2025-09-26@16:32:51 GMT
تلاش کی گنتی: 1292
«کراچی ایکسپریس»:
(نئی خبر)
کورنگی بھٹائی آباد سیکٹر ایف میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر متوفی کے اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
کراچی کے علاقےپی این ٹی کالونی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی گزرگاہ سےاسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ اسلحہ ا ستقبالیہ کیمپ کے قریب ایک شاپنگ بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کی آمد سے قبل صفائی کا عمل جاری تھا، اسی دوران ایک صفائی کرنے والے ورکر کو ایک شاپنگ بیگ مشکوک اور بھاری محسوس ہوا، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تلاشی لینے پربیگ سے پستول، میگزین اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ کوئی نامعلوم شخص یہ ہتھیار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق علاقے کی نگرانی سخت کر دی...
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شہری کے مبینہ اغوا اور ڈکیتی کی انوکھی واردات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد بلاک 8 میں سعد نامی نوجوان سے آن لائن خریدو فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس پر رابطے کے بعد کار سوار افراد آئی فون موبائل خریدنے آئے تھے۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کار سوار افراد نے نوجوان سعد یونس کو موبائل فون چیک کرنے کے بہانے کار میں بٹھایا اور سعد کے گاڑی میں بیٹھتے ہی اس کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ دورانِ اغوا ملزمان نے خود کو اینٹی کرپشن افسر ظاہر کیا اور سعد یونس پر ہتھوڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ زخمی نوجوان کے مطابق اس نے...
کراچی: شہر میں دندناتے ہوئے ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دوسرے شہری کو زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر قبضے میں لے لیا۔ کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس ہمدرد کٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 51 سالہ یامین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 55 سالہ سعید کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ حادثہ ہمدرد کٹ سے ساکران جانے والے روڈ پر...
کراچی: شہر قائد کی سب سے اہم اورمصروف ترین شارع فیصل ناتھا خان پل پرایک مرتبہ پھر گڑھا پڑگیا۔ گڑھا پڑنے کی وجہ سے ڈرگ روڈ انڈر بائی پاس سے ایئرپورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک متاثر ہوا ہے، ناتھا خان پل پر گڑھے کی نشاندہی کے لیے رکاوٹ رکھ دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ ناتھا خان پل پر گڑھا پڑ گیا تھا اور کئی روز ڈرگ روڈ انڈربائی پاس سے ایئر پورٹ جانے والی سڑک کا ایک ٹریک متاثررہا جس کے باعث شہریوں کو شام کے اوقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کراچی: شہر قائد میں دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پہلا حادثہ شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی پولیس اہلکار اے ایس آئی عبدالواحد کو کچل گئی۔ عبدالواحد او سی ٹی ڈی سول لائن تھانے میں تعینات تھے۔ متوفی محمود آباد کا رہائشی اور چار بچوں کا والد تھا، جاں بحق اہلکار کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرا حادثہ ناردرن بائی پاس، سپر ہائی وے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک اور ڈاٹسن گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں ڈاٹسن سوار ایک شخص جاں بحق...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10، الغفور سوسائٹی کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ، باغ خیبر مسجد کے قریب ایک گھر میں زہریلی چیز کھانے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع پر چھیپا ایمبولینس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شکیلہ زوجہ جمال، عمر 35 سال کے طور پر ہوئی ہے۔ خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔
کراچی: کراچی کے مرکزی علاقے شارع فیصل پر واقع وائرلیس گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی، ٹنکی گراؤنڈ کے قریب شاہراہ نور جہاں پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈاکو کو پولیس کی فائرنگ سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، ایک موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ارشد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، پولیس نے نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 20 سالہ ظفر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ مقتول کی ملک شاپ ہے جسے علی خان نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ،...
گلستان جوہر کے علاقے بلاک 17 نعمان گرین سٹی اپارٹمنٹ میں کام کے دوران ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ عاصم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ اے سی کے کام کے دوران کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے بعدازاں متوفی کی لاش ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

’پرسکون زندگی جو صرف ایک حکم نامے نے ختم کردی‘، بحریہ ٹاؤن سے فارغ ہونے والے ملازمین کیا سوچ رہے ہیں؟
سب کا خواب بہتر مستقبل ہوتا ہے ایسے ہی میرا بھی تھا اور شاید بحریہ ٹاؤن کراچی میں یہ خواب پورا ہوتا نظر آنے لگا اور کوشش شروع کی کہ وہاں نوکری مل جائے، سال 2017 میں مجھے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایک اچھی نوکری آفر ہوئی اور میں نے اسے قبول کر لیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بحریہ ٹاؤن کے اس سابق ملازم کا کہنا تھا کہ شروع میں بحریہ ٹاؤن کی ٹرانسپورٹ سے کراچی شہر سے بحریہ ٹاؤن آنا جانا لگا رہا جیسے جیسے بحریہ ٹاؤن ڈویلپ ہوتا گیا تو انفراسٹرکچر نے بہت سے لوگوں کی طرح مجھے بھی متاثر کیا، کچھ عرصہ میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے فراہم کردہ بحریہ اپارٹمنٹ میں بیچلر...
کراچی: شہر قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے گرومندر گھوڑا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ چمن علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار ملزمان ایک شہری سے اس کی موٹرسائیکل چھین رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ پراسرار واقعات میں نوجوان خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گئی، جبکہ دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے اعظم بستی، گلی نمبر چار میں پیش آیا جہاں 22 سالہ انیلہ نامی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی، حادثہ یا قتل کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے، ہر پہلو سے...
سندھ کی تہذیبی تاریخ 5 ہزار سال پر محیط ہے۔ یہ نہ صرف برصغیر کی شہری تمدن کی جائے پیدائش ہے بلکہ پاکستان کی ثقافتی بنیاد بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھی ثقافت سے جڑا قدیم ہنر، اجرک کی تیاری کے 16 مراحل قدیم سندھ کی سرزمین جہاں انڈس ویلی تہذیب نے جنم لیا آج بھی پاکستان کی پہچان اور اصل سے جڑنے کا ایک مضبوط ذریعہ ہے۔ موئن جو دڑو جیسے تاریخی شہر ہمیں اس عظیم تمدن کی جھلک دکھاتے ہیں جو آج بھی ہماری قومی شناخت میں زندہ ہے۔ سندھ کی صوفی روایت، خاص طور پر حضرت لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزارات، ملک بھر سے لاکھوں زائرین کو روحانی سکون فراہم کرتے ہیں اور قومی...
لاہور(نیوز ڈیسک)دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی (عبدالحکیم) کے مقام پر سیلابی ریلہ ریلوے پل سے ٹکرا گیا، پانی ٹریک کے اوپر سے گزرنے لگا۔ ریلوے حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خانیوال سے فیصل آباد سیکشن عارضی طور پر معطل کر دیا تاکہ کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔ سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس لالہ موسی سے 8 بجکر 54 منٹ پر بروقت روانہ ہو کر براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔ کراچی جانے والی 18 ڈاؤن ملت ایکسپریس بھی لالہ موسی سے 10 بجکر 33 منٹ پر بروقت...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ٹاؤن پولیس نے یونیورسٹی روڈ سمامہ کے قریب کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کامران عرف اسد اور وقاص عباسی کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب سچل کے علاقے چائنا چوک، کوئٹہ ہوٹل کے قریب ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔...
کراچی: شہر قائد میں صفورا سعدی گارڈن سائٹ سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ہیڈ محرر تھانہ سچل زاہد نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کی مدد سے 38 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی جو کہ لانڈھی کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ نامعلوم ملزمان نے مقتول ارشد کو کسی اور مقام پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر کے اس کی لاش مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس مقتول کے اہلخانہ سے رابطہ...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ ایاز اور 35 سالہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ اوسعید آباد پرویز سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں بھائیوں نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھی اور دونوں...
کراچی: پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies) کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف واقعات میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کیبن اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر لوٹ مار کی کوشش کے دوران ایک شہری نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو زخمی کر دیا۔ چھیپا رضا کار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ دوسرا واقعہ ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں نشتر روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا،...

کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 4 کے قریب ٹرین کی زد میں کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 4 کے قریب ٹرین کی زد میں کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپاایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 60 سالہ مختیار ولد عبدالعلیم کے نام سے کی گئی، ریلوے پولیس نےواقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے چھپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ ممتاز کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بلاک آر عجوہ ہوٹل کے قریب ہوا ہے جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا اس حوالے سے پولیس مضروب کا بیان قلمبند کر رہی ہے۔
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے یوسف پلازہ کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایف بی انڈسٹریل کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے اتوار کی شب لانڈھی 89 ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 36 سالہ محمد فیاض ولد محمد عارف کے نام سے کی گئی۔ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محمد اسامہ ولد محمد عامر کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد تھانے کی حدود میں واقع صدام چوک کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں آپسی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بھائیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی شناخت امتیاز اور ایاز کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔ تاہم زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، مبینہ پولیس مقابلے میں فیصل عرف گرو نامی ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی نظر الدین بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
کراچی: شہر قائد کے علاقے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق، جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں پانچ جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب رہائشی علاقے کے کچھ نوجوان نشہ کرنے کے لیے جھگیوں میں آتے تھے۔ جھگیوں کے رہائشیوں نے ان نوجوانوں کو نشہ کرنے سے روکا، جس کے بعد جھگڑا بڑھ گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر آباد کٹی پہاڑی نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او پیر آباد نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ احسان اللہ کے نام سے کی گئی جو کہ میڈیکل اسٹور سے دوا خرید رہا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کو عینی شاہد نے بتایا کہ ملزمان نے آتے ہی اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے سر پر گولی لگی تھی ۔ واقعے کے بعد پولیس نے شواہد حاصل کرے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب...
سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائر لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت ساحل خان کے نام سے کی گئی جس کے قبضے سے پستول، گولیاں، 2 موبائل فون اور 3 پرس برآمد ہوئے۔ مقابلے کے دوران اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر فرار ہونے والا ملزم کو عباسی شہید اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاور ہاؤس چورنگی کے قریب بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر خاتون، 30 سالہ نسرین شدید زخمی ہو گئی تھی، جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، فرار ہونے والا زخمی ملزم محمد اقبال علاج کی غرض سے رکشا میں سوار ہو کر عباسی شہید اسپتال پہنچا، جہاں پہلے سے موجود ایک انٹیلی جنس...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی جوگی موڑ کے قریب واقع پی ایس او پمپ کے سامنے افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل جاری ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نوجوان کی عمر تقریباً 18 سال بتائی جا رہی ہے۔
کراچی: شہر قائد میں گارڈن شو مارکیٹ کے قریب واقع ایک رہائشی فلیٹ کی چھت کا حصہ اچانک گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت محمودہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی افراد میں محمد ابراہیم اور علی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کر کے مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈی سی آفس کے قریب گھر میں پیش آیا تھا جبکہ ایس ایچ او ضمیر حسین نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 50 سالہ سجاد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول شرافی گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو کہ جاوید نامی شخص سے ملنے آیا تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم ملزم نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔ تاہم، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔ متوفی 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
لیاری چاکیواڑہ سنگولین میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ پولیس کا کہا ہے کہ متوفی کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا گیا ہے۔متوفی 3 بچوں کا باپ تھا۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں اس وقت کراچی میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس نے عوام میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 27 اگست کو کراچی میں کم از کم چار سو ملی میٹر تک بارشیں متوقع ہیں اور بعض پوسٹ میں یہ تیزی سات سو ملی میٹر سے گیارہ سو ملی میٹر تک بھی بتائی گئی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں اس وقت حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سیلابی کیفیت اور شدید تباہی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں شدید بارشوں کی ہونے والی پیشگوئی نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ لیکن فیکٹ...
کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں واٹر بورڈ کے لیے نیا تھانہ قائم کردیا گیا ہے، جس کا نام کراچی واٹر اینڈ سپلائی کارپوریشن پولیس اسٹیشن رکھا گیا ہے، اس کے قیام سے شہر قائد میں تھانوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق واٹر بورڈ کے پہلے ایس ایچ او کے طور پر ارشد اعوان کو تعینات کر دیا گیا ہے، یہ تھانہ خاص طور پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرے گا۔ نیا پولیس اسٹیشن غیرقانونی سب سوائل کنکشنز اور واٹر بورڈ کی زمین پر قبضوں (لینڈ انکروچمنٹ) کے...
کراچی میں پولیو کا خطرہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ شہر کے تمام سات اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو شہری صحت کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق شہر بھر سے مجموعی طور پر 78 ماحولیاتی نمونے حاصل کیے گئے تھے۔ ان میں سے ضلع شرقی سے 24, کیماڑی سے 15، جنوبی سے 14، کورنگی اور ملیر سے 7، 7، وسطی سے 6 ،غربی سے 5 نمونے شامل تھے۔ تمام نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی، جو ظاہر کرتا ہے کہ وائرس خاموشی سے پورے شہر میں موجود ہے۔ شہریوں کے لیے فوری پیغام ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے صورتحال پر...
چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر کے قریب جونیجو کالونی گلشن اسلام مسجد کے نزدیک کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کی فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت میر رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے الفلاح باغ ابراہیم سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دیدا دلیری کے ساتھ نوجوان کو گھر کی دہلیز پر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر موٹر سائیکل چھین لی۔اتوار کی شام ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واردات میں ملوث تینوں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان جیسے ہی اپنے گھر کی دہلیز پر پہنچتا ہے تعاقب میں آنے والے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو جس میں ایک کے پاس اسلحہ تھا نوجوان کو یرغمال بنا کر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے ہیں جبکہ...
کراچی میں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی ہے، اس بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی نے نہ صرف سڑکوں پر موجود شہریوں کو مشکلات میں ڈالا بلکہ ساتھ ہی تاجروں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی شارع فیصل بارش کے پانی میں کیوں ڈوب جاتی ہے؟ حیران کب وجہ سامنے آگئی بات کی جائے اولڈ سٹی ایریا جو تجارتی حب ہے یا شہر بھر کی فرنیچر مارکیٹوں کی تو یہ سب بارش کے پانی میں ڈوب گئے تھے جس سے کراچی کے تاجروں نے نقصان کا تخمینہ 15 ارب روپے لگایا ہے اور جس کی ذمہ داری سندھ حکومت کے ناقص انتظامات پر ڈالی ہے۔ تاجروں کا ایک شکوہ یہ بھی ہے...
کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن افسران کے ڈیوٹی اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ نئے سرکلر کے مطابق، مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور پروازوں میں تاخیر کے پیش نظر، افسران کی شفٹیں 12 گھنٹے کر دی گئی ہیں۔ اہم نکات: شفٹ کی ساخت: ہر شفٹ میں ایک انچارج، ایک جنرل چیکنگ افسر، ایک ہیڈ محرر، ایک منشی اور ایک پی آر او تعینات ہوں گے۔ ذمہ داریاں: انچارج مسافروں کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گا۔ پی آر او پروٹوکول کی ذمہ داری سنبھالے گا۔ باقی عملہ کاؤنٹرز پر تعینات ہوگا۔ ہنگامی چھٹیاں: ڈیپارچر اور ارائیول پر تعینات افسران میں سے 10 فیصد کو ہنگامی چھٹی دی جائے گی۔ یہ...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پہلا واقعہ سہراب گوٹھ مچھرکالونی میں پیش آیا جہاں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت 32 سالہ لال محمد کے نام سے کی گئی ہے، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرا واقعہ لیاری کے آگرہ تاج کالونی میں پیش آیا جہاں محلے کے افراد کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 17 سالہ نوجوان طحہٰ جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، لیاری میں ہونے...
کراچی: لیاری اور سہراب گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ کلری کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی غازی مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 18 سالہ محمد طلحہٰ ولد محمد طارق کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ گھر کے قریب جھگڑے کے دوران پیش آیا ، صدام نامی ملزم نے سر پر گولی ماری اور فرار ہوگیا۔ علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتار کے لیے چھاپے مار رہی ہے ، سہراب گوٹھ...
شہر قائد میں حالیہ موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔ شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں،سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا۔ کئی اہم علاقوں میں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث پانی سڑکوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں میں جمع ہو گیا، جس سے بعض مقامات پر گاڑیاں ڈوب گئیں اور شہری محصور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سڑکیں زیرِ آب، بجلی غائب، کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد...
اسکرین گریب کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام بارش کے بعد ہی شہریوں کے لیے عذاب بن گئے۔لیاقت آباد ڈاکخانہ پر سیوریج لائن کے گڑھوں میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد گڑھوں کو بند کیے بغیر ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کی سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا، سڑک بیٹھنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھے کے اردگرد پتھر رکھ دیے۔کراچی میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، گشن معمار، ملیر، قائد آباد، شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام، پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی نے ایک اور معیاری پیشکش کی۔ گڈانی کا پرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔ صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹینینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کے لیے بہترین جگہ ہے۔...
اسلام ٹائمز: اسی بیرک میں میری ملاقات نثار علی زیدی المعروف نثار شاہ جی سے ہوئی۔ ایک دلیر اور بہادر جوان جس سے پہلی ہی ملاقات میں احساس ہوگیا تھا کہ قوم و مذہب کا درد رکھنے والا یہ جوان آگے چل کر بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیل میں ہونے والی یہ دوستی پھر طویل ساتھ کا سبب بن گئی۔ رہائی کے بعد پھر ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہے۔ میں قم پڑھنے چلا گیا مگر رابطہ برقرار رہا۔ اسی دوران شاہ جی نے کراچی کے جوانوں کو منظم کرنا شروع کیا۔ پہلے پاسبان اسلام کی ذمہ داریاں سنبھالیں، پھر پیام ولایت فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی اور پھر پیام ولایت اسکاؤٹس کو سامنے لائے۔ تحریر:...
پنجاب کے ضلع لودھراں میں کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں 1 مسافر جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 11 زخمیوں کو جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں ریلوے آپریشن معطل، متعدد ٹرینیں منسوخ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان...
ویب ڈیسک: لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس کو لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا, ریلوے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین اپنی حد سے زیادہ آگے نکل گئی (اوورشوٹ ہوئی) اور سینڈ ہیمپ سے ٹکرا گئی۔ اس ٹکر کے نتیجے میں دو کوچز پٹڑی سے اتر گئیں, لگیج وین سمیت تین کوچز الٹ گئیں اور ڈرائیور بروقت ٹرین کو روکنے میں ناکام رہا۔حادثے میں 1 مسافر جاں بحق ، 21 مسافر زخمی ہوئےہیں جبکہ 2 شدید زخمیوں کو بہاولپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔ باقی زخمیوں کو لودھراں کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے...
کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہماری چوائس نہیں، تاریخ کا جبر تھا۔ اس وقت کے ججز اور جرنیلوں نے بیگمات اور بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے 2018ء کا الیکشن چرایا۔ سکھر حیدر آباد موٹر وے پر اس سال کام شروع ہو جائے گا۔ سندھ میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، کراچی کی ترقی کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان میں خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کہا کہ این ایف سی کے تحت ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے وسائل ملتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے یہ...
کراچی: روشنیوں کا شہر ایک بار پھر اندھی گولیوں کی زد میں آ گیا، نارتھ ناظم آباد، سرجانی اور پرانی سبزی منڈی کے علاقوں میں مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ نارتھ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہو گیا، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر ای 36 میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی خاتون کی شناخت شائستہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پرانی سبزی منڈی میں بھی نامعلوم سمت سے آنے والی...
نارتھ کراچی سیکٹر فور مدینہ مسجد کے قریب ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے ورثا نے فوری طور پر چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ بختیار کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر گلی میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ پرانا گولیمار میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا ہے، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ کراچی: فائرنگ سے 4 زخمی، ٹارگٹ کلر اور گینگسٹر گرفتارکراچی میں مختلف علاقے میں پیش آنے والے جرائم کے... انہوں نے بتایا کہ مقتول کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی ہے، جو گینگسٹر علی عرف پیرو کا سگا بھائی ہے۔ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا ہے کہ آصف...
شہر قائد کے علاقے بنارس باچا خان چوک پر ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر آباد بنارس کے قریب ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ شہناز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل پر کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ سوار تھی جبکہ حادثہ بنارس باچا خان چوک پر پیش آیا جس میں خاتون موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے پر...
سعید احمد:پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے. لاہورسےکراچی جانیوالی2ٹرینوں کاشیڈول تبدیل شاہ حسین ایکسپریس کومنسوخ کردیاگیا شاہ حسین کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا,گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی. مسافروں کوگرین کی روانگی سے1گھنٹہ قبل ریلوے سٹیشن پہنچنےکی ہدایات جاری کر دی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

’اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا
’اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے سات سالہ ارسلان ولد رئیس جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ حادثہ خلیل مارکیٹ ولایت شاہ بابا مزار کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری سے گزرنے والے واٹر ٹینکر نے راہ چلتے ارسلان کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور ملوث ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ حادثے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹر...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں مددگار 15 پولیس کی بروقت کارروائی سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے 19 چھینے گئے موبائل فونز، ایک رکشہ اور دو پستول برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان مددگار پولیس کے مطابق ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے موبائل فون چھینے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ایک شہری سے اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے، جس پر متاثرہ شخص نے مددگار 15 سے رابطہ کیا۔ اطلاع ملنے پر مددگار 15 فیروزآباد یونٹ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر متاثرہ شہری سے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کالر کی نشاندہی پر موبائل فون...
سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو ایک جدید، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے بلدیاتی ادارے بھرپور محنت کر رہے ہیں، شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بنیاد بنا کر شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہمیڈیا نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے، ایک باشعور میڈیا ہی عوام اور حکومت کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بنتا ہے، شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان کے 78ویں...
وفاقی وزیر تعلیم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 40 سال پہلے جہدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008ء سے پہلے ایسا تھا۔؟ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی...
موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے روکنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر شہری نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کیلئے...
پاکستان ریلوے کی خراب کارگردگی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگی ہے جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی سیون اپ تیز گام ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق تیز گام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب فیل ہوا، شہریوں نے کہا کہ انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ گزر گیا تا حال متبادل انجن نہ آسکا۔ اس کے علاوہ ٹریک بند ہونے سے پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں ایک آٹھ سالہ بچی اور ایک بزرگ سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 24 خواتین سمیت 82 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق عزیز آباد میں آٹھ سالہ بچی مرحا گھر کے باہر موجود تھی کہ اندھی گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لیاری آگرہ تاج شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر معمر شہری جمعہ خان کو بھی اندھی گولی لگی...
کراچی: ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان محافظ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ علی اکبر کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والے ڈاکو نے اپنا نام حمزا ولد نذیر حسین بتایا ۔ ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل...
کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ محافظ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ خیابانِ محافظ اسٹریٹ نمبر 26 کے قریب پیش آیا، جہاں مشتبہ فرد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جس پر جوابی کارروائی میں ڈاکو مارا گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جا رہی ہے۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ نے کہا ہے ہک حب ڈیم سے پانی کے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر کراچی کو 40 ایم جی ڈی پانی فراہم ہوگا اور سال کے آخر تک پانی کی سپلائی 140 ایم جی ڈی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی چیمبر آف کامرس میں جشن آزادی معرکہ حق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام محب وطن پاکستانیوں کو وطن عزیز کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعدحاصل ہوا ہے، آج کا دن ان قربانیوں اور جدوجہد کو اپنے دلوں...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر عدم تعاون اور وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے لیے اربوں روپے کے وعدے کیے گئے، مگر حقیقت میں ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعظم آیا، اس نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کا اعلان کیا، لیکن ہمیں 11 روپے بھی نہیں ملے۔ پھر دوسرا آیا، اس نے 162 ارب روپے کا وعدہ کیا، مگر وہ بھی صرف زبانی کلامی نکلا۔ وفاق کی ’سست روی‘ پر عدم اطمینان وزیراعلیٰ نے کے فور منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاق جس انداز سے کے فور جیسے اہم...
کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے بہادر آباد کی شیرپاؤ کالونی میں ایک بینک ملازمہ کے ساتھ سنگین واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون بینک میں گاڑیوں کی لیزنگ اور کریڈٹ کارڈز سے متعلق خدمات انجام دیتی ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک شخص نے کریڈٹ کارڈ کے حصول کے لیے ان سے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو اسے دھوراجی کے قریب ایک اسپتال پر آنے کا کہا گیا، لیکن موقع پر پہنچنے کے بعد ملزم اسے اسپتال کے بجائے قریبی گلی...
کراچی: شہر قائد میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پراسرار فائرنگ کی زد میں آ کر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک شہری سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔ اسی دوران ایک شہری نے پیچھے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہلاک ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ...
کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد پولیس کی عائشہ منزل فلائی اوور پر کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق واقعہ عزیزآباد تھانے کی حدود میں عائشہ منزل فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اس کی شناخت محمد راجا کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر...
کراچی: شہر قائد میں سائیٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق پولیس مقابلہ نورس چورنگی کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک مقامی تاجر محمد زاہد سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اسی دوران گشت پر معمور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی...
سعید احمد: ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا تازہ شیڈول جاری کر دیا ہے. کراچی ایکسپریس 6 بجے کی 45 منٹ تاخیر سے لاہور سے روانہ ہو گی،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر سے فیصل آباد سے روانہ ہو گی،لاہور سے کراچی جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو 1گھنٹہ قبل سٹیشن آنےکی ہدایات جاری کر دیں۔
سٹی42: کراچی جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر اور تبدیلی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایک ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ ٹرینوں کی تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپریس لاہور سے 6 بجے روانگی تھی، مگر 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ملت ایکسپریس فیصل آباد سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔منسوخ شدہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج رات گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی۔ کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا،...
کراچی: کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں اور معطلی کا عمل جاری ہے۔ حالیہ تبدیلیوں کے تحت چار ایس ایچ اوز اور ایک ڈی ایس پی کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں. جب کہ ایک ایس ایچ او کو معطل کر کے ایس ایس پی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جاری کردہ اعلامیے کے تحت انسپکٹر فہد حسن کو ایس ایچ او یوسف پلازہ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر آفتاب عباسی کو ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا کا چارج دے دیا گیا۔ انسپکٹر زاہد کمبوہ کو ایس ایچ او سولجر بازار مقرر کیا گیا، سب انسپکٹر عرفان میو کو ایس ایچ او مدینہ کالونی تعینات کیا...
کراچی: شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران تین اسٹریٹ کریمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں پیش آیا جہاں شاہراہ نورجہاں پولیس نے ایک مبینہ مقابلے کے بعد ڈاکو محمد یوسف کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے دوران ملزم کا ساتھی اعظم خان عرف ولی بابر تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، جن میں سے ایک موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم کی لپیٹ میں آگیا، ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے...
کراچی: کورنگی میں دورانِ ڈکیتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری غلام محمد جاں بحق ہوگیا، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دو ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا، جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کے علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شہری غلام محمد کورنگی ڈیڑھ نمبر کا رہائشی تھا اور تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔ لواحقین کے مطابق غلام محمد کی دو ماہ بعد شادی تھی، جبکہ اس کا آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی شہری اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ واقعے کی مزید...
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں ڈبہ موڑ کے قریب تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ذر نویش خان کو گرفتار کرکے لوڈنگ مزدا ٹرک قبضے میں...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
کراچی: ملیر ندی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق، واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے سبب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں ملیر ندی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملیر ندی سے متصل علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر 22 سالہ سجاد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی نائٹ شفٹ کے دوران بین الاقوامی روانگی ہال میں کی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق، ایک خاتون مسافر شاہین سلیمان (پاسپورٹ نمبر MT5758621) کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ گلف ایئر کی پرواز GF 751 کے ذریعے بحرین روانہ ہونے والی تھیں۔ کارروائی صبح 4 بج کر 38 منٹ پر عمل میں لائی گئی۔(جاری ہے) مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے 5.56 کلو گرام ایمفیٹامین برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 8 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات کو نہایت مہارت سے ایک...
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہے، ایسی تقریبات نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فرئیر ہال میں تین روزسے جاری فیملی فیسٹول میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی و دیگر موجود تھے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیئے، دنیا میں بہت ساری قومیں آزادی کی اس...
سعید احمد سعید:لاہور سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کوجانیوالی ٹرینوں کاشیڈول متاثر، لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی 2 ٹرینیں منسوخ ہوگئیں۔ پشاور سے لاہور آکر کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ، جعفرایکسپریس آج لاہورسےکوئٹہ کیلئےروانہ نہیں ہوگی۔ مسافروں میں کمی کےباعث شاہ حسین ایکسپریس کوبھی منسوخ کردیا گیا، شاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50 منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی۔
کراچی(نیوز ڈیسک) راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے زندگی کے دو چراغ بجھا دیے۔ ایک بہن اور بھائی لمحوں میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے، اور باپ اسپتال میں بے ہوش پڑا ہے—اسے ابھی تک یہ خبر نہیں دی گئی کہ اس کے دل کے ٹکڑے ہمیشہ کے لیے جدا ہوچکے ہیں۔ بائیس سالہ ماہ نور کی شادی چند ہفتوں بعد ہونی تھی۔ گھر والے ایک ایک پیسہ جوڑ کر اس کا جہیز بنا رہے تھے۔ آج انہی ہاتھوں میں کپڑوں اور زیورات کے بجائے کفن کی تیاری ہے۔ مقتولہ کے چچا ذاکر، جن کی آواز دکھ سے لرز رہی تھی، کہہ رہے تھے: “ہم جہیز جمع کر رہے تھے، اب جنازے کا انتظام کر رہے ہیں۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بنارس پل پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے انہیں ٹکر ماری۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹکر مارنے والی موٹرسائیکل پر سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے آرہے تھے، واقعے کے بعد عوام نے ون ویلنگ کرنے والے لڑکے کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر دو نوجوان سوار تھے، جنہیں موقع پر پہنچ کر حراست میں لے لیا گیا اور تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے دوران اوور اسپیڈنگ اور ون ویلنگ...
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بتایا ہے کہ 12 اگست کو ایکسپو سینٹر میں “معرکہ حق” کے موضوع پر مشاعرے کا انعقاد ہوگا، جہاں شہری جشن آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں خواتین اور فیملیز کے لیے الگ انکلوژر کا بھی انتظام کیا گیا ہے تاکہ ہر عمر کے لوگ آرام دہ ماحول میں شرکت کرسکیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں وزیر بلدیات نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں اور اس تاریخی موقع کو جوش و خروش سے منائیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ایونٹ ہوگا جس میں مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرام شامل ہوں گے۔ مزید...