2025-09-18@07:07:44 GMT
تلاش کی گنتی: 1941
«ایدھی حکام»:
(نئی خبر)
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اُس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات اور معاہدے کا امکان ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا واضح کر دوں کہ ایران اور امریکا کے درمیان نئے مذاکرات کے لیے کوئی معاہدہ، انتظام یا گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی کوئی تیاری یا منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے، اور اس حوالے سے امریکی صدر کا بیان حقیقت کے منافی ہے۔ امریکی صدر کا دعویٰ کیا تھا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سمٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران...
اسرائیل جارحیت کے دوران ایران سے مسلسل رابطے میں تھے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ او آئی سی کانفرنس کامیاب رہی، او آئی سی فورم پر مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کی گئی۔اسحاق ڈار کے مطابق ہم نے درخواست کی تھی کہ او آئی سی کانفرنس میں ایک سلاٹ الگ سے ایران پر فکس کی جائے، کانفرنس میں کشمیر پر بھی بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب ایران پر اسرائیل نے حملہ کیا تو ہماری وزارت خارجہ نے ایران کے حق میں مضبوط بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ...
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ او آئی سی کانفرنس کامیاب رہی، او آئی سی فورم پر مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کی گئی۔ ????LIVE: Deputy Prime Minister Foreign Minister s Media Briefing 27-06-2025 https://t.co/KyrKvRMxnV — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 27, 2025 اسحاق ڈار کے مطابق ہم نے درخواست کی تھی کہ او آئی سی کانفرنس میں ایک سلاٹ الگ سے ایران پر فکس کی جائے، کانفرنس میں کشمیر پر بھی بات کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں او آئی سی کی اسلامک آرگنائزیشن فار یوتھ فورم میں بھی شرکت کی، ترک صدر رجب طیب...
اسرائیل نے حالیہ دنوں ایران کے خلاف محدود جنگ کی نوعیت کی فوجی کارروائی کی، جس کے پیچھے ایک طویل خفیہ منصوبہ بندی، تزویراتی مواقع اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے درپیش خطرات شامل تھے۔ اسرائیل نے اس موقع کو ’ستاروں کے یکجا ہونے‘ سے تشبیہ دی، جس میں خطے کے حالات، بین الاقوامی حمایت اور ایران کی داخلی کمزوریوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ 2023 میں حماس کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد اسرائیلی قیادت کا اعتماد بحال ہوا، اور ایران کے اندرونی سیاسی انتشار کے باعث اسے ایک کمزور دشمن تصور کیا گیا۔ ساتھ ہی، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کی تشویشناک رپورٹ اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری نے اسرائیل کو پیش قدمی پر آمادہ کیا۔ یہ...
(گزشتہ سے پیوستہ) یہ حقیقت فراموش نہیں کی جاسکتی کہ جنرل عاصم منیرنے اس ملاقات سے محض چند روز قبل ایران کاسرکاری دورہ کیاتھا، جہاں ایرانی عسکری قیادت سے اہم مذاکرات ہوئے۔اس پس منظر میں ٹرمپ سے ان کی گفتگومحض رسمی نوعیت کی نہیں ہو سکتی۔پاکستان،جواسلامی دنیاکی واحد ایٹمی طاقت ہے،ایران اورسعودی عرب کے مابین ثالثی کاکردارماضی میں بھی اداکرچکا ہے۔اگرچہ بظاہر اس وقت جنگی اتحادمیں اس کی شمولیت کاکوئی اشارہ نہیں،مگرپس پردہ مذاکرات اورقیادت کی صفوں میں مشورے جاری ہیں۔جنرل عاصم منیر کااس وقت متحرک ہونا،ایران کے ساتھ ان کے حالیہ روابط اسی خاموش توازن کی دلیل ہیں جوپاکستان مشرقِ وسطی میں قائم رکھناچاہتاہے۔ مارکوروبیو(وزیرخارجہ)اور سٹیووٹکوف (مشرقِ وسطی کے ایلچی)کی شرکت اس ملاقات کورسمی کی بجائے تزویراتی نشست میں...
اسلام ٹائمز: اپنی خصوصی گفتگو میں ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے لاچار ہونے کے بعد جارحیت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسکے بعد ہم نے بھی جب دیکھا کہ انھوں نے جارحیت بند کر دی ہے تو اپنے آپریشن روک دیئے، لیکن ایران لبنان نہیں ہے، اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو ہم فوراً ٹھوس جواب دینگے۔ انھوں نے امریکا کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے کہا کہ ہم امریکا کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرینگے یا نہیں، ہم اسکا جائزہ لے رہے ہیں اور اسکا انحصار ہمارے ملی مفادات پر ہے۔ انھوں نے صراحت کیساتھ کہا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنا طے نہیں پایا ہے۔ نہ کوئی اتفاق رائے...
---فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں، یہ عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید قصور ی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 803 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں کیے گئے دعوے پورے ہوتے نظر نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے نام پر کسانوں کو دھوکا دیا جارہا ہے، گندم کے سیزن میں کسانوں کو 799 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دیوزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بحث سمیٹتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا ارادہ تھا، لیکن مناسب آپریشنل موقع میسر نہیں آیا۔اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ خامنہ ای کو حملے کا خدشہ تھا، اسی لیے وہ منظر عام سے غائب ہو گئے اور پاسدارانِ انقلاب کے نئے کمانڈرز سے بھی رابطے منقطع کر دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے دوبارہ اپنا جوہری پروگرام بحال کرنے کی کوشش کی تو اسرائیل دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، اور اس سلسلے میں امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے، تاہم فی الحال ایسے آثار نظر نہیں آتے کہ ایران فوری طور پر جوہری تنصیبات...
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران حیران کن اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے ایران کے ساتھ براہِ راست ملاقات متوقع ہے اور شاید ایک معاہدہ بھی طے پا جائے۔ صدر ٹرمپ نے ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، کچھ پتہ نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ایک بڑی کارروائی کی، جسے پینٹاگون نے کامیاب آپریشن قرار دیا۔ اس کے بعد ایران سے سفارتی رابطے تیز ہو چکے ہیں۔ امریکی...
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اعلان کیا کہ فی الحال امریکا اور ایران کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ یہ بات ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ ’اگلے ہفتے ایران سے بات ہو سکتی ہے‘۔ ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ قائم ہے۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق ہم ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، اور اگر کوئی ملاقات طے پاتی ہے تو ہم میڈیا کو ضرور آگاہ کریں گے۔ لیوٹ نے مزید بتایا کہ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خلیج کی موجوں کی مانند ایران اور قطر کے باہمی تعلقات بھی وقت کے ساتھ ساتھ اُتار چڑھاؤ کا شکار رہے، تاہم ان میں ایک مستقل نرمی، تدبر اور توازن ہمیشہ غالب رہا ہے۔ خواہ وہ 1970 کی دہائی ہو، جب قطر نے آزادی کے فوراً بعد ایران سے سفارتی روابط قائم کیے، یا آج کا دن، جب ایک میزائل حملے کے باوجود دونوں ممالک نے احتیاط، فہم اور تعلقات کی حفاظت کا مظاہرہ کیا ہے۔ شاہِ ایران کے دور سے شروع ہونے والے ان تعلقات کا اگر تاریخی جائزہ لیا جائے، تو صاف دکھائی دیتا ہے کہ قطر نے آزادی کے بعد جس سرعت سے ایران سے روابط استوار کیے، وہ اس خطے کی سیاست میں ایک...
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔ دوسری جانب یورپی حکومتوں کو دی گئی ابتدائی انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق ایران کا یورینیئم ذخیرہ زیادہ تر محفوظ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ بدھ کو نیٹو سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق ایران امریکا مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کا امکان ہے۔ امریکا...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو اقتصادی پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی پیشکش کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد ایران کی تعمیر نو میں تعاون اور وہاں اقتصادی بحران کی شدت کو کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل کشیدگی روس کو کیسے براہ راست معاشی فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس میں کہا کہ ’انہیں (ایران کو) پیسے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کو دوبارہ ٹھیک کر سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ہو سکے‘۔ تاہم ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ’ہم نے اپنی زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی نہیں چھوڑی‘۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کو ایرانی تیل خریدنے کی اجازت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد ایسے ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔اسٹیو وٹکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ ابراہام معاہدے (Abraham Accords) کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا، اب اس فہرست میں مزید حیران کن ممالک شامل ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھے تاکہ مشرق وسطیٰ میں...
ایران اسرائیل جنگ آخر کار ختم ہو گئی۔ 10جون 2025کو امریکی صدر جناب ٹرمپ کیمپ ڈیوڈ میں اپنے چند حواریوں سے ملے ۔وہاں پران کو ایک بریفنگ دی گئی جس کے نتیجے میں طے پایا کہ اسرائیل اب ایران پر حملہ کر دے۔امریکا پہلے ہی ایران پر حملے کا فیصلہ کر چکا تھا۔وکی لیکس کے مطابق صدر ٹرمپ کا سعودی عرب و خلیجی ممالک کا حالیہ دورہ بظاہر تو جو بھی مقاصد لیے ہوئے تھا لیکن اصل مقصد تیل کی دولت سے مالا مال ان ممالک کو براہِ راست یہ حکم پہنچانا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ کے تمام اخراجات یہ ریاستیں اٹھائیں گی۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم نتن یاہو نے امریکا کا گرین سگنل ملنے پر تیرہ جون علی...
پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں میں ہم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، ایران اپنا امیج بہتر بنانے کے لیے بہت ساری باتیں کر رہا ہے، صدر ٹرمپ اب بھی بات چیت اور معاہدے کے امکانات دیکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع نے ایران پر حملے سے متعلق امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج نے انتہائی مہارت سے اپنا مشن مکمل کیا اور ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا، کچھ امریکی چینل من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں، تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کامیاب ہوں۔ پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر دفاع نے ایران پر کیے گئے حملے کے بعد پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی میڈیا پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کرنے میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کچھ امریکی میڈیا ادارے من گھڑت خبریں چلا کر اس کامیابی کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ بعض حلقے ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کو کوئی کامیابی ملے، اسی لیے وہ اس کامیاب مشن پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اور سی آئی اے کی رپورٹس میں...
سائنسدانوں نے مصنوعی طور پر انسان کے ڈی این اے کو از خود تخلیق کرنے کے ایک حیران کن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے لیے دنیا کے سب سے بڑے طبی خیراتی ادارے ویلکم ٹرسٹ نے ابتدائی طور پر 10 ملین پاؤنڈ فراہم کیے ہیں۔ اس تحقیق کا مقصد مصنوعی ڈی این اے تیار کرنا ہے، جس سے بیماری سے بچاؤ کرنے والی خلیہ سازی اور زخمی اعضا کی مرمت کے لیے علاج جیسے مختلف طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کے ہاتھ سورج کا نیا روپ لگ گیا، اس سے کیا مدد ملے گی؟ ڈی این اے میں انسان کی تمام جینیاتی خصوصیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال کے خاتمے میں پاکستان نے سفارتی سطح پر نہایت مؤثر اور کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس پر ایران نے نہ صرف پاکستان کے کردار کو سراہا بلکہ قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔یہ بات وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں جہاں حکومت کی معاشی ٹیم نے قابلِ تعریف محنت کی، وہیں پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے وزیر خزانہ، نائب وزیراعظم، حلیف جماعتوں اور صدر آصف زرداری کے کردار کو...

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر خفا علی امین گنڈاپور نے اگلے آئی ایم ایف پروگرام میں عدم تعاون کا عندیہ دے دیا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبائی بجٹ سے پہلے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملنے نہ دینے پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے تو ہم بعد میں بھی مشورہ کرلیں گے اور جہاں تک بجٹ کا تعلق تھا وہ آئینی بحران سے بچنے کے لیے منظور کرالیا گیا لیکن وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے اگلے پروگرام میں ہمارا رویہ بھی یہی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور فون کرکے کہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات نہ کروائیں، سینیئر صحافی کا دعویٰ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ اب (آئی ایم ایف سے مذاکرات یا ڈیل کے وقت)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹتا دیکھ کر امریکا جنگ میں کود پڑا، تاہم ایران کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔ایران میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح پر جشن منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر امریکا درمیان میں نہ آتا تو اسرائیل کا وجود زمین سے مٹ چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو خدشہ لاحق ہوا کہ ایران کی پیش قدمی اتنی تیز ہے کہ اسرائیل اس کے سامنے مکمل طور پر پاش پاش ہو جائے گا، اسی لیے امریکا کو...
ایران نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کی من مانی تشریح کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے امریکا کی جانب سے اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 (آرٹیکل 51) کو حق دفاع کے طور پر استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ کے دوران ملنے والی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے، ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے اظہار تشکر مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران نے 25 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل کو ایک...
واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہےکہ جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ ایک اپنے بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدرٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہام معاہدے کو وسعت دی جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلےدور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے جن کے بارے میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا اور یہ عمل مشرق وسطیٰ میں توازن لائےگا۔ وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس،وزیراعظم اورفیلڈ...
سٹی42: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دفاتر اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 29 جون (اتوار) اور 30 جون کی رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ریکوری اہداف کی تکمیل کے لیے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد عمر شیر نے ہدایت کی ہے کہ"تمام فیلڈ اسٹاف کی مکمل حاضری یقینی بنائی جائے اور دفاتر کی سرگرمیاں بغیر تعطل جاری رکھی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی سہولت کے لیے دفاتر کا کھلا رہنا نہایت اہم ہے تاکہ مقررہ تاریخ سے قبل...
لاہور: پاکستان اور بھارت کے لیے برطانیہ، یورپ اور امریکا کا دہرا معیار سامنے آگیا، پی آئی اے جہاز کو حادثہ پیش آتے ہی ہوا بازی کے بین الاقوامی ریگولیٹرز اور دیگر اداے فوری حرکت میں آکر پابندیاں عائد کر دیتے ہیں لیکن بھارت کے لیے انتہائی نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان میں سے کوئی ادارہ حرکت میں نہیں آتا۔ بھارتی ائیر لائن پر پابندی عائد ہوتی ہے اور نہ ہی ان کے پائلٹس پر جبکہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سمیت یورپ برطانیہ اور امریکا کے ایوی ایشن ریگولیٹر قومی ایئر لائن پی آئی اے کے پائلٹس کی مہارت کے گن گاتے نہیں تھکتے بلکہ دنیا کی اس وقت کی صف اول کی ایئر لائن بنانے میں...
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ دوران اجلاس وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی، اراکین کو بجٹ بل ترامیم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد ایسے ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اسٹیو وٹکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ ابراہام معاہدے (Abraham Accords) کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا، اب اس فہرست میں مزید حیران کن ممالک شامل ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھے تاکہ مشرق وسطیٰ میں ایک نیا سیاسی...
اپنے بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہام معاہدے کو وسعت دی جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ ایک اپنے بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہام معاہدے کو وسعت دی جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرینگے، جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اپنے ایک بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہام معاہدے کو وسعت دی جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل...

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی پر جشن فتح مبین و یوم تشکر، کیک بھی کاٹا گیا
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور جنگ کے ماحول میں پاکستان کو ایک برتری جہاں بھارت کے مقابلے میں حاصل ہوئی ہے وہیں ہمیں یہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک نیا سیاسی رومانس یا بہتر تعلقات کا نیا دور بھی شروع ہوا ہے۔ پاکستان بھارت کی کشیدگی سے پہلے پاکستان امریکا تعلقات میں کوئی زیادہ گرم جوشی نہیں تھی اور بہت سے سیاسی پنڈتوں کے بقول اب امریکا کو پاکستان کی کوئی ضرورت نہیں۔ اسی طرح امریکا میں بھی پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر کافی تحفظات پائے جاتے تھے۔ مگر اب ایسا لگتا ہے کہ امریکا کے اندر بھی پاکستان کی اہمیت بڑھی ہے، امریکی صدر ٹرمپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔اسرائیلی آرمی چیف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم ایران کے ساتھ ہونے والی 12 دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا۔ پرواین سواہنے نے ایران اسرائیل جنگ کا...
کہا جاتا ہے کہ سمندرکی گہرائی اور خاموشی سب کچھ بیان کر دیتی ہے اور آبنائے ہرمز جس پر ایران کا کنٹرول ہے جوکہ خلیج کی سانس ہے جسے توڑنے کے لیے امریکا نے کوئی کسر نہ چھوڑی، اسرائیل اور امریکا نے ایران پر بلاجواز ایسا حملہ کردیا ہے کہ توانائی کی سمندری لہروں کی نبض اب رک رک کر چلنے کے خدشات نے تیل بردار جہازوں کے گزرنے کو ایک خواب بنا کر رکھ دیا ہے۔ بھیانک خواب، پہلے ایندھن کا خواب بہت سے خواب بانٹتا تھا۔ صنعتوں کا خواب چین کے توانائی کی اسی سمندری راستے سے درآمد نے چینی صنعت کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔ گاڑیوں میں سفر کا خواب پاکستان میں قیمتی درآمدی گاڑیوں نے...
امریکی ایوان نمایندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک بھاری اکثریت سے مسترد ہوگئی ہے، یہ تحریک ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے بلاجواز حملے، ہٹ دھرمی اور ٹرمپ کے صدارتی اختیارات سے تجاوز کے خلاف تھی۔ مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن نے پیش کی۔ ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا، جب کہ ایرانی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ’’ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو کسی بھی قیمت پر نہیں روکے گا۔‘‘ سی این این کی رپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ایال زمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی کمانڈوز نے ایران کے اندر خفیہ زمینی کارروائیاں انجام دیں۔قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے جنرل زمیر نے کہا، ’’ہم نے ایرانی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، اور جہاں بھی کارروائی کا فیصلہ کیا، مکمل حکمتِ عملی اور کنٹرول کے ساتھ کیا۔‘‘انہوں نے مزید وضاحت کی کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی فضائیہ اور زمینی کمانڈو یونٹس کے درمیان بھرپور ہم آہنگی اور ’ٹیکٹیکل ڈسیپشن‘ (حربی چالاکی) کے نتیجے میں ممکن ہوئیں۔آرمی چیف کے مطابق اسرائیلی فورسز دشمن کی سرزمین کے اندر گہرائی تک خفیہ طور پر متحرک رہیں، جس نے افواج کو مؤثر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور مستقبل میں دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔ انہوں نے ایران کی مزاحمت کو بہادری قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں فریق اب جنگ سے تھک چکے ہیں اور جنگ بندی پر مطمئن نظر آتے ہیں۔ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگا، اور معاہدہ بھی ہو سکتا ہے۔ نیٹو سمٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی، لیکن اب دونوں ممالک تھک چکے ہیں اور موجودہ سیز فائر سے خوش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت اور ایران اسرائیل جنگ بندی...

‘ایرانی عوام پاکستان کی طرف سے حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،’ ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے اظہار تشکر
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مغدم نے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایران کے تاریخی اور اہم موڑ پر جب کہ ہماری سرزمین ایک باوقار اور فیصلہ کن جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ایک عظیم اور جراتمندانہ فتح کا جشن منا رہی ہے، میں پاکستان کی حکومت اور عوام کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کے غیرمنصفانہ اور مسلط کردہ جارحیت کے خلاف، جس کا نشانہ برادر اور دوست اسلامی ملک ایران بنا، پاکستان نے ثابت قدمی اور وقار کے ساتھ ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر...
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں...
کونمنگ (شِنہوا) نویں چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جنوبی ایشیائی پویلین میں داخل ہوتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ایک زبردست بازار میں گھوم رہے ہیں ۔ فضاء میں نایاب مصالحوں اور کندہ شدہ گلاب کی لکڑی کی خوشبو مہک رہی ہے، یہاں برصغیر کے کونے کونے سے لائی گئی مصنوعات سیا حوں کو اپنی جانب متو جہ کرتی ہیں۔ پاکستانی زون میں پہلی بار نمائش کنندہ رمیض سید اپنے بڑے بھائی جاوید سید سعد کے ساتھ اپنی خوشی نہ چھپا سکے، حیرت میں مبتلا کرنے والا اتنا بڑا مقام، اتنے سارے مہمان پا کستان میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ ان کے پیچھے نفاست سے تراشی گئی خوبصورت نقش و نگار والی الماریاں اسپاٹ لائٹس...
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا ہے۔ لاہور میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی وقار عظیم نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار شہزاد سلطان کے مطابق ’را‘ نیٹ ورک پاکستان میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا، را نیٹ ورک کے 3 ایجنٹس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیے گئے جن میں بہاولنگر کا اعظم عرف ججی، منظور عرف قاری، اور پاکپتن کا...
قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں آندھی، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، جب کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں جن میں مظفرآباد، باغ، راولا کوٹ، ہٹیاں بالا، میرپور اور نیلم ویلی شامل ہیں، وہاں بھی طوفانی ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔ ادارے نے بتایا کہ سندھ کے کئی شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور میرپورخاص میں بھی موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این اور نیویارک ٹائمز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میڈیا اداروں نے ایران پر امریکی فضائی حملوں کو کمزور دکھانے کی کوشش کی ہے، حالانکہ یہ تاریخ کے کامیاب ترین فوجی حملوں میں سے ایک تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز (منگل) کو سی این این اور نیویارک ٹائمز نے امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) کی ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ حالیہ امریکی حملے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1937689416501187006/photo/1 نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے ردعمل میں ٹرمپ نے ’سوشل ٹروتھ‘ اور ’ایکس‘ پر لکھا: ’جھوٹی خبریں دینے والے سی این این...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایل ایل بی پروگرام 5 سال سے کم کر کے 4 سال کرنے کا حکم دیا، بیرون ملک قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لا کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ آئینی بینچ نے ریمارکس دیے کہ ایس ایم...

ایران اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کا بھی کردار ہے، امریکی صدر، فیلڈ مارشل کی ملاقات میں پیشرفت ھوئی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران، اسرائیل جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستان بھی مسلسل شریک رہا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات میں بھی اس حوالے سے پیشرفت ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘ایران اسرائیل جنگ بندی — ایک تجزیہ ، یہ جنگ بندی ایران اور اسرائیل ہی نہیں بلکہ امریکا سمیت تینوں کے بیچ ہوئی، روس اور قطر کا کردار اہم ترین ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا پاکستان ،ترکی ،سعودی عرب و دیگر ممالک بھی ان کوششوں میں مسلسل شریک رہے، کوئی مانے یا نہ مانے، امریکی صدر اور...
سپریم کورٹ میں لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کرکے 4 سال کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:طلبا گروپوں میں تصادم، بولان میڈیکل کالج 2 ہفتوں کے لیے بند عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے سی لا ٹیسٹ ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ایس ایم لا کالج سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایم لا کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ادارہ ہے۔اگر وہاں کوئی کمی...
اسلام آباد ( طارق محمود سمیر ) اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری 12 روز جنگ کا ڈرامائی انداز میں خاتمہ ہو گیا ہے ، 10 مئی کو پاک بھارت جنگ کے خاتمے کا ٹویٹ بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا اور اس جنگ کے خاتمے کا ٹویٹ کر کے سیز فائر کا کریڈٹ بھی لیا اور ساتھ ہی اس بات کا دعوی کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کا انہوں نے خاتمہ کر دیا ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں کم وسائل، عالمی اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران نے اپنی میزائل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا وہ قابل دید بات ہے اس ساری صورتحال میں پاکستان نے سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کی تاہم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) دنیا کو بڑھتے ہوئے بحرانوں، شدت اختیار کرتی عدم مساوات اور عالمی اداروں پر اعتماد کے خاتمے جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان حالات میں اقوام متحدہ نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی استعداد کار کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔یو این 80 اقدام نامی اس منصوبے کا اعلان رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کیا تھا۔ اس کے تحت ادارے کے کاموں کو باترتیب بنایا جائے گا اور ان کے اثرات میں بہتری لائی جائے گی۔ یہ منصوبہ تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں اقوام متحدہ کی اہمیت کی توثیق کرے گا۔پالیسی امور کے لیے اقوام متحدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے حامی نہیں ہیں، کیونکہ ایسی تبدیلی سے صرف انتشار جنم لیتا ہے۔اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی عوام اچھے اور کاروباری ذہن کے حامل ہیں، ایران کے پاس وافر مقدار میں تیل کی دولت موجود ہے، اور ایرانی قوم خود کو دوبارہ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایران میں کسی بھی قسم کی حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتے، بلکہ ان کی خواہش ہے کہ خطے کی صورتحال جلد از جلد پُرسکون ہو جائے۔اس سے قبل انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ ان کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات ہو سکتی ہے، کیونکہ...
واشنگٹن: مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے ایران پر امریکی حملے کے بعد انٹیلی جنس جائزے کے افشا کو غداری قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِٹکوف نے کہا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے یہ غداری ہے اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ جو بھی اس کے پیچھے ہے، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام نقصانات کی رپورٹیں خود پڑھیں اور اس بات پر زور دیا کہ امریکی فضائی حملوں میں ایران کے تینوں جوہری مراکز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ وِٹکوف کے اس بیان کو صدر...
"اسلام ٹائمز" کی جانب سے ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان کی معروف سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں ماہر عالمی امور و محقق لیکچرار ڈاکٹر امجد علی سے خصوصی گفتگو کی گئی، ایران اسرائیل جنگ، پس پردہ عوامل، اسباب و نتائج سے متعلق اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ڈاکٹر امجد علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںماہر عالمی امور و محقق لیکچرار ڈاکٹر امجد علی کا تعلق پاکستان کی معروف مادر علمی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے ہے۔ گذشتہ بارہ سالوں سے بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی میں تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ معروف تعلیمی ادارے...
لاہور: سابق سفیر جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ ایران کا قطر میں امریکی اڈے پر حملہ بنیادی طور پر اپنے لوگوں کو مطمئن کرنا تھا کہ ہم نے امریکی حملے کے جواب میں اس کے اڈے پر حملہ کیا ہے، آپ نے دیکھا کہ انھوں نے پہلے قطر کو مطلع کیا پھر امریکا کو بھی اطلاع دی، پھر جب میزائل فائر کیے گئے تو وہ آسانی سے روک لیے گئے، کسی قسم کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اس خطے میں امریکی اڈے خلیجی ممالک میں ہی ہیں تو وہ جہاں پر بھی حملے کرتے وہ یو اے ای ہوتا، بحرین ہوتا یا دوسرے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا جب کہ نیتن یاہو نے بھی جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ہے، ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ کوئی فریق بھی سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ ترین جنگ بندی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کو ایک لمحاتی استحکام فراہم کرسکتی ہے، تاہم اس کے اثرات، فوائد اور نقصانات میں کئی تلخ اور میٹھی حقیقتیں چھپی ہیں۔ اس جنگ بندی کا پہلا اور سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ خونریزی کا سلسلہ...
امریکا میں پاکستان کی سابقہ سفیر ملیحہ لودھی نے ایران کے 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کی خبروں پر تبصرہ کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ افزودہ یورینیم اگر محفوظ ہےتو امریکا، اسرائیل کی کارروائیوں پر سوال اٹھتا ہے۔ ایران کا 400 کلو افزودہ یورینیم عالمی سطح پر تشویش کا سببایران کے پاس موجود 400 کلو گرام افزودہ یورینیم کا ذخیرہ عالمی سطح پر تشویش کا سبب بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں دنیا کو سوچنا ہوگا کہ امریکا اور اسرائیل کی کارروائیاں کتنی کامیاب رہی ہیں۔ پاکستان کی سابقہ سفیر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران نے افزودہ یورینیم کو محفوظ رکھا ہے تو یہ ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل اور ایران کے درمیان گھمسان کی جنگ جو مزید طویل، وسیع، اور شدید ہونے جا رہی تھی لیکن گزشتہ شب اچانک اور غیر متوقع طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرکے صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی حلقوں کو بھی سرپرائز دیا۔امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے سے متعلق اپنی کابینہ کو بھی اُس وقت بتایا جب تک وہ خود سب کچھ فائنل کرچکے تھے۔انھوں...
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی صدر نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ اگر صہیونی حکومت جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کرتی، تو ایران بھی اس کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی کا احترام کریں گے، تاہم شرط یہ ہے کہ اسرائیل بھی اس کے نکات کی پابندی کرے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی صدر نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ اگر صہیونی حکومت جنگ بندی...
واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکی فضایہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں موجود تین جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ سنہ 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد امریکی فوج کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر کیا جانے والا یہ پہلا حملہ ہے۔ امریکہ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں جوہری تنصیبات پر کھلے عام حملے کرکے ایک بہت بری مثال قائم کی ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکی فوج کی براہ راست شمولیت سے ایرانی جوہری مسئلے کو حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی ۔ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیےبات چیت اور مذاکرات ہی...
این ڈی ایم اے کی 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق25جون تایکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ،راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآبادمیں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔سندھ کے مختلف علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25تا28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخواہ میں چترال،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) میں بون کی ایک نمائش گاہ میں نازی جرمنی کے سیاہ دور کی جھلک دیکھ رہی تھی۔ ’ناخ ہٹلر‘ یعنی 'ہٹلر کے بعد‘ نامی اس نمائش میں دوسری عالمی جنگ کی ہولناکیاں، ہولوکاسٹ کی سنگین یادیں اور نازی آمریت کی تاریک کہانیاں پیش کی گئی تھیں۔ اس نمائش نے مجھے نہ صرف جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ ساتھ ہی ایک گہرے اور کڑوے سچ کا سامنا بھی کرا دیا۔ وہ سچ یہ تھا کہ جرمن قوم اپنی دردناک تاریخ سے نظریں نہیں چراتی بلکہ وہ اسے یاد رکھتے ہوئے نئی نسل تک بھی پہنچا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج جرمن اسکولوں کی درسی کتابوں میں ہولوکاسٹ کی تفصیلات...
اسرائیل اور ایران کے درمیان گھمسان کی جنگ جو مزید طویل، وسیع، اور شدید ہونے جا رہی تھی لیکن گزشتہ شب اچانک اور غیر متوقع طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کا اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرکے صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی حلقوں کو بھی سرپرائز دیا۔ امریکی عہدیدار نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے سے متعلق اپنی کابینہ کو بھی اُس وقت بتایا جب تک وہ خود سب کچھ فائنل کرچکے تھے۔...
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 25 جون تا یکم جولائی ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں موسلادھار بارش کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں، بشمول کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، میرپور خاص، بدین اور ٹھٹھہ میں 25 تا 28 جون کے دوران آندھی طوفان اور بارش متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع جیسے چترال، دیر، سوات، پشاور، مانسہرہ، کوہاٹ، کرک، نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور...
اسرائیل نے چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا تختہ الٹنے اور ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف حملے کیے، ان حملوں کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل داغے۔ کچھ روز تک جاری رہنے والی جنگ میں امریکا بھی کود پڑا اور ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کا دعویٰ کیا۔ ایران نے اس حملے کے جواب میں قطر میں امریکی ایئر بیس کو نشانہ بنایا تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے۔ وی نیوز نے دفاعی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اسرائیل نے اس جنگ کے لیے جو اہداف رکھے تھے وہ حاصل ہوئے...
اگرچہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے، مگر ایران نے ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ تہران میں قائم ’سنٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز‘ سے وابستہ تحقیق کار عباس اصلانی کے مطابق ایران محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے کیونکہ اسرائیل کا ماضی میں غزہ اور لبنان میں جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزی کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا۔ اصلانی نے معروف عرب ٹی وی چینل ’الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’ یہی وجہ ہے کہ تہران محتاط ہے، اور اب تک کسی اعلیٰ عہدیدار نے جنگ بندی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ اگر وقت کے ساتھ خلاف ورزی نہ ہوئی تو ایران جنگ بندی پر کاربند...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)امریکی صدر ٹرمپ کی بیان کردہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے اسرائیل نے تہران پر شدید حملے کیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کرج اور راجائی شہر میں بھی کئی زوردار دھماکے سنے گئے ۔(جاری ہے) حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے تہران کے دو علاقوں کے شہریوں کو انخلا کی نئی وارننگ جاری کی گئی ۔دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون داغ دیے ۔دو مرحلوں میں ایران سے میزائل داغے گئے، اسرائیل کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں جنگ کے سائرن بجتے رہے۔
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کے درمیان نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کے درمیان کھیلے گئے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کے دوران ایک خوشگوار لمحہ دیکھنے کو ملا، جسے دونوں ممالک کے شائقین نے بے حد سراہا۔ یہ منظر میچ کے دوسرے دن اس وقت دیکھنے کو ملا جب محمد عباس نے یارکشائر کے اوپنر ایڈم لائتھ کو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے عباس کی گیند پر ایج دیا، جسے ایشان کشن نے وکٹوں کے پیچھے خوبصورتی سے کیچ کیا۔ Pakistani bowler Mohammad Abbas and Indian wicket-keeper batter Ishan Kishan were seen celebrating together, hugging and cheering during the English County Championship.#TheCurrent #EnglishCounty #sports...
ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اب اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے غزہ میں بھی فوری طور پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سینٹر-لیفٹ ڈیموکریٹس پارٹی کے سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ "اب وقت ہے کہ مشن مکمل کیا جائے: تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جائے، غزہ کی جنگ ختم کی جائے، اور اسرائیل کو کمزور، تقسیم شدہ اور غیر محفوظ بنانے والی بغاوت کو روکا جائے۔" اپوزیشن لیڈر یائیر لاپڈ نے بھی اسی نوعیت کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹائمز آف اسرائیل سے بات کرتے ہوئے کہا، "اور اب غزہ... اب وہاں بھی کام مکمل کرنا ہوگا۔ یرغمالیوں کو واپس لائیں، جنگ ختم کریں۔ اسرائیل کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔" یہ مطالبات...
پاکستان کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔ایرانی لیڈرشپ نے بہت قربانیاں دی ہیں، اللہ تعالیٰ غزہ کے مسلمانوں کی بھی مدد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اسرائیل جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ ماحول میں اپنا دفاع کیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ بندی ثبوت ہے کہ فتح ایرانی عوام کے حوصلے کو ملی۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی لیڈرشپ...
اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلخانہ کا غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تل ابیب: ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔یرغمالیوں کےاہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کرے، جو ایران کےساتھ جنگ بندی کراسکتا ہے وہ غزہ جنگ بھی ختم کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ منگل کی علی الصبح امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مضبوط اور واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی دباؤ یا جارحیت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور ملک کی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی سپریم لیڈر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عوام کی تاریخ اور مزاج سے واقف لوگ یہ جانتے ہیں کہ یہ وہ قوم ہے جو کسی بھی حال میں سرنڈر نہیں کرتی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران نے کبھی کسی ملک پر جارحیت نہیں کی، تاہم اگر دشمن نے حملہ کیا...
امریکی درخواست پر قطر کی ثالثی: ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز تہران، واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے جنگ بندی پر راضی ہونے کے اعلان پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا، ایران کے سرکاری ٹی وی نے جنگ بندی کے آغاز کی خبر نشر کر دی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے بھی طویل خاموشی کے بعد باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی وزیراعظم کا باقاعدہ جنگ بندی کا اعلاناسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے طویل خاموشی کے بعد باقاعدہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا، جنگ بندی کا فیصلہ امریکی صدر ٹرمپ سے ہم آہنگی کے بعد کیا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم کے...
چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبےیون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں موسم گرما کے دوران کونمنگ دیان چھی بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جاری نویں ایڈیشن میں مہندی کے تجربے نے روایتی اور نفیس ہاتھوں کی نقش و نگاری کا فن پیش کیا،اس نے پاکستان کے نیشنل پویلین کے ایک حصے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس مہندی کو ٹیٹو مہندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک روایتی جسمانی فن ہے جو بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بے حد...
خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 55 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14 پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ایئر کی دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ لاہور سے شارجہ، مسقط، ریاض کی 5 پروازیں منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ قطر ایئر ویز کی لاہور کی 2، اسلام آباد...
تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ کسی کی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایران کی تاریخ سے واقف ہے کہ وہ جھکنے والی قوم نہیں، ماضی گواہ ہے ایرانی لوگوں کو شکست نہیں دی جا سکتی، ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ واضح رہے کہ ایران نے شام کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیے تھے، دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر 6 میزائل داغے گئے ہیں۔ فضا میں شعلے بلند ہوتے بھی دکھائی دیے...
ماسکو (ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی اعلامیہ پر ردعمل میں کہا ہے کہ اسرائیل جارحیت روک دے تو کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل اپنی غیر قانونی جارحیت بند کر دیتا ہے تو ایران کا اس کے بعد اپنا ردعمل جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عراقچی نے کہا کہ اسرائیل کو مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے تک اپنی کارروائیاں روک دینی چاہیں، ایران نے بارہا واضح کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کی ہے، ہم نے نہیں۔ ...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتی اور اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ "جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ قوم ایسی نہیں جو کسی بھی حالت میں ہتھیار ڈال دے۔" ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، لیکن وہ جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ سپریم لیڈر کے اس بیان کو موجودہ صورتحال میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت پیغام تصور کیا جا رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے کہا ہے کہ وہ ایران کی حمایت کے لیے مختلف اقدامات کرنے کو تیار ہے، لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ایران کو کس نوعیت کی مدد درکار ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کریملن کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ تہران کو خود طے کرنا ہوگا کہ اسے اس وقت کس نوعیت کی مدد کی ضرورت ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا روس ایران کو S-300 یا S-400 جیسے جدید فضائی دفاعی نظام یا دیگر عسکری سازوسامان فراہم کرے گا، تو ترجمان نے جواب دیا:“یہ مکمل طور پر ہمارے ایرانی شراکت داروں کی خواہش پر منحصر ہے۔ ہم ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں اور...
امریکا کے بعد اسرائیل نے بھی ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے‘ میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے فردو ایٹمی مرکز پر بنکر بسٹر بم گرائے ہیں‘ اس ایٹمی سینٹر پر گزشتہ روز امریکا نے بھی حملہ کر کے اسے شدید نقصان پہنچایا تھا‘ مزید اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میںفضائی حملے کیے ہیں‘ ان حملوں میں ایئرپورٹس کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی دعوے کے مطابق یہاں موجود کچھ ایرانی طیارے بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغے ہیں جس کے بعد کئی اسرائیلی شہروں میں نقصانات کی اطلاع ہے۔ایرانی ذرایع ابلاغ نے اطلاع...
ایران کے قطر میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈّے پر حملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردمل سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر ایک تازہ بیان جاری کیا ہے۔ جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوابی میزائل حملے کو "انتہائی کمزور" ردعمل قرار دیتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے حملے کی پیشگی اطلاع دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ہمارے ہاتھوں اپنی ایٹمی تنصیبات کی تباہی کے بعد رسمی طور پر ایک انتہائی کمزور ردعمل دیا، جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اور ہم نے اسے مؤثر انداز میں روک بھی لیا۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114734424268466099 امریکی صدر کا...

ایران اپنی کارروائی مکمل کرچکا، امید ہے اب امن کی جانب بڑھے گا : قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کے ردعمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اب اپنی کارروائی مکمل کرچکا ہے اور امید ہے کہ اب ایران امن کی جانب لوٹے گا، اسرائیل کو بھی امن کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے قطر میں واقع امریکی ایئربیس العدید پر حملے کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جواب کمزور تھا، جس کی توقع پہلے ہی کی جا رہی تھی، اور امریکا نے اس کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ صدر ٹرمپ خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے‘، امریکی سیکیورٹی اہلکار...
ایران نے قطر میں ایئر بیس العدید پر میزائل حملہ کیا ہے جس کی امریکا کے لیے اسٹریجک اہمیت اور اس کا کلیدی کردار خصوصی حیثیت کا حامل ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے قریب واقع العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائی آپریشنز کا مرکزی صدر دفتر ہے، جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ العدید ایئر بیس دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور بعض اوقات اسے "ابو نخله ایئرپورٹ" بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فوجی اڈّہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی فضائی کارروائیوں کا ہیڈکوارٹر ہے، جو عراق، شام، افغانستان اور دیگر علاقوں میں فوجی مشن کی نگرانی کرتا ہے۔ اس امریکی فوجی اڈّے کی اسٹریٹیجک حیثیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ برطانوی فوجی...
امریکی ٹی وی سی این این نے کہا ہے کہ امریکی صدر خلیج فارس میں مزید کسی فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔ سی این این کے مطابق سینیئر امریکی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ایران کے قطر میں امریکی ایئربیس پر داغے گئے میزائل ہدف پر نہیں گرے، نہ ایرانی میزائل حملوں سے کوئی جانی نقصان ہوا ہے، میزائلوں کو راستے میں ہی روک لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے قبل قطر کو آگاہ کر دیا تھا، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ ترمپ انتظامیہ کو ایران کی کارروائی کا اندازہ تھا، اس لیے امریکا نے قطر ایئربیس 3 روز قبل ہی خالی کردیا تھا، ایران نے 2020 میں...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں واقع امریکی العدید ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے سے قبل قطری حکام کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا تھا تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ اخبار کے مطابق ایران کی اس اطلاع کا مقصد قطر کو ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچانا اور خلیجی ملک کو اعتماد میں لینا تھا۔ امریکی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو بھی ایرانی حملے کی پیشگی اطلاع حاصل تھی۔ یہ بھی پڑھیں ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟ ایران کے اس اقدام پر تاحال تہران کی طرف سے باضابطہ تصدیق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر کیوں...
سعودی عرب نے ایران کی جانب سے قطر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، ردعمل کا حق رکھتے ہیں، دوحہ کی مذمت سعودی وزارت خارجہ نے ایک سرکاری بیان میں ایران کی جانب سے قطر پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی جارحیت کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی عرب نے اپنے بیان میں ریاستِ قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا...
ایران نے جوابی حملے میں قطر میں واقع امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے الحدید پر 6 میزائل داغ دیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے آسمان پر روشنی چک رہی ہے اور آگ کے شعلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ ایسا ایران کے دوحہ میں واقع امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کی وجہ سے ہے۔ ایران نے کم از کم 6 میزائل داغے ہیں۔ خیال رہے کہ چند گھنٹوں قبل ہی قطر نے فوری طور پر اپنی فضائی حدود کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ علاوہ ازیں قطر نے...
