نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے تاکہ آج او آئی سی سیکرٹریٹ میں ہونے والے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ میں شرکت کریں۔

مزید پڑھیں: او آئی سی اجلاس: سعودی عرب کا پھر آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

ان کے استقبال کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے او آئی سی کے مستقل نمائندہ سفیر فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید موجود تھے۔

مزید پڑھیں: غزہ : حماس کا بڑا حملہ، اسرائیلی فوج کا پلاٹون کمانڈر لیفٹیننٹ اوری گرلیک ہلاک، متعدد زخمی

اس غیر معمولی اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے تاکہ فلسطین میں اسرائیلی عسکری جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے ممکنہ منصوبے اور فلسطینی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑھتے ہوئے حالات پر مشترکہ ردعمل پر غور کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

او آئی سی سعودی عرب محمد اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: او ا ئی سی محمد اسحق ڈار نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار محمد اسحق ڈار او آئی سی

پڑھیں:

نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس—فائل فوٹو 

یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔

یورپی یونین کا وفد پاکستان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔

کایا کالاس نے پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد سے ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

  —فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ میں آج اسلام آباد میں ہوں۔

یورپی یونین کی نمائندہ نے مزید لکھا ہے کہ پاکستان ایک بڑی علاقائی طاقت ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے اہم موقع پر ہوا ہے جب دنیا اور اس خطے نے گہری تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے