2025-11-04@19:15:27 GMT
تلاش کی گنتی: 883

«پاکستان کی ریٹنگ»:

(نئی خبر)
    ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی کا کہنا ہے کہ فضائی محاذ پر پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے، بھارتی میزائل رافیل کی رینج 150 کلومیٹر ہے جبکہ پاکستانی جہاز جے 10 سی کے میزائل بی ایل 15 کی رینج 200 کلومیٹر ہے اس طرح ہمیں میزائل میں بھی بھارت پر برتری حاصل ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ تعین کرنا قبل از وقت ہوگا کہ کس ملک کا زیادہ نقصان ہوگا، اگر بھارت حملہ کر بھی دے تو پاکستان کے جواب میں اتنی شدت ہو سکتی ہے کہ اس کا نقصان بھارت کو کئی گنا زیادہ ہو۔ ان کا کہنا تھا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ ایم کیو ایم کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر آج سندھ اسمبلی میں ضمنی الیکشن ہوئے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے 111 ووٹ لے کر سندھ سے سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔ وقار مہدی کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا تھیں جنہیں صرف 36 ووٹ ملے۔ ریٹرننگ افسر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کے مطابق سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن بنایا گیا، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔ سندھ اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ سندھ اسمبلی کے اب تک بیشتر ارکان اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں اور مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں جیو اسٹریٹجک ماحول پر تعمیری بات چیت کی گئی اور بالخصوص سیکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کو...
    پاکستان کے 4 معروف کوہ پیما نیپال میں دنیا کی بلند ترین اور خطرناک ترین چوٹیوں، ایورسٹ، دھولاگیری اور کنچن جنگا کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ اس مہم کی قیادت مرحوم لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ کر رہے ہیں، جو دنیا کے 7ویں بلند ترین پہاڑ دھولاگیری (8,167 میٹر) کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کوہ پیما کا منفرد اعزاز، بنا مصنوعی آکسیجن دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرلی سدپارہ 6 اپریل کو بیس کیمپ پہنچ گئے اور 3 مئی تک اپنی موسم سے ہم آہنگ ہونے کی اپنی تیار مکمل کی اور اب 9 مئی کے آس پاس سمٹ پر روانہ ہونے...
    اسلام آباد: وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بات کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ہفتے کے اندر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جنوبی ایشیاء کی حالیہ پیشرفت میں ان کی دلچسپی اور روابط کی کوششوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ کسی بھی تصادم سے بچنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا۔ ایک آزاد شفاف، غیر جانب دار اور معتبر تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت نے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم...
    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کیلئے ثالثی کی پیش کش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کے لیے ثالثی کی پیش کش کردی، انھوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، کوئی غلطی نہ کریں، معاملات افہام و تفہیم سے طے کریں، کوئی بھی جنگی حرکت کنٹرول سے باہر ہوجائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ جنگ ہوتی ہے تو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہتی، یہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے دونوں ممالک ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں، انہوں نے کہا...
    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔ پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے،  دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں،  اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو...
    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2025 کی سالانہ ٹیم رینکنگ اپڈیٹ جاری کر دی۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق سری لنکا تینوں فارمیٹس میں پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی بادشاہت برقرار رکھی جبکہ بھارت نے ون ڈے اور ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرلی۔ سالانہ اپڈیٹ کے مطابق آسٹریلیا 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے البتہ اس کی برتری اب صرف 13 پوائنٹس کی رہ گئی ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی جبکہ جنوبی...
    سٹی42:  پاکستان نے بھارت کی کسی مہم جوئی کی صورت میں اپنے دفاع کے لئے جوہری اور روایتی دونوں ہتھیار استعمال کرنے  کے متعلق وارننگ دے دی۔   روس کے دارالحکومت ماسکو میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کو فیصلہ کن جواب دے گا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کیا  اور کہا،  اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا...
    پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں دنیا کی معروف کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی “اسٹارلنک” اس دوڑ میں سب سے آگے سمجھی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہیں ہموار کرے گی اور آئی ٹی، تعلیم، صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ماہرین کے مطابق، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کا اجراء نہ صرف بڑے شہروں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی کو ممکن بنائے گا۔ اس سے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ابدالی میزائل کا تجربہ مشق "انڈس" کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ...
    ---فائل فوٹو  سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) سب سے زیادہ 23 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ میں 16 نشستیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں 24 نشستیں ہیں، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی ایک نشست ابھی خالی ہے، سینیٹ میں اس وقت پی پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 23 ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیٹ میں 17 نشستیں ہیں، سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث پی ٹی آئی کی ایک نشست خالی...
    بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ مؤقف کے تناظر میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزاسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں ایک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب اس کا مقصد بھارت کے جنگی موقف کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور پاکستان کے خلاف اعلان کردہ اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈائیلاگ میں سفارت کاروں، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کوئی تحقیقات نہیں کیں اور نہ ہی کوئی ثبوت...
    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ تھے۔اپنے موقف میں سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ اعجاز چودھری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ویسے بھی تو 600 لوگ فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہیں،...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔  سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی آج دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان  نے ریمارکس دیے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط...
    اسلا م آباد (نیوز ڈیسک )ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کر دیا گیا۔نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا۔ آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔نیا نظام آہستہ آہستہ بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومت کے کردار کو ختم کرے گا۔ نئے نظام کے تحت بجلی کی موثر اور شفاف مسابقت کے لیے مارکیٹ میسر آئے گی۔ آزادمارکیٹ...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی مندوب اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن تشکیل دیا جائے، پاکستان کی پیشکش ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ دوسری جانب پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی آج رات 8 بجے...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل 2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آج دبئی میں ایگزیکٹو کونسل دبئی کے سیکریٹری جنرل عبداللہ محمد البسطي سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے گورننس و سرکاری خدمات ڈاکٹر حزاع خلفان النعیمی، آفس آف سیکریٹری جنرل کے ڈائریکٹر برائے شراکت داری و بین الاقوامی تعلقات خالد جمعہ بلاحول، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، ٹریڈ کونسلر اور پریس کونسلر بھی موجود تھے۔ البسطي نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے دبئی گورنمنٹ ایکسیلینس پروگرام کا تعارف کروایا، جو 2003 میں سرکاری شعبے کی کارکردگی، گورننس اور اختراع کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔(جاری ہے) ...
    ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
    اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں...
    اویس کیانی: وزیر اعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ بنت یحییٰ الیحی  کی ملاقات،  وزیرِاعظم نے کہا پاکستانی معیشت ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔  بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل ہنر و تربیت سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، 24...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی و غیر ذمہ دارانہ اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت دستیاب پانی 240 ملین شہریوں کی لائف لائن ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے مابین ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں بالخصوص جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر...
      پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہوں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
    وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان سے امریکی سفارتخانے کے سیاسی مشیر زیک ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی۔  ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے خطے میں امن، ترقی اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیتا رہا ہے۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے امریکی وفد نے پاکستانی افواج اور سیکیورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور انتہاپسندی جیسے مشترکہ چیلنجز کے خلاف تعاون جاری رکھنے کے...
    وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا، پلوشہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی کے تعلق رکھنے والی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب بابری مسجد کی بنیاد میں پہلی اینٹ پنڈی کا سپاہی رکھے گا اور پہلی اذان جنرل حافظ عاصم منیر دیں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان میں صرف 7لاکھ فوج نہیں بلکہ 25کروڑ لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں، جو ہاتھ اس طرف بڑھے گا وہ کاٹ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے...
    سٹی 42:سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔  اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور پہلی...
    جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کی معزز جج جسٹس عائشہ ملک کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات پر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ برطانیہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو منعقدہ تقریب میں اعزازی ڈگری عطا کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی نے جسٹس عائشہ کو قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات اور خواتین کی نمائندگی کو فروغ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ...
    سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی. رپورٹ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی۔ جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025 کو اعزاز سے نوازا گیا، برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے 2022 میں سپریم کورٹ میں شمولیت اختیار کی، برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے، پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ مارچ میں طے پا گیا تھا، اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے قرض کی اگلی قسط ملے گی۔ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا آئی ایم ایف کے...
    اسلام آباد: پہلگام واقع کے بعد بھارتی دھمکیوں کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان سینیٹ متحد ہوگئے، حکومتی و اپوزیشن ارکان کہنا ہے بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو اسے ایسا سبق سکھائیں گے کہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا ،پوری اقوام پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کیلیے ہردم تیار ہے۔  سینیٹرز کا کہنا ہے پاکستان ایک آزاد ایٹمی ملک ہے،کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسے جواب ملے گا۔  سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا، ایوان بالا میں ایجنڈا معطل کرکے مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان الحق صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے امریکی نائب...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حماس کی مزاحمت جاری رہے گی، مزاحمت کبھی ختم نہیں ہوگی۔ ظلم کو شکست ہو کر رہے گی۔ امریکہ جانتا ہے کہ ایران ایٹم بم نہیں بنا رہا، فتوے موجود ہیں۔ ایران طاقتور ہے، امریکہ اسکا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ یمن میں امریکہ شکست کھا چکا ہے، طاقت کا مرکز مغرب سے مشرق منتقل ہو کر رہے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جنگ بھارتی عوام کو دوبارہ غربت کی طرف لے جاسکتی ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پہلگام میں جو ہوا، اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام نے اس المیہ کو ناپسندیدگی سے دیکھا اور مذمت کی، نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے المیے پر کوئی خوش نہیں ہوتا۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان خود اس طرح کے المیوں کا شکار ہے ہمارے اپنے دل دکھی ہیں، جن کے اپنے دل دکھی ہوں وہ دوسروں کو دکھ نہیں دے سکتے۔اُن کا کہنا...
    پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کی پانی کی دھمکی کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں لے سکتے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ہے، وطن عزیز کے دفاع کےلیے ہم ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو توڑنے کی ہر کوشش کی ہے، نئی دہلی تو اسلام آباد کے خلاف بیانیہ بناتا رہتا ہے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بھارت نے پارلیمنٹ سے بل منظور کروا کر کشمیر پر قبضہ کرلیا، پانی کی دھمکی کو سیاسی بیان کے طور پر نہیں لے سکتے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام جنگ ہے، ہمارا دشمن ہم پر جان...
    ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ملکی سلامتی کیلئے سب یکجا ہیں، سینیٹ ارکان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹ ارکان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ملکی سلامتی کیلئے ہم سب یکجا ہیں، پاکستان پر الزامات نئی دہلی کا وطیرہ ہے، بھارت ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے، مودی سیاسی مفاد کے لیے نفرتیں پھیلا رہا ہے، بھارت حملے سے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، حکومت کل جماعتی کانفرنس بلائے، مودی اپنے گریبان میں جھانکے، اور یہ بات جان لے کہ دنیا بے وقوف نہیں ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی صدارت میں ہونے والے سینیٹ کے...
     اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی،قابل تجدید توانائی،پانی کی قلت جیسے مشترکہ مسائل کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی سفارتی و پارلیمانی کامیابی پر اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شاندار استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹرز، اسپیکرز صوبائی اسمبلیاں اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم ایک عظیم سفارتی اور پارلیمانی سنگِ میل کی خوشی منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔یہ کامیابی نہ صرف میرے لیے ذاتی طور پر باعثِ فخر ہے بلکہ یہ پوری قوم اور ہمارے پیارے وطن پاکستان کے لیے بھی باعثِ افتخار...
    پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیار کرلی گئی ، ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل شہریوں کے لئے مسحورکن ثابت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پاکستان کی پہلی” بجلی پیدا کرنے والی” سڑک تیارکرلی گئی، چار اعشاریہ پانچ کلومیٹر طویل سڑک کا نام روٹ فورٹی سیون رکھا گیا ہے۔ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل شہریوں کے لئے مسحورکن ثابت ہو گی۔ سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا روٹ اتوار کے روز عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ہائی ٹیک اور اسمارٹ سڑک کو سی بی ڈی نے تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے، جو لاہور کے مصروف ترین علاقوں کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، گلبرگ ، والٹن روڈ اور...
    پاکستانی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ نے پہلگام واقعے کے بعد رونما ہونے والی صورتحال اور پاک بھارت تنازع کے حوالے سے  اسلام آباد میں غیر ملکی مقیم مشن کے سربراہان اور سفارت کاروں کو ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اہم نکات کا خاکہ پیش کیا، جس میں اس حملے سے پاکستان کو جوڑنے کے ہندوستان کے بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے خبردار کیا کہ بھارت کی سیاسی فائدے کے لیے دہشت گردی کو...
    اسلام آباد ، نئی دہلی(ویب ڈیسک)  بھارتی میڈیا نے ایک طرف اعتراف کیا ہے کہ پہلگام حملے اور انڈیا کی طرف سے پاکستان پر الزام تراشی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر طاقتور جوابی مہم دیکھی گئی تو دوسری طرف بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے ذو معنی بیانات اور پیغامات سامنےآرہے ہیں جس کی بنیاد پر سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیاتاہم سرکاری طورپر ایسی افواہوں کی تردید یا تصدیق نہیں ہوسکی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان کے خلاف بیانات سے شہرت پانے والے بھارتی  میجر گورو آریہ نے لکھا  کہ "ہیپی دیوالی پاکستان"اور ساتھ ہی بم پھٹنے کا ایموجی بھی بنایا۔ یاد رہے کہ دیوالی پر بھی پٹاخے پھوڑے جاتے ہیں۔  کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ویسا ہی جواب ملے گا جیسا ماضی میں ملا۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی جواب دیا تھا اور اب بھی بتا دیا ہے پہلے سے تگڑا جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکتوں پر مذمت کرتے ہیں لیکن بھارت نے معمول کے مطابق پاکستان پر الزام لگایا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا جس میں پاکستان نے بھارت کے مقابلے دو اقدامات زیادہ اٹھائے ہیں۔ سندھ...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جبکہ بھارتی الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم نے انتظار کیا کہ بھارت کیا مؤقف اپناتا ہے مگر اس نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا اور کوئی ثبوت بھی...
    سینیٹر ایمل ولی خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے بھارت کو دیے گئے مؤثر اور منہ توڑ جواب کی بھرپور حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وطن کی بات ہوگی، ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ پاکستان کے تمام شہری ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے متحد ہیں، اور ہمارے درمیان نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں، لیکن پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے۔ ایمل ولی خان نے بھارت کے حالیہ اقدامات اور بیانات کو ’شرمناک حرکت‘ قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے کسی بھی ڈرامے یا چال کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان بالا نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے، بھارت کو دوسرے ممالک بشمول پاکستان میں دہشتگردی پر قابل احتساب ٹھہرایا جائے، پاکستان کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔ کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ...
    اسلام آباد: بھارتی جارحیت اور اقدامات کے خلاف سینیٹ سے مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی، اپوزیشن سمیت سینیٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے قرارداد کی حمایت کی۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے قراردار ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طور پر سینیٹ سے منظور کر لیا گیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات جوابات معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ویسا ہی جواب ملے گا جیسا ماضی میں ملا، پہلے بھی جواب دیا تھا اور اب بھی بتا دیا ہے پہلے سے تگڑا جواب...
    ”مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،“ سینیٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آبادسب نیوز)سینیٹ میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظورکر لی گئی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کی معمول کی کارروائی معطل کی گئی، سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، سینیٹ میں قرارداد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا، بھارت کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے، وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعے سمیت دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان پر کسی حملے کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی پر قابل احتساب بنایا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں آغاز میں وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے وقفہ سوالات ملتوی کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جاری آئی ایم ایف – ورلڈ بینک اسپرنگ میٹنگز کے موقع پر عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر فِچ کا شکریہ ادا کیا، جس کے تحت حالیہ مہینوں میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ CCC+ سے بڑھا کر B- کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو ملکی معیشت میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی قیادت میں قائم کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF 151) نے 21 اپریل سے ایک اہم اور مربوط بحری آپریشن "فوکسڈ آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد صومالیہ کے ساحلی علاقوں، خلیج عدن اور سوکوٹرا گیپ میں بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کی روک تھام ہے۔ آپریشن میں میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سمندر میں گشت اور مشقیں کی جا رہی ہیں۔ اس میں کئی ممالک کی بحری افواج اور سیکیورٹی ادارے حصہ لے رہے ہیں، جن میں جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس، پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کوریا کی بحریہ، ہسپانوی بحریہ (EUNAVFOR آپریشن اٹلانٹا کے تحت)، جبوتی کی...
    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کا چئیرمین منتخب ہونے پر اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔ چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری متفقہ تقرری برائے بانی چیئرمین بین الاقوامی پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس پاکستان کی پارلیمانی سفارتکاری کی کامیابی اور ملک کے عالمی وقار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون، مکالمے کا فروغ اور باہمی احترام پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی...
    لندن(نیوز ڈیسک) حکومتِ پاکستان اور برطانیہ کی ممتاز تعلیمی درسگاہ یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان “علامہ اقبال وزیٹنگ فیلوشپ” کے قیام کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس یادداشت کا مقصد کیمبرج یونیورسٹی کے سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز میں علامہ اقبال کے نام سے ایک وزیٹنگ فیلوشپ کا باضابطہ آغاز ہے، جو پاکستان کے علمی، ادبی اور فکری ورثے کو فروغ دے گا۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، حکومتِ پاکستان اور یونیورسٹی آف کیمبرج کے درمیان ہونے والی مفاہمتی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے پرو وائس چانسلر پروفیسر کمال منیر، سنٹر فار ساؤتھ ایشین...
    وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا کہ فروری 2025 میں سعودی عرب میں منعقدہ الاُولا ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے بعد عالمی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے، فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اسپرنگ اجلاس 2025 کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر مس کرسٹالینا جورجیوا کے ساتھ منعقدہ ایم ایف این ایف پی وزرائے خزانہ و گورنرز کے اجلاس میں دیے گئے بیان میں وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ فروری 2025 میں سعودی عرب میں منعقدہ الاُولا ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے بعد عالمی...
    لاہور: سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا رہتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے موقع پرپہلگام کا ڈرامہ رچایاگیا۔ بھارت کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ جب بھی کوئی غیر ملکی مہمان آتا ہے تو وہ اس طرح کے واقعات کر کے پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے۔ پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کاشکار ہے۔ پی ٹی آئی کے عہدیدار آپس میں گتھم گتھا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی...
    پی اے سی میں 5131 غلط افراد کو اولڈ ایچ بینیفٹ پینشن کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت جاری جس میں وزارت اوورسیز پاکستانی کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔   آڈٹ حکام  نے بتایا کہ پنشن شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش سے مختلف افراد کو ادا کی گئ، ساٹھ سال سے کم عمر مردوں اور 55 سال سے کم عمر خواتین کو پنشن جاری کی گئی۔ سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانی  نے کاہ کہ ایسا نہیں ہے جو نظر آرہا ہے۔ چیئرمین ای او بی سی نے کہا کہ  پنشن میٹرک کی سند پر دی گئی،  ہم میٹرک کی...
    واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے جغرافیائی سیاسی صورتحال، تجارتی تقسیم اور تحفظ پسندی جیسے عالمی اقتصادی چیلنجز کے تناظر میں اصلاحات کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے،صوبوں سے اشتراک کے تحت قومی مالیاتی معاہدہ پر عملدرآمد کے ذریعے پائیدار اقتصادی بنیادیں استوار کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) اور عالمی بنک کے موسم بہارکے سالانہ اجلاس کے دوسرے دن اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران کی ،ملاقاتوں میں پاکستان کی معاشی استحکام، جاری اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2025ء) ویوو  نے اپنا نیا اسمارٹ فون ویوو V50 Lite پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے، جو اسٹائل، پرفارمنس اور قابلِ بھروسہ ٹیکنالوجی کا زبردست امتزاج پیش کرتا ہے۔ جدید طرزِ زندگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا یہ فون اُن صارفین کے لیے ہے جو چاہتے ہیں کہ اُن کا فون مزید کام کرے، زیادہ دیر چلے اور دیکھنے میں بھی شاندار لگے۔ طاقتور بیٹری سے لے کر ایڈوانس کیمرہ سسٹم اور پائیدار ڈیزائن تک، ویوو V50 Lite پاکستانی صارفین کی روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔شاندار قیمتوں میں دستیاب:  4G ورژن کی قیمت PKR 73,999 ہے، جبکہ  5G ویریئنٹ PKR 89,999 میں دستیاب ہے،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے۔ دورے کے دوران وزیراعظم، صدر اردوان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، عالمی و علاقائی امور اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ دیرینہ اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر اعلیٰ سطحی روابط کی روایت کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے کی تھی۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی ہے۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے 2,2 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور محمد آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔جانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔ دبئی میں مسٹر پتلو گرفتار لیکن دراصل کس نے پکڑوایا ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر امور سردار یوسف نے ہزاروں عازمین کے حج پر جانے یا نہ جانے کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ملکوں کے شہری بھی اس سال حج سے محروم رہ گئے ہیں مگر ہم کوششں کر رہے ہیں کیوں کہ ناامیدی گناہ ہے۔سردار یوسف نے نجی سکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج پر جانے اور نہ جانے سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹور آپریٹرز نے جو رقم ریکارڈ میں جمع کرائی ہے وہ واپس ملنا...
    کراچی: سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، جن میں سے دو کا تعلق پاکستان پییپلز پارٹی (پی پی پی) اور دو کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری شیڈول کے تحت صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 18 اپریل آخری دن تھا اور 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی اور آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا شامل ہیں، کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع...
    سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہباز شریف وہ کام نہیں کر رہے جو ان کے بھائی یا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سکندر بننے کے لیے پارٹی میں دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی ن لیگی حکومت کی ضامن ہے، بانی پی ٹی آئی غیر متعلق ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی اپنے بانی کو جیل سے باہر لانا نہیں چاہتی۔ فیصل واوڈا...
    ڈھاکا: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ دفترخارجہ مشاورت 15 سال بعد بحال ہوگئی اور ڈھاکا میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری اور وفود نے شرکت کی۔ دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی تھیں جہاں اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت  کی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ سطح کے چھٹے مشاورتی مذاکرات آج ڈھاکا میں 15 سال کے تعطل کے بعد منعقد ہوئے، پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ بنگلہ دیشی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ ایم ڈی...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دفتر خارجہ کی سطح پر مشاورت 15سال بعد بحال ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز ڈھاکا(سب نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ دفترخارجہ مشاورت 15 سال بعد بحال ہوگئی اور ڈھاکا میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری اور وفود نے شرکت کی۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی تھیں جہاں اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری خارجہ سطح کے چھٹے مشاورتی مذاکرات آج ڈھاکا میں 15 سال کے تعطل کے بعد منعقد...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصو صی) عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کردی۔ پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقد کیا ہے۔ فچ نے پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا۔ پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بہتر کر کے بی مائنس کی ہے۔ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو سی سی سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا گیا۔ اعلامیہ میں پاکستان کی معاشی صورتحال...
    آج صبح پروسی ملک افغانستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ صبح آنے والا زلزلہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، سوات،  شانگلہ،چترال ، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی،لوئردیر ، کوہاٹ، باجوڑ میں محسوس کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع، جبکہ آزادکشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک افغانستان اور پاکستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع رپورٹ نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر  کے مابق...
    عالمی کریڈٹ ایجنسی فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لُک مستحکم قرار دیتے ہوئے کریڈٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردی۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک میں واقع عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی غیرملکی قرضہ جاتی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردی ہے، اور مقامی کرنسی ریٹنگ کو بھی بی مائنس کردیا ہے۔ فچ نے کہا کہ یہ اپ گریڈ اس اعتماد کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ ملک ساختی اصلاحات پر عمل درآمد کرے گا، جس سے اس کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کارکردگی اور فنڈنگ ​​کی دستیابی میں مدد ملے گی۔ایجنسی نے کہا کہ اگرچہ جاری عالمی تجارتی تناؤ بیرونی دباؤ پیدا کر سکتا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے ’’بی مائنس‘‘ تک بہتر بنانا انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے.فچ نے نہ صرف ریٹنگ میں بہتری کی بلکہ پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کو بھی ’’مستحکم‘‘ قرار دیا ہے...
    کراچی: عالمی ادارے فچ کی جانب سے پاکستانی کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ ہوا۔ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ میں 4ارب 10کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے کے بعد آنے والے مہینوں میں ترسیلات مزید بڑھنے کی امیدوں، پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر موثر عمل درآمد، موثر پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کی توقعات اور نادہندگی کے خطرات ٹلنے کی پیشگوئیوں سے انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ...
    فائل فوٹو۔ سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار مزید پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت کے معاملے پر وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق عازمین جمع شدہ درخواستوں کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرحج کرسکیں گے۔ پالیسی کی خلاف ورزی یا غلط بیانی پر نجی حج کمپنی نااہل قرار دے دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اب نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 12 ہزار کے بجائے ساڑھے 22 ہزار افراد حج کرسکیں گے۔ رواں برس1 لاکھ 79 ہزار 210 کے بجائے1 لاکھ 12 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار 67 ہزار عازمین فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے۔ وزارت مذہبی امور...
    ریٹنگ ایجنسی کے مطابق توقع کہ ہے جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہو کر 6 فیصد ہو جائے گا، درمیانی مدت میں یہ خسارہ تقریباً 5 فیصد تک محدود رہنے کی امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دیا۔ فچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا۔ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو ٹپل سے پلس سے بڑھا کر بی مائنس کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔ فچ کے مطابق یہ اپگریڈ...
    اسلام آباد:  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا پاکستان کی معاشی اصلاحات اور پالیسیوں پر اعتماد کا بھرپور اظہار ہے اور ملکی معیشت میں استحکام آئے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ ریٹنگز نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فچ ریٹنگز کے اقدامات سے حکومت کے معاشی ایجنڈے کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے۔ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آنا انتہائی خوش آئند ہے، فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے۔ مزیدپڑھیں:عمران خان مذاکرات کیلئے رضامند،اعظم سواتی نے بڑاانکشاف کردیا
    بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی. لانگ ٹرم فارن کرنسی کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر منفی بی کردی گئی۔ذرائع کے مطبق فچ ریٹنگ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا. ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بجٹ خسارے کو محدود کیا ہےجبکہ اسٹرکچرل ریفارمز سے بھی بھی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے مالی خسارے میں کمی اور اصلاحات پر پیش رفت کی ہے۔ریٹنگ ایجسنی کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے چھ فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ مالی سال 7 فیصد تھا۔فچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف پروگرام پر مؤثر عمل کر رہا ہے، پاکستان...
     بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ’’فِچ‘‘ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا۔ فچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا۔   پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو ٹپل سے پلس سے بڑھا کربی مائنس کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی  ۔  فچ کے مطابق یہ اپگریڈ پاکستان کی بجٹ خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔  فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بہتر ہوا اور فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی...
    فوٹو: فائل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فچ کا پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس کرنا معاشی اصلاحات اور پالیسیوں پر اعتمادکا اظہار ہے۔اپنے بیان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فچ نے تین سال بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے، فچ نے تین سال بعد ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فچ کے اقدامات سے حکومت کے معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی، اس پیش رفت کے بعد مزید سرمایہ کاری، تجارت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم،...
    بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کرتے ہوئے اسے ٹرپل سی پلس سے بڑھا کر بی مائنس کردیا۔تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان کا معاشی منظر نامہ بھی منفی سے بڑھا کر مستحکم قرار دے دیا۔ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی قرضہ جاتی ریٹنگ کو ٹپل سے پلس سے بڑھا کربی مائنس کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔فچ کے مطابق یہ اپگریڈ پاکستان کی بجٹ خسارے کو کم کرنے اور معاشی اصلاحات کے تسلسل پر...
    کراچی: کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ میں  بہتری آئی ہے، طویل مدتی آئی ڈی آر ریٹنگ بی مائنس سے بہتر کرکے ٹرپل سی پلس کردی گئی ہے۔ فچ ریٹنگ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔
    عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: معاشی استحکام بحال، فچ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی فچ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوچکی ہے اور ملک کا آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد بھی بہتر ہوا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کی فنانسنگ تک رسائی میں بھی آسانی ہوئی۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ جون تک پاکستان کا مجموعی بجٹ خسارہ کم ہوکر 6 فیصد کم ہوجائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    وقاص عظیم : ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر  سامنے آگئی ،  عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کر دی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بی کر دی  ،فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طویل المدت غیر ملکی کرنسی کے اجراء کی ریٹنگ کو مستحکم کیا گیا ،پاکستان میں معاشی استحکام نظر آ رہا ہے،پاکستان بجٹ خسارے کو کم کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہا ہے،رواں سال بجٹ خسارہ 6 فیصد تک رہ سکتا ہے ،رواں سال پرائمری سر پلس جی ڈی پی کا دو فیصد ہو سکتا ہے،رواں سال ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،پاکستان معاشی اصلاحات ایجنڈے پر گامزن نظر آ رہا ہے...
    سٹی42:ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، معدنی شعبے میں ترقی کے لیے عالمی تعاون کی نئی مثال، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 'پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ' (پی پی ایل) اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ 'میٹسو' کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی پی ایل کا فن لینڈ کی معروف کمپنی 'میٹسو' کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  اس اہم اشتراک کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور...
    پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق نے تصدیق کی ہے کہ ان کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز جون 2025 میں عالمی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔ اس سیریز میں مرکزی کرداروں میں مشہور اداکار احد رضا میر اور اقرا عزیز جلوہ گر ہوں گے، جو ہیرو سکندر اور ہیروئن لیزا کے کردار ادا کر رہے ہیں۔         View this post on Instagram                       A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi) یہ سیریز پاکستان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ ناصر بٹ...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن جیک برگمین (ریپبلکن، مشی گن) کی قیادت میں امریکی کانگریسی وفد پاکستان کے دورہ پر پہنچ گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔ اس وفد میں نمائندگان تھامس رچرڈ سوزی، جوناتھن ایل جیکسن اور دیگر سینئر امریکی حکام شامل تھے۔ ملاقات میں پاک-امریکہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ، بالخصوص ترقیاتی تعاون اور مختلف شعبوں میں مستقبل کی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے طویل المدتی اور وسیع البنیاد تعلقات، خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہیں۔ ان تعلقات کی مضبوطی خطے کے استحکام اور عالمی امن کے لیے نہایت اہم ہے،...
    لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بحریہ ٹاون کی گرینڈ مسجد میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کی اور یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حق میں پُرامن ریلیوں کا اہتمام کرتے رہنا چاہیے، اہل غزہ کی مدد کیلئے حکومت پاکستان اور تنظیموں کیساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل منصوبے کی آخری منزل مدینہ اور مکہ شریف ہے، ہم اگر اسرائیل کیساتھ لڑ نہیں سکتے تو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا ۔ کانفرنس  کی صدارت سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف  کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے میں بدلتی ہوئی سمندری صورتحال، قومی سلامتی، جیوسٹریٹجک امور، جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا ۔ تیمرگرہ میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ حفیظ اللہ  سمیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی ریاستی ملکیتی کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی، وفد میں سی آئی آئی سی ٹیک کے پارٹی کمیٹی سیکریٹری اور چیئرمین وانگ کانگ، بانی و سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل میکس ما، سی آئی آئی سی ٹیک کے ڈپٹی جنرل مینجر فو جے، اور سی آئی آئی سی انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر دوان شاؤ فئی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں ایک جدید طرز کے اسکل ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس مجوزہ ادارے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دینا ہے۔...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک مدبر اور سنجیدہ سیاستدان سے محروم ہوگیا، سینیٹر تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے، ان کا شمار پارٹی کے دانشور اور بھٹو کے سچے سپاہیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم تاج حیدر کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