2025-04-26@06:05:11 GMT
تلاش کی گنتی: 1274

«شق کو عملی کروانے پر»:

(نئی خبر)
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔  ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے...
    فارغ التحصیل افسران اپنی تربیت کو عوام کی خدمت میں موثر طریقے سے بروئے کار لائیں افسران اسٹریٹجک سوچ، جدت اور وسائل کے موثر انتظام کو یقینی بنائیں ، وزیراعلی سندھ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ( ٹی ایم آر) ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے سینئر مینجمنٹ کورس ( ایس ایم سی)کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے شرکا کو اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے گورننس میں پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی قیادت میں دیانت داری، جوابدہی اور عوامی خدمت کو برقرار رکھیں۔ مراد علی شاہ نے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کے روز ادارہ نور حق میں امیر کراچی منعم ظفر خان و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں کم، ناجائز ٹیکسز ختم اور عوام کو بجلی بلوں میں حقیقی ریلیف نہ دیا گیا تو جماعت اسلامی رمضان المبارک کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ گورنر ہاؤسز، وزیر اعلی ہاؤسز کے گھیراؤ ہوں گے۔ سڑکوں پر بھی بیٹھیں گے اور لانگ مارچ بھی نکالیں گے۔ وزیر اعظم بتائیں کہ آئی پی پیز مافیاز کے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے ہونے والے ایک ہزار ارب روپے کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچایا...
    اسلام آباد:شیرافضل مروت نے کہاہے کہ ان کا قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کاکوئی ارادہ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی میں فارورڈبلاک بن سکتاہے لیکن وہ کسی بلاک کاحصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کاسوشل میڈیااظہرمشوانی اورجبران الیاس چلارہے ہیں،یہ گزشتہ ایک سال سے کچھ شخصیات کی ایماء پر میری ٹرولنگ کررہے ہیں،ان کے ساتھ کچھ یوٹیوبرزبھی ہیں جن کی تاریں ایک ہی شخصیت ہلاتی ہے،وہ شخصیت سامنے آناچاہے تو میں خوش آمدیدکہوں گالیکن جب تک وہ سامنےنہیں آتی تومیں جواب نہیں دوں گا۔ انہوںنے کہاکہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی  لیکن مجھے پیغام بھیجا تھا جس پر میں نے کہاکہ مجھے عمران خان...
    پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاجی ریلی سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونیکا خدشہ تھا، جسکے باعث مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ میں پاس ہونے والے امیدواروں کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی جانی تھی، تاہم پولیس نے ریلی نکلنے سے پہلے ہی مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے اس موقع پر ایس بی کے شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی کمیٹی کے صدر اللہ نور اور دیگر اراکین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی کے باعث کوئٹہ...
      مولانا حامد الحق حقانی : فوٹو فائل اکوڑہ خٹک  دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں خودکش دھماکے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق حقانی سمیت 6 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا حامد الحق نے رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے بارے میں دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا،   مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلاف اسلام قرار دیا تھا، اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 6 نمازی شہیدنوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں...
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سنگین چیلنج بن چکی ہے، حکومت کو ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری ملنے کے بعد اب اربن فاریسٹ اور گرین انرجی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے صوبے کے اسکولوں اور کالجوں کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے صوبے کے اسکولوں اور کالجوں کو مرحلہ وار سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ ناصر حسین شاہ نے کراچی آئی بی اے یونیورسٹی میں گرین مائنڈز، گرینر اسکولز کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس...
    اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں خود کش حملہ فتنہ الخوارج اور ان کے سر پرستوں کی مذموم کارروائی ہے جس میں خواتین کی تعلیم کے حق میں ٹھوس مؤقف رکھنے کی بنا پر مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بم دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت متعدد افراد شہید سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا جس میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا جنہوں نے گزشتہ ماہ رابطہ عالم اسلامی کے تحت ہونے والی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا...
    دارالعلوم اکوڑہ خٹک خودکش دھماکا؛ سکیورٹی ذرائع کے چشم کشا انکشافات،مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلافِ اسلام قرار دیا تھا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید ہو گئے جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔آئی جی پولیس اور دیگر افسران کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں حملہ آور دہشت گرد نے مولانا حامد الحق ہی کو نشانہ بنایا گیا ۔ سکیورٹی ذرائع نے خودکش دھماکے کے حوالے سے چشم کشا انکشافات کیے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سپریم کورٹ نے 8 فروری انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف اور شیر افضل مروت کی درخواستوں کو نمبر لگانے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے 8 فروری عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات سے متعلق تحریک انصاف اور شیر افضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے) وکیل حامد خان اور ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے درخواست کو نمبر لگا دیں، ہماری آج صرف چمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کیس...
    ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی نہ ہونے پر عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا اب حکومت کو طے کرنا ہوگا ریڈ لائن کیا ہے کیونکہ جماعت اسلامی پر کوئی ریڈ لائن نہیں۔ رمضان کے بعد جماعت اسلامی بجلی کے مسئلے پر ایک بہت بڑا لانگ مارچ کریگی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کی جائے، لوگوں کی پوری تنخواہ بجلی کے بلوں میں چلی جاتی ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے...
    امریکی میگزین "فارن پالیسی” کی طرف سے شائع ہونے والے مشترکہ مضمون میں تینوں رہنماؤں نے غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو "نسلی صفائی” اور بین الاقوامی قانون کی بنیادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ، کولمبیا اور ملائشیا کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ کو عالمی نظام کا قبرستان قرار دیا ہے۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہی کی جنگ بین الاقوامی نظام کی ناکامی کو ثابت کرتی ہے۔امریکی میگزین "فارن پالیسی” کی طرف سے شائع ہونے والے مشترکہ مضمون میں تینوں رہنماؤں نے غزہ...
    اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی(پلڈاٹ)نے 16ویں قومی اسمبلی کے پہلے سال کی کارکردگی کی سالانہ جائزہ رپورٹ میں اس بتایا ہے کہ موجودہ اسمبلی کے کام کا دورانیہ کام کے اوقات اور ایام کے حوالے سے گزشتہ اسمبلی کے مقابلے میں کم رہا حالانکہ ان ایام اور اوقات میں اہم قانون سازی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جس میں سے زیادہ تر قوانین اور قانون سازی کے عمل کو بغیر کسی جانچ پڑتال اور غور و خوض کے منظور کیا گیا تھا موجودہ اسمبلی کا 29 فروری 2024 کو افتتاحی اجلاس منعقد ہوا اور پہلے پارلیمانی سال کی مدت 28 فروری 2025 کو ختم ہو رہا ہے16ویں قومی اسمبلی کے 93 اجلاس منعقد ہوئے اور موجودہ اسمبلی...
    پشاور: 10 ہزار ملازمین کی برطرفی کا معاملہ، صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی۔ تحریک التوا ممبر صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی احمد کنڈی کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ تحریک التوا کے متن کے مطابق نگران دور حکومت میں 10 ہزار سے زائد ملازمین بھرتی ہوئے، موجودہ صوبائی حکومت نے ملازمین کی برطرفی کی متنازعہ کارروائی شروع کر دی ہے۔ متن کے مطابق ان ملازمین کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے والے سرکاری حکام کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، صوبائی حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور اس کو انصاف کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ تحریک التوا کے متن میں کہا گیا کہ اسمبلی کی...
    خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کو ایک منظم ایجنڈے کے تحت مسلسل بدنام کیا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حق فراہم نہیں کر رہی، جس کے باوجود حکومت خیبرپختونخوا نے ایک سالہ اچھی کارکردگی دکھائی ہے جس کی رپورٹ بہت پبلک کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے فارم 47 کی پیداوار سے توجہ ہٹانے کے لیے نامعلوم عناصر بدعنوانی کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ نہوں نے کہا کہ کچھ نامعلوم عناصر کروڑوں روپے خرچ کرکے مسلسل بغیر ثبوت کے صوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ کے خلاف کرپشن کا پروپیگنڈا کر...
    ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )ریلوے،صحت،میری ٹائم،کابینہ میں شامل نئے وزراء کو کون کون سے قلمدان ملیں گے؟ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ طارق فضل چوہدری کو صحت جبکہ مصطفی کمال کو میری ٹائم وزارت دئیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں حنیف عباسی چند دن قبل لاہور میں رہلوے حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وفاق کے بعد پنجاب کی صوبائی کابینہ کی توسیع کی ہدایت کی ہے جس کے نتیجے میں سابق وفاقی وزیر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 ) قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا16ویں قومی اسمبلی کے144دنوں میں 13سیشنوں کے دوران مجموعی طور پر 93اجلاس منعقد ہوئے دستاویز کے مطابق ایوان کی کارروائی 247 گھنٹے 23 منٹ تک چلتی رہی اور26 ویں آئین ترمیم سمیت 47 قوانین، 26 قرادادیں منظور کی گئیں. مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف اوروزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی حاضری سب سے کم رہی اور دونوں صرف 5 دن شریک ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف 11دن جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری کا تناسب سب سے زیا دہ رہا.(جاری ہے) پہلے پارلیمانی سال میں حکومت قانون سازی اور اپوزیشن احتجاج میں مصروف رہی سیاسی مسائل عوامی مسائل پر...
    بھارتی جعلی ڈرامے کا منہ توڑ جواب؛ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 برس مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بھارتی جارحیت پر مبنی جعلی ڈرامے کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیے جانے والے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 برس مکمل ہو گئے۔6 برس قبل 27 فروری 2019 کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی برتری ثابت کی تھی۔ اس دن کو ’’سرپرائز ڈے‘‘ کے نام سے پوری قوم آج بھی یاد کرتی ہے، جب پاک فضائیہ نے ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ میں دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔بھارت کی جانب سے 26 فروری 2019ء کو پاکستان میں دراندازی کی ایک ناکام کوشش کی گئی تھی، جسے...
    بھارتی جارحیت پر مبنی جعلی ڈرامے کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیے جانے والے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 برس مکمل  ہو گئے۔   6 برس قبل 27 فروری 2019 کو  پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی برتری ثابت کی تھی۔ اس دن کو ’’سرپرائز ڈے‘‘ کے نام سے پوری قوم آج بھی یاد کرتی ہے، جب پاک فضائیہ نے ’’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ‘‘ میں دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 برس، وزیراعظم کا افواج کو خراج تحسین بھارت کی جانب سے 26 فروری 2019ء  کو پاکستان میں دراندازی کی ایک ناکام کوشش کی گئی تھی، جسے بعد ازاں دنیا بھر نے...
    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں کے مکمل ہم آہنگ ہوتی ہیں۔لیپہ ویلی کے عوام کو درپیش مشکلات میں زندگی بسر کرتے ہوئے دفاع پاکستان، بہادری...
    کیا آپ جانتے ہیں کہ اب آپ واٹس ایپ پر موصول ہونے والے وائس میسیجز کو آسانی سے تحریری شکل میں تبدیل کرسکتے ہیں؟ واٹس ایپ نے نومبر 2024 میں یہ دلچسپ فیچر متعارف کرایا تھا، جو اب پاکستانی صارفین کےلیے بھی دستیاب ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ وائس میسیجز کو خودکار طور پر تحریر میں بدل سکتے ہیں، جو خاص طور پر مصروف لمحات میں بہت کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ فیچر کس طرح کام کرتا ہے؟ واٹس ایپ کا یہ فیچر وائس میسیجز کو تحریری شکل میں تبدیل کرنے کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ فی الحال، یہ سہولت چار زبانوں میں دستیاب ہے: انگریزی، ہسپانوی، پرتگیزی، اور روسی۔ واٹس ایپ کی انتظامیہ کے...
    اسلام آباد: 144 دن پر مشتمل 16ویں قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا، قومی اسمبلی کے13سیشنز کے دوران مجموعی طور پر 93 نشستیں منعقد ہوئیں، ایوان کی کاروائی247 گھنٹے 23 منٹ تک چلتی رہی، 26ویں آئین ترمیم سمیت 47 قوانین، 26 قرادادیں منظور کی گئیں۔ اس دوران نواز شریف اور حمزہ شہباز کی سب سے کم حاضری رہی، صرف 5دن شریک ہوئے، وزیر اعظم شہباز شریف11، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری کی تناسب سب سے زیا دہ رہا، حکومت قانون سازی اور اپوزیشن احتجاج میں مصروف رہی، سیاسی مسائل عوامی مسائل پر حاوی رہے۔ پہلے پارلیمانی سال کے دوران انتخابات کے باوجود قومی اسمبلی کا ایوان نامکمل رہا، پارلیمنٹ سے منظور قانون سازی میں عوامی...
    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں خواتین کی ترقی کی ایک نئی تاریخ قائم کرتے ہوئے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پنجاب وائلڈ لائف فورس میں پہلی بار خواتین کو شامل کر لیا۔ پنجاب وائلڈ لائف فورس میں 22 فی صد سے زائد کی شرح سے خواتین کی سلیکشن کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف فورس بنانے کا عمل جاری ہے۔ وائلڈ لائف سپر وائزر کی آسامیوں پر کامیاب ہونے والی خواتین کی شرح 47.2 فی صد اور مرد امیدواروں کی شرح 48.6 فی صد ہے۔ وائلڈ لائف انسپکٹرز کے عہدوں پر 35مرد امیدوار اور 34خواتین سلیکٹ ہوئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے...
    ی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا،پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست...
    ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے کہا کہ ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے ستائیس فروری 2019ء کو ملکی فضائی حدود کا بھرپور انداز میں دفاع کیا، پاکستان کے جانبار پائلٹس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ستائیس فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس سے متعلق ایم کیو ایم نے قرارداد جمع کروا دی۔ پاک فضائیہ کے جانثار پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ ونگ کمانڈر نعمان علی اور اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی کے نام سے شاہراہ مختص کی جائے۔ قرارداد  کے متن میں کہا گیا کہ کراچی کی دو شاہراہیں ان دو بہادر سپوتوں کے نام کی جائیں۔...
    امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھونے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری۔ پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔ یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا۔ عین اسی وقت...
    ---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ و پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی عوام کو نظر آ رہی ہے نہ انہیں محسوس ہو رہی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں غیر منتخب حکومتوں کی کارکردگی ڈرامے بازی تک محدود ہے۔ جگن کاظم وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کس بات کی معترف؟معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو وعدہ کرتی ہیں اسے وقت سے پہلے پورا کرتی ہیں، اس بات کا میں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر...
    ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پولیس اورتمام متعلقہ ایجنسیوں کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر صادق کو گرفتار کرنے سے روک لیا۔ پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی طاہر صادق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے میجر (ر) طاہر صادق کو حفاظتی ضمانت دے دی۔  عدالت نے خیبرپختونخوا، پنجاب پولیس اور تمام متعلقہ ایجنسیز کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق وہ امریکا میں ہے۔ درخواست گزار...
    نیویارک:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں بیجنگ اعلامیے اور ایکشن پلان کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔   خلا میں جانے والی چین کی پہلی خاتون خلاباز لیو یانگ نے دنیا کی ممتاز خواتین کی نمائندہ کی حیثیت سے ویڈیو کے ذریعے کلیدی تقریر کی اور نئے دور میں چینی خواتین کے نصب العین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے تصور اور کامیابیوں کو متعارف کرایا۔لیو یانگ کا کہنا تھا کہ جب شینژو خلائی جہاز کا انجن جلایا گیا تو یہ نہ صرف 600 ٹن زور کا جھٹکا تھا جو انہوں نے محسوس کیا بلکہ کروڑوں چینی خواتین کی طاقت بھی تھی۔ 8 گنا زیادہ کشش ثقل...
    شکر گڑھ (نامہ نگار) وفاقی وزیر احسن اقبال نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج شکر گڑھ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے  والا وقت آئی ٹی کی تعلیم سے جڑا ہے۔ ہم نوجوانوں کو چھ چھ ماہ کے آئی ٹی کورسز سکھانے جا رہے ہیں۔ خواتین گھر بیٹھ کر لاکھوں کما سکتی ہیں۔ وزیر اعظم پروگرام کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کو چائنہ آئی  ٹی تعلیم دے گا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم سے ملکی ترقی میں مثبت تبدیلی آئے گی۔  نوجوان کو سوشل میڈیا سے گمراہ کیا جا سکتا ہے۔ ایک نوجوان کی میرے سے کوئی دشمنی نہیں تھی  مگر اس  نے سوشل میڈیا کی پوسٹوں سے متاثر ہوکر میری جان لینے کی کوشش...
    لاہور ہائی کورٹ میں ایک شحص نے خود کو آگ لگالی جب کہ خود سوزی کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آصف جاوید نامی شحص کا کیس لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔آصف نامی شحص کا تعلق خانیوال سے بتایا جارہا ہے، آصف کو فوری ریسکیو کرکے کے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں ایک شخص کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ پولیس اہلکار اور کچھ لوگ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں انصاف کے حصول کے لیے آنے والے شحص شحص کی شناحت آصف جاوید کے نام...
    ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور  پہاڑی علاقوں پارا چنار، مالم جبہ، دیر بالا اور چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ۔دیر کے شہری علاقوں میں رات گئے سے بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری  جاری ہے۔ برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔   سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 دیرلوئر، لواری ٹنل ،وادی کمراٹ جہاز بانڈہ، عشیرئی درہ ،کلپانی ،شاہی...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے کہ دھرنا کسے کہتے ہیں۔   صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بنکرز اور مورچے بنے۔ کیا صوبائی حکومت اتنی غفلت میں تھی کہ بنکرز بن گئے۔اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ بنکرز کیسے بنے۔ وزیراعلیٰ جواب دہ ہے کہ صوبے میں امن کی صورتحال کیوں خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتا، وہ صوبے کو کیسے سنبھالیں گے۔ ہماری دیکھا دیکھی وزیراعلیٰ نے اے پی سی اور علما کانفرنس بلائی۔...
    اسلام آ باد: سپرم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی  9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی  9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں 28 فروری کو سماعت کیلیے مقرر کی گئی ہے۔  سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔  خیال رہے کہ انتخابی دھاندلی کی درخواست میں عمران خان کے ساتھ  شیرافضل مروت بھی فریق ہیں۔    Tagsپاکستان
    جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سکردو میں شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگر سے آئے ہوئے سابق رکن اسمبلی و نون لیگ کے رہنما جاوید حسین نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں اتنے بڑے اجتماع پر میں بلتستان کے علماء کو سلام پیش کرتا ہوں، بلتستان کی ایک منفرد حیثیت ہے کہ یہاں علماء کی سرپرستی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر صیہونی طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمارے صفوں میں...
    چینی کمپنی کا اپنے ملازمین کو جاری دھمکی آمیز نوٹس وائرل ہوگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ستمبر کے آخر تک غیرشادی شدہ رہے تو انہیں نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق شیڈونگ شونٹیان کیمیکل گروپ کمپنی نے اپنے 1200 ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ نہ صرف کام میں بہتری لائیں بلکہ شادی کر کے فیملی بھی قائم کریں۔ 28 سے 58 سال کی عمر کے غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ جون کے آخر تک شادی کے لیے کوئی اقدام نہیں کرتے، تو کمپنی ان کا ”تجزیہ“ کرے گی، اور اگر وہ ستمبر تک سنگل رہے تو ان کی ملازمت ختم...
