Daily Sub News:
2025-11-18@22:55:12 GMT

غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر

غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز

غذر (آئی پی ایس)
غذر کی تحصیل اشکومنبھی حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہے جہاں ایشیا کا سب سے لمبا لکڑی کا پل پانی کے ریلوں کی نذر ہو گیا۔

یہ پُل چتورکھنڈ اور دائن گاؤں کو آپس میں ملاتا تھا، اور نہ صرف مقامی آبادی کے لیے آمدورفت کا واحد ذریعہ تھا بلکہ ایک سیاحتی مرکز بھی سمجھا جاتا تھا جسے دیکھنے کے لیے اندرون و بیرون ملک سے سیاح آتے تھے۔

پل کے بہہ جانے سے علاقے کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے اور مقامی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

سیلاب نے تحصیل اشکومن کے سب سے بڑے گاؤں ”دائن“ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی جہاں سو سے زائد مکانات پانی میں بہہ گئے یا شدید متاثر ہوئے۔ اس آفت میں دو قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوگئیں۔

متاثرین کے مطابق ان کا سب سے بڑا مطالبہ فوری امداد یا خیموں کی فراہمی نہیں بلکہ اس پل کی بحالی ہے تاکہ ان کے بچے تعلیمی اداروں تک پہنچ سکیں اور ان کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

گاؤں کے باسیوں نے کہا ہے کہ اگر پل کی بحالی نہ ہوئی تو نہ صرف تعلیم بلکہ روزگار، صحت کی سہولیات اور اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی مکمل طور پر رک جائے گی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ خوراک یا دیگر اشیاء کی فراہمی سے زیادہ اپنے بچوں کے مستقبل کو لے کر فکر مند ہیں۔

ماہرین کے مطابق پل کی تباہی سے نہ صرف مقامی آمدورفت متاثر ہوئی ہے بلکہ سیاحت کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔

غذر کے دیگر علاقوں جیسے شیر قلعہ میں بھی لکڑی کے پل موجود ہیں، تاہم وہ اس تباہ شدہ پل جتنے بڑے نہیں ہیں۔

سیاحتی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پل کی فوری بحالی اور متبادل راستوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے کی معیشت اور سیاحت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

ادھر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پل کی بحالی اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد: بادل پھٹنے اور طوفانی بارشوں کے خدشے پر مارگلہ ہلز ٹریلز 72 گھنٹوں کے لیے بند اسلام آباد: بادل پھٹنے اور طوفانی بارشوں کے خدشے پر مارگلہ ہلز ٹریلز 72 گھنٹوں کے لیے بند جاپان حکومت کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار پاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاق یا پنجاب سے مدد نہیں ملی: ترجمان وزیراعلی کے پی فرق نہیں پڑتا حکومت کون کر رہا ہے، ملکی ترقی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا سب سے

پڑھیں:

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں، قطر کے درالحکومت دوحہ میں ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارت نے9.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے 91 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان شاہینز کی ٹیم میں محمد نعیم، یاسر خان، محمد فیق، معاذ صداقت، غازی غوری، عرفان خان (کپتان)، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت پاکستان رائزنگ اسٹار اشیا کپ قطر کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • ماحولیاتی تباہیوں سے بے گھر بچے ڈپریشن کا شکار ہوئے، ماہرین
  • اقبال کے شاہین کی زندہ تصویر
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • ججز کے استعفوں پر جشن نہیں بلکہ نظام مضبوط کرنا ضروری ہے، سعد رفیق
  • پنجاب میں سیلاب اور اسموگ سے متاثرہ معصوم بچی عائشہ کی کہانی
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • ٹی ٹی پی نہیں، بلکہ ٹی ٹی اے یا ٹی ٹی بی
  • ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے