2025-07-27@00:57:18 GMT
تلاش کی گنتی: 3447
«کراچی کا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) گزشتہ روز کانگو وائرس کا شکار مریض کو اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے دارالخلافہ شہر کراچی میںجان لیوا مرض کانگو وائرس کے مشتبہ مریض کو جناح اسپتال سے سندھ انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹرمیں داخل کرادیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق مریض کی علامات میں 7 دن سے بخارکے علاوہ اعضا شکنی اور الٹی بھی شامل ہے۔ ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق مریض کے خون کے تجزیے میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے ساتھ تیز بخار اور بلیڈنگ نوٹ کی گئی ہیں۔ مذکورہ صورتحال کے پیش نظر طبی ماہرین نے مریض کو ”وائرل ہیمرجک فیور“ اور ”ممکنہ کانگو“ کا کیس قرار دیتے ہوئے مریض کو...
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، کارسار، نرسری، میٹرو پول، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق شکایت کو فوری حل کیا جائے۔ کراچی: کئی علاقوں میں خراب سڑکوں کے باعث شہری مشکلات کا شکار کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے... دوسری جانب پنجاب میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں لوئر دیر، مالاکنڈ اور چارسدہ میں موسلادھار بارش ہوئی۔پشاور میں مطلع جزوی...
فوٹو: جنگ علی کامران کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم کئی علاقوں میں سڑکوں کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حادثے کا خدشہ الگ ہوتا ہے۔ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد، طاہر ولا اور اطراف کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سندھ حکومت نے رین ایمرجنسی سیل قائم کردیابارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ... شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک طویل عرصے سے خراب ہے اور بارش کا پانی جمع ہوجانے سے نہ صرف بڑے بڑے گڑھوں میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں بلکہ حادثے کا خدشہ بھی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا اور قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں گھر سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اعظم جمالی نے بتایا کہ خاتون کے قتل میں اس کا والد اور شوہر ملوث نکلے تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اعظم جمالی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں متوفیہ کا شوہر نور محمد اور اس کا والد یاسین شامل ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون شوہرکی مارپیٹ سے تنگ آکر طلاق...
کراچی (اوصاف نیوز)کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا،ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز ٹی کے 709 کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، ایئر بس اے 330 طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ روانگی روک کر طیارے کو فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا، بعدازاں معائنے کے دوران طیارے کے انجن سے پرندے کے پر ملے۔ اے 330 طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مسافروں کو آف لوڈ کر کے پرواز ٹی کے 709 کی روانگی رات 9 بجے ری شیڈول کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق بارش کے بعد ایئر پورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی...
---فائل فوٹو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کے جنوبی حصے میں بادل موجود ہیں، آج کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔ ملک بھر میں آج پھر کہیں کہیں بارش کا امکانموسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شمال مشرق سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمۂ موسمیات کے...
ویب ڈیسک : امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی ابھی پرانی نہیں ہوئی کہ تیونس لڑکی کی کراچی میں لو اسٹوری کے افسوسناک انجام کی نئی کہانی سامنے آگئی۔ جنوبی افریقا کے ملک تیونس کے دارالحکومت تیونس کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری نے کراچی کے وومن تھانے پہنچ کر پناہ کی درخواست دی ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکی 28 نومبر 2024 کو کراچی آئی، اس کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا،جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے کراچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے مون سون کی حالیہ پہلی بارش کے نتیجے میں ٹنڈوجام، کنری اور ببرلومیں4 بچوں سمیت 5 افراد کی ہلاکت اور بڑے پیمانے پرمالی نقصانات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور ٹنڈوجام میں معمولی بارش سیشہروں اور دیہات میں بجلی اور مواصلاتی نظام کے درہم برہم اور سڑکیں بارش کے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں،ہلکی بارش نے بھی حکومتی رین ایمرجنسی کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ ثابت ہوگیا کہ عدل وانصاف اوردیانتدار قیادت کے بغیر کراچی تاکشمور سندھ کی ترقی اورعوامی...
حال ہی میں مقامی فلائٹ آپریشن کا لائسنس حاصل کرنیوالی ایئر کراچی نے ملک کے مختلف اہم شہروں میں اسٹیشن مینیجرز کی بھرتی کے لیے نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، وہ متحرک اور تجربہ کار افراد کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے جو ایئرپورٹ آپریشنز کو مڈ سے سینئر سطح کے انتظامی عہدوں پر سنبھال سکیں۔ ملازمت کے اس موقع کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، تاہم خواتین کو خاص طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ ایئر کراچی کی بھرتی کی جامع پالیسی کو فروغ دیا جا سکے۔ آسامیوں کی نوعیت اس ضمن...
کراچی: شہر قائد میں کارشوروم کے مالک کے گھر سے ڈاکو 13 کروڑ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیت گروہ میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارشوروم مالک کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان 13 کروڑ روپے، 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں ،اسمارٹ واچ، 25 قیمتی پرفیوم ، 2 لیپ ٹاپ اوردیگرسامان لوٹ کرفرارہوگئے ۔ واردات میں 3 برقعہ پوش خواتین بھی شامل تھیں جب کہ ملزمان ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے اورشرٹ پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی چسپاں تھا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرنے...

