Daily Mumtaz:
2025-09-17@23:47:48 GMT

ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس: شائقین کے لیے خصوصی پیکجز کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT

ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس: شائقین کے لیے خصوصی پیکجز کا اعلان

ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس پر شائقین کرکٹ کے لیے مزید خصوصی آفرز متعارف کرا دی گئی ہیں۔ ایونٹ کے منتظمین کے مطابق تین مختلف پیکجز تیار کیے گئے ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔

پہلا پیکج 475 درہم کا ہے جس کے ذریعے شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور سب سے اہم پاکستان بمقابلہ بھارت کا میچ دیکھ سکیں گے۔

دوسرا پیکج 525 درہم کا ہے جس میں سپر فور مرحلے کے تین میچ شامل ہیں۔

DP World Asia Cup 2025 – Exciting match ticket packages are available NOW!
Details ???????? pic.

twitter.com/pXSWvMApDq

— UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) September 2, 2025


تیسرا پیکج بھی 525 درہم کا ہے جس کے تحت شائقین سپر فور کے دو میچوں کے ساتھ ایونٹ کا فائنل بھی دیکھنے کے اہل ہوں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم اور ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر ٹکٹ آفس بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ کرکٹ کے شائقین آسانی سے ٹکٹس حاصل کر سکیں۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب اختر نے بیت اللّٰہ کے سامنے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی سے متعلق بتایا۔انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ عمرہ ادا کر لیا ہے، اس موقع پر پاکستان اور خاص طور پر سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔

Alhamdolillah performed Umrah. Prayed for our country and for all the people who have been affected by flood. pic.twitter.com/TpkUwRVJvq

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 17, 2025

آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • ارشد بمقابلہ نیرج: کیا بھارت پاکستان ہینڈشیک تنازع ٹوکیو تک پہنچے گا؟
  • میمفس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے
  • ہماری ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملاکر غلط کیا: دبئی میں بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم پر تنقید
  • میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے، بھارت سے میچ پر پاکستانی شائقین کے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے