معروف اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او کے تحت گرفتار، اکیڈمی سیل
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے معروف اسکالر انجینیئر محمد علی مرزا کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔
انجینئر محمد علی مرزا گرفتار pic.twitter.com/Zf0MufuEfq
— Iram (Summan) Dar ♌ (@summandar01) August 25, 2025
اطلاعات کے مطابق انجینیئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور سخت سیکیورٹی میں انہیں تحویل میں لیا گیا۔ گرفتاری کا یہ عمل ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کے حکم پر انجام پایا۔
پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت جیل منتقل کر دیا گیا ہے، اور اکیڈمی سیل کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاہم گرفتاری کی وجوہات اور مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انجینیئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او حراست میں لے لیا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انجینیئر محمد علی مرزا تھری ایم پی او حراست میں لے لیا وی نیوز انجینیئر محمد علی مرزا ایم پی او کے تحت
پڑھیں:
قصور، معروف فلمی اداکارہ ریشم کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
لاہور:معروف فلمی اداکارہ ریشم نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقے قصور کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ قصور کے تعاون سے دو مختلف مقامات پر سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا۔
اداکارہ ریشم نے سب سے پہلے ڈی پی ایس سکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے درمیان راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اہم نمائندے ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اداکارہ ریشم نے اس کے بعد سرحدی گاؤں شیخوپورہ نو کا بھی دورہ کیا جہاں مزید متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