2025-04-25@16:04:42 GMT
تلاش کی گنتی: 715
«رپورٹ ہو»:
(نئی خبر)
لینسٹ جنرل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 30 جون 2024 کے درمیان غزہ میں ہونے والی اموات کی تعداد فلسطینی وزارت صحت کے سرکاری اعدادوشمار سے تقریباً 41 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اس عرصے میں اموات کی تعداد 37 ہزار 877 بتائی تھی، جب کہ حقیقت میں 64 ہزار 260 افراد کی موت واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 59.1 فیصد خواتین، بچے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل تھے۔ اس حساب سے اکتوبر تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا نہ کرنا الگ اور جائز یا ناجائز ہونا الگ بات ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، اس لیے نہیں معلوم کہ کیا ہورہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری ہماری آرزو ہے۔ کہا جارہا ہے کہ معیشت کے اشاریے بہتر ہوئے ہیں مگر صرف اشاریوں کے بہتر ہونے سے کام نہیں چلتا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنا نہ کرنا الگ اور جائز یا ناجائز ہونا الگ بات ہے، اصل...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)غزہ جنگ میں اموات کی تعداد 41 فیصد کم رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔لینسٹ جنرل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق7 اکتوبر 2023 سے 30 جون 2024 کے درمیان غزہ میں 64 ہزار 260 اموات ہوئیں جو فلسطینی وزارت صحت کے سرکاری اعداد وشمار سے تقریباً 41 فیصد زیادہ ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے اس وقت اموات کی تعداد 37ہزار 877 بتائی ہے۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 59.1 فیصد خواتین، بچے اور 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ تھے۔اس حساب کے مطابق اکتوبر تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد70ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ شماریاتی طریقہ 'کیپچر ری کیپچر تجزیہ' کے ذریعے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی کی جانب سے مدت ملازمت پوری ہونے پر ایس پی کمپلینٹ سیل راحت زیدی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ الوداعی تقریب میں ایس پی ہیڈ کوارٹر مسعود اقبال، ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار برڑو سمیت تمام ہیڈ آف برانچز، پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ ایس پی راحت زیدی نے پولیس میں سن 1987ء میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمولیت حاصل کی اور مختلف تھانوں میں اپنے فرائض سرانجام دیے جبکہ آپ نے بطور ایس ایچ او حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں اپنے فرائض ادا کیے، آپ کا تعلق بھی ضلع حیدرآباد سے ہے، آپ نے ضلع حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) خیرپور کے رہائشی فیاض حسین شر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے خاندان کے خلاف پریس کلب میں پریس کانفرنس کی گئی، جس میں شکیل شر، رازق دیہنو اور دیگر نے ہم پر پلاٹوں پر قبضہ کرنے کے الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس من گھڑت اور جھوٹ ہے۔ فیاض حسین نے کہا کہ میں سندھ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں، مجھے ذہنی دباؤ میں ڈال کر میری تعلیم متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ میں اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکوں۔ شکیل شر کی جانب سے پلاٹ کے سروے نمبر 123 پر قبضے کے الزام...

لاڑکانہ: گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقدہ اسپورٹس گالا میں طلبہ رسہ کشی ایونٹ میں فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
لاڑکانہ: گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقدہ اسپورٹس گالا میں طلبہ رسہ کشی ایونٹ میں فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے

مصنوعی ذہانت کی وجہ سے کون سی نوکریاں مکمل طور پر ختم ہوجائیں گی ؟ تازہ رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے بڑھتے اثرات کے سبب دنیا بھر میں 41 فیصد کمپنیاں اپنے عملے کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے ایک حالیہ سروے کے مطابق اے آئی کے ذریعے مختلف کاموں کو خودکار بنائے جانے کے باعث یہ تبدیلی متوقع ہے۔ سروے میں شامل سینکڑوں بڑی کمپنیوں میں سے 77 فیصد نے کہا کہ وہ 2025 سے 2030 کے درمیان اپنے موجودہ ملازمین کو نئی مہارتیں سکھانے اور اے آئی کے ساتھ بہتر کام کرنے کی تربیت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ تاہم اس سال کے “فیوچر آف جابز رپورٹ” میں یہ ذکر نہیں کیا گیا کہ اے آئی سمیت زیادہ تر ٹیکنالوجیز ملازمتوں کے لیے...
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پورے یورپ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ یورپ کی فضاوں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے، برطانیہ کے لیے بھی قومی ایئر لائن کی براہِ راست پروازوں کا اجراء جلد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھر لی ہے، پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی 100 فیصد بکنگ ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، قومی...
لاہور+ملکہ ہانس (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں۔ پاکپتن میں ’’چیف منسٹر مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ‘‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 30 ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں۔ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ 5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کر...
معروف اسپورٹس اینکر و صحافی زینب عباس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔ زینب عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور تصویر کے ساتھ خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial) زینب عباس نے انسٹاگرام پر اپنے کیپشن میں لکھا ہے ’نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشیاں لے کر آیا ہے‘۔ یاد رہے کہ زینب عباس نے نومبر...
پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ زینب عباس نے اس خوش خبری کا اعلان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کیا ہے۔ اسپورٹس پریزنٹر نے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial) ذینب عباس نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’لائف اپڈیٹ: نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشی لے کر آیا ہے۔‘ یاد رہے کہ زینب عباس کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021ء...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12جنوری کو 3بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں ، اس سلسلے میں سیکرٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ، اجلاس میں ’’غزہ مارچ‘‘ کے سلسلے میں تشکیل دی گئیں مختلف ذیلی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے اب تک کی جانے والی تیاریوں و انتظامات کے بارے میں بتایا ، مختلف تجاویز وآراء کی...
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پی ڈی ایم حکومت اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے ہی اپوزیشن سے مذاکرات کررہی ہے، دونوں اطراف میں جو بھی طے پائے تحریری شکل میں ہو اور عوام کو مکمل باخبر رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر...
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حماس کے مجاہدین اور اہل غزہ پوری امت کا اثاثہ ہیں، ہمارے حکمران خواہ کتنی ہی بزدلی دکھائیں، عوام اہل غزہ کی حمایت اور یکجہتی جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار 12 جنوری کو 3 بجے دن سی ویو روڈ پر منعقد ہونے والے عظیم الشان ”غزہ مارچ“ کی تیاریاں اور انتظامات تیزی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں سیکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اجلاس میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آیا ہے اور اس بار متاثرہ بچہ کراچی سے ہے۔ایکسیرپس نیوز کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد 2024 میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کیس پر 21 دسمبر کو شروع ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ادارہ صحت کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 27 بلوچستان، 21 خیبرپختونخوا، 20 سندھ اور...