کراچی:پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چمپئن شپ کے تیسرے رو ز کوارٹر فائنلز مرحلے کو سپر وائزکرنے والے آفیشلز کا سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامرکے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر ( کراچی ریجن ) کے تین روزہ میچوں کے پہلے روز گزشتہ رات کی بارش کی وجہ سے صرف ایک میچ زون پانچ اور زون سات کے درمیان یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر شروع ہو سکا۔ جبکہ زون ایک اور زون سات کے درمیان کے سی سی اے اسٹیڈیم پر اور زون دو اور زون چار کے درمیان بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانے والے والے میچز گزشتہ رات دن بھر کی بارش کی وجہ سے شروع نہ ہو سکے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے بعد بارش کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن میں شہریوں کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کے لیے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی آن لائن سیشن میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔کھلی کچہری میں شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست چیئرمین اور افسران کے علم میں لانے کا موقع دیا گیا، جسے عوامی حلقوں میں نہایت سراہا گیا۔آن لائن کھلی کچہری میں نیو کراچی کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے پانی کی قلت، نکاسی آب کی خراب صورتحال، گلی محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، سندھ سالڈ...
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بارش نے برباد انفرااسٹرکچر کو تباہ کر کے کاغذی ترقی کا پول کھول دیا۔کراچی سے اپنے بیان میں علی خورشیدی نے کہا ہے کہ بارش کی پہلی بوند سے 75 فیصد کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، شہری حکومت نالوں کی صفائی جیسے بنیادی کام بھی نہیں کر سکی۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ متوقع تیز بارشوں میں شہری نظام مکمل درہم برہم ہو سکتا ہے، یہ پیپلز پارٹی حکومت کی نیت پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بارش سے پہلے اقدامات نہ کرنا بے حسی ہے۔
—فائل فوٹو کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، قیدی کو جیکسن پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز صبح میں جیل لایا گیا، دوپہر کو قیدی کی طبیعت خراب ہوئی، طبیعت خراب ہونے پر قیدی کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دورانِعلاج دم توڑ گیا۔قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے کہ منشیات کی مقدار زیادہ ہونے پر اس کی طبیعت بگڑی۔حکام کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد قیدی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
کراچی میں ایک تاجر کے گھر میں بڑی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائیوں کا گروہ پکڑا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکو درزی کی دکان سے 80 سوٹ چھین کر لے گئے ایس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق پی ایس ایچ ایس میں واقع ایک تاجر کے گھر سے ڈکیتی کرنے والے چاروں ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جن کے نام یسریٰ،نمرہ، شہریار اور شہروز ہیں۔ پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے ایف آئی کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔ مزید پڑھیے: کراچی: اوسطاً ہر تیسرے روزے پر ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز میٹرک بورڈ اور انٹر بورڈ کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا فیصلہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے، انتظامی کمزوریوں اور چیئرمین کی عدم توجہی کے باعث بالخصوص اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ (انٹر بورڈ) کے اہم امور، امتحانی نظام اور اسکروٹنی کے نتائج شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین غلام حسین سوہو اپنی مصروفیات کے باعث نہ میٹرک بورڈ اور نہ ہی انٹر بورڈ کو بھرپور وقت دے پا رہے ہیں، اس کا براہ راست اثر انٹر سال اول کے طلبہ کے اسکروٹنی نتائج پر پڑا ہے، جنہیں تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔نتائج میں تاخیر سے کراچی کے سیکڑوں طلبہ و طالبات...
کراچی: حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا چارج ایک افسر کو دینے کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے جہاں چیئرمین دونوں بورڈز کے امور چلانے کے لیے بھرپور وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا چارج ایک ہی افسر کو دینے کا تجربہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے کیونکہ چیئرمین میٹرک بورڈ اپنی مصروفیات کے سبب نہ تو میٹرک بورڈ کے انتظامی امور کے لیے بھرپور وقت دے پارہے ہیں اور نہ ہی انٹر بورڈ کراچی کے انتظامی امور سے انصاف کر پارہے ہیں۔ چیئرمین بورڈ کی مصروفیت کی وجہ سے بالخصوص انٹر بورڈ...
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے اندر ڈبل ڈیکر بسوں کے ساتھ ساتھ مزید بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی، صوبائی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسوں پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار ای وی بسوں کے بعد پہلی بار ڈبل ڈیکر بسیں بھی حکومت سندھ متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے حالیہ مالی سال کے دوران بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ریڈ لائن اور...
میئر کراچی نے بتایا کہ کے ایم سی کی ٹیمیں مشینری کے ساتھ اہم شاہراہوں اور حساس علاقوں میں متحرک رہیں، جبکہ گرو مندر کے مقام پر معمولی پانی جمع ہونے کی اطلاع ملی تھی، جہاں فوری طور پر نکاسی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چند گھنٹے قبل بارش کے پہلے اسپیل کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میئر کراچی کے مطابق شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہیں بارش کے بعد کلیئر رہیں اور کہیں سے بھی پانی جمع ہونے کی کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کے ایم سی کی...
— فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز ٹی کے 709 کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، ایئر بس اے 330 طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ روانگی روک کر طیارے کو فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا، بعدازاں معائنے کے دوران طیارے کے انجن سے پرندے کے پر ملے۔اے 330 طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مسافروں کو آف لوڈ کر کے پرواز ٹی کے 709 کی روانگی رات 9 بجے ری شیڈول کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق بارش کے بعد ایئر پورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہو جاتی...
نارتھ کراچی کے گھر میں آگ لگنے سے چھت پر سویا ہوا پولیس کانسٹیبل جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سرسید تھانے کے علاقے مکان نمبر ایل 804، نارتھ کراچی سیکٹر7/A بلال کالونی کچی آبادی شیشہ ہوٹل کے قریب گھر سے ایک شخص کی سوختہ لاش ملی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ حاجن ولد جمن کے نام سے کی گئی۔ جھلس کو جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کانسٹیبل تھا جو پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ میں تعینات تھا۔ متوفی گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔ جمعرات کی شب گھر میں آگ لگ گئی۔ متوفی چھت پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد پر گھنے بادلوں کا راج برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو موسلادھار بارشیں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سمندری ہوائیں کم رفتار سے شہر کا رخ کر رہی ہیں، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ مون سون کا موجودہ اسپیل 29 جون تک وقفے وقفے سے بارش برساتا رہے گا، جس کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا...
ویب ڈیسک :کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی ائیر لائن کاطیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک ذرائع کے مطابق پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے...
سوشل میڈیا پر شہر قائد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جاری تھا کہ اسی دوران بارش ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے انتظامیہ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ تھا کراچی میں جمعرات سے اتوار تک بارشیں ہوں گی کیا حکومت کو نہیں پتا تھا جو اس دِن ہی سڑک بنانی تھی۔ عادل خان کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی کے مہینے میں روڈ کارپیٹنگ کا کام ہوتا ہی نہیں ہے یہ جماعت اسلامی کے کارنامے ہیں، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ...
— فائل فوٹو کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک عالمگیر سروے میں کراچی کو ایک بار پھر ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے عالمی ادارے میں کراچی کا دنیا کے آخری پانچ شہروں میں شامل ہونا کراچی کو درپیش گہرے اور مسلسل بحران کی عکاسی کرتا ہے۔ سروے کے مطابق کراچی دنیا کے 173 شہروں کی فہرست میں 170 ویں نمبر پر موجود ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ کراچی شام کے شہر دمشق، لیبیا کے شہر طرابلس اور بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے کچھ ہی بہتر ہے۔ یہ درجہ بندی، صحت، شہر کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم، ماحول اور استحکام جیسے پانچ بنیادی شعبوں میں کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ 173 شہروں میں...
کراچی، حیدرآباد میں آج بھی بادل برسیں گے، نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ، شمال مشرقی پنجاب، کے پی اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔تیز بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوجانے کا امکان ہے۔آندھی اور ہواؤں کے تیز جھکڑ چلنے سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کراچی: شہر قائد میں ہفتہ کی رات ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی نظام زندگی متاثر ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جب کہ دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، گلشن اقبال، رضویہ، ناظم آباد، لیاقت آباد، شریف آباد، عزیز آباد، دستگیر، حسین آباد، گولیمار، جہانگیر آباد، عثمانیہ سوسائٹی اور دیگر علاقوں میں بارش کے آغاز کے بعد سے بجلی بند ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ رات 11 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جو تاحال بحال نہیں کی جا سکی۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کے-الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر کال کرنے کے باوجود کوئی تسلی...
کراچی: شہر قائد کے مختلف حصوں میں ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کے بعد متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، تاہم کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ان کا بجلی کا تقسیمی نظام مجموعی طور پر مستحکم اور فعال ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق، کراچی میں 2100 میں سے 1550 سے زائد فیڈرز اس وقت بھی بلاتعطل بجلی فراہم کر رہے ہیں، جبکہ حفاظتی پروٹوکول کے تحت نشیبی اور حساس علاقوں میں احتیاطاً بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ بارش کے تھمتے ہی کے-الیکٹرک کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کمپنی کا فیلڈ اسٹاف مکمل طور پر متحرک ہے اور زمینی...
کراچی: شہر قائد میں بارش کے دوران گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹیکنیکل سروسز طارق مغل کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹیکنیکل کے مطابق، محرم الحرام سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور کارپیٹنگ کا کام محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے جاری تھا۔ گرومندر کے قریب بھی روڈ کارپیٹنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری تھا کہ اچانک بارش کا آغاز ہو گیا۔ طارق مغل کا کہنا ہے کہ متعلقہ سڑک پر ڈامر ڈالنے کا عمل مکمل ہو چکا تھا جب بارش شروع ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی/ لاہور/ جہلم/ بہاولنگر/ ملتان (آن لائن +مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی بھر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش، جل تھل ایک ہوگیا، تھوڑی ہی ہونیو الی بارش سے شہر کی بیشتر سڑکیں تالاب بن گئیں، کئی سڑکوں پر گٹر ابل پڑے، ٹریفک جام ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا، بیشتر موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں، بارش شروع ہوتے ہی کے الیکٹرک کے تقریباً 300 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے گلشن اقبال، نارتھ کراچی ، ناظم آباد، سرجانی، گڈاپ، گلشن معمار اور دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین اور دو بچیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹا ف رپورٹر) چیئرمین محمد یوسف نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی کا برائے سال ۲۰۲۵ – ۲۰۲۶ کے لئے ( پانچ ارب،اْنسٹھ کروڑ، آٹھ لاکھ،پندرا ہزار، سات سو، باون) روپے کا بجٹ پیش کردیا۔بجٹ میں ٹوٹل اخراجات کا تخمینہ (پانچ ارب، اٹھاون کروڑ، ستانوے لاکھ، 45 ہزار) روپے لگایا گیا جبکہ بچت کا تخمینہ (دس لاکھ،ستر ہزار، سات سو باون) روپے ہے اراکین کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ بجٹ اجلاس میں میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ،وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، اکاؤنٹ آفیسریوسف ملک،ڈائریکٹر کونسل، بجٹ آفیسرسعود عالم صدیقی، سینیئر ڈائریکٹر ایڈمن شمعونہ صدف، اراکینِ کونسل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ پولیس نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر بھاری گاڑیوں جیسے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے ساتھ، جن کے باعث 2024 میں تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 4879 زخمی ہوئے، جیسا کہ اسپتالوں کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں۔میڈیاذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان آئی جی سید سعد علی نے بتایا کہ یہ ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج میں قائم کیا گیا ہے۔’ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں کار، موٹر سائیکل، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز اور ہیوی ٹرانسپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائدکے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔کراچی کے مضافاتی علاقےکاٹھور، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ ملیر، صفورا، ماڈل کالونی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔ڈیفنس، اسکیم 33 اور نارتھ ناظم آباد ، یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر،پرانی سبزی منڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھبارش ہو رہی ہے۔خیال رہےکہ کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل نے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کو تفصیلی بحث و مشاورت کے بعد کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، جس میں شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے 55 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔بجٹ اجلاس کی صدارت میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کی، جب کہ ان کے ساتھ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی بھی موجود تھے۔مرتضیٰ وہاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نئے مالی سال کا یہ بجٹ شہر میں یکساں ترقی کو یقینی بنائے گا اور تمام 246 یونین کمیٹیوں میں بغیر کسی تفریق کے ترقیاتی اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ اسرائیل کی امریکی سرپرستی میں جاری جارحیت، اہل غزہ پر ظلم، خواتین و بچوں کی شہادتیں اور خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے جیسے اقدامات کے خلاف مؤثر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، ان مظالم کے خلاف صرف مذمت کافی نہیں، بلکہ صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ اور اس بائیکاٹ مہم کو تیز و موثر بنانے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام “میرا برانڈ پاکستان” کے تیسرے میگا ایونٹ کی پری لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہمیں “میرا برانڈ پاکستان” پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف بائیکاٹ مہم کو تقویت دیتا ہے...
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی خصوصی ہدایت پر نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس (16DN/15UP) کا اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ دوبارہ بحال کر دیا گیا، جس پر شہریوں اور مسافروں نے وفاقی وزیر کے اس عوام دوست اقدام پر بھرپور اظہار تشکر کیا ہے،اہل ِضلع اوکاڑہ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ سے اپیل کی ہے کہ بحال شدہ اسٹاپ کو فوری طور پر پاکستان ریلوے کی رابطہ ایپ اور لائیو ٹریکنگ ایپ پر بھی اپ ڈیٹ کیا جائے، اس اقدام سے نہ صرف گھر بیٹھے آن لائن ٹکٹ بکنگ میں آسانی ہوگی بلکہ مسافروں کو اسٹاپ سے متعلق...
کیمروں نے چہرے کی مدد سے 72 انتہائی مطلوب ملزمان کا الرٹ بھی جاری کیا، کریمنل ڈیٹا میں موجود 2 ہزار 487 چہروں کو بھی شناخت کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سیف سٹی کیمرے اپنی ٹیسٹنگ پیریڈ میں الرٹس کامیابی سے بھیج رہے ہیں، گزشتہ 21 روز میں 15 گرفتاریاں اور مقدمات درج کرکے گاڑیاں ضبط کی گئیں، جب کہ اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس بھی جاری ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کی ٹیسٹنگ کے دوران 21 روز میں اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس جاری ہوئے ہیں۔ ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 12 سائٹس...
کینجھر جھیل پکنک کیلئے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے ٹھٹہ پکنک کیلئے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گھارو میں پیش آیا، جہاں کراچی سے ٹھٹہ کینجھر جھیل پکنک کیلئے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کراچی میں روزانہ 400 تا 450 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر پیدا ہوتا ہے، زیادہ تر ویسٹ واٹر لیاری اور ملیر ندیوں میں انٹریٹڈ جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایس تھری کے تحت کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی ون اور ٹی پی فور) قائم کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایس تھری پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کو سی ای او واٹر بورڈ اور میئر کراچی نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کراچی میں روزانہ 400 تا 450 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر پیدا ہوتا ہے، زیادہ تر ویسٹ واٹر لیاری اور ملیر ندیوں...
کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی، جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیج بنگال سے مون سون اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں داخل ہو رہے ہیں، جن میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، جبکہ ایک مغربی لہر نے بھی ملک کے مغربی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق کراچی میں جمعے کی شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے اور ہفتے کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی، جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دیہی سندھ کے علاقے تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں گردوغبار اور...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
---فائل فوٹو کراچی میں پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر اے 4 میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کیا گیا۔ ساہیوال: 2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتلصوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا، مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ کراچی: جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکانشہرِ قائد کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 ...
ملک کے مختلف شہروں میں خراب موسم اور طوفانِ بادو باراں کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی لاہور اور کراچی کی 2 اہم پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں پی کے 302 اور لاہور سے کراچی کی واپسی پرواز پی کے 303 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاخیر کا شکار پروازیں اسلام آباد: 12 پروازیں تاخیر کا شکار لاہور: 14 پروازوں کی آمد و روانگی متاثر کراچی: 7 پروازیں تاخیر کا شکار استنبول سے آنے والی ترک ایئرلائن کی پرواز TK-714 کو کراچی میں اتارنے کے بعد لاہور روانہ کیا گیا۔ اسی...
کراچی: شہر قائد میں آج کا موسم جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو دن کے دوران 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی ہوائیں اس وقت 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شہر میں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم مزید مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔ ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ آج دن بھر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے بجٹ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق ہر یونین کونسل میں ایک ماڈل محلہ بنانے کے منصوبے پر کام...
کراچی کے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب 49 کروڑ 84 لاکھ 52 ہزار روپے کا ’’گرین بجٹ‘‘ پیش کردیا جس میں بارش اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ بجٹ میں ماحولیاتی بہتری، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور جدید شہری سہولیات کو مرکزِ نگاہ بنایا گیا ہے۔گرین انیشیٹیوز کے تحت پارکس اور میدانوں کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رین واٹر ہارویسٹنگ کے لیے 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، جس سے بارش اور وضو کے پانی کو محفوظ کر کے پارکوں کو سیراب اور زیر زمین پانی کو ری چارج کیا جائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں انقلابی قدم...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب موبائل فون کے تاجر کو لوٹ لیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔مدعی تاجر کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔ کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرارکراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ متاثرہ تاجر نے بتایا کہ میں بیرونِ ملک جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی میں ایئر پورٹ جارہا تھا، ملزمان آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ملکی تاریخ کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیٹا سینٹر باضابطہ طور پر فعال ہو گیا ہے۔شہر قائد میں قائم کیے گئے اس ڈیٹا سینٹر کا افتتاح ڈیٹا والٹ پاکستان کے زیر اہتمام کیا گیا، جسے نہ صرف تکنیکی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے بلکہ ملکی خود انحصاری اور ڈیجیٹل ترقی کی راہ میں بھی ایک بنیادی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیٹا والٹ پاکستان کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا یہ ڈیٹا سینٹر دراصل ایک مکمل اے آئی انفرااسٹرکچر فراہم کرنے والا جدید پلیٹ فارم ہے، جو مختلف...
مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور جمعرات تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر جمعرات سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردوغبار وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر،...
— فائل فوٹو بارشوں کی پیشگوئی پر کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر تمام اداروں کو مون سون کے دوران چوکس رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بارش کے دوران کیڑوں کی افزائش سے پرندوں کی سرگرمی بڑھنے کا خدشہ ہے لہٰذا ایئر سائیڈ پر انسپکٹرز اور برڈ کنٹرول اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی اشیاء اور سازو سامان کو محفوظ طریقے سے باندھنے یا ذخیرہ کرنے، ہلکے طیارے محفوظ جگہ منتقل یا باندھنے کے اقدامات اور بارش کے پانی کی مؤثر نکاسی کے لیے باڑ کے باہر رکاوٹیں دور کی...
جعفریہ الائنس کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ امام حسینؑ کا پیغام حریت ہی ہے کہ آج باطل کے خلاف مظلوم قوتیں اپنی بھرپور طاقت کا اظہار کررہی ہیں اور انہیں ہر میدان میں شکست دے رہی ہیں۔ رہنماؤں نے ایرانی پر حالیہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی مذمت کی اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جعفریہ الائنس کی جانب سے کراچی میں اہتمام عزاداری کانفرنس، علماء و ذاکرین کی بڑی تعداد شریک جعفریہ الائنس کی جانب سے کراچی میں اہتمام عزاداری کانفرنس، علماء و ذاکرین کی بڑی تعداد شریک جعفریہ الائنس کی...
کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے کہا کہ امام حسینؑ کا پیغام حریت ہی ہے کہ آج باطل کے خلاف مظلوم قوتیں اپنی بھرپور طاقت کا اظہار کررہی ہیں اور انہیں ہر میدان میں شکست دے رہی ہیں۔ رہنماؤں نے ایرانی پر حالیہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی مذمت کی اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی نشتر پارک میں اہتمام عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض سید شبر رضا نے انجام دیئے۔ کانفرنس میں کراچی بھر کی شیعہ جماعتوں...
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ آج شہر کا موسم جذوی طور پر ابرآلود، مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ مون سون کرنٹ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے اور کل تک مزید فعال ہونے کا امکان ہے ہے۔ سسٹم کے زیراثر کل سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھہ اور دادو اضلاع میں گردو غبار/گرج چمک کے ساتھ...
کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے عبدالباسط کو گوادر سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ مولانا ہدایت الرحمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا کراچی سے بذریعہ بس گوادر پہنچا۔ والد کے مطابق بیٹے سے رابطہ نہ ہونے کے باعث وہ سخت پریشان تھے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟ مدرسہ جامعہ حنیفیہ کے مہتمم یامین منصوری کے مطابق عبدالباسط انتظامیہ کو اطلاع دیے بغیر مدرسے سے نکلا، اور بعد ازاں اس کے دوستوں کے ذریعے پتا چلا۔ عبدالباسط ساتویں جماعت کا طالبعلم ہے جبکہ اس کا بڑا بھائی عبدالوہاب بھی اسی مدرسے میں...
کراچی: ملک کی نئی ابھرتی ہوئی ایئرلائن ’’ایئرکراچی‘‘نے اپنے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایئرلائن نے ملک بھر کے اہم ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئرکراچی ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز تعینات کرے گی۔ ان اسامیوں کے لیے ان افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرنے کا بھرپور تجربہ حاصل ہو۔ ایئرکراچی رواں سال 3 ایئر بس A320 طیاروں کے ذریعے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے ابتدائی تیاریوں کا عمل مکمل کیا...
بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا عبدالباسط کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا،واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور بچے کی بازیابی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط کراچی کے علاقے سعود آباد میں واقع ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھا جہاں سے وہ اپنے ماموں کے گھر جانے کے لیے نکلا تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود گھر نہیں پہنچ سکا، اہل خانہ نے بتایا کہ عبدالباسط مدرسے میں ہی مقیم تھا اور آج شام 5 بجے منگھوپیر میں واقع اپنے گھر کے لیے نکلا تھا۔ اہل خانہ اور رشتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے 26 جون سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں اور آئندہ چند روز میں مون سون ہواؤں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سلسلے کے تحت 26 جون کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، دادو میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جب کہ 27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، گھوٹکی میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے اس کے علاوہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔محکمہ...
"اسلام ٹائمز" کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان کی معروف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں ماہر عالمی امور و محقق لیکچرار ڈاکٹر امجد علی سے خصوصی گفتگو کی گئی، ایران اسرائیل جنگ، پس پردہ عوامل، اسباب و نتائج سے متعلق اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ڈاکٹر امجد علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںماہر عالمی امور و محقق لیکچرار ڈاکٹر امجد علی کا تعلق پاکستان کی معروف مادر علمی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے ہے۔ گذشتہ بارہ سالوں سے بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی میں تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ معروف تعلیمی ادارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32پروازیں منسوخ ہوگئیں۔قومی ائر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4سے 13گھنٹے تاخیر ہوئی ۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ائرپورٹ کی 55پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ائر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ائر کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 2025-26 کے لیے 55,137.334ملین روپے کابجٹ سٹی کونسل میں پیش کردیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی ے 2025-26 کے بجٹ میں کل آمدن 55,283.606ملین روپے، جبکہ مجموعی اخراجات 55,137.334ملین روپے، 146.272ملین روپے بچت کے ساتھ شامل ہیں، کل آمدن میں 44,149.843ملین روپے اور 2133.763 ملین روپے جبکہ فنڈز برائے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی 9,000.000 ملین روپے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اخراجات31,591.494 ملین روپے اور Contingent 3,048.015 ملین روپے، ریپیئر اور مینٹی ننس 414.610ملین روپے جبکہ ڈیولپمنٹ پروجیکٹس، کاموں کا تخمینہ 3,013.200ملین روپے، ڈیولپمنٹ ورکس (CLICK) 7,434.000 ملین روپے اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اخراجات کا تخمینہ 9,000.000ملین روپے ہے۔ آئندہ مالی سال کے لئے بھی پینشن...
نارتھ کراچی میں پانچ ماہ قبل ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی پانی کی ٹینکی سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کے معاملے میں اب تک کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی، کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مقتول کے ورثاء اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد اغواء برائے قتل (اے وی سی سی) پولیس نے واقعے کی تفتیش ایک بار پھر سے شروع کر دی ہے۔ تازہ پیش رفت کے طور پر پولیس نے مزید چار مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں۔ تفتیشی ٹیم ڈی این اے رپورٹس کے موصول ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ قاتل یا اس سے جُڑے شواہد کو بے نقاب کیا جا سکے۔ یہ...
دائیں تصویر میں مولانا ہدایت الرحمٰن بائیں تصویر میں ان کا کراچی میں لاپتہ ہونے والا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا بیٹا کراچی میں لاپتہ ہو گیا۔اس حوالے سے مولانا ہدایت الرحمٰن نے بتایا کہ میرا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے ملیر میں زیر تعلیم ہے، شام 5 بجے مدرسے سے نکلا تھا، لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا، بیٹے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر رابطہ کیا، کراچی میں ان کے رشتے داروں سے بھی فون پر بات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے مولانا ہدایت الرحمٰن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر میڈیا کا مند پسند صحافیوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری۔ڈائریکٹر میڈیا دانیال علی شان نے اپنے قریبی اورمخصوص صحافیوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا پیش کیے جانے والے بجٹ بک 2025 فراہم کردیا گیا جبکہ دیگر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلّق رکھنے والے صحافیوں کو ڈائریکٹر میڈیا نے بجٹ بک دینے سے انکار کر دیا ہے۔ڈائریکٹر میڈیا نے اپنے مند پسند صحافیوں کو ان سے ان کی گاڑی کی چابی لیکر اپنے میڈیا اسٹاف کے زریعے صحافیوں کو ان کی گاڑیوں میں بجٹ بک اور دیگر دستاویزات رکھوادیے گئے ہیں۔اس حوالےسے ڈائریکٹر میڈیا دانیال علی شان نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے ہمیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی: بلوچستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی مفتی ہدایت الرحمان کا کمسن بیٹا عبدالباسط کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔اہل خانہ کے مطابق عبدالباسط ملیر کے علاقے سعود آباد میں واقع جامعہ مجید انفیہ نامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔میڈیا کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالباسط آج شام پانچ بجے مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا تاہم وہ تاحال واپس نہیں پہنچا۔رشتے داروں کے مطابق انہیں شک ہے کہ بچہ ممکنہ طور پر راستہ بھٹک گیا ہے، اسی لیے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری ہے اور فی الحال پولیس میں باقاعدہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ایس ایس پی کورنگی...
کراچی: بلوچستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی مفتی ہدایت الرحمان کا کمسن بیٹا عبدالباسط کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالباسط ملیر کے علاقے سعود آباد میں واقع جامعہ مجید انفیہ نامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالباسط آج شام پانچ بجے مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا تاہم وہ تاحال واپس نہیں پہنچا۔ رشتے داروں کے مطابق انہیں شک ہے کہ بچہ ممکنہ طور پر راستہ بھٹک گیا ہے، اسی لیے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری ہے اور فی الحال پولیس میں باقاعدہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ ایس ایس...
کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے مالی سال 26-2025 کے لیے 55 ارب 28 کروڑ 36لاکھ اور 6 ہزارروپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سٹی کونسل کے اجلاس میں کے ایم سی کا مالی سال 26-2025 کا (سرپلس) بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جس میں 146.2 ملین روپے اضافی دکھائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ چییئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مجھے جو ذمے داری سونپی تھی میں نے اس کو پورا کیا اور پارٹی کی خواہش کے مطابق شہر کے مسائل حل کیے...
کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے گروپ اسکاوٹ لیڈرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صوبائی اسکاؤٹ کمشنر نے کہا کہ سندھ بھر میں نہ صرف مذہبی تہواروں بلکہ ناگہانی آفات و حادثات کے دوران اسکاوٹس بلا رنگ ونسل ہمہ وقت اپنی خدمات کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے قائم مقام صوبائی اسکاؤٹ کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا ہے کہ اسکاؤٹس معاشرے میں تمام تر تعصبات اور فرقہ واریت سے بالا تر ہوکر خدمات انجام دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر محرم الحرم کے دوران خدمات انجام دینے والے کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے گروپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کلائمٹ فنانس اینڈ ٹرانسپیرنسی پر جرنلسٹ فیلوشپ کا آغاز کردیا جس کی افتتاحی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ فیلو شپ کے لیے سندھ کے کلائمٹ چینج سے سب سے زیادہ متاثر اضلاع سے 15 صحافیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ٹریننگ میں کلائمٹ گورننس اور کلائمٹ فنانس میں شفافیت کو درپیش چیلنجز اورمواقعوں کے بارے میں گفتگو کی گئی جبکہ مؤثر کلائمٹ ایکشن کے لیے ضروری مکینزم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی اس فیلوشپ کا مقصد صحافیوں کو کلائمٹ چیلنجز، کلائمٹ فنانس اور کاربن مارکیٹس وغیرہ کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنا ہے اور صحافت کے ذریعے عام افراد اور ذمہ داران تک ان...
ڈاکٹر پروفیسر ظفر سعید سیفی(فائل فوٹو)۔ جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے اراکین سنڈیکیٹ سے بائی سرکولیشن منظوری لی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ظفر سعید سیفی کو وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جا رہا ہے۔ وہ 12 جنوری 2001 سے لے کر یکم جنوری 2004 تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔ اس سے قبل جامعہ کراچی میں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، ڈاکٹر قیصر اور ڈاکٹر عطاالرحمان کو پروفیسر آف ایمرٹس مقرر کیا جاچکا ہے۔
کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واردات شہری ذوالفقار علی کے گھر میں ہوئی تھی جہاں تین ملزمان زبردستی داخل ہوئے۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے دو کے پاس اسلحہ موجود تھا۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر نقد رقم اور موبائل فونز لوٹے اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار افراد کی شناخت گل شیر، عمیر اور حفیظ کے ناموں...
— فائل فوٹو شہرِ قائد کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آئندہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 37 اور جمعرات کو 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ مون سون کا پہلا اسپیل کب سے کب تک؟ محکمہ موسمیات نے بتادیامحکمہ موسمیات نے 24 جون سے 2 جولائی تک مون سون کے پہلے اسپیل کا امکان جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،...
کراچی: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد خلیج فارس کی صورتحال بہتر ہونے پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔ پی آئی اے نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن بحال کر دیا۔ پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا تھا تاہم حالات معمول پر آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔ پی آئی اے کے ریزرویشن محکمے نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری...
کراچی: شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ منگل کی صبح شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نمبر ٹی ایل ای 775 کی زد میں آکر موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر پر کے ای زیڈ 2146 پر سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ خوفناک حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 27 سالہ محمد فسیح ولد عبدالباسط کے نام سے کی گئی جو لانڈھی بھٹو نگر کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور فوری کارروائی کرتے...
پاکستان کے تین بڑے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی تنصیب کے منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق، جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران ای گیٹس کے بنیادی ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس نصب کیے جائیں گے، جس سے مسافروں کو خودکار نظام کے تحت تیز رفتار امیگریشن کی سہولت حاصل ہوگی۔ ’اس نظام کے ذریعے نہ صرف مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کا عمل بھی مزید مؤثر اور شفاف ہو جائے گا۔‘ اس ضمن میں منعقدہ ایک...
شہر قائد میں ضلع وسطی کے علاقے شارع نور جہاں کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی بھی پولیس کی حراست میں آ گیا۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق، مقابلے کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت ناصر علی ولد سردار علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت صہیب عرف “میجر” ولد حنیف کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، متعدد موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 176 گرفتار کر لیے گئے، 20 روز گزرنے کے باجود 48 قیدی گرفتار نہ ہو سکے۔جیل حکام کے مطابق ان قیدیوں کی گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ سے عمل میں آئی ہیں۔کچھ قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر بھی گرفتاری پیش کی، ان کے اہلِ خانہ خود لے کر انہیں ملیر جیل پہنچے اور جیل حکام کے حوالے کیا۔قیدیوں کے فرار کا واقعہ 3 جون کی رات پیش آیا تھا، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، متعدد زخمی جبکہ جیل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔واقعے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت درجنوں اہلکار معطل کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( پ ر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی مشاورت حاجی فضیل رضا عطاری نے کہا ہے کہ کافر اگرچہ ہزار سال بھی زندہ رہے تب بھی وہ اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتا، کیونکہ بخشش کا انحصار طویل زندگی پر نہیں بلکہ اعمالِ صالحہ پر ہوتا ہے، قیامت کے دن ہر فرد کو اپنی عمر کے بجائے اپنے اعمال کے مطابق جزا یا سزا ملے گی۔
خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 55 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14 پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ایئر کی دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ لاہور سے شارجہ، مسقط، ریاض کی 5 پروازیں منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ قطر ایئر ویز کی لاہور کی 2، اسلام آباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نیاولڈ کوئنز روڈ پر بوہرہ کمیونٹی کے ساتھ شجرکاری کی۔اس موقع پر میئر کراچی نے اولڈ کوئنز ایریا میں اسپورٹس ایریا کا بھی افتتاح کیا۔میئر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولڈ کوئنز روڈ سمیت مختلف علاقوں میں ماحول دوست درخت لگائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)آئی جی جیل فدا حسین مستوئی نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی جی جیل نے سیکیورٹی اقدامات اور قیدیوں کی حالت کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کچن، اسکول آف فائن آرٹس اور موسیقی کی کلاسز کا بھی دورہ کیا۔آئی جی جیل نے چائنیز لینگویج سینٹر اور کمپیوٹر لیب سمیت مختلف شعبے دیکھے۔آئی جی جیل نے قیدیوں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات دیے۔آئی جی نے سینٹرل جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اظہارِ اطمینان کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا بجٹ اجلاس بروز منگل، 24 جون 2025، سہ پہر تین بجے،کونسل ہال، صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقد ہوگا، میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کا میزانیہ برائے مالی سال 2025-26 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، اجلاس کے دوران بجٹ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ سے آئس برآمد کر لی ملزمہ منشیات سپلائی کے لیے سوشل میڈیا،ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا سہارا لیتی تھی، پولیس حکام شہر قائد میں خواتین کے منظم منشیات فروش نیٹ ورک کی سرگرمیاں بے نقاب ہو گئیں، پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ٹک ٹاکر بابرہ عرف بیبو بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے منشیات کی سپلائی کے لیے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں کے دوران منشیات فراہم کرتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج اور ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ کے ہمراہ ٹی ایم سی گلبرگ کے تحت حسین آبادیوسی 7، فیڈرل بی ایریا بلاک 3 میں’’ خاتون ِ جنت پارک‘‘ کا افتتاح کردیا، پارک کے افتتاح پر علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندوں کی کوششوں کو سراہا اور اظہار تشکر کیا ، خاتون جنت پارک میں گھاس، پودے اور اس کی دیواریں ازسر نو بنائی گئیں ہیں ۔ اس موقع پر خاتون جنت پارک کی جماعت اسلامی کی کوششوں سے تعمیر ِ نو سے قبل اسکرین پر دکھایا گیا جبکہ اب پارک منفرد منظر پیش کررہا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور علاقہ مکینوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کیلیے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں رکھا سارا سامان خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، کافی دیر بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئیں، دکانوں کے مالکان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جلتی دکانوں کو دیکھ کر روتے رہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹاؤن کے قریب دکانوں میں آگ لگ گئی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، دکانوں میں پڑا ہوا سارا سامنا خاکستر ہوگیا۔ آگ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری...