2025-11-10@23:56:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1590
«کراچی ایکسپریس»:
(نئی خبر)
ملزم کے قبضے سے 31100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر، موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام مصطفی کو کراچی میں فورم مال سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 31100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر، موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا اور نہ ہی اسکے پاس کرنسی ایکسچینج چلانے کا لائسنس موجود ہے، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء کے حوالے سے حسینہ معین ہال میں ایک شاندار پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 30 اکتوبر سے آرٹس کونسل کراچی میں شروع ہوگا جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا، یہ 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ دنیا بھر کے 141 ممالک کے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں افریقہ سے 37، ایشیا سے 41، یورپ سے...
کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام مصطفی کو کراچی میں فورم مال سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 31100 سعودی ریال، 17000 امریکی ڈالر، موبائل فونز اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ڈیجیٹل شواہد برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا اور نہ ہی اسکے پاس کرنسی ایکسچینج چلانے کا لائسنس موجود ہے، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے سینئر فلمی اداکار اور ماضی کے معروف ولن مصطفیٰ قریشی کراچی میں صبح کی سیر کے دوران سڑک کی خستہ حالی کا شکار ہو گئے۔ ٹوٹی ہوئی سڑک پر پاؤں پھسلنے کے باعث وہ زمین پر گر پڑے اور ان کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مصطفیٰ قریشی، جو روزانہ صبح کی سیر کا معمول رکھتے ہیں، شہر کے ایک علاقے میں پیدل چل رہے تھے کہ اچانک ان کا پاؤں کھدی ہوئی اور ناہموار سڑک میں پھنس گیا۔ گرنے سے ان کا سر بھی زمین سے ٹکرایا، تاہم خوش قسمتی سے ان کی آنکھ محفوظ رہی، البتہ ٹانگ میں شدید چوٹ آئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سڑکوں پر سفر، اب زندگی...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد آج بتاریخ 15 اکتوبر 2025ء بروز بدھ کراچی میں انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے عارضۂ قلب اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھے اور ان کا علاج کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم نے سوگواران میں اہلیہ ناہید درانی، ایک بیٹا آغا شہباز اور 3 بیٹیاں صنم، سارہ اور شہانہ درانی چھوڑے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ محمد آغا سراج خان درانی 5 اکتوبر 1953ء کو...
سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوا جسکی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ میمن گوٹھ جاوید ابڑو کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا سبب بننے والے کار سوار کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کار سوار علی محمد کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
رواں سال شہر قائد میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد رینجرز اہلکاروں سے مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، اس سال کراچی میں دوران ڈکیتی جاں بحق شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ شفیق موڑ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پیٹ میں ایک گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ایک نوجوان دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، دونوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں نوجوان کو تشویش ناک حالت میں...
کراچی: راشد منہاس روڈ شفیق موڑ کے قریب رینجرز اہل کاروں سے مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا، اس سال کراچی میں دوران ڈکیتی جاں بحق شہریوں کی تعداد 70 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گبول ٹاؤن تھانے کے علاقے راشد منہاس روڈ شفیق موڑ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار بزرگ شہری پیٹ میں ایک گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا اور ایک نوجوان دو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، دونوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا بعدازاں نوجوان کو تشویش ناک حالت میں عباسی سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے جاں بحق...
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان کی سب سے بڑی صحت سے متعلق نمائش اور کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 22 ویں ہیلتھ ایشیا بین الاقوامی نمائش 23 تا 25 اکتوبر تک کراچی میں منعقد کی جائے گی۔ نمائش کا انعقاد وزارتِ قومی صحت خدمات، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں عالمی ماہرین، طبی ادارے، دواساز کمپنیاں اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے منعقدہ ایونٹ غیر ملکی سرمایہ کاری اور صحت کے شعبے میں سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ ایونٹ میں چین، ایران، ہنگری، ترکی اور روس سمیت 24 ممالک کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔نمائش میں 400 سے زائد ملکی...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے، اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرا واقعہ ملیر 15 کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا، جہاں ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے کر لی گئی ہے۔
شاہ لطیف عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔جاں بحق و زخمی ہونے والے موٹرسائیکلوں سواروں کو بھینس کالونی میں واقعے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مرنے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 23 سالہ وشال کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔متوفی بھینس کالونی روڈ نمبر 10 کا رہائشی تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج میں واقع شاہراہ نور جہاں پر ڈبو گیم کی دکان میں کھیل کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔پولیس کے مطابق جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ اور تشدد کیا، نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔جھگڑے کے دوران دکانوں کا سامان بھی توڑا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔پولیس کے مطابق ایک شخص کو گولی جبکہ دیگر کو تشدد سے چوٹیں آئیں، فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
سعید احمد:لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 30 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے۔ پاک بزنس ایکسپریس شام 5 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جب کہ کراچی ایکسپریس اپنے مقررہ وقت شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو کہ رات 8:50 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ کراچی جانے والی دیگر ٹرینیں جیسے قراقرم ایکسپریس، پاکستان ایکسپریس، اور رحمان بابا ایکسپریس لاہور سے براستہ ساہیوال روانہ ہوں گی۔ پنجاب بار کونسل کے انتخابات قریب آگئے کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور راولپنڈی...
کراچی(نیوز ڈیسک)’بی بی‘ نامی ایک مادہ بن مانس، جو طویل عرصے سے چڑیا گھر میں تنہائی میں رہ رہی تھی، ہفتے کے روز انتقال کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بن مانس گزشتہ کئی ماہ سے زیر علاج تھی۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے عہدیدار دانیال سیال نے ’بی بی‘ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ ’بڑھاپے‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی کافی عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں میں مبتلا تھی، جو زیادہ تر بڑھاپے کی وجہ سے پیدا ہوئیں، اس کی عمر تقریباً 40 سال تھی۔ کے ایم سی کے...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے ہوئے جن کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے شیرپاؤ کالونی مولا مدد قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکو بلال عرف شینا کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی عمران موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے...
آزاد نہریو: سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریلیوں، جلسوں اور اجتماعات پر ایک ماہ تک پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ سندھ نےدفعہ 144کے نفاذکا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے،فیصلے کا اطلاق ایک ماہ تک صوبے بھر کیلئے ہوگا۔ سندھ میں دفعہ 144آئی جی سندھ پولیس کی سفارش پر نافذ کی گئی ہے،رینجرز نے بھی 11اکتوبرکودفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی تھی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں دفعہ 144کانفاذامن امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا...
شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے تین افراد کو روند دیا جن میں سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹاور کے علاقے میں قائم ایدھی سینٹر کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیئے۔ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 25...
کراچی: شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایدھی سینٹر ٹاور کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہگیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیے جبکہ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ باسط علی کے...
شاہ فیصل کالونی کے علاقے 5 نمبر پاؤر ہاؤس کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ اس حوالے سے ہیڈ محرر تھانہ شاہ فیصل کالونی ساجد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 26 سالہ احسان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ بیروزگاری سے تنگ آکر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی شادی شدہ تھا تاہم اس کے یہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ پولیس نے متوفی...
کراچی یونیورسٹی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سماجی علوم کی شعبہ جاتی طالبہ جاں بحق ہوگئی۔ ٹریفک پولیس انسپکٹر اکمل رائے کے مطابق متوفی طالبہ سوشل ڈیپارٹمنٹ کے دوسرے سال میں زیر تعلیم تھی۔ وہ محمودالحسن لائبریری کے قریب بس سے اتریں اور سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھیں کہ اسی دوران ایک اور بس گزری۔ یہ بھی پڑھیں: ملاکنڈ یونیورسٹی کے طالبعلم کی ہلاکت، گورنر کے پی نے رپورٹ طلب کرلی پولیس رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی ایک اور بس (رجسٹریشن نمبر EB-0333) نے پہلی بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران وہ طالبہ سے ٹکرا گئی، بس کی ٹکر سے وہ گر پڑیں اور بعد ازاں وہی بس اس کے اوپر سے گزر...
پاکستان کا معاشی حب کراچی ہے، اور کراچی کا معاشی مرکز اولڈ سٹی ایریا — ایک ایسا تجارتی علاقہ جو کئی دہائیوں سے کاروبار کا سمندر اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ علاقہ چلتا ہے تو کراچی چلتا ہے، اور یہ رکتا ہے تو شہر کا پہیہ بھی رک جاتا ہے۔ یوں تو ’اولڈ سٹی ایریا‘ کا نام ہی پرانے شہر کی جھلک پیش کرتا ہے، مگر یہاں ہر نوعیت کا کاروبار ملتا ہے۔ سستی اشیا سے لے کر قیمتی سامان تک، ہر چیز کا مرکز یہی علاقہ ہے۔ انہی بازاروں میں میمن مسجد کے قریب واقع عالم کلاتھ مارکیٹ ملک بھر میں کپڑے کے سب سے بڑے کاروباری مراکز میں سے ایک ہے۔ ایک وقت...
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کراچی سکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL) میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان 2024–2029ء پر خطاب کیا، جس میں انہوں نے "اْڑان پاکستان’’ کے تحت پائیدار اقتصادی ترقی کے روڈ میپ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، صحت اور آبادی کا نظام ایک مضبوط اور پائیدار معیشت کی بنیاد ہیں۔ یہ ملک بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع سے مالامال ہے۔ محنت، لگن اور خود اعتمادی کے ساتھ ہماری نوجوان نسل ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔
کراچی: کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر، اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید فیز ٹو میں واقع ایک سپر اسٹور میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے واردات کرتے ہوئے عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں ڈاکوؤں کی واضح شناخت ممکن ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین ڈاکو شلوار قمیض میں ملبوس تھے جن میں سے ایک موٹر سائیکل پر باہر ہی موجود رہا جبکہ دو ساتھی اسلحے کے زور پر سپر اسٹور میں داخل ہوئے۔ ان کے چہروں پر ماسک اور سروں پر پی کیپ تھی مگر ایک ڈاکو کا چہرہ کیمرے...
کراچی کے مغربی خشک پہاڑیوں میں نصب ایک خفیہ کیمرے نے نایاب جنگلی بلی کراکل کو علاقے سے گزرتے ہوئے ریکارڈ کیا ہے۔ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں معدومی کے دہانے پر پہنچنے والی یہ خوبصورت مگر نایاب بلی اب بھی زندہ ہے۔ کراکل ایک درمیانے قد کی جنگلی بلی ہے جو افریقہ، مشرقِ وسطیٰ، وسطی اور جنوبی ایشیا کے خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ ماہرینِ حیاتات کے مطابق پاکستان میں یہ نسل انتہائی خطرناک حد تک کم ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری ماہر وائلڈ لائف سعیدالاسلام کے مطابق مقامی افراد اکثر اپنی بکریوں، بھیڑوں یا ہرنوں کی حفاظت کے لیے کراکل...
ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتول قاری محمد انس بلدیہ ٹاؤن یوسی 12 کا اہلسنت و الجماعت کا سیکرٹری اطلاعات تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ این ای ڈی یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ کے سامنے دن دیہاڑے گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی موٹر سائیکل خریدنے کیلئے مذکورہ مقام پر پہنچے تھے، جہاں انہیں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کی بناء پر...
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے کچھ علاقوں اور بس اسٹاپس کے غیر رسمی ناموں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں شہر سے زیادتی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بارش سے زیادہ پریشانی ٹریفک کی وجہ سے ہوئی، اب کراچی کی سڑکیں بحال ہوچکی، مرتضیٰ وہاب شہر کے علاقوں کے دورے کے موقعے پر ترقیاتی کاموں کی تفصیل بتانے کے دوران انہوں نے کراچی کی کچھ جگہوں، موڑ اور بس اسٹاپس کے ’عجیب و غریب‘ ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں کون ظالم تھے جو یہ کالے پیلے و نییلے نام رکھ گئے۔ مزید پڑھیے: مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر مرتضیٰ وہاب نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ’کسی جگہ کا نام...
کراچی میں یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا، حکام نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، فائرنگ 2 نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے کی گئی، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق بائیک رائیڈر سواری لے جا رہا تھا جس پر فائرنگ ہوئی، 2 افراد بائیک کے تعاقب میں آئے اور فائرنگ کی جس سے 2...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ماڈل کالونی پولیس نے ریلوے پھاٹک نشتر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولس کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے، مقابلے کے دوران ایک ملزم گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے زخمی ملزم کی شناخت احمد کے نام سے کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، متعدد چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ٹاؤن اور اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کے درمیان ملازمین کے لیے گروپ انشورنس کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب نیو کراچی ٹاؤن آفس میں منعقد ہوئی جس میں اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کا نمائندہ وفدکے سر براہ G I کمالی، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف، وائس چیئرمین شعیب بن ظہیراور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے افسر سید محمد سلمان شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ یہ معاہدہ محض ایک رسمی کارروائی نہیں بلکہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک عملی قدم ہے اور نیو کراچی ٹاؤن اسٹیٹ لائف انشورنس پاکستان کو سالانہ 7457406(چوہترلاکھ ستاون ہزار چار سو...
جامعہ کراچی میں دو تنظیموں کے درمیان تصادم اور موٹرسائیکل نذر آتش کرنے پر 5 طلبا کو شوکاز نوٹس جاری
جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے تصادم اور موٹر سائیکل کو آگ لگانے کے واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث طلبہ کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کردی گئی، جس کے تحت 5 طلبا کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے چند روز قبل ہونے والے تصادم اور آرٹس لابی کے باہر موٹرسائیکل نذر آتش کرنے کے معاملے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے انضباطی کارروائی کے تحت مختلف شعبہ جات کے کم از کم 5 طلبہ کو اظہار وجوہ (شوکاز) نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے ایک ہفتے کے دوران جواب طلب کیا گیا ہے۔ طلبہ کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ اسٹوڈینٹ ایڈوائزری کونسل کے...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، سندھ کے سرکاری اسپتال روز ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں، ہم ایک ایک منصوبے کی ہر شہر میں تقریب نہیں کرتے، کراچی کی سڑکوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہاہے کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے کوئی لڑائی اور جھگڑا نہیں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ مریم نواز سے معافی کا کوئی مطالبہ نہیں...
کراچی: ایف آئی اے کی حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے دو اہم کارروائیوں کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت وحید اور قادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کو کراچی کے علاقوں ویسٹ وہارف اور ڈیفنس سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 36 ہزار سعودی ریال، 3100 امریکی ڈالر اور 1800 ملائیشین رنگٹ برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان بغیر لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چار پولیس مقابلوں کے دوران پانچ زخمیوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پہلا مقابلہ ابراہیم حیدری کے علاقے ریھڑی روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی اسٹریٹ کرمنلز نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عبدالحلیم کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔دوسرا مقابلہ گلشن اقبال بلاک 7...
کراچی: شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت انس اور نعیم خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
احتجاج سے خطاب میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، صرف ایک ریاست آزاد، فلسطینی ریاست اور ایک قیادت حماس کی قیادت ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا موقف بھی ہمیشہ یہ ہی رہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے اور اسرائیل کے خلاف عالمی یوم احتجاج کے سلسلے میں کراچی میں بھی سینکڑوں مظاہرے کیے گئے، یہ مظاہرے شہر بھر کے تمام اضلاع میں بڑی شاہراہوں، تجارتی مراکز، اہم...
پاکستانی ڈاکٹرز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 دن کی جدوجہد کے بعد ایک ایسے مریض کی جان بچالی ہے جس کا دل اور پھیپڑے ناکارہ ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے پاکستان میں پہلی بار مریض کو دل اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے پر 9 دن تک جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ طبی ماہرین نے یہ پیچیدہ عمل کامیابی سے انجام دیا، جس کے بعد مریض صحتیاب ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب آپریشن کے بعد ایک نوجوان مریض کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس پر این آئی سی وی ڈی کی ماہر ٹیم نے بیک...
ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران ایسے 176 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں سب سے زیادہ متاثر قومی ایئرلائن (PIA) کی پروازیں ہوئیں۔ صرف پی آئی اے کی پروازوں کے ساتھ 90 مرتبہ پرندے ٹکرائے۔ لاہور سے سب سے زیادہ 16، اسلام آباد سے 15، ملتان سے 13، اور کراچی سے 9 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ستمبر 2025 میں صرف ایک ماہ کے دوران 26 واقعات سامنے آئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 10 تھی، جو تشویشناک اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ زیادہ تر واقعات طیارے کی لینڈنگ یا اپروچ کے دوران پیش آئے، جن میں پی آئی...
چیچہ وطنی (نیٹ نیوز) چیچہ وطنی میں کراچی سے لاہور آنے والی ملت ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق ملت ایکسپریس کی پچھلی بوگی کا پہیہ ہیٹ اپ ہوگیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور ٹرین کو بروقت روکنے میں کامیاب ہوگیا، ٹرین کے نہ رکنے کی صورت میں ٹرین کے ڈی ریل ہونے کا خدشہ تھا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو لاہور روانہ کیا گیا ۔
کراچی: شہر قائد میں سعیدآباد یوسف گوٹھ کے علاقے میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس اور ایک خطرناک بھتہ خور کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد نواز ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بدنامِ زمانہ صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا سرگرم کارندہ ہے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق ملزم ایک اشتہاری مجرم ہے اور کراچی پولیس کو بھتہ خوری، ڈکیتی، قتل اور اقدامِ قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد...
چیمبر آف کامرس کا تاجروں کے نام خط ارسال، احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کاروباری احاطوں اور رہائش گاہوں پر سی سی ٹی وی لگانے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشوہ (رپورٹ: افتخار چوہدری)شہر قائد میں بھتہ خوری کے واقعات میں اچانک اضافے سے تاجر برادری ایک بار پھر شدید عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اپنے ممبران کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں انہیں احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ تاجر برادری کے بعض افراد کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ گولیاں بھی منسلک کی جا...
کراچی میں ایک ماہ کے دوران قتل و غارت کی وارداتوں میں 51 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں گزشتہ ماہ ستمبر بھی شہریوں کے لیے ستم گر ثابت ہوا، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینا جھپٹی کے واقعات میں شہری بھاری مالیت کے موبائل فونز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ سیٹیزن پولیس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 51 شہری موت کے گھاٹ بھی اتار دیئے گئے جبکہ شہریوں کو بھتہ خوری کے واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر 199 گاڑیوں اور 3698 موٹر سائیکلوں جبکہ...
اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے شاہراہِ فیصل پر عظیم الشان و تاریخی یکجہتی غزہ مارچ کے لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا کوئی دو ریاستی حل قبول نہیں، ریاست صرف ایک فلسطین اور قیادت صرف ایک حماس کی ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اہل پاکستان کی رائے دیکھ لیں، حماس کے مؤقف کو تسلیم کریں، حماس کے ترجمان بنیں اور کسی بھی قسم کے بیرونی دباؤ کو قبول کیے بغیر پاکستان میں حماس کا دفتر کھولنے کا اعلان کریں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی،...
ویب ڈیسک : کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کی پاور وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔ ملت ایکسپریس چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن کراسنگ کے دوران پاور وین کے پہیوں سے دھواں نکلنے کا انکشاف ہوا جس پر اسٹیشن ماسٹر افتخارِ احمد گجر نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی آمد؛ وزیر داخلہ سندھ سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی جس کے بعد ملت ایکسپریس کی اخری بوگی کو پاور وین کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن ماسٹر حاضر دماغی...
کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کی پاور وین میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس کو بروقت اقدامات کر کے بجھا دیا گیا۔ ملت ایکسپریس چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن ۔کراسنگ کے دوران پاور وین کے پہیوں سے دھواں نکلنے کا انکشاف ہوا جس پر اسٹیشن ماسٹر افتخارِ احمد گجر نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ جس کے بعد ملت ایکسپریس کی اخری بوگی کو پاور وین کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن ماسٹر حاضر دماغی کا مظاہرہ نہ کرتے تو بہت نقصان ہوسکتا تھا۔
گُذری ان گنت صدیوں میں مختلف خطوں پر عروج پانے والی کئی تہذیبوں نے انسانی تمدن پر گہرے نقوش ثبت کیے ہیں۔ آج ان قدیم تہذیبوں کے حامل خطوں کی اقوام اپنی ثقافتی روایات کے سنگ سنگ دور جدید سے بھی ہم آہنگ ہیں۔ اس نقطے پر کچھ سمے کے لیے رک کر کیا کبھی ہم نے سوچا کہ آغاز تمدن کے حامل ان خطوں پر بسے دیش، ان کے شہروں، دریاؤں، صحراؤں اور پربتوں کے نام آخر کیسے وجود میں آئے۔ یہاں ایک اور سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ انسان کو مقامات کے نام رکھنے کی حاجت کب اور کیوں پیش آئی۔ اس آگہی کے لیے جب ہم نے تاریخ کے پنوں کو پلٹا تو یہ جانکاری...
کراچی میں ایک بار پھر بھتے کی پرچیاں آنے لگی ہیں، جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کے بعد کاروباری شخصیات کو بھی گولیوں کے ساتھ بھتے کی پرچیاں ملی ہیں جس کے بعد شہر میں ایک بار پھر کئی سال پرانی فضا قائم ہو رہی ہے۔ کاروباری برادری کو بھتہ کی دھمکیاں ملنے پر کراچی چیمبر آف کامرس نے ہنگامی سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے، کراچی چیمبر کے مطابق کاروباری طبقے کو گولیوں کے ساتھ بھتہ کی پرچیاں بھیجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ایک بار پھر بھتہ خوری کے واقعات تشویشناک اور شہر کے امن و امان کے لیے خطرناک ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دے کر صوبے میں رہ رہے...
کراچی: شہر قائد میں بھتہ خوری کے واقعات میں اچانک اضافے سے تاجر برادری ایک بار پھر شدید عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اپنے ممبران کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں انہیں احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ تاجر برادری کے بعض افراد کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ گولیاں بھی منسلک کی جا رہی ہیں، جو کہ نہ صرف تاجروں بلکہ شہر کے مجموعی امن و امان کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ خط کے مطابق بھتے کی ان پرچیوں میں بھاری رقم کا مطالبہ...
کراچی: شہر کے دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈکیت ہلاک اور تین زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح بلوچ کالونی تھانے کے علاقے شہید ملت روڈ کشمیر پلازہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ 2 ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتار ڈکیتوں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بلوچ کالونی پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کی شناخت سکندر ولد عمر اور زخمی حالت میں گرفتار...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمارا حکمران طبقہ حماس کا نام لیتے ہوئے پریشان ہو جاتا ہے، مسلم ممالک کے حکمران امریکا کی چاپلوسی کرتے ہیں، دو ریاستی حل منظور نہیں، ایک ہی ریاست ہے اور اس کا نام فلسطین ہے۔ کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور پوری دنیا کے باضمیر لوگوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا تھا، پاکستان کی ریاستی پالیسی ایک اور ریاست بھی ایک ہی ہے، جس کا نام فسلطین ہے۔ اسرائیل کا نام کی جو بھی چیز ہے وہ مقبوضہ فلسطین ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اہل غزہ قربانیاں دے رہے ہیں اور اردگرد...
کراچی: شہر قائد میں سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کی جانب سے سرجانی ٹاؤن کے علاقے جیلانی گوٹھ میں بھتہ خور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جسکے بعد ایس آئی یو اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو پولیس مطابق پولیس اور ملزم کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر جاری رہا، جس کے باعث علاقے میں پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا شوٹر احتشام الدین عرف آصف برگر مارا گیا۔ ہلاک ملزم...
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11مٹکے والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا۔ پولیس نے موقع سے لاش کو ایمبولنس کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں مقتول کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد عمران کے نام سے ہوئی۔ ہیڈ محرر شاہد مستوئی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات و معلومات کے مطابق جمعہ کے روز کو ایک حادثے کے دوران ساجد کے گیراج پر انس نامی شخص کے والد کاجھگڑا ہوگیا تھا۔ اتوار کو انس اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ آیا جہاں انس اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:سپر ہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سپرہائی وے پر نجی ریسٹورنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی آفیسر کے مطابق مقتول کی عمر 30 سال کے قریب ہے، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ائرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بغیر ڈیوٹی ادا کیے اسمگل کیا گیا 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی الیکٹرونک سامان ضبط کر لیا۔ ضبط شدہ سامان میں لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بْکس، پلے اسٹیشنز اور 20 ہزار سے زاید میموری کارڈز شامل ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ائرپورٹ کراچی نے فوری طور پر 2 ایف آئی آرز درج کر کے اس غیر قانونی کارروائی میں ملوث ایک غیر ملکی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین کو گرفتار کر لیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ سامان کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر، گڈز ڈیکلریشن جمع کرائے بغیر باہر...
کراچی: رام سوامی گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے سامنے گندگی سے روڈ کا ایک ٹریک عرصہ دراز سے بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
فیروز آباد پولیس نے ہل پارک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ علی حسن کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
شہر میں جاری ڈاکو راج کے ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی، جس کے بعد رواں سال میں اب تک ڈکیتی مزاحمت پر مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 67 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن میں چند روز کے دوران ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور شہری کے قتل نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ مقتول دکاندار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو سے اسلحہ چھین کر اسے فائرنگ کر نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ خلیل مارکیٹ کے علاقے میں دنداناتے ہوئے ڈاکوؤں نے لوٹ مار...
جناح اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ فہمیدہ زوجہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی، جو اپنی زیر علاج بیٹی کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آئی تھیں۔ واقعے کے وقت وہ جناح اسپتال کی دوسری منزل پر واقعے گائنی وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ان کے سینے میں جا لگی، جسکے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئی اور جناح اسپتال کے ہی ایمرجنسی وارڈ میں دوران...
اورنگی ٹاؤن جرمن اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر فور ایف جرمن اسکول کے قریب پیش آیا تھا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ حمزہ عرف گورکن کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان قریب آئے جس میں ایک ملزم نے مقتول کو انتہائی قریب سے چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے...
کراچی:۔ امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 5اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر “یکجہتی غزہ مارچ” کے سلسلے میں فریسکو چوک،برنس روڈ پر لگائے گئے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ “یکجہتی غزہ مارچ” میں لاکھوں افراد کے جمع ہونے کا مقصد پوری دنیا کو واضح پیغام دینا ہے کہ ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی جان و مال کی حفاظت کے لیے آواز اٹھائیں گے اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کی بھرپور مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یکجہتی غزہ مارچ سے امیرجماعت...
کراچی: ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے کراچی کے علاقوں صدر اور آرم باغ میں کی گئی کارروائیوں کے دوران ملزمان وقاص چندا، سجاد حسین اور عثمان آفریدی کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے اور 2 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان طویل عرصے سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں...
کراچی: کیماڑی کے کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جیکسن پولیس کو قتل کی ایک اور واردات کی اطلاع ملی، جس میں ایک خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ خاتون کی شناخت 25 سالہ مریم کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ مرد اور خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت ایک ہی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور مقتولہ ایک دوسرے کو جانتے تھے، اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ...
راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے سیلاب سے ٹریک متاثر ہونے کے باعث پشاور اور راولپنڈی سے کراچی جانیوالی3 مسافرگاڑیوں کے متعدد اسٹاپ ختم کر کے ان کا روٹ بھی تبدیل کر دیا ہے،اس باعث ان تینوں گاڑیوں کے مسافروں میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔ مسافروں کی بڑی تعداد نے عارضی طور معطل روٹس کی بک شدہ ٹکٹیں منسوخ کرانا شروع کر دی ہیں۔ پاکستان ریلوے نے ہزارہ ایکسپریس ،پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے 14کے قریب اسٹیشن سٹاپ عارضی ختم کرکے ان کا روٹ ہی تبدیل کر دیا ہے اور ریلوے ٹریک کی مرمت شروع کر دی ہے،مرمتیں مکمل ہونے اور ٹریک کلئیر ہوتے ہی یہ اسٹاپ بحال کر دیے جائیں گے۔ جبکہ ریلوے ٹریک سیلاب سے شدید متاثر...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 11 میں جنت البقیع قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں ملزمان علی زید اور کامل کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کا ایک اور ساتھی شاہ زیب بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کی عمریں تقریباً 22 اور 25 سال کے درمیان ہیں، جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چودھری، سیکرٹری ریحان خان چشتی اور مجلس عاملہ نے اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے حملے اور صحافیوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے کو نہ صرف آزادی صحافت پر کھلا حملہ بلکہ جمہوری اقدار کو روندنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس( دستور) سے جاری بیان میں عہدیداروں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات ریاستی جبر کی عکاسی کرتے ہیں، جو کسی بھی طور قابل قبول نہیں ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے...
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔کیماڑی کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب اسنوکر کلب پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نور اللّٰہ نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں دو ہتھیار استعمال ہوئے اور پندرہ فائر کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور پہلی بیوی سے تنازع چل رہا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ حسین آباد چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ تیسرے واقعے میں کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی...
ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کو کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کردی۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے دو طرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو نئی...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے دو طرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی توقع ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی اپریل 2025ء میں پیش کردہ تجویز پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے، جس کے تحت...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر سے ایک شخص کا دھڑ ملا ہے۔پولیس کے مطابق سر کٹی لاش گلستان جوہر کے علاقے مغل ہزارہ گوٹھ سے ملی ہے، لاش برآمدگی کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل نارتھ ناظم آباد سے ایک انسانی دھڑ ملا تھا جسے بوری میں بند کر کے نالے کے قریب پھینکا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں پھینکے گئے ایک بیگ سے ایک شخص کا سر ملا تھا۔ کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مرد کی سر کٹی لاش، گلستان جوہر سے انسانی سر برآمدکراچی کے علاقے نارتھ ناظم بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم یہ لوٹ مار کا حکومتی نظام پورے ملک میں بڑی شان وشوکت سے چل رہا ہے، اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقہ اس لوٹ مار پر فخر کرتا ہے مرکز سے لے کر چاروں صوبوں میں کرپشن کا بازار گرم ہے، ہمارے حکمران تو سیلاب کو بھی اپنے لیے کسی نعمت سے کم نہیں سمجھتے یہ وہ لوگ ہیں جو صرف سیلاب زدہ علاقے کے دورہ بھی اپنی سیاست کو چمکانے کے لیے کرتے ہیں، حکومت برطانیہ کا 30 لاکھ پائونڈ امداد کا اعلان حکومت نے عالمی اداروں سے بھی امداد کی اپیل کردی ہے۔ سنگاپور امداد کے لیے 50 ہزار ڈالر دے گا۔ کاش ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوتے تو ہمیں دوسرے ممالک سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پلانٹ میں آپریشنز کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی او ایم سی ایل نے یکم اکتوبر 2025 سے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ میں اپنی نئی سہولت پر باقاعدہ آپریشنز کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔کمپنی نے یہ پیشرفت بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس میں ظاہر کی۔نوٹس کے مطابق کمپنی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، محمد سعید محمد حسین لمیٹڈ (ایم ایس ایم ایچ ایل) کے پلانٹ میں قائم اس نئی سہولت میں آپریشنز کا آغاز کررہی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ جدید سہولت خاص طور پر بھیڑ، بکری اور گائے کے آنتوں و اعضا کی پروسیسنگ کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں صفائی...
کراچی: ماڈل کالونی میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا۔ گلی میں کھڑی لڑکی سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو موٹرسائیکل سوار ملزم نے خوفزدہ کیا اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے فوراً بعد (ملزم کے جاتے ہی )لڑکی نے پولیس کو اطلاع دینے کے لیے پرس سے دوسرا موبائل نکالا، لیکن اسی اثنا میں فرار ہونے والا ڈاکو دوبارہ آ گیا اور اس نے لڑکی سے اس کا دوسرا موبائل فون اور پرس بھی چھین...
—فائل فوٹو کراچی کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں 2 طلباء تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے جامعہ کراچی میں دو طلبا گروپوں میں تصادم تصادم کے دوران طلبہ نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا ہے۔کراچی یونیورسٹی میں تصادم کے دوران ایک موٹر سائیکل بھی جلا دی گئی۔
کراچی: جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے تصادم میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سندھی شاگردان نامی تنظیم کے ساتھ تصادم میں اسلامی جمعیت طلبہ سے تعلق رکھنے والا ایک طلب علم زخمی ہوگیا۔ اس دوران آرٹس لابی کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگادی گئی، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر جمعیت کے زخمی کارکن کو اپنی گاڑی میں بٹھاکر کلینک روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے لیے 200 ارب روپے بھی کم ہیں، شہر کے لیے وزیر اعظم سے مدد نہیں مانگوں گا تو کس سے مانگوں گا، اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ناراض ہوجائیں گی۔ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کیتھ لیب کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ایک نیا کیتھ لیب شروع کیا جہاں صبح سے ابتک تیسرا آپریشن ہوچکا ہے، پہلے ہم نے گروانڈ فلور پر کیتھ لیب کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بی ایریا کے لوگوں کو این آئی سی وی ڈی جانا پڑتا تھا، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کئی سالوں...
چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے دوران نشے کی حالت میں موجود افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مقامی کمیونٹی میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ جہاں بچے اپنی فٹبال کی مشقیں کر رہے ہیں، وہیں متعدد نشئی حضرات گراؤنڈ میں موجود ہیں جو کھیل کے ماحول کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئیے میں آپ کو پاکستان کی بربادی دکھاؤں، ایک طرف چھوٹے بچے گراؤنڈ میں میچ کھیل رہے ہیں اور وہیں پیچھے تمام نشئی حضرات بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور یہ تماشا چنیسر فٹبال گراؤنڈ میں کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کر رہے...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی لاش جبکہ گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد کے نالے سے ملنے والی لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لاش کو بوری میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا تھا۔دوسری جانب گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں پھینکے گئے ایک بیگ سے ایک شخص کا سر ملا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق انسانی سر کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سر کٹی لاش اور انسانی سر ایک ہی شخص کا ہے یا الگ الگ، اس حوالے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ پی ایس او پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق واقعہ گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ جاتے ہوئے تھانہ یوسف پلازہ کی حدود میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسکو ایدھی ایمبولینس کے زریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ اسامہ ولد محمد سرفراز کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پیٹرول پمپ پر جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانہ مومن آباد کی حدود میں واقعے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تقی محمد ولد شکیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ...
کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر 100 فٹ روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ہے اور لاش عباسی شہید اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسرا واقعہ گارڈن کے علاقے مچھلی مارکیٹ فاطمہ مسجد کے...
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے امیدواروں کو ایک بار پھر امتحان دینے کا موقع دے دیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی 5مارچ 2018ء کو ہونے والی میٹنگ میں 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایس بی سی سی کے اس فیصلے کی روشنی میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے ایسے امیدواروں کو خصوصی فیس کے ساتھ ضمنی امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن...
کراچی میں بارش کے باعث جہاں موسم خوشگوار ہو گیا ہے، وہیں طوفان کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ طوفان بادوباراں کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑنا پڑا، جبکہ کچھ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور ایک منسوخ کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں بارش کا امکان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ویتنام سے آنے والی ترکش ایئرلائن کی کارگو پرواز TK-6245 خراب موسم کے باعث کراچی میں لینڈ نہ کر سکی، جسے طویل انتظار کے بعد کسی متبادل ایئرپورٹ کی طرف بھیج دیا گیا۔ اسی طرح لاہور...
کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں امتیاز احمد شیخ اور محمد صدیق شامل ہیں جنہیں کراچی کے علاقے شہید ملت اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار اماراتی درہم، 27270 سعودی ریال، 800 امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 66 ہزار روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقعے سیکٹر 10 الغفور سوسائٹی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد شعیب ولد مبارک علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کرلیا گیا ہے۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
حیدرآباد: سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث آنے جانے والے دونوں ٹریکس بند ہوگئے، متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ حادثے کے وقت بوگیوں میں سوتے ہوئے مسافر جھٹکا لگنے سے سیٹ سے نیچے گر گئے جبکہ ایک بوگی کو انجن کی مدد سے ٹریک پر چڑھا کر دیگر متاثرہ دو بوگیوں سے الگ کیا گیا۔ ٹریک سے اترنے والی دیگر دو بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا کر وہاں سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کرکے ٹرین کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/railclick1/videos/146dn-sukkur-express-derailment-at-hyderabad/3720219301616423/ ریلوے ذرائع کے مطابق بحالی کے کاموں...
کراچی: ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے قائدآباد، ریڑھی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اخراج عرف عبداللہ ولد سراج کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک جانچ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک...
شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے لیاری 36 علی مینگل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی شخص سول اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہوگئی ۔ جمعرات کی شب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ راشد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی گیا تھا جسے سر پر گولی لگی تھی۔ مضروب کو ابتدائی طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جسے...
رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرنے والے افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے لیاری 36 علی مینگل گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی شخص سول اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔ حالیہ واقعے کے بعد شہر میں رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرنے والے افراد کی تعداد 64 ہوگئی۔ جمعرات کی شب ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 سالہ راشد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی گیا تھا، جسے سر پر گولی لگی تھی۔ زخمی کو...
اپنے بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ جو پیسہ ہمارے پاس ہے عوام کے اوپر استعمال کریں گے، لوگوں کی تکلیف اور پریشانی کو حل کرنے کی ضرورت ہے، بابو اچھل اچھل کر کہہ رہے تھے میئر کام رکوا دیتا ہے، پی اینڈ ڈی کے وزیر کو وزیرِاعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کبھی ہماری تعریف نہیں کر سکتی، مجھے معلوم ہے کہ ان سب کو یہ تکلیف ہے کہ کے ایم سی اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہمیں منفی چیزوں سے نکلنا ہوگا، کراچی میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،...
---فائل فوٹو پنجاب سے اغواء ہونے والی دو لڑکیوں کو کراچی کے تھانہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق لڑکیوں کا دعویٰ ہے کہ ایک خاتون نے نوکری کا جھانسہ دے کر اِنہیں کراچی بلایا اور ایک شخص کو فروخت کر دیا جو اِنہیں آگے بیچنا چاہتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ موقع پا کر دونوں لڑکیاں ایئرپورٹ کے قریب ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس جا پہنچیں جہاں سے اِنہیں ایئرپورٹ تھانے منتقل کر کے اِن کے والدین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کے اغواء کے مقدمات لاہور اور فیصل آباد میں درج ہیں۔پولیس کے مطابق ایک لڑکی کا تعلق فیصل آباد جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس ر پورٹر) معروف ٹیلی ویژن پروڈیوسر اور ہدایتکار ڈاکٹر عمیر ہارون کو کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کی جانب سے ایک خصوصی تقریب میں’’میڈیا کے ذریعے قانونی، فارنزک اور سائنسی آگاہی میں ممتاز خدمات‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر عمیر ہارون کو قانون، سائنس اور میڈیا کے درمیان خلا کو دور کرنے میں ان کی منفرد کوششوں کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ و صول کر نے کے مو قع پرڈاکٹر عمیر ہارون نے خطاب کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا ایک ایسی آوازہے جس کے ذریعے سے آگاہی، تعلیم اور تبدیلی کی ترغیب دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا صرف تفریح نہیں بلکہ یہ معاشرتی اصولوں کو چیلنج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں، کومبنگ آپریشن اور پولیس مقابلوں کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک، زخمیوں سمیت 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں، منشیات، نقدی‘ موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر الیون ای کنٹری ٹاور کے قریب سیکورٹی ون میں تعینات پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک موقع سے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت یاسین بنگانی ولد محمد بخش کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے دوران دوسرا ڈاکو زخمی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کرکے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دورانِ علاج دم...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) ہائیر پاکستان ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تعلیم قومی ترقی کی بنیاد ہے، اور اسی سوچ کے تحت ملک بھر کے طلبہ کی مدد کے لیے مؤثر اقدامات کرتا رہا ہے۔ اسی نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہائیر نے اب کراچی یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ ضرورت پر مبنی اسکالرشپس فراہم کی جا سکیں اور یہ اقدام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے سفر میں ایک اور سنگِ میل ہے۔اس شراکت داری کے تحت ہائیر 65 لاکھ روپے مالیت کی اسکالرشپس فراہم کرے گا، جس سے پانچ مختلف شعبوں کے 100 طلبہ کو دو سال کی مدت میں سپورٹ کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصدہونہار مستحق طلبہ...