2025-11-04@14:57:12 GMT
تلاش کی گنتی: 3488

«شہید کا بدلہ»:

(نئی خبر)
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہو گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، بلوچستان کا حل سیاسی ہے، سیاسی اتفاق رائے سے ایسے فیصلے لینے پڑیں گے کہ عوام کا فائدہ ہو۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں، ماضی میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائوں کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کے لئے 10دن کی مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملٹری عدالت سے سزائوں کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں راحب محبوب کو 12سال قید کی سزا سنائی لیکن سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی گئی جو کہ قانونی طور پر ضروری ہے۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر پر شدید...
    عرفان ملک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کی کارکردگی مزید فعال بنانے کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دیتے ہوئے3 ریجنز قائم کر دیے گئے ہیں، جن میں نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ ریجن شامل ہیں۔ ہر ریجن کی قیادت ایک ایڈیشنل ڈی جی کریں گے، اس سے قبل ایف آئی اے میں صرف نارتھ اور ساؤتھ ریجن تھے۔ پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سنٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل...
     لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی تصاویر کے بغیر سیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کے خلاف اعتراضی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی تصاویر کےبغیرسیلاب زدگان کی امداد سے روکے جانے کے خلاف اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کون سے حقائق لکھے ہیں جن پر کارروائی کریں۔ وکیل آفتاب باجوہ نے نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ نے مریم نواز کی تصاویر کے بغیر امداد کی تقسیم سے روکا۔ امداد کرنیوالے کچھ لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست میں کوئی متاثرہ نام، جگہ نہیں لکھا۔ آپ کی درخواست ناقابل سماعت ہے خارج کی...
    یمن سے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر حوثیوں کے ڈورن حملے میں دو افراد ہلاک اور 20 اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیشتر افراد ڈرون کے دھماکے سے اڑنے والے چھروں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ حملے کی فوٹیج جاری کردی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں دو افراد، ایک 60 سالہ اور دوسرا 26 سالہ، تشویشناک حالت میں ہیں، جب کہ ایک 30 سالہ شخص کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں، جبکہ دیگر 19 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ڈرون نچلی پرواز کرتا ہوا ایک ہوٹل کے قریب آ کر پھٹا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون کو مار گرانے آئرن ڈوم کے دو انٹرسیپٹر میزائل داغے...
    نیویارک+ اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ+  خبرنگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے درخواست کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے اور کہا ہے کہ پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت میں استحکام کے مثبت آثار نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرسٹالینا جارجیوا کی...
    غزہ سٹی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی افواج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ میجر شہر ناتانئیل بوزاگلو (27) اس وقت ہلاک ہوا جب اس کا ٹینک آر پی جی حملے کی زد میں آیا، بوزاگلو اسرائیلی بٹالین 77 کی ’’وولکینو کمپنی‘‘ کا کمانڈر تھا جو ساتویں آرمڈ بریگیڈ کے ماتحت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینک پر فائر کیے گئے پروجیکٹائل کے نتیجے میں بوزاگلو کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا، القسام بریگیڈز کی گھات لگا کر کی گئی کارروائیوں میں مزید ایک فوجی ہلاک اور کئی زخمی...
    انڈونیشیا کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں غزہ کے لیے بڑی پیشکش کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو نے دوٹوک انداز میں کہا کہ انڈونیشیا ہمیشہ عالمی امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انھوں نے یہ پیشکش بھی کی کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی فیصلہ کرتی ہے تو ہم اپنے 20 ہزار فوجی امن مشن کے ساتھ غزہ بھیجنے میں ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔ انڈونیشیا کے صدر نے دوریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ہی غزہ میں پائیدار امن ممکن ہے۔ انھوں نے اس بات کی بھی حمایت کی کہ آزاد فلسطینی ریاست کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو درکار سلامتی کی...
    ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جون میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو عالمی اعتماد اور خطے میں امن کے امکانات پر سنگین ضرب قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار یہ ان کا عالمی فورم پر پہلی بار خطاب ہے جو اس سال گرمیوں میں 12 روزہ ایران اسرائیل جنگ اور اسلامی جمہوریہ کے اعلیٰ عسکری و سیاسی رہنماؤں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر پیزشکیان نیویارک میں موجود ہیں جہاں اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر شنیئر پابندیاں عائد کرنے کا خدشہ ہے اگر ایران نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ...
    اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے. نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پر انجینئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا.جس میں اراکین کونسل جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، محمد جلال الدین ایڈووکیٹ، حافظ طاہر محمود اشرفی نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک اللہ بخش کلیار، جسٹس (ر) الطاف ابراہیم، مولانا پیر شمس الرحمٰن، محمد یوسف اعوان، سید افتخار حسین نقوی، ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد، رانا محمد شفیق...
    بھارت کی ایک عدالت نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی “ایکس” (سابق ٹوئٹر) کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں مودی حکومت کی سخت کنٹینٹ مانیٹرنگ پالیسی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ماہرین اس فیصلے کو بھارت جیسی بڑی اور حساس مارکیٹ میں کمپنی کے لیے ایک “بڑا قانونی دھچکا” قرار دے رہے ہیں۔ یہ مقدمہ رواں سال مارچ 2025 میں کرناٹک ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا، جس میں بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت سنسر شپ اور مواد ہٹانے کے احکامات کو قانونی طور پر چیلنج کیا گیا تھا۔ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس ایم ناگا پرسنا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود مواد کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے اور...
    اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کرنے کی اجازت دے دی۔بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا 243 واں اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس میں کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔اسلامی نظریاتی کونسل نے بینکوں سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ہونے والی کٹوتی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس زیادتی کے مترادف ہے۔ یاد رہے کہ 14 جون 2025 کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے بینکوں نقد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ ناجائز قبضے سے متعلق کیسز کا فیصلہ 90 روز کے اندر ہوگا اور اس مقصد کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ لاہور میں پیرا فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب، یتیموں اور بیواؤں کی زمینوں پر قبضہ اب ناقابلِ برداشت ہوگا، مجوزہ قانون کے تحت ناجائز قبضہ کرنے والوں کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین کی شمولیت باعثِ فخر ہے، یہ فورس پنجاب میں گڈ گورننس...
    پیرا فورس خواب کی تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، اللہ نے آپ کو اپنے وطن اورعوام کی خدمت کیلئے موقع دیا، آپ کے کندھوں پر پنجاب کے کروڑوں عوام کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ کرو...
    پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں، عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پنجاب کے بہت سے اضلاع میں اس وقت جرائم کی شرح صفر ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔  مراسلے کے مطابق قرضے گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر دئیے جائیں گے۔   قرضے کے لئے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔  سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں کیلئے10 کروڑ جبکہ دیگر ملازمین کیلئے 24 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔   گاڑی کےلیے 2 لاکھ جبکہ گھر بنانے کےلیے اڑھائی لاکھ ایڈوانس دیا جائے گا۔   ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
      عمران خان واٹس ایپ لنک پر پیش ، آواز ڈراپ ہونے، شکل واضح نظر نہ آنے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ، 19 ستمبرکی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی فراہم کی جائے، ہائی کورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے، وکیل فیصل ملک، سلمان اکرم راجا لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کوئی فوٹیج، ٹرانسکرپٹ کسی کو فراہم نہیں کیا جاسکتا،وکلا صفائی کو باہر جاکر میڈیا پر مظلوم بننے کا بہانہ چاہئے ، عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرکے دوبارہ درخواست دینا یوٹرن ہے،پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دائر فوٹیج دینے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سوچیں اور فیصلہ کریں کہ آیا ہم سیاسی و انتظامی معاملات آپس میں حل کریں یا اس کے لیے عدالت جانا ہے،پہلے ہی عدالتوں میں بہت مقدمات التوا کا شکار ہیں،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مخالفین رکاوٹیں ڈالیں یا مقدمے کریں مگر کراچی میں ترقی اور بہتری کے عمل کو روکا نہیں جاسکتاکیونکہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، ایم یوسی ٹی کے معاملے پر مخالفین عدالت گئے اسٹے آرڈر لے لیا تھا،سندھ ہائیکورٹ نے اسٹے کو ہٹایا اور اعتراف کیا کونسل کا اختیار ہے ٹیکس وصول کرے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںبحریہ ٹائون کراچی کی اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس‘سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کی ریفرنس سے نام خارج کرنے کی درخواست‘ سندھ ہائیکورٹ نے معاملہ ٹرائل کورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس میں ملزمان کی 15 روز کے لیے حفاظتی ضمانت بھی دے دی۔ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ تین رکنی آئینی بینچ نے قرار دیا تھا کہ معاملہ ریگولر بینچ سنے گا، ٹرائل کورٹ میں نقول فراہم ہو چکے ہیں، ہم اس ریفرنس میں ضمانت نے بریت چاہتے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ یہ دائر اختیار ٹرائل کورٹ کا ہے کہ آپ ریفرنس سے خارج...
    پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے کہا ہے کہ روس کا مؤقف ہے کہ مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور 1999 کے لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں پاک بھارت تنازع کے دوران روس نے توازن اختیار کیا اور اسی پالیسی پر قائم ہے۔ روسی سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی ایک وجہ اسرائیل کی طرف سے قطر پر حالیہ حملہ بھی ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے بگرام ایئربیس دوبارہ حاصل کرنے کے دعوؤں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر...
    اترپردیش: بھارت کی ریاست اترپردیش میں ہندوتوا کے جنونیوں نے ایک اور المناک واقعہ رقم کردیا، علی گڑھ کے گاؤں لکھن پور میں مقامی مسجد کے امام محمد مصطفیٰ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مردہ سمجھ کر پھینک دیا گیا،  اس واقعے نے ایک بار پھر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو عیاں کردیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے امام مسجد پر دباؤ ڈالا کہ وہ “جے شری رام” کے نعرے لگائیں، جب امام مسجد نے انکار کیا تو ایک درجن سے زائد شدت پسندوں نے ان پر ٹوٹ پڑے، حملہ آوروں نے ان کی داڑھی نوچی، ٹوپی اتاری اور لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے نصف گھنٹے تک بے رحمی...
    بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندوتوا کے جنونیوں نے ایک مسجد کے امام کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مردہ سمجھ کر پھینک کر چلے گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے گاؤں لکھن پور میں مقامی مسجد کے امام محمد مصطفیٰ پر ہندوتوا کے شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ انھوں نے امامِ مسجد مصطفیٰ پر دباؤ ڈالا کہ جے شری رام کے نعرے لگائیں۔ جب امام مسجد نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تو ایک درجن سے زائد حملہ آوروں نے بے پناہ تشدد کیا۔ اُن کی داڑھی نوچی گئی، ٹوپی اتاری، لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے نصف گھنٹے تک بے رحمی سے مار پیٹ کرتے رہے۔ جب امام مسجد کی حالت غیر ہوگئی تو مردہ سمجھ کر...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی دو درخواستیں خارج کردیں راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے درخواستیں دائر کی ہیں کہ 19ستمبر کی عدالتی کارروائی اورسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے...
    اسلام آباد: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی میں تحویل اور کورٹ مارشل کی کارروائی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پنجاب حکومت کے وکیل راؤ اورنگزیب نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات درست ہیں، درخواست گزار نے مصدقہ نقول کے لیے کوئی درخواست نہیں دی، آرمی ادارے کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل حسان نیازی فیصل صدیقی نے کہا کہ حسان نیازی کی کسٹڈی ملٹری کو ایس ایچ او کی جانب سے دی گئی ہے، باقی لوگ جو ملٹری کے حوالے کیے گئے وہ...
    ویب ڈیسک: حکومتِ سندھ نے حالیہ ہفتے سے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت پنک اسکوٹیز پروگرام پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خواتین کے لیےایک انقلابی قدم ہے،اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے جو روزمرہ آمدورفت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پرانحصار کرتی ہیں،الیکٹرک اسکوٹیز سے نہ صرف خواتین کوروزانہ کی سفری سہولت میسرآئے گی بلکہ انکے وقت اورپیسےکی بھی بچت ہوگی۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور...
    گزشتہ کافی عرصے سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش میں تھیں اور اب بالآخر کترینہ کیف اور وکی کوشل  نے اس خوشخبری کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ بالی ووڈ کی اس مقبول جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کترینہ اپنے بیبی بمپ کو تھامے ہوئے نظر آ رہی ہیں جبکہ وکی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ کترینہ اور وکی کوشکل نے انسٹاگرام پر خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی کے سب سے خوبصورت باب کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہمارے دل خوشی اور شکرگزاری سے بھرے ہوئے ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif) اس اعلان کے...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ بُھلا دیا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھول گئی، کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے 5، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں، قومی کھلاڑیوں نے نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کر دیں۔ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کیا کریں، مستقبل کا پتہ نہیں، زندگی بھی گزارنا ہے، جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر وکلاء صفائی نے کہا کہ 19 ستمبر کی عدالتی کارروائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔ وکیل فیصل...
    سپریم کورٹ نے ایک طویل قانونی جنگ کے بعد قتل کیس کے نامزد ملزم مشتاق احمد کو بری کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ کے اس فیصلے نے ایک مرتبہ پھر اس سوال کو اجاگر کر دیا ہے کہ سنگین مقدمات میں انصاف کے تقاضے کیسے پورے کیے جائیں اور گواہوں کے بیانات کس حد تک فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم مشتاق احمد کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ شریک ملزم اشفاق احمد کو عمر قید اور صدیق کو بری کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بعد ازاں ہائی کورٹ نے مشتاق احمد کی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا اور اشفاق احمد کی سزا چھ سال کر دی، جو وہ پوری کر چکا ہے۔...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن صرف دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کو دو ریاستی حل کی حمایت کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔  
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 19 ستمبر کی واٹس ایپ ویڈیو ٹرائل میں دلائل کا ٹرانسکرپٹ دینے کی درخواست خارج کر دی۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ بانی چیئرمین سے آپ وکلاء کا پیٹرن پہلے سے سیٹ ہے، دوبارہ ملاقات کا حکم نہیں دے سکتے اور ویڈیو لنک ٹرائل بھی میں نہیں روک سکتا۔ عدالت نے وکلاء کی عمران خان سے آج ملاقات کی درخواست بھی خارج کر دی، سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں موجود ہیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس ٹیم...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی دو درخواستیں خارج کردیں۔ راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے درخواستیں دائر کی ہیں کہ 19ستمبر کی عدالتی کارروائی اورسی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے، جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائیکورٹ آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔ تعلیمی سال 2026-27 کے لیے صرف 10 لاکھ قاعدے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی...
    ’’ سری لنکا کو ہراؤ یا گھر جاؤ ‘‘  گرین شرٹس پر سخت دباؤ آگیا، ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کا اہم مقابلہ آج ابوظبی میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر 4 میچ میں بھارت سے شکست نے پاکستانی ٹیم کا سفر دشوار بنا دیا، اسے فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلیے منگل کو سری لنکا پر لازمی فتح درکار ہوگی، یہ اہم ترین میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا، جہاں پر بھارت کو آخری گروپ میچ میں عمان جیسی نوآموز ٹیم کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  گرین شرٹس کو فتح حاصل کرنے کے ساتھ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہے جو بھارت سے شکست کے بعد مائنس میں پہنچ چکا،...
    اسلام آباد: پاکستانی حکام نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے حالیہ حملوں میں ملوث 70 فیصد عسکریت پسند افغان شہری تھے۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں میں ریکارڈ کیے گئے 5سے 10فیصد کی شرح سے بہت زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ یہ چونکا دینے والا انکشاف افغانستان کے بارے میں پاکستان کے خصوصی نمائندہ سفیر محمد صادق نے دوشنبہ میں منعقدہ افغانستان کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ بند کمرے کے اجلاس میں کیا۔  اس انکشاف کے بعد ایرانی نمائندے نے بھی اپنا نقطہ نظر بتایا اور ظاہر کیا کہ ان کا ملک بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-9اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پرٹیکس کا شکنجہ کسنے کے لیے 60 ہزار سے زاید جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جن 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں ان 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہے ہیں۔ ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔فہرست...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف شکست کے باوجود پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ ٹیم کو پورا یقین ہے کہ وہ اگلے اتوار کو فائنل میں ایک بار پھر بھارت کا سامنا کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: صاحبزادہ فرحان کا نصف سینچری کے بعد منفرد انداز میں جشن اتوار کو کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 172 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شاندار رہا اور 9.3 اوورز میں صرف ایک وکٹ پر 93 رنز بن گئے تھے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی اور...
    معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی مشکلات میں کمی نہ ہوسکی انھیں ابھی مزید کچھ دن جیل میں رہنا ہوگا۔ مقامی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر کی تھی۔ جس پر یوٹیوبر نے مقامی عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست مسترد کر دی۔ اس سے قبل انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ ان کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری عثمان علی نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا...
    حالیہ پیشرفت میں برطانیہ فلسطین کو فلسطین اتھارٹی کے مشن دفتر کو سفارتخانے کا درجہ دینے والا پہلا ملک بن گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم فلسطینی مشن کے دفتر کو سفارت خانہ کا درجہ دیے جانے کے فوری بعد عمارت پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب رکھی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے آج کے دن کو قومی جدوجہد کی تاریخ کا ایک سنگ میل قرار دیا۔ فلسطینی سفیر نے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کا درجہ دیا جانا نہ صرف تاریخی ناانصافیوں کی تلافی ہے بلکہ آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے عزم کی تجدید بھی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت کے اس جرات مندانہ...
    برطانیہ میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے فلسطینی مشن کو باضابطہ طور پر سفارتخانے کا درجہ دے دیا گیا، اور اس اہم موقع پر عمارت کے باہر فخر سے فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ تقریب کے دوران برطانیہ میں فلسطین کے سفیر، حسام زملوط نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر فلسطین کا پرچم بلند کریں — وہ پرچم جس کے رنگ ہماری قوم کی روح کی عکاسی کرتے ہیں۔ سیاہ ہمارا دکھ اور سوگ، سفید ہماری امید، سبز ہماری سرزمین کی پہچان اور سرخ ہمارے عوام کی قربانیوں کا نشان ہے۔” سفیر زملوط نے برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیے جانے کو انصاف کی بحالی کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ میں فلسطینی مشن کو اب سفارت خانے کا درجہ حاصل ہو گیا ہے اور عمارت کے باہر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کی حمایت میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اس موقع پر فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرچم فلسطینی قوم کی نمائندگی کرتا ہے، سیاہ رنگ سوگ، سفید رنگ ہماری امید، سبز رنگ ہماری زمین اور سرخ رنگ عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔حسام زملوط کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے اور آزادی،...
    برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارت خانے کا درجہ مل گیا جبکہ عمارت کے باہر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر فلسطین کا پرچم بلند کریں، جس کے رنگ ہماری قوم کی نمائندگی کرتے ہیں، سیاہ رنگ سوگ، سفید رنگ ہماری امید، سبز رنگ ہماری زمین اور سرخ رنگ ہمارے عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا...
    بلوچستان میں منشیات کے خلاف ایک جامع اور فیصلہ کن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی براہ راست ہدایات پر شروع کیا گیا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد صوبے کو منشیات کے ناسور سے مکمل طور پر پاک کرنا اور اس کے معاشرتی و اقتصادی اثرات کا مستقل خاتمہ کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں کے باہمی تعاون سے چلائی جانے والی اس مہم کے تحت پوست کی غیر قانونی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اقدامات میں متعدد علاقوں میں پوست کی فصلوں کو کامیابی سے تلف کیا جا...
    ملتان: سیشن کورٹ ملتان نے جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں سات برس قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمشید دستی کے خلاف الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کا استغاثہ دائر کر رکھا تھا، جمشید دستی نے 2008ء میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پاس جمشید دستی کی ڈگری کا ریکارڈ موجود نہیں، ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی، انہیں حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا جعلی ڈگری کی بنا پر انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت...
    جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے۔ ڈی کوک نے 2023 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا اور ان کا آخری وائٹ بال میچ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو بارباڈوس میں کھیلا گیا۔  اگرچہ انہوں نے باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس دوران وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز...
    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پر شکنجہ کسنے کے لیے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹھا اکٹھا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جن 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اوران 21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔ ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہےہیں، ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جن کا تعلق لاہور،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی جیسے عالمی فورمز پر پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور وکالت کی، جبکہ بھارت کے جبر و استبداد کے سامنے ایک آہنی دیوار بن کر کھڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبانِ حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کا وکیل، مسئلہ کشمیر کا اہم فریق اور ان کی امیدوں کا محور و مرکز ہے۔ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور تاریخی کردار کشمیری عوام کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزا اور رہنمائی کا ذریعہ رہا ہے۔عزیر احمد غزالی نے میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ اور...
    ویب ڈیسک:فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر) نے جیولرز پر شکنجہ کسنے کے لیے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹھا اکٹھا کرلیا۔  ذرائع کے مطابق جن 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا جمع کیا گیا ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ ان  21 ہزار رجسٹرڈ جیولرز میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کی ہیں۔   ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کرکے ٹیکس چھپا رہےہیں۔ ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے جس کے لیے  پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس...
    سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں سے قیدیوں کے فنگرپرنٹس روزانہ فرانزک سائنس اتھارٹی کو موصول ہوتے ہیں، فنگر پرنٹس کیساتھ ملزمان ومجرمان کی تین سمت سے تصاویر بھی لی جاتی ہیں، قتل، ڈکیتی،ریپ اورراہزنی کے 240 اندھے کیسز کو اسی ڈیٹا بیس کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیکنالوجی کے درست استعمال سے مجرمان کے جلد تعین اور گرفتاری کا مشن، پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی اور جیل خانہ جات کے ڈیٹا انٹیگریشن کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ فرانزک سائنس ڈیٹابیس کی مدد سے 240 مقدمات میں ملزمان کا تعین کر لیا گیا۔ فرانزک سائنس اتھارٹی کے پاس 4 لاکھ 40 ہزار قیدیوں کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس موجود ہے۔ مزید مجرمان کے فنگر پرنٹس...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جو کاروبار سے کاروبار کے اشتراک کا نیا باب ثابت ہوگا۔ چین روانگی سے قبل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیان میں کہا کہ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا 14واں اجلاس  26 ستمبر کو بیجنگ میں ہونے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا با اعتماد دوست ہے، ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، معاشی ترقی میں چین اور پاکستان قدم بہ قدم باہمی خوش حالی پر کام کریں گے، جے سی سی میں سی پیک فیز ٹو کے مسقبل کے لائحہ عمل کو عملی شکل دی جائے گی۔...
      ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ کہ کل کی ٹریننگ میں پچ پر بہت زیادہ اوس تھی، اسی وجہ سے انہوں نے فیصلہ کن حکمت عملی اپنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم پہلے ہی ہر میچ کو ناک آؤٹ کی طرح کھیل رہی ہے، اس لیے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے ابوظہبی اور دبئی کی وکٹوں میں فرق اجاگر کیا اور کہا کہ دبئی کی پچ نسبتاً سست ہے۔ بھارتی ٹیم میں بمراہ اور ورون واپس...
    چیئرمین پاكستان علماء كونسل حافظ طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چیئرمین پاكستان علماء كونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا، یہ اعزاز اللّٰہ تعالیٰ نے صرف پاکستان کو دیا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ بہت واضح ہے، اگر پاکستان پر حملہ ہو گا تو سمجھا جائے گا کہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کرے گی، جن لوگوں کو اس معاہدے سے تکلیف ہور ہی ہے ان کو کیا مسئلہ ہے، وہ اس قوم کو ایک ہوتے ہوئے دیکھ نہیں...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے مقابلے ہمیشہ ہی شائقین کے لیے سب سے بڑی کشش رہے ہیں۔ ان بڑے اور ہائی وولٹیج میچز میں جہاں بھارتی میڈیا اکثر اپنے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھتا ہے اور نفسیاتی دباؤ پیدا کرنے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، وہیں ریکارڈز یہ حقیقت بھی عیاں کردیتے ہیں کہ اصل دباؤ ہمیشہ بھارتی ٹیم پر ہی رہا ہے اور فیصلہ کن لمحات میں پاکستان کا پلڑا ہی ہمیشہ بھاری نظر آیا ہے۔ ماضی کی مثالوں پر نظر ڈالیں تو 1986ء کا شارجہ فائنل آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے، جب جاوید میانداد کے آخری گیند پر چھکے نے بھارت کی جیت کو شکست میں بدل دیا۔ یہ...
    اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ڈیفنس پریس کو انٹرویو میں ائیر ڈیفنس کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس زیادہ تر دفاعی نظام مقامی ہیں، اور ان کے ڈیزائن، تعمیر، اور دیکھ بھال اختراعی سوچ رکھنے والے ایرانی نوجوان انجام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے ساتھ اسلامی ایران کے ساتھ میدان جنگ میں داخل ہوئی اور 12 روزہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ نیٹو کی تمام فوجی صلاحیتوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی...
    بڑھتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی کے تقاضوں کے پیش نظر پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہو کر بانڈز جاری کیے جائیں جن میں چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز بھی شامل ہیں تاہم یورو بانڈ یا سکوک بانڈ جاری کرنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ یہ عالمی مارکیٹ کی طلب اور کم از کم ایک درجہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی طرف سے بہتری پر منحصر ہے۔ پانڈا بانڈ دسمبر 2025 تک متوقع ہے اور اس کا پہلا لین دین 20 سے 25 کروڑ ڈالر کی حد میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے ـ’’بونا‘‘ سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم عرب مانیٹری فنڈ...
    جنگ ستمبر1965ء کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج نے فاضل کے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا، اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے...
    ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے میں آج کرکٹ کے دو بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ اعصاب کی اصل جنگ بن چکا ہے۔ گرین شرٹس نے کسی بھی تنازعے سے بچنے کے لیے میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کر دی، جبکہ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی میدان میں صرف کارکردگی کے ذریعے جواب دیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کی ناکامی کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ملا ہے۔ دبئی کے میدان میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ متوقع ہے۔ کپتان سلمان علی آغا پر قیادت کی بھاری...
    تہران (نیوز ڈیسک)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے، ایرانی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔ ایران کی جانب سے تعاون ختم کرنےکا وقت نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے...
    اسلام آ باد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پمز اسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ریگولر ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت کو مزید کسی اقدام سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر شرجیل ظہیر اور ڈاکٹر سعدیہ نثار کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ان کو 2012 میں ریگولر کر دیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ریگولرائزیشن کے 13 سال بعد کہا گیا کہ بھرتی درست نہیں لہٰذا ٹیسٹ اور انٹرویو دیاجائے، وکیل کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ1973کی دفعہB-11 کے مطابق ریگولرملازمین سے ٹیسٹ وغیرہ...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ وہی میدان اور وہی ریفری (اینڈی پائی کرافٹ) ہیں، جن کے گرد گزشتہ میچ کے بعد ہینڈ شیک تنازع کھڑا ہوا تھا۔ پچھلے میچ کی شکست کا دباؤ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے مات دی تھی، جس کے باعث گرین شرٹس پر آج کے میچ میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی اس میچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔ دبئی میں شائقین کا جوش و خروش گزشتہ روز پاکستان ٹیم جب دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچی تو وہاں موجود بھارتی فینز نے ان کا والہانہ استقبال...
    کراچی: آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے میں تبدیلی کافیصلہ کر لیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی رینج کے ایک ڈی آئی جی اور 3 ایس ایس پیزکو ہٹانے کی سفارش کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ آئی جی سندھ نے کراچی رینج میں تعینات مجموعی طور پر 65 پولیس افسران کو تبدیل کرنے کی سفارش وزیر اعلیٰ سندھ سے کی ، لسٹ میں ڈی آئی جی سائوتھ اسدر رضا ،ایس ایس پی کیماڑی ،ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی سٹی کے علاوہ ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں ، وزیر اعلیٰ نے اتنے بڑے پیمانے پر تبادلوں کافیصلہ فوری طورپرکرنے کے بجائے لسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور سعودیہ کے مابین تاریخی معاہدے کا جشن منانے کیلیے شروع کیا گیا چراغاں 23 ستمبر تک جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی، وزیراعظم نے حکم دیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جاری چراغاں کو سعودی عرب کے قومی دن 23 ستمبر تک جاری رکھا جائے۔ سرکاری ونجی عمارتوں کو سعودی عرب کے پرچم کے رنگ کی سبز روشنیوں سے مزین کیا گیا ہے۔ ریڈ زون سمیت شہر کی مختلف شاہراہوں پر سعودی بادشاہ، ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویروں پر مبنی قدآدم ہورڈنگ لگائے گئے ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے پرچم بھی بڑی تعدادمیں شاہراہوں اور عمارتوں پر لہرائے گئے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (اے پی پی) دہلی ہائی کورٹ کے دو ٹربیونلز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سینئر حریت رہنما مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین آزادی پسند تنظیمیں ہیں جو کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں اوریہ تنظیمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہی ہیں۔جسٹس سچن دتا کی زیر صدارت دونوں ٹربیونلز نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ”یو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں ٹاؤن ملازمین کی پنشن کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، توہین عدالت کی درخواست کی سماعت چھے اکتوبر تک کیلیے ملتوی کردی گئی۔ سندھ ہائیکورٹ میں وکیل کاکہنا تھا کہ میئر کراچی نے عدالت میں پنشن کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی ، کے ایم سی کے وکیل کاکہنا تھا کہ ٹاؤن ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں، میئر نے مشروط اور عبوری مدت کیلیے ٹاؤن ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی پیشکش کی تھی، شرائط میں ٹاؤنز کو ملازمین کی حتمی فہرستیں اور محکمہ بلدیات کو ادائیگی کیلیے محکمہ فنانس کو سمری پیش کرنا شامل تھا ،تاہم ابھی تک دونوں شرائط پر عملدرآمد...
    نئی دہلی:۔ دہلی ہائی کورٹ کے دو ٹربیونلز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سینئر حریت رہنما مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین آزادی پسند تنظیمیں ہیں جو کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں اوریہ تنظیمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہی ہیں۔ جسٹس سچن دتا کی زیر صدارت دونوں ٹربیونلز نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ”یو اے پی اے”...
    جیسے جیسے غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے، ویسے ویسے امریکا میں بھی عوامی رائے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے خلاف ہوتی جا رہی ہے۔ ایک تازہ عوامی سروے کے مطابق اب نصف سے زیادہ امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ جنگ فوری بند کرے: برطانیہ، فرانس اور 23 ممالک کا مطالبہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور نارک سینٹر برائے پبلک افیئرز ریسرچ کے تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ قریباً 50 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ اسرائیلی ردعمل بہت زیادہ ہے، جبکہ نومبر 2023 میں یہی رائے 40 فیصد افراد کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ایک بیان میں ایرانی صدر نے سلامتی کونسل میں پابندی ختم کرنے کی قرارداد مسترد ہونے پر ردعمل دیا اور کہا کہ ایران دوبارہ پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے ذریعے راستہ روکا جا سکتا ہے لیکن دماغ اور خیالات راستے کھولتے اور بناتے ہیں، ہمارے پاس حالات بدلنے کی طاقت ہے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ہماری جوہری تنصیبات نطنز یا فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن حملہ کرنے والے ہمیں روک نہیں سکتے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے نہیں جانتے کہ نطنز...
    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاک، سعودی معاہدے کو خوش آمدید کہنا چاہیے، سعودی حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے وزیراعظم کو دعوت دی، مسلم دنیا میں جہاں خرابیاں ہیں انہیں ٹھیک کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری قوتیں مزید کمزور ہوئی ہیں، پارلیمان میں بھی اسٹیبلشمنٹ مداخلت نہ کرے اور عوام کا فیصلہ مانے۔ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی گفتگو حوصلے کا سبب ہے، دنیاوی اور دینی علوم کو الگ الگ تقسیم نہیں کرنا چاہیے، 78 سال میں ہم علم کی تقسیم کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کرتے رہے ہیں۔ انہوں...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے والے بنگلادیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں دیکھا کہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیتیں۔ وہ تھوڑے کنفیوژ ہیں اس لیے بولنگ کرنا چاہتے ہیں۔ بنگلا دیش کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔
    ایشیا کپ  سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ اس پچ پر اس سے قبل میچ میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیتی تھی، میں بھی وکٹ کے بارے میں کچھ کنفیوز ہوں، اسی لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ہم سب بہت پرجوش ہیں، تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ ہماری ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سری لنکا کے کپتان چریتھ اسلنکا نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتا تو میں بھی یہی فیصلہ کرتا۔ پچ خشک ہے اور پرانی استعمال شدہ ہے، لیکن ہمیں بیٹنگ پہلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:۔ دہلی ہائی کورٹ کے دو ٹربیونلز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سینئر حریت رہنما مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین آزادی پسند تنظیمیں ہیں جو کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں اوریہ تنظیمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہی ہیں۔جسٹس سچن دتا کی زیر صدارت دونوں ٹربیونلز نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ”یو اے پی اے”...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) حکومت نے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ کے معاملے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے این سی سی آئی اے کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے، کینسر ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے...
     اسلام آباد(این این آئی)جنوبی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی اعضاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق نے ایک سال میں 18 ہزار پاکستانیوں کے کمبوڈیا جانے پر وزارت داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف آئی اے کمبوڈیا جانیوالے افراد کی سہولت کاری کر رہا ہے۔اراکین نے کہاکہ تھائی لینڈ اور ویتنام کی ہمسایہ ریاست میں پاکستانیوں کو یرغمال بنانے،کرنٹ لگانے،بھتہ لینے کی شکایات عام ہیں، جسمانی اعضاء تک نکال لئے جاتے ہیں۔ عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد...
    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پاکستان نے میزبان مالدیپ سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل دو سیٹ جیتے۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 16-15، 10-22 اور 6-7 رہا۔ پاکستان کے کاشف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل صبح کے سیشن میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ Post Views: 6
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء احتجاج کے دوران وکیل انتظار حسین پنجوتھہ اور صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ ہاتھا پائی کی بھی کوشش کی گئی۔ صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکلا نے واجد گیلانی کے خلاف کچھ کیا ہوتا تو میں انہیں معاف کر دیتا، چونکہ یہ حملہ بار کے صدر اور سیکرٹری پر تھا اس لیے کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نے انکے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ واجد گیلانی نے کہا کہ ہم کسی جج کی پراکسی نہیں ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250920-01-10 بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان میں بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان سے متعلق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ائیربیس واپس لینے کے بیان سے متعلق چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرسے صحافی نے سوال کیا۔ اس پر ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے، امید رکھتے ہیں کہ تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-08-2 کوہاٹ (آن لائن) کوہاٹ کے ٹرائبل سب  ڈویژن درہ آدم خیل میں ریسکیو آپریشن کے دوران کوئلہ کان میں دبنے والے ریسکیو 1122 کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کان میں پھنسے مزدور کو بچانے کے لیے ریسکیو اہلکار کان میں اترے تھے کہ اچانک بارش کا پانی کان میں بھر گیا، جس کے باعث دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بعدازاں مزید ٹیموں کی مدد سے دو اہلکاروں اور ایک مزدور کی لاشیں کان سے نکالی گئیں۔شہید اہلکاروں روح الامین اور صلاح الدین کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جہاں ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈائریکٹر جنرل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ڈینجرس پیٹرولیم لائسنس (ڈی پی ایل) حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں 23 اکتوبر 2025 تک کی توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی پیٹرولیم ڈویڑن علی پرویز ملک، ڈی جی ایکسپلوزیو عبدل علی خان اور ڈائریکٹر محمد آفتاب قاضی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے کہا کہ وزارت کی جانب سے بروقت مداخلت قابل ستائش ہے تاہم ڈی پی ایل قوانین کا بنیادی مسئلہ اب بھی حل طلب ہے۔ توسیع تکنیکی طور پر صرف 42 دن کی مہلت ہے جبکہ صنعتی درآمدی سائیکل اوسطاً 60 سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام ہائیکورٹ کا مبینہ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جج نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا، متنازع حکم نے درخواست گزار کے آرٹیکل 10-اے کے حقوق کی خلاف ورزی کی، عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں.(جاری ہے) درخواست گزار کے مطابق متنازع حکم نے جج کی بے داغ شہرت کو متاثر کیا، عدالتی خدمات کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی ممکن نہیں، اگر حکم معطل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ اسلام آباد...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون 2025اب مکمل ختم ہوچکا ، آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تمام دریاﺅ ں میں اب صورتحال نارمل ہوگئی ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ سیلابی کیفیت میں جو بھی صورتحال ہوئی، اس کے بارے آگاہ کریں گے، تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ستلج میں پانی کا بہا ﺅتھوڑا سا زیادہ ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ ایم فائیو موٹروے سیلابی پانی کی وجہ سے متاثر ہوئی، ایم فائیو موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جاچکا ہے، گزشتہ 48گھنٹے سے پانی...
    سائنسدانوں نے پہلی بار دماغ کے اندر موجود وہ نظام دریافت کیا ہے جو ہمیں یہ اندازہ لگانے میں مدد دیتا ہے کہ ہم نے کتنا فاصلہ طے کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اکثر افراد کو درپیش ’دماغی دھند‘ کیا ہے، قابو کیسے پایا جائے؟ اس تحقیق میں چوہوں اور انسانوں دونوں پر تجربات کیے گئے اور نتائج سے پتا چلا کہ دماغ میں ایک مخصوص فاصلہ گھڑی (مائیلج کلاک) کام کرتی ہے جو چلنے کے ہر چند قدموں پر ’ٹک ٹک‘ کرتی ہے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے ’کرنٹ بایالوجی‘ میں شائع ہوئی ہے۔ چوہوں پر پہلا تجربہ تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے چوہوں کو ایک مستطیل میدان میں دوڑایا اور ان کے دماغ کے اس حصے سے سگنلز ریکارڈ...
    لیڈر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں، پھانسیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے: کیپٹن (ر) صفدر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ لیڈر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں، پھانسیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جب لیڈران کو اقتدار نظر آتا ہے تو خیالات، نظریات بدل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ خدا کے لیے جلدی سے نیا الیکشن کمیشن لگایا جائے، ایسا الیکشن کمیشن لگایا جائے تاکہ کوئی الیکشن پر انگلی نہ اٹھا سکے۔ روزانہ...
    اس حوالے سے ملنے والے اعداد و شمار دلچسپ اور حیرت انگیز ہیں جس کے مطابق کچھ بڑے سرکاری کالجوں میں تو انٹر سال اول (پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل) میں 5 سے 11 فیصد تک ہی سرکاری اسکولوں کے طلبا ہیں۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اساتذہ کی بھرتیوں اور خطیر بجٹ کے باوجود سرکاری اسکولوں کی کارکردگی اب تک سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے سرکاری اسکولوں کے صرف 12 فیصد طلبا شہر کے 12 بڑے اور معروف سرکاری کالجوں میں داخلہ لے سکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی معیارات کے حوالے سے کراچی کے معتبر سمجھے جانے والے 12 بڑے اور معروف سرکاری کالجوں میں سرکاری اسکولوں کے صرف 12 فیصد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی ساتھ آئے۔ اس موقع پر صحافی مطیع اللہ جان نے ججز صاحبان سے سوال کیا کہ آپ لوگ دو  پیٹشنر ہیں ؟اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاہم انڈیپنڈنٹ پیٹشنربھی ہیں،سارے انڈیپنڈنٹ پیٹشنر ہیں۔ مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ اپیل آپ سب نے چیلنج کی ہے،جس پر  ججز جواب دیئے بغیر آگے چل دیئے۔ جسٹس افتخار چوہدری کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ایک تصویر جنرل مشرف کے مارشل لاء پر بھاری پڑ گئی تھینتائج جو بھی ہوں ججز کاخود آکر اپنے کیس لڑنا ایک...
    میری بات/روہیل اکبر مہنگائی کے اس دور میں عام شہری بری طرح متاثر ہے۔ آٹا، گھی، چینی اور بجلی کے نرخ آسمان کو چھو رہے ہیں۔ وہی پر پنجاب حکومت نے ایک اور ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی میں کٹوتیاں کر دی ہیں ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک عام سرکاری ملازم کا بجٹ پہلے ہی بری طرح ڈگمگا چکا ہے ۔اس طرح پنجاب کے چند ایک محکموں کے علاوہ کہیں بھی کسی ملازم کو وقت پر ترقی مل رہی ہے اور نہ ہی کوئی مراعات بلکہ اس بگڑی قوم کو سلجھی ہوئی قوم بنانے والے معماروں کو بھی رولا جارہا ہے ۔ہاں اس حکومت نے اپنے پیاروں کو نوازنے کے...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے  عمران خان  کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر   ایس اوپیز جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ویڈیو لنک کےذریعے حاضری سےمتعلق  ایس او پیز لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے ہیں جس  کی کاپی اے ٹی سی کورٹ کےاندراور باہر آویزاں کردی گئی ہے۔  ایس او پیز کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی اور سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا۔ بہاولپور: ساس سے جھگڑا، خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 بچوں کو قتل کے بعد خودکشی کرلی ایس او پیر کے تحت عدالت کے اندر...
     پاکستان نے عرب دنیا کے علاقائی ادائیگی پلیٹ فارم ’بُنا‘ (Buna) سے اپنے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کو جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس انضمام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم (Remittances) تیز، محفوظ اور جدید طریقے سے ملک میں منتقل ہو سکیں گی۔ تاہم، فی الحال اس نظام کے ذریعے پاکستان سے رقم باہر بھیجنے (Outflows) کی اجازت نہیں ہوگی۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سامنے آیا، جس کی صدارت سید نوید قمر نے کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک، جمیل احمد، نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کا مقامی ڈیجیٹل نظام ’راست‘ (Raast) بہت تیزی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی ایک بار پھر خونریز سیاست کی نذر ہوگیا! سندھ کی حکمران جماعت کے غنڈہ عناصر نے دن دہاڑے جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن شفیق احمد کو نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف سرِعام اغوا کیا بلکہ یوسی آفس میں قید کرکے بدترین تشدد کا بازار گرم کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سیکٹر 5D یوسی 4 میں بلدیاتی امور کی انجام دہی میں مصروف شفیق احمد پر نقاب پوش اور مسلح افراد نے اچانک دھاوا بولا۔ شہریوں کے سامنے ہی شفیق کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر یوسی آفس منتقل کیا گیا جہاں دس سے زائد غنڈوں نے ڈنڈوں، لاتوں اور گھونسوں سے وحشیانہ تشدد کیا۔شفیق احمد کو شدید زخمی حالت میں پہلے متعلقہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تاریخ کے اوراق پر دو واضح ابواب رقم ہیں۔ ایک باب اْن حکمرانوں کا ہے جو تخت و تاج اور لشکر رکھتے ہوئے بھی بزدلی اور فیصلہ نہ کرنے کی کمزوری کے باعث ذلیل و رسوا ہوئے۔ دوسرا باب اْن شیروں اور بہادروں کا ہے جو کم وسائل، چھوٹے لشکر اور مشکل حالات کے باوجود جرأت اور حوصلے سے کامیاب ہوئے اور ہمیشہ کے لیے تاریخ میں امر ہو گئے۔ روس کا زار نکولس دوم، برطانیہ کا نیویل چیمبرلین، جرمنی کا کائزر ولیم دوم اور فلپائن کا مارکوس سبھی دولت و لشکر کے مالک تھے، مگر فیصلہ کن وقت پر گھبرا گئے اور ڈگمگا گئے، یوں تاریخ نے انہیں بزدلوں کی فہرست میں ڈال دیا۔یہ واقعات ہمیں یہ...