ایران نے خلیجی ممالک اور عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، ایران نے اس کارروائی کو ’بشارتِ فتح‘ کا نام دیا گیا ہے، ایران کی جانب سے یہ کارروائی جوہری تنصیبات پر مبینہ امریکی حملے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کا آپریشن ’بشارت فتح‘ کا آغاز، قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیے رپورٹس کے مطابق قطر میں واقع العدید ائیربیس پر ایران کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائل داغے گئے، جبکہ دوحہ میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا نے بھی ان دھماکوں کی تصدیق کی ہے، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ادھر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران میں جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، متعدد بار انھوں نے آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے اور رجیم چینج کی دھمکی بھی دی لیکن اب وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک حیران کن بیان نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پالیسی بیان دیا۔ کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے اب بھی سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔ ترجمانم وائٹ ہاؤس نے کہا کہ البتہ صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کے لیے تیار نہیں ہوتی تو پھر آخر...
سابق چیئرمین ،ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی ،بہاولپور اٹھارہ (18)جون کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان چیف آف دی آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید آصف منیر کی وائٹ ہاوس میں ظہرانہ پر ہونی والی ملاقات کو پاکستان میں ایک بڑی سفارتی کامیابی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیا،اور کہا کہ فیلڈ مارشل آصف منیر نے میرے کہنے پرجنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا اور میں نے اس بات کا شکریہ ادا کرنے کیلئے انہیں امریکہ مدعو کیا ہے۔ پاکستانی اچھے لوگ ہیں میں بھارت اور پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنا چاہتا...
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد جب خواجہ آصف اپنی گاڑی میں واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں کی جانب سے بات کرنے کی کوشش کی گئی...
صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاوس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز) ترجمان وائٹ ہاوس کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔وائٹ ہاوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر ایرانی حکومت ایک پرامن سفارتی حل کی جانب آنے سے انکار کرتی ہے جس میں صدر اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں تو ایرانی عوام کو اس پرتشدد حکومت سے اقتدار واپس لینے کا حق کیوں نہیں ہونا چاہیے، جو دہائیوں سے انہیں دبا رہی ہے؟۔ روزانہ مستند اور...
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ،اسٹاک مارکیٹ 3.21 فیصد گرگئی، ایک ہی دن میں مارکیٹ اپنی 4 حدیں گنوا بیٹھی۔ ایران، امریکا اسرائیل جنگ کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،مارکیٹ ایک دن میں1لاکھ 20 ، 19، 18اور17ہزارپوائنٹس کی4 حدیں گنوابیٹھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئی بلندی پر، تمام ریکارڈ توڑ دیے کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس3 ہزار 855 پوائنٹس گرکرایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پربند ہوئی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار 23 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ ’تیل کی قیمت بڑھنے کا خطرہ مارکیٹ پر منڈلا رہا ہے‘ اسٹاک ایکسچینج ایکسپرٹ جبران احمد کا کہنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزرا اور حساس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور اس کے خطے پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لے رہی ہے، جس کے باعث عالمی اور علاقائی سطح پر تناؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی، سرحدی صورتحال، اور قومی سلامتی کے دیگر پہلوؤں پر بھی بریفنگ دی جا رہی ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی غیر...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )چین نے عالمی برادری سے موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پھیلنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے قطری نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موجودہ جنگ کے اثرات کو عالمی معیشت تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے. انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خلیجی خطہ اور اس سے ملحقہ پانیوں کا شمار دنیا کے اہم تجارتی راستوں میں ہوتا ہے گو جیاکن نے کہا کہ چین فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ صورت حال کو بار بار بگڑنے سے روکیں، جنگ کے پھیلاﺅ سے...
ایران نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے جواب میں ایک اور شدید میزائل حملہ کرتے ہوئے جنوبی اسرائیل کے اہم پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ الجزیرہ اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کے قریب گرا، جس کے بعد بجلی کی ترسیل میں خلل آیا۔ حملے کے بعد نہاریا، حیفا، میعیلیا اور دیگر شمالی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس پر شہریوں نے طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا۔ #BREAKING IRGC: ???? The 21st wave of Operation “True Promise 3” was launched in...
بیٹا ٹیکنالوجیز کے تیار کردہ برقی طیارے آلیا سی ایکس300 نے مکمل طور پر بجلی کی طاقت سے مسافروں کو لے کر کامیاب پرواز مکمل کرتے ہوئے ہوا بازی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی پرواز ہے جس میں 4 مسافروں کے ہمراہ یہ طیارہ امریکی شہر ایسٹ ہیمپٹن سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پرواز کرتا ہوا پہنچا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز میں تقریباً 70 ناٹیکل میل یعنی 130 کلومیٹر فاصلہ صرف35 منٹ میں طے کیا گیا، اس برقی پرواز پر لاگت صرف 8 ڈالر آئی، جب کہ اسی روٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنے پر 160 ڈالر خرچ آتا ہے۔ مزید برآں، چونکہ اس...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اسرائیل کے ایران میں ”رجیم چینج“ آپریشن میں بھی واشنگٹن کی شمولیت کا عندیہ دیا ہے ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ ”حکومت کی تبدیلی“ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں لیکن اگر ایران کی موجودہ حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو حکومت کیوں تبدیل نہ ہو؟ ایران کو دوبارہ عظیم بناﺅ“امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بیان امریکی صدر کی تہران میں اسرائیلی ”رجیم چینج“پالیسی کی کھل کر حمایت کرتا ہے.(جاری ہے) قبل ازیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات بحال کرنے اور جنگ میں شدت...
اسرائیل کا فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ، تہران میں یونیورسٹی پر بھی بمباری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسرائیلی فوج نے تہران کے قریب امریکی حملے کا نشانہ بننے والی فردو جوہری تنصیب پر نیا حملہ کیا ہے، صہیونی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے صوبہ قم کی کرائسس مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فردو جوہری مرکز پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا...