2025-08-12@00:34:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1104

«کراچی ایکسپریس»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد کے علاقے محمدی گراؤنڈ بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی زید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ زخمی حالت...
    سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے میں مقامی کمپنی کے قریب نالے میں گر کر ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 32 سالہ الطاف کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا اور کام کے دوران نالے میں گر گیا تھا تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد شپ اونر کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ بشیر کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    سٹی 42: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر5سپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ کیا گیا کراچی سے لاہور 2سپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی ،لاہور سے کراچی ایک سپیشل ٹرین چلائی جائےگی،کوئٹہ سےپشاورایک سپیشل ٹرین چلائی جائےگی، کراچی سےراولپنڈی بھی ایک سپیشل ٹرین چلائی جائےگی،پہلی عیدسپیشل ٹرین2جون کوکراچی سےلاہورکیلئےآپریٹ کی جائےگی
    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب کریں گے۔ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے جہاں نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم...
    کراچی: سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں کل سے ایک اور ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے جس کے سبب دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔ صوبے میں ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔ کراچی ڈویژن میں اگلے 3 دن کے لیے بھی موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل، بدھ اور...
    کراچی: شہر قائد میں تھانہ سرجانی کے علاقے سیکٹر 10 میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فاتم علی ولد محمد وسیم اور کبیر ولد ماجد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، تین چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی...
    کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں ساجد اور شبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس گرفتار اور ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
    وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔شہباز شریف گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے، دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ روزانہ مستند اور...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔(جاری ہے) وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے، دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔
    کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق، زخمی ہونے والے شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے، جو بعد ازاں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو جوس سینٹر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ جوس سینٹر کے ملازم نے ڈاکوؤں کے سامنے مزاحمت کی...
    سعیداحمد سعید: ریلوے سسٹم میں سلیک پریڈ، مسافر نہ ہونے سے ٹرینوں کی منسوخی کا عمل جاریبزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیادونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گابزنس ایکسپریس کے مسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گاکراچی ایکسپریس کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگیشاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گاگرین لائن کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی  بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
    سٹی42:  پاکستان ریلوے میں مسافروں کی کمی کے باعث سلیک پریڈ کا سلسلہ جاری  جس کے تحت متعدد ٹرینیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔ آج بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کو بھی آپریشن سے نکال دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ان دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر متبادل ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا تاکہ ان کا سفر متاثر نہ ہو۔ بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں منتقل کیا جائے گا جو شام 6 بجے اپنے مقررہ وقت پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا،جو رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ریلوے ذرائع کا...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک 12 سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے، جن میں والدین اور ان کے 7 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کے مطابق زخمیوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت...
    کراچی: کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔  پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شاہجہان کے نام سے کر لی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گلشن اقبال سے ایک آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے گاڑی بک کی اور اسے قائد آباد لے گئے۔ قائد آباد پہنچنے کے بعد ملزمان نے ٹیکسی ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر زبردستی گاڑی چھین لی۔ شہری کی جانب سے بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق...
    یہ ایک حقیقت ہے کہ جنگ میں اطلاعاتی نظام کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ اس حوالے سے میں نے ذاتی طور پر گلف وار، صومالیہ سول وار اور امریکا عراق جنگ کی میدان جنگ سے براہ راست رپورٹنگ کی ہے اور بخوبی آگاہ ہوں کہ جنگ کے دوران حقائق کو کیسے ہینڈؒل کیا جاتا ہے۔ پاک بھارت حالیہ چار روزہ جنگ میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے تجزیات سامنے آرہے ہیں۔ اس حوالے سے میرے ایک دوست نے ایک ایسی تحریر مجھے ارسال کی ہے جو بھارتی میڈیا کے کردار کو کھل کر نمایاں کرتی ہے۔ یہ تحریر ایک ایسے فرد نے لکھی ہے جو بھارت میں مقامی چینلز کے ساتھ دہائیوں سے کام کر رہا ہے۔ اسے...
    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ہفتہ کے روز بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کئی پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیے جانے سے متعلق اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ اور کھلی سنسرشپ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے یو جے کے صدر حامد الرحمٰن نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کی آوازوں کو دبانا نہایت تشویشناک ہے اور یہ خطے میں آزادی صحافت کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے۔ صحافی عوام کو باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور اس قسم کے اقدامات...
    کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع ابوبکر مسجد کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران ایک شخص کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 48 سالہ نور الامین کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب نور الامین اور دیگر افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا اور حملہ آوروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نور الامین کی لاش اسپتال منتقل کی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ممکنہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ذاتی نوعیت کے...
    کراچی میں کورنگی کے علاقے ساڑھے تین نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب گھر میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے اہلخانہ نے فوری طور پر چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 33 سالہ عدنان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور روس نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے کراچی میں اسٹیل ملز کے نئے منصوبے کے آغازکیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پراتفاق کرلیا۔ یہ پیش رفت وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختراور روسی نمائندے ڈینس نذروف کے درمیان ملاقات میں ہوئی۔ ملاقات میں ہارون خان نے اسٹیل سیکٹرکے تعاون کےباہمی فوائد پرزور دیا اور روس کےسرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ ہارون اختر کا کہنا ہے روسی حکام نے پاکستان کو اپنے ملک کی جانب سے کراچی میں اسٹیل مل کی تعمیر کے لیے عزم کا یقین دلایا۔...
    رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہو چکی پے۔ اسلام ٹائمز، شہر قائد میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں نیپا چورنگی کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ کامران عباس کے نام سے ہوئی، جو ایک نجی اسکول میں ملازم تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق کامران ایک محنتی اور شریف نوجوان تھا، جو روزی روٹی کی تلاش میں نکلا تھا، مگر موت نے راستے میں ہی جکڑ لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کامران موقع پر ہی دم توڑ...
    موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر...
    کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ آمنہ شدید زخمی ہوئی، دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس...
     سعید احمد: پاکستان ریلویز کی جانب سےلاہورسےکراچی جانےوالی ٹرینوں کاشیڈول تبدیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بزنس ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کودیگرٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیاجائیگا،بزنس ایکسپریس کےمسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ کراچی ایکسپریس لاہورسےکراچی کیلئےاپنےمقررہ وقت شام6بجےلاہورسےروانہ ہوگی۔شاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کوآج گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ محسن نقوی کا بھارتی حملے میں زخمی توقیر عباس کی عیادت کیلئے ہسپتال کا دورہ گرین لائن کراچی کیلئے ٹرین اپنےمقررہ وقت رات8بجکر50منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی۔ 
    پاکستان اور روس نے گزشتہ روز کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا ہے۔ یہ معاہدہ روس کے نمائندے ڈینس نذروف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔ یہ بھی پڑھیں:روس پاکستان کے ساتھ دوستی کے نئے اُفق کی تلاش میں ہے، ویلنٹینا مٹوینکو کا سینیٹ سے تاریخی خطاب ایک نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’بات چیت کا بنیادی محور پاکستان میں نئی ​​اسٹیل ملز کا قیام تھا‘۔ دونوں فریق کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام کے لیے پاکستان اور روس کے درمیان ممکنہ تعاون کے حوالے سے وسیع بات چیت...
    کراچی:شہر قائد میں رات پیش آنے والے مختلف پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پہلا واقعہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب نورانی بستی میں ہوا جہاں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسرے واقعے میں ایک اور شخص عمر زمان زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی نوعیت گھریلو جھگڑے یا ذاتی رنجش کی بنیاد پر معلوم ہو رہی ہے، تاہم تحقیقات جاری...
    کراچی: شہر قائد میں لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں عثمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی جبکہ ایک ڈاکو شہری کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون انجمن زوجہ سردار خان زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے دوران ایک شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے جہان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔دوسری جانب قائد آباد میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو کی ایک گولی اپنے ساتھی ڈاکو کو لگی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب اللہ والی مسجد کے نزدیک سے ایک ضعیف العمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحال کے نام سے کی گئی ہے۔ عبدالعزیز سے ملنے والے سامان کی تلاشی کے دوران خواتین کے نام سے جاری دو بھارتی پاسپورٹس اور ایک قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ پولیس اور حساس ادارے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم...
    کراچی: شہر قائد میں پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ مزید پڑھیں: کراچی، شاہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی پر ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔(جاری ہے) نماز شکرانہ ادا کرنے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔ نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد کور کمانڈر کراچی...
    سٹی 42: پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کر دی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ،ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواھش پورا کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعوکیا ،کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا، اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا ،ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر...
    مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کیلئے افسر (کیپٹن)بنادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسزکے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین...
    پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اُسے ایک دن کیلیے افسر بنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔ عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اُسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔ کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔ عثمان عقیل کو پاک...
    فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77؍کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا انتظامیہ کی غیر موثر حکمت عملی کے باعث زمین کے کرائے کی مد میں نقصان ہوا کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون زمین کے استعمال میں ناکام ہو گیا، فیز تین میں زمین استعمال نہ ہونے کے باعث 77 کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا مینڈیٹ ہے کہ ترقی کے لئے منصوبے بنائے ، آرڈیننس 1980 کے سیکشن 10 میں تحریر ہے کہ زمین کے استعمال، زونز اور زمین مختص کرنے کے لئے اسکیمیں تیار کرے ۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی کو سال 2015-16 کے دوران 257پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لئے 53 درخواستیں موصول ہوئیں، کراچی ایکسپورٹ...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی اور کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی چھاپہ مار کاروائیاں نے حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائیاں جمشید روڈ کراچی اور طارق روڈ کراچی پر کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ سلیم اور عقیل عباس کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا ملزم عقیل عباس حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک پایا گیا جبکہ مذکورہ نیٹ ورک مصدق اور حسنین نامی ایجنٹوں کے ذریعے دبئی سے آپریٹ کر رہا تھا۔ ملزم حمزہ سلیم کرنسی کی غیر قانونی...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی حکام کے مطابق پہلا واقعہ سپرہائی وے بس ٹرمینل کے قریب ایک ٹرک کی ٹکر سے رکشا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت قطب الدین کے نام سے کی گئی، اور اس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔ دوسری واقعے میں لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک عمارت کی تیسری منزل سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت سید قمرالدین کے نام سے کی گئی، اور اس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن، پورٹ قاسم چورنگی کے قریب خوفناک مسلح تصادم میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح پیش آنے والے واقعے میں ایک مسلح ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ پانچ راہگیر زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود ایک شہری کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی فوری بعد کی موبائل ویڈیو بنالی گئی۔ جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح شخص کو کلاشنکوف تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کے پیچھے اے ایس آئی عمران موقع پر اسکے پیچھے دوڑا اور پھر اس ہی دوران پولیس افسر کی مدد کے لیے ایک ٹریفک پولیس اہلکار...
    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پورٹ قاسم چورنگی کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ اورڈنڈوں کے وار سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے رزاق آباد پورٹ قاسم چورنگی کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے دو افراد موقع پر جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر ٹریفک پولیس فوری موقع پر پہنچی اور ٹریفک پولیس نے موقع پر سے فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچی اورفائرنگ...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی پر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کو ٹریفک اہلکار نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمیکراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔ وزیرِ داخلہ سندھ...
    — فائل فوٹو کراچی کی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈز لے کر کراچی میں دہشتگردی کا الزام ہے۔ان کا کہنا کہ ملزمان کو 2020ء میں تھانا ایئرپورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کراچی: عدالت نے 103 کلو گرام چرس رکھنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیاعدالت نے دونوں ملزمان پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانے بھی عائد کردیا، کیس کے ایک ملزم شاہ نواز کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمان 5  سال جیل میں گزار چکے ہیں۔عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔ ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے
    کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ قائم خانی کالونی بلاک B میں ایک شخص کو سر پر وزنی چیز کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت سلیم کے نام سے کی گئی۔ دوسرے واقعے میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور اے، گلزار حبیب مسجد کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔ چھیپا حکام کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت 30 سالہ صدام حسین کے نام...
    کراچی: جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف...
    ضلعی انتظامیہ نے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، جبکہ شہر میں 14 مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی۔ کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 کے تحت  پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا...
    ضلعی انتظامیہ نے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، جبکہ شہر میں 14 مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی۔ کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 کے تحت  پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا...
    کراچی: کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہو ئے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی جبکہ شہر میں 14 مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے احکامات جا ری کیے ہیں کہ شہر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144کے تحت  پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اجازت شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خریدو فروخت پرپابندی ہوگی۔ کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 7...
    پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ معروف اسٹیل ساز کمپنی انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (ISL) نے کراچی میں واقع اپنے صنعتی یونٹ پر 6.4 میگا واٹ کا شمسی توانائی منصوبہ کامیابی سے مکمل کر کے فعال کر دیا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو ایک نوٹس کے ذریعے کیا گیا۔ کمپنی نے بیان میں کہا، ’ہم یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ کراچی میں ہمارے صنعتی یونٹ پر 6.4 میگا واٹ کا شمسی توانائی منصوبہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے اور اب پوری طرح فعال ہے۔ یہ قدم ہماری طویل مدتی پائیداری حکمت عملی کے عین مطابق ہے جو توانائی...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں ایک گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 23 سالہ نازیہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب تک خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار اسی دوران پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضیاالرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق،...
    کراچی: نیو کراچی کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق عرف لوہا ولد یوسف کے نام سے ہوئی ہے، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، چار موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ...
    بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک سنسنی خیز ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ’’کراچی پر بھارتی حملے کی فوٹیج‘‘ ہے۔ ویڈیو میں ایک کشادہ سڑک پر جلتی ہوئی گاڑیاں، عمارتیں اور ہر طرف دہکتے شعلے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ پس منظر میں ایک شخص عوام کو محفوظ راستوں پر جانے کی ہدایت کرتا سنائی دیتا ہے۔ اس منظر کو دیکھ کر بظاہر ایک ہنگامی اور جنگی کیفیت کا تاثر ملتا ہے۔ Pakistan now ????#IndiaPakistanWar pic.twitter.com/4hlQ3o2Tu1 — Raghu (@IndiaTales7) May 8, 2025 تاہم فیکٹ چیک کے تحقیقات کے مطابق حقیقت بالکل مختلف ہے، بلکہ حیران کن طور پر یہ فوٹیج پاکستان کی تو سرے سے ہے ہی نہیں! تحقیقی ٹیم نے ثابت کیا کہ...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین زیدی اور آصف عباس زیدی کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمدکی گئی، ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں  کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ پی او اے کے وفد کی قیادت صدر عارف سعید نے کی جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود اور سندھ کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی وفد میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا...
    ترجمان کے پی ٹی نے کہا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی...
    ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین اور آصف کے نام سے ہوئی، جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی...
    سعید احمد سعید: لاہور ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا، 1بجکر 50منٹ سے لیکر اگلے احکامات تک ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن روک دیا گیا۔ لاہور ائیرپورٹ کی ائیرسپیس بند کرنے کا معاملہ، کراچی سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز کو واپس کراچی موڑ دیا گیا، پرواز ایس آئی ایف 143 کو واپس کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرنے کی ہدایات کی گئی۔  ائیرپورٹ ذرئع کےمطابق لاہور ائیرپورٹ کی ائیرفیلڈ کھول دی گئی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نوٹم کا انتظار ہے، نوٹم جاری ہوتے ہی ائیرلائنز پروازوں کو آپریٹ کریں گئیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین زیدی اور آصف عباس زیدی کے نام سے ہوئی جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔  چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ  اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں،  ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت  اقتصادی امورنے بھارتی ہیکر کی جانب سے ہیک کئے جانے والا ایکس اکاؤنٹ ریکور کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے کے پی ٹی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کیا جو فوری ریکور کرلیاگیا کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچگانہ حرکت ہے،ترجمان کاکہنا تھا کہ وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کے کنٹرول سے نکل چکا ہے،ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی،وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔ وہ آدمی جس نے ایک ہفتہ پہلے ہی رافیل طیارے کو چینی میزائل سے گرائے جانے کی پیشنگوئی کردی تھی ...
    — فائل فوٹو کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ٹینکر اور 2 گاڑیوں کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے تاہم زخمی ایک شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں ٹریفک پولیس کا اہلکار تنویر بھی شامل ہے، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔
    کراچی: کراچی کی شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب پیش آنے والے ایک حادثے میں 4 گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، حادثے میں ایک ٹینکر، کار اور سوزوکی شامل تھی، جبکہ تصادم کے دوران چند موٹر سائیکلیں بھی زد میں آئیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریفک میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ریسکیو حکام نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک شخص کی حالت نازک تھی اور وہ بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں زخمی...
    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پیش آنے والے حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں ایک فائرنگ کا واقعہ اور دو مختلف حادثات شامل ہیں۔ شیر شاہ کے علاقے اٹک پمپ والی گلی میں موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، مقتول کی شناخت 22 سالہ خیل نواز کے طور پر کی گئی، جبکہ شدید زخمی ہونے والے 20 سالہ گل زیب کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے...
    کراچی: صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے قانون سازی کے ذریعے صوبے کے تمام اسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ سڑکوں پر حادثات کا شکار زخمیوں کی جانیں بچانے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور  زخمیوں کو لانے والوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں روڈ سیفٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتوانائی اور منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور روڈ ایکسیڈنٹ میں کمی اور لاپرواہی سے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں کی حوصلہ شکنی...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کراچی کی ابتر صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ لیے۔ عابد شیر علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبانی وسیم بادامی کر رہے تھے انہوں نے رہنما مسلم لیگ ن سے سوال کیا کہ آپ کتنے عرصے بعد کراچی آئے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ آئندہ مجھے کراچی بلانے سے پہلے ائیر پورٹ سے اسٹوڈیو تک سڑک بنا دیجیے گا، میری کمر ٹوٹ گئی ہے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے معافی دے دیں اور ایک سڑک بنا دیں، ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھا کہ شاید نیا کراچی بن گیا ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پختون خوا کے ایک ہی علاقے سے ہے، پانچوں ملزمان نے ایک دوسرے پر چوری کا الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔
    گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب کے بعد سندھ کے بھی مختلف علاقوں میں جاسوسی کیلئے آنے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔ شہر قائد سمیت اندرون سندھ دو ڈرون گرنے سے ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مقامی پولیس نے علاقے کو...
    گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب کے بعد سندھ کے بھی مختلف علاقوں میں جاسوسی کیلئے آنے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔ شہر قائد سمیت اندرون سندھ دو ڈرون گرنے سے ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مقامی پولیس نے علاقے کو...
    مقررین نے کہا کہ فلسطین جیسے عظیم انسانی و اسلامی مسئلے پر مؤثر اور بامقصد آواز بلند کرنے کیلئے ضروری ہے کہ شیعہ اور سنی دونوں مکاتبِ فکر باہمی اعتماد، خلوصِ نیت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ پاکستان کے تحت آی ایچ برنی کانفرنس ہال کراچی پریس کلب میں "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی مسئول تحریک بیداری مولانا محمد تقی نے کی۔ کانفرنس میں رہنما جماعت اسلامی مسلم پرویز، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل علامہ ناظر عباس تقوی، رہنما جمعیت علمائے اسلام مولانا...
    کراچی دنیا کے ان چند بڑے شہروں میں شامل ہے جو بیڈ گورننس کا شکار ہیں۔ سندھ گورنمنٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ و ریگولیشنز   2002 میں ترمیم کر کے ریزیڈنس ایریاز میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دیدی ہے۔ اب رہائشی علاقوں میں اسکولز،کالجز، ریسٹورنٹس اور دفاتر وغیرہ قانونی طور پر تعمیرکیے جاسکتے ہیں۔ اس ترمیم کے تحت رہائشی علاقوں میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہوسکتی ہیں جب کہ گھریلو صنعت کی تعریف میں آنے والے کارخانے بھی لگ سکتے ہیں۔ شہری امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 2.5c تک پہنچ گیا ہے جب کہ کراچی Per Capital Floor Area پانچ اسکوائر میٹر سے کم ہے جب...
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھوپیر کے علاقے میں اجتماع گاہ کے قریب پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس سرچ آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اس دوران ملزمان سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں گولیاں پولیس...
    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی تا چمن شاہراہ کو اعلیٰ معیار کے ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کراچی تا چمن قومی شاہراہ (N-25) کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر اہم جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 790 کلومیٹر طویل کراچی چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی سڑک کی تعمیر کا معیار موٹر وے جیسا ہونا چاہیے، کراچی-چمن شاہراہ کی اَپ گریڈیشن صوبہ بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں مں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو شام کے وقت بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم شمال مشرقی خشک ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بارش کے امکانات کم ہوگئے۔ کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہنے کا امکان بتایا گیا تھا۔ دوسری جانب، لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مئی 1991 میں لاڑکانہ میں ایک...
    ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سندھ بلوچ سوسائٹی میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں نے ٹریفک ڈی ایس پی کاشف کے گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واردات میں چار سے پانچ مسلح ڈاکو شامل تھے، جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا، ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ...
    کراچی: ماڑی پور بے نظیرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،  ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ اوچوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پرپہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا، ہلاک ڈکیت کی...
    کراچی: آئی جی سندھ کا محکمہ پولیس میں موجود کھالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن، کراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نےکراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس افسران واہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ معطل کئے جانے والوں میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ اورمیر پور خاص رینج کے افسران و اہلکار جن میں 14 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز، 1 اے ایس آئی ودیگر ہیڈ کانسٹیبل و پولیس کانسٹیبل...
    فوٹو فائل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سیف الرحمان جبکہ زخمی کی 25 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی کراچی پرانا حاجی کیمپ کے قریب سڑک کنارے سے 20سالہ... مقتول کی لاش اور زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ زخمی عرفان کی بھابھی اس کے بھائی سے جھگڑ کر میکے آگئی تھی، عرفان اپنے دوست سیف الرحمان کے ساتھ اپنی بھابھی کو منانے آیا تھا کہ اس دوران خاتون کے بھائی شاہد نے...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ڈکیت گرفتار کر لیے گئے، جبکہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بشیر چوک صدیق آباد قبرستان کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلہ کیا، جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ پولیس کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزمان کی شناخت فیاض اور رفیق کے نام سے کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو زخمی گرفتار پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پستول، ایک رکشا، موبائل فون اور ایک چھینی...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 8 اوورز میں 90 کا اسکور کھڑا کیا، جس میں نوجوان اوپنر محمد نعیم کا حصہ زیادہ تھا۔ محمد نعیم نے کراچی کنگز کے بولرز کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی برسات کی اور صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں...
    سہراب گوٹھ کے علاقے گلزار ہجری کا رہائشی ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا، اغوا کاروں نے رہائی کے عوض اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا اور اس کو کچے کے علاقے میں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کاروں کی جانب سے مغوی کی رہائی کیلئے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔ مغوی شہری عبداللہ کراچی کے علاقے گلزار ہجری مچھر کالونی کا رہائشی اور اسکریپ کا کام کرتا تھا۔ اہل خانہ نے سہراب گوٹھ تھانے میں عبداللہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق عبداللہ گھر سے پنجاب جانے کا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے بنارس پل پر ایک سوزوکی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت 24 سالہ ندیم نواز ولد حق نواز کے طور پر ہوئی ہے، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم عینی شاہدین کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر غریب نواز چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مقابلے کے دوران تین ڈاکو زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سکندر ولد جمن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ذاکر اور ریاض کے ناموں سے کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون  رئیس گوٹھ ستارہ بائی پاس کرش پلانٹ کے قریب  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق  ہوگیا جس کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت  50 سالہ عبدالرشید کے  نام سے ہوئی،  اہل  علاقہ کی اطلاع پر موچکو تھا کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی ، مقتول پریا گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدور تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی، ڈیفنس اور بفرزون میں فائرنگ کے واقعات میں 5 سالہ بچی سمیت 2 افراد زخمی  پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش...
    کراچی: کورنگی نمبر 5 بس اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں زیر تعمیر پل کے قریب کرین نے ایک شخص کو کچل ڈالا۔ عینی شاہدین کے مطابق متوفی نشے کی حالت میں سڑک پر بیٹھا ہوا تھا جب کرین کی زد میں آیا۔ جائے وقوعہ پر پل کی تعمیر کا کام جاری تھا اور کرین کی مدد سے ہیوی مشینری کو اٹھایا جارہا تھا کہ اسی دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
    ملزم کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نیاز احمد کو سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام...
     ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے ایک کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج  میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی  اے کے مطابق ملزم کی شناخت نیاز احمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں سہراب گوٹھ کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
    کراچی: شہر میں ڈاکوؤں کی خون ریز کارروائیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں اور کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، بعدازاں واقعے کی...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے خونریز واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کی ایم پی آر کالونی قبرستان کے قریب سے ایک گولی لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم مقتول کی تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں آئیں۔ دوسری جانب، شادمان ایک نمبر کے قریب فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی زخمیوں کی شناخت اسد اور محمد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام نے انہیں فوری طور...