وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کے ہیروز کو فی کس 25 لاکھ روپے کے انعامی چیکس پیش
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلوف (گلیشیائی جھیل کے پھٹنے) کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: غذر کا چرواہا وصیت خان ہیرو بن گیا، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین
وزیرِ اعظم نے تینوں نوجوانوں کے بہادرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے بروقت اقدام کی بدولت مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے دیے گئے الرٹ کی بدولت علاقے کو بروقت خالی کرایا گیا اور 300 سے زائد قیمتی انسانی جانیں محفوظ ہوئیں۔ انسانی خدمت کا یہ عمل ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے 25 لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ انعامی چیکس پیش کیے اور انہیں گلگت بلتستان کے ہیروز قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: غذر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری رکھا جائے: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسا مربوط نظام تشکیل دیا جا سکے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال یا سانحے کے وقت بروقت اطلاع دے سکے اور بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔
وصیت خان، انصار اور محمد خان نے وزیرِ اعظم کی پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کے فضل و کرم سے ممکن ہوا کہ وہ قیمتی انسانی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے اور اس پر وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں ہیروز کو آج سرکاری مہمان بنانے کی ہدایت کی اور کل صبح کا ناشتہ وزیراعظم ہاؤس میں کرنے کی بھی ہدایت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news شہباز شریف گلگت بلتستان گلوف وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف گلگت بلتستان گلوف گلگت بلتستان شہباز شریف وصیت خان
پڑھیں:
وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال سمیت مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی دارالحکومت ریاض میں قصر یمامہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان پاک سعودی تعلقات کو مزید فروغ دینے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔معاشی تعاون میں سرت،سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کی تلاش،توانائی کے منصوبوں اور خطے کے امن و استحکام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بدترین دباؤ، کمترین مجموعہ، پاکستان امارت کے مقابل مصیبت کا شکار
دونوں رہنماؤں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی ایک پھر مزمت کی جبکہ عالمی برادری سے مسئلہ فلسطین کے حل سمیت غزہ کی سنگین صورتحال کو بہتر بنانے اور اسرائیلی جرائم کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کرنے پر زور دیا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے امن اور خوشحالی کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہوچکا ہے۔
متحدہ عرب امارات کےساتھ میچ میں پاکستان کے ساتھ پھر انہونی ہو گئی؛ مشکل سورتحال
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر اپنے دو ٹوک موقف کو اختیار کیا ہے اور سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں
اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب پہنچے تو ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ سعودی رائل ائیرفورس کے طیاروں نے فضا میں سلامی پیش کی وزیراعظم قصر یمامہ پہنچے تو سعودی رائل گارڈ نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا
چینی کی نئی قیمت مقرر؛نوٹیفیکشن جاری