    بلوچستان کے علاقے دکی میں مسلح افراد نے ناکہ لگا کر میونسپل کمیٹی کے ممبر اور قبائلی رہنما کو اغوا کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دکی کے مقام غڑواس کراس پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر تلاشی کے دوران میونسپل کمیٹی دکی کے ممبر اور ایک قبائلی رہنما کو اغواء کرلیا۔ پولیس نے قبائلی رہنما اور بلدیاتی ممبر اور قبائلی رہنما کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد مغویوں کو جھالار کے پہاڑی علاقے کی طرف لے کر گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کی بازیابی کیلیے فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں۔عدالت عظمیٰ نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ  بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کےلیے دائر درخواستیں بھی سماعت کےلیے مقرر کی ہیں۔دھاندلی کی تحقیقات کےلیے بانی پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 28 فروری کو سماعت کرے گا۔
    وزیر توانائی اویس لغاری کا سولر پر ٹیکس کے حوالے سے اہم بیان آگیا، کیا اس بار سولر سسٹم پر ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟ تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کاریلیف جلد عوام کو منتقل کریں گے۔ سولر پر ٹیکس سے متعلق خبروں پر وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سولر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے ، سولرکی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ رمضان میں سحری افطارمیں بلاتعطل بجلی دیں گے، جون سےاب تک چار روپے سے11روپےفی یونٹ تک بجلی سستی کرچکےہیں اور بجلی قیمت میں مستقبل میں خاطرخواہ کمی متوقع ہے، وزیراعظم بھی...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے کہ دھرنا کسے کہتے ہیں۔ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بنکرز اور مورچے بنے۔ کیا صوبائی حکومت اتنی غفلت میں تھی کہ بنکرز بن گئے۔اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ بنکرز کیسے بنے۔ وزیراعلیٰ جواب دہ ہے کہ صوبے میں امن کی صورتحال کیوں خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنا ضلع نہیں سنبھال سکتا، وہ صوبے کو کیسے سنبھالیں گے۔ ہماری دیکھا دیکھی وزیراعلیٰ نے اے پی سی اور علما کانفرنس بلائی۔ وزیراعلیٰ اسلام آباد کو فتح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گولی کیوں چلائی کے حوالے سے بار بار سوال کیا لیکن وہ کہتے ہیں ہم وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔ اسلام آباد میں این ایف سی پالیسی ڈائیلاگ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق آرٹیکل 245 وفاقی حکومت نے نافذ کیا تھا ہم نے نہیں، وہ کہتے ہیں آرٹیکل 245 کے تحت جو کچھ ہوا حکومتی احکامات پر ہوا۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر این ایف سی ایوارڈ کے لئے ماحول بنانے کی بات کی گئی، جب سے این ایف سی ایوارڈ کا...
    موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کی نوید سنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کمی پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر جلد خوشخبری دیں گے، وزیر توانائی پاور ڈویژن حکام کی جانب سے اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کے لیے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق بینکوں سے فکس ریٹ اور ٹائم کے لیے یہ قرض...
    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہے کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے فنڈز دے نہیں تو رمضان المبارک کے بعد سرپرائز ملے گا، اگر ہمارے حق کے لیے گولی چلائی گئی تو وہی ذمہ دار ہوں گے جو گولی چلائیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی آمین گنڈاپور ے کہا کہ ریاست اور عوام کے درمیان تعلق آئین ہوتا ہے، ہم نے آئین پر عملدرآمد نہ کر کے ملک کو توڑا، ہم نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل، عظیم انسان بننے کے لیے انسانیت کا خیال رکھنا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور فاٹا کے انضمام سے صوبے کی آبادی...
    خالد مقبول صدیقی---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو نوجوانوں کی ضرورت ہے۔کراچی میں منعقدہ کانووکیشن سے خطاب میں خالد مقبول نے کہا کہ جو نوجوان یہاں سے ڈگری لے رہے ہیں پاکستان کو ان کی ضرورت ہے، میں خود بھی آپ لوگوں سے سیکھنے کے مرحلے میں ہوں۔ خالد مقبول نے خود سے منسوب بیان کی تردید کردی حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کےسربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے نہیں کہا ہم حکومت چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس بھی کانووکیشن میں گیا وہاں 60 فیصد طالبات نے گولڈ میڈل لیے، لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ایم کیو...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سابق وزراء تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس فیصلے پر آمادہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنماؤں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک...
    فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے سابق صوبائی وزراء کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا اپنا فیصلہ منوا لیا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا فیصلے پر  بانئ پی ٹی آئی کو راضی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔بانئ پی ٹی آئی وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے آمادہ کرنے پر اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے۔ میرا سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میرا سیاسی رول ماڈل بانئ پی ٹی آئی ہیں۔ بانئ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو کامران بنگش اور تیمور  جھگڑا  کو کابینہ میں شامل کرانے کے احکامات دیے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دو سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے سابق وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کے فیصلے پر بانی پی ٹی آئی کو رضامند کرلیا ہے۔ اس حوالے سےنجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ اندرونی معاملہ ہے، اس پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، میں کچھ کہوں گا تو بانی پی ٹی آئی کےمقصد کو نقصان پہنچےگا۔تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ میں ساتھیوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے پر یقین نہیں رکھتا، بانی پی ٹی...
    امریکی طیارے کو اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا جس کے بعد طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے امریکی طیارے نے اڑان بھری، فلائٹ انتظامیہ کو پرواز کے دوران بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔ ایک سینئر اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے بنیاد پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اس...
    خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں سابق وزراء تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کی شمولیت کا معاملہ ختم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دونوں سابق وزراء کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو بھی اس فیصلے پر راضی کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنماؤں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔ تیمور جھگڑا نے اس معاملے پر تبصرہ...
    DUBAI: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ شکست کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں ٹاس جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ محمد رضوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی میچ وننگ اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپر فٹ کھلاڑی ہے میں ویرات کوہلی کی اننگز کی داد دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کو آؤٹ کرنے کے لیے ہر حربے استعمال کیے مگر ہمیں کامیابی نہیں ملی، ویرات کوہلی ہمیشہ ہمارے خلاف پرفارم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حوالے...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا( کے پی کے) فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ  کی کارکردگی کے حوالے سے علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا  ہےکہ کارکردگی وزیر اعلیٰ سندھ سے ایک فیصد بھی بہتر ہوئی تو وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہو جائیں گے، لیکن اگر علی امین گنڈاپور مناظرے میں ہار گئے تو انہیں استعفا دینا ہوگا۔ میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اجلاس میں ایک مؤقف اپناتے ہیں اور بعد میں اس سے مکر جاتے ہیں،ہم کسانوں کے ساتھ مل کر سول نافرمانی کریں گے اور دیکھیں گے کہ وزیر اعلیٰ کسانوں سے ٹیکس کیسے وصول کرتے ہیں؟  انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے...
    عظمی بخاری کا صوبائی ترجمانوں کو اپنے وزرائے اعلی کی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پنجاب کی طرح صوبوں کو بھی اپنی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج دے دیا۔ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اپنے وزرائے اعلی کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کی ریکارڈ قائم کرنے کاپہلا سال مکمل ہوگیا، مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتری ہیں، مسلم لیگ (ن)وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ خیالی پلا پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں...
    مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، ہمیں اقتدار کی ہوس نہیں، عوام کو آزادی دلانی ہے، قائداعظم نے کہا تھا ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہے، پاکستان میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کوئی اور نہیں، نہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ملک میں اس وقت دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہوگا۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم وہ...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب کی طرح صوبوں کو بھی اپنی کارکردگی پیش کرنے کا چیلنج دے دیا۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اپنے وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کی ریکارڈ قائم کرنے کاپہلا سال مکمل ہوگیا،  مریم نواز پنجاب کے عوام کے توقعات پر پورا اتری ہیں، مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیالی پلاﺅ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے، اب نوازشریف کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز...
    لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ عشائیے میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، معروف بزنس مین گوہر اعجاز، اور نواب شہزاد سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔ آصف علی زرداری نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے انتظامی امور کو بہتر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ انتظامیہ کی کارکردگی میں مزید بہتری...
    دیامر کے عالم دین سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی رضوی نے کہا کہ دیامر عوام حکم کریں تو ہم سکردو سے پیدل مارچ کرنے کیلئے تیار ہیں، یا یہ کہیں کہ ہم سکردو میں دھرنا دیں تو ہم دھرنا دینے کیلئے تیار ہیں، ہم دیامر کے عوام کے حکم کے منتظر ہیں، وہ جو کہیں گے ہم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کے نمائندے معروف عالم دین مولانا فرمان ولی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس موقع پر آغا علی رضوی نے مولانا فرمان ولی سے کہا کہ ہم دیامر میں جاری دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان تمام...
    پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ حادثے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تحقیقات سے ہم بالکل مطمئن نہیں ہیں، سندھ حکومت حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ہمیں مطمئن کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علی کاظم خواجہ، سید جان علی شاہ اور ان کے رفقائے کار کی موت کے اسباب تلاش کرنے کیلئے سندھ حکومت نے جی آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو گی اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کڑی سزا دلائے۔ علی کاظم خواجہ ملت اسلامیہ کا عظیم...
    پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ حادثے کے حوالے سے اب تک کی جانے والی تحقیقات سے ہم بالکل مطمئن نہیں ہیں، سندھ حکومت حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ہمیں مطمئن کرائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ علی کاظم خواجہ، سید جان علی شاہ اور ان کے رفقائے کار کی موت کے اسباب تلاش کرنے کیلئے سندھ حکومت نے جی آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو گی اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کڑی سزا دلائے۔ علی کاظم خواجہ ملت اسلامیہ کا عظیم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملاقات میں ہمارا موقف سنا لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جمعہ کو اپوزیشن رہنماوں کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنماوں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کیا۔سپریم کورٹ نے چیف جسٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملاقات میں عمر ایوب، شبلی فراز، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ،ڈاکٹر بابر اعوان نے شرکت کی۔رجسٹرار محمد سلیم...
    لاہور،گوجرانوالہ(خصوصی نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن عوام کے ٹیکس کا پیسہ حکمران اپنی تشہیر پر خرچ کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ سے 35 ہزار نوجوانوں اور بچیوں نے بنو قابل پروگرام کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔ انشاء اللہ جتنے طلباء  و طالبات پاس ہوں گے سب کو کورس فری کروایا جائے گا۔ بنو قابل پروگرام کے تحت 10لاکھ نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ صوبہ پنجاب میں 16سال تک کی عمر کے ایک کروڑ بچے سکولز نہیں جا رہے۔ مڈل کلاس طبقہ بھی بچوں کو تعلیم دلوانے سے قاصر ہے۔ کالجز اور یونیورسٹیز میں ڈرگ مافیا متحرک ہے۔...
    اسلام آباد:حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کا منصوبہ تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ حکومتی منصوبے کے تحت گردشی قرضوں کے حجم کو کم کر کے بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو کم کیا جائے گا، جس سے بجلی کے نرخوں میں کمی ممکن ہو سکے گی۔ یہ منصوبہ آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) کے جائزہ مشن کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو اگلے ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت قرضوں کی ادائیگی میں1.3 کھرب روپے...
    خیبر پختونخوا حکومت نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، کارکردگی رپورٹ مارچ 2024 سے فروری 2025 تک ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 37 ہزار خصوصی افراد کو فی کس 10 ہزار روپے کی مالی امداد کی فراہمی کی گئی۔دو ہزار یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ کو الیکٹرک ویل چیئرز کی فراہمی اور ایک ہزار 240 منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے ان کا علاج کرایا گیا۔ سماعت سے محروم 570 خصوصی افراد کو آلہ سماعت فراہم کیا گیا، 316 ملین روپے کی لاگت سے زیر...
    خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ...
    راولپنڈی:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہے آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے اور ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں شاہدخاقان نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی، ہم جس سفر پر نکلے یہ آسان سفر نہیں۔ انہوں نے کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں رہ سکتا، آئین کی بالا دستی کے بغیر جمہوریت نہیں...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت نوجوان افرادی قوت کی پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو پاکستان کی افرادی قوت کی آئی ٹی، صنعت، نرسنگ اور دیگر شعبہ جات میں پیشہ ورانہ تربیت اور افرادی قوت کو برسر روزگار و بیرون ملک کھپت کرنے کے حوالے سے آئندہ تین سال کا لائحہ عمل پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی با صلاحیت افرادی قوت پاکستان کا اصل اثاثہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر مطلوبہ پیشہ ورانہ ہنر سے لیس کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں نرسنگ کی تربیت کیلئے اداروں کی تعداد کو بڑھایا...
    ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہے آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے اور ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں ںے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی، ہم جس سفر پر نکلے یہ آسان سفر نہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے سوال کو غیر اہم قرار دے کر جواب دینے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی جبکہ مذاکرات بامقصد ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ پورا پاکستان احتجاج کررہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور لوگ افراتفری کا شکار ہیں، جو ملک میں ہورہا ہے، دہشتگردی بڑھ رہی ہے، سینیٹ میں مسائل کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے سے متعلق صحافی کے سوال پر شبلی فراز نے کہا...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات، چیف جسٹس صاحب کی درخواست پر کی گئی، انہیں بتایا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے عدالتی ریفارمز کے حوالے سے ہم سے 10 نکاتی ایجنڈا شیئر کیا، ہم اپنی تجاویز چیف جسٹس آف پاکستان کو دیں گے۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سلمان اکرم راجا، عمر ایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک اور بانی پی ٹی...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو العزیزیہ کرپشن ریفرنس میں سزا سنانے والے مرحوم جج ارشد ملک کی بیوہ کی اپیل سماعت کے لیے منظور ہوگئی۔ واضح رہے کہ بطور جج احتساب عدالت ارشد ملک نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 2018 میں سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ ایک ویڈیو اسکینڈل کی زد میں آ گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 2020 میں اُنہیں، اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جبکہ 4 دسمبر 2020 کو وہ اِسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیےجج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل قصہ پارینہ، ہائیکورٹ میرٹ پر اپیل سنے گی مرحوم جج کی بیوہ نے برطرفی کے فیصلہ...
      —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کر کے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شفیع اللّٰہ اور خورشید نامی ایجنٹوں کو وزیرستان پلازہ اور صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کے بعد انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15...
    ریاض : سعودی عرب کے لیبر قانون میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں اور ان کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔  سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ترمیم شدہ لیبر قوانین کا اطلاق آج (19 فروری 2025) سے ہوگیا ہے جن کا مقصد مقامی مارکیٹ کو بہتر بنانا اور آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ترمیم شدہ قانونِ محنت کی 38 شقوں میں تبدیلی، 7 شقوں کو خارج اور 2 نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ آجر اور اجیر کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ نئی ترامیم کے مطابق بہن یا بھائی کے انتقال پر کارکن کو 3 دن کی چھٹی ملے گی۔ خواتین ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی 6 ہفتے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی...
     پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صوبے کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی طرح صوبے کے عوام کو صحت کارڈ بھی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف انشورنس کی سہولت دے رہے ہیں،انہوں نے چیلنج کیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی پوری آبادی کو یہ سہولیات دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود اپنی آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا ہے۔ پنجاب بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے 55 فیصد تک بڑھائے۔ انہوں نے مزید...
    وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا حکومت کے طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا اہم اقدام، وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو...
    علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دیدیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنجز دے دیے۔علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلی پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا ، اب لائف...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پنجاب سے کہیں بہتر ہے اور وہ اس کا ہر سطح پر موازنہ کرنے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی اگر ہماری طرح سہولیات فراہم کر سکتی ہے تو کرے، ہم نے بھی اتنے ہی فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے ہیں جتنے پنجاب میں دیے جا رہے ہیں، مریم نواز خیبر پختونخوا کی طرز پر اپنے صوبے میں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کریں۔ علی امین گنڈا پور کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب حکومت کو مناظرے کا چینلج دے دیا جبکہ انہوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میرا چاچا نہیں اور نہ ہی میں پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ ہوں لیکن پھر بھی میں نے 55 فیصد ریوینو بڑھایا ہے اور آپ صرف 12 فیصد پر گھوم رہی ہیں جبکہ آپ کی حکومت بھی خسارے میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خیبرپختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں، ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ...
     وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب حکومت کو مناظرے کا چیلنج  دیتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر اعظم میرا چاچا نہیں اور نہ ہی میں پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ ہوں لیکن پھر بھی میں نے 55 فیصد ریوینو بڑھایا ، آپ صرف 12 فیصد پر گھوم رہی ہیں جبکہ آپ کی حکومت بھی خسارے میں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں، ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے۔  علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب خیبر پختونخوا حکومت کے طرز پر اپنے...
    راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کے بعد واسا کے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طویل خشک سالی کے بعدبارشیں شروع، آج کہاں بادل برسنے کا امکان؟ ترجمان واسا کے مطابق جمعرات کی صبح راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ اس دوران واسا راولپنڈی ہائی الرٹ رکھا گیا تھا۔ واسا کا اسٹاف ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجو رہا، شہر میں مجموعی طور پر 40 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس میں گولڑہ کے مقام پر 58 ملی میٹر، بوکڑہ 36 ملی میٹر، پی ایم ڈی 28 ملی میٹر، شمس آباد 21 ملی میٹر اور کچہری کے مقام پر 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور نظریات زندگی کا حصہ ہے، آج وہ شخص جس کو بے گناہ قید کیا ہوا ہے وہ ہمارے درمیان موجود ہے، عمران خان قوم کے دلوں میں ہے وہ نظریہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیمز آغاز ہوگیا ہے، تقریباً 2500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو گیمز میں سونے کا تمغہ لے گا ہر ماہ 25 ہزار روپے دیں گے، کھیل میں ہار جیت...
    فلک بوس کہساروں کی سرزمین گلگت بلتستان کے فطری حسن اور جغرافیائی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ۔ حال ہی میں گلگت بلتستان سے خوش آئند خبریں ملی ہیں۔ چیف منسٹر گلبر خان کی حالیہ پریس کانفرنس بہت اہمیت کی حامل تھی ۔اس پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ تاریخی اعلان کیا کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے لینڈ ریفارمز کی منظوری دے دی ہے جو کہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا۔اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ گلبر خان نے یہ بھی بتایا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔خطے...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر موٹر سائیکل بائیک رائیڈر ویزہ پر سعودی عرب جا رہا تھا۔ مسافر کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔ مسافر نے مذکورہ لائسنس کراچی میں مقیم...
    ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر...
    پشاور: کے پی میں جامعات کی وائس چانسلرشپ کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلیٰ کو دیے جانے کے خلاف درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں صوبے کی جامعات کے چانسلر کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار لاجبر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ صوبے کے یونیورسٹیز چانسلر کے اختیارات گورنر سے لے کر وزیراعلی کو دے دیے ہیں، صوبائی اسمبلی نے یونیورسٹیز ایکٹ میں...
    مراکش(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ گزشتہ 5برسوں میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے دباؤمیں 25فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ موثر اقدامات اور حالیہ پالیسیوں کے باعث شاہراہوں پر ہونے والے حادثات میں 50فیصد اور زخمیوں اور اموات کی شرح میں 30فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان میں چار لاکھ 93 ہزار کلو میٹر طویل روڈ نیٹ ورک موجود ہے جس میں 14400کلومیٹر نیشنل ہائی وے اور2500کلو میٹر موٹرویز بھی شامل ہیں۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے مراکش میں جاری چوتھی گلوبل منسٹریل کانفرنس برائے روڈ سیفٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مبینہ کرپشن کے خلاف یوسی چئیرمین و سیکریٹری کے خلاف دائر ایک درخواست پر صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل آفس حیدرآباد ریجن نے ٹاؤن چئیرمین میاں سرفراز ٹاؤن اور ٹاؤن میونسپل آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر 28 فروری کو رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات دی ہیں مذکورہ درخواست یوسی 26 میاں سرفراز ٹاؤن کے کونسلر ریحان انصاری نے صوبائی محتسب اعلیٰ کے ریجنل آفس میں جمع کروائی تھی۔