے بنا نہ رہ سکے۔ ایک صارف نے لکھا کہ کراچی میں انہونی ہو گئی، زلزلے کے خوف سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی دیواریں توڑ کر قیدی فرار ہو گئے۔ کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا مذاق سنا ہے؟ کراچی میں انہونی ہو گئی زلزلے کے خوف سے ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی دیواریں توڑ کر قیدی فرار ہو گئے۔ پہلے کبھی ایسا مذاق سنا ہے آپ نے ؟ pic.twitter.com/wdlgwl4qDW...
قید ہمیشہ قید ہی ہوتی ہے چاہے اسے سہولیات سے آراستہ ہی کیوں نا کردیا جائے قیدی کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے کہ وہ عام انسانوں کی طرح آزاد زندگی گزارے لیکن جہاں قانون کی خلاف ورزی ہو یا قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیا جائے تو پھر سزا بھی ہوتی ہے۔ سزا کو روکنے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے ہر جگہ جیلیں بنائی جاتی ہیں جہاں قیدیوں کو جرائم کے بعد سزا کے طور پر رکھا جاتا ہے، قانون کی پاسداری سکھائی جاتی ہے، مہذب شہری بننے کا موقع دیا جاتا ہے تا کہ یہ واپس آکر عام انسانوں کی طرح زندگی گزار سکیں لیکن کچھ قیدی جن کا قانونی طریقے سے نکلنا مشکل ہوتا ہے...
کراچی ( نیوز ڈیسک) زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرار، رات گئے ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہو گئے۔ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جیل کے باہر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے پیش نظر قیدیوں کو بیرکوں سے باہر لایا گیا تھا۔ اس دوران بعض قیدیوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے قیدیوں کے فرار کو ناکام بنانے کے لیے فائرنگ کی جا رہی ہے۔ بیشتر قیدیوں کو بیرکوں میں واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فرار ہونے...
کراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوگئے۔ قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک قیدی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے، 3 ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے 80 قیدیوں کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا گیا، 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو بیرکس سے باہر نکالا گیا تھا، وزیر جیل سندھ علی حسن زرداری نے ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کی خبروں...
کراچی (نیٹ نیوز) زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہوگئے۔کئی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو نے بتایا زلزلے کے جھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی، قیدیوں نے ماڑی کا گیٹ بھی توڑ دیا۔ڈی آئی جی نے بتایا قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پرتشددبھی کیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا، پولیس اور قیدیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔چ
ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش جاری ہے، مگر گزشتہ شب ایک حیران کن اور قابلِ تقلید واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک بیوہ ماں اپنے مفرور بیٹے کو خود جیل واپس لے آئی۔ معاشرتی بدحالی اور غربت کے باوجود، اس خاتون نے قانون کی پاسداری کا ایسا مظاہرہ کیا جو ایک مثال بن گیا۔ عبداللہ گوٹھ کی رہائشی بیوہ خاتون کا بیٹا غلام حسین، جو گزشتہ شب جیل سے فرار ہوا تھا، صبح 3 بجے کے قریب گھر پہنچا۔ جب اس نے والدہ کو بتایا کہ وہ جیل سے بھاگ آیا ہے، تو ماں نے بغیر کسی تردد کے فیصلہ کیا کہ اسے دوبارہ جیل حکام کے حوالے کرنا چاہیے۔ مزید پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے...
کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ سندھ کی تاریخ کا سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گیا ہے۔ اس واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی بلکہ قیدی جیل کے گیٹ سے باہر نکلے۔ واقعہ قدرتی آفت کے باعث پیش آیا کوئی بڑی سائنس نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں قریباً 700 سے 1000 قیدی جیل کے مرکزی دروازے پر جمع ہو گئے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سے زائد قیدی اور پولیس اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک قیدی کی موت بھی...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے جن میں سے متعدد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پیر کی رات کراچی کی ملیر جیل میں صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملیر جیل انتظامیہ کا کہناہے کہ پیر کی رات زلزلے کے دوران نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر بٹھایا گیا تھا، زلزلےکے باعث ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی اور اسلحہ چھین کر فائرنگ کی اور اس دوران 200 سے زائد قیدی فرار ہوئے۔ ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
کراچی میں رات گئے زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے جن میں سے متعدد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، تاہم 100 سے زائد قیدی تاحال مفرور ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد شاہ کے مطابق ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدیوں کی مجموعی تعداد 216 تھی، جن میں سے 80 گرفتار کرلیے گئے تاہم 135 سے زائد قیدی تاحال مفرور ہیں، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی رات زلزلے کے دوران کسی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر جمع کیا گیا تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلےکے باعث دیوار ٹوٹنے پر قیدی جیل سے فرار ہوئے تاہم بعد میں بتایا گیا کہ زلزلے...
کراچی: ملیر جیل سے گزشتہ رات قیدیوں کے فرار کے واقعے کے بعد آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صبح سویرے جیل کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور جیل حکام سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ ملیر جیل میں قید زیادہ تر قیدی منشیات کے مقدمات میں ملوث ہوتے ہیں، جن میں سے کئی افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے قیدیوں میں بےچینی اور اشتعال انگیزی کا رجحان زیادہ پایا جاتا ہے، جس کا نتیجہ ایسے واقعات کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ آئی جی سندھ نے پولیس اور رینجرز کی بروقت...
کراچی: ملیر جیل سے گزشتہ رات قیدیوں کے فرار کا بڑا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 216 قیدی فرار ہو گئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق ابتدائی گنتی کے بعد فرار قیدیوں کی صحیح تعداد سامنے آ گئی ہے۔ لانڈھی جیل کی بیرکس میں گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق زیادہ تر قیدی سرکل نمبر چار اور پانچ سے فرار ہوئے۔ تاہم دیگر بیرکس سے بھی قیدیوں کے غائب ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ارشد شاہ نے مزید بتایا کہ 80 سے زائد قیدیوں کو ڈسٹرکٹ پولیس نے مختلف مقامات سے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پچاس سے زائد قیدی جیل کی کالونی کی حدود میں ہی...
زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی ملیر جیل سے قیدی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس متحرک ہوگئی اور ان کی دوبارہ گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 12 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے جبکہ قیدیوں کی گرفتاری کے...
کراچی میں ملیر جیل سے قیدی فرار ہوگئے، کچھ کو دوبارہ پکڑ لیا گیا، قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور تشدد بھی کیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قیدیوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین کے مطابق ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ فائرنگ کے دوران ایک قیدی زخمی بھی ہوا ہے،دوسری جانب ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو کا کہنا ہےکہ زلزلے کےجھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی، قیدیوں نے ماڑی کا گیٹ بھی توڑ دیا اور کچھ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع ہیں، محمد حسن سہتو نے کہا کہ...

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کیسکو اجلاس ، صوبے میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کا اجلاس پیر کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نظام، عوامی شکایات، اور دور دراز علاقوں میں برقی ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سید یوسف شاہ نے کیسکو کو درپیش مسائل، بجلی کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ حل پر تفصیلی بریفنگ دی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کیسکو حکام کو ہدایت کی کہ صوبے بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ترسیلی نظام میں موجود خامیوں کو فوری دور کرنے...
غزہ میں امداد لینے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز غزہ : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے غزہ میں اسرائیل کے فوجی طرز کے امدادی نظام کی شدید مذمت کی ہے، جسے انہوں نے بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، اقوام متحدہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں 27 مئی سے 31 مئی کے درمیان رفح اور نیٹزاریم کاریڈور کے قریب امدادی مراکز پر حملوں میں کم از کم 19 فلسطینی جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کو عسکری...

کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے کی کوشش ناکام، چیئرمین آفس سیل، تفصیلات سب نیوز پر
کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے کی کوشش ناکام، چیئرمین آفس سیل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف ) ایف آئی اے کا پی اے آر سی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ جلانے کی کوششوں پر چھاپہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کی ٹیم نے رات گئے پی اے آر سی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران چیئرمین پی اے آر سی کا آفس سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات جبری رخصت پر بھجوائے گئے چئیرمین غلام محمد...
(گزشتہ سے پیوستہ) بھارتی سیاسی نظریہ اورحکمت عملی میں جہاں قدیم سیاسی مصلحتوں کارنگ غالب نظرآتاہے وہاں چانکیہ کے اصولوں کی جھلک نمایاں ہے،جہاں طاقتورکی فوری تعظیم اوراس کوفوراً خدامان کرسجدہ کیاجاتاہے اورکمزورکی بےدریغ تنقیدشامل ہے،اوراس کو بلاتوقف توڑاجاتاہے۔اس اصول پرچلتے ہوئے بھارت اپنے خدائوں کی تعدادمیں بےشمار دیوتا رکھتا ہے ، جن میں چوہے اورسانپ بھی شامل ہیں،مگرجب یہ دیوتا کمزورپڑتے ہیں توان کے پجاری انہیں بےدردی سے توڑپھوڑنے میں دیرنہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت کامذہبی و سیاسی منظرنامہ بظاہرمتضاداورالجھاہواہےجہاں خداؤں کی تعدادکروڑوں میں ہے، مگر ہر وقت اپنے ہی دیوتاؤں کے پجاری ان کے خلاف بھی نکلنے کوتیاررہتے ہیں۔ مودی کی طرف سے رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود ان کے دفاع میں مذہبی رسومات اورپوجا کاسہارالینااس...

پی پی 52 سمبڑیال ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی امیدوار کا خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر دھاندلی کا الزام عائد
میاں محمد اشفاق: پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راحیل کامران کےالزامات کے مطابق اُنہوں نے خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران سے فارم 45 پر ایڈوانس دستخط لیے جا رہے ہیں۔ راحیل کامران کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں وہ الیکشن عملے کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈوانس دستخط سے انکار کرنے والے افسران کو میڈیکل چھٹی...
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس پر دباؤ ڈالنے کے بجائے میکرون انہیں فلسطینی ریاست کا انعام دینا چاہتے ہیں اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے فرانسیسی صدر میکرون پر یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری رکھنے کا الزام عائد کر دیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون کی یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری ہے، صدر میکرون کو حقائق سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی، ناکہ بندی نہیں ہے اور امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ...
اسرائیل نے فرانسیسی صدر میکرون پر یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری رکھنےکا الزام عائد کردیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون کی یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری ہے، صدر میکرون کو حقائق سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی ناکہ بندی نہیں ہے اور امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس پر دباؤ ڈالنےکے بجائے میکرون انہیں فلسطینی ریاست کا انعام دینا چاہتے ہیں اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نےکہا ہےکہ ہم...
اس انسانی مشن میں مختلف کارکن شریک ہوں گے، جن میں ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی کارکنوں پر مشتمل فریڈم فلوٹیلا کل اتوار کے روز غزہ کا محاصرہ توڑنے کی ایک اور کوشش کریگا۔ فرانسیسی فلسطینی رکن یورپی پارلیمنٹ، رِیم حسن کے مطابق "فریڈم فلوٹیلا" کل اتوار کے روز غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے مشن پر روانہ ہونے والا ہے۔ اس انسانی مشن میں مختلف کارکن شریک ہوں گے، جن میں ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں معروف سویڈش کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی فلسطینی رکن پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ گریٹا تھنبرگ کل اتوار کو دیگر کارکنوں کے ساتھ غزہ کی جانب ایک انسانی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے۔ احتجاجی تحریک کا مرکزاسلام آباد نہیں ہوگا۔ راولپنڈی میں رہنما پی ٹی آئی سینیٹرعلی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت مخالف تحریک کا اعلان کر دیا ہے، احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، بانی پی ٹی آئی احتجاج کو جیل سے لیڈ کریں گے، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات بانی پی ٹی آئی...

ایرانی حکام صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں‘امریکی پیشکش اسرائیل سے جنگ کے خطرے سے بچنے راستہ ہے.سعودی حکام کا ایران کو پیغام
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )سعودی وزیر دفاع نے تہران میں ایرانی حکام کو دوٹوک پیغام دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ پیشکش اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا ایک راستہ فراہم کرتی ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے خلیج میں اپنے اعلی ترین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خطے میں مزید عدم استحکام کے امکان سے پریشان ہو کر سعودی عرب بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو گزشتہ ماہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے یہ انتباہی پیغام دینے کے لیے بھیجا تھا ذرائع کا...
جکارتا : فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، اور یہ فیصلہ اخلاقی ذمہ داری ہے۔ جکارتا میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میکرون نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے، اسرائیل سے متعلق مؤقف مزید سخت کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے کے اسرائیلی اقدامات ناقابل قبول ہیں، اور فرانس کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی میں کسی قسم کا دوہرا معیار نہیں ہے۔ ادھر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے بھی فلسطین...
لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کی ٹیم گال مارویلز کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو فکسنگ پر 2 برس جیل کی سزا سنادی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکن پریمئیر لیگ میں فکسنگ کرنے کے جرم میں گال مارویلز کے بھارتی اونر پر 2 برس کی جیل کے علاوہ 10 سال کیلئے کھیل سے معطل بھی کردیا گیا ہے جبکہ انہیں 6 ملین روپے ہرجانہ کیا گیا۔کینڈی ہائیکورٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پریم ٹھاکر کا موبائل ڈیٹا جاری تحقیقات کیلئے دینے کا بھی حکم جاری کیا۔گال مارویلز کے فرنچائز اونر محض اسی صورت میں ملک چھوڑ سکتے ہیں جب وہ جرمانہ اور ہرجانے کی رقم ادا کردیں۔رواں برس کے آغاز میں اٹارنی جنرل نے...
لاہور(اوصاف نیوز)سوئی نادرن نے مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں و محکموں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے یاددہانی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سوئی نادرن تمام سرکاری اداروں کو مطلع کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید کارروائی سے بچا جا سکے۔ مذکورہ نادہندگان کو اپریل 2025 کے دوران حتمی نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی اسپتالوں کے ذمے 183.62 ملین روپے، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کے ذمے 106.08 ملین روپے اور پنجاب کے اسپتالوں کے ذمے 1.1228 بلین روپے واجب الادا ہیں۔ اسپتالوں پر مجموعی واجبات 1.4125 بلین روپے واجب الادا ہیں۔ وفاقی پولیس کے ذمے 141.5 ملین روپے، خیبرپختونخوا پولیس کے ذمے 63.13 ملین روپے اور پنجاب...
وفاقی اور صوبائی محکموں کی جانب سے سوئی نادرن کو 3.7136 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی باقی (لاہور) سوئی نادرن نے مختلف وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں و محکموں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے یاددہانی نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سوئی نادرن تمام سرکاری اداروں کو مطلع کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید کارروائی سے بچا جا سکے۔ مذکورہ نادہندگان کو اپریل 2025 کے دوران حتمی نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی اسپتالوں کے ذمے 183.62 ملین روپے، خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کے ذمے 106.08 ملین روپے اور پنجاب کے اسپتالوں کے ذمے 1.1228 بلین روپے واجب الادا ہیں۔ اسپتالوں پر مجموعی واجبات 1.4125 بلین روپے...
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کر دیئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کیلئے امریکا کی نئی تجویز پر دستخط کردیے ہیں البتہ مزید بات چیت جاری ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکا کے مشرق وسطیٰ میں خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف کی نئی تجویز پر اسرائیل نے دستخط کر دیے ہیں جبکہ حماس کی جانب سے تجویز پر کوئی جواب ابھی موصول نہیں ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ہو...
رہنما لیگ ن اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے تحریک انصاف کے بانی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایک طرف بانی تحریک انصاف سیاست دانوں کے بجائے صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی ضد کرتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ اور دوسری جانب عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے پیگام بھجواتے ہیں ہم سے کوئی لین دین کر لیں لیکن پھر 24 گھنٹوں بعد ہی مکر جاتے ہیں۔ ن لیگ کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بارہا واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ جو بات کرنی ہے، سیاستدانوں سے کی جائے لیکن عمران خان ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ بیرسٹر عقیل...
شمالی وزیرستان اور چترال میں کارروائی کے دوران 7بھارتی سپانسرڈ خٓرجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران ایک نوجوان لیفٹیننٹ اور 4جوانوں نے جانیں ارضِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے قربان کر دیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے دوران 6بھارتی سپانسرڈدہشتگردجہنم واصل ہو گئے جبکہ4جوان دھرتی ماں پر شہیدہو گئے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل،نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید نے دشمنوں...
اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان! کس کو کتنا ریلیف ملا؟ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست دی تھی جس پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد سنایا جائے گا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام کے مطابق اپریل میں کل 10 ارب 51 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ یونٹس فراہم کی گئی۔...
اپنے تازہ خطاب میں یمنی رہبر انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی، مسجد اقصی کی تباہی اور اس ملک (فلسطین) کی پوری سرزمین پر قبضہ ہی قابض و سفاک صیہونی رژیم کا اصلی ہدف ہے اور حالیہ تمام شہادتیں بھی اسی مسئلے کیساتھ ہم آہنگ ہیں! اسلام ٹائمز۔ یمنی اسلامی انقلاب اور مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بن بدر الدین الحوثی نے غزہ اور پورے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے اپنے تازہ خطاب کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 600 دن سے زائد کی انسانیت سوز جنگ کے باوجود بھی قابض و سفاک صیہونی رژیم غزہ کے عوام کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے،...
فرانس میں مسیحا کے روپ میں درندہ صفت سرجن کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 سالہ سرجن جوئیل لی اسکوارنیک پر 1989ء سے 2014 کے درمیان کیے گئے 111 زیادتی اور 189 جنسی حملوں کے الزامات تھے۔ سرجن جوئیل لی نے اپنی ملازمت کے دوران مغربی برطانیہ کے مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو آپریشن کے لیے بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جوئیل لی اسکوارنیک کو پہلی بار 2005 میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے پر سزا ہوئی تھی۔ بعد ازاں اُسے ایک اور کیس میں 2017 میں دوبارہ حراست میں لیا گیا اور اس کے گھر سے پولیس کو ایک الیکٹرانک ڈائری ملی تھی۔ پھر 2020 میں بھی سرجن جوئیل لی اسکوارنیک کو...
—فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا۔تحریکِ انصاف کے کسی بھی رہنماء کو آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی پارٹی رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ اعظم سواتی، نور الحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی بانیٔ پی ٹی آئی سے بغیر ملے اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔پی ٹی آئی رہنما سمیع اللّٰہ خان اور قاضی انور بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئے۔گزشتہ روز...
پیپلزپارٹی کارکنان پر شیلنگ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)کارکنان پر شیلنگ کیخلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ اندارج کی درخواست جمع کرا دی گئی۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ اندارج کے لیے درخواست تھانہ شرقی میں جمع کروادی۔ درخواست کے مطابق پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور امن پسند پارٹی ہے، 26 مئی کو صوبے میں کرپشن کے خلاف پی پی کی جانب سے پر امن احتجاج ہوا ۔ جس پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بھی شیلنگ کی ۔ شلینگ کے دوران زائد...
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا ، جس کا اگلے 5 سے 6 دنوں میں لائحہ عمل دیں گے، وکٹ کے دونوں جانب کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے ’ میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں، صرف انصاف چاہتا ہوں اور کیسز جلد سنے جائیں، احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا ہے 5 سے 6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے بہنوں کی 40 منٹ تک ملاقات، علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے اہم سوال پوچھ...
اسلام آباد: سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا میں سماعت ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں سی پی پی اے کی ماہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا سربراہی میں ہوئی۔ درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے۔ دورانِ سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی فی یونٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا میں سماعت ہوئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں سی پی پی اے کی ماہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا سربراہی میں ہوئی۔ درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے۔دورانِ سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94پیسے جب...
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت کا نیا سالانہ ترقیاتی پروگرام ایک وژنری پروگرام ہوگا جو اگلے چار برسوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ٹھوس بنیاد اور روڈ میپ بنیاد فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں یکساں ترقی ہماری ذمہ داری ہے اور نئے مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کا بیشتر حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے مختص کیا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری سے متعلق مشاورت کے سلسلے میں آخری اجلاس میں نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے...
کراچی: شہر قائد میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے جاری شکایات کے بعد واٹر کارپوریشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم شدید گرمی اور بجلی کے بار بار تعطل کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 27 اور 28 مئی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت کے تھری اور فورتھ فیز میں بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤنز کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ 27 مئی کو رات 1:50 پر بجلی کی بندش ہوئی، جو صبح 7:20 پر بحال کی گئی۔ اس دوران کے تھری...
ملک میں مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنےکی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی ایک روپے27 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست جمع کرارکھی ہے. درخواست کےمطابق اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی.بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.95 روپے، جبکہ ریفرنس لاگت 7.68روپے تھی۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ اپریل میں پانی سے 21.94 اورمقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جبکہ درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کہاہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جبکہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال سے پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے. پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا.(جاری ہے) اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ زیر تعمیر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1ہزار 200 میگاواٹ بجلی...
بجلی صارفین کے لیے ماہانہ بنیادوں پر بجلی 1 روپے27 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست جمع کرادی۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کریگا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گا۔ سی سی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں 10 ارب51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں بجلی کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے، ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، پانی سے21.94 فیصد، مقامی کوئلے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) دنیا کی سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کے اسرائیل کے ساتھ کوئی رسمی تعلقات نہیں ہیں اور اس نے مسلسل دہائیوں سے جاری تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔ جکارتہ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے بات چیت کے بعد صدر پرابوو سوبیانتو نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا، ’’مختلف مواقع پر، میں نے کہا ہے کہ انڈونیشیا سمجھتا ہے کہ دو ریاستی حل اور فلسطین کی آزادی ہی حقیقی امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔“ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم، وزیر خارجہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں ان دنوں جکارتہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’میں...
جکارتہ (اوصاف نیوز)انڈونیشین صدر نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل فلسطین کی آزادی تسلیم کرلے تو ہم اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسی صدر سے ملاقات کے بعد انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل فلسطین کی آزادی کو تسلیم کرے تو ہم اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل ہی فلسطین کے مسئلے کا واحد حل ہے۔ وفاقی حکومت کا کیش لیس معیشت اور کاروبار کے فروغ کیلئے پابندیوں کا فیصلہ
چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا۔ اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیر تعمیر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا...
علیمہ خان کا بیان ایک بہن کی اپنے بھائی کیلیے فریاد سمجھیں، اتنے عرصے سے بھائی اندر ہو تو بہنیں ظاہر ہے پریشان تو ہوا کرتی ہیں، علیمہ خان کو سب سے کم موقع ملتا ہے ملاقات کا باقی بہنوں کو اجازت مل جاتی ہے، شاید یہ بیان اسی لیے بھی دیا ہو انھوں نے کہ ملاقات کا راستہ کھل جائے تاکہ وہ ان سے بات کر سکیں. انھوں نے کہا کہ یہ بات تو ٹھیک ہے کہ گورنمنٹ کو تو سوٹ نہیں کرتا عمران خان سے اور پی ٹی آئی سے بات کرنا، حکومت چل رہی ہے انھیں کیا فکر ہے لیکن میرے خیال میں ڈنڈا بہت چل گیا ہے اب تو زبان چلانے کا وقت ہے.
ملتان میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقدہ دفاع پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کہ امریکہ کو احساس ہو جانا چاہیے کہ انڈیا اور اسرائیل کی سرپرستی ناجائز ہے، اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرانے کے لیے ٹرمپ 2 ارب مسلمانوں کی ناراضگی اور نفرت کی تجارت نہ کریں، اسرائیل کا غزہ پر ناجائز قبضہ اسرائیل کے ناجائز وجود کو اور زیادہ متنازع بنادے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے وجود پر حملہ ہوا جس کا افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، مودی جو اسرائیل کے ساتھ مل کر جھوٹا پروپیگینڈا...

پاکستان کے ہاتھوں شرمندگی اٹھانے کے بعد بھارت نے اپنالڑاکا طیارہ بنانے کی تیاری پکڑ لی ، تفصیل جانئے
پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں اپنے 6 لڑاکا طیارے گنوانے اور پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے اب مقامی سطح پر جدید ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانس میڈیم کامبیٹ ائیرکرافٹ (اے ایم سی اے) کا پروٹوٹائمپ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے ڈیزائن کرنے والی بھارت کی سرکاری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس منصوبے پر کام کرے گی۔
—فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ختم ہو گئی۔بانیٔ پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں ملاقات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل میں بہنوں سے ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔بہنوں سے ہوئی اس ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت، زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ ملاقات سے قبل میڈیا سے...
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں 8 سالہ بچی ونی کردی گئی۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق علاقہ پنچایت نے متاثرہ لڑکے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح کرادیا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی تھی، پنچایت نے ان میں سے ایک ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنچایت نے متاثرہ لڑکے اور بچی کا نکاح کرایا ہے، نکا ح خواں سمیت پنچایت کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ کے احکامات میں نے نہیں دیئے، ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے سے نہیں روکا، عالمی مالیاتی ادارے نے صرف خیبرپختونخوا صوبے کی کارکردگی کو سراہا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کے پی نے اپنے اہداف حاصل کئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق اور باقی صوبوں نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنا کام کیوں نہیں کیا؟ ہمارا 200 ارب سے زائد کا سرپلس ہے، سندھ، پنجاب نے سرپلس کیوں نہیں دیا؟، وفاق کیوں قرضے لے رہا ہے؟۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم نے صوبے میں کسی کو جلسے...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیے گئے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے پھل اور کپڑے بھی لائے گئے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پھل اور کپڑے ان تک پہنچانے کی اجازت دے دی۔ لیکن لائے گئے دونوں روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے گئے۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے بھائی...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے روز داہگل پولیس ناکے پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو روک لیا گیا، جس پر پولیس افسران سے تلخ کلامی ہوگئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئین پاکستان کا حلف آپ نے بھی لیا اور میں نے بھی لیا ہے، آپ کے پاس ہمیں روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میں قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کی خاموشی بتا رہی ہے آپ مجبور ہیں۔ علی محمد خان بغیر وردی میں موجود پولیس اہلکار پر بھی برہم ہوگئے، جس پر پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ ڈی ایف سی ہے۔ علی محمد خان نے...
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل سے ملاقات کے لیے آنے والے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ اور علی محمد خان کو داہگل پولیس ناکے پر روک لیا گیا۔پولیس نے اڈیالہ جیل کے دونوں اطراف ناکے لگا دیے، داہگل اور گھور کھپور کے مقام سڑک پر ٹرک کھڑے کر دیے گئے۔اڈیالہ روڈ پر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ چھوڑا گیا ہے جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی اڈیالہ جیل کے اطراف میں تعینات کی گئی ہے۔ ’’اڈیالہ جیل تک جانا ہمارا حق ہے، پنجاب پولیس روک رہی ہے‘‘پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کروانا نہ کرانا جیل انتظامیہ کا اختیار ہے، پنجاب...
جو بھی ٹارچر کرلیں غلامی تسلیم نہیں کروں گا، لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گیِ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی نہیں دئیے جارہے،بانی پی ٹی آئی 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی،جیل انتظامیہ کتابیں روک لیتی ہیں، بشریٰ بی بی کو مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے جیل میں رکھا گیا،علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی ٹارچر کرلیں غلامی تسلیم نہیں کروں گا، ساری زندگی جیل میں بھی رکھ لیں نہیں جھکوں گا، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اسلام آباد کا رُخ نہ کرنے فیصلہ کیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ پیر کو بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا کیونکہ یہاں اسنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی بھی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، بہت سے نوجوان جیل کاٹ رہے ہیں، یہ الیکٹیبلز کی پارٹی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز اڈیالہ جیل میں بانی تحریک اںصاف سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین نکاتی پوائنٹس بھیجے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی...

پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگادی
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز خیبر پختونخوا میں مبینہ کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی نے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی، مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر رہنما شریک تھے۔پولیس نے مظاہرین کو خیبر روڈ پر ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، احتجاج کے باعث خیبر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔پولیس کی شیلنگ سے منتشر ہونے...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )زندگی بھر جیل میں رہوں گا، نہیں جھکوں گا، عمران خان نے پارٹی کو بڑی تحریک کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی بھر جیل میں رہنے کو تیار ہوں، لیکن سر نہیں جھکوں گا، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کر رہی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے پاس عام قیدیوں کے حقوق بھی نہیں، انہیں 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہنے کے لیے تیار ہوں لیکن جھکوں گا نہیں، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو عام قیدیوں کے حقوق بھی میسر نہیں، 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی گئی۔ ساری پارٹی تیاری رکھے میں جلد پورے پاکستان میں تحریک چلانے کی کال دونگا۔ عمران خان کا جیل سے پیغام pic.twitter.com/b0On0nWaMm — PTI (@PTIofficial) May 26, 2025 یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیےجا رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ انھوں نے کہا بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں...
امریکی سرپرستی میں صہیونی اسرائیل کی بدترین جارحیت و دہشتگردی، غزہ تباہ حالی کا شکار، حماس قیادتوں کی مسلسل شہادتیں، مسلم حکمرانوں و عرب بادشاہتوں کی مسئلہ فلسطین سے خیانت اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ تعلقات و بڑھتی ہوئی قربتیں، مزاحمتی تحریک مشکلات کا شکار، محور مقاومت کا مضبوط گڑھ شام کا ہاتھ سے چلے جانا، موجودہ جولانی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، لبنانی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ، ایران کو مذاکرات کی میز پر لے آنا، کیا پھر بھی اسرائیل کی نابودی کیلئے فعال محور مقاومت آگے بڑھے گا؟ اسرائیل نابود اور مقبوضہ فلسطین آزاد ہوگا؟ کیسے؟ امید کیا ہے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی ٹارچر کرلیں غلامی تسلیم نہیں کروں گا، ساری زندگی جیل میں بھی رکھ لیں نہیں جھکوں گا، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آج بانی نے تین نکاتی پوائنٹس بھیجے ہیں، عمران خان نے کہا کہ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی نہیں دئیے جارہے، 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی ہیں، میری بہنوں کو ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا کہ ہم ان کو کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جیل انتظامیہ کتابیں روک لیتی ہیں بانی کے ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اَپ نہیں کرایا جارہا، توہین عدالت کی درخواستوں پر ججز کا...
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیےجا رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، علیمہ خان علیمہ خان کا...

وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل cda operations WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آبادکی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر 26 مئی 2025 کو پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون،پانچ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا...
مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی گئی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا، انہیں مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں، پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہوسکتے ہیں، جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔ مخدوم علی خان کا مؤقف تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے مطابق آزاد امیدوار ان کی ساتھ شامل ہوگئے تھے، عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایا کہ سنی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی کیس کی براہ راست سماعت کر رہا ہے، درخواست گزار کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا؟ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں، لیکن جو...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے زائد بجلی کو نئی معیشت میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق 2000 میگاواٹ بجلی اب صرف روشنی نہیں بلکہ ڈیجیٹل کرنسی پیدا کرے گی، حکومت کا عزم ہے کہ توانائی کو ضائع ہونے کے بجائے قومی ترقی کا ذریعہ بنایا جائے، کرپٹو مائننگ اور AI سینٹرز کے ذریعے پاکستان ڈیجیٹل انقلاب کی طرف گامزن ہو چکا ہے۔ منصوبہ نہ صرف معیشت کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں کو ہائی ٹیک روزگار بھی فراہم کرے گا، پاکستان کرپٹو کونسل کی سرپرستی میں ملک ایک نئی ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد رکھ رہا ہے، زائد بجلی کو معاشی طاقت میں...
اپنی ایک تقریر میں محمد حسن کا کہنا تھا کہ غزہ کیخلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز ملیشیاء کے دارالحکومت "کوالالمپور" میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم "آسیان" کا سربراہی اجلاس ہوا۔ جس میں ملائشین وزیر خارجہ "محمد حسن" نے اپنے ہم منصبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کے اقدامات عالمی قوانین کی توہین کے براہ راست نتائج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب، دنیا کی بے حسی اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہماری یونین اس صورت حال پر خاموش نہیں رہ سکتی۔ واضح رہے کہ رواں مہینے صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی...

بھارت کو ہم نے میدان میں پیچھے دھکیلا ہے، جو بھارت کر رہا ہے وہی اسرائیل کر رہا ہے، حافظ نعیم الرحمن
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ خضدار میں دشمن نے حملہ کیا، بچوں کا کیا قصور تھا؟ یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے ہی لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان لوگوں سے بات کریں، تقسیم اور تفریق ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے بھارت پٹ چکا مگر باز نہیں آرہا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کو ہم نے میدان میں پیچھے دھکیلا ہے، جو بھارت کر رہا ہے وہی اسرائیل کر رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ برطانیہ میں سروے ہوا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی نے ملاقات کی۔ہفتہ کو گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی حالات، بلوچستان کی مجموعی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) دونوں رہنماؤں نے خضدار میں پیش آنے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈین پشت پناہی کے حامل دہشت گردوں کو جلد ہی نشان عبرت بنایا...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 23-05-2025 اسلام ٹائم وی لاگ Middle East on Fire: Resistance Rises Against Zionist Crimes | Iran, Yemen & Arab Response موضوعات: رہبر مسلمین کا دوٹوک پیغام،امریکہ اپنی اوقات میں رہے ،اسرائیل میں خطرے کی گھنٹیاں یمن نے حیفا بندرگاہ کو گھیر لیا صیہونیوں نے برطانوی وفد پر فائرنگ کر کے تمام حدیں پار کر لی؟ ہفتہ وار پروگرام: وی...

وفاقی دارالحکومت میں کالی گھٹائیں،دن رات میں تبدیل ،سمیت گردونواح میں طوفانی بارش، تیز ہوائیں چلنے سے بجلی منقطع
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ شدید بارش، ژالہ باری ،تیز ہواوں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ، راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کیکینٹینکا شیڈ گرگیاجبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام افسران کو الرٹ کردیا کہ وہ مختلف علاقوں میں مانیٹرنگ یقینی بنائیں زیر تعمیر عمارات اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔...
غزہ میں جاری نسل کشی کے دو سال سات مہینے بعد کم ازکم اتنا ضرور ہوا ہے کہ امریکا کو چھوڑ کے برطانیہ ، فرانس اور کینیڈا جیسے سرکردہ مغربی ممالک ’’ افسوس ناک صورتِ حال‘‘ اور ’’تشویش‘‘ جیسے الفاظ سے آگے بڑھ کے یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی غذائی ناکہ بندی ختم نہ کی تو ہم پابندیاں لگانے پر ’’ غور‘‘ کریں گے۔ اسپین نے کئی مہینے پہلے اسلحے اور اشیا کی تجارت معطل کر دی تھی مگر یہ معطلی عملاً علامتی ہے کیونکہ اسرائیل اسپین سے بہت زیادہ تجارت پہلے بھی نہیں کرتا تھا۔ناروے کئی برس سے فلسطینی ریاست کے قیام کا پرزور حامی ہے۔آئرلینڈ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی اقدامات...
خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ خصوصی رپورٹ: برطانیہ اور آئرلینڈ کی فلم، ٹی وی اور کریٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تخلیق کاروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم...
مہمند ڈیم کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور، ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مہمند ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا اور ڈیم کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پروجیکٹ کا دورہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریور ڈائی ورشن اور ڈیم فانڈیشن سمیت دیگر اہم اہداف حاصل کر لیے گئے، ڈیم کی تکمیل 28-2027 میں شیڈول ہے اور اس وقت 14 مختلف سائٹس پر کام جاری ہے، جن میں ڈائی ورشن سسٹم، اِن ٹیک ٹنل، سپل ویز اور پاور ہاس...
ضلع بٹگرام کے عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ کے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آلائی کو ضلع کا درجہ دینا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جو کہ اب پورا ہوگیا ہے، یہ فیصلہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام...

تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور نجی ادارے بند ،ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
وفاقی حکومت نے یومِ تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یہ دن پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی ساتویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ یومِ تکبیر